سرورق
مِرقاتُ الیقین فی حَیاتِ نورالدّین, حصہ 4
سلام سلام
ہونے کو تھیں اور بہتیروں نے باوجود بیعت کے عہد بیعت فسخ کر دیا تھا اور
بہتیرے ست اور متذبذب ہو گئے تھے۔تب سب سے پہلے مولوی صاحب
ممدوح کا ہی خط اس عاجز کے اس دعویٰ کی تصدیق میں کہ میں ہی مسیح موعود
ہوں، قادیان میں میرے پاس پہنچا۔جس میں یہ فقرات درج تھے۔امَنَّا وَ
صَدَقْنَا فَاكْتُبْنَا مَعَ الشَّاهِدِينَ۔مولوی صاحب موصوف کے اعتقاد
اور اعلیٰ درجہ کی قوت ایمانی کا ایک یہ بھی نمونہ ہے کہ ریاست جموں کے
ایک جلسہ میں مولوی صاحب موصوف کا ایک ڈاکٹر صاحب سے جن کا نام
جگن ناتھ ہے اس عاجز کی نسبت کچھ تذکرہ ہوا۔مولوی صاحب نے بڑی
قوت اور استقامت سے یہ دعوئی پیش کیا کہ خدا تعالیٰ نے ان کے یعنی اس
عاجز کے ہاتھ پر کوئی آسمانی نشان دکھلانے پر قادر ہے۔پھر ڈاکٹر صاحب کے
انکار پر مولوی صاحب نے ریاست کے بڑے بڑے ارکان کی مجلس میں یہ
شرط قبول کی کہ اگر وہ یعنی یہ عاجز کسی مدت مسلمہ فریقین پر کوئی آسمانی نشان
دکھلا نہ سکے تو مولوی صاحب ڈاکٹر صاحب کو پانچ ہزار روپیہ بطور جرمانہ دیں
گے اور ڈاکٹر صاحب کی طرف سے یہ شرط ہوگی کہ اگر انہوں نے کوئی نشان
دیکھ لیا تو بلا توقف مسلمان ہو جائیں گے اور ان تحریری اقراروں پر مندرجہ
ذیل گواہیاں ثبت ہو ئیں۔خان بهادر جنرل ممبر کو نسل ریاست جموں۔غلام محی الدین خاں۔سراج الدین احمد سپرنٹنڈنٹ و افسر ڈاک خانہ جات ریاست جموں۔سر کار سنگھ سیکرٹری راجہ امر سنگھ صاحب بہادر پریذیڈنٹ کو نسل۔مگر افسوس کہ ڈاکٹر صاحب ناقابل قبول اعجازی صورتوں کو پیش کر کے
ایک حکمت عملی سے گریز کر گئے چنانچہ انہوں نے ایک آسمانی نشان یہ مانگا کہ
کوئی مرا ہوا پرندہ زندہ کر دیا جائے حالانکہ وہ خوب جانتے ہوں گے کہ
۳۵
ہمارے اصولوں سے یہ مخالف ہے۔ہمارا یہی اصول ہے کہ مردوں کو زندہ کرنا
خدا تعالیٰ کی عادت نہیں اور وہ آپ فرماتا ہے۔حَرَام عَلَى قَرْيَةٍ
أَهْلَكْنَاهَا أَنَّهُمْ لَا يَرْجِعُونَ یعنی ہم نے یہ واجب کر دیا ہے کہ جو
مر گئے پھر وہ دنیا میں نہیں آئیں گے۔میں نے ڈاکٹر صاحب کو یہ کہا تھا کہ
آسمانی نشان کی اپنی طرف سے کوئی تعیین ضروری نہیں بلکہ جو امر انسانی
طاقتوں سے بالا تر ثابت ہو خواہ کوئی امر ہو۔اسی کو آسمانی نشان سمجھ لینا چاہئے
اور اگر اس میں شک ہو تو بالمقابل ایسا ہی کوئی دوسرا امر دکھلا کر یہ ثبوت
دینا چاہئے کہ وہ امرالہی قدرتوں سے مخصوص نہیں۔لیکن ڈاکٹر صاحب اس
سے کنارہ کر گئے اور مولوی صاحب نے وہ صدق قدم دکھلایا جو مولوی
صاحب کی عظمت ایمان پر ایک محکم دلیل ہے۔دل میں از بس آرزو ہے کہ
اور لوگ بھی مولوی صاحب کے نمونہ پر چلیں۔مولوی صاحب پہلے
راستبازوں کا ایک نمونہ ہیں۔جَزَاهُمُ اللَّهُ خَيْرَ الْجَزَاءِ وَاحْسَنَ
الَيْهِمْ فِي الدُّنْيَا وَالْعُقْبَى۔(ازالہ اوہام صفحہ ۷۷۷ تا ۷۸۱ ۱۰
جب سے میں خداتعالی کی درگاہ سے مامور کیا گیا ہوں اور حی و قیوم کی
طرف سے زندہ کیا گیا ہوں۔دین کے چیدہ مددگاروں کی طرف شوق کرتا رہا
ہوں اور وہ شوق اس شوق سے بڑھ کر ہے جو ایک پیاسے کو پانی کی طرف
ہوتا ہے۔اور میں رات دن خدا تعالیٰ کے حضور چلاتا تھا اور کہتا تھا کہ اے
میرے رب! میرا کون ناصر و مددگار ہے۔میں تنہا اور ذلیل ہوں۔پس جبکہ دعا
کا ہاتھ پے در پے اٹھا اور آسمان کی فضا میری دعا سے بھر گئی تو اللہ تعالٰی نے
میری عاجزی اور دعا کو قبول کیا اور رب العالمین کی رحمت نے جوش مارا اور
اللہ تعالٰی نے مجھے ایک مخلص صدیق عطا فرمایا جو میرے مددگاروں کی آنکھ
ا روحانی خزائن جلد نمبر ۳ صفحه ۵۲۰ ۵۲۲۲
ہے اور میرے ان مخلص دوستوں کا خلاصہ ہے جو دین کے بارہ میں
میرے دوست ہیں۔اس کا نام اس کی نورانی صفات کی طرف نور الدین
ہے۔وہ جائے ولادت کے لحاظ سے بھیروی اور نسبت کے لحاظ سے ہاشمی
ہے جو کہ اسلام کے سرداروں میں سے اور شریف والدین کی اولاد میں
سے ہے پس مجھ کو اس کے ملنے سے ایسی خوشی ہوئی کہ گویا کوئی جدا شدہ
عضو مل گیا اور ایسا سرور ہوا جس طرح کہ حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ
و آلہ وسلم حضرت فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے ملنے سے خوش ہوئے
تھے۔اور میں اپنے غموں کو بھول گیا جب سے کہ وہ میرے پاس آیا اور
مجھ سے ملا۔اور میں نے دین کی نصرت کی راہوں میں اس کو سابقین میں
سے پایا اور مجھ کو کسی شخص کے مال نے اس قدر نفع نہیں پہنچایا جس قدر
کہ اس کے مال نے جو کہ اس نے اللہ تعالیٰ کی رضا کے لئے دیا اور کئی
سال سے دیتا ہے۔وہ علم و فضل اور نیکی و سخاوت میں اپنے ہم چشموں پر
فوقیت لے گیا ہے اور باوجود اس کے اس کا حلم کوہ رضوی سے زیادہ
مضبوط ہے۔اس نے اپنا تمام چیدہ مال اللہ تعالیٰ کی راہ میں خرچ کر دیا ہے
اور اپنی تمام خوشی خدا تعالیٰ کے کلام میں رکھی ہے۔میں نے دیکھا ہے کہ
سخاوت اس کی عبادت ہے اور علم اس کی غذا ہے اور حلم اس کی سیرت
ہے اور تو کل اس کی قوت اور میں نے اس کی مانند جہان میں کوئی عالم
نہیں دیکھا اور منعمین میں ہو کر اس کی مانند مخلوق میں فقیر نہیں اور نہ
خدا تعالیٰ کی راہ میں اس کی مانند کوئی خرچ کرنے والا دیکھا۔میں نے جب
عقل و سمجھ پائی ہے اس کی مانند کوئی وسیع علم والا نہیں دیکھا اور وہ
جب میرے پاس آیا اور مجھ سے ملا اور میری نظر اس پر پڑی تو میں نے
اس کو دیکھا کہ وہ میرے رب کی آیات میں سے ایک آیت ہے اور مجھے
ނ
۳۷
یقین ہو گیا کہ وہ میری اسی دعا کا نتیجہ ہے جس پر میں مداومت کرتا تھا اور
میری فراست نے مجھ کو بتا دیا کہ وہ اللہ تعالیٰ کے منتخب بندوں میں سے
ہے اور میں لوگوں کی مدح کرنا اور ان کے شمائل کو پھیلانا اس خوف سے
برا جانتا ہوں کہ مبادا ان کے نفسوں کو ضرر دے۔لیکن میں دیکھتا ہوں کہ
وہ تو ایسے لوگوں میں سے ہے جن کے نفسانی جذبات شکستہ ہو گئے ہیں اور
جن کی طبعی شہوات فنا ہو گئی ہیں اور ان پر کوئی خوف نہیں کیا جا سکتا اور
اس کے کمال کے نشانوں میں سے یہ ہے کہ جب اس نے اسلام کو مجروح
دیکھا اور اس کو ایک مسافر سرگردان کی طرح یا اس درخت کی طرح پایا
جو اپنی جگہ سے ہلایا جائے۔تو اس نے غم کو اپنا شعار بنا لیا اور مارے غم
کے اس کے عیش مکدر ہو گیا اور وہ مضطر کی طرح دین کی مدد کو کھڑا ہو گیا
اور ایسی کتابیں تصنیف کیں جو دقائق اور معارف سے بھری ہوئی ہیں
اور جس کی نظیر پہلے لوگوں کی کتابوں میں نہیں پائی جاتی۔ان کی عبارتیں
باوجود مختصر ہونے کے فصاحت سے بھری ہوئی ہیں۔اور ان کے الفاظ
نهایت دل ربا خوبصورت اور عمدہ ہیں جو کہ دیکھنے والوں کو شراب طہور
پلاتی ہیں اور اس کی کتابوں کی مثال اس ریشم کی ہے جو مشک کے ساتھ
آلودہ کیا جائے۔پھر اس میں موتی اور یا قوت اور بہت سی کستوری ملائی
جائے پھر اس میں عنبر ملا کر معجون کی طرح بنا دیا جائے اور اس میں کوئی
شک نہیں کہ اس کی کتابیں جامع ہیں۔ہم ان میں فوائد کے لحاظ سے کوئی
فرق نہیں کر سکتے۔وہ تمام سے بڑھ گئی ہیں اس لئے کہ اس نے تمام کمی و
زیادتی کا احاطہ کر لیا ہے اور بسبب اس کے کہ دلائل و براہین کے رسوں
کے ساتھ دلوں کو کشش کرتی ہیں۔اپنے غیر پر فوقیت لے گئی ہیں۔مبار کی
ہے اس شخص کو جو ان کو حاصل کرے اور پہچانے اور غور سے پڑھے
ان کی مانند کوئی مددگار نہیں مل سکتا۔جو کوئی یہ چاہے کہ قرآن شریف
کے عقدوں کو حل کرے اور خدا تعالیٰ کی کتاب کے اسراروں پر واقفیت
ہو تو اس کو چاہئے کہ ان کتابوں میں مشغول ہو کیونکہ وہ اس چیز کی متکفل
ہیں جس کو ذہین طالب تلاش کرتا ہے۔ان کے ریحان کی خوشبو دلوں کو
فریفتہ کرتی ہے۔ان کی شاخوں میں کثرت سے میوے ہیں اور کوئی شک
نہیں کہ وہ اس باغ کی طرح ہیں جس کے خوشے جھکے ہوئے ہیں اور اس
میں کوئی لغو بات نہیں سنائی دیتی اور پاکوں کے لئے مہمانی ہے۔ان میں
سے ایک کا نام فصل الخطاب اور ایک کا نام تصدیق براہین احمدیہ ہے
باوجود متانت الفاظ اور لطافت بیانی کے قیمتی معانی پرو دیئے گئے ہیں۔یہاں تک کہ وہ مولفین کے لئے اسوہ حسنہ ہو گئی ہیں۔اور
متکلمین آرزو
کرتے ہیں کہ وہ انہیں کتابوں کی طرز پر لکھیں اور بڑے بڑے عالموں
کی زبانوں نے ان کتابوں کی مدح سرائی کی ہے۔ان کے جواہرات
جواهر النحو (چھاتیوں کے ہاروں میں پروئے ہوئے جواہر) پر فوقیت لے
گئے۔اور ان کے موتی دریاؤں کے موتیوں پر فائق ہو گئے ہیں۔اور وہ اس
کے کمالات پر ایک دلیل قاطع ہیں۔ان کی خبر کو ایک وقت کے بعد جان لو گے۔اور مؤلف فاضل نے ان کتابوں پر قرآن شریف کے نکات کی تفسیر کرنے
کے لئے کمر باندھی ہے۔اور اپنی تحقیق میں روایت اور درایت کے متفق
کرنے کی مشقت اٹھائی ہے۔پس آفرین ہے اس کی عالی ہمت کے لئے اور
اس کے روشن افکار کے لئے۔پس وہ مسلمانوں کا فخر ہے اور اس کو قرآن
کریم کے دقائق کے استخراج میں اور فرقان حمید کے حقائق کے خزانوں کو
پھیلانے میں عجیب ملکہ ہے۔بلاشک وہ مشکوۃ نبوت کے انوار سے منور ہے
اور شان مردمی اور اپنی پاک طینی کے مناسب نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے
۳۹
نور سے نور لیتا ہے۔وہ ایک عجیب و غریب مرد ہے۔اس کے ایک ایک لمحہ
کے ساتھ انوار کی نہریں بہتی ہیں۔اس کے ایک ایک رشحہ کے ساتھ فکروں
کے مشرب پھوٹتے ہیں اور یہ خدا تعالیٰ کا فضل ہے جس کو چاہے عطا کرتا ہے
اور خدا تعالیٰ کا فضل ہے جس کو چاہے عطا کرتا ہے اور خدا تعالیٰ خیر
الواهبين ہے۔وہ نخبة المتكلمين ہے اور زبدة المؤلفين -
لوگ اس کے زلال سے پیتے ہیں اور اس کی گفتگو کی شیشیاں شراب طہور کی
طرح خریدتے ہیں۔وہ ابرار اور اخیار اور مومنین کا فخر ہے۔اس کے دل
میں لطائف اور دقائق اور معارف اور حقائق کے انوار ساطعہ ہیں۔جب وہ
اپنے پاک و صاف کلمات اور اچھوتے ، فی البدیہ ، عجیب و غریب ملفوظات
کے ساتھ کلام کرتا ہے تو گویا دلوں اور روحوں کو لطیف راگوں اور داؤدی
مزامیر کے ساتھ فریفتہ کرتا ہے اور کھلے کھلے معجزوں کے ساتھ لوگوں کو
گھٹنوں کے بل بٹھا لیتا ہے۔جب کلام کرتا ہے تو ایسی حکمتیں منہ سے نکالتا
ہے کہ گویا وہ پانی ہے جو پے در پے ٹپک رہا ہے اور سامعین کے مونہوں کی
طرف جا رہا ہے اور میں نے اپنے فکر کے گھوڑے کو اس کے کمال کی طرف
چلایا تو میں نے اس کو اس کے علوم اور اعمال اور نیکی اور صدقات میں
یکتائے زمانہ پایا۔وہ نہایت ذکی الذہن ، حديد الفوائد، فصیح اللسان، نخجہ"
الابرار اور زبدۃ الاخیار ہے۔اس کو سخاوت اور مال خطا کیا گیا ہے۔امیدیں
اس کے ساتھ وابستہ کی گئی ہیں۔پس وہ خدام دین کا سردار ہے۔اور میں اس
پر رشک کرنے والوں میں سے ہوں۔امیدوں والے اس کے صحن میں
اترتے ہیں اور اس کی ہتھیلی سے ابر سخاوت طلب کرتے ہیں۔جو اس کے گھر کا
قصد کرتا ہے اور اس کی ملاقات کرتا ہے تو وہ اس سے منہ نہیں پھیرتا اور
فقراء میں سے جو اس کے پاس آتا ہے وہ اس کی خوشبو سے معطر ہو جاتا ہے
۴۰
اور وہ میری ملاقات کے لئے نہایت میلان دل کے ساتھ ایسا مضطرب رہتا
ہے جیسے دولت مند سونے کے ساتھ محبت و یقین کے پاؤں سے چل کر دور
دراز ملکوں سے میرے پاس آتا ہے وہ ایک دلر با جوان ہے جو مجھ سے محبت
کرتا ہے اور میں اس سے محبت کرتا ہوں۔اپنی تمام طاقت سے میری طرف
سعی کرتا ہے اگر چہ اس کو اتنی ہی فرصت مل جائے جو اونٹنی کے دو دفعہ
دودھ دوہنے کے درمیان ہوتی ہے اور خدا تعالیٰ نے اس پر قسم قسم کے انعام
کئے ہیں اور اس کی بقا کے ساتھ اسلام اور مسلمانوں کی مدد کی ہے۔اس کو
میرے دل سے عجیب تعلقات ہیں۔میری محبت میں قسم قسم کی علامتیں اور
بد زبانیاں اور وطن مالوف اور دوستوں کی مفارقت اختیار کرتا ہے۔میرے
کلام کے سننے کے لئے اس پر وطن کی جدائی آسان ہے اور میرے مقام کی
محبت کے لئے وہ اپنے اصلی وطن کی یاد کو چھوڑ دیتا ہے اور میرے ہر ایک امر
میں میری اس طرح پیروی کرتا ہے جیسے نبض کی حرکت تنفس کی حرکت کی
پیروی کرتی ہے۔اور میں اس کو اپنی رضا میں فانیوں کی طرح دیکھتا ہوں۔جب
اس سے سوال کیا جاتا ہے تو وہ بلا توقف پورا کرتا ہے۔اور جب کسی کام کی
طرف مدعو کیا جاتا ہے تو وہ سب سے پہلے لبیک کہنے والوں میں سے ہوتا ہے۔اس کا دل سلیم ہے اور خلق عظیم اور کرم ابر کثیر کی طرح ہے۔اس کی صحبت
بدحالوں کے دلوں کو سنوارتی ہے اور اس کا حملہ دین کے دشمنوں پر شیر ببر
کے حملہ کی طرح ہے۔کفار پر اس نے پتھر برسائے ہیں۔آریوں کے مسائل کو
اس نے کھودا۔اور نقب لگا کر ان بیوقوفوں کی زمین میں اترا اور ان کا تعاقب
کیا اور ان کی زمین کو تہ و بالا کر دیا اور اپنی کتابوں کو مکذبین کے رسوا کرنے
کے لئے نیزوں کی طرح سیدھا کیا۔پس خدا تعالیٰ نے اس کے ہاتھ پر ویدوں کو
شرمندہ کیا۔پس ان کے منہ پر راکھ ڈالی گئی اور سیاہ کر دیا گیا اور مُردوں کی
۴۱
طرح ہو گئے۔پھر انہوں نے دوبارہ حملہ کرنا چاہا لیکن مردے موت کے بعد
کس طرح زندہ ہو سکتے ہیں، لرزتے ہوئے واپس چلے گئے۔اگر ان کے لئے
حیاء میں سے کچھ بھی حصہ ہوتا تو وہ دوبارہ حملہ نہ کرتے لیکن بے حیائی سے
اس قوم کا حلیہ اس طرح ہو گیا ہے جس طرح مجل گھوڑوں میں تجھیل۔پس وہ
ذبح کئے ہوؤں کی طرح حملہ کرتے ہیں۔اور فاضل نبیل موصوف میرے
سب سے زیادہ محبت کرنے والے دوستوں میں سے ہے۔وہ ان لوگوں میں
سے ہے جنہوں نے میری بیعت کی ہے اور عقد نیت کو میرے ساتھ خالص کر
دیا ہے اور جنہوں نے عہد کا سودا مجھے اس بات پر دیا۔کہ وہ خدا تعالیٰ پر کسی کو
مقدم نہ کریں گے۔پس میں نے اس کو ان لوگوں میں سے پایا ہے جو اپنے
عہدوں کی محافظت کرتے اور رب العالمین سے ڈرتے ہیں اور وہ اس پر شرر
زمانہ میں اس ماء المعین کی طرح ہے جو آسمان سے نازل ہو تا ہے۔جس طرح
اس کے دل میں قرآن کی محبت کوٹ کوٹ کر بھری ہوئی ہے ایسی محبت میں
اور کسی کے دل میں نہیں دیکھتا۔وہ قرآن کا عاشق ہے اور اس کی پیشانی میں
آیات مبین کی محبت چمکتی ہے۔اس کے دل میں خدا تعالی کی طرف سے نور
ڈالے جاتے ہیں۔پس وہ ان نوروں کے ساتھ قرآن شریف کے وہ دقائق
دکھاتا ہے جو نہایت بعید و پوشیدہ ہوتے ہیں اور اس کی اکثر خوبیوں پر مجھے
رشک آتا ہے۔اور یہ خدا تعالیٰ کی عطا ہے وہ جس کو چاہتا ہے دیتا ہے۔اور وہ
خیر الرازقین ہے۔اور خدا تعالیٰ نے اس کو ان لوگوں میں سے بنایا ہے جو
قوت و بصارت والے ہیں اور اس کے کلام میں وہ حلاوت و طلاوت و دیعت
کی گئی ہے جو دوسری کتابوں میں نہیں پائی جاتی۔اور اس کی فطرت کے لئے
خدا تعالیٰ کے کلام سے پوری پوری مناسبت ہے۔خدا تعالی کے کلام میں بے
شمار خزانے ہیں۔جو اس بزرگ جو ان کے لئے ودیعت رکھے گئے ہیں۔اور یہ
سم
اللہ تعالیٰ کا فضل ہے۔اس کے لئے کوئی اس کے رزقوں میں جھگڑنے والا
نہیں۔کیونکہ اس کے بندوں میں سے بعض وہ مرد ہیں جن کو تھوڑی سی نمی
دی گئی ہے اور دوسرے کئی آدمی ہیں جن کو بہت سا پانی دیا گیا ہے اور وہ اس
کے ساتھ حجت بازی کرنے والے ہیں۔مجھے میری زیست کی قسم ہے کہ وہ
بڑے بڑے میدانوں کا مرد ہے۔اس کے لئے کسی کا یہ قول صادق آتا ہے
لِكُلِّ عِلْمٍ رِجَال وَلِكُلِّ مَيدَانِ أَبْطَال اور نیز یہ بھی صادق آتا ہے۔إنَّ فِي الزَّوَايَا خَبَايَا وَفِي الرِّجَالِ بَقَايَا خدا تعالیٰ اس کو عافیت
دے اور اس کو محفوظ رکھے۔اور اس کی عمر کو اپنی رضامندی اور اطاعت
میں لمبا کرے اور اس کو مقبولین میں سے بنائے۔میں دیکھتا ہوں کہ اس کے
لبوں پر حکمت بہتی ہے اور آسمان کے نور اس کے پاس نازل ہوتے ہیں اور
میں دیکھتا ہوں کہ مہمانوں کی طرح اس پر نزول انوار متواتر ہو رہا ہے۔جب
کبھی وہ کتاب اللہ کی تاویل کی طرف توجہ کرتا ہے تو اسرار کے منبع کھولتا ہے
اور لطائف کے چشمے بہاتا ہے اور عجیب و غریب معارف ظاہر کرتا ہے جو
پردوں کے نیچے ہوتے ہیں۔دقائق کے ذرات کی تدقیق کرتا ہے اور حقایق کی
جڑوں تک پہنچ کر کھلا کھلا نور لاتا ہے۔عقل مند اس کی تقریر کے وقت اس
کے کلام کے اعجاز اور عجیب تاثیر کی وجہ سے تعلیم کے ساتھ اس کی طرف
اپنی گردنوں کو لمبا کرتے ہیں۔حق کو سونے کی ڈلی کی طرح دکھاتا ہے اور
مخالفین کے اعتراضات کو جڑ سے اکھیڑ دیتا ہے۔موجودہ زمانہ فلسفہ کے
طوفانی حملہ کا وقت تھا جس نے فاسد اور گندہ کر دیا اور اضطراب میں ڈال دیا۔ہر ایک جو ان کو اس چیز نے جو واقع ہوئی اور علماء علوم روحانیہ کی دولت اور
اسرار رحمانیہ کے جو اہرات سے بے گوشت ہڈی کی طرح خالی ہاتھ رہ گئے۔پس یہ جو ان کھڑا ہوا اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے دشمنوں پر
سوم
اس طرح ٹوٹ پڑا جیسے شیاطین پر شہاب گرتے ہیں۔سو وہ علماء میں آنکھ کی
پتلی کی طرح ہے اور حکمت کے آسمان میں روشن سورج کی طرح ہے۔وہ اللہ
تعالٰی کے سوا کسی سے نہیں ڈرتا اور وہ ان سطحی رایوں سے خوش نہیں ہوتا
جن کا منبت اونچی زمین ہے نہ نیچی زمین۔بلکہ اس کا فہم ان دقیق الماخذ مخفی
اسرار کی طرف پہنچتا ہے۔جو گہری زمین میں ہوتے ہیں۔فَلِلَّهِ دَرَةٌ وَعَلَى
اللهِ اَجْرُهُ اللہ تعالٰی نے اس کی طرف کھوئی ہوئی دولت کو واپس کر دیا
ہے اور وہ ان لوگوں میں سے ہے۔جو توفیق دیئے جاتے ہیں۔اور سب حمد
اس اللہ تعالیٰ کے لئے ہے جس نے مجھ کو یہ دوست ایسے وقت میں بخشا جبکہ
اس کی سخت ضرورت تھی۔سو میں اللہ تعالی سے دعا کرتا ہوں کہ وہ اس کی عمر
و صحت و ثروت میں برکت دے اور مجھ کو ایسے اوقات عطا کرے جن میں وہ
دعائیں قبول ہوں جو اس کے اور اس کے قبیلہ کے لئے کروں۔اور میری
فراست گواہی دیتی ہے کہ یہ استجابت ایک محقق امر ہے نہ ظنی۔اور میں ہر
روز امیدواروں میں سے ہوں۔خدا تعالیٰ کی قسم ! میں اس کے کلام میں ایک
نئی شان دیکھتا ہوں اور قرآن شریف کے اسرار کھولنے میں اور اس کے کلام
اور مفہوم کے سمجھنے میں اس کو سابقین میں سے پاتا ہوں اور میں اس کے علم
و علم کو ان دو پہاڑوں کی طرح دیکھتا ہوں جو ایک دوسرے کے آمنے سامنے
ہیں۔میں نہیں جانتا کہ ان دونوں میں سے کونسا دو سرے پر فوقیت لے گیا
ہے۔وہ دین متین کے باغوں میں سے ایک باغ ہے۔اے رب! تو اس پر
آسمان سے برکتیں نازل کر اور دشمنوں کے شر سے اس کو محفوظ رکھ اور
جہاں کہیں وہ ہو تو اس کے ساتھ ہو اور دنیا و آخرت میں اس پر رحم کر اے
ارحم الراحمین! آمین ثم آمین - تمام تعریف أَوَّلاً وَ آخِرًا وَ ظَاهِرًا وَ
بَاطِنَا اللہ تعالیٰ کے لئے ہے۔وہی دنیا و آخرت میں میرا ولی ہے۔اس کے
سمسم
کلام نے مجھے بلوایا اور اس کے ہاتھ نے مجھے ہلایا۔سو میں نے یہ مسودہ اللہ
تعالی کے فضل اور اشارے سے اور القاء سے لکھا ہے۔وَلا حَولَ وَلا
قُوَّةَ إِلَّا بِالله - وہ ہی قادر ہے آسمان و زمین میں۔اے رب! جو میں نے
لکھا ہے محض تیری قوت و طاقت اور تیرے الہام کے اشارے سے لکھا ہے
پس تمام تعریف تیرے ہی لئے ہے ، اے رب العالمین!"۔مترجمه عزیزم مولوی عبدالرحمن از حصه عربی آئینہ کمالات اسلام از صفحه ۵۸۱ تا ۵۸۹)
مولوی حکیم نور دین صاحب اپنے اخلاص اور محبت اور صفت ایثار اور
الله شجاعت اور سخاوت اور ہمد ردئی اسلام میں عجیب شان رکھتے ہیں۔کثرت
مال کے ساتھ کچھ قدر قلیل خدا تعالٰی کی راہ میں دیتے ہوئے تو بہتوں کو دیکھا
مگر خود بھوکے پیاسے رہ کر اپنا عزیز مال رضائے مولیٰ میں اٹھا دیتا اور اپنے
لئے دنیا میں سے کچھ نہ بنانا یہ صفت کامل طور پر مولوی صاحب موصوف میں
ہی دیکھی یا ان میں جن کے دلوں میں ان کی صحبت کا اثر ہے۔مولوی صاحب
موصوف اب تک تین ہزار روپیہ کے قریب اللہ اس عاجز کو دے چکے ہیں
اور جس قدر ان کے مال سے مجھ کو مدد پہنچی ہے اس کی نظیر اب تک کوئی
میرے پاس نہیں۔اگر چہ یہ طریق دنیا اور معاشرت کے اصولوں کے مخالف
ہے مگر جو شخص خدا تعالی کی ہستی پر ایمان لا کر اور دین اسلام کو ایک سچا اور
منجانب اللہ دین سمجھ کر اور بائیں ہمہ اپنے زمانہ کے امام کو بھی شناخت کر کے
اللہ جل شانہ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور قرآن کریم کی محبت
اور عشق میں فانی ہو کر محض اعلاء کلمہ اسلام کے لئے اپنے مال حلال اور
طیب کو اس راہ میں خدا کرتا ہے اس کا جو عند الله قدر ہے وہ ظاہر ہے۔اللہ
جل شانہ فرماتا ہے۔لَنْ تَنَالُوا الْبِرَّ حَتَّى تُنْفِقُوا مِمَّا تُحِبُّونَ۔
۴۵
خدا
وہی لوگ کرتے ہیں پیار
جو سب کچھ ہی کرتے ہیں اس پر ثار
اسی فکر میں رہتے ہیں روز و شد
شب
که راضی وہ دلدار ہوتا ہے کب
اے
دے چکے مال
و
جاں بار بار
ابھی خوف دل میں کہ ہیں تابکار
لگاتے ہیں دل اپنا اس پاک
ނ
وہی پاک جاتے ہیں اس خاک سے
خدا تعالیٰ اس خصلت اور ہمت کے آدمی اس امت میں زیادہ سے زیادہ
کرے۔آمین ثم آمین۔۔چہ خوش بودے اگر ہر یک زامت نور دین بودے
ہمیں بودے اگر ہر دل پر از نور یقین بودے"
(نشان آسمانی صفحه ۴۶)
اور میرے سب دوست متقی ہیں لیکن ان سب سے قوی بصیرت اور
كثیر العلم اور زیادہ تر نرم اور حلیم اور اکمل الایمان والا سلام اور سخت محبت
اور معرفت اور خشیت اور یقین اور ثبات والا ایک مبارک شخص بزرگ
متقی ، عالم، صالح، فقیہ اور جلیل القدر محدث اور عظیم الشان حاذق حکیم،
حاجی الحرمین ، مافظ القرآن ، قوم کا قریشی ، نسب کا فاروقی ہے جس کا نام نامی مع
لقب گرامی مولوی حکیم نور الدین بھیر دی ہے۔اللہ تعالیٰ اس کو دین و دنیا میں
بڑا اجر دے اور صدق و صفا اور اخلاص اور محبت اور وفاداری میں میرے