آئینہ کمالاتِ اسلام

حصہ 22

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

حصہ ملتا ہے اور یہ اس کا فضل ہے جس پر چاہے کرے ۔
اب اتمام حجت کے لئے میں یہ ظاہر کرنا چاہتا ہوں کہ اسی کے موافق جو ابھی
میں نے ذکر کیا ہے خدائے تعالیٰ نے اس زمانہ کو تاریک پا کر اور دنیا کو غفلت اور
کفر اور شرک میں غرق دیکھ کر ایمان اور صدق اور تقویٰ اور راست بازی کو
زائل ہوتے ہوئے مشاہدہ کر کے مجھے بھیجا ہے کہ تا وہ دوبارہ دنیا میں علمی اور عملی
اور اخلاقی اور ایمانی سچائی کو قائم کرے اور تا اسلام کو ان لوگوں کے حملہ سے
بچائے جو فلسفیت اور نیچریت اور اباحت اور شرک اور دہریت کے لباس میں
اس الہی باغ کو کچھ نقصان پہنچانا چاہتے ہیں سو اے حق کے طالبو سوچ کر دیکھو کہ
کیا یہ وقت وہی وقت نہیں ہے جس میں اسلام کے لئے آسمانی مدد کی ضرورت تھی
بقي
جبر اور تکلیف مالا يطاق ہے کیونکہ جیسا کہ ہم اس تالیف اور تالیفات سابقہ میں لکھ چکے ہیں
ان ایمانی امور کے ساتھ ایسے قرائن مرجحہ بھی ہیں جو طالب حق کو تشفی بخشتے ہیں ۔
اور عقل سلیم کے لئے قائم مقام دلائل و براہین ہو جاتے ہیں اور اوہام فلسفیہ کو کالعدم اور
نابود کر دیتے ہیں ۔ پھر جب کہ وہ ایسے شخص کے منہ سے نکلے جو بہت سے انوار سماوی اور
برکات اور خوارق اپنے ساتھ رکھتا ہے۔ تو ان انوار کوملحوظ نظر رکھنے سے بلا شبہ ایک سلیم الفطرت
آدمی کا یقین نور علی نور ہو جاتا ہے ۔ سو ایمان کی : ہے۔ سو ایمان کی یہی فلاسفی ہے جو میں نے بیان کی ۔ خدا
تعالیٰ کا کلام ہمیں یہی سکھلاتا ہے کہ تم ایمان لاؤ تب نجات پاؤ گے یہ ہمیں ہدایت نہیں دیتا
کہ تم ان عقائد پر جو نبی علیہ السلام نے پیش کئے دلائل فلسفیہ اور براہین یقینیہ کا مطالبہ کرو
اور جب تک علوم ہندسہ اور حساب کی طرح وہ صداقتیں کھل نہ جائیں تب تک ان کومت
مانو۔ ظاہر ہے کہ اگر نبی کی باتوں کو علوم حسیہ کے ساتھ وزن کر کے ہی ماننا ہے تو وہ

۲۵۲ کیا ابھی تک تم پر یہ ثابت نہیں ہوا کہ گذشتہ صدی میں جو تیرھویں صدی تھی کیا کیا
صدمات اسلام پر پہنچ گئے اور ضلالت کے پھیلنے سے کیا کیا نا قابل برداشت زخم ہمیں
اٹھانے پڑے۔ کیا ابھی تک تم نے معلوم نہیں کیا کہ کن کن آفات نے اسلام کو گھیرا ہوا
ہے ۔ کیا اس وقت تم کو یہ خبر نہیں ملی کہ کس قدر لوگ اسلام سے نکل گئے کس قدر
عیسائیوں میں جا ملے کس قدر د ہر یہ اور طبعیہ ہو گئے اور کس قدر شرک اور بدعت
نے تو حید اور سنت کی جگہ لے لی اور کس قدر اسلام کے رد کے لئے کتا بیں لکھی گئیں
اور دنیا میں شائع کی گئیں سو تم اب سوچ کر کہو کہ کیا اب ضرور نہ تھا کہ خدا تعالیٰ کی
طرف سے اس صدی پر کوئی ایسا شخص بھیجا جاتا جو بیرونی حملوں کا مقابلہ کرتا اگر
ضرور تھا تو تم دانستہ الٰہی نعمت کو رڈ مت کرو اور اس شخص سے منحرف مت ہو جاؤ
نبی کی متابعت نہیں بلکہ ہر یک صداقت جب کامل طور پر کھل جائے خود واجب التسلیم
ٹھہرتی ہے خواہ اس کو ایک نبی بیان کرے خواہ غیر نبی بلکہ اگر ایک فاسق بھی بیان کرے
تب بھی ماننا ہی پڑتا ہے جس خبر کو نبی کے اعتبار پر اور اس کی صداقت کو مسلم رکھ کر ہم
قبول کریں گے وہ چیز ضرور ایسی ہونی چاہیے کہ گو عند العقل صدق کا بہت زیادہ احتمال
رکھتی ہو مگر کذب کی طرف بھی کسی قدر نادانوں کا وہم جا سکتا ہو تا ہم صدق کی شق کو
قيه ۔
اشيه
اختیار کر کے اور نبی کو صادق قرار دے کر اپنی نیک ظنی اور اپنی فراست دقیقہ اور اپنے
ادب اور اپنے ایمان کا اجر پالیویں یہی لب لباب قرآن کریم کی تعلیم کا ہے جو ہم نے
بیان کر دیا ہے لیکن حکماء اور فلاسفر اس پہلو پر چلے ہی نہیں اور وہ ہمیشہ ایمان سے
لا پروار ہے اور ایسے علم کو ڈھونڈتے رہے جس کا فی الفور قطعی اور یقینی ہونا ان پر کھل
جائے مگر یاد رہے کہ خدا تعالیٰ نے ایمان بالغیب کا حکم فرما کر مومنوں کو یقینی معرفت
سے محروم رکھنا نہیں چاہا بلکہ یقینی معرفت کے حاصل کرنے کے لئے ایمان ایک زینہ ہے

جس کا آنا اس صدی پر اس صدی کے مناسب حال ضروری تھا اور جس کی ابتدا سے ۲۵۳
نبی کریم نے خبر دی تھی اور اہل اللہ نے اپنے الہامات اور مکاشفات سے اس کی نسبت
لکھا تھا ذرہ نظر اٹھا کر دیکھو کہ اسلام کو کس درجہ پر بلاؤں نے مجبور کر لیا ہے اور کیسے
چاروں طرف سے اسلام پر مخالفوں کے تیر چھوٹ رہے ہیں اور کیسے کروڑ ہا نفسوں پر
اس زہر نے اثر کر دیا ہے یہ علمی طوفان یہ عقلی طوفان یہ فلسفی طوفان یہ مکر اور منصوبوں کا
طوفان یہ فسق اور فجور کا طوفان یہ لالچ اور طمع دینے کا طوفان یہ اباحت اور دہریت کا
طوفان یہ شرک اور بدعت کا طوفان جو ہے ان سب طوفانوں کو ذرہ آنکھیں کھول کر
دیکھو اور اگر طاقت ہے تو ان مجموعہ طوفانات کی کوئی پہلے زمانہ میں نظیر بیان کرو اور
ایمانا کہو کہ حضرت آدم سے لے کر تا ایندم اس کی کوئی نظیر بھی ہے اور اگر نظیر
جس زمینہ پر چڑھنے کے بغیر سچی معرفت کو طلب کرنا ایک سخت غلطی ہے لیکن اس زمینہ پر
چڑھنے والے معارف صافیہ اور مشاہدات شافیہ کا ضرور چہرہ دیکھ لیتے ہیں جب ایک ایماندار
بحیثیت ایک صادق مومن کے احکام اور اخبار الہی کو محض اس جہت سے قبول کر لیتا ہے کہ وہ
اخبار اور احکام ایک مخبر صادق کے ذریعہ سے خدا تعالیٰ نے اس کو عطا فرمائے ہیں تو عرفان کا
انعام پانے کے لئے مستحق ٹھہر جاتا ہے اسی لئے خدا تعالیٰ نے اپنے بندوں کے لئے یہی
قانون ٹھہرا رکھا ہے کہ پہلے وہ امور غیبیہ پر ایمان لا کر فرمانبرداروں میں داخل ہوں اور پھر
عرفان کا مرتبہ عطا کر کے سب عقدے ان کے کھولے جائیں لیکن افسوس کہ جلد باز انسان
راہوں کو اختیار نہیں کرتا خدا تعالیٰ کا قرآن کریم میں یہ وعدہ ہے کہ جو شخص ایمانی طور
پر نبی کریم کی دعوت کو مان لیوے تو وہ اگر مجاہدات کے ذریعہ سے ان کی حقیقت
دریافت کرنا چاہے وہ اس پر بذریعہ کشف اور الہام کے کھولے جائیں گے اور اُسی کے
ایمان کو عرفان کے درجہ تک پہنچایا جائے گا اور اس وعدہ کا صدق ہمیشہ راست بازوں
بقي
ان

۲۵۴ نہیں تو خدائے تعالیٰ سے ڈرو اور حدیثوں کے وہ معنے کرو جو ہو سکتے ہیں واقعات
موجودہ کو نظر انداز مت کرو تا تم پر کھل جائے کہ یہ تمام ضلالت وہی سخت دجالیت ہے
جس سے ہر یک نبی ڈراتا آیا ہے جس کی بنیاد اس دنیا میں عیسائی مذہب اور عیسائی قوم
نے ڈالی جس کے لئے ضرور تھا کہ مجدّد وقت مسیح کے نام پر آوے کیونکہ بنیا د فساد مسیح کی
ہی امت ہے اور میرے پر کشفاً یہ ظاہر کیا گیا ہے کہ یہ زہرناک ہوا جو عیسائی قوم سے
دنیا میں پھیل گئی حضرت عیسیٰ کو اس کی خبر دی گئی تب ان کی روح روحانی نزول کے لئے
حرکت میں آئی اور اس نے جوش میں آ کر اور اپنی امت کو ہلاک کا مفسدہ پرداز پا کر
زمین پر اپنا قائم مقام اور شبیہہ چاہا جو اس کا ایسا ہم طبع ہو کہ گویا وہی ہو سو اس کو
خدائے تعالیٰ نے وعدہ کے موافق ایک شبیہ عطا کی اور اس میں مسیح کی ہمت اور سیرت
پر جو مجاہدات سے خدا تعالیٰ کو ڈھونڈھتے ہیں ظاہر ہو جاتا ہے۔ غرض جو بات مومنوں کی
معمولی سمجھ سے برتر ہے اس کے دریافت کرنے کی یہ راہ نہیں ہے کہ وہ فرقہ ضالہ فلاسفروں
کے دست نگر ہوں اور گم گشتہ سے راہ پوچھیں بلکہ ان کے لئے صدق اور صبر سے عرفان کا
ட
بقي
دلم
☆
مرتبہ عطا کیا جاتا ہے جس مرتبہ پر پہنچ کر تمام عقدے ان کے حل ہو جاتے ہیں ۔
اس زمانہ میں جو مذہب اور علم کی نہایت سرگرمی سے لڑائی ہو رہی ہے اس کو دیکھ کر اور
علم کے مذہب پر حملے مشاہدہ کر کے بے دل نہیں ہونا چاہیئے کہ اب کیا کریں یقیناً سمجھو کہ اس
لڑائی میں اسلام کو مغلوب اور عاجز دشمن کی طرح صلح جوئی کی حاجت نہیں بلکہ اب زمانہ
اسلام کی روحانی تلوار کا ہے جیسا کہ وہ پہلے کسی وقت اپنی ظاہری طاقت دکھلا چکا ہے۔ یہ
پیشگوئی یا د رکھو کہ عنقریب اس لڑائی میں بھی دشمن ذلت کے ساتھ پسپا ہوگا اور اسلام فتح
پائے گا ۔ حال کے علوم جدیدہ کیسے ہی زور آور حملے کریں ۔ کیسے ہی نئے نئے ہتھیاروں
کے ساتھ چڑھ چڑھ کر آویں مگر انجام کار ان کے لئے ہزیمت ہے۔ میں شکر نعمت کے
سہو کتابت معلوم ہوتا ہے ” ہلاکت ہونا چاہیے۔ (ناشر)

اور روحانیت نازل ہوئی اور اس میں اور مسیح میں بشدت اتصال کیا گیا گویا وہ ایک ہی جو ہر ۲۵۵
کے دو ٹکڑے بنائے گئے اور مسیح کی تو جہات نے اُس کے دل کو اپنا قرارگاہ بنایا اور اُس میں
ہو کر اپنا تقاضا پورا کرنا چاہا پس ان معنوں سے اس کا وجود مسیح کا وجود ٹھہرا اور مسیح کے
پر جوش ارادات اس میں نازل ہوئے جن کا نزول الہامی استعارات میں مسیح کا نزول قرار
دیا گیا یا در ہے کہ یہ ایک عرفانی بھید ہے کہ بعض گذشتہ کاملوں کا ان بعض پر جو زمین پر
زندہ موجود ہوں عکس توجہ پڑ کر اور اتحاد خیالات ہو کر ایسا تعلق ہو جاتا ہے کہ وہ ان کے
ظہور کو اپنا ظہور سمجھ لیتے ہیں اور ان کے ارادات جیسے آسمان پر ان کے دل میں پیدا
ہوتے ہیں ویسا ہی باز نہ تعالیٰ اس کے دل میں جو زمین پر ہے پیدا ہو جاتے ہیں اور ایسی
روح جس کی حقیقت کو اس آدمی سے جو زمین پر ہے متحد کیا جاتا ہے ایک ایسا ملکہ رکھتی ہے
طور پر کہتا ہوں کہ اسلام کی اعلیٰ طاقتوں کا مجھ کو علم دیا گیا ہے جس علم کی رو سے میں کہہ
سکتا ہوں کہ اسلام نہ صرف فلسفہ جدیدہ کے حملہ سے اپنے تئیں بچائے گا بلکہ حال کے علوم
مخالفہ کو جہالتیں ثابت کر دے گا اسلام کی سلطنت کو ان چڑھائیوں سے کچھ بھی اندیشہ
نہیں ہے جو فلسفہ اور طبعی کی طرف سے ہو رہے ہیں اس کے اقبال کے دن نزدیک ہیں
اور میں دیکھتا ہوں کہ آسمان پر اس کی فتح کے نشان نمودار ہو ہیں ۔ یہ اقبال روحانی ہے
اور فتح بھی روحانی تا باطل علم کی مخالفانہ طاقتوں کو اس کی الہی طاقت ایسا ضعیف
کرے کہ کا لعدم کر دیوے میں متعجب ہوں کہ آپ نے کس سے اور کہاں سے سن لیا اور
کیونکر سمجھ لیا کہ جو باتیں اس زمانہ کے فلسفہ اور سائنس نے پیدا کی ہیں وہ اسلام پر
غالب ہیں حضرت خوب یاد رکھو کہ اس فلسفہ کے پاس تو صرف عقلی استدلال کا ایک
ادھورا سا ہتھیار ہے اور اسلام کے پاس یہ بھی کامل طور پر اور دوسرے کئی آسمانی
ہتھیار ہیں پھر اسلام کو اس حملہ سے کیا خوف ، پھر نہ معلوم کہ آپ اس قدر اس فلسفہ سے

۲۵۶ کہ جب چاہے پورے طور پر اپنے ارادات اس میں ڈالتی رہے اور ان ارادات کو
خدا تعالیٰ اس دل سے اس دل میں رکھ دیتا ہے غرض یہ سنت اللہ ہے کہ کبھی گذشتہ انبیاء و
اولیاء اس طور سے نزول فرماتے ہیں اور ایلیا نبی نے یحیی نبی میں ہو کر اسی طور سے
نزول کیا تھا سو مسیح کے نزول کی سچی حقیقت یہی ہے جو اس عاجز پر ظاہر کی گئی اور اگر
اب بھی کوئی باز نہ آوے تو میں مباہلہ کے لئے ط لئے طیار ہوں پہلے صرف اس صرف اس وجہ سے میں
نے مباہلہ سے اعراض کیا تھا کہ میں جانتا تھا کہ مسلمانوں سے ملا عنہ جائز نہیں مگر اب
مجھ کو بتلایا گیا کہ جو مسلمان کو کافر کہتا ہے اور اس کو اہل قبلہ اور کلمہ گو اور عقائد اسلام
کا معتقد پا کر پھر بھی کافر کہنے سے باز نہیں آتا وہ خود دائرہ اسلام سے خارج ہے سو
میں مامور ہوں کہ ایسے لوگوں سے جو ائمة التکفیر ہیں اور مفتی اور مولوی اور محدث
بقيه حاشيه
کیوں ڈرتے ہیں اور کیوں اس کے قدموں کے نیچے گرے جاتے ہیں اور کیوں قرآنی آیات
کوتا ویلات کے شکنجہ پر چڑھا رہے ہیں۔ افسوس کہ جن باتوں میں سے ایک بات کو بھی ماننا
اس امر کو مستلزم ہے کہ اسلام کے سارے عقائد سے انکار کیا جائے ان باتوں کا ایک ذخیرہ
کثیرہ آپ نے مان لیا ہے اور طرفہ یہ کہ باوجود انکار معجزات ، انکار ملائک، انکار اخبار غیبیہ،
انکار وحی ، انکار اجابت دعا وغیرہ انکا رات کے آپ جا بجا یہ بھی مانتے گئے کہ قرآن برحق ،
رسول برحق ، اسلام برحق اور مخالف اس کے سب باطل تو ان متضاد خیالات کے جمع ہونے کی
وجہ سے آپ کی تالیفات اُس عجیب حیوان کی مانند ہوگئیں کہ جو ایسا فرض کیا جائے کہ جس کا
منہ آدمی کا ہو اور ڈم بندر کی اور کھال بکرے کی اور پنجے بھیڑیے کے اور دانت ہاتھی کے
کھانے کے اور دکھانے کے اور پھر نہایت افسوس کی جگہ یہ ہے کہ شیعوں کی طرح آپ کے
کلام میں تقیہ بھی پایا جاتا ہے چنانچہ اپنی بعض رایوں کے بیان کرنے میں آپ ایک ایسی
ذ والوجوہ بات بیان کر جاتے ہیں جس کا کچھ ما حصل معلوم نہیں ہوتا اور شتر مرغ کی طرح

کہلاتے ہیں اور ابناء اور نساء بھی رکھتے ہیں مباہلہ کروں اور پہلے ایک عام مجلس میں ﴿۲۵۷
ایک مفصل تقریر کے ذریعہ سے اُن کو اپنے دلائل سمجھا دوں اور اُسی مجلس میں اُن
کے تمام الزامات اور شبہات کا جو اُن کے دل میں خلجان کرتے ہیں جواب بھی دے
دوں اور پھر اگر کافر کہنے سے باز نہ آئیں تو اُن سے مباہلہ کروں مباہلہ اس بنا پر
نہیں ہو گا کہ وہ اپنے اصطلاحی نام اہل سنت والجماعت سے مجھ کو باہر کیوں سمجھتے ہیں
کیونکہ اس سے تو مجھ کو کچھ بھی رنج نہیں جب میں دیکھتا ہوں کہ ایک غیر مقلد جو
اپنے تئیں اہل حدیث کہلاتا ہے ائمہ اربعہ کے مقلدین کا نام بدعتی اور فیج اعوج
رکھتا ہے اور صحابہ کرام کے طریق سے اُن کو باہر سمجھتا ہے اور جماعت سلف کا اُن
کو مخالف خیال کرتا ہے ایسا ہی ایک مثلاً حنفی تمام موحدین غیر مقلدین کو
آپ کا کلام دونوں صورتوں کی گنجائش رکھتا ہے شتر کی بھی اور مرغ کی بھی ۔ شاید آپ
اپنے اسی پہلے عذر کو جو ابھی میں رڈ کر چکا ہوں دوہرا کر کہیں کہ اس قسم کی تالیفات کی
زمانہ کو ضرورت تھی اور شاید آپ کا یہ خیال ہو کہ اگر کسی فتنہ میں تمام مال غارت ہوتا
دیکھیں تو یہ کچھ بری بات نہیں کہ اگر کچھ تھوڑا سا نقصان اٹھا کر بڑے نقصان سے بچ
سکیں تو بچنے کی کوشش کریں کیونکہ تھوڑے کا ہاتھ سے جانا اس سے بہتر ہے کہ سارا
جائے لیکن یہ تمام خیالات آپ کے قلت تدبر - تدبر سے ہوں گے ۔ آپ کو یادر ہے کہ
قرآن کا ایک نقطہ یا شعشہ بھی اولین اور آخرین کے فلسفہ کے مجموعی حملہ سے ذرہ
سے نقصان کا اندیشہ نہیں رکھتا وہ ایسا پتھر ہے کہ جس پر گرے گا اس کو پاش پاش
کرے گا اور جو اس پر گرے گا وہ خود پاش پاش ہو جائے گا پھر آپ کو دب کر صلح
کرنے کی کیوں فکر پڑ گئی آپ نے اسلام کے لئے بجز اس کے اور کیا کیا ہے کہ فلسفہ
موجودہ کے بہت سے باطل خیالات کو مان لیا اور اس کتاب کو جس کے ایک ایک حرف

۲۵۸ بد مذہب اور سنت جماعت کے احاطہ سے باہر یقین رکھتا ہے تو پھر مجھے کیوں افسوس
کرنا چاہیئے کہ میں کیوں سنت جماعت سے باہر کیا جاتا ہوں در حقیقت اہل سنت
والجماعت کہلا نا آج کل کسی خاص فرقہ کا حق تسلیم نہیں کیا گیا ہر ایک اپنے زعم میں
اہل سنت ہے اور دوسروں کو اس سے خارج کر رہا ہے پس یہ کچھ ایسا جھگڑا نہیں
جس کا عنداللہ بہت قدر ہو مگر جزئیات کے اختلاف کی وجہ سے کسی کو جھٹ پٹ
کا فر کہہ دینا اور ہمیشہ کے جہنم کا سزاوار اس کو ٹھہرانا یہ امر در حقیقت عند اللہ کوئی
سہل اور معمولی بات نہیں بلکہ بہت ہی بڑا ہے اور جائے تعجب ہے کہ ایک شخص کلمہ گو
ہو اور اہل قبلہ اور موحد اور اللہ اور رسول کو ماننے والا اور ان سے سچی محبت رکھنے
والا اور قرآن پر ایمان لانے والا ہو اور پھر کسی جزئی اختلاف کی وجہ سے وہ ایسا
سے شان خدا نظر آتی ہے ۔ فلاسفروں کے خیالات کے تابع کرنا چاہا اور گر کر صلح کے لئے
مجبوری ظاہر کی سو میرے خیال میں آپ کی یہ کارروائیاں اس زمانہ کے دجالی فتنوں سے
بچا نہیں سکتیں بلکہ اس کی شاخوں میں سے یہ بھی ایک شاخ ہے کیونکہ آپ نے اسلامی قلعہ
کے اندر ہو کر دشمنوں کے لئے دروازہ کھول دیا اور مسلمانوں کے ہاتھ پاؤں باندھنے
میں کوشش کی تا دشمن با رام وامن اس شہر میں داخل ہو کر جس طرح چاہیں دست برد
کریں اور مسلمان کچھ ہاتھ پیر نہ ہلاک ہلا سکیں مگر میری یہی رائے یہی رائے ہے کہ آپ نے یہ طریق
عمد ا اختیا ر نہیں کیا ۔ بلا شبہ آپ کی نیت بخیر ہو گی ۔ کیونکہ آپ کی تالیفات سے یہ بھی
مترشح ہوتا ہے کہ آپ کے اسلامی خیر خواہ ہونے میں شک نہیں گو آپ کی خیر اندیشی
در حقیقت بداندیشی کا کام دے گئی اور یہ قوم کی بد قسمتی ہے کہ ایک مصلح کے پیرا یہ
میں وہ ضرر آپ سے مسلمانوں کو پہنچ گیا کہ شاید کوئی مفسد بالجہر بھی ایسا ضرر نہ
پہنچا سکتا ۔ شاید آپ یہ عذر پیش کریں کہ اس طریق کے اختیار کرنے میں ایک
بقيه حاشيه

کا فر ٹھہر جائے کہ یہود نصاری کی طرح بلکہ ان سے بھی بدتر شمار ہوا اور میاں نذیر حسین اور ۲۵۹
شیخ بطالوی اس بات پر راضی ہوں کہ وہ نہ صرف کافر بلکہ اس کا نام اکفر رکھا جائے یعنی
ہمیشہ کی جہنم سے بھی اس کی سزا کچھ زیادہ ہو اہل علم جانتے ہیں کہ صحابہ رضی اللہ عنہم میں
بڑے بڑے اختلاف تھے اور ان میں سے کوئی بھی اختلاف سے بچ نہیں سکا نہ صدیق نہ
فاروق نہ دوسرا کوئی صحابی بلکہ مروی ہے کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ با وجود اپنی اس
جلالت و شان کے جو علماء میں مسلّم ہے دینی امور میں تمام جماعت صحابہ سے پچاس مسئلہ
میں مخالف تھے اور یہ مخالفت اس کمال تک پہنچ گئی تھی کہ بعض ایسے امور کو وہ حلال جانتے
تھے جن کو دوسرے صحابہ حرام قطعی بلکہ صریح فسق سمجھتے تھے اور حضرت عائشہ صدیقہ اور
حضرت معاویہ رضی اللہ عنہما اور ان کے گروہ کے لوگ معراج اور رویت باری کے بارے
میں دوسرے صحابہ سے بکلی مخالف تھے مگر کوئی کسی کو کافر نہیں کہتا تھا مگر یہ زمانہ ایک
حکمت عملی تھی اور وہ یہ کہ آپ نے ایسے وقت میں یہ تالیفات کیں کہ جب مغربی علوم کے بداثر
بہت قوت سے دنیا میں پھیلتے جاتے تھے اور طوفان ضلالت بہت طغیانی پر تھا تو آپ نے
نجاست خوروں کے لئے ایک نجاست بطور غذا کے پیش کر دی تا وہ اسلام سے باہر نہ جائیں
نجاست کھا ئیں بارے اسلام میں تو رہیں پس آپ کی نسبت بعض کا یہ مقولہ شاید کسی قدر ٹھیک
ہو کہ اگر ایسے لوگوں کے لئے سید صاحب ایسی غذا پیش نہ کرتے تو خدا معلوم وہ کن حیوانات
کی قطار میں مل جاتے اگر آپ کی یہی نیت تھی تو پھر بھی میرے نزدیک غلی ے نزدیک غلطی سے خالی نہیں
کیونکہ آپ کسی کے بد مادہ کو اس کے تقاضائے ظہور سے روک نہیں سکتے ۔ اللہ جل شانه
فرماتا ہے ۔ كُلَّ يَعْمَلُ عَلَى شَاكِلَتِهِ ، یعنی ہر یک شخص اپنی فطرت کے موافق عمل کرتا ہے
انسان کو چاہیے کہ مسائل صحیحہ کا معلم ہو چاہے کوئی ان کو قبول کرے یا رد کرے۔ یہی طریق انبیاء
ہے نہ یہ کہ دوسرے کو اندھا دیکھ کر اپنی آنکھ بھی پھوڑے۔ شاید آپ کے دل میں یہ عذر
قي
بنی اسرآئیل : ۸۵

۲۲۰ ایسا زمانہ آیا کہ مولویوں نے اپنے بھائی مسلمان کو کافر کہہ دینا اور ہمیشہ کے لئے
جہنمی قرار دے دینا ایک ایسی سہل بات سمجھ لی کہ جیسے کوئی پانی کا گھونٹ پی لے اسی
پرانی عادت کی وجہ سے اس عاجز کو بھی انہوں نے کافر ٹھہرایا سواب میں مامور ہوں
جو انہیں لوگوں سے جو ائمة التکفیر ہیں یعنی نذیر حسین دہلوی اور شیخ محمد حسین
بطالوی اور جو ان کے ہم رتبہ اور ہم خیال ہیں مباہلہ کی درخواست کروں لہذا اس
فرض سے سبکدوش ہونے کے لئے ان ائمة التکفیر کے نام پر مباہلہ کا اشتہا رذیل
میں شائع کیا جاتا ہے ۔
بقیه ح
بھی مخفی ہو کہ اس نئے فلسفہ کے طوفان کے وقت اسلام کی کشتی خطرناک حالت میں تھی اور گو وہ
کشتی جواہرات اور نفیس مال و متاع سے بھری ہوئی تھی مگر چونکہ وہ تہلکہ انگیز طوفان کے نیچے
آ گئی تھی اس لئے اس ناگہانی بلا کے وقت یہی مصلحت تھی اور اس کے بغیر کوئی اور چارہ
نہیں تھا کہ کسی قدر وہ جواہرات اور نفیس مال کی گٹھڑیاں دریا میں پھینک دی جائیں اور
جہاز کو ذرا ہلکا کر کے جانوں کو بچا لیا جائے لیکن اگر آپ نے اس خیال سے ایسا کیا تو
یہ بھی خودروی کی ایک گستاخانہ حرکت ہے جس کے آپ مجاز نہیں تھے اس کشتی کا نا خدا
خدا وند تعالیٰ ہے نہ آپ وہ بار بار وعدہ کر چکا ہے کہ ایسے خطرات میں یہ کشتی قیامت تک نہیں
پڑے گی اور وہ ہمیشہ اس کو طوفان اور باد مخالف سے آپ بچاتا رہے گا ۔ جیسا کہ فرماتا ہے
إِنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا الذِّكْرَ وَ إِنَّا لَهُ لَحٰفِظُونَ یعنی ہم نے ہی اس کلام کو اتارا اور ہم ہی
اس کو بچاتے رہیں گے۔ سو آپ کو چاہیے تھا کہ آپ اس نا خدا کی غیبی ہدایت کی انتظار کرتے اور
دلی یقین سے سمجھتے کہ اگر طوفان آ گیا ہے تو اب اس نا خدا کی مدد بھی نزدیک ہے جس کا نام خدا
ہے جو مالک جہاز بھی ہے اور نا خدا بھی، پس چاہیے تھا کہ ایسی بے رحمی اور جرات نہ کرتے اور آپ
ہی خود مختار بن کر بے بہا جواہرات کے صندوق اور زر خالص کی تھیلیاں اور نفیس اور قیمتی پارچات
الحجر : ١٠

مباہلہ کے لئے اشتہار
ان تمام مولویوں اور مفتیوں کی خدمت میں جو اس عاجز کو جزئی اختلافات
کی وجہ سے یا اپنی نافہمی کے باعث سے کافر ٹھہراتے ہیں عرض کیا جاتا ہے کہ اب
میں خدا تعالیٰ سے مامور ہو گیا ہوں کہ تا میں آپ لوگوں سے مباہلہ کرنے کی
درخواست کروں اس طرح پر کہ اول آپ کو مجلس مباہلہ میں اپنے عقائد کے
دلائل از روئے قرآن وحدیث کے سناؤں اگر پھر بھی آپ لوگ تکفیر سے باز نہ
آویں تو اسی مجلس میں مباہلہ کروں سو میرے پہلے مخاطب میاں نذیر حسین دہلوی
کی گٹھڑیاں دریا میں نہ پھینکتے ۔ خیر ہر چہ گذشت گذشت ۔ اب میں آپ کو اطلاع دیتا
ہوں اور بشارت پہنچاتا ہوں کہ اس نا خدا نے جو آسمان اور زمین کا خدا ہے زمین کے
طوفان زدوں کی فریاد سن لی ۔ اور جیسا کہ اس نے اپنی پاک کلام میں طوفان کے
وقت اپنے جہاز کو بچانے کا وعدہ کیا ہوا تھا وہ وعدہ پورا کیا اور اپنے ایک بندہ کو یعنی
اس عاجز کو جو بول رہا ہے اپنی طرف سے مامور کر کے وہ تدبیریں سمجھا دیں جو طوفان
پر غالب آویں اور مال و متاع کے صندوقوں کو دریا میں پھینکنے کی حاجت نہ پڑے ۔
اب قریب ہے جو آسمان سے یہ آواز آوے کہ قِيلَ يَاَرْضُ ابْلَعِي مَاءَكِ وَيُسَمَاءُ
أَقْلِعِي وَغِيضَ الْمَاءِ وَقُضِيَ الْأَمْرُ وَاسْتَوَتْ عَلَى الْجُودِي مگر ابھی
تو طوفان زور میں ہے اسی طوفان کے وقت خدا تعالیٰ نے اس عاجز کو مامور کیا اور
فرمایا ۔ واصنع الفلك باعيننا و وحینا یعنی تو ہمارے حکم سے اور ہماری آنکھوں
کے سامنے کشتی طیار کر اس کشتی کو اس طوفان سے کچھ خطرہ نہ ہوگا اور خدائے تعالیٰ
هود: ۴۵

۲۶۲ ہیں اور اگر وہ انکار کریں تو پھر شیخ محمد حسین بطالوی اور اگر وہ انکار کریں تو پھر بعد اس
کے تمام وہ مولوی صاحبان جو مجھ کو کافر ٹھہراتے اور مسلمانوں میں سرگروہ سمجھے جاتے
ہیں اور میں ان تمام بزرگوں کو آج کی تاریخ سے جو دہم دسمبر ۱۸۹۲ء ہے چار ماہ تک
مہلت دیتا ہوں اگر چار ماہ تک ان لوگوں نے مجھ سے بشرائط متذکرہ بالا مباہلہ نہ کیا اور
نہ کا فر کہنے سے باز آئے تو پھر اللہ تعالیٰ کی حجت ان پر پوری ہوگی میں اول یہ چاہتا
تھا کہ وہ تمام بے جا الزامات جو میری نسبت ان لوگوں نے قائم کر کے موجب کفر
قرار دیئے ہیں اس رسالہ میں ان کا جواب شائع کروں لیکن باعث بیمار ہو جانے
کا تب اور حرج واقع ہونے کے ابھی تک وہ حصہ طبع نہیں ہو سکا سو میں مباہلہ کی
ه
بقي
کا ہاتھ اس پر ہوگا سو وہ خالص اسلام کی کشتی یہی ہے جس پر سوار ہونے کے لئے میں
لوگوں کو بلاتا ہوں اگر آپ جاگتے ہو تو اٹھو اور اس کشتی میں جلد سوار ہو جاؤ کہ طوفان
زمین پر سخت جوش کر رہا ہے اور ہر یک جان خطرہ میں ہے اگر آپ انصاف پسند ہوں تو
سب سے پہلے آپ اس طوفان کے وجود کا اقرار کر سکتے ہیں بلکہ آپ نے تو کئی جگہ
اقرار کر دیا ہے کہ اسلام کی کشتی کو طوفان سے بچانے کا وعدہ جو قرآن کریم میں موجود
ہے اس طوفان اور اس وعدہ کا زمانہ یہی ہے ایسے طوفان کا زمانہ اس امت پر کبھی نہیں
آیا جواب آ گیا دنیا نے کبھی علم اور مذہب کی وہ لڑائیاں نہ دیکھیں جواب ہو رہی ہیں
کبھی کسی پرانے طبعی اور فلسفہ نے اسلام کا ایسا نقش مٹانا نہ چاہا جو حال کا سائنس مٹانے
کی فکر میں ہے کون اس درجہ کی عقلی اور علمی رہزنیوں کا پہلے زمانوں میں کوئی نشان
دے سکتا ہے جن کو اب ہم بچشم خود دیکھ رہے ہیں کس کی یہ طاقت ہے کہ اس معقولی
طوفان کا نمونہ کسی پہلے وقت میں دکھاوے جس کو اب ہم دن رات مشاہدہ کر رہے ہیں ۔ ان

·

آج 10 میں سے 10 باقی