سرورق

مِرقاتُ الیقین فی حَیاتِ نورالدّین, حصہ 6

۵۸
اور میری غرض اس سے یہ ہوتی ہے کہ وہ لوگ جو میری نصیحت سنتے ہیں اس بات کے گواہ
رہیں کہ میں خدا تعالیٰ کو واحد لا شریک اس کی ذات و صفات میں مانتا ہوں اور میں حضور
قلب سے ، یقین سے استقلال سے یہ بات کہتا ہوں کہ میں اس کی قدرتوں کو بیان کرتے
ہوئے کبھی شرمندگی نہیں اٹھاتا۔میں اسے اپنا محبوب مانتا ہوں اور محمد رسول اللہ صلی اللہ
علیہ و سلم کو سب انبیاء کا سردار اور فخر رسل سمجھتا ہوں اور میں اللہ کریم کا شکر ادا کرتا ہوں
کہ اس نے محض اپنے فضل سے اس کی امت میں مجھے بنایا اس کے محبوں میں سے بنایا
اس کے دین کے محبوں میں سے بنایا۔اس کے بعد میں یہ کہتا ہوں کہ تم نے دیکھا ہو گا کہ میں
سخت بیمار ہو گیا تھا اور میں نے کئی دفعہ یقین کیا تھا کہ میں اب مرجاؤں گا۔ایسی حالت میں
بعض لوگوں نے میری بڑی بیمار پرسی کی۔تمام رات جاگتے تھے۔ان میں سے خاص کر ڈاکٹر
ستار شاہ صاحب ہیں۔بعضوں نے ساری ساری رات دبایا اور یہ سب خد اتعالیٰ کی غفور
رحیمیاں ہیں۔ستاریاں ہیں جو ان لوگوں نے بہت محبت اور اخلاص سے ہمدردی کی۔اور یاد
رکھو کہ اگر میں مرجاتا تو اسی ایمان پر مرتا کہ اللہ وحدہ لا شریک ہے اپنی ذات و صفات میں
اور حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس کے بچے رسول اور خاتم انبیاء اور فخر رسل
ہیں اور یہ بھی میرا یقین ہے کہ حضرت مرزا صاحب مہدی ہیں، مسیح ہیں اور محمد رسول اللہ
صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے بچے غلام ہیں۔بڑے راست باز اور کچے ہیں۔گو مجھ سے ایسی
خدمت ادا نہیں ہوئی جیسی کہ چاہئے تھی اور ذرہ بھی ادا نہیں ہوئی۔میں آج اپنی زندگی کا
ایک نیا دن سمجھتا ہوں۔گو تم یہ بات نہیں سمجھ سکتے مگر اب میں ایک نیا انسان ہوں اور ایک
نئی مخلوق ہوں۔میرے قومی پر میرے عادات پر میرے دماغ پر میرے وجود پر میرے
اخلاق پر جو اس بیماری نے اثر کیا ہے، میں کہہ سکتا ہوں کہ میں ایک نیا انسان ہوں۔مجھے کسی
کی پروا نہیں۔میں ذرا کسی کی خوشامد نہیں کر سکتا۔میں بالکل الگ تھلگ ہوں۔میں صرف
اللہ تعالیٰ کو اپنا معبود سمجھتا ہوں۔وہی میرا رب ہے کیونکہ اس بات کا بھروسہ نہیں کہ آئندہ
ہفتہ تک میری زندگی ہے کہ نہیں۔لہذا میں تم کو بتانا چاہتا ہوں کہ خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ

۵۹
تقویٰ اختیار کرو اور اپنے باطن کو ایسا پاک صاف کر لو جیسا کہ چاہئے۔خدا تعالیٰ بڑا پاک
قدوس اور سب سے بڑھ کر مطہر ہے۔اس کی جناب میں مقرب بھی وہی ہو سکتا ہے جو خود
پاک ہے۔گندہ آدمی قبولیت حاصل نہیں کر سکتا۔دیکھو ایک پاک صاف اور عمدہ لباس والا
آدمی ایک پیشاب والی گندی جگہ پر نہیں بیٹھتا۔اسی طرح ایک پاک اور قدوس خدا ایک
گندے کو اپنا مقرب کس طرح بنا سکتا ہے ؟ اسی واسطے اس نے سعیدوں کے واسطے بہشت
اور شعیوں کے واسطے دوزخ بنایا ہے۔ایک ناپاک انسان تو بہشت کے قابل بھی نہیں ہو تا
اللہ تعالیٰ کے قرب کے لائق کب ہو سکتا ہے۔الخ
(۱۹۱۰ء کے ایام جلسہ سالانہ میں جو خطبہ جمعہ حضرت خلیفۃ المسیح الاول
نے فرمایا درج ذیل ہے)
أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ وَأَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَ
رَسُولُهُ أَمَّا بَعْدُ أَعوذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّحِيْمِ۔بِسْمِ اللهِ الرَّحْمنِ
الرَّحِيْمِ۔وَالْعَصْرِ - إِنَّ الْإِنْسَانَ لَفِي خُسْرٍ إِلَّا الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا
الصَّالِحَاتِ وَتَوَاصَوْا بِالْحَقِّ وَتَوَاصَوْا بِالصَّبْرِ۔تمام خطبے جو دنیا میں پڑھے جاتے ہیں ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ سے لے
کر آج تک ان کا ابتدا أَشْهَدُ أن لا إله إلا الله و اشهد ان محمدا عبده و
رَسُولُه سے ہوتا ہے۔اس
کلمہ کا پہلا حصہ ہے۔لا اله الا اللہ اس کے تین فائدے ہیں۔(1)۔پہلا فائدہ یہ ہے کہ جو شخص اسے باد از بلند پڑھ لیتا ہے ، ہم اسے مسلمان اور شرک
سے بیزار سمجھ لیتے ہیں۔(۲)۔دوسرا فائدہ اس کا یہ ہے کہ جب اس کے معنوں پر حقیقی طور پر ایمان ہو تا ہے تو ایسا
مومن دنیا کے تمام اسباب اور ذرائع کو تب ذریعہ مانتا ہے جب دیکھ لیتا ہے کہ میرا موٹی ان

کو اسباب بناتا ہے اور اسی نے ان میں تاثیر رکھ دی ہے۔(۳)۔تیسرا فائدہ جس کی شہادت تمام انبیاء علیم السلام اور تمام اولیاء کرام یک زبان ہو
کر دیتے آئے ہیں یہ ہے کہ جب اس کلمہ کی کثرت کی جاوے اور اسے بار بار سمجھ کو دو ہرایا
جاوے تو اللہ تعالیٰ تک پہنچنے کے لئے اور اس کے قرب کی راہ میں جو حجاب اور پر دے
ہوتے ہیں وہ آسانی سے بتدریج اٹھ جاتے ہیں۔فقرہ اول کے دو حصے ہیں ایک میں لا إله
دوسرے میں الا اللہ ہے۔پہلا حصہ گناہوں کے دور کرنے اور ان سے بچانے کا سامان
ہے اور دو سرائیکیوں کے حاصل کرنے کا ذریعہ۔لا الہ میں دنیا کے تمام معبودوں، محبوبوں
اور مطلوبوں کی نفی ہے۔جو کوئی چیز انسان کی نظر اور ایمان میں محبوب اور مطلوب ہی نہ
رہے تو وہ ان امور پر جو گناہ ہیں جھک کیونکر سکتا ہے۔اصل اشیاء جو اس کے لئے حلال ہیں
وہ بھی جب اس کا مقصود بالذات نہ ہونگی تو جو اس پر حرام ہیں ان کی طرف تو وہ توجہ بھی
نہیں کر سکتا۔اس طرح پر یہ پہلا حصہ لا إله گنا ہوں سے بچانے کا ذریعہ ٹھہرتا ہے۔کس
کس طرح پر ہر ایک گناہ سے انسان اس حصہ پر ایمان لا کر بیچ سکتا ہے یہ لمبی بحث ہے۔دانشمند اس اصل پر جو میں نے بیان کر دیا ہے غور کریں۔الا اللہ سے نیکیوں کی طرف توجہ
کیونکر پیدا ہوتی ہے ؟ اس طرح پر کہ جب انسان دنیا کے تمام مطلوبات و محبوبات کو فانی اور
ادنی یقین کر کے کامل الصفات خدا کے ساتھ پیوند کرتا ہے تو پھر اس کی تجلی اس کے تمام
جذبات کو اپنی رضا کے نیچے کر لیتی ہے اور اس کا اصل مطلوب ہرامر میں خدا ہو تا ہے۔پس
وہ کسی کام کو کرتا ہی نہیں جب تک وہ اللہ تعالیٰ کو نہ دیکھ لے۔یعنی جہاں ایک طرف اسے
نگران حال پاتا ہے وہاں دوسری طرف اس کی رضا اور اجازت کو دیکھتا ہے۔اس طرح پر وہ
نیکیوں کو حاصل کرتا ہے۔پھر اس کلمہ کے ساتھ حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا
عَبْدُهُ وَرَسُولُہ کا جملہ اس لئے لگایا کہ آپ نے دیکھ لیا تھا کہ زمانہ گذشتہ میں جو ہادی
دنیا کی ہدایت کے لئے وقتافوقتاً آئے ایک زمانہ گذرنے کے بعد ان کو معبود بنالیا گیا اور خدا

تعالی کی معبودیت میں ان کو شریک کر لیا گیا۔اس گند سے دنیا کو بچانے کے لئے آپ نے اس
حصہ کو رکھا تاکہ آنحضرت صلی اللہ علیہ و سلم کو لوگ ایک عبد سمجھیں اور آئندہ چونکہ اس
امت میں ولی ہوں گے اس لئے انہیں بھی کوئی معبود قرار نہ دے لے۔پس میں اَشْهَدُ
أنْ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ کو کلمہ کا متمم یقین کرتا ہوں اور میں ایمان رکھتا ہوں
کہ اس جزو پر ایمان لانے کے بدوں مومن بن ہی نہیں سکتا۔جب انسان اللہ تعالیٰ پر ایمان
لاتا ہے جو لا ADATA ATLANTA اللہ کا نشا ء ہے اور وہ اللہ تعالیٰ کی حسنات کاملہ پر غور کرتا اور اس کے
اسماء اور افعال پر سوچتا ہے تو یقیناً اسے اللہ تعالیٰ کے فرشتوں اللہ تعالیٰ کی کتابوں اللہ تعالیٰ
کے نبیوں اور تقدیر اور حشر نشر پل صراط جنت و نار پر ایمان لانا لا بد کی ہو جاتا ہے کیونکہ یہ
اللہ تعالیٰ کے صفات کے ہی ثمرات ہیں اور ایمان باللہ کے لئے لابد ہے کہ وہ اس کو صفات
کاملہ سے موصوف یقین کرے۔چونکہ اسی نے تقدیر کو بنایا۔ملائکہ کو پیدا کیا۔جنت و نار
کو پیدا کیا۔انبیاء علیہم السلام کو بھیجا۔ان کو صحائف دیئے۔اس لئے ملائکہ پر ایمان لانا۔خدا کی کتابوں ، اس کے رسولوں ، تقدیر، حشر و نشر پل صراط جنت و نار پر ایمان لانا ضروری
ہو جاتا ہے۔پس میرے ایمان میں ایمان باللہ ہو ہی نہیں سکتا جب تک وہ ان باتوں پر بھی ایمان نہ
لاوے۔پھر ایمان کے بعد اس کا اثر انسان کے جوارح پر ہوتا ہے۔جو راج سے جو امور
سرزد ہوتے ہیں ان کا نام اعمال ہے۔ان میں نماز ہے۔روزہ ہے۔حج ہے۔اخلاق فاضلہ ہیں۔رزائل سے بچنا ہے۔ایمان باللہ اور ایمان کامل کے ساتھ اعمال بھی لابد ہیں۔قرآن کریم
سے یہ ظاہر ہوتا ہے جیسا کہ فرمایا وَ الَّذِينَ يُؤْمِنُونَ بِالْآخِرَةِ يُؤْمِنُونَ بِهِ وَهُم
عَلَى صَلَا تِهِمْ يُحَافِظُونَ۔اس کا مطلب یہ ہے کہ جب انسان اللہ تعالیٰ پر ایمان لاتا
ہے تو وہ آخرت پر بھی ایمان لاتا ہے۔یعنی اللہ پر ایمان لانا آخرت پر ایمان لانے کے لئے
ضروری ہے۔پھر اس ایمان کا اثر اعمال پر یوں پڑتا ہے کہ ایسے مومن اپنی نمازوں کی
حفاظت کرتے ہیں۔انہیں ضائع نہیں ہونے دیتے۔پس یا د رکھو کہ جو شخص لا إِلَهَ إِلَّا اللهُ

کا دعوی کرے اور بائیں نماز کا تارک ہو اور قرآن کریم کی اتباع میں سستی کرے ، وہ اپنے
اس لا اله الا اللہ کے دعوئی میں سچا نہیں جیسا کہ یہ آیت ظاہر کرتی ہے۔اس کے بعد حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی نبوت کے اقرار کے ساتھ ہمیں
ضرورت پڑتی ہے کہ ہم قرآن شریف میں دیکھیں کہ آپ کس درجہ کے انسان تھے۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی شان بلند معلوم کرنے کے لئے مومنوں کو دو آیتیں جو ادنیٰ
تعداد شہادت کی ہے، سامنے رکھنی پڑتی ہیں۔ایک جگہ إِنَّكَ لَعَلَى خُلُقٍ عَظِيمٍ اور
دوسری جگہ فرمایا - كَانَ فَضْلُ اللهِ عَلَيْكَ عَظِيماً۔اب غور کرو کہ اللہ تعالٰی نے
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی دو عظمتوں کا ذکر کیا ہے۔ایک تو عظیم اخلاق پر ہونا ہی بڑا ہوتا
ہے پھر جس کو اللہ بڑا بنائے اس کا خیال کرو کہ وہ بڑائی کس شان کی ہوگی۔اللہ تعالیٰ جو کامل
الصفات ہستی ہے اس کی طرف سے جس کو بڑائی عطا ہو وہ بڑائی ایسی نہیں ہو سکتی جس کا وہم
یا اندازہ ہو سکے اور یہ بڑائی ایک تو اخلاق میں عطا کی۔اس سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کے بے مثل اخلاق کا اندازہ ہو سکتا ہے۔پھر عظیم فضل آپ پر کیا۔اب غور کرو جس کو یہ دو
عظمتیں حاصل ہوں اور فضل عظیم اور خلق عظیم والا جن کا مقتدا ہو۔انہیں کسی اور کی
ریجھ ہی کیا ہو سکتی ہے ؟ وَهُوَ خَاتَمُ النَّبِيِّينَ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -
پھر جو کتاب اللہ جل شانہ نے اس کامل انسان صاحب خلق عظیم و فضل عظیم پر نازل کی
اس کے لئے دو گواہیاں میں پیش کرتا ہوں۔ایک یہ کہ اللہ تعالٰی نے فرمایا۔اِنَّا لَهُ
لَحَافِظُونَ۔اور پھر فرماتا ہے لَا يَأْتِيهِ الْبَاطِلُ مِنْ بَيْنِ يَدَيْهِ وَ لَا مِنْ خَلْفِهِ۔پہلی آیت میں اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید کی حفاظت کا آپ وعدہ فرمایا اور دوسری آیت میں یہ
فرمایا کہ باطل اس پر اپنا اثر نہیں کر سکتا۔اب جس کتاب کا محافظ حق سبحانہ ہو اور وہ آئندہ
کے لئے پیشگوئی کرتا ہے کہ اس کو باطل کرنے والی چیز نہیں بھیجیں گے تو ہمیں سائنس کا کیا
ڈر اور کسی اندرونی یا بیرونی حملے کا کیا خوف؟
میں نے ہمیشہ یہ ظاہر کیا ہے کہ جس قدر سائنس اور دیگر علوم ترقی کریں گے اسی قدر

۶۳
قرآن مجید کے کمالات کا اظہار ہو گا۔اس کتاب کو لے کر ہمیں کسی حملے سے دنیا میں رہ کر
گھبرانے کی حاجت نہیں کیونکہ ہمیں یقین ہے اور تجربہ نے بتادیا ہے کہ نہ اس میں تحریف
ہوگی اور نہ یہ دنیا سے اٹھے گی۔پس یہ کتاب کامل کتاب ہے اور یہی خالق فطرت نے بتا
دیا ہے تو اس پر کسی حملہ کا ڈر نہیں اور نہ گھبرانے کی حاجت ہے۔ہاں اگر ڈر ہے تو اس بات
کا کہ بعض گھروں سے نکل کر دو سرے گھروں میں چلی جائے گی تو پچھلے بزرگوں کی روح کو
کیا مال ہو گا۔پس خوف ہے تو یہ ہے کہ کوئی اس کی اتباع سے نہ نکل جائے۔موجودہ حالت میں میں دیکھتا ہوں کہ کچھ امراء ہیں کچھ علماء اور سجادہ نشین ہیں اور کچھ
وہ نوجوان ہیں جو قوم کے لئے کالجوں میں تعلیم پانے کی تیاریاں کر رہے ہیں۔جب عملی رنگ
میں یہی لوگ مذہبی امور میں ست ہوں تو عوام مخلوق کا کیا حال ہو سکتا ہے۔اس لئے سورۃ
العصر میں نے پڑھی ہے اور میرا مطلب اس میں یہ ہے کہ زمانہ جس طرح پر تیزی سے
گزر رہا ہے اسی طرح ہماری عمریں تیزی سے گزر رہی ہیں۔اللہ تعالیٰ نے اس سورۃ
شریف میں جہاں انسانی عمر کے اس طرح تیزی سے گزرنے کی طرف متوجہ کیا ہے۔ساتھ
ہی اس سورۃ میں اس کا علاج بتایا ہے کہ تمہیں زمانہ کی پروا نہیں اگر ہمار ا حکم مان لو۔اس
حکم کی تعمیل سے تم زندہ جاوید ہو جاؤ گے اور وہ یہ ہے کہ آپ مومن بنو اور اعمال صالحہ
کرو۔دوسرے کو مومن بناؤ اور حق کی وصیت کرد - حق کے پہنچانے میں تکالیف سے
نہ ڈرو اور صبر و استقلال سے کام لو۔اس علاج پر اگر مومن عمل کرے اور اس کو اپنا دستور العمل بنالے تو یقینا یقیناوہ ہمیشہ کی
زندگی پالے گا۔بہر حال یہ سورۃ العصر وہ سورت کریمہ ہے کہ جب صحابہ کرام آپس میں ملتے
تھے تو اس کو پڑھ لیا کرتے تھے۔آج تم اور ہم بھی ملے ہیں اور نہیں معلوم آئندہ ہمیں ملنے
کا موقعہ ہو گایا نہیں۔اس لئے میں نے اس سنت پر عمل کرنے کی نیت سے اس سورت کو
پڑھا ہے اور میں نے چاہا ہے کہ وصیت الحق کے طور پر تمہیں سنادوں۔سنو! میں اللہ
تعالی پر ایمان رکھتا ہوں کہ وہ اپنی ذات میں یکتا، اپنی صفات میں بے ہمتا اپنے اسماء اور

۶۴
افعال میں لَيْسَ كَمِثْلِهِ شَيْيٌّ ہے۔میں اللہ تعالٰی کے ملائکہ پر ایمان رکھتا ہوں جو
تمام نیک تحریکوں کے محرک ہیں اور ان پر ایمان لانے کی یہی غرض ہے کہ ہر نیک تحریک پر
انسان عمل کرے۔میں اللہ تعالیٰ کے تمام نبیوں پر ایمان رکھتا ہوں خواہ ان کا ذکر قرآن مجید
میں ہے یا نہیں۔وہ سب کے سب اللہ تعالیٰ کے راست باز بندے تھے اور انہوں نے مخلوق
کو اللہ تعالیٰ کا کلام اپنے اپنے وقت پر پہنچایا۔میں اس بات پر بھی ایمان رکھتا ہوں کہ تمام
نبوتیں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر ختم ہو گئیں۔بلکہ میں اس بات پر ایمان رکھتا ہوں اور
بصیرت اور شرح صدر کے ساتھ کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نہ صرف تمام نبوتوں کے
جامع اور خاتم تھے بلکہ آپ خاتم النبین ، خاتم الرسل اور خاتم کمالات انسانی تھے۔یہ میرا
یقین ہے کہ تمام انبیاء اور تمام اولیاء اور تمام انسانی کمالات کے آپ جامع اور خاتم ہیں اور
اب آپ کے بعد میرا واہمہ بھی تجویز نہیں کرتا کہ کسی شخص میں ایسے کمالات ہوں۔میں
اس کے متعلق حضرت صاحب کا ایک شعر سناتا ہوں۔<
انکار
ول
و
سکے آں شاہ دیں
خادمان
و
چاکرانش را
میں
آنحضرت صلی اللہ علیہ و سلم کے کمالات کے لئے جب ہم دیکھتے ہیں کہ صحابہ کرام کیسے پاک
گروہ تھے تو یہ قصہ معلوم ہوتا ہے۔تمہارا وجود اس گاؤں میں خود گواہی ہے کہ اللہ تعالیٰ
احمد کا غلام بننے سے کیا فضل کرتا ہے۔اسی طرح پر میں خدا کی تقدیر ، حشر و نشر پل صراط
جنت و نار پر ایمان رکھتا ہوں۔میں اب تم کو اس بات کی طرف متوجہ کرتا ہوں کہ
میں نے لمبا خطبہ نہیں سنایا۔میری غرض یہ بھی ہے کہ میرے پھر تقریر کرنے تک اگر کوئی اور
تمہیں تقریریں سنائیں یا باتیں بتائیں گے تو ہمارے مذہب اور معتقدات کا یہ معیار ہوگا۔اگر اس کے موافق کوئی بات ہو تو ہماری طرف سے سمجھو اور اگر اس کے خلاف ہو تو
وہ ہمارے عقائد کے مطابق نہیں۔

۶۵
اسلام چونکہ حق کے اظہار کے لئے آیا ہے جیسا کہ اس سورۃ سے ظاہر ہے اس لئے میں
تمہیں یقین دلاتا ہوں کہ جہاں تمہیں دین کی بہت سے باتیں پہنچائی ہیں وہاں ہم تم کو دنیا کی
ایک بات سناتے ہیں مگر دنیا کی نہیں ہم اسے دین ہی سمجھتے ہیں اور دین ہی سمجھ کر کہتے ہیں
اور وہ یہ ہے کہ ہمارے سارے دنیا کے کام بلکہ دین کے بھی سب کام امن پر موقوف ہیں۔اگر امن قائم نہ رہے گا تو کوئی کام نہیں ہو سکے گا۔جس قدر امن بڑھ کر ہو گا اسی قدر حق کا
ابلاغ عمدہ طور سے ہو گا۔اس واسطے ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ہمیشہ اس کے
حامی رہے۔آپ نے طوائف الملوکی میں جو مکہ معظمہ میں تھی خود رہ کر عیسائیوں کی
سلطنت میں جو حبشہ میں تھی صحابہ کرام کو رکھ کر ہمیں یہ تعلیم دی ہے کہ ہمیں کس طرح
زندگی بسر کرنی چاہئے۔اس زندگی کے فرائض میں سے امن ہے۔اگر امن نہ ہو تو کسی طرح
کا کوئی کام دین یا دنیا کا عمدگی سے نہیں کر سکتے۔میں تمہیں تاکید کرتا ہوں کہ امن کی کوشش
کرو۔امن کے لئے ایک تو طاقت کی ضرورت ہے جو گورنمنٹ کے پاس ہے۔دوسرے
نیک چلنی اور گورنمنٹ کی اطاعت اور وفاداری کی جو تمہارا فرض ہے۔میں اس امر کو کسی
کی خوشامد کی غرض سے نہیں بلکہ حق پہنچانے کی غرض سے کہتا ہوں کہ امن پسند جماعت بنو
تا کہ ہر قسم کی ترقیوں کا تم کو موقع ملے اور چین سے زندگی بسر کرو۔اس کا بدلہ مخلوق سے
مت مانگو بلکہ اللہ تعالیٰ کی رضا کو مقدم کرو اور اسی سے مانگو۔یہ خوب یاد رکھو کہ بلا امن کوئی
مذہب نہیں پھیلتا اور نہ پھول سکتا ہے۔پس تم امن کے قائم رکھنے میں ہمیشہ گورنمنٹ کا
وفاداری سے ساتھ دو۔میں اس کے ساتھ ہی یہ بھی کہتا ہوں کہ حضرت صاحب کی کتابوں
سے معلوم ہوتا ہے کہ گورنمنٹ کے اس احسان کا بدلہ اگر امن کے قائم کرنے کے لئے
کوشش کریں تو اللہ تعالیٰ اس کا نتیجہ ضرور دے گا۔اور اگر خلاف ورزی کریں گے تو اس
کے بد نتیجہ کا ضرور منتظر رہنا پڑے گا۔پھر اس کے بعد ایک اور بات کہتا ہوں کہ باہم محبت کو بڑھاؤ اور بغضوں کو دور کرو
اور محبت بڑھ نہیں سکتی جب تک کسی قدر تم صبر سے کام نہ لو اور صبر کرنے والے کے ساتھ

آپ خدا تعالیٰ ہوتا ہے۔اس واسطے صبر کرنے والے کو کوئی ذلت اور تکلیف نہیں پہنچ
سکتی۔(ایک مرتبہ آپ بیمار ہوئے اس حالت کرب و اضطراب میں آپ نے ایک
وصیت عربی زبان میں لکھی۔اس کا ترجمہ درج ذیل ہے۔)
یہ میری شہادت امانت ہے اس شخص کے لئے جو سنے یا دیکھے اور سمجھے۔بعد اس کے کہ
گواہ کرتا ہوں میں اللہ تعالیٰ کو اور اس کے فرشتوں کو اوپر اس کے۔میں محتاج رب
العالمین، نور الدین۔اے خدا مجھ کو میرے نام کی مانند دین کا نور بنا دے۔آمین۔تحقیق اللہ
تعالیٰ میرا رب عالم کا رب ہے۔الرحمن ہے۔الرحیم ہے۔مالک یوم الدین ہے۔اور تحقیق وہ
الله أحدٌ۔اَلصَّمَدُ، لَمْ يَلِدْ وَلَمْ يُولَدْ وَلَمْ يَكُنْ لَهُ كُفُوًا اَحَدٌ ہے۔وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ، لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ الْحَيُّ الْقَيُّومُ وَإِنَّهُ بِكُل
شَيْءٍ عَلِيمٍ يُدَبِّرُ الْأَمْرَ مِنَ السَّمَاءِ إِلَى الْأَرْضِ الْقَادِرُ۔فَقَالَ لِمَا
يُرِيدُ۔اَلسَّمِيعُ الْبَصِيرُ - كَلَّمَ اللهُ مُوسَى تَكْلِيمًا وَلَهُ الْأَسْمَاءُ
الْحُسْنَى وَهُوَ الْغَنِيُّ مِنَ الْعَالَمِينَ۔مستوی ہوا اوپر اپنے عرش کے۔وَلَيْسَ
كَمِثْلِهِ شَيْيٌّ أَحَاطَ بِكُلِّ شَيْءٍ عِلْمًا وَ خَلْقًا وَ وَسِعَ كُلَّ شَيْءٍ عِلْمًا وَ إِحْصَى
كُلَّ شَيْنُ عَدَدًا يَعْلَمُ السِّرَّ وَاخْفَى أَلَا يَعْلَمُ مَنْ خَلَقَ وَهُوَ اللَّطِيفُ
الْخَبِيرُ۔عَالِمُ الْغَيْبِ وَالشَّهَادَةِ فَتَعَالَى عَمَّا يُشْرِكُونَ۔وہ ایسا اول ہے کہ
اس سے پہلے کوئی شے نہیں اور وہ ایسا آخر ہے کہ اس کے بعد کوئی شے نہیں۔وہ ایسا ظاہر
ہے کہ اس کے فوق کوئی شے نہیں۔وہ ایسا باطن ہے کہ اس کے سوا کوئی شے نہیں۔کوئی اس
کی قضا کو لوٹانے والا نہیں ہے اور نہ کوئی اس کے حکم کو پیچھے ڈالنے والا ہے پیدہ
الْخَيْرُ وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ وَتَمَّتْ كَلِمَةً رَبِّكَ صِدْقًا وَعَدْلاً لَا
مُبَدِّلَ لِكَلِمَاتِهِ وَلَيْسَ بِظَلَّامٍ لِلْعَبِيدِ وَلَا يَظْلِمُ رَبُّكَ أَحَدًا وَ لِلَّهِ الْحُجَّةُ
الْبَالِغَةُ وَلَوْ شَاءَ لَهَدَى النَّاسَ جَمِيعًا غضب میں آتا ہے شرک و عصیان

ہے۔رضا مند اور فرح مند ہوتا ہے بندہ کی توبہ۔لَا تُدْرِكُهُ الْأَبْصَارُ وَ هُوَ
يُدْرِكُ الْاَبْصَارَ وَهُوَ اللَّطِيفُ الْخَبِيرُ۔اور باوجود ان باتوں کے وُجُوهُ
يَوْمَئِذٍ نَاضِرَةٌ إِلَى رَبِّهَا نَاظِرَةٌ- اور قرآن کریم اللہ تعالیٰ کا کلام ہے۔نازل ہوا
بذریعہ روح الامین کے ہمارے مولا اور ہمارے رسول پر جو خاتم النبیین ہیں۔اور
اولاد آدم کے سرادر اور جہان کے واسطے رحمت ہیں۔آدمیوں کی طرف بھیجے گئے اور عام
کئے گئے طرف تمام آدمیوں کی۔قَالَ تَعَالٰی قُلْ يَا أَيُّهَا النَّاسُ إِنِّي رَسُولُ اللهِ
إلَيْكُمْ جَمِيعًا۔اور نازل کیا اچھا کلام اور وعدہ کیا کہ تحقیق خدائے تعالیٰ حافظ ہے اس
کے لئے جیسا کہ فرمایا إِنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا الذِّكْرَ وَإِنَّا لَهُ لَحَافِظُونَ اورده ہدایت
ہے اور رحمت ہے۔شفا اور روح ہے۔فضل ہے کفایت ہے اور تحقیق کافی ہوا۔اور ملائکہ حق ہیں اور رسول حق ہیں اور کتابیں اللہ تعالیٰ کی اور وہ چیز جو پہلے نازل
کی گئی حق ہیں۔اور ہمیشہ سے ہے اللہ تعالیٰ رب ، رحیم، متکلم اور ہمیشہ رہے گا۔وَخَلَقَ
كُلَّ شَيْءٍ فَقَدَرَ : تَقْدِيرًا۔اور قبر اور سوال اس قبر میں اور نشر اور حشر اجساد اور
باب اور ایک فریق جنت میں ایک نارمیں اور صراط اور شفاعت اہل کبائر کے لئے چہ
جائیکہ اہل صغائر۔اور شفاعت واسطے رفع درجات کے حق ہے۔جنت کی نعمتیں بھی حق ہیں
اور وہ عطا غیر محدود ہے۔اور آلام نار کے حق ہیں وَإِنَّ عَلَيْهَا تِسْعَةَ عَشَرَ وَإِنَّ
رَبَّكَ فَعَالُ لِمَا يُرِيدُ - اللہ تعالیٰ کی رحمت مسبوق بالغضب ہے۔تحقیق وہ ارحم
الراحمین احکم الحاکمین ، اکرم الاکرمین ہے۔پھر اسلام مبنی ہے او پر پانچ چیزوں کے۔تشہد۔صلوۃ۔زکوۃ۔صوم۔حج اور تحقیق نماز اور سوا اس کے جیسا کہ ثابت ہوا ہے تعامل اور
سنت سے اور جیسا کہ ثابت ہوا مشرحاً موطا اور بخاری سے اور دیکھا ہے ان کو ہم نے
مومنین میں اور یقین کیا ہے ہم نے کہ وہ طریقہ مومنین کا ہے اور فرمایا اللہ تعالی نے ک
يَتَّبِعْ غَيْرَ سَبِيلِ الْمُؤْمِنِينَ نُوَلِهِ مَا تَوَلَّى وَنُصْلِهِ جَهَنَّمَ وَسَاءَتْ مَصِيرًا -
اور تحقیق اللہ سبحانہ تعالٰی نے جیسا کہ حکم کیا ہم کو اس چیز کی اتباع کرنے کا جو کہ نازل کی

۲۸
ہماری طرف حکم کیا ہم کو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی اتباع کا جیسا کہ فرمایا قُل اِنْ
كُنتُمْ تُحِبُّونَ اللهَ فَاتَّبِعُونِي يُحْبِبْكُمُ اللهُ اور جیسا کہ حکم کیا خدا تعالٰی نے اپنی
اطاعت کا حکم کیا اپنے رسول کی اطاعت کا اور اطاعت اولی الامر کا۔پس فرمایا۔اَطِيْعُوا
اللَّهَ وَاَطِيْعُوا الرَّسُوْلَ وَأُولِي الْأَمْرِ مِنْكُمْ اور بلکہ فرمایا اطاعت والدین کی
بات وَإِنْ جَاهَدَاكَ عَلَى أَنْ تُشْرِكَ بِي مَا لَيْسَ لَكَ
مَا لَيْسَ لَكَ بِهِ عِلْمٌ فَلَا
تُطِعْهُمَا وَصَاحِبُهُمَا فِي الدُّنْيَا مَعْرُوفًا۔اور ضرور چاہئے مقدم رکھنا اللہ تعالیٰ
کی اطاعت کا اور اطاعت کتاب اللہ کا اوپر اطاعت خلق کے اور اس کے رسول میں ایم کی
اطاعت خاص اللہ تعالیٰ عز سلطانہ کی اطاعت ہے جیسا کہ فرمایا وَمَنْ يُطِعِ الرَّسُول
فَقَدْ أَطَاعَ الله اور دوست رکھتا ہوں میں اتباع کرنا گر وہ سابقین اولین کا مهاجرین و
انصار ہے۔جیسا کہ فرمایا اللہ تعالیٰ نے اَلسَّابِقُونَ الْأَوَّلُونَ مِنَ الْمُهَاجِرِينَ
وَالْأَنْصَارِ وَالَّذِينَ اتَّبَعُوهُمْ بِإِحْسَانٍ رَّضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ وَرَضُوا عَنْهُ - پر
تحقیق وہ لوگ اول ان شخصوں میں سے ہیں کہ مزکی ہوئے ہمارے حبیب اور ہمارے
سردار حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے تزکیہ کرنے سے۔اور خلفائے راشدون
ان میں سے ابو بکر و عمر و عثمان نہ تھے یہ اور نہ کوئی ان میں منافق کبھی۔پس تحقیق اللہ تعالیٰ
نے توصیف بیان کی منافقین کی کہ هَمُّوا بِمَا لَمْ يَنَالُوا اور یہ لوگ ہیں نَالُوا
مَا هَقُوا۔اور یہ لوگ مصداق ہیں خدائے تعالیٰ کے اس ارشاد کے وَعَدَ اللَّهُ الَّذِينَ
أمَنُوا مِنْكُمْ وَ عَمِلُوا الطَّلِحَتِ لَيَسْتَخْلِفَنَّهُمْ فِي الْأَرْضِ وَ هُمُ
الْغَالِبُونَ۔جیسا کہ ذکر کیا سورہ مائدہ میں۔اور حضرت علی کرم اللہ وجہہ ان میں سے
ہیں۔ان کے نکاح میں آئیں بیٹی رسول کی حضرت فاطمہ بتول اور دوستی ان کی ایمان ہے
اور بغض ان کا نفاق ہے اور وہ بھائی ہیں ہمارے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اور
بمنزلہ ہارون کے ہیں موسیٰ علیہ السلام سے اور انہیں صحابہ میں سے سردار ہیں حسن " مجتبی۔زیادہ کر میرے قلب میں اے خدا محبت ان کی۔رضی اللہ عنہ۔پس تحقیق وہ مصداق ہیں
-

44
اس حدیث شریف کے کہ صلح کرائے گا اللہ تعالیٰ بہ سبب اس کے مسلمانوں کے دو گروہوں
میں۔اور دوست رکھتا ہوں میں اس کے بھائی حسین کو جو سردار ہیں جو انان اہل جنت کے
مقتول ہوئے بحالت غربت، مظلوم شہید اور بغض رکھتا ہوں میں ان کے مقابلہ میں
عنيد ذات الخيبة ہے۔اس تحقیق حال یہ ہے کہ نہیں تعریف کی اس کی کسی نے
بھلائی کے ساتھ بلکہ تا کی اس کی شرارت کی۔اور دوست رکھتا ہوں میں عشرہ مبشرہ کو اور
ست رکھتا ہوں میں اصحاب بدر کو۔اور دوست رکھتا ہوں میں اصحاب بیعت الرضوان کو
اور جو شخص کہ مقتول ہو ا جنگ احد میں اور تمام ان شخصوں کو کہ جن کی بشارت دی ہمارے
سردار صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اور پڑھا ہے ہم نے ان کو صحاح میں۔بلکہ دوست رکھتا
ہوں میں اس شخص کو بھی کہ جو اسلام لایا آپ کے ہاتھ پر کہ جو کریم ہے اور مرگیا اوپر اسلام
کے مثلا معاہ یہ مغیرہ بن شعبہ۔نہیں جھوٹ بولا ان میں سے کسی نے امر دین میں رسول
اکرم سے۔اور نہیں تھا کوئی ان میں سے بھرا۔اور چھوڑ دیا ہے میں نے ، جب سے ہوش
سنبھالا روافض- شیعہ - خوارج معتزلہ کو اور ایسے مقلد جامد کو جو چھوڑنے والے ہیں
نصوص قرآن و سنت کو اور احادیث صحیحہ ثابتہ کو واسطے ایک شخص کے قول کے۔والْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ اور باوجود ان باتوں کے دوست رکھتا ہوں میں
ابو حنیفہ - مالک - شافعی" - احمد - محمد اسماعیل بخاری اور اصحاب سنن۔فقہا اور محدثین کو۔رحم کرے اللہ تعالیٰ ان پر۔اور تعظیم کرتا ہوں میں اس چیز کی جو اوپر ان کے ہے اور ان کی
اتباع کرنے کو میں دوست رکھتا ہوں۔پس تحقیق وہی لوگ سردار ہیں اور شاکرتا ہوں میں
او پر ان کے بہتری کی اور محتاج ہوں میں ان کی تحقیقات کی طرف۔اور باوجود اس کے
تقدم کرتا ہوں میں جس شخص کو مقدم کیا اللہ تعالیٰ نے اور اس کے رسول نے۔اور اعتقاد
رکھتا ہوں میں یہ کہ حضرت عیسی علیہ السلام کو اللہ تعالیٰ نے ان کے اپنی طرف رفع کرنے
سے پہلے وفات دی جیسا کہ وعدہ کیا اللہ تعالیٰ نے اس آیت میں اِنِّي مُتَوَفِّيْكَ
وَرَافِعُكَ إِلَی اور نہیں قتل ہوئے اور نہیں صلیب دئیے گئے۔اور ثابت ہوا رفع

·

آج 10 میں سے 10 باقی