آئینہ کمالاتِ اسلام

حصہ 20

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

واضح ہو کہ جب کوئی اپنے مولیٰ کا سچا طالب کامل طور پر اسلام پر قائم ہو جائے ﴿۲۷﴾
به
اور نہ کسی تکلف اور بناوٹ سے بلکہ طبعی طور پر خدا تعالیٰ کی راہوں میں ہر ایک
جس میں وہ پھنس گئے اور وہ یہ کہ قبل اس کے کہ وہ قرآن کریم کی تعلیمات میں تدبر کرتے اور اس
کے تسلی بخش دلائل سے اطلاع پاتے کسی منحوس وف تے کسی منحوس وقت میں ان کتابوں کی طرف متوجہ ہو گئے جو اس
زمانہ کے یورپ کے فلاسفروں نے جو دہریہ کے قریب قریب ہیں تالیف کی ہیں اور نہ صرف یہی
بلکہ معلوم ہوتا ہے ہے کہ کہ ایسے ا۔ ملحد طبع نو تعلیم یافتہ لوگوں کی باتیں بھی سنتے رہ رہے جن کی طبیعتوں میں
یورپ کے طبعی اور فلسفہ پھنس گیا تھا سو جیسا کہ یکطرفہ خیالات کے سنے کا نتیجہ ہوا کرتا ہے وہی نتیجہ
سید صاحب کو بھی بھگتنا پڑا ۔ قرآن کریم کے حقائق معارف سے تو بے خبر ہی تھے اس لئے
فلاسفروں کی تقریروں کے ساحرانہ اثر نے سید صاحب کے دل پر وہ کام کیا کہ اگر خدا تعالیٰ کا
فضل اور طینت کی پاکیزگی جو اسی کے فضل سے تھی ان کو نہ تھامتی تو معلوم نہیں کہ ان کی یہ
سرگردانی اب تک کہاں تک ان کو پہنچاتی سید صاحب کی یہ نیک منشی در حقیقت قابل تعریف ہے۔
کہ انہوں نے بہر حال قرآن شریف کا دامن نہیں چھوڑا گو ہوا اس کے منشاء اور اس کی تعلیم اور
اس کی ہدایتوں سے ایسے دور جا پڑے کہ جو تاویلیں قرآن کریم کی نہ خدائے تعالیٰ کے علم میں تھیں
نہ اس کے رسول کے علم میں نہ صحابہ کے علم میں نہ اولیا اور قطبوں اور غوثوں اور ابدال کے علم میں اور
نہ ان پر دلالت النص نہ اشارۃ النص وہ سید صاحب کو سو جھیں زیادہ تر افسوس کا یہ مقام ہے کہ
سید صاحب نے قرآن شریف کی ان تعلیموں پر جو اصل اصول اسلام اور وحی الہی کا لب لباب
تھیں یا یوں کہو کہ جن کا نام اسلام تھا خیر خواہی کی نیت سے پانی پھیر دیا اور اپنی تفسیر میں آیات
بینات قرآن کریم کی ایسی بعید از صدق و انصاف تاویلیں کی کہ جن کو ہم کسی طرح سے تاویل
نہیں کہہ سکتے بلکہ ایک پیرا یہ میں قرآن کریم کی پاک تعلیمات کا رد ہے۔ سید صاحب کے
ہر یک فقرہ سے ایسا معلوم ہوتا ہے کہ گویا اس نئے فلسفہ سے جو یورپ نے پیش کیا ہے ان کا دل
سہو کتابت معلوم ہوتا ہے کیں “ ہونا چاہیے۔(ناشر)

۲۳۸ قوت اس کے کام میں لگ جائے تو آخری نتیجہ اس کی اس حالت کا یہ ہوتا ہے کہ خدائے تعالیٰ
کی ہدایت کی اعلیٰ تجلیات تمام حُجب سے مبرا ہو کر اس کی طرف رخ کرتی ہیں اور طرح
طرح کی برکات اس پر نازل ہوتی ہیں اور وہ احکام اور وہ عقائد جو محض ایمان اور
کانپتا اور لرزتا ہے اور ان کی روح اس کو سجدہ کر رہی ہے ہم نے جس کسی ایسے مقام سے ان کی تفسیر
کو دیکھا جہاں انہیں قرآن کریم سچ مچ فلسفہ موجودہ کے مخالف یا بظاہر نظر مخالف معلوم ہوتا تھا وہاں
ی پایا کہ سیدصاحب اقراری مدعاعلیہ کی طرح فلسفہ کے قدموں پر گر پڑے۔ اور فلفی تعلیمات کو
بسر و چشم قبول کر کے تاویلات رکیکہ کے ساتھ قرآن کریم کی طرف سے ایسی ذلت کے ساتھ صلح کا
پیغام پہنچایا کہ جیسے عاجز اور مغلوب دشمن در ماندہ ہو کر اور ہر طرف سے رک کر چند کچے اور
بے ہودہ عذرات سے مصالہ کا اب ہوتاہے ہم کو شوق ہ رہا کہ سید صاب کی کوئی ایسی تالیف
بھی دیکھیں جس میں سید صاحب نے کوئی تیز تلوار فلسفہ موجودہ پر چلائی ہو اور مخالفت کے موقع پر
بغیر کسی تاویل کے قرآن کریم کا بول بالا ثابت کیا ہو مگر افسوس کہ یہ ہمارا شوق پورا نہ ہوا۔ اگر سید
صاحب ان احادیث کی تاویلات کرتے جو قرآن کریم کے بینات سے بظاہر ان کو معارض معلوم
ہوتیں اور نیز فلسفہ موجودہ کے رو سے قابل اعتراض ٹھہرتیں تو ہمیں چنداں افسوس نہ ہوتا کیونکہ ہم
خیال کرتے کہ بڑا مت کا اور مدار ایمان جس کا حرف حرف قطعی اور متواتر اور یقینی الصحت ہے یعنی
قرآن کریم سید صاحب کے ہاتھ میں ہے مگر ان کی اس لغزش کو کہاں چھپائیں اور کیونکر پوشیدہ
کریں کہ انہوں نے تو قرآن کریم پر ہی خط نسخ کھینچنا چاہا۔ میں کبھی تسلیم نہیں کروں گا کہ کسی موقع
پر ان کے قلب نے شہادت دی ہو کہ جو کچھ تاویلات کا دور دراز تک دامن انہوں نے پھیلایا ہے
وہ صحیح ہے بلکہ جا بجا خود ان کا دل ان کو ملزم کرتا ہوگا کہ اے شخص تیری تمام تاویلات ایسی ہیں کہ
اگر قرآن کریم ایک مجسم شخص ہوتا تو بصد زبان ان سے بیزاری ظاہر کرتا اور اس نے بیزاری
ظاہر کی ہے کیونکہ وہ ان لوگوں کو سخت مورد غضب ٹھہراتا ہے جو اس کی آیات میں الحاد

سماع کے طور پر قبول کئے گئے تھے اب بذریعہ مکاشفات صحیحہ اور الہامات یقینیہ ﴿۲۹﴾
قطعیہ مشہود اور محسوس طور پر کھولے جاتے ہیں اور مغلقات شرع اور دین کے اور
اسرار سر بسته سته ملت حنیفیہ کے اس پر منکشف ہو جاتے ہیں اور ملکوت الہی کا اس کو سیر
کرایا جاتا ہے تا وہ یقین اور معرفت میں مرتبہ کامل حاصل کرے اور اس کی زبان
اور اس کے بیان اور تمام افعال اور اقوال اور حرکات سکنات میں ایک برکت رکھی
جاتی ہے اور ایک فوق العادت شجاعت اور استقامت اور ہمت اس کو عطا کی جاتی
ہے اور شرح صدر کا ایک اعلیٰ مقام اس کو عنایت کیا جاتا ہے اور بشریت کے حجابوں
کی تنگدلی اور خست اور بخل اور بار بار کی لغزش اور تنگ چشمی اور غلامی شہوات اور
ردائت اخلاق اور ہر ایک قسم کی نفسانی تاریکی بگلی اس سے دور کر کے اس کی
بق قي
کرتے ہیں ۔ یہودیوں کی کارستانیوں کا نمونہ ہماری آنکھوں کے سامنے ہے کہ
انہوں نے کلام الہی میں تحریف اور الحاد اختیار کر کے کیا نام رکھا یا قرآن کریم کی کسی
آیت کے ایسے معنے کرنے چاہئے کہ جو صد ہا دوسری آیات سے جو اس کی تصدیق
کے لئے کھڑی ہوں مطابق ہوں اور دل مطمئن ہو جائے اور بول اٹھے کہ ہاں یہی
منشاء اللہ جل شانہ کا اس کے پاک کلام میں سے یقینی طور سے ظاہر ہوتا ہے یہ سخت
گناہ اور معصیت کا کام ہے کہ ہم قرآن کریم کی ایسی دور از حقیقت تاویلیں کریں
کہ گویا ہم اس کے عیب کی پردہ پوشی کر رہے ہیں یا اس کو وہ باتیں جتلا رہے ہیں جو
اس کو معلوم نہیں تھیں سید صاحب سے بڑی غلطی یہ ہوئی کہ حال کی تحقیقاتوں کو ایسا
مسلم الثبوت اور یقینی مان لیا کہ گویا ان میں غلطی ہونا ممکن ہی نہیں حالانکہ اس نئے
فلسفہ اور سائنس میں ایسی ہی غلطیاں نکلنا ممکن ہے کہ جیسے پہلے فلسفہ اور طبعی کی اب غلطیاں
نکل رہی ہیں سید صاحب اس مثل مشہور کو بھول گئے کہ ۔ پائے استدلالیاں چوبین بود

۲۳۰ جگہ ربانی اخلاق کا نور بھر دیا جاتا ہے ۔ تب وہ بکلی مبدل ہو کر ایک نئی پیدائش کا
پیرا یہ پہن لیتا ہے اور خدائے تعالیٰ سے سنتا اور خدائے تعالیٰ سے دیکھتا اور
خدائے تعالیٰ کے ساتھ حرکت کرتا اور خدائے تعالیٰ کے ساتھ ٹھہرتا ہے اور اس کا
غضب خدائے تعالیٰ کا غضب اور اس کا رحم خدائے تعالیٰ کا رحم ہو جاتا ہے اور اس
درجہ میں اس کی دعائیں بطور اصطفاء کے منظور ہوتی ہیں نہ بطور ابتلا کے اور وہ
زمین پر حجت اللہ اور امان اللہ ہوتا ہے اور آسمان پر اس کے وجود سے خوشی کی
جاتی ہے اور اعلیٰ سے اعلیٰ عطیہ جو اس کو عطا ہوتا ہے مکالمات الہیہ اور مخاطبات
حضرت یزدانی ہیں جو بغیر شک اور شبہ اور کسی غبار کے چاند کے نور کی طرح اس کے
دل پر نازل ہوتے رہتے ہیں اور ایک شدید الاثر لذت اپنے ساتھ رکھتے ہیں اور
قي
اور نئے فلسفہ کو وہ عزت دی جو خدائے تعالیٰ کی پاک اور لاریب کلام کا حق تھا چند ماہ کا
عرصہ ہوا ہے کہ سید صاحب نے اپنے ایک دوست کے نام جو سیا لکوٹ میں رہتے ہیں اس
عاجز کی تالیفات کی نسبت لکھا تھا کہ وہ ایک ذرہ کسی کو فائدہ نہیں پہنچا سکتیں یعنی بکلی
صداقت سے خالی ہیں اور نہ صرف اسی قدر بلکہ مجھے یاد پڑتا ہے کہ ایک دفعہ سید صاحب
نے ایک اخبار میں چھپوا بھی دیا تھا کہ کسی سے الہامی پیشگوئیوں کا ظہور میں آنا یا مکاشفات
و مخاطبات الہیہ سے مشرف ہونا ایک غیر ممکن امر ہے اور اگر کوئی ایسا دعوی کرے تو وہ
مجانین میں سے ہے اور ایسے خیالات جنون کے مقدمات میں سے ہیں اور اگر یہ خیالات
دل میں راسخ ہو جائیں تو پھر وہ پورا پورا جنون ہے اگر چہ اس وقت مجھ کو ٹھیک ٹھیک یاد
نہیں کہ سید صاحب کے اپنے الفاظ کیا تھے مگر قریباً ان کا خلاصہ یہی تھا۔ القصہ مجھے ایسے
کلمات کے سننے اور پڑھنے سے بہت ہی رنج ہوا کہ سید صاحب جیسا ایک آدمی جسے

طمانیت اور تسلی اور سکینت بخشتے ہیں اور اس کلام اور الہام میں فرق یہ ہے کہ ۲۳۱)
الہام کا چشمہ تو گویا ہر وقت مقرب لوگوں میں بہتا ہے اور وہ روح القدس کے
بلائے بولتے اور روح القدس کے دکھائے دیکھتے اور روح القدس کے سنائے
سنتے اور ان کے تمام ارادے روح القدس کے نفع سے ہی پیدا ہوتے ہیں اور
ہیں
یہ بات سچ اور بالکل سچ ہے کہ وہ ظلی طور پر اس آیت کا مصداق ہوتے
وَمَا يَنْطِقُ عَنِ الْهَوَى إِنْ هُوَ إِلَّا وَحْيٌ يُوحَى -ے لیکن مکالمہ الہیہ ایک الگ امر ہے
اور وہ یہ ہے کہ وحی متلو کی طرح خدائے تعالیٰ کا کلام ان پر نازل ہوتا ہے اور وہ اپنے
سوالات کا خدائے تعالیٰ سے ایسا جواب پاتے ہیں کہ جیسا ایک دوست دوست کو
جواب دیتا ہے اور اس کلام کی اگر ہم تعریف کریں تو صرف اس قدر کر سکتے ہیں
اشیه
بقيه
حب اسلام کا دعوئی اور قرآن کریم کی تفسیر کرنے کا ولولہ اور نیز متانت اور استقلال اور
نیک منشی کا دم بھی مارتا ہو وہ ایسی جلدی ایسی باتیں منہ پر لاوے کہ جو فرقان حمید کی
تعلیمات سے بالکل مخالف ہیں مجھے نہایت خوشی ہوتی اگر سید صاحب صرف اسی قدر پر
کفایت نہ کرتے کہ مخالفانہ اور غیر معتقد ا نہ باتیں کہہ کر اور مکالمہ الہیہ کے مدعی کو مجنون
اور پاگل قرار دے کر چپ ہو جائیں بلکہ جیسا کہ داب اور طریق حق پسندوں اور
منصف مزاجوں کا ہے میرے دعاوی کی مجھ سے دلیل طلب کرتے تا اگر میں غلطی اگر میں غلطی پر تھا تو
اس غلطی کا صاف طور پر فیصلہ ہو جاتا اور اگر حضرت آپ ہی غلطی پر تھے تو ان کو اپنے ا
اقوال سے رجوع کرنے کا مبارک موقع ملتا بہر حال اس تقریب سے پبلک کو ایک
فائدہ پہنچتا اور آج کل جو انہیں مسائل پر قلموں کی کشت خونی ہو رہی ہے یہ روز کے
جھگڑے طے ہو جاتے مگر مجھے بار بار افسوس آتا ہے کہ اس طریق مستقیم کی طرف
سید صاحب نے رخ بھی نہ کیا ۔ میں نے بہت سوچا کہ اس کا کیا سبب ہے مجھے
النجم : ۵۰۴

۲۳۲ کہ وہ اللہ جل شانہ کی ایک تجلی خاص کا نام ہے جو بذریعہ اس کے مقرب فرشتہ کے
ظہور میں آتی ہے اور اس سے غرض یہ ہوتی ہے کہ تا دعا کے قبول ہونے سے اطلاع
دی جائے یا کوئی نئی اور مخفی بات بتائی جائے یا آئندہ کی خبروں پر آگاہی دی جائے یا
کسی امر میں خدائے تعالیٰ کی مرضی اور عدم مرضی پر مطلع کیا جائے یا کسی اور قسم کے
واقعات میں یقین اور معرفت کے مرتبہ تک پہنچایا جائے ۔ بہر حال یہ وحی ایک الہی
آواز ہے جو معرفت اور اطمینان سے رنگین کرنے کے لئے منجانب اللہ پیرا یہ مکالمہ و
مخاطبہ میں ظہور پذیر ہوتی ہے اور اس سے بڑھ کر اس کی کیفیت بیان کرنا غیر ممکن ہے
کہ وہ صرف الہی تحریک اور ربانی نفخ سے بغیر کسی قسم کے فکر اور تدبر اور خوض اور غور اور
اپنے نفس کے دخل کے خدائے تعالیٰ کی طرف سے ایک قدرتی ندا ہے جو لذیذ اور پُر برکت
اشيه
اس کا یہ باعث قرار دینا تو صحیح معلوم نہ ہوا کہ سید صاحب ہر ایک شخص سے بحث کی طرح ڈالنا
پسند نہیں کرتے کیونکہ میرے دعاوی ایک معمولی دعاوی نہیں بلکہ یہ وہ امور ہیں کہ اگر کروڑہا
لوگوں میں ان کا چرچا نہیں تو لاکھوں میں تو ضرور ہوگا ماسوا اس کے سید صاحب کا الہامی
پیشگوئیوں اور خوارق سے ایک عام انکار ہے جس سے انبیاء بھی جیسا کہ مجھے آپ کی تالیفات کا
منشاء معلوم ہوتا ہے باہر نہیں ہیں پس کیا اچھا ہوتا کہ اس موقع پر جو الہامی پیشگوئیوں پر نہ
صرف ایمانا میرا اعتقاد ہے بلکہ ان کا مجھ کو خود دعوی بھی ہے سید صاحب مجھ سے اپنے شکوک
دور کر ا لیتے اور اگر میں اپنے دعوئی میں سچا نہ نکلتا تو جس سزا کو سید صاحب میرے لئے تجویز
کرتے ہیں اس کے بھگتنے کے لئے حاضر تھا اور اگر میرا صدق کھل جاتا تو سید صاحب اس
وقت میں کہ ستارہ زندگی قریب الغروب ہے نہ صرف میری سچائی کے قائل ہوتے بلکہ ان پاک
اعتقادوں کو جو وحی نبوت کی نسبت ضائع کر بیٹھے ہیں پھر حاصل کر لیتے عزیز من ایک منادی

الفاظ میں محسوس ہوتی ہے اور اپنے اندر ایک ربانی تجلی اور الہی صولت رکھتی ہے ۔ ۲۳۳
اس جگہ ہر یک سچے طالب کے دل میں بالطبع یہ سوال پیدا ہو گا کہ مجھے کیا
کرنا چاہئے کہ تا یہ مرتبہ عالیہ مکالمہ الہیہ حاصل کر سکوں پس اس سوال کا جواب
یہ ہے کہ یہ ایک نئی ہستی ہے جس میں نئی قوتیں نئی طاقتیں نئی زندگی عطا کی جاتی ہے
اور نئی ہستی پہلی ہستی کی فنا کے بغیر حاصل نہیں ہو سکتی ۔ اور جب پہلی ہستی ایک سچی
اور حقیقی و قربانی کے ذرب ذریعہ سے جو رائے نفس اور فدائے عزت و مال و دیگر لوازم
نفسانیہ سے مراد ہے بکلی جاتی رہے تو یہ دوسری ہستی فی الفور اس کی جگہ لے لیتی
ہے۔ اور اگر یہ سوال کیا جائے کہ پہلی ہستی کے دور ہونے کے نشان کیا ہیں تو
بقي
کی آواز کو جو سچائی کی طرف بلا رہا ہے نہ سننا اور تحقیر کی نظر سے اس کو دیکھنا اور بے تحقیق
اس کی نسبت مخالفانہ بولنا اور ثابت شدہ صداقت کے برخلاف جمے رہنا ہلاک ہونے کی
راہ ہے مجھے آپ کے کلمات سے بو آتی ہے کہ صرف اتنا ہی نہیں کہ آپ اس امت کو
مرتبہ مکالمات الہیہ سے تہی دست خیال کرتے ہیں بلکہ آپ کسی نبی کے لئے بھی یہ مرتبہ
تجویز نہیں کرتے کہ خدا تعالیٰ کا زندہ اور خدا کی قدرتوں سے بھرا ہوا کلام اس پر کبھی
نازل ہوا ہو پس اگر آپ کا عقیدہ یہی ہے جو میں نے سمجھا اور میرے خیال میں گذرا
ہے تو نعوذ باللہ آپ کا ایمان نہایت خطرناک ورطہ میں پڑا ہوا ہے اور میں بہت خوش
ہوں گا اگر آپ کسی اخبار کے ذریعہ سے مجھ کو اطلاع دے دیں کہ ہمارا انبیاء کی
نسبت یہ عقیدہ نہیں ہے کہ ان پر خدائے تعالیٰ کا زندہ کلام نازل نہیں ہوتا اور وہ کلام
اخبار غیبیہ پر مشتمل نہیں ہوتا اور اگر خدا نخواستہ آپ کا الہی کتابوں کی نسبت جیسا کہ
اب تک میں نے سمجھا ہے ۔ یہی خیال ہے کہ وہ واقعی اور حقیقی طور پر خدائے تعالیٰ

۲۳۴) اس کا جواب یہ ہے کہ جب پہلے خواص اور جذبات دور ہو کر نئے خواص اور نئے جذبات پیدا
ہوں اور اپنی فطرت میں ایک انقلاب عظیم نظر آوے اور تمام حالتیں کیا اخلاقی اور کیا ایمانی
اور کیا تعبدی ایسی ہی بدلی ہوئی نظر آئیں کہ گویا اُن پر اب رنگ ہی اور ہے غرض جب اپنے
نفس پر نظر ڈالے تو اپنے تئیں ایک نیا آدمی پاوے اور ایسا ہی خدا تعالیٰ بھی نیا ہی دکھائی دے
اور شکر اور صبر اور یا دالہی میں نئی لذتیں پیدا ہو جائیں جن کی پہلے کچھ بھی خبر نہیں تھی اور بدیہی
طور پر محسوس ہو کہ اب اپنا نفس اپنے رب پر بکلی متوکل اور غیر سے بکلی لا پروا ہے اور تصور
وجود حضرت باری اس قدر اس کے دل پر استیلا پکڑ گیا ہے کہ اب اس کی نظر شہود میں وجود
غیر بکلی معدوم ہے اور تمام اسباب بیچ اور ذلیل اور بے قدر نظر آتے ہیں اور صدق اور
اشيه
کا کلام نہیں اور وحی سے مراد صرف ایک ملکہ ہے جو انبیاء کی فطرت کو حاصل ہوتا ہے یعنی
ان کی فطرت کچھ ایسی ہی واقعہ ہوتی ہے کہ صداقت اور حکمت کی باتیں ان کے منہ سے
نکلتی ہیں تو پھر میں آپ پر کھلے کھلے معارضہ کے ساتھ اتمام حجت کرنا چاہتا ہوں تا لوگ
آپ کی پیروی سے ہلاک نہ ہوں اگر آپ اپنے قول سے رجوع کا اقرار کر کے مجھ سے
اس بات کا ثبوت چاہیں کہ کیونکر وحی فی الواقعہ خدائے تعالیٰ کا کلام ہوتا ہے اور اخبار
غیبیہ اور آئندہ اور گذشتہ کی خبروں پر مشتمل ہوتا ہے تو میں بڑی خوشی سے الہامی
پیشگوئیوں کے نمونہ سے ثبوت دینے کو طیار ہوں اور اس بات کے سننے سے کہ آپ
نیک نیتی سے اس امتحان کے لئے مستعد ہو گئے ہیں مجھے اس قدر خوشی ہوگی کہ شاید ایسی
خوشی کسی اور چیز سے نہ ہو سکے اس لئے کہ آپ کا اپنی مہلک غلطیوں سے باز آ جانا
میرے نزدیک ایک قوم کی اصلاح سے کم نہیں جب میں دیکھتا ہوں کہ قرآن کریم تو آئندہ
اور گزشتہ پیشگوئیوں سے بھرا ہوا ہے مثلاً اس کا ہر ایک قصہ ہی اخبار غیب ہے یہ نہیں

وفا کا مادہ اِس قدر جوش میں آ گیا ہے کہ ہر یک مصیبت کا تصور کرنے سے وہ ۲۳۵
مصیبت آسان معلوم ہوتی ہے اور نہ صرف تصور بلکہ مصائب کے وارد ہونے سے
بھی ہر یک درد بر نگ لذت نظر آتا ہے تو جب یہ تمام علامات پیدا ہو جائیں تو سمجھنا
چاہئے کہ اب پہلی ہستی پر بکلی موت آ گئی ۔
اس موت کے پیدا ہو جانے سے عجیب طور کی قوتیں خدا تعالیٰ کی راہ میں پیدا
ہو جاتی ہیں وہ باتیں جو دوسرے کہتے ہیں پر کرتے نہیں اور وہ راہیں جو دوسرے
دیکھتے ہیں پر چلتے نہیں اور وہ بوجھ جو دوسرے جانچتے ہیں پر اٹھاتے نہیں ان سب
امور شاقہ کی اس کو توفیق دی جاتی ہے کیونکہ وہ اپنی قوت سے نہیں بلکہ ایک
ز بر دست الہی طاقت اس کی اعانت اور امداد میں ہوتی ہے جو پہاڑوں سے زیادہ
اشيه
قي
کہ کسی سے سن کر لکھا ہے تو مجھے تعجب آتا ہے کہ کیونکر آپ اس بات کے مدعی ہو سکتے ہیں کہ
قرآن کریم میں امور غیبیہ اور آئندہ اور گزشتہ کی خبریں نہیں کیا یہ خیال کریں کہ نعوذ باللہ آپ کا یہ
اعتقاد ہے کہ قرآن کریم میں جو مثلاً یوسف کا قصہ اور اصحاب کہف کا قصہ اور آدم کا قصہ اور موسیٰ کا
قصہ وغیرہ وغیرہ قصص موجود ہیں وہ خدائے تعالیٰ کی وحی یعنی اللہ تعالیٰ کی طرف سے نازل نہیں
ہوئے بلکہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ۔ اللہ علیہ وسلم نے یہودیوں اور عیسائیوں سے سن سنا کر قرآن کریم میں
درج کر لئے تھے اگر یہی بات ہے تو بہت سا حصہ قرآن کریم کا اس پاک کلام سے خارج کرنا
پڑے گا۔ کیونکہ جو باتیں یہودیوں اور عیسائیوں سے سن کر لکھی گئیں وہ باتیں در حقیقت یہودیوں
اور عیسائیوں کا کلام ہوگا نہ کہ خدا تعالیٰ کا کلام اور پھر سخت مشکل یہ پیش آئے گی کہ قرآن کریم توریت
کے قصوں سے بہت جگہ مخالف ہے اس صورت میں نعوذ باللہ یہ مانا پڑے گا کہ جو کچھ شریر یہودیوں نے
دھوکہ کی راہ سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس کوئی قصہ بیان کیا تو آنجناب نے سادگی اور

۲۳۶) اس کو استحکام کی رو سے کر دیتی ہے اور ایک وفادار دل اُس کو بخشتی ہے تب خدا تعالیٰ کے
جلال کے لئے وہ کام اس سے صادر ہوتے ہیں اور وہ صدق کی باتیں ظہور میں آتی ہیں کہ
انسان کیا چیز ہے اور آدم زاد کیا حقیقت ہے کہ خود بخودان کو انجام دے سکے وہ بکلی غیر
سے منقطع ہو جاتا ہے اور ماسوا اللہ سے دونوں ہاتھ اٹھا لیتا ہے اور سب تفاوتوں اور فرقوں کو
درمیان سے دور کر دیتا ہے اور وہ آزمایا جاتا اور دکھ دیا جاتا ہے اور طرح طرح کے امتحانات
اس کو پیش آتے ہیں اور ایسی مصائب اور تکالیف اس پر پڑتی ہیں کہ اگر وہ پہاڑوں پر پڑتیں
تو انہیں نابود کر دیتیں اور اگر وہ آفتاب اور ماہتاب پر وارد ہوتیں تو وہ بھی تاریک ہو جاتے
لیکن وہ ثابت قدم رہتا ہے اور وہ تمام سختیوں کو بڑی انشراح صدر سے برداشت
اشيه
بقي
بے خبری کی وجہ سے ایسے قصہ کو قرآن کریم میں درج کر دیا اب سوچنا چاہئے کہ جس کا یہ
اعتقاد ہو کہ قرآن کریم میں یہودیوں اور عیسائیوں سے سنی سنائی باتیں لکھی گئی ہیں وہ
کس منہ سے کہہ سکتا ہے کہ میں قرآن کریم کو خدائے تعالیٰ کا کلام جانتا ہوں مگر میرے
خیال میں ہے کہ آپ کے دل میں ایسا عقیدہ نہیں ہوگا گو مغربی فلسفہ کا ستارہ کیسا ہی
چمکدار آپ کو دکھلائی دیا ہو مگر نعوذ باللہ یہ کب ہو سکتا ہے کہ آپ کی حالت اس حد تک پہنچ
جائے کہ وہ گہرا اور مضبوط عقیدہ اسلام کا جو نہ صرف اسلامی حیثیت سے بلکہ سیادت کی
طینت سے بھی آپ کے وجود میں ہے یعنی یہ کہ قرآن کریم کا لفظ لفظ وحی متلو ہے آپ
کے دل سے یکلخت اکھڑ گیا ہو ۔ اور بجائے اس کے یہ خیال باطل دل میں جم گیا ہو کہ
قرآن کریم کے قصص اور اخبارات ماضیہ خالص امور غیبیہ نہیں بلکہ یہودیوں اور
عیسائیوں سے لئے گئے ہیں لیکن مشکل یہ ہے کہ اگر آپ اس بات پر ایمان رکھتے
ہیں کہ وہ تمام قصے جو اللہ جل شانہ نے قرآن مجید میں حضرت آدم سے لے کر
حضرت مسیح علیہ السلام تک بیان فرمائے ہیں خالص غیب کی خبریں ہیں جو انسان کی

کر لیتا ہے اور اگر وہ ہاون حوادث میں پیسا بھی جائے اور غبار سا کیا جائے تب بھی بغیر انہی ۲۳۷
مع اللہ کے اور کوئی آواز اس کے اندر سے نہیں آتی ۔ جب کسی کی حالت اس نوبت تک
پہنچ جائے تو اس کا معاملہ اس عالم سے وراء الوراء ہو جاتا ہے اور ان تمام ہدایتوں اور
مقامات عالیہ کو ظلی طور پر پالیتا ہے جو اس سے پہلے نبیوں اور رسولوں کو ملے تھے اور انبیاء
اور رسل کا وارث اور نائب ہو جاتا ہے وہ حقیقت جو انبیاء میں معجزہ کے نام سے موسوم ہوتی
ہے وہ اس میں کرامت کے نام سے ظاہر ہو جاتی ہے اور وہی حقیقت جو انبیاء میں عصمت
کے نام سے نامزد کی جاتی ہے اس میں محفوظیت کے نام سے پکاری جاتی ہے اور وہی
حقیقت جو انبیاء میں نبوت کے نام سے بولی جاتی ہے اس میں محدثیت کے پیرا یہ میں
طاقت اور انسان کی فطرت سے بالاتر ہیں تو پھر آپ کا یہ اصول ٹوٹتا ہے کہ وحی اور کچھ چیز
نہیں صرف ملکہ فطرت ہے کیونکہ انسان کی فطرت خدائی کی طاقتیں اپنے اندر پیدا نہیں
کر سکتی ہر یک انسان کی فطرت اسی قدر ملکہ رکھتی ہے جو اس کی بشریت کے مناسب حال ہے
اور چونکہ آپ کا یہی مذہب ہے کہ وحی کی حقیقت ملکہ فطرت سے زیادہ نہیں تو وہی اعتراض
جس کا ابھی میں نے ذکر کیا ہے وارد ہو گا ہر ایک اہل حال جو وحی کی حقیقت کو بطور واردات
کے جانتا ہے وہ آپ کی اس قیاسی بات پر ہنسے گا جو وحی صرف ملکہ فطرت ہے ۔ اگر چہ اس
قدر تو سچ ہے کہ وحی الہی کے انوار قبول کرنے کے لئے فطرت قابلہ شرط ہے جس میں وہ
انوار منعکس ہوسکیں جو خدائے تعالیٰ کسی وقت اپنے خاص ارادہ سے نازل کرے مگر یہ
سراسر جھوٹ ہے کہ وہ انوار انسانی فطرت میں ہی جمع ہیں اور مبدء فیض سے اس کے
ارادہ کے ساتھ کچھ نازل نہیں ہوتا جو اپنے اندر خدائی طاقتوں کی رنگ و بو رکھتا ہو ۔ عزیز
سید جن خیالات کی آپ اس مسئلہ میں پیروی کرتے ہیں وہ در حقیقت اسلام کی تعلیم

۲۳۸) ظہور پکڑتی ہے حقیقت ایک ہی ہے لیکن باعث شدت اور ضعف رنگ کے مختلف نام
رکھے جاتے ہیں اسی لئے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ملفوظات مبارکہ اشارت
فرما رہے ہیں کہ محدث نبی بالقوہ ہوتا ہے اور اگر باب نبوت مسدود نہ ہوتا تو ہر یک
محدث اپنے وجود میں قوت اور استعداد نبی ہو جانے کی رکھتا تھا اور اسی قوت اور
استعداد کے لحاظ سے محدث کا حمل نبی پر جائز ہے یعنی کہہ سکتے ہیں کہ المحدث نبی
جیسا کہ کہہ سکتے ہیں کہ العنب خمر نظرًا على القوة والاستعداد و مثل هذا
الحمل شائع متعارف في عبارات القوم و قد جرت المحاورات على
ذالك كما لا يخفى على كل ذكى عالم مطلع على كتب الادب والكلام
والتصوف اور اسی حمل کی طرف اشارہ ہے جو اللہ جل شانہ نے اس قراءت کو جو
بقيه حاشيه
نہیں ہے بلکہ ان کو رباطن فلسفیوں کی رائیں ہیں جو حضرت باری تعالیٰ عز اسمه کومد بر
بالا رادہ نہیں سمجھتے بلکہ آفتاب اور ماہتاب کی طرح بعض امور کے صدور کے لئے علت موجبہ
خیال کرتے ہیں جب آپ خدائے تعالیٰ کو مد بر بالا رادہ اور اپنی مرضی کے ساتھ منزل وحی
یقین کریں گے اور وحی کو ایسی چیز سمجھیں گے جو گے جو اسی سے نکلتی ہے اور اسی کے اتارنے سے الہی
قوت کے ساتھ دلوں پر اترتی ہے تو اس صورت میں آپ اس کو ملکہ فطرت نہیں کہہ سکتے اور نہ
اس کا نام فطرتی قوت رکھ سکتے ہیں بلکہ ایک نور اللہ قرار دیں گے جو خدائے تعالیٰ کے ہاتھ
سے اور اس کے ارادہ سے اسی وقت اترتا ہے جب وہ چاہتا ہے ہاں وہ نور جو اترتا ہے وہ
فطرت قابلہ پر ہی اپنی روشنی ڈالتا ہے اور اپنا آنا اس کو جتلا دیتا ہے۔
اور یہ کہنا کہ ہم اس طرح پر وحی کو مان نہیں سکتے کیونکہ وہ عقل انسانی کے مافوق ہے سو
اس کا یہی جواب ہے کہ عقل انسانی اگر ایک ثابت شدہ صداقت کو اپنے فہم اور ادراک سے

·

آج 10 میں سے 10 باقی