سرورق

مِرقاتُ الیقین فی حَیاتِ نورالدّین, حصہ 8

사
مناسب مدارات کی۔انہوں نے بڑا شکریہ ادا کیا۔اور کہا کہ ” آپ نے ہمارے ساتھ بڑا
سلوک کیا اور میرے پوتے کو عالم بنا دیا۔میں اس کے عوض میں آپ کو کیمیا سکھاتا ہوں مجھ
کو چونکہ اپنے والد صاحب سے بہت ہی محبت تھی اور کوئی بات بھی ان سے نہیں چھپا تا تھا۔میں نے جا کر والد صاحب سے عرض کیا کہ اس لڑکے پر واقعی ہم نے بڑا احسان کیا ہے۔اب
اس کے دادا صاحب آئے ہیں۔وہ مجھ سے کہتے ہیں کہ میں کیمیا بتائے دیتا ہوں۔آپ کا اس
میں کیا حکم ہے؟ انہوں نے فرمایا کہ اس لڑکے کے دادا سے کہو کہ بہتر یہ ہے کہ آپ ہم کو
دس ہزار روپیہ بنا کر دے دیں۔کیمیا کے سیکھنے کی ضرورت نہیں۔میں نے ایسے ہی ان سے
کہ دیا۔وہ تو چلے گئے۔بعد میں ان کے پوتے نے کہا کہ۔” یہ تو ٹھنگ آدمی ہے " خدا تعالیٰ کا
شکر ہے کہ اس نے کیمیا کی خواہش سے مجھ کو بچایا۔میرے قلب کے کسی گوشہ میں بھی کبھی
کیمیا کی کوئی خواہش نہیں ہوئی۔شاید یہ بات بھی کسی کو مفید ہو کہ اس زمانہ میں رامپور میں میاں سبحان شاہ رہتے تھے۔میرا ایک بہت پیارا دوست انکے پاس گیا اور ان کی خدمت میں شریعت کے متعلق کچھ
عرض کیا۔میاں سبحان شاہ نے اس کی بات کو ہنسی میں ملا دیا۔میرا دوست کسی قدر شوخ تھا۔کھڑا ہو گیا۔میاں صاحب نے کہا۔آپ جاتے تو ہیں مگر آپ تو پھر بھی ہمارے یہاں آہی
جائیں گے۔اس نے غلیظ قسم کھائی کہ میں آپ کے یہاں ہر گز نہ آؤں گا۔لیکن جب وہ مکان
پر آیا تو اس کو معلوم ہوا کہ اس کے گلے میں کوئی رسہ ڈالا گیا ہے اور زور سے کوئی کھینچتا ہے۔انچہ وہ مجبوراً اٹھ کر کھا چلا جاتا تھا۔راستہ میں قُلْ اَعُوذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ اور قُلْ
اعُوذُ بِرَبِّ النَّاسِ پڑھتا تھا مگر سبحان شاہ کے مکان کی طرف چلا جاتا تھا۔پھر اس نے
بڑے الحاج سے دعا مانگی یہاں تک کہ وہ رسہ ٹوٹ گیا اور وہ راستہ ہی سے اپنے مکان کو
واپس چلا آیا۔بہت دنوں کے بعد اپنی مرضی سے بلا کسی جبر کے وہ سبحان شاہ کے مکان پر گیا۔انہوں نے دیکھتے ہی کہا چلے جاؤ اور یہ چلا آیا۔مگر یہ کہتا ہوا آیا کہ آپ کا رسہ تو ہم نے تو رہی
دیا۔یہ وہاں کے عجائبات میں سے ایک بات ہے۔

۸۳
رامپور میں مشکوۃ میں نے حسن شاہ صاحب سے پڑھی۔شرح وقایہ مولوی عزیز اللہ
صاحب افغان سے اور اصول شاشی اور میبذی مولوی ارشاد حسین صاحب سے متنبی
مفتی سعد اللہ صاحب سے، صدری وغیرہ مولوی عبد العلی صاحب سے ملا حسن حافظ
سعد اللہ رڑیان ملک پنجاب سے پڑھی۔ایک عجیب معرکۃ الآراء بات جو مجھ کو اس وقت پیش آئی یہ تھی کہ مجھ سے میرے
بعض احباب نے کہا کہ تم زواہد ثلاثہ پڑھو۔میں نے ان سے پوچھا یہ کس علم کی کتابیں ہیں۔اس میرے سوال نے وہاں ایک شور برپا کر دیا۔بڑی بڑی مخالفتیں میرے اس سوال پر
ہو ئیں۔مجھ کو یہ فائدہ ہوا کہ ان تینوں کتابوں کے پڑھنے میں مجھے تامل ہو گیا۔اگر چہ طوعاً
و کرها میرزاہد رسالہ اور میرزاہد ملا جلال کو میں نے پڑھا مگر بڑی بدمذاقی سے۔ایک دفعہ
میں گلی میں جاتا تھا اور بہت سے طالب علم میرے ساتھ تھے۔راستہ میں ایک خوش وضع اور
عمدہ لباس والے آدمی سے جن کے ساتھ بہت سے طالب علم تھے ملاقات ہوئی۔انہوں نے
مجھ کو دیکھ کر کہا کہ تمہارا ہی نام نورالدین ہے اور تم نے ہی زواہد ثلاثہ کے متعلق لوگوں
سے کچھ گفتگو کی ہے۔میں نے کہا کہ حضرت ایسا ہوا ہے " انہوں نے میری پیٹھ تھپکی اور
کہا کہ ”خوب ! میں بھی تمہارا ہم خیال ہوں۔اب اگر کوئی تم سے زواہد ثلاثہ کے متعلق
گفتگو کرے اور تم ہار جاؤ تو اس کو میرے پاس لاؤ۔انہوں نے بڑی محبت سے گفتگو لی اور
کہا کہ زواہد میں جو کچھ پڑھا جاتا ہے یہ کوئی علم نہیں۔بعد میں میں نے لوگوں سے انکا نام
پوچھا تو معلوم ہوا کہ مولوی حکیم عبد الکریم صاحب۔انکی زبان میں کسی قدر لکنت بھی تھی۔رامپور میں چونکہ میں دو تین برس رہا۔اس لئے بڑی بڑی باتیں ہیں مگر اس وقت اللہ جلّ
شانہ کے احسانوں میں سے ایک احسان کا ذکر کر دیا مجھے پسند آتا ہے۔مولوی ارشاد حسین صاحب میرے ہم قوم بزرگ تھے۔اور میں سلسلہ نقش بندیہ میں
مرید بھی تھا مگر پھر بھی مولوی محمد اسماعیل صاحب شہید کی شان میں وہاں اکثر جھگڑا ہو جاتا تھا۔میں ہر چند کوشش کرتا تھا کہ وہاں یہ جھگڑے نہ ہوں کیونکہ ہمارے پڑھنے میں حرج ہو تا تھا۔

A۴
مگر وہاں میرا کوئی سکوت کارگر نہ ہوا۔ایک دن مولوی صاحب نے مجھ سے کہا کہ تم جو
مولوی محمد اسماعیل صاحب کی اس قدر تعریف کرتے اور اتنی عقیدت رکھتے ہو۔کیا تم نے
ان کو دیکھا ہے؟ میں نے کہا۔نہیں کہا ہم تو ان سے علم میں زیادہ ہیں۔میں نے کہا۔ہاں۔آپ ان سے علم میں زیادہ بھی سہی لیکن یہی تو ان کا جذب ہے کہ میں ان کے مقابلہ میں
آپ کو یا کسی کو نہیں سمجھتا۔یہ سن کر مولوی صاحب بہت ہی خفا ہو گئے۔میں ان سے صرف
اصول شاشی کا سبق پڑھنے جایا کرتا تھا۔میں تو اپنی کتاب کھول کر پڑھنے لگا۔تھوڑی دیر کے
بعد مولوی صاحب ٹھنڈے ہو گئے۔طلباء میں ایک عبد القادر خاں تھے۔وہ آسودہ حال بھی
معلوم ہوتے تھے۔جہاں میں نماز پڑھاتا تھا۔اس محلہ میں ایک شخص کلن خاں رہتے تھے جو
بے چارے سیدھے سادھے کچھ ان پڑھ سے تھے۔ایک روز عبد القادر خاں نے کلن خاں کو
علیحدہ لے جاکر سمجھایا کہ یہ طالب علم جو نماز پڑھاتا ہے اس قابل نہیں کہ اس کی عزت کی
جائے کیونکہ اس کا مولوی ارشاد حسین سے کئی مسائل میں تنازع ہے۔کلن خاں نے کہا کہ
ہماری مسجد میں کوئی طالب علم جماعت نہیں کراتا۔عبد القادر خاں نے میرا پورا پتہ بتایا اور
نام لیا۔کلن خاں نے اپنی تلوار نکال کر عبد القادر خاں کو دکھلائی اور کہا کہ وہ مسئلے تو یہاں
تلوار کی دھار پر لکھے ہوئے ہیں۔آپ پڑھنا چاہیں تو ہم ابھی پڑھانے کو موجود ہیں پڑھ لیں۔عبد القادر خاں بے چارہ ایک شریف انسان تھا۔وہ بھاگ گیا اور پھر مکتب میں خود ہی مجھ سے
یہ سب واقعہ بیان کر دیا۔میرا خیال تھا کہ کلن خاں صاحب بھی مجھ سے ذکر کریں گے۔لیکن
انہوں نے قطعاً مجھ سے ذکر نہیں کیا حالانکہ روزانہ ملاقات ہوتی تھی۔جب بہت دن گزر
گئے تو میں نے ہی کلن خاں سے کہا کہ میرے متعلق عبد القادر خاں سے کچھ آپ کی باتیں
ہوئی تھیں؟ کلن خاں نے ہنس کر کہا کہ ہاں وہ آپ کے متعلق کچھ کہنے لگا تھا مگر رہ گیا۔اگر
ذرا زیادہ زبان ہلاتا تو فورا اس کا سر اڑا دیتا۔میں نے کہا کہ آپ کو ایسا نہیں چاہیے تھا۔اگر
خدانخواستہ یہ بات نواب صاحب تک پہنچتی تو آپ کو مشکل پیش آتی۔کہا کہ نہیں جناب
ہمارا سارا محلہ ذبح ہو جائے گا تب کوئی آپ کو ہاتھ لگا سکے گا۔نواب صاحب ہوں یا کوئی
1

۸۵
ہوں۔میں اب تک کلن خاں کا ثناخواں ہوں اور میں اس کو عنایت ایزدی سمجھتا ہوں۔اب مصیبت یہ پڑی کہ میرا سبق رات کو یا دو پہر کو بہت دور ایک مقام پر ہو تا تھا۔ان
شب بیداریوں نے مجھے بیمار کر دیا اور مجھے سر کا مرض لاحق حال ہو گیا جس سے میں بہت
تنگ ہوا۔میں نے وہاں تحقیقات کی کہ آجکل ہندوستان میں بڑا عالم طبیب کون ہے۔اس
محدود جماعت میں سوائے حکیم علی حسین صاحب لکھنوی کے کسی کا نام نہ سنا۔مگر سب نے یہ
بھی کہا کہ ان کے ہاتھ میں شفا نہیں اور مجھے جلد معلوم ہو گیا کہ ان کے پاس مسلول اور
مد فوق یا مجزوم یا ذیا بیطس کے گرفتار ہی اکثر پہنچتے ہیں۔سوایسے بیماروں میں کامیابی کی کمی ان
کے نقص کے سبب نہیں۔بیماری نے تو لا چار کرہی رکھا تھا۔میں رامپور سے مراد آباد چلا گیا اور وہاں ایک خد اتعالیٰ
کا بندہ عبد الرشید نام ساکن بنارس مجھے اسماعیل نام ایک پنجابی نوجوان تاجر کے ذریعہ ملا۔جس نے میری خدمت والدین کے برابر کیا، بڑھ کر کی اور میں مہینہ ڈیڑھ مہینہ میں اچھا ہو
گیا۔عمدہ صحت کے بعد میں نے لکھنو کا قصد کیا۔میرے مکرم دوست عبد الرحمن خان مالک
مطبع نظامی میرے بھائی کے دوست تھے۔انکے پاس کانپور میں ٹھہرا۔انہوں نے حکیم صاحب
حکیم علی حسین صاحب لکھنوی) کی بہت تعریف کی اور دوسرے دن گاڑی میں سوار کرا کر
لکھنو روانہ کیا۔کچی سڑک اور گرمی کا موسم گر دو غبار نے مجھے خاک آلودہ کر دیا تھا کہ میں
لکھنو پہنچا۔جہاں وہ گاڑی ٹھری وہاں اترتے ہی میں نے حکیم صاحب کا پتہ پوچھا۔خدائی
عجائبات ہیں کہ جہاں گاڑی ٹھری تھی ، اس کے سامنے ہی حکیم صاحب کا مکان تھا یہاں ایک
پنجابی مثل یاد کرنے کے قابل ہے کل کرے اولیاں رب کرے سولیاں " میں اسی وحشیانہ
حالت میں مکان میں جا گھسا۔ایک بڑا ہال نظر آیا۔ایک فرشتہ خصلت دلربا حسین سفید
ریش ، نہایت سفید کپڑے پہنے ہوئے ایک گدیلے پر چار زانو بیٹھا ہوا۔پیچھے اس کے ایک
نہایت نفیس تکیہ اور دونوں طرف چھوٹے چھوٹے تکیے تھے۔سامنے پاندان اگالدان
خاص دان، قلم دوات کاغذ دھرے ہوئے۔ہال کے کنارے کنارے جیسے کوئی التحیات میں

AY
بیٹھتا ہے۔بڑے خوشنما چہرے قرینے سے بیٹھے ہوئے نظر آئے۔نہایت براق چاندنی کا فرش
اس ہال میں تھا۔وہ قہقہہ دیوار دیکھ کر میں حیران سا رہ گیا۔کیونکہ پنجاب میں کبھی ایسا نظارہ
دیکھنے کا اتفاق نہیں ہوا تھا۔بہر حال اس کے مشرقی دروازے سے (اپنا بستہ اس دروازہ ہی
میں رکھ کر) حضرت حکیم صاحب کی طرف جانے کا قصد کیا۔گرد آلودہ پاؤں جب اس چاندنی
پر پڑے تو اس نقش و نگار سے میں خود ہی مجوب ہو گیا۔حکیم صاحب تک بے تکلف جا پہنچا
اور وہاں اپنی عادت کے مطابق زور سے السلام علیکم کہا جو لکھنو میں ایک نرالی آواز تھی۔یہ
تو میں نہیں کہہ سکتا کہ حکیم صاحب نے وعلیکم السلام زور سے یا دبی آواز سے کہا ہو مگر
میرے ہاتھ بڑھانے سے انہوں نے ضرور ہی ہاتھ بڑھایا اور خاکسار کے خاک آلودہ ہاتھوں
سے اپنے ہاتھ آلودہ کئے اور میں دو زانو بیٹھ گیا۔یہ میرا دو زانو بیٹھنا بھی اس چاندنی کے لئے
جس عجیب نظارہ کا موجب ہوا وہ یہ ہے کہ ایک شخص نے جو اراکین لکھنؤ سے تھا اس وقت
مجھے مخاطب کر کے کہا۔آپ کس مہذب ملک سے تشریف لائے ہیں ؟ میں تو اپنے قصور کا
پہلے ہی قائل ہو چکا تھا۔مگر ” خد اشترے برانگیزد که خیر ما دراں باشد " میں نے نیم نگاہی کے
ساتھ اپنی جوانی کی ترنگ میں اس کو یہ جواب دیا کہ یہ بے تکلفیاں اور السلام علیکم کی بے
تکلف آواز وادی غَیر ذی ذرع کے امی اور بکریوں کے چرواہے کی تعلیم کا نتیجہ
ہے۔صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم فداہ ابی و امی۔اس میرے کہنے کی آواز نے بجلی کا
کام دیا اور حکیم صاحب پر وجد طاری ہوا اور وجد کی حالت میں اس امیر کو کہا کہ آپ تو
بادشاہ کی مجلس میں رہے ہیں کبھی ایسی زک آپ نے اٹھائی ہے؟ اور تھوڑے وقفہ کے بعد
مجھ سے کہا کہ آپ کا کیا کام ہے؟ میں نے عرض کیا کہ میں پڑھنے کے لئے آیا ہوں۔اس پر
آپ نے فرمایا کہ میں اب بہت بوڑھا ہو گیا ہوں اور پڑھانے سے مجھے ایک انقباض ہے
میں خود تو نہیں پڑھا سکتا۔میں نے قسم کھائی ہے کہ اب نہیں پڑھاؤں گا۔میری طبیعت ان
دنوں بہت جو شیلی تھی اور شاید سر کا بقیہ بھی ہو اور حق تو یہ ہے کہ خدا تعالیٰ ہی کے کام
ہوتے ہیں۔منشی محمد قاسم صاحب کی فارسی تعلیم نے یہ تحریک کی کہ میں نے جوش بھری اور

AL
دردمندانه آواز سے کہا کہ شیرازی حکیم نے بہت ہی غلط کہا۔”رنجانیدن دل جهل است و
کفارہ یمین سهل"۔اس پر ان کو دوبارہ وجد ہوا اور چشم پر آب ہو گئے۔تھوڑے وقفہ کے
بعد فرمایا۔مولوی نور کریم حکیم ہیں اور بہت لائق۔میں آپ کو ان کے سپرد کر دوں گا اور وہ
آپ کو اچھی طرح پڑھائیں گے۔جس پر میں نے عرض کیا کہ ” ملک خدا تنگ نیست پائے مرا
لنگ نیست"۔تب آپ پر تیسری دفعہ وجد کی حالت طاری ہوئی اور فرمایا۔ہم نے قسم توڑ
دی۔اس کے بعد حکیم صاحب تو گھر کو تشریف لے گئے اور وہ لوگ جو مختلف اغراض اور
بیماروں کے لئے آئے تھے۔اپنی اپنی جگہ چلے گئے۔میں نے بھی تنہائی کو غنیمت سمجھ کر اپنا
بوریا بدھنا سنبھالا اور اس مکان سے باہر نکلا۔میرے بھائی صاحب کے دوست علی بخش خاں
مرحوم مطبع علوی کے مالک تھے۔میں ان کے مکان پر پہنچا۔وہاں میں نے بڑا آرام پایا۔غسل
کیا۔کپڑے بدلے۔خان صاحب نے انار کا ایک خوبصورت درخت دکھایا جو ان کے مطبع
والے مکان میں تھا۔اور فرمایا کہ یہ تمہارے بھائی کی یاد گار ہے۔وہاں آرام پا کر میں مختلف
علماء سے جو لکھنؤ میں تھے ملا اور عجیب عجیب باتیں سننے میں آئیں۔آخر علی بخش خان نے مجھے ایک مکان دیا اور روہاں کھانے کا انتظام مجھے خود کرنا پڑا۔جیسے
کہ میں کہہ چکا ہوں۔حرفہ کے لئے میرے دماغ میں کوئی بناوٹ نہیں۔اپنی روٹی پکانے کے
لئے ایک منطق سے کام لینے لگا۔چولہے میں آگ جلائی۔تو ا رکھا اور روٹی گول بنانے کی یہ
ترکیب سوجھی کہ آئے کو بہت پتلا گھول لیا اور ایک برتن کے ذریعہ اس گرم توے پر بلا تھی
اور خشکے کے خوبصورت دائرہ کی طرح آٹا ڈال دیا۔جب اس کا نصف حصہ پک گیا تو پلٹنے کے
لئے روٹی کو اٹھانے کی فضول کوششیں کی۔ان کوششوں میں روٹی اوپر تک پک چکی تھی۔خیالی فلسفہ نے توے کو اتار کر آگ کے سامنے رکھوایا۔جب عمدہ طور پر اوپر کا حصہ پختہ نظر
آیا تو چاقو سے اتارنے کی ٹھری۔مگر چاقو کے ذریعہ اترنے سے بھی اس نے انکار کیا اور مجھے
دعا کی توفیق ملی۔اس مکان سے باہر نکل کر آسمان کی طرف منہ اٹھا کر یوں دعا مانگنے لگا۔اے
کریم مولا! ایک نادان کے کام سپرد کرنا اپنے بنائے ہوئے رزق کو ضائع کرتا ہے۔یہ کس

AA
لائق ہے۔جس کے سپر د روٹی پکانا کیا گیا۔اس روٹی کے انتظام اور دعا کے بعد حکیم صاحب کے حضور پُر تکلف لباس میں جا پہنچا۔جاتے ہی اپنی دعا کی قبولیت کا یہ اثر دیکھا کہ حکیم صاحب نے فرمایا۔آپ اس وقت آئے اور
بے اجازت چلے گئے۔یہ شاگردوں کا کام ہے ؟ آئندہ تم روٹی ہمارے ساتھ کھایا کرو اور
یہیں رہو یا جہاں ٹھرے ہو وہاں رہو مگر روٹی یہاں کھایا کرو۔میں نے کچھ عذر معذرت کی
پھر آپ نے فرمایا کیا پڑھنا چاہتے ہو ؟ میں نے عرض کیا طب پڑھنا چاہتا ہوں۔مجھے اس وقت
یہ بھی اطلاع نہ تھی کہ دنیا میں بڑا طبیب کون ہے۔حکیم صاحب نے فرمایا۔طب کہاں تک
پڑھنا چاہتے ہو ؟ میں نے عرض کیا۔افلاطون کے برابر۔مجھے کو یہ بھی خبر نہ تھی کہ افلاطون
کوئی حکیم ہے یا طبیب - آپ نے ہنس کر فرمایا کچھ تو ضرور ہی پڑھ لو گے۔اگر کسی چھوٹے کا
نام لیتے تو میرے دل کو بہت صدمہ پہنچتا۔کیونکہ ہر ایک انسان اپنی غایت مطلوب تک نہیں
پہنچتا۔حکیم الہ دین صاحب لاہوری مرحوم اور حکیم محمد بخش لاہوری مرحوم سے کسی قدر
موجز تو میں پڑھ ہی چکا ہوں اور علمی مباحثات کے لئے میری پہلی تعلیم کافی سے بھی زیادہ
تھی۔میں نے عرض کیا۔قانون شروع کرا دو۔اس پر حکیم صاحب نے تبسم کیا۔پھر میں
نے جلد جواب دیا کہ میں تو خدائے تعالیٰ کی کتاب بھی سمجھ سکتا ہوں اور سمجھتا ہوں۔بو علی
سینا یا اس کا قانون اس سے بڑے ہیں ؟ حکیم صاحب نے نفیسی کی طرف اور اس کے
علمی حصہ کے لئے مجھے مجبور کیا میں نے کتاب شروع کر دی۔ایک ہی سبق تمام دن میں
میرے لئے ہرگز قابل برداشت نہ تھا۔میں نے بہت کوشش کی کہ کہیں کوئی اور سبق
پڑھوں مگر وہابیت کا خدائے تعالیٰ بھلا کرے۔اس نے کوئی جگہ پسند نہ کرنے دی۔پھر بھی
مولوی فضل الله نام فرنگی محلی سے میری سفارش ہوئی اور انہوں نے ملا حسن یا
حمد اللہ پڑھانے کا وعدہ کیا اور شروع کرادی۔میں نے چند سبق ہی پڑھے ہونگے کہ
تنہائی میں اپنی گزشتہ عمر کا مطالعہ شروع کیا اور اس بات تک پہنچ گیا کہ اگر تو اسی طرح پڑھے
گا تو ان علوم سے متمتع ہونے کے دن تجھ کو کب ملیں گے اور میرے دل نے فیصلہ کر لیا کہ
-

اگر چھ سات سبق ہر روز نہ ہوں تو پڑھنا گویا عمر کو ضائع کرنا ہے۔غرض اس فیصلہ کے بعد
حکیم صاحب کے حضور صرف اس لئے گیا کہ آج میں ان سے رخصت ہو کر واپس رامپور
جاؤں گا۔لیکن قدرت خداوندی کے کیا تماشے ہیں کہ میری اس ادھیڑ بن کے وقت حکیم
صاحب کے نام نواب کلب علی خان نواب رامپور کا تار آیا تھا کہ آپ ملازمت اختیار کر
لیں۔علی بخش نام ان کے ایک چیتے خدمت گار علیل ہیں۔ان کا آکر علاج کریں۔دوپہر کے
بعد ظہر کی نماز پڑھ کر میں وہاں حاضر ہوا۔اپنے منشاء کا اظہار کر کے عرض کیا کہ اب میں
رامپور جانا چاہتا ہوں۔حکیم صاحب نے فرمایا۔تم یہ بتاؤ۔مجھ جیسے آدمی کو ملازمت اچھی
ہے یا آزادی سے علاج کرنا۔چار سو روپیہ کے قریب یہاں شہر میں آمدنی ہوتی ہے۔کیا اس
آمدنی کو چھوڑ کر ملازمت اختیار کریں ؟ تمہارے خیال میں یہ بھلی بات ہے ؟ میں نے عرض
کیا کہ نوکری آپ کے لئے بہت ضروری ہے۔کیونکہ موجودہ حالت میں اگر آپ کے حضور
کوئی شخص اپنے پہلو یا سرین کو کھجلانے لگے تو آپ کو یہی خیال ہو گا کہ کچھ دینے لگا ہے۔اس
پر وه بهت قهقهه مار کر ہنسے اور اللہ تعالیٰ نے ان کے دل میں یہ ڈال دیا۔یہ بھی اس شخص کے
تصرفات کی کوئی بات ہے۔غرض ہماری ولایت کا وہاں سکہ بیٹھ گیا۔پھر وہ تار نکالا اور کہا کہ کیا
یہ آپ کے رامپور جانے کی ترکیب نہیں ؟ اچھا ہم منظور کرتے ہیں اور آپ ساتھ چلیں۔غرض معا رامپور واپس آنے کی تیاری ہو گئی۔رامپور پہنچ کر حکیم صاحب نے کہا کہ اس
شخص کی صحت کے لئے تم دعا کرو۔میں نے کہا یہ بچتا نظر نہیں آتا اور مجھے اس کے لئے دعا کی
طرف توجہ نہیں ہوتی اور بدوں توجہ دعا نہیں ہو سکتی۔اب یہ جینے یا مرے ہم تو رامپور پہنچ
ہی گئے۔آخر علی بخش کا انتقال ہو گیا۔حکیم صاحب نے مجھ سے فرمایا کہ اس (علی بخش) کے
مرنے پر ہمارے شہر کے ایک حکیم ابراہیم صاحب ہیں۔ان کو دربار میں ہم پر ہنسی کا موقع ملا
ہے۔میں خدا تعالیٰ کی ہستی کا اقرار کرتا ہوں۔میرے منہ سے بے ساختہ نکلا کہ اس مریض
جیسا کوئی ان کے ہاتھ سے بھی مر رہے گا۔آپ کیوں گھبراتے ہیں۔قدرت الہی دیکھونہ گمان
نہ خیال۔علی بخش کے بالمقابل ایک دوسرا خدمت گار نواب کا اسی بیماری میں گرفتار ہوا

۹۰
اور حکیم ابراہیم صاحب لکھنوی اس کے معالج تجویز ہوئے۔مریض کو درم کبد بھی تھا۔ایک دن اس کے منہ سے خون آیا۔معالج حکیم صاحب نے فرمایا کہ یہ بحرانی خون ہے اور ہم
کو اس کی صحت کی بہت امید ہے۔ہمارے حکیم صاحب نے آکر یہی بات ظاہر کی۔میں نے
عرض کیا کہ اب یہ مر گیا ہے۔خدا تعالیٰ کے عجائبات ہیں۔انسان کی کیا مقدرت ہے۔وہ
مریض مرگیا۔عوض معاوض گله ندارد۔حکیم ابراہیم صاحب آئندہ تمسخر سے باز آگئے۔طب کے پڑھنے میں مجھے جو امر بہت نافع نظر آیا اور میں نے خود عمل کیا اور جس میں میں
نے بہت فائدہ اٹھایا۔اس کو بیان کرنا شاید مفید ہو۔سو اس میں پہلی بات یہ ہے کہ میں نے
مفرد اور مرکب ادویہ کے متعلق بہت دنوں تک حضرت حکیم صاحب سے کبھی بھی سوال نہ
کیا کہ یہ مرکب کس طرح بنتا ہے۔یا اس مفرد کا کیا نام ہے۔بات یہ تھی کہ اگر وہ نام بتاتے تو
صرف لکھنؤ کا مروج نام فرماتے اور وہ میرے لئے اپنے وطن میں کچھ بھی مفید نہ ہوتا۔مرکبات کے واسطے میں یقین کرتا تھا کہ قرابادینوں کا مطالعہ کافی ہو گا۔اس پر آخر حکیم
صاحب نے مجھ سے سنکھیا ( سم الفار ) اور سرخ مرچ کے متعلق سوال فرمایا کہ تم اس کو
مفردات سے کس طرح نکالو گے۔( یہ سوال ممکن تھا کہ میرے راستہ میں پہاڑ بنتا کہ میں
آئندہ دواؤں کے نام پوچھ لیا کرتا۔مگر میں نے خیال کیا کہ ایک ایک دوا کے بہیں ہیں نام
ہوتے ہیں۔خود حکیم صاحب بھی مجھے کب بتا سکتے ہیں) میں نے اپنے مطالعہ کی عادت کے
باعث جلد اس کا جواب حاصل کر لیا جس پر وہ خود مطمئن ہو گئے۔دوسری بات نسخہ نویسی کے
متعلق تھی۔وہ چاہتے تھے کہ میں ان کے نسخے لکھا کروں اور مجھے مطلوب تھا کہ میں علم
پڑھوں۔جس وقت میں بیماروں کا گھمسان دیکھا تو اپنے دوسرے اساتذہ کے پاس اور علوم
کے واسطے چلا جاتا۔کیونکہ حکیم صاحب کے پاس صبح سے عشاء تک اپنا ضروری سبق بھی
بمشکل ختم ہو سکتا تھا۔ایک دن مزمن ماشرہ کا مبتلا ایک بیمار آیا اس کا سر اس قدر موٹا ہو گیا تھا
جیسے ہاتھی کا۔اس کے ہونٹوں اور آنکھوں کی شکل بھی بڑی بھیانک تھی۔میں اس سے دو
تین روز پہلے یہ مرض پڑھ چکا تھا۔مگر مریض کو دیکھ کر سمجھ میں نہ آیا کہ یہ ماشرہ ہے۔ادھر

91
حکیم صاحب نے فرمایا کہ اس کا نسخہ لکھو۔میں سخت گھبرایا۔آخر میرے پاس تو دعاہی کا ہتھیار
تھا۔معاً حکیم صاحب نے بے ساختہ فرمایا کہ ایسے ماشرہ دنیا میں کم دیکھنے میں آتے ہیں۔تب
میں نے عرض کیا کہ اس مریض کو دیکھنے میں بہت جمگھٹا ہو گیا ہے۔یہ اس کو مکان پر لے
جائیں اور پھر اگر نسخہ لے جائیں۔اس طرح وقت کو ٹلا دیا اور خود اپنے کمرہ میں جا کر حکیم
صاحب کی زیر نظر کتابیں شرح گیلانی قانون پر ، ترویح الارواح طبری اور مجموعہ بقائی کو دیکھنا
شروع کیا اور ان تمام کتابوں سے ایک مشترکہ نسخہ ضماد اور طلاء اور کھانے کا لکھ لیا اور
کتابیں اپنی اپنی جگہ پر رکھوا دیں اور نسخے قریب یاد کرلئے۔تیمار دار دیر کے بعد آیا اور حکیم
صاحب نے میری طرف اشارہ کر کے فرمایا کہ آپ نے نسخہ لکھا ہے ؟ میں نے کہا کہ ابھی لکھ
دیتا ہوں۔قلم اٹھا کر نسخے لکھ دیئے اور حکیم صاحب کے حضور پیش کئے۔حکیم صاحب نے
ان کو دیکھ کر مجھے اشارہ کیا کہ شرح گیلانی ، ترویح اور مجموعہ بقائی لاؤ۔میں لایا۔میرے نسخوں
کو سامنے رکھ کر سرسری نظر ان کتابوں پر ڈال لی اور نسخے تیمار دار کو دے دیئے۔جب
فراغت ہوئی تو اپنا بیاض بڑی محبت سے مجھ کو عطا کیا اور فرمایا۔تم اس کے اہل ہو۔دے کر
آپ حرم سرا میں تشریف لے گئے۔میں نے دیکھا اس میں کچھ نسخے تھے۔اس بیاض کو میں نے
مطب میں ہی چھوڑ دیا اور اپنے کمرہ میں چلا گیا۔کسی دوسرے وقت حکیم صاحب آئے اور
بیاض کو اس طرح کھلا پڑا ہوا دیکھ کر اٹھایا اور مجھے دیا۔میں نے عرض کیا اس کو کیا کروں۔نسخہ
لکھنا تو تشخیص پر منحصر ہے اور اس میں کوئی تشخیص نہیں۔اس پر متبسم ہو کر کہا کہ بات تو
ٹھیک ہے۔تیسری بات جو قابل ذکر ہے وہ یہ ہے کہ درسی کتب میں قانونچہ - موجز ، اقصرائی
نفیسی، سدیدی ، شرح اسباب کا لمبا سلسلہ مجھے حیرت زدہ کرتا تھا اور مجھ کو یقین تھا کہ جیسے اور
علوم میں ملکہ پیدا ہونے کے بغیر کوئی علم نہیں آسکتا اسی طرح طب بھی ایک ملکہ کے بغیر
کیونکر مفید ہو سکتا ہے۔جیسے درسی کتابوں میں علی العموم یہ غلط راہ اختیار کی گئی ہے کہ
مختصرات اور حواشی در حواشی میں وقت ضائع کیا جاتا ہے۔دودھ کا جلا چھاچھ کو بھی پھونکنے لگا۔مجھ کو اپنی گذشتہ عمر کے ضائع ہونے کا سخت ہی افسوس تھا۔اس لئے میں نے صرف قانون ہی

۹۲
کا پڑھ لینا اور وہ بھی صرف عملی حصہ کا پڑھنا پسند کیا تھا۔حکیم صاحب نے ایک دن مجھے فرمایا
کہ تم شرح اسباب کسی کو ہمارے سامنے پڑھاؤ۔جس کو میں نے بطیب خاطر پسند کیا اور ایک
شخص مولوی محمد اسحاق ساکن نگینہ کو شرح اسباب حکیم صاحب کے سامنے پڑھانی شروع کی
اور اس میں مجھے کامیابی ہوئی۔یہ باتیں اس لئے ذکر کر دی ہیں کہ کسی کو فائدہ ہو۔میں جس زمانہ میں طب پڑھتا تھا۔ان دنوں مجھ کو متنبی پڑھنے کا بھی خیال پیدا ہوا۔لہذا
میں مفتی سعد اللہ صاحب کی خدمت میں حاضر ہوا۔بہت الحاح سے میں نے انکی خدمت میں
عرض کیا کہ مجھ کو آپ ایک سبق پڑھا دیا کریں۔انہوں نے بہت روکھے الفاظ میں یہ فرمایا کہ
ہم کو فرصت نہیں۔میں نے کہا اچھا۔اب ہم اسی وقت پڑھیں گے جب آپ ہماری منت
کریں گے۔میں مکان پر آیا اور میں نے حکیم صاحب سے عرض کیا کہ میں علم پڑھنا پسند
نہیں کرتا انہوں نے فرمایا کیوں؟ میں نے کہا علم سے فائدہ کوئی نہیں۔آپ مجھے غایت علم
بتائیں کہ علم سے نتیجہ کیا ملے گا؟ انہوں نے فرمایا کہ علم سے اخلاق فاضلہ پیدا ہوتے ہیں۔حکیم صاحب نے فرمایا کہ بات کیا ہے ، ذرا ہم سے بیان تو کرو۔میں نے کہا مفتی سعد اللہ
صاحب کے پاس گیا تھا۔ان سے کچھ پڑھنا چاہتا تھا۔انہوں نے بڑے روکھے پن سے کہا کہ ہم
کو فرصت نہیں۔حکیم صاحب نے مطب میں سے ایک پرچہ اٹھا کر مفتی سعد اللہ صاحب کے
نام رقعہ لکھا کہ جب آپ کچھری سے فارغ ہوں تو اسی راستہ سے تشریف لا ئیں اور مجھ سے
ملتے ہوئے جائیں۔رقعہ آدمی کے ہاتھ بھجوا دیا اور مفتی صاحب کچھری سے اٹھ کر سیدھے
حکیم صاحب کے پاس آئے۔مجھ کو حکیم صاحب نے پہلے سے کہہ دیا کہ تم اپنی کو ٹھڑی میں
چلے جاؤ۔جب مفتی صاحب تشریف لائے تو حکیم صاحب نے فرمایا کہ اگر میں پڑھنا چاہوں تو
آپ کو میرے پڑھانے کے لئے کچھ وقت مل سکے گا۔مفتی صاحب نے بڑے زور شور سے
کہا کہ ہاں وقت بہت مل سکتا ہے اور ہم جس وقت کے لئے آپ کہیں ، فرمت نکال سکتے۔حکیم صاحب نے کہا اگر کوئی ہمارے پیرو مرشد پڑھنے لگیں ؟ مفتی صاحب نے کہا ان کو
تو جہاں وہ چاہیں ہم خود جا کر پڑھا دیا کریں گے۔تھوڑی دیر کے بعد حکیم صاحب نے مجھ کو
ہیں۔

۹۳
بلوایا۔میں جب آیا تو مجھ کو آتے ہوئے دیکھ کر مفتی صاحب ہنس پڑے اور کہا کہ آؤ صاحب
ہم اب آپ کی منت کرتے ہیں کہ آپ پڑھیں۔معلوم ہوا کہ حدیث شریف میں جو آیا ہے
کہ طالب علم کے لئے فرشتے پر بچھاتے ہیں ، یہ بہت صحیح ہے۔باری خدا تعالیٰ کے فضل سے
انہوں نے سبق مجھ کو شروع کرایا۔ہم کچھ نخرہ بھی کرتے رہے مگر یہ شکایت میں اب تک بھی
کرتا ہوں کہ باوجود اس کے کہ میں بڑے بڑے علماء کی خدمت میں جاتا تھا کسی نے نہ تو
اخلاقی تعلیم دی اور نہ کسی کتاب کا مشورہ دیا۔نہ آئندہ کی ضرورتوں سے آگاہ کیا۔ایک مرتبہ طالب علموں میں مباحثہ ہوا کہ اہل کمال اپنا کمال کسی کو بتاتے ہیں یا نہیں ؟
میرا دعوی تھا کہ اہل کمال تو اپنا کمال سکھانے اور بتانے کے لئے تڑپتے ہیں مگر کوئی سیکھنے والا
نہیں ملتا۔باقی تمام طالب علم کہتے تھے کہ سیکھنے والے بہت ہیں مگر وہ سکھاتے ہی نہیں۔میں
نے کہا تم یوں تو مانتے نہیں اور نہ تم ہارنا جانتے ہو۔کوئی صاحب کمال بتاؤ۔اس کے پاس چل
کر اسی سے فیصلہ کرا ئیں۔سب نے بالا تفاق کہا کہ یہاں امیر شاہ صاحب عامل ایک باکمال
ہیں۔ان کا ایک باغیچہ شہر کے اندر تھا۔سب طالب علم ان کے مکان پر چلے گئے۔وہ ایک
لکڑی کے تخت پر تکیہ لگائے لیٹے ہوئے تھے اور پاس ہی زمین پر ایک چھوٹی سی چٹائی بچھی
ہوئی تھی۔جو ہمارے بڑے بڑے طالب علم اور زیادہ مستحق تھے۔وہ فور اُسب سے پہلے
چٹائی پر بیٹھ گئے۔باقی بہت سے طالب علم زمین پر ہی بیٹھ گئے۔چونکہ مجھ کو زمین پر بیٹھنے کی
قطعا عادت نہ تھی اور اب بھی مجھے بڑی نفرت ہوتی ہے۔میں سامنے کی ایک کچی دیوار کے
پاس کھڑا رہا۔جب سب بیٹھ گئے تو امیر شاہ صاحب نے بڑی حقارت سے کہا۔”اد مملو اکس
طرح آئے"۔میں نے عرض کیا۔ایک مقدمہ ہے جس میں یہ سب لوگ مدعی اور میں مدعا
علیہ ہوں یا میں مدعی ہوں اور یہ سب مدعا علیہ ہیں۔آپ سے فیصلہ چاہتے ہیں۔تب انہوں
نے مجھ سے فرمایا کہ تم کھڑے کیوں ہو؟ میں نے عرض کیا کہ چٹائی بہت چھوٹی ہے جو ہمارے
اعزاز کے قابل طالب علم تھے۔وہ بیٹھ گئے اب کوئی جگہ نہیں اس لئے میں کھڑا ہوں۔انہوں
نے فرمایا تم ہمارے پاس آجاؤ۔میں فور اتحنت پر ان کے پاس جا بیٹھا۔طالب علموں کا تو اس

·

آج 10 میں سے 10 باقی