سرورق

مِرقاتُ الیقین فی حَیاتِ نورالدّین, حصہ 5

سب مریدوں سے وہ اول نمبر پر ہے اور غیر اللہ سے انقطاع میں اور ایثار اور
خدمات دین میں وہ عجیب شخص ہے۔اس نے اعلائے کلمہ " اللہ کے لئے
مختلف وجوہات سے بہت مال خرچ کیا ہے اور میں نے اس کو ان مخلصین
سے پایا ہے جو ہر ایک رضا پر اور اولاد و ازواج پر اللہ تعالیٰ کی رضا کو مقدم
رکھتے ہیں اور ہمیشہ اس کی رضا چاہتے ہیں اور اس کی رضا کے حاصل کرنے
کے لئے مال اور جانیں صرف کرتے ہیں۔اور ہر حال میں شکر گذاری سے
زندگی بسر کرتے ہیں۔اور وہ شخص رقیق القلب، صاف طبع ، حلیم ، کریم اور
جامع الخیرات بدن کے تعمید اور اس کی لذات سے بہت دور ہے۔بھلائی اور
نیکی کا موقع اس کے ہاتھ سے کبھی فوت نہیں ہوتا اور وہ چاہتا ہے کہ رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے دین کے اعلاء اور تائید میں پانی کی طرح اپنا خون
بہارے اور اپنی جان کو بھی خاتم النبیین کی راہ میں صرف کرے۔وہ ہر
ایک بھلائی کے پیچھے چلتا ہے اور مفسدوں کی بیخ کنی کے واسطے ہر ایک سمندر
میں غوطہ زن ہوتا ہے۔میں اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ اس نے مجھے ایسا
اعلیٰ درجہ کا صدیق دیا جو راست باز اور جلیل القدر فاضل ہے اور
باریک بین اور نکتہ رس۔اللہ تعالیٰ کے لئے مجاہدہ کرنے والا اور کمال
اخلاص سے اس کے لئے ایسی اعلیٰ درجہ کی محبت رکھنے والا ہے کہ کوئی
محب اس سے سبقت نہیں لے گیا"۔حمامة البشری ترجمه عربی از صفحه ۱۵ تا صفحه ۱۶)

مذہب و عقائد
(حضرت امیر المومنین کے اپنے الفاظ میں)
ایڈیٹر رسالہ البیان کے نام ماہ ستمبر ۱۹۰۸ء میں آپ نے ایک خط لکھا جس میں
ظاہر فرمایا ہے کہ ہمارا مذہب کیا ہے وہ عبارت اخبار الحکم سے یہاں نقل کی
جاتی ہے۔جناب من ہمار امذ ہب کیا ہے ؟ مختصر ا عرض ہے۔اَشْهَدُ اَنْ لَّا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ وَاشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَ
رَسُولُهُ
اللہ تعالیٰ تمام صفات کا ملہ سے موصوف اور ہر قسم کے عیب و نقص سے منزہ ہے۔اپنی
ذات میں یکتا اور صفات میں بے ہمتا۔اپنے افعال میں لیس کمثل اور اپنے تمام
عبادات میں وَحْدَهُ لا شَرِیک
-
۲ ملائکہ اللہ تعالیٰ کی مخلوق اور ان پر ایمان لابد ہے۔۔تمام کتب الهیه -
۴۔تمام رسولوں اور نبیوں۔حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم المکی و المدنی محمد بن عبد الله - ابن
آمنہ - خاتم النبین ، رسول رب العالمین ہیں اور آپ پر جو کتاب نازل ہوئی۔کیا معنی ! اس پر
اور ان تمام چیزوں پر ایمان لانا ضروری ہے۔قرآن کریم بلا تحریف و تبدیل و کمی و زیادتی کے
اسی ترتیب موجودہ پر ہم کو حضرت نبی کریم سے پہنچا۔تقدیر کا مسئلہ حق ہے کہ اللہ تعالیٰ کو تمام اشیاء جو ہیں اور جو ہوں گی اور جو ہو چکیں
سب کا اتم و اکمل طور پر علم ہے۔جزئیات کا بھی وہ عالم ہے۔نیکی کا ثمرہ نیک اور بدی کا نتیجہ ہد
ہوتا ہے۔جیسا کوئی کرتا ہے ویساہی پاتا ہے۔يَعْفُو عَنْ كَثِيرٍ

۴۸
بعد الموت نفس کو بقا ہے۔قبر سے لے کر حشر نشر- صراط - جنم۔بہشت کے واقعات جو
کچھ قرآن کریم اور احادیث صحیحہ سے ثابت ہیں۔سب صحیح ہیں۔- صحابہ کرام کو ابو بکر و عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے معاویہ و مغیرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ تک
کسی کو برا نہیں کہتے اور نہ دل میں ان کی نسبت بد اعتقاد ہیں۔اہل بیت کو بدل اپنا محبوب و
پیارا یقین کرتے ہیں۔تمام بیبیاں حضرت نبی کریم کی حضرت عائشہ و خدیجہ" سے لے کر
اور تمام خاندان نبوت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور امام حسن سبط اکبر او ر امام حسین سبط
اصغر شہید کربلا اور ان کی والدہ بتول زھر اسیدۃ النساء اہل الجنہ۔سب
کو اللہ تعالیٰ کا برگزیدہ
گروہ بدل یقین کرتے ہیں۔صَلوةُ اللهِ وَ سَلَامُهُ عَلَيْهِمْ أَجْمَعِينَ۔اولاد امجاد مولى
مرتضیٰ علیہ السلام علی بن حسین زین العابدین اور محمد باقر العلوم اور جعفر صادق سے لے کر
زید بن علی اور اولاد صادق علیہ السلام میں حسن بن عسکری تک سب کو علماء با عمل اور ائمہ
دین مانتے ہیں۔امام ابو حنیفہ - مالک - شافعی اور احمد کو ائمہ فقہاء سے۔بخاری و مسلم۔ابو داؤد اور نسائی کو ائمہ محدثین سے خواجہ معین الدین چشتی اور الشیخ عبد القادر جیلانی۔خواجہ نقشبند - شیخ احمد سرہندی- شیخ شهاب الدین سهروردی- ابوالحسن الشاذلی کو ائمہ تصوف
اس لئے ان کو مکرم معظم واجب التعظیم اعتقاد کرتے ہیں۔کتاب و سنت پر ہمارا عمل ہے۔اگر بتصریح وہاں مسئلہ نہ ملے تو فقہ حنفیہ پر اس ملک میں عمل کر لیتے ہیں اور اس لئے ہم سفر
میں گیارہ رکعت فرض اور حضر میں سترہ رکعت فرض اور تین رکعت وتر کے علاوہ ہیں
رکعت رواتب اور بعض چالیس رکعت تک پڑھتے ہیں۔ہر رکعت میں الحمد اور کچھ۔قرآن کریم کا اور رکوع و سجود میں تسبیح و تحمید اور تشہد میں التحیات و صلوۃ و سلام و دعا پڑھتے
نہیں۔تمام رمضان شریف کے روزے رکھتے ہیں۔چاندی میں ۵۲ تولہ چاندی پر چالیسواں
ہ ساڑھے سات تولہ سونے پر سوا دو ماشہ زکوۃ اور بارانی زمین پر عشر اور نهری و چاہی
زمین پر بیسواں حصہ زکوٰۃ دیتے ہیں۔اور حج بیت اللہ کرتے ہیں۔فضائل میں ترقی اور
رزائل سے بچنے میں لگے رہتے ہیں۔حصہ

دریس
نتایم
رو
وم
مرزا
گیر کنندم
بوزند
ایوان
پر ہر ایک کا عمل ہے۔باایں ہمہ لوگ اور آپ ہم سے کیوں خفا ہیں ؟
اس لئے کہ مرزا نے دعوئی مکالمہ الہیہ کا کیا۔مگر اس دعوے کی بنا اس پر تھی کہ اللہ تعالٰی
اپنے صفات میں آلانُ كَمَا كَانَ ہے۔پس اگر وہ پہلے کسی سے بولتا اور کلام کرتا تھا تو اب
وہ کیوں نہیں بولتا۔اور اِهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ
عَلَيْهِمْ میں دعا ہے کہ الہی ! انبیاء - صدیقوں۔شہداء اور صلحاء کی راہ عطا فرما۔اور ان
راہوں میں ایک راہ مکالمہ کی بھی ہے۔پس اگر ہم مکالمہ کے مدعی ہیں تو کیا کفر کیا؟ بنی
اسرائیل کو اس لئے عبادت عمل پر ملامت ہوئی اَلَمْ يَرَوْا أَنَّهُ لَا يُكَلِّمُهُمْ وَلَا
يَهْدِيهِمْ سَبِيلاً - کہ ان کا معبود ان سے بات نہیں کرتا اور ان کو ہدایت نہیں فرماتا۔پس
اس وقت کیوں مسلمان مکالمات الہیہ سے انکار کرتے ہیں۔؟
دعوی امامت و تجدید دین۔اس کی بنا مکالمات اور حدیث عَلَى رَأْسِ مِائَةِ سَنَةٍ
مَنْ يُجَدِّدُ لَهَا دِيْنَهَا اور سورہ نور کی آیت استخلاف پر تھی۔اور ہمیشہ مجدد گذرتے
رہے۔پس اس صدی کو کیوں خالی چھوڑتے ہیں۔؟
دعوی مهدویت جس کا مدار وہی مکالمات تھے اور حدیث لَا مَهْدِى إِلا عِيسَى
یہ صحیح حدیث اسفار حدیث میں موجود ہے۔منجملہ ان کے ابن ماجہ میں بھی ہے مگر جناب نے
بہت حقارت اور بری نگاہ سے اس کا نام روایت اور مرزا صاحب کی توہین کے لئے فرمایا کہ
حدیث کر کے مرزا نے اس روایت کو پیش کیا ہے۔حالانکہ یہ حدیث ہے۔اور پھر کیا مجدد
مھدی نہیں ہوتا ؟ انصاف ! انصاف !!
دعوئی عیسی ابن مریم ہونے کا۔اس کا مدار بھی مکالمہ اللہ تھا اور قرآن کریم کی آیت

و مَرْيَمَ ابْنَتَ عِمْرَانَ الَّتِي أَحْصَنَتْ فَرَجَهَا فَنَفَخْنَا فِيْهِ مِنْ رُّوحِنَا وَ
صَدَّقَتْ بِكَلِمَاتِ رَبِّهَا وَكُتُبِهِ وَكَانَتْ مِنَ الْقَانِتِينَ (سورۃ تحریم) پر تھا۔اس
آیت کریمہ سے پہلے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔مومن جس سے خطا ہو جائے وہ امرأة فرعون کی
مثل ہے کہ شیطان کے ماتحت ہے۔وہ تو دعا ئیں کریں۔نَجْنِي مِنْ فِرْعَوْنَ اور اس
آیت میں ذکر ہے دوسری قسم کے مومن کا۔دوسرا مومن وہ ہے جو محصن ہے۔وہ مریم ہو تا
ہے اور جب اس پر کلام الہی کا نفخ ہوتا ہے تو مریم سے ابن مریم ہو جاتا ہے تیسری وجہ یہ کہ
چون مرا نورے پنے قوم مسیحی داده اند
مصلحت را ابن مریم نام من بنهاده اند
چوتھی وجہ حدیث صحیح يَنْزِلُ فِيكُمُ ابْن مَرْيَمَ۔مرزا صاحب کا دعویٰ کہ ابن مریم مرگئے اس کے ثبوت کے لئے انہوں نے اتنی رسالے
-
جو طبعی بت سے مر گئے وہ دنیا میں بائیں جسم عصری واپس نہیں آتے۔وَمِنْ
ورانهِمْ يَرْزَع إلى يَوْمِ يُبْعَثُونَ۔آپ نے ہزاروں پیشگوئیاں کیں جو صحیح ہو ئیں۔جو بظا ہر کسی کو نظر آتا ہے کہ صحیح
نہیں ، ان پر مراز صاحب نے بہت کچھ لکھا ہے۔بایں کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم کو
خاتم النبين مانا اور ان کے عشق و محبت میں ہزاروں صفحہ لکھا ہے، بے ریب لکھا ہے کہ میں
ني بمعنی پیشگوئی کرنے والا ہوں۔مجھے احادیث اور کلام الہی میں نبی کہا گیا مگر نہ نبی
تشریعی - اور یہی مذہب تمام صوفیاء کرام کا ہے۔فتوحات مکیه باب پر آپ غور
کریں۔آپ کی سرخی اور آپ کا مضمون کم سے کم چار لاکھ مسلمان احمدیوں کو دکھ دینے والا
ہے۔اگرچہ آپ کے ساتھ بھی بہت سے اخبار اور رسائل ہیں۔مولوی صاحب! آپ کا

۵۱
زمانہ نبوت کا زمانہ نہیں۔اس پر دریافت طلب امر ہے کہ آپ کو اس بارے میں وحی نبوت
ہوئی ہے کہ آپ کا زمانہ نبوت کا زمانہ نہیں یا آپ کی دہریت کا فتویٰ ہے۔نور الدین
فروری ۱۹۰۹ء میں حسن نظامی دہلوی نے آپ کی خدمت میں ایک خط لکھا اس کے جواب
میں ان کو جو خط آپ نے لکھا۔درج ذیل ہے۔مکرم معظم جناب مولانا - مکرمت نامہ پہنچا۔اس پر عرض ہے کہ کتاب اللہ کے بعد صحیح بخاری کو
میں اور ہماری جماعت اصح الکتب یقین کرتے ہیں۔اس میں لکھا ہے کہ ایک بار سرور عالم ، مخربنی
آدم خاتم المرسلین، سید الاولین والآخرین، صلی اللہ علیہ وسلم کے حضور حضرات صحابہ کرام
شرف اندوز تھے اور ایک جنازہ گزرا۔اور اس مطہرو مزکی جماعت نے اس کی تعریف کی۔عربی
عبارت میں ہے۔اُثْنُوا عَلَيْهِ خَيْرًا فَقَالَ وَجَبَتْ۔پھر ایک اور جنازہ گذرا تو اس کی
خدمت ہوئی پھر ارشاد ہوا۔وَجَبَتْ۔وَجَبَتْ کے معنی ہیں کہ اس کے لئے واجب ہو چکی۔حضرات صحابہ کرام نے عرض کیا۔مَا وَجَبَتْ يَا رَسُولَ اللهِ ا کیا واجب ہوا۔فرمایا۔الَّذِي اثْنَيْتُمْ عَلَيْهِ خَيْرًا فَوَجَبَتْ لَهُ الْجَنَّةُ وَأَمَّا الَّذِي اثْنَيْتُمْ عَلَيْهِ شَرًّا
فَوَجَبَتْ لَهُ النَّارُ۔أَنْتُمْ شُهَدَاءُ فِي الْأَرْضِ جس کی تم نے تعریف کی اس کے
لئے جنت واجب ہوئی اور جس کی تم نے مذمت کی اس کے لئے دوزخ واجب ہوئی۔اب جو
میں قرآن کریم کو پڑھتا ہوں تو اس میں ارشاد ہے۔وَكَذَلِكَ جَعَلْنَاكُمْ أُمَّةً وَسَطًا
لتَكُونُوا شُهَدَاءَ عَلَى النَّاسِ تو اس سے واضح ہوتا ہے کہ وہ حقیقت ہر زمانہ کے
اخیار میں طاری و ساری ہے۔اور ہمیشہ اس کے مطابق ہم مشاہدہ کرتے ہیں۔اور اس معیار
پر میں نے حضرت نظام الحق والدین سلطان الدنيا و العقبیٰ کو دیکھا تو سات سو
برس کے قریب قریب ہوتا ہے کہ ہزاروں ہزار اخیار آپ کی مدح میں رطب اللسان ہیں۔اگر یہ مشت خاک ان ابرار و اخیار کے ساتھ ہم آواز نہ ہو تو حسب الارشاد وَيَتَّبِعْ غَيْرَ

۵۲
سَبِيلِ الْمُؤْمِنِينَ نُوَلَه مَا تَوَلَّى وَنَصْلِهِ جَهَنَّمَ وَسَاءَتْ مَصِيرًا۔مجھے
زیادہ کون بد قسمت ہو سکتا ہے۔پس میرا دلی یقین یہ ہے کہ وہ محبوب الہی حسب تزکیہ شہداء
اللہ واقعی محبوب الہی تھے۔یہی میرا دلی اعتقاد ہے۔عام لوگوں کی اجنبیت انشاء اللہ تعالیٰ
میرے نزدیک جوئے نمی ارزد کارنگ رکھتی ہے۔۔ه
کاش آنا
نکه
عیب من گیرند
روئے
آں
داستاں بریده نادری
اب دوسرے ارشاد اور اس کی اہمیت پر گذارش کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں
فرماتا ہے۔انا لتَنْصُرُ رَسُلَنَا وَالَّذِينَ آمَنُوا فِي الْحَيَوةِ الدُّنْيَا اور فرماتا
ہے وَلِلَّهِ العِزَّةُ وَلِرَسُولِهِ وَلِلْمُومِنِينَ وَلَكِنَّ الْمُنَافِقِينَ لَا يَعْلَمُونَ
پس مولانا۔اگر ہم فی الواقع جناب الہی کی نظر میں مومن ہیں تو ہم یقینا یقینا معزز و منصور ہیں۔ہمیں کفار کے جلسہ کا قطعا جوش و رنج نہیں۔اور نہ ہم ان کے نظاروں کو اہم یقین کر سکتے
ہیں۔جناب کو معلوم ہو گا حضرت فرید الحق والدین جب قطب الحق کے جانشین ہوئے تو ہفتہ
کے اندراندر قرب دہلی سے دوری اختیار فرمائی تو کیا ان کے لئے اجودھن کا جنگل مضر ہوا۔لا و الله
ہے۔اپنی کتاب رسالہ نور الدین میں آپ نے اپنا مذ ہب بیان فرمایا ہے جو یہاں نقل کیا جاتا
ا۔ہم اللہ تعالیٰ کو مانتے ہیں کہ ہے اور وہ موصوف صفات کاملہ اور ہر ایک نقص سے
مزه لَمْ يَلِدْ وَلَمْ يُولد ہے۔اس کے ارادہ اور اسی کی خلق سے یہ تمام مخلوق ہے۔وہ
وراء الوراء محيط کانات لا اله إلا الله خَالِقَ كُلِّ شَيْء وَ هُوَ بِكُلِّ شَيْي محيط
مُّحِيطٌ
وَهُوَ الْاَوَّلُ وَإِنَّ إلى رَبِّكَ الْمُنتَهى وَهُوَ الأجر ہے۔جبکہ ہمارا یہ عقیدہ اور یہ
ایمان ہے تو سوفسطائی۔دہریہ - مسیحی۔اور وہ یونانی منطقی اور سناتن جو اللہ تعالیٰ کو علت۔

۵۳
لا بشرط - بشرط لا نرگن مانتا ہے اور وجودی۔نیچری - آریہ سماجی جس کے نزدیک اللہ خالق
ارواح، خالق مادہ خالق زمانہ خالق فضا اور ان کے گن - کرم۔سبھاؤ - خواص - افعال۔عادت کا خالق نہیں۔ہماری کتاب کو کیوں پسند کرے گا۔۔ہم اللہ تعالٰی کو مانتے ہیں کہ وہ متکلم ہے۔اپنے پیاروں سے کلام کرتا ہے۔ارادہ و
مشیت سے اس کے کام ہوتے ہیں۔وہ کلام کرتا رہا کرتا رہتا ہے اور کلام کرے گا۔اس
کے کلام و تکلیم پر کبھی مہر نہیں لگی۔پس جو لوگ اس کو گم صم مانتے ہیں مثلاً بر ہمو اور نیچری
اور جو لوگ کہتے ہیں دو ارب برس سے وہ خاموش ہے اور صرف چار ہی آدمیوں سے
سرشٹی کے ابتدا میں بولا تھا یا جو کہتے ہیں کہ مسیح یا نبی کریم خاتم الانبیاء صلی اللہ علیہ و آلہ
و مسلم تک بات کر کے اب خاموش ہے اور جن کا وہم ہے کہ بیج کی طرح بے اختیار ہے وہ
کیوں پسند کرنے لگے۔ہم مانتے ہیں کہ ملائکہ ہیں۔ان پر اور اللہ تعالیٰ کی تمام کتابوں، رسولوں اور
نبیوں پر ہمارا ایمان ہے ہم نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو خاتم النبیین رسول رب
العالمین مانتے ہیں۔پھر ان باتوں کے مخالف کیوں پسند کرنے لگے۔۔ہمارے نزدیک ہر ایک شخص اپنے اعمال کا ذمہ دار اور جواب دہ ہے۔اور ہم عفو
مغفرت شفاعت بالاذن کے معتقد ہیں۔پس ہماری باتوں سے کفارہ کا قائل کب راضی ہوا۔اور جو اللہ تعالیٰ کو (کھما) عفو والا نہ مانے۔وہ کیونکر راضی ہو۔ہم صحابہ کرام ، تابعین عظام رِضْوَانَ اللَّهِ عَلَيْهِمْ أَجْمَعِينَ کو ابو بکر و عمر سے لے
کر معاویہ و مغیرہ تک اویس قرنی اور حسن بصری سے لے کر ابراہیم نھی و نافع عکرمہ تک،
اور اہل بیت میں خدیجہ وعائشہ سے لے کر علی المرتضیٰ اور تمام ائمہ اہل بیت علیهم السلام
ان سب کو بجھد اللہ اپنا محبوب اور دل سے پیارا اعتقاد کرتے ہیں قَالَ الْإِمَامُ إِمَا مَنَا
-
عَلَيْهِ السَّلَامُ۔

۵۴
جان
و
دلم فدائے جمال محمد است
آل محمد
است
خاکم نثار کوچه آل
پس رافضی شیعہ ، خارجی ناصبی جبریہ قدریہ، مرجیہ جہمیہ، معتزلہ ، تعامل اسلام کا
منکر۔احادیث صحیحہ کا منکر اور ان کو تو وہ طوفان کہنے والے کب پسند کر سکتے ہیں حالانکہ وہ
معمولی کتب تو رایخ بلکہ امور تاریخیہ۔لغت و کتب بیان کو اپنا مقتد ابنائے ہوئے ہیں۔ہم ائمہ
تصوف - ائمہ فقہ - ائمہ حدیث ائمہ کلام کی تعظیم و تکریم کو ضروری یقین کرتے ہیں اور ان
کی مشترکہ سبیل کو سبیل المومنین مانتے ہیں۔ہاں ! ان لوگوں کے آثار باقیہ فتوح الغیب وفتح
الرباني للسيد الشيخ عبد القادر الجیلانی - عوارف شیخ شهاب الدین السهر وردی جس کو میرے
ابن عم حضرت فرید الدین گنج شکر چشتی ہمیشہ اپنے درس میں رکھتے تھے۔اور وہ نسخہ جس پر
حضرت سلطان نظام الدین نے پڑھا۔اب تک جمالیوں میں موجود ہے۔منازل السائرین شرح
مدارج السالکین - طریق الہجرتین - مجمع الفوائد و زاد المعاد لشیخ الاسلام الشيخ ابن قیم - فصل
الخطاب الخواجہ محمد پارسا۔مکتوبات لشيخ مشائخنا المجد واحمد السرہندی۔فتوحات مکیه ابن
عربی- الکتاب اصحیح لامام البخاری - الموطاء لامام دار الهجرة - امام ابو حنیفہ رحمتہ اللہ کے آثار
باقیہ - تصانیف ابویوسف- امام ائمه فقه و حدیث و تصانیف امام محمد الشیبانی و طحاوی - الام
للشافعی - محلی و فقل لابن حزم۔السنن الكبرى لليقي وراء تعارض العقل والنقل والرد
على المنطقيين - و منهاج السنة للشيخ الاجل رئیس المتكلمين والفقهاء والمحدثين والمفسرین شیخ
الاسلام شیخ ابن تیمیہ الحرانی و المطالب العالیہ الامام الرازی - فتح الباری لابن حجر- فتح القدير و
تحریر لابن ہمام اور تمام تصانیف حافظ ذہبی جیسے دول الاسلام، میزان و تذکره و غیره حجه الله
البالغہ شیخ مشائخنا شاہ ولی اللہ دہلوی۔نیل الاوطار للشوکانی ایمنی موجود ہیں۔مصنف خدا
پرست دیکھ لے۔انہیں کے ساتھ ہیں۔ابن المنذر ابن قدامہ ابو یعلی میں اللہ تعالیٰ کو
گواہ کرتا ہوں اور سچے دل سے علی وجہ البصیرة کامل یقین کرتا ہوں کہ بے ریب یہ لوگ

۵۵
-
مصداق تھے۔وَجَعَلْنَا مِنْهُمْ أَئِمَّةٌ يَهْدُونَ بأَمْرِنَا لَمَّا صَبَرُوا وَكَانُوا
بِآيَاتِنَا يُوقِنُونَ (پ ۲۱ سجدہ) کے۔اور ان کی دعائیں وَاجْعَلْنَا لِلْمُتَّقِينَ
اِمَامًا (پ ۱۹ (فرقان) ضرور ہی قبول ہو ئیں۔پس بڑے ہی بے نصیب ہیں وہ لوگ جو
انسانی امامت کے منکر ہیں۔اور اِنّي جَاعِلُكَ لِلنَّاسِ اِمَامًا کے بھید سے
ناواقف ہیں۔ان کی عملی حالتیں ان پر خود ملامت کرتی ہوں گی اگر فطرت سلیمہ باقی ہے۔بحمد اللہ ہم نے ان سب کے اسفار طیبہ کو خوب غور سے پڑھا اور ہم علی بصیرۃ اس نتیجہ پر پہنچ
گئے ہیں کہ یہ سب لوگ خدا تعالیٰ کے برگزیدوں میں اور ہادیوں میں سے تھے۔ہم نے لغت
میں بخاری۔اصمعی - ابو عبیدہ - ابو عبید - مفردات راغب نہایہ - مجمع البحار - لسان العرب اور
صرف و نحو میں سیبویہ - ابن مالک - ابن ہشام اور سیوطی اور قرأت میں شاطبی اور ابو عمر
دوانی اور معانی و بیان میں عبد القاہر جرجانی مصنف دلائل الاعجاز اور اسرار البلاغہ اور
سکا کی مصنف مفتاح العلوم اور ادب میں اصمعی اور تفاسیر میں روایتہ " ابن جریر۔ابن کثیر
شوکانی کی فتح القدیر اور د رايتة وروايته دونوں میں امام بخاری رحمتہ اللہ علیہ اور فقط
درایت میں تفسیر کبیر کو ائمہ سلف کے بعد انتخاب کیا ہے۔قریب زمانہ کے جو ہندوستانیوں
میں اصحاب تصنیف گزرے ہیں۔ان میں صاحب حجتہ اللہ البالغہ اور ازالته الحفاء شاہ ولی
اللہ کو میں ممتاز انسان اور صافی الذہن جانتا ہوں۔میں حضرت مسیح کی وفات کا قائل ہوں
اور میرا کامل یقین ہے کہ وہ قتل اور پھانسی سے بچ کر اپنی موت سے مرچکے۔اس امت میں
أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ مَغْضُوبِ ضال تینوں قسم کے لوگ موجود ہیں۔پس وہ مسیح موعود علیہ
السلام بھی موجود ہے۔جس کو ہم میں نازل ہونا تھا۔وہ مہدی معہود اور اس وقت کا امام بھی
ہے۔وہ اختلافوں میں حکم ہے۔ہم نے اس کی آیات بینات کو دیکھا اور ہم گواہی دیتے ہیں
اور اللہ تعالیٰ سے ڈر کر جزا و سزا حشر اجساد جنت و نار۔اپنی بے ثبات زندگی کو نصیب العین
رکھ کر اس کو امام مان لیا ہے۔ہم نے اپنے مقتداؤں میں ابن حزم اور ابن تیمیہ کو بھی شمار کیا
ہے۔اس کی تائید میں صرف دو قول یہاں لکھتے ہیں۔اول ایک شخص اہل اللہ میں سے ہے۔

راست باز- صالح اور ثقہ امین ان کا نام عبد اللہ الغزنوی کرکے ہمارے ملک پنجاب میں
مشہور ہے۔ہمارے امام علیہ السلام نے ان کو خاتم النبيين رسول رب العالمین نبی کریم علیہ
الصلوة والتسلیم کی شکل پر رویا میں دیکھا ہے اور یہ بسبب ان کی کمال اتباع سنت کے تھا وہ
بہت خوبیوں کے جامع اور علمی اور عملی حصہ میں اللہ تعالیٰ نے ان کو خصوصیت سے ممتاز
فرمایا تھا۔انہوں نے ابن حزم کے بارے میں توجہ کی کہ یہ بہت سخت الفاظ استعمال میں لاتے
ہیں۔اس پر عبد اللہ المرحوم کو الہام ہوا۔(ہاں ! میں اس وقت تک عبد اللہ مرحوم کو صادق
ر است باز یقین کرتا ہوں اور اسی یقین پر اس الہام کو شائع کرتا ہوں۔گفتگو
عاشقاں
باب
شش عشق است نے ترک ادب
ہر کہ کرد از جام حق یک جرعه نوش
نے ادب ماند نے عقل و ہوش
ہاں
ورد
و ہاں تک هد کن باشمان
دانه
ابلیسی
شوی
اندر
جہاں
با دے شیرے تو بازی می کنی
با ملائک ترک
و
تازی می کنی
اس کہانی کی شہادت ایک شخص ساکن لاہور کو چہ کندی گراں کے پاس بھی ہے اور اس کا
نام عبد الحق ہے۔وہ بھی حسن ظن کے قابل ہیں۔وَلَا أَزْكَى عَلَى اللهِ أَحَدًا۔دوم حضرت امام سیوطی نے اپنی بے نظیر کتاب الاشباه والنظائر کی جلد سوم
صفحہ ۳۲ میں لکھا ہے۔قَالَ فِيْهِ جَوَابُ سَائِل سَأَلَ عَنْ حَرْفٍ لَو لِشَيْخِنَا وَ
سَيِّدِنَا الإِمَامِ الْعَالَمِ الْعَلَامَةِ إِلا حَدًا لَحَافِظِ الْمُجْتَهِدِ الزَّاهِدِ

وار
الْعَابِدِ الْقُدْوَةِ اِمَامِ الْاَئِمَّةِ قُدْوَةِ الْأُمَّةِ عَلامَةِ الْعُلَمَاءِ
الْأَنْبِيَاءِ أَخِرِ الْمُجْتَهِدِيْنَ اَوْ حَدِ عُلَمَاءِ الدِّيْنِ بَرَكَةِ الْإِسْلَامِ حُجَّةِ
الْأَعْلَامِ بُرْهَانِ الْمُتَكَلِّمِينَ قَامِعِ الْمُبْتَدِ عِينَ ذِي الْعُلُومِ الرَّفِيعَة
وَالْفُنُونِ الْبَدِيعَةِ مُحْيِ السُّنَّةِ وَمَنْ عَظُمَتْ بِهِ عَلَيْنَا الْمِنَّةُ وَقَامَتْ بِهِ
عَلَى الْاَعْدَاءِ الْحُجَّةُ وَاسْتَبَانَتْ بِبَرَكَةِ وَ هَدْيَةِ الْمَحَجَةِ تَقِي الدِّيْنِ
أَبِي الْعَبَّاسِ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدِ الْحَلِيْمِ ابْنِ تَيْمِيَّةَ الْحَرَانِي مَنَارَةِ وَ شيد
مِنَ الدِّينِ أَرْكَانِهِ
(۲۳ اگست ۱۹۰۷ء بروز جمعہ حضرت حکیم حاجی الحرمین
جناب مولوی نور الدین نے خطبہ ارشاد فرمایا )
اَشْهَدُ اَنْ لا إِلهَ إِلَّا اللهُ وَحْدَهُ لا شَرِيكَ لَهُ وَاشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَ
رَسُوله
اما بعد أعوذُ بِالله مِن الشَّيْطَانِ الرّحِيمِ
يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اتَّقُوا اللَّهَ حَقَّ تُقْتِهِ وَلَا تَمُوتُنَّ إِلَّا وَأَنْتُمْ مُّسْلِمُونَ
وَاعْتَصِمُوا بِحَبْلِ اللَّهِ جَمِيْعًا وَلَا تَفَرَّقُوا عَذَابٌ عَظِيمٌ (آل عمران آیت
۱۰۳ تا ۱۰۶)
j
تم نے سنا ہو گا کہ جب کبھی میں کوئی خطبہ پڑھتا ہوں وہ خطبہ جمعہ کا ہو یا عیدین کا کوئی لیکچر ہویا
اور کوئی نصیحت ہو تو میری عادت ہے کہ اس کے شروع میں اَشْهَدُ اَنْ لا إِلَهَ إِلَّا اللهُ
وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ وَاشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ پڑھ لیتا ہوں۔اگر چہ
میری عادت نہیں کہ اپنی ہر ایک حرکت اور بات کو بلند آواز سے ظاہر کروں مگر جب کوئی
لمبی بات یا درد مندوں کی بات کرنی ہو تو میں اَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا
شَرِيكَ لَهُ وَأَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ۔اس کے اول ضرور پڑھتا ہوں

·

آج 10 میں سے 10 باقی