آئینہ کمالاتِ اسلام
حصہ 19
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
اور جس کا نام آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے شیح اعوج رکھا ہے اور اس زمانہ کا آخری ﴿۲۵﴾
حصہ جو مسیح موعود کے زمانہ اقبال سے ملحق ہے اس کا حال احادیث نبویہ کے رو سے
نہایت ہی بدتر معلوم ہوتا ہے یا بیہقی نے اس کے بارے میں ایک حدیث لکھی ہے
یعنی یہ کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ اس زمانہ کے مولوی اور فتوی
دینے والے ان تمام لوگوں سے بدتر ہوں گے جو اس وقت روئے زمین پر موجود
ہوں گے اور حجج الکرامہ میں لکھا ہے کہ در حقیقت مہدی الله ( مسیح موعود ) پر کفر
کا فتوی دینے والے یہی لوگ ہوں گے اس بات سے اکثر مسلمان بے خبر ہیں کہ
احادیث سے ثابت ہے کہ مسیح موعود پر بھی کفر کا فتویٰ ہوگا چنانچہ وہ پیشگوئی پوری
ہوئی غرض وہ زمانہ جو اول زمانہ اور مسیح موعود کے زمانہ کے بیچ میں ہے نہایت
میں
حاشیہ جب یہ عاجز نور افشاں کے جواب میں اس بات کو دلائل شافیہ کے ساتھ لکھ چکا کہ
ایک رویا در حقیقت روحانی قیامت کے مصداق ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم ہیں اور کسی قدر
کے بیان نعت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جو در حقیقت احاطہ بیان سے خارج ہے ان عبارات
میں درج کر چکا اور نیز بطور نمونہ کچھ مناقب و محامد صحابہ کرام رضی اللہ عنہم بھی اسی
ثبوت کے ذیل میں تحریر کر چکا تو وہ ۷ ار اکتوبر ۱۸۹۲ء کا دن تھا۔ پھر جب میں
رات کو بعد تحریر نعت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور مناقب و محامد صحابہ رضی اللہ عنہم سویا
تو مجھے ایک نہایت مبارک اور پاک رؤیا دکھایا گیا ۔ کیا دیکھتا ہوں کہ میں ایک وسیع
مکان میں ہوں جس کے نہایت کشادہ اور وسیع دالان ہیں اور نہایت مکلف فرش |
ہو رہے ہیں اور اوپر کی منزل ہے اور میں ایک جماعت کثیر کور بانی حقائق و معارف سنا
رہا ہوں اور ایک اجنبی اور غیر معتقد مولوی اس جماعت میں بیٹھا ہے جو ہماری جماعت
میں سے نہیں ہے۔ مگر میں اس کا حلیہ پہچانتا ہوں وہ لاغر اندام اور سفید ریش ہے
جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت کا بیان
۲۱۶ فاسد زمانہ ہے چنانچہ اس زمانہ کے لوگوں کی نسبت آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
فرماتے ہیں خیر هذه الامة اوّلها و أخرها ۔ أوّلها فيهم رسول الله صلى الله
عليه وسلم و آخرها فيهم عيسى بن مريم و بين ذالک فیج اعوج ليسوا
منی و لست منهم یعنی امتیں دو ہی بہتر ہیں ایک اول اور ایک آخر اور درمیانی
گروہ ایک لشکر کج ہے جو دیکھنے میں ایک فوج اور روحانیت کے رو سے مردہ ہے نہ وہ
مجھ سے اور نہ میں ان میں سے ہوں ۔ حدیث صحیح میں ہے کہ جب یہ آیت نازل ہوئی
کہ آخَرِيْنَ مِنْهُمْ لَمَّا يَلْحَقُوا بِهِمُ تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے سلمان
فارسی کے کاندھے پر ہاتھ رکھا اور فرمایا لو كان الايمان عند الريا
اس نے میرے اس بیان میں دخل بے جا دے کر کہا کہ یہ باتیں گنہ باری میں دخل ہے اور گنہ
باری میں گفتگو کرنے کی ممانعت ہے تو میں نے کہا کہ اے نادان ان بیانوں کو کنہ باری سے کچھ
تعلق نہیں یہ معارف ہیں اور میں نے اس کے بے جا دخل سے دل میں بہت رنج کیا اور کوشش کی
کہ وہ چپ رہے مگر وہ اپنی شرارتوں سے باز نہ آیا تب میرا غصہ بھڑ کا اور میں نے کہا کہ اس زمانہ
کے بد ذات مولوی شرارتوں سے باز نہیں آتے خدا ان کی پردہ دری کرے گا اور ایسے ہی چند
الفاظ اور بھی کہے جو اب مجھے یاد نہیں رہے۔ تب میں نے اس کے بعد کہا کہ کوئی ہے کہ اس
مولوی کو اس مجلس سے باہر نکالے تو میرے ملازم حامد علی نام کی صورت پر ایک شخص نظر آیا اس
نے اٹھتے ہی اس مولوی کو پکڑ لیا اور دھکے دے کر اس کو اس مجلس سے باہر نکالا اور زینہ کے نیچے
اتار دیا تب میں نے نظر اٹھا کر دیکھا تو کیا دیکھتا ہوں کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہماری
جماعت کے قریب ایک وسیع چبوترہ پر کھڑے ہیں اور یہ بھی گمان گزرتا ہے کہ چہل قدمی کر رہے
ہیں اور معلوم ہوتا ہے کہ جب مولوی کو نکالا گیا تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اس جگہ کے
” کے کے بعد کا تب سے یہاں لفظ ” قریب چھوٹ گیا ہے۔ (شمس)
لنا له رجل من فارس او رجال من فارس پس اس حدیث سے معلوم ہوا کہ ۲۱۷
آخری زمانہ میں فارسی الاصل لوگوں میں سے ایک آدمی پیدا ہو گا کہ وہ ایمان
میں ایسا مضبوط ہوگا کہ اگر ایمان ثریا میں ہوتا تو وہیں سے اس کو لے آتا اور
ایک دوسری حدیث میں اسی شخص کو مہدی کے لفظ سے موسوم کیا گیا ہے اور اُس کا
حاشيه
بقي
ہی کھڑے تھے مگر اس وقت نظر اٹھا کر دیکھا نہیں اب جو دیکھا تو معلوم ہوا کہ آنحضرت صلی
اللہ علیہ وسلم کے ہاتھ میں کتاب آئینہ کمالات اسلام ہے یعنی یہی کتاب اور یہ مقام جو اس
وقت چھپا ہوا معلوم ہوتا ہے اور آنجناب صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی انگشت مبارک اس مقام
پر رکھی ہوئی ہے کہ جہاں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے محامد مبارکہ کا ذکر اور آپ کی پاک
اور پر اثر اور اعلیٰ تعلیم کا بیان ہے اور ایک انگشت اس مقام پر بھی رکھی ہوئی ہے کہ جہاں
صحابہ رضی اللہ عنہم کے کمالات اور صدق و وفا کا بیان ہے اور آپ تبسم فرماتے ہیں اور کہتے
ہیں کہ
هذا لي و هذا لاصحابي
یعنی یہ تعریف میرے لئے ہے اور یہ میرے اصحاب کے لئے ۔ اور پھر بعد اس کے
خواب سے الہام کی طرف میری طبیعت منزل ہوئی اور کشفی حالت پیدا ہو گئی تو کشفا
میرے پر ظاہر کیا گیا کہ اس مقام میں جو خدا تعالیٰ کی تعریف ہے اس پر اللہ تعالیٰ
نے اپنی رضا ظاہر کی اور پھر اس کی نسبت یہ الہام ہوا کہ
هذا الثناء لي
اور یہ رات منگل کی تھی اور تین بجے پر پندرہ منٹ گزرے تھے ۔
۲۱۸ ظهور آخری زمانہ میں بلاد مشرقیہ سے قرار دیا گیا ہے اور دجال کا ظہور بھی آخری
زمانہ میں بلا د مشرقیہ سے قرار دیا گیا ہے ۔ ان دونوں حدیثوں کے ملانے سے معلوم
ہوتا ہے کہ جو شخص دجال کے مقابل پر آنے والا ہے وہ یہی شخص ہے اور سنت اللہ بھی
اسی بات کو چاہتی ہے کہ جس ملک میں دجال جیسا خبیث پیدا ہوا اسی ملک میں وہ
طیب بھی پیدا ہو ۔ کیونکہ طبیب جب آتا ہے تو بیمار کی طرف ہی رخ کرتا ہے اور یہ
نہایت تعجب کا مقام ہے کہ بموجب احادیث صحیحہ کے دجال تو ہندوستان میں پیدا ہو
اور مسیح دمشق کے میناروں پر جا اترے اس میں شک نہیں کہ مدینہ منورہ سے ہندوستان
سمت مشرق میں واقع ہے بلا شبہ حدیث صحیح سے ثابت ہے کہ مشرق کی طرف سے ہی
دجال کا ظہور ہوگا اور مشرق کی طرف سے ہی رایات سود مہدی اللہ کے ظاہر ہوں
گے گویا روز ازل سے یہی مقرر ہے کہ محل فتن بھی مشرق ہی ہے اور محل
حاشيه
مکرر یه که ۱۸ راکتو بر ۱۸۹۲ء کے بعد ۷ / دسمبر ۱۸۹۲ء کو ایک اور رویا دیکھا کیا دیکھتا
ہوں کہ میں حضرت علی کرم اللہ وجہہ بن گیا ہوں یعنی خواب میں ایسا معلوم کرتا ہوں کہ
وہی ہوں اور خواب کے عجائبات میں سے ایک یہ بھی ہے کہ بعض اوقات ایک شخص
اپنے تئیں دوسرا شخص خیال کر لیتا ہے سو اس وقت میں سمجھتا ہوں کہ میں علی مرتضی ہوں ۔
اور ایسی صورت واقعہ ہے کہ ایک گروہ خوارج کا میری خلافت کا مزاحم ہو رہا ہے یعنی
وہ گروہ میری خلافت کے امر کو روکنا چاہتا ہے اور اس میں فتنہ انداز ہے تب میں
نے دیکھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میرے پاس ہیں اور شفقت اور تو ڈر سے
مجھے فرماتے ہیں کہ
يا على دعهم وانصارهم
اصلاح فتن بھی مشرق ہی ہے ۔
اور اس جگہ ایک نکتہ ہے اور وہ یہ ہے کہ جیسا اللہ جل شانہ نے ظاہر الفاظ
آیت میں وَاخَرِيْنَ مِنْهُمْ کا لفظ استعمال کر کے اس بات کی طرف اشارہ فرمایا
کہ وہ لوگ جو کمالات میں صحابہ کے رنگ میں ظاہر ہوں گے وہ آخری زمانہ میں
آئیں گے ایسا ہی اس آیت وَ اخَرِيْنَ مِنْهُمْ لَمَّا يَلْحَقُوا بِهِمْ کے تمام حروف کے
اعداد سے جو ۱۲۷۵ ہیں اس بات کی طرف اشارہ کر دیا جو آخَرِينَ مِنْهُمْ کا
مصداق جو فارسی الاصل ہے اپنے نشاء ظاہر کا بلوغ اس سن میں پورا کر کے صحابہ سے
و زراعتهم
یعنی اے علی ان سے اور ان کے مددگاروں اور ان کی کھیتی سے کنارہ کر اور ان کو چھوڑ دے
اور ان سے منہ پھیر لے اور میں نے پایا کہ اس فتنہ کے وقت صبر کے لئے آنحضرت صلی اللہ
علیہ وسلم مجھ کو فرماتے ہیں اور اعراض کے لئے تاکید کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ تو ہی حق پر
ہے مگر ان لوگوں سے ترک خطاب بہتر ہے ۔ اور کھیتی سے مراد مولویوں کے پیروؤں کی وہ
جماعت ہے جو ان کی تعلیموں سے اثر پذیر ہے جس کی وہ ایک مدت سے آبپاشی کرتے
چلے آئے ہیں ۔ پھر بعد اس کے میری طبیعت الہام کی طرف منحدر ہوئی اور الہام کے رو
سے خدا تعالیٰ نے میرے پر ظاہر کیا کہ ایک شخص مخالف میری نسبت کہتا ہے ۔
ذروني اقتل موسی
یعنی مجھ کو چھوڑ و تا میں موسیٰ کو یعنی اِس عاجز کو قتل کر دوں ۔ اور یہ خواب
رات کے تین بجے قریباً میں منٹ کم میں دیکھی تھی اور صبح بدھ کا دن تھا ۔
فالحمد لله علی ذالک۔
۲۲۰ مناسبت پیدا کر لے گا سو یہی سن ۱۲۷۵ ہجری جو آیت وَأَخَرِيْنَ مِنْهُمْ لَمَّا
يَلْحَقُوا بِهِمْ کے حروف کے اعداد سے ظاہر ہوتا ہے اس عاجز کی بلوغ اور
پیدائش ثانی اور تو لد روحانی کی تاریخ ہے جو آج کے دن تک چونتیس برس ہوتے ہیں ۔
اور اگر یہ کہا جائے کہ آخَرِينَ مِنْهُمْ کا لفظ جمع ہے پھر ایک پر کیونکر اطلاق
پا سکتا ہے تو اس کا یہ جواب ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے خود اس کا ایک پر
اطلاق کر دیا ہے کیونکہ آپ نے اس آیت کی شرح کے وقت سلمان فارسی کے
کاندھے پر ہاتھ رکھ کر فرمایا کہ فارس کے اصل سے ایک ایسا رجل پیدا ہو گا کہ
قریب ہے جو ایمان کو ثریا سے زمین پر لے آوے یعنے وہ ایسے وقت میں پیدا ہوگا
کہ جب لوگ باعث شائع ہو جانے فلسفی خیالات اور پھیل جانے دہریت اور
ٹھنڈے ہو جانے الہی محبت کے ایمانی حالت میں نہایت ضعیف اور لکھتے ہو جائیں
گے تب خدا تعالیٰ اس کے ہاتھ سے اور اس کے وجود کی برکت سے دوبارہ حقیقی
ایمان لوگوں کے دلوں میں پیدا کرے گا گویا گم شدہ ایمان آسمان سے پھر نازل
ہوگا ۔ اور قرآن کریم میں جمع کا لفظ واحد کے لئے آیا ہے حضرت ابراہیم علیہ السلام
کو امت کہا گیا ہے حالانکہ وہ ایک فرد تھے ماسوا اس کے اس آیت میں اس تفہیم کی
غرض سے بھی یہ لفظ اختیار کیا گیا ہے کہ تا ظاہر کیا جائے کہ وہ آنے والا ایک نہیں
رہے گا بلکہ وہ ایک جماعت ہو جائے گی جن کو خدا تعالیٰ پر سچا ایمان ہوگا اور وہ اس
ایمان کی رنگ و بو پائے گی جو صحابہ کا ایمان تھا۔
اب پھر ہم پر چہ نور افشاں کے بے بنیاد دعویٰی کے ابطال کی غرض سے لکھتے
ہیں کہ اگر اس محترف مبدل انجیل کی نسبت جو عیسائیوں کے ہاتھ میں ہے خاموش
ا الجمعة ٤
رہ کر اس فقرہ کو صحیح بھی سمجھا جائے کہ حضرت مسیح نے ضرور یہ دعوی کیا ہے کہ قیامت ۲۲۱
اور زندگی میں ہوں تو اس سے کچھ حاصل نہیں کیونکہ ایسا دعویٰ جو اپنے ساتھ اپنا ثبوت
نہیں رکھتا کسی کے لئے موجب فضیلت نہیں ہو سکتا اگر ایک انسان ایک امر کی نسبت
دعویٰ تو نہ کرے مگر وہ امر کر دکھائے تو اس دوسرے انسان سے بدرجہا بہتر ہے کہ
دعوی تو کرے مگر اثبات دعوی سے عاجز رہے انجیل خود شہادت دے رہی ہے کہ
حضرت مسیح کا دعوئی اوروں کی نسبت تو کیا خود حواریوں کی حالت پر نظر ڈالنے سے
ایک معترض کی نظر میں سخت قابل اعتراض ٹھہرتا ہے اور ثابت ہوتا ہے کہ حضرت مسیح
اپنے حواریوں کو بھی نفسانی قبروں میں ہی چھوڑ گئے ۔ اور جب ہم حضرت مسیح کے اس
دعویٰ کو حضرت خاتم الانبیاء صلی اللہ علیہ وسلم کے دعوئی سے مقابلہ کرتے ہیں تو اس
دعوئی اور اس دعوی میں ظلمت اور نور کا فرق دکھائی دیتا ہے ۔ حضرت مسیح کا دعوی
عدم ثبوت کے ایک تنگ و تاریک گڑھے میں گرا ہوا ہے اور کوئی نور اپنے ساتھ نہیں
رکھتا لیکن ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا دعوی آفتاب کی طرح چمک رہا ہے اور
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی جاودانی زندگی پر یہ بھی بڑی ایک بھاری دلیل ہے کہ
حضرت مدوح کا فیض جاودانی جاری ہے اور جو شخص اس زمانہ میں بھی آنحضرت
صلی اللہ علیہ وسلم کی پیروی کرتا ہے وہ بلا شبہ قبر میں سے اٹھایا جاتا ہے اور ایک
روحانی زندگی اس کو بخشی جاتی ہے نہ صرف خیالی طور پر بلکہ آثار صحیحہ صادقہ اس
کے ظاہر ہوتے ہیں اور آسمانی مد دیں اور سماوی برکتیں اور روح القدس کی خارق
عادت تائید میں اس کے شامل حال ہو جاتی ہیں اور وہ تمام دنیا کے انسانوں میں
سے ایک متفرد انسان ہو جاتا ہے یہاں تک کہ خدا تعالیٰ اس سے ہم کلام ہوتا
۲۲۲) ہے۔ اور اپنے اسرار خاصہ اس پر ظاہر کرتا ہے اور اپنے حقائق و معارف کھولتا ہے اور اپنی
محبت اور عنایت کے چمکتے ہوئے علامات اس میں نمودار کر دیتا ہے اور اپنی نصرتیں اس پر
اتارتا ہے اور اپنی برکات اس میں رکھ دیتا ہے اور اپنی ربوبیت کا آئینہ اس کو بنا دیتا ہے
اس کی زبان پر حکمت جاری ہوتی ہے اور اس کے دل سے نکات لطیفہ کے چشمے نکلتے ہیں
اور پوشیدہ بھید اس پر آشکار کئے جاتے ہیں اور خدا تعالیٰ ایک عظیم الشان تجلی اس پر فرما تا
ہے اور اس سے نہایت قریب ہو جاتا ہے اور وہ اپنی استجابت دعاؤں میں اور اپنی
قبولیتوں میں اور فتح ابواب معرفت میں اور انکشاف اسرار غیبیہ میں اور نزول برکات میں
سب سے اوپر اور سب پر غالب رہتا ہے چنانچہ اس عاجز نے خدا تعالیٰ سے مامور ہو کر
انہیں امور کی نسبت اور اسی اتمام حجت کی غرض سے کئی ہزار رجسٹری شدہ خط ایشیا اور
یورپ اور امریکہ کے نامی مخالفوں کی طرف روانہ کئے تھے تا اگر کسی کا یہ دعوی ہو کہ یہ
روحانی حیات بجز اتباع خاتم الانبیاء صلی اللہ علیہ وسلم کے کسی اور ذریعہ سے بھی مل سکتی ہے
تو وہ اس عاجز کا مقابلہ کرے اور اگر یہ نہیں تو طالب حق بن کر یکطرفہ برکات اور آیات
اور نشانوں کے مشاہدہ کے لئے حاضر آوے لیکن کسی نے صدق اور نیک نیتی سے اس
طرف رخ نہ کیا اور اپنی کنارہ کشی سے ثابت کر دیا کہ وہ سب تاریکی میں گرے ہوئے
ہیں ۔ اور حال میں جو ہمارے بعض ہم مذہب بھائی مسلمان کہلا کر اس روشنی سے منکر
ہیں نہ قبول کرتے اور نہ صدق دل سے آتے اور آزماتے ہیں اور کافر کہنے پر کمر
باندھ رہے ہیں ان سب امور کا اصل باعث نا بینائی اور بخل اور شدت تعصب ہے اور
ایسے لوگوں کا اسلام میں ہونا اسلام کی ہتک کا موجب نہیں اور یہ اعتراض نہیں ہو سکتا
کہ ان لوگوں کے امراض روحانی کیوں دور نہیں ہوئے اور یہ لوگ کیوں قبروں
میں سے نہ نکلے کیونکہ اگر کوئی آفتاب کی طرف سے اپنے گھر کے کواڑ بند کر کے ایک ﴿۲۲۳
تاریک گوشہ میں بیٹھ جائے تو اگر اس تک آفتاب کی روشنی نہ پہنچے تو یہ آفتاب کا قصور
نہیں بلکہ خود اس شخص کا قصور ہے جس نے ایسا کیا ما سوا اس کے اگر چہ یہ لوگ کیسے ہی
محجوب اور دور از حقیقت ہیں مگر پھر بھی علانیہ توحید کے قائل ہیں کسی انسان کو خدا نہیں
بناتے اور بہ برکت توحید اپنے اندر ایک نور بھی رکھتے ہیں اور کسی قدر زندگی کی
حرارت ان میں موجود ہے اس لئے ہم نہیں کہہ سکتے کہ وہ بالکل مر گئے اگرچہ
خطرناک حالت میں ہیں اگر کوئی عیسائی یا ہندو ہماری طرف سے منہ پھیر کر ایسی نکتہ
چینی کرے تو وہ سخت متعصب یا سخت نادان ہے باغ میں کانٹوں کا ہونا بھی ضروری
ہے۔ جہاں پھول ہیں کانٹے بھی ہوں گے ۔ مگر فرقہ مخالفہ میں تو سراسر کانٹوں کا ہی
انبار نظر آتا ہے ۔ عیسائیوں کی یہ سراسر بے ہودہ باتیں ہیں کہ مسیح روحانی قیامت تھا
اور مسیح میں ہو کر ہم جی اٹھے حضرات عیسائی خوب یا درکھیں کہ مسیح علیہ السلام کا نمونہ
قیامت ہونا سرمو ثابت نہیں اور نہ عیسائی جی اٹھے بلکہ مردہ اور سب مردوں سے
اول درجہ پر اور تنگ و تاریک قبروں میں پڑے ہوئے اور شرک کے گڑھے میں
گرے ہوئے ہیں نہ ایمانی روح ان میں ہے نہ ایمانی روح کی برکت بلکہ ادنی سے
ادنی درجہ توحید کا جو مخلوق پرستی سے پر ہیز کرنا ہے وہ بھی ان کو نصیب نہیں ہوا
اور ایک اپنے جیسے عاجز اور نا تو ان کو خالق سمجھ کر اس کی پرستش کر رہے ہیں ۔
یا د رہے کہ توحید کے تین درجے ہیں سب سے ادنی درجہ یہ ہے کہ اپنے جیسی
مخلوق کی پرستش نہ کریں نہ پتھر کی نہ آگ کی نہ آدمی کی نہ کسی ستارہ کی دوسرا
درجہ یہ ہے کہ اسباب پر بھی ایسے نہ گریں کہ گویا ایک قسم کا ان کو ربوبیت کے
۲۴ کارخانہ میں مستقل دخیل قرار دیں بلکہ ہمیشہ مسبب پر نظر رہے نہ اسباب پر ۔ تیسرا
درجہ توحید کا یہ ہے کہ تجلیات الہیہ کا کامل مشاہدہ کر کے ہر یک غیر کے وجود کو کالعدم
قرار دیں اور ایسا ہی اپنے وجود کو بھی غرض ہر یک چیز نظر میں فانی دکھائی دے بجز اللہ
تعالیٰ کی ذات کامل الصفات کے۔ یہی روحانی زندگی ہے کہ یہ مراتب ثلاثہ توحید
کے حاصل ہو جائیں ۔ اب غور کر کے دیکھ لو کہ روحانی زندگی کے تمام جاودانی چشمے
محض حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کی طفیل دنیا میں آئے ہیں یہی اُمت ہے کہ
اگر چہ نبی تو نہیں مگر نبیوں کی مانند خدا تعالیٰ سے ہمکلام ہو جاتی ہے اور اگر چہ رسول
نہیں مگر رسولوں کی مانند خدا تعالیٰ کے روشن نشان اس کے ہاتھ پر ظاہر ہوتے ہیں اور
روحانی زندگی کے دریا اس میں بہتے ہیں اور کوئی نہیں کہ اس کا مقابلہ کر سکے ۔ کوئی
ہے کہ جو برکات اور نشانوں کے دکھلانے کے لئے مقابل میں کھڑا ہو کر
ہمارے اس دعوئی کا جواب دے!!!۔
ہر طرف فکر کو دوڑا کے تھکایا ہم نے کوئی دیں۔ دین محمد سا نہ پایا ہم نے
کوئی مذہب نہیں ایسا کہ نشاں دکھلاوے یہ ثمر باغ محمد سے ہی کھایا ہم نے
ہم نے اسلام کو خود تجربہ کر کے دیکھا نور ہے نور اٹھو دیکھو سنایا ہم نے
اور دینوں کو جو دیکھا تو کہیں نور نہ تھا کوئی دکھلائے اگر حق کو چھپایا ہم نے
تھک گئے ہم تو انہیں باتوں کو کہتے کہتے ہر طرف دعوتوں کا تیر چلایا ہم نے
آزمائش کے لئے کوئی نہ آیا ہر چند ہر مخالف کو مقابل پر بلایا ہم نے
یونہی غفلت کے لحافوں میں پڑے سوتے ہیں وہ نہیں جاگتے سو بار جگایا ہم نے
جل رہے ہیں یہ بھی بغضوں میں اور کینوں میں باز آتے نہیں ہر چند ہٹایا ہم نے
آؤ لوگو کہ یہیں نور خدا پاؤ گے تو تمہیں طور تسلّی کا بتایا ہم نے ﴿۲۵﴾
آج ان نوروں کا اک زور ہے اس عاجز میں دل کو ان نوروں کا ہر رنگ دلایا ہم نے
جب سے یہ نور ملا نور پیمبر سے ہمیں ذات سے حق کے وجود اپنا ملایا ہم نے
مصطفیٰ پر ترا بے حد ہو سلام اور رحمت
اس سے یہ نور لیا بار خدایا ہم نے
ربط ہے جانِ محمدؐ سے مری جاں کو مدام دل کو وہ جام لبالب ہے پلایا ہم نے
اُس سے بہتر نظر آیا نہ کوئی عالم میں لاجرم غیروں سے دل اپنا چھڑایا ہم نے
مورد قہر ہوئے آنکھ میں اغیار کے ہم جب سے عشق اس کا تہ دل میں بٹھایا ہم نے
زعم میں ان کے مسیحائی کا دعوی میرا افترا ہے جسے از خود ہی بنایا ہم نے
کافر و ملحد و دجال ہمیں کہتے ہیں نام کیا کیا غم ملت میں رکھایا ہم نے
گالیاں سن کے دعا دیتا ہوں ان لوگوں کو رحم ہے جوش میں اور غیظ گھٹایا ہم نے
تیرے منہ کی ہی قسم میرے پیارے احمد تیری خاطر سے یہ سب بار اٹھایا ہم نے
تیری الفت سے ہے معمور مرا ہر ذرہ اپنے سینہ میں یہ اک شہر بسایا ہم نے
صف دشمن کو کیا ہم نے بہ حجت پامال سیف کا کام قلم سے ہی دکھایا ہم ہم نے
نور دکھلا کے تیرا سب کو کیا ملزم و خوار سب کا دل آتش سوزاں میں جلایا ہم نے
نقش ہستی تری الفت سے مٹایا ہم نے اپنا ہر ذرہ تری راہ میں اڑایا ہم نے
تیرا میخانہ جو اک مرجع عالم دیکھا خُم کا خم منہ سے بصد حرص لگایا ہم نے
شان حق تیرے شمائل میں نظر آتی ہے تیرے پانے سے ہی اُس ذات کو پایا ہم نے
چھو کے دامن تر ا ہر دام سے ملتی ہے نجات لاجرم در پہ ترے سر کو جھکایا ہم نے
دلبرا مجھ کو قسم ہے تری یکتائی کی آپ کو تیری محبت میں بھلایا ہم نے
۲۶ بخدا دل سے مرے مٹ گئے سب غیروں کے نقش جب سے دل میں یہ تیرا نقش جمایا ہم نے
دیکھ کر تجھ کو عجب نور کا جلوہ دیکھا نور سے تیرے شیاطیں کو جلایا ہم نے
ہم ہوئے خیر ام تجھ سے ہی اے خیر رسل تیرے بڑھنے سے قدم آگے بڑھایا ہم نے
آدمی زاد تو کیا چیز فرشتے بھی تمام مدح میں تیری وہ گاتے ہیں جو گایا ہم نے
قوم کے ظلم سے تنگ آکے مرے پیارے آج شور محشر ترے کوچہ میں مچایا ہم نے
اب ہم کسی قدر اس بات کو ظاہر کرنا چاہتے ہیں کہ اسلام حمید کے ثمرات کیا ہیں سو
سید احمد خان صاحب سی ایس آئی پر ایک ضروری اتمام حجت
سید احمد خانصاحب
نصاحب سی۔ ایس۔ آئی۔ پر ایک ضروری اتمام حجت
حاشيه
اسلام کے ایک جدید فرقہ کے سرگروہ سید احمد خان صاحب سی ایس آئی کی بعض
تحریرات خصوصا ان کی تفسیر کے دیکھنے سے کچھ ایسے خیالات ان کے معلوم ہوتے ہیں کہ
گویا ان کو اس بات سے انکار ہے کہ سچ مچ کسی کو مخاطبہ اور مکالمہ الہیہ نصیب ہو سکے ۔ اور
میں اب تک یہی سمجھتا ہوں کہ وہ اس وحی سے منکر ہیں جو بذریعہ جبرائیل علیہ السلام انبیاء کو
ملتی ہے اور الہی طاقتوں غیب گوئی اور دیگر خوارق کو اپنے اندر رکھتی ہے اور خالصا آسمان
سے نازل ہوتی ہے نہ کہ کوئی فطرتی قوت اگر چہ وہ بظاہر جبرائیل کو بھی مانتے ہیں مگر ان کا
جبرائیل وہ نہیں ہے جس کو بالا تفاق بیس کروڑ مسلمان دنیا میں مان رہے ہیں وہ کلام الہی
کے بھی قائل ہیں مگر اس کلام کے نہیں جو خدا کا نور اور خدائی طاقتیں اپنے وجود میں رکھتا
ہے بلکہ صرف ایک ملکہ فطرت جو انسانی ظرف کے اندازہ پر فیض الہی قبول کرتا ہے نہ وہ
وحی جو خدائی کے چشمہ سے نکلی ہے اور تعجب یہ کہ سید صاحب قرآن کریم کو بھی منجانب اللہ
مانتے ہیں اور ان کے کاموں سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ اسلام سے محبت بھی رکھتے ہیں اور
مسلمانوں کے ہمدرد بھی ہیں اور اہل اسلام کی ذریت کی دنیوی حالت کے خیر خواہ بھی ۔
مگر با وصف اس کے تعجب پر تعجب یہ کہ وہ کیوں بینات قرآن کریم کے برخلاف نہایت
مجہول اور منکر رائیں ظاہر کر رہے ہیں اس کا باعث ایک ناگہانی ابتلا معلوم ہوتا ہے