سرورق
مِرقاتُ الیقین فی حَیاتِ نورالدّین, حصہ 7
ان کا بہ سبب دلیل قول اللہ تعالٰی کے بَل رَفَعَهُ اللَّهُ إِلَيْهِ۔اور مقدم کیا اس پاک
ذات اللہ جل شانہ نے اپنے وعدہ میں ان کی وفات کو۔اور جس چیز کو اللہ تعالیٰ نے مقدم کیا
ہے۔ہم بھی مقدم کرتے ہیں۔جس چیز کو اللہ تعالیٰ نے موخر کیا ہم بھی موخر کرتے ہیں۔پھر
فرمایا اللہ جل شانہ نے اَلَمْ نَجْعَلِ الْأَرْضَ كِفَانَّا اَحْيَاء وَاَمْوَاتًا اور فرمایا
اللہ تعالی نے مَا مُحَمَّدُ إِلَّا رَسُولٌ قَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلِهِ الرُّسُلُ۔پس گزر گئے
حضرت عیسیٰ علیہ السلام بھی جس طرح کہ گزر گئے باقی رسول علیہم الصلوۃ والسلام- اور یہ
بات کہ حضرت عیسی بن مریم جو کہ اترنے والے ہیں اترے۔صلوٰۃ اللہ کی اوپر ان کے اور
سلام۔پس تحقیق اللہ تعالیٰ نے وعدہ کیا ہمارے لئے قرآن شریف کی سورہ نور میں کہ اللہ
تعالی خلیفہ کرے گا اس شخص کو جو خلیفہ ہو گا ہم میں سے۔اور تصریح فرمائی ہے ہمارے
رسول نے جو کہ سردار ہیں اولین و آخرین کے اور سردار ہیں اولاد آدم علیہ الصلوۃ
و السلام کے کہ تحقیق امام ہو گا تمہارا تم میں سے نازل ہونے والا۔اور شہادت دی اللہ جل
شانہ اور اس کے ملائکہ نے اور صاحب علم نے کہ تحقیق وہ وہی ہے۔اور شہادت دی
شمس و قمر نے کہ تحقیق وہ مہدی ہے۔اور طاعون اور جدب اور قبال نے کہ تحقیق وہ مرسل
ہیں جیسا کہ فرمایا وَلَقَدْ أَرْسَلْنَا إِلى أُمَمٍ مِنْ قَبْلِكَ فَأَخَذْنَهُمْ
بِالْبَاسَاء وَالضَّرَّاء اور فائز ہونا اس کا اور فلاح پانا اس کا مقابلہ میں مخالفوں کے
آریہ - براہمہ - نصاری - سکھ۔علماء اور متصوفین اور حکام اور اقارب اس کے اور بنی عم
اس کے ببكرة ابیھم اس طرح کہ وہی مطاع ہے اور پائے گا تو اس کو اور نصرت اس کی
کو کہ تحقیق وہ اوپر حق کے ہے۔تم کلامه
اس مقدمہ میں میں نے جو جو کچھ لکھنا چاہا تھا نیز سلسلہ ترتیب جس تفصیل کا مقتضی ہے
گنجائش اوراق اس کے لئے قلیل اور لکھنے کی قابل باتیں بہت طویل ہیں۔لہذا یہاں تک
<1
پہنچ کر مقدمہ گویا بیچ میں ہی چھوڑتا ہوں۔۔۔دامان نگه تنگ و گل حسن تو بسیار
گل چین بهار تو ز دامان گله دارد
(مؤلف)
الهی
سمن
نمال
نیچه ذکر خفی گردان دهانم را
گویا بحرفے خبر شائے خود زبانم را
معرفت
ور جو تیار خاطرم بنشان
معطر کن چو نخل از ہوئے وحدت مغز جانم را
دست ادب را کوته از من گاه نزدیکی
ره
چونے ہنگام دوریها رسائی زبانم را
غفلت سرا از شهرت بسیار گم نامم
دریس
بلند آوازه گردان چون قیامت داستانم را
بمره گان سیہ چشمان گره از کار من بکشا
به بند از تار زلف عنبریں مویاں میانم را
نمیخواهم که در عالم دلے از من غمیں باشد
ز فیضِ دوستی آگاه گرداں دشمنانم
را
بسم الله الرحمن الرحيم نحمده ونصلى على رسوله الكريم
نوردین اعظم
M
طفلی و عنفوان شباب
۵۱۲۵۸ یا ۱۸۴۱ ء یا سمت ۹۸ بکرمی کے قریب میرا تولد کا زمانہ ہے۔ابتدا میں میں نے اپنی
ماں کی گود میں قرآن کریم پڑھا ہے اور انہیں سے پنجابی زبان میں فقہ کی کتابیں پڑھیں اور
سنیں۔کچھ حصہ قرآن شریف کا والد صاحب سے بھی پڑھا مگر وہ عدیم الفرصت تھے پھر مجھے
بسبب ان تعلقات کے جو لاہور میں تھے (اور وہ یہ تھے کہ ہمارا ایک مطبع قادری نام کابلی مل
کی حویلی میں تھا ) ۷۰ ہجری کے قریب لاہور میں آنا پڑا۔یہاں آکر مجھے خناق کا مرض ہوا اور
حکیم غلام دستگیر لاہوری ساکن سید مٹھا( جن کا تعلق میرے بھائیوں سے بہت تھا اور میرے
بھائی طب میں ان کے شاگر د بھی تھے۔میرا علاج کرتے تھے۔اس وقت اگر چہ طبی تعلیم کی
تحریک میرے دل میں پیدا ہوئی مگر میرے بھائی صاحب نے مجھے منشی محمد قاسم کشمیری کے پاس
فارسی کی تکمیل کے لئے سپرد کیا۔انہوں نے مجھ پر بہت محنت کی۔بڑی مہربانی سے رزم اور
بزم اور بہار یہ مضامین لکھ دیتے اور مجھ سے لکھواتے۔میرزا امام و سروی کے سپرد اس لئے
کیا کہ میں خوش خطی سیکھوں مگر مجھ کو فارسی زبان سے کوئی دلچسپی پیدا نہ ہوئی اور میں
افسوس کرتا ہوں کہ مجھے ایک بڑا وقت ایسی زبان کے سیکھنے میں خرچ کرنا پڑا جس کے ساتھ
بلحاظ دین اور ضرورت سلطنت مجھ کو کچھ بھی دلچسپی نہ تھی مگر اس میں میرے بھائیوں کا بھی
قصور نہیں معلوم ہو تا کیونکہ اس وقت کی موجودہ حالت کسی جدید تحریک کا باعث بن ہی
نہیں سکتی تھی۔خوش خطی کے لئے ا- ب- ج- دکا لکھنا مہینوں کا سفر تھا اور چونکہ میرے
دماغ کو ہاتھ سے کسب کرنے کی بناوٹ نہیں بخشی گئی تھی۔میں اس فن سے بھی کو رے کا
کو برا رہا۔رسائل طغراء کے عجیب در عجیب نکات اور امام ویروی صاحب کے بے نظیر
قطعات اس عمر میں میری دلچسپی کا باعث نہ تھے۔مرزا امام و یروی صاحب مہرکنی کے کسب
میں بھی کمال رکھتے تھے مگر مجھے اس سے بھی محروم رہنا پڑا۔یہ میرے دونوں استاد شیعہ
مذہب کے پابند تھے مگر مباحثات سے ان دونوں بزرگوں کا تعلق کم تھا۔مجھے یہ فائدہ ضرور
ہوا کہ شیعہ مذہب سے میں آگاہ ہو گیا۔پس اس محنت کا اگر کوئی نتیجہ سمجھا جائے تو صرف یہ
تھا کہ میری معلومات میں شیعہ مذہب کے جاننے کی ترقی ہوئی۔اسی زمانہ میں حکیم اللہ دین
لاہوری سے نیاز حاصل ہوا مگر فارسی اور خوش خطی کے شغل نے موقع نہ دیا کہ کوئی استفادہ
کرتا۔۷۲ ہجری میں مجھ کو وطن آنا پڑا اور میاں حاجی شرف الدین فارسی کے استاد مقرر کئے
گئے مگر دلچسپی کے نہ ہونے نے یہ فائدہ پہنچایا کہ مجھے سبق یاد کرنے کی محنت سے بچالیا اور
میرے قومی خوب مضبوط رہے۔غالبا اس وقت اگر کوئی محنت کا علم پڑھتا تو میرے دماغ کو
تکلیف ہوتی اس لئے اس کا بھی شکر ہی ادا کرتا ہوں۔تھوڑے عرصہ کے بعد میرے بھائی
سلطان احمد صاحب بھیرہ میں تشریف لائے اور انہوں نے باضابطہ عربی کی تعلیم دینی شروع
کی۔خدا تعالیٰ ان کا بھلا کرے انہوں نے صرف میں بناؤں اور تعلیلات کا گورکھ
دھند ا میرے سامنے نہ رکھا۔بہت سادہ طور پر تعلیم شروع کی جو میرے لئے مفید اور دلچسپ
ثابت ہوئی۔میں نے بہت ہی جلد یہ رسائل پڑھ لئے۔جناب الہی کے انعامات میں سے یہ
بات تھی کہ ایک شخص غدر میں کلکتہ کے تاجر کتب جو مجاہدین کے پاس اس زمانہ میں روپیہ
لے جایا کرتے تھے ، ہمارے مکان میں اترے۔انہوں نے ترجمہ قرآن کی طرف یا یہ کہنا
چاہیے کہ اس گراں بہا جواہرات کی کان کی طرف مجھے متوجہ کیا جس کے باعث میں اس
بڑھاپے میں نہایت شادمانہ زندگی بسر کرتا ہوں۔ذَلِكَ مِنْ فَضْلِ اللَّهِ عَلَيْنَا وَعَلَى
النَّاسِ وَلَكِنَّ أَكْثَرَ النَّاسِ لَا يَشْكُرُونَ۔یہ تو کلکتہ کے تاجر سے فائدہ ہوا۔پھر
"
ایک بمبئی سے تاجر آیا جس نے تقویۃ الایمان اور مشارق الانوار کی سپارش کی کہ
میں ان دونوں کتابوں کو پڑھوں۔اردو زبان مجھے نہایت پسند تھی اور میری دل لگی کا
موجب۔اس لئے میں نے ان دونوں کو خوب پڑھا اور تھوڑے دنوں کے بعد لاہور آگیا۔عربی تو پڑھتا ہی تھا۔حکیم الہ دین صاحب لاہوری مقیم گئی بازار میرے استاد مقرر ہوئے اور
وہ مجھے مو جز پڑھاتے تھے۔عربی عبارت نہایت صحیح پڑھنا اور تلفظ میں بڑی احتیاط کرنا یہ
ان کو ہمیشہ مد نظر تھا۔چند روز کے بعد مجھ کو بھیرہ آنا پڑا اور اس دلچسپ علم کے درس سے
محروم ہوا۔یہاں سے ایک خاص تقریب کے باعث مجھے راولپنڈی جانا پڑا اور نارمل سکول
کی تعلیم میرے ذمہ لگائی گئی۔غالبا یہ ۶۵۸ کا ذکر ہے۔میری عمر اس وقت اٹھارہ برس کے
قریب قریب ہو چکی تھی۔منشی محمد قاسم صاحب کی تعلیم کی قدر اس وقت معلوم ہوئی کیونکہ
نارمل سکول میں سہ نثر ظہوری“ اور ”ابو الفضل " کے پڑھنے میں میں مدرسہ میں طلباء کا
سرتاج تھا۔مولوی سکندر علی نام ہیڈ ماسٹر اتنے خوش ہوئے کہ میری غیر حاضری کو بھی معاف
کر دیا۔اس غیر حاضری میں مجھے یہ فائدہ ہوا کہ حساب اور جغرافیہ پڑھنے کے لئے میں نے
ایک آدمی کو نوکر رکھ لیا اور بجائے اس ذہاب و ایاب کے جو مدرسہ کے جانے میں ہو تا تھا۔میرا وقت اقلیدس اور حساب اور جغرافیہ کے لئے مفت بچ جاتا تھا۔کیونکہ نارمل سکول
ہمارے مکان سے دو تین میل پر تھا۔تقسیم کسور مرکب کے لئے میں نے شیخ غلام نبی صاحب
نام ہیڈ ماسٹرلون میانی کو ٹھیکہ دار بنایا اور وہی میں نے سب سے پہلے سیکھنی چاہی۔اس کا
سیکھنا تھا کہ سارے مبادی الحساب ہر چہار حصص کے پڑھانے میں آخر کو ہم شیخ صاحب کے
بھی استاد ہو گئے۔اقلیدس کے لئے منشی نہال چند ساکن ضلع شاہ پور کو منتخب کیا۔انہوں نے
مجھے نہایت محبت سے پہلے مقالہ کی چند شکلیں پڑھائیں۔پھر مجھ میں محض خدا تعالی کے فضل
سے سارے تعلیمی حصہ کو خود بخود پڑھنے کا فہم پیدا ہو گیا اور میں ایک امتحان میں جس کو
تحصیلی امتحان کہتے تھے ایسا کامیاب ہوا کہ پنڈ دادن خان کا ہیڈ ماسٹر ہو گیا۔منشی محمد قاسم صاحب
کی تعلیم اس وقت میرے لئے بڑی مفید ہوئی کیونکہ پنڈ دادن خان میں فارسی مدرس میری
مخالفت کے لئے اپنے شاگردوں کو امتحانا بھیجا کرتے تھے اور وہ فارسی کی معمولی باتوں کو
نہایت عظمت کی نگاہ سے دیکھ کر مجھ سے پوچھتے تھے اور میں خوش ہو تا تھا۔عربی کی تعلیم
میرے بھائی صاحب نے میری ہیڈ ماسٹری کے وقت پھر شروع کرادی اور میں الفیہ اور
منطق کے رسائل اور شرح عقائد وہاں پڑھ چکا تھا۔لیکن آخر چار برس کے بعد وہ
نوکری کا تعلق خدا تعالیٰ کے محض فضل سے ٹوٹا اور میرے والد صاحب نے مجھ کو تعلیم عربی
کی تکمیل کے لئے تاکید فرمائی۔مولوی احمد الدین صاحب جو بگے والے قاضی صاحب کے
نام سے مشہور تھے ، میرے استاد ہوئے۔وہ میرے بھائیوں کے بھی استاد تھے۔مگر ان کو جامع
مسجد کے بنانے کے لئے ایسی فکر لگی ہوئی تھی کہ ایک جگہ ٹھرنا ان کے لئے محال تھا۔میں
ایک سال ان کے ہمراہ سفر اور حضر میں رہا اور عربی زبان کی معمولی درسی کتابیں نہایت
تکلیف سے پڑھیں اور تنگ آکر اپنے بھائی مولوی سلطان احمد صاحب سے کہا۔وہ مجھے لاہور
میں لائے اور حکیم محمد بخش اور چند اور اساتذہ کے سپرد کر کے بھیرہ تشریف لے گئے۔یہاں
اب ہمارا مطبع کا تعلق کوئی نہ تھا۔بھائی صاحب کے جاتے ہی ایک طالب علم کی ترغیب سے
ہندوستان کو چلا گیا اور بمقام رامپور روہیل کھنڈ پڑھنا اختیار کیا۔رام پور اور لکھنؤ
بـ
ہم تین آدمی تھے۔ایک کا نام مولوی محمد مصطفیٰ تھا۔ایک مولوی علاء الدین اور ایک میں
خود تھا۔ہم نے سفر میں پہلے یہ تجویز سوچی کہ ایک کو امیر بنانا چاہئے اور سفر کے اصل مقصد کو
مد نظر رکھ کر باقیوں کو اس کی رائے کی پابندی اور فرمانبرداری چاہئے۔یہ قرار پایا کہ ایک شہر
میں تین برس تک رہیں۔(کیونکہ عربی علوم پڑھنے کے لئے یہ مدت کافی سے بھی زیادہ تھی۔)
اور ایسے شہر میں رہیں جس میں صرف دو تین عالم نہیں بلکہ بہت زیادہ عالم ہوں تا کہ
مختلف علوم میں کافی اور بآسانی آگاہی حاصل ہو سکے۔کاندھلہ رستہ میں پڑا۔جب وہاں پہنچے تو
مولوی نورالحسن ایک پاک صورت معمور الاوقات مجھے ملے۔انہوں نے مجھ سے رہنے
،،
کے واسطے کہا مگر میں نے اس خیال سے کہ ہمارا اصل ارادہ اب رامپور کا ہو چکا ہے۔وہاں
ٹھہرنا پسند نہ کیا۔میں مولوی نور الحسن کے لئے دعا کرتا ہوں کیونکہ انہوں نے بہت ہی محبت
واخلاص سے فرمایا جو فرمایا سفر بلار ئیس کے بہتر نہیں۔خدا جانے مسلمانوں نے کیوں اس کی
پروا کم کر دی ہے۔ہم رامپور کی ایک ایسی ویران مسجد میں جو کچھ بڑی نہ تھی۔تینوں جا
ٹھرے۔جب کھانے کا وقت آیا تو ایک لڑکی ہم تین آدمیوں کی روٹیاں لائی۔اس لڑکی کی
عمر غالبا سات آٹھ سال کے درمیان تھی۔کھانا کھا کر ہم شہر میں علماء کی جستجو میں پھرتے رہے۔شام کا وقت آیا تو اسی لڑکی نے پھر کھا نالا کر دیا۔دوسرے دن دوپہر کو بدستور لائی اور شام کو
بھی۔پھر تیسرے دن ادھر روٹی دی ادھر یہ کہا کہ میری اماں کہتی ہے کہ آپ دعا کریں کہ میرا
خاوند میری طرف توجہ کرے۔میں اس کے خاوند کا نام جانتا ہوں۔میں اس کے خاوند کے
پاس پہنچا اور بقدر اپنی اس طاقت کے جو مجھ کو حاصل تھی۔اس کو خوب وعظ کیا۔جس کا نتیجہ
یہ ہوا کہ اس نے اپنی بیوی کو رعایت سے بلایا اور مجھ کو جناب الہی کے حضور شکر کا موقع ملا۔اسی دن شام کے قریب میں اکیلا پنجابیوں کے محلہ کی ایک گلی میں ہو کر گزرا۔وہاں ایک
مختص حافظ عبد الحق راستہ میں مجھ کو ملے۔انہوں نے فرمایا کہ آپ میری مسجد میں آکر رہیں۔میں نے کہا میں اکیلا نہیں ہوں ہم تین آدمی ہیں۔انہوں نے تینوں کی ذمہ داری اٹھائی۔تب
میں نے کہا کہ ہم پڑھنے کے لئے آئے ہیں۔ایسا نہ ہو کہ ہم لوگوں کے گھر میں روٹیاں مانگتے
پھریں۔انہوں نے کہا ایسا نہ ہو گا۔پھر میں نے کہا کہ ایسا نہ ہو کہ آپ محلہ کے لڑکے ہمارے
سپرد کر دیں۔انہوں نے کہا یہ بھی نہ ہو گا۔پھر میں نے کہا کہ ہم کو کتابوں اور استادوں کی فکر
ہے۔انہوں نے کہا کہ میں مدد دونگا۔فجزاه الله خيرا۔انہوں نے ایک سال اپنے
اس معاہدہ پر بڑی عمدگی سے گزارا - رحمه الله تعالی بلکہ جن دنوں میں دوبارہ
ایک سال حکیم علی حسین صاحب کی خدمت میں رہا تو ان دنوں میں بھی حافظ عبد الحق
صاحب اور اس محلہ کے لوگ میرے ساتھ بدستور مروت کرتے رہے۔میں ان کے اور ان
کی اولاد کے لئے دعا کرتا ہوں۔ابتدائے درود رامپور میں مجھے یہ فکر تھی کہ میرا پچھلا پڑھا
۷۸
ہوا آیا یہاں آکر مفید ہو گا یا نہ ہو گا اور اب مجھے کہاں سے شروع کرنا چاہے۔اس لئے میں
فکر مندہی رہتا تھا۔جو صاحب ہمیں ترغیب دے کر لائے تھے وہ تو اس بیکاری سے تنگ آکر
رامپور چھوڑ کر خلاف وعدہ چلے گئے۔اور تعجب ہے کہ ہم سے انہوں نے پوچھا بھی نہیں۔اس لئے ہم دو ہی رہ گئے۔ان دنوں میں میں طالب علموں میں پھرا کر تا تھا۔اتفاقاً ایک دن
دیکھتا ہوں کہ بہت سے طالب علم ایک جگہ آپس میں مباحثہ کر رہے ہیں۔جس سوال پر جھگڑا
تھا۔میں نے اس پر بہت غور کیا تو ایک ایسا جواب میرے خیال میں آیا جس کو میں یقینا کافی
جواب سمجھتا تھا۔وہ سوال اور جواب دل میں رکھ کر میں نے سوچا کہ اگر آج ہم اس سوال
اور جواب میں جیت گئے تو اس وقت کا پڑھا بابرکت ثابت ہو گیا۔نہیں تو ہمیں اب کیا ڈر
ہے۔انہیں میں سے جو لائق طالب علم ہے اس کو استادی کے لئے پسند کرلیں گے۔میں نے
بلند آواز سے کہا۔میں اس سوال کا جواب دیتا ہوں۔اس پر بہت سے طالب علموں نے نفسی
اڑائی مگر پنجابی طالب علم میرے طرف دار ہو گئے۔انہوں نے کہا کہ پہلے امتحان لیا جائے کہ
اس نے سوال کو سمجھا ہے یا نہیں۔اگر سوال سمجھا ہے تو اس کے جواب کو توجہ اور قدر سے
بنا جائے کیونکہ مباحثہ تو ہو ہی رہا ہے۔اس پر وہ مباحثہ کسی قدر ٹھنڈا ہوا۔میں نے کہا کہ کوئی
بڑا نحوی حکم مقرر کرو۔ایک بزرگ مولوی غلام نبی صاحب کو سب نے تسلیم کیا کہ وہ نحو کے
پورے ماہر ہیں۔ہم سب اٹھے اور ان کی خدمت میں چلے گئے۔میں نے اپنے دل میں سوچا
کہ اگر وہی بڑے عالم ہیں تو انہیں کو استاد بنالیں گے۔مولوی غلام نبی صاحب نہایت
خوبصورت سفید ریش باد قار آدمی تھے۔میں نے دیکھا کہ انہوں نے کچھ حقارت کے لہجے
میں فرمایا کہ تم لوگ کس طرح آئے۔میں نے بڑھ کر کہا کہ ایک سوال ہے اور اس کا جواب
ہے۔آپ کو حکم بنانا چاہتے ہیں۔انہوں نے بیٹھنے کی اجازت دی۔وہ سوال اور اس کا جواب
مجھے سے سن کر کہا کہ مولوی جی ( مجھ کو اس وقت اپنے متعلق ”مولوی جی" سننے سے بھی بہت
خوشی ہوئی کہ میرا پچھلا پڑھا ہوا ضائع نہیں ہوا۔حالانکہ میں نے شرح جامی نہیں پڑھی
تھی۔الفیہ اس کے بدلہ میں پڑھا تھا، یہ سوال عبد الرحمن میں جو جامی کا حاشیہ ہے لکھا ہے
29
اور اس میں اس سوال کے دو جواب بھی دیئے ہیں۔پھر وہ دونوں جواب بھی سنائے۔مگر وہ
جواب بہت ہی کمزور تھے جن کے متعلق مولوی صاحب نے خود فرمایا کہ یہ بہت کمزور ہیں
اور آپ کا جواب بہت صحیح ہے اور یہ لوگ تو آپ سے کبھی نہ مانتے جب تک یہی جواب نہ
سنتے جو کتاب میں لکھے ہوئے ہیں۔معلوم ہوتا ہے کہ آپ نے سوچ کر جواب دیا ہے۔مجھ کو
مولوی صاحب کی تقریر سے خوشی ہوئی اور میں نے فیصلہ کر لیا کہ اب شرح جامی تک کی
کتابیں میں نہیں پڑھوں گا۔اس واسطے ملاحسن۔مشکوۃ۔اصول شاشی شرح وقایہ اور
میبذی مختلف استادوں سے شروع کیں۔میبذی پڑھنے میں مجھے کو بڑا ہی تعجب ہوا کرتا
تھا کیونکہ جس چیز کو میں نہیں سمجھتا تھا اس کو ہمارے استاد بھی نہیں سمجھتے تھے۔اس واسطے
جتنی کراہت ممکن تھی میرے دل میں اس کتاب کی نسبت پیدا ہو گئی۔یہاں آکر مجھے اتنا
افسوس ہوا کرتا ہے کہ اگر ہندوستان کے مسلمان تعلیمی درسی کتابیں سوچ سمجھ کر مقرر کیا
کریں اور پھر ان کے امتحان بھی ہوا کریں اور اس بات کو ملحوظ رکھا جائے کہ طالب علم دین و
دنیا دونوں میں ترقی کر سکیں تو قوم پر کتنا بڑا احسان ہو۔الگ الگ درس گاہیں بڑی دقت میں
ڈالتی ہیں۔سب سے بڑی دقت جو مجھ کو محسوس ہوئی یہ ہے کہ نہ تو استاد صلاح دیتے ہیں کہ
کیا پڑھنا چاہیئے اور نہ طالب علم اپنے حسب منشاء آزادی کے ساتھ اپنے ان قومی کے
متعلق جو خدا تعالیٰ نے عطا کئے ہیں کسی کتاب کے انتخاب کی جرات کر سکتا ہے نیز اخلاق
فاضلہ کی تعلیم و تاکید نہیں ہوتی۔میں اپنی تحقیق سے کہتا ہوں کہ اس زمانہ میں کسی استاد میں
یہ بات نہ دیکھی۔ان باتوں کا رنج مجھے اب تک بھی ہے۔کس قدر رنج ہوتا ہے جب کہ میں
غور کرتا ہوں کہ اس وقت ہمارے افعال اقوال ، عادات اخلاق پر کبھی ہمارے معلموں میں
سے کسی نے نوٹس نہ لیا۔بلکہ عقائد کے متعلق بھی کبھی کچھ نہ کہا۔مجھے تو یہ بھی یاد نہیں کہ
مشکوۃ میں ہی ہمارے اخلاق پر توجہ دلائی گئی ہو۔رامپور میں تین باتیں بڑی قابل غور ہیں۔ایک یہ کہ شاہ جی عبد الرزاق صاحب ایک
بزرگ تھے۔میں ان کی خدمت میں اکثر جایا کرتا تھا۔ایک زمانہ میں مجھ سے سستی ہوئی اور
۔کچھ دنوں کے بعد انکی خدمت میں پہنچا تو انہوں نے فرمایا کہ نورالدین! تم بہت دنوں میں
آئے۔اب تک کہاں تھے؟ میں نے عرض کیا کہ حضرت ہم طالب علموں کو اپنے درس
تدریس کے اشغال سے فرصت بھی کم ہی ملتی ہے۔کچھ مجھ سے سستی بھی ہوئی۔فرمانے لگے
کبھی تم نے قصاب کی دکان بھی دیکھی ہے ؟ میں نے عرض کیا کہ ہاں اکثر اتفاق ہوا ہے۔فرمایا
کہ تم نے دیکھا ہو گا کہ گوشت کاٹتے کاٹتے جب اس کی چھریاں کند ہو جاتی ہیں تو وہ دونوں
چھریاں لے کر ایک دوسری سے رگڑتا ہے۔چھریوں کی دھار پر جو چربی جم جاتی ہے اس
طرح رگڑنے سے وہ دور ہو کر چھریاں پھر تیز ہو جاتی ہیں اور قصاب پھر گوشت کاٹنے لگتا ہے
اور اسی طرح تھوڑی تھوڑی دیر کے بعد چھریوں کو آپس میں رگڑ کر تیز کرتا رہتا ہے۔میں
نے عرض کیا کہ ہاں حضرت یہ سب کچھ دیکھا ہے مگر آپ کا اس سے کیا مطلب ہے؟ فرمایا کچھ
ہم پر غفلت کی چربی چھا جاتی ہے، کچھ تم پر۔جب تم آجاتے ہو تو کچھ تمہاری غفلت دور ہو
جاتی ہے کچھ ہماری اور اس طرح دونوں تیز ہو جاتے ہیں۔پس ہم سے ملتے رہا کرو اور زیادہ
عرصہ جدائی اور دوری میں نہ گزارا کرو۔ان کی اس بات نے مجھے بہت ہی بڑے بڑے
فائدے پہنچائے اور ہمیشہ مجھ کو یہ خواہش رہی کہ نیک لوگوں کے پاس آدمی کو جاکر ضرور
بیٹھنا چاہیے۔اس سے بڑی بڑی ستیاں دور ہو جاتی ہیں۔۔دوسری بات جو رامپور میں بڑی عجیب نظر آئی یہ تھی کہ ایک طالب علم میرے دوست
تھے۔وہ پڑھنے میں کچھ ست ہو گئے۔میں نے ان سے وجہ دریافت کی۔تو کہا کہ میں ایک
حسین لڑکے پر عاشق ہو گیا ہوں۔بدوں اس کے دیکھے دل بے تاب رہتا ہے اور اس کی
ملاقات کسی طرح میسر نہیں ہو سکتی۔اس لئے پڑھا نہیں جاتا۔میں یہ سن کر بہت دلیری کر کے
اٹھا اور اس لڑکے کے پاس چلا گیا۔اپنے دوست کو بھی ہمراہ لے گیا اور اس لڑکے سے کہا کہ
یہ ہمارے دوست ہیں۔آپ پر عاشق ہو گئے ہیں۔اس لئے ان سے پڑھنے میں محنت نہیں
ہوتی اور میری یہ خواہش ہے کہ ان کے پڑھنے کا حرج نہ ہو۔لہذا میں انکی سفارش کرتا ہوں
کہ یہ عصر کے بعد آپ کے پاس آجایا کریں گے اور شام تک آپکی دکان پر بیٹھ کر مغرب کے
Al
وقت اٹھ کر چلے جایا کریں گے۔آپ میری سفارش سے اس بات کو منظور کرلیں۔میری اس
جرأت پر اس شریف لڑکے کو بڑا ہی تعجب ہوا اور پھر کہا کہ بہت اچھا آجایا کریں۔اس سے
معلوم ہوا کہ جو شخص اللہ فی اللہ کام کرتا ہے۔خدا تعالیٰ اس میں ضرور برکت دیتا ہے۔تیسری بات یہ ہے کہ مجھے کتابوں کا بہت شوق تھا۔ایک بزرگ شاہ صاحب میری کتابیں
لکھا کرتے تھے اور وہ شاہ صاحب کتابت میں بہت کچھ کماتے تھے مگر سب کیمیا میں لگا دیتے
تھے۔ایک مرتبہ انہوں نے مجھ سے کہا کہ آپ دس روپیہ مجھ کو دے دیں اور میں آئندہ
کتاب نہ لکھوں گا بلکہ نقد روپیہ آپ کو ادا کردوں گا۔میں نے کہا کیوں؟ کہا میں اٹھارہ برس
کا تھا تب سے مجھ کو کیمیا کے نسخوں کا شوق ہے۔میں کیمیا کے معاملات میں خوب تجربہ کار
ہوں۔اب مجھ کو کیمیا کا اصل نسخہ مل گیا ہے۔چاندی بناؤں گا اور آپ کے روپے ادا کردوں
گا۔میں نے ان کو دس روپے دے دیئے مگر بہت دنوں تک شاہ صاحب ملے نہیں۔ایک
روز میں اس مسجد میں چلا گیا جہاں وہ امامت کراتے تھے۔مگر وہ مسجد میں نظر نہ آئے۔جس
حجرہ میں وہ رہتے تھے اس کو دیکھا تو دروازہ بند ہے۔اندر سے زنجیر لگی ہوئی ہے۔آواز دی مگر
اندر سے جواب نہ آیا۔دروازہ کو کھٹکھٹایا دھکا دیا۔کواڑ کچھ کمزور تھے۔دروازہ کھل گیا۔شاہ
صاحب چار پائی پر بیٹھے تھے۔مجھ کو دیکھ کر چونک پڑے۔مجھ سے کہنے لگے۔دیکھئے ہم نے
کیمیا تو بنائی تھی۔یہ کہہ کر ایک مٹی کا برتن اٹھا لائے۔اس میں جلی ہوئی کوئی چیز تھی۔کچھ
ذرات سے بھی چمکتے تھے۔کہا چاندی تو بنے ہی لگی تھی۔مگر ہم نے کچھ ستی کی۔اچھی طرح
برتن کو بند نہیں کیا تھا۔خیر اب تو کتاب لکھے دیتا ہوں مگر آئندہ نہ لکھوں گا۔مجھ کو کیمیاگری
سے بڑی ہی نفرت ہو گئی۔اس سے پہلے میں راولپنڈی سے بھیرہ کو آتا تھا۔ایک مسجد میں میں
نے نماز پڑھی وہاں دو آدمی سکندر نامہ کے کسی شعر پر الجھے ہوئے تھے۔میں نے نماز پڑھ کر
ان کا فیصلہ کیا اور شعر کے کچھ معنے بتائے۔جس کو وہ دونوں مان گئے۔ان میں ایک نوجوان
ہمارے گھر چلا آیا اور پڑھنا شروع کیا۔وہ ہمارے گھر رہتا تھا اور پڑھتا تھا۔عربی میں بھی اس
کی اچھی استعداد ہو گئی تھی۔بہت دنوں کے بعد ایک روز اس کے دادا آئے ہم نے انکی