آئینہ کمالاتِ اسلام
حصہ 9
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
بطالوی اور دہلوی نے اول یہ غلطی کی کہ ملا یک کے لئے ان کے اصلی وجود کے ساتھ نزول و صعود ضروری
ٹھہرالیا پھر اس غلطی کی شامت سے یہ بھی انہیں ماننا پڑا کہ روح القدس ہمیشہ ملہموں کے ساتھ نہیں رہتا ۔
و رحیم کی نسبت یہ تجویز کرنا جائز ہے کہ وہ انسان کی تباہی کو بہ نسبت اس کے ہدایت پانے ﴿۹۵
کے زیادہ چاہتا ہے نعوذ باللہ ہر گز نہیں نابینا آدمی قرآن کریم کی تعلیم کو سمجھتا نہیں اس لئے
اپنی نادانی کا الزام اس پر لگا دیتا ہے۔ یہ تمام بلائیں جن سے نکلنا کسی طور سے ان علماء
کے لئے ممکن نہیں اسی وجہ سے ان کو پیش آ گئیں کہ انہوں نے یہ خیال کیا کہ ملا یک اپنے
اصلی وجود کے ساتھ زمین پر نازل ہوتے ہیں اور پھر یہ بھی ضروری عقیدہ تھا کہ وہ
بلا توقف آسمان پر چڑھ بھی جاتے ہیں۔ ان دونوں غلط عقیدوں کے لحاظ سے یہ لوگ اس
شکنجہ میں آ گئے کہ اپنے لئے یہ تیسرا عقیدہ بھی تراش لیا کہ بئس القرین کے مقابل پر کوئی
ایسا نعم القرین انسان کو نہیں دیا گیا جو ہر وقت اس کے ساتھ ہی رہے ۔ پس اس عقیدہ کے
تراشنے سے قرآنی تعلیم پر اُنہوں نے سخت تہمت لگائی اور بد اندیش مخالفوں کو
سو در حقیقت یہ دو اعتراض ۔ ، یہ دو اعتراض ہیں جو ایک دوسرے سے تھے ے سے تعلق رکھتے ہیں اور بوجہ ان کے باہمی
تعلقات کے ہم مناسب سمجھتے ہیں کہ ان کے جوابات ایک ہی جگہ بیان کئے جائیں ۔
سواؤل قسم کے بارے میں خوب یا درکھنا چاہیئے کہ اللہ جل شانہ کی قسموں کا
انسانوں کی قسموں پر قیاس کر لینا قیاس مع الفارق ہے خدا تعالیٰ نے جو انسان کو غیر اللہ کی قسم
کھانے سے منع کیا ہے تو اس کا سبب یہ ہے کہ انسان جب قسم کھاتا ہے تو اس کا مدعا یہ ہوتا
ہے کہ جس چیز کی قسم کھائی ہے اس کو ایک ایسے گواہ رویت کا قائم مقام ٹھہراوے کہ جو اپنے
ذاتی علم سے اس کے بیان کی تصدیق یا تکذیب کرسکتا ہے کیونکہ اگر سوچ کر دیکھو تو تم
کا اصل مفہوم شہادت ہی ہے۔ جب انسان معمولی شاہدوں کے پیش کرنے سے عاجز آجاتا
[
ه حاشي
ہے تو پھر قسم کا محتاج ہوتا ہے تا اُس سے وہ فائدہ اٹھاوے جو ایک شاہد رویت کی شہادت سے
اُٹھانا چاہیئے لیکن یہ تجویز کرنا یا اعتقاد رکھنا کہ بجز خدا تعالیٰ کے اور بھی حاضر ناظر ہے اور
تصدیق یا تکذیب یا سزا د ہی یا کسی اور امر پر قادر ہے صریح کلمہ گھر ہے اس لئے خدا تعالیٰ کی
१५
آئینہ کمالات اسلام
۹۶ حملہ کرنے کا موقعہ دے دیا ۔ اگر یہ لوگ اس بات کو قبول کر لیتے کہ کوئی فرشتہ بذات خود
ہرگز نازل نہیں ہوتا بلکہ اپنے ظلی وجود سے نازل ہوتا ہے جس کے تمثل کی اس کو طاقت دی
گئی ہے جیسا کہ دحیہ کلبی کی شکل پر حضرت جبرائیل متمثل ہو کر ظاہر ہوتے تھے اور جیسا کہ
حضرت مریم کے لئے فرشتہ متمثل ہوا تو کوئی اعتراض پیدا نہ ہوتا اور دوام نعم القرین پر کوئی
شخص جرح نہ کر سکتا اور تعجب تو یہ ہے کہ ایسا خیال کرنے میں قرآن کریم اور احادیث صحیحہ
سے بالکل یہ لوگ مخالف ہیں قرآن کریم ایک طرف تو ملا یک کے قرار اور اثبات کی جگہ
آسمان کو قرار دے رہا ہے اور ایک طرف یہ بھی بڑے زور سے بیان فرما رہا ہے کہ
روح القدس کامل مومنوں کو تائید کے لئے دائمی طور پر عطا کیا جاتا ہے اور اُن سے
الگ نہیں ہوتا گوہر یک شخص اپنے فطرتی نور کی وجہ سے کچھ نہ کچھ روح القدس کی چمک
اپنے اندر رکھتا ہے مگر وہ چمک عام لوگوں میں شیطانی ظلمت کے نیچے آ جاتی اور
خدا تعالیٰ کی قسموں کی حقیقت اور وہ معرفت کا دقیقہ جو ان قسموں میں چھپا ہوا ہے
بقیه حاشیه
تمام کتابوں میں انسان کیلئے یہی تعلیم ہے کہ غیر اللہ کی ہر گز فتسم نہ کھاوے۔
اب ظاہر ہے کہ خدا تعالیٰ کی قسموں کا انسان کی قسموں کے ساتھ قیاس درست نہیں ہو
سکتا کیونکہ خدا تعالیٰ کو انسان کی طرح کوئی ایسی مشکل پیش نہیں آتی کہ جو انسان کو قسم کے
وقت پیش آتی ہے بلکہ اُس کا قسم کھانا ایک اور رنگ کا ہے جو اُس کی شان کے لائق اور
اُس کے قانونِ قدرت کے مطابق ہے اور غرض اُس سے یہ ہے کہ تا صحیفہ قدرت کے
بدیہات کو شریعت کے اسرار دقیقہ کے حل کرنے کے لئے بطور شاہد کے پیش کرے اور
چونکہ اس مدعا کو قسم سے ایک مناسبت تھی اور وہ یہ کہ جیسا ایک قسم کھانے والا جب مثلاً
خدا تعالیٰ کی قسم کھاتا ہے تو اس کی غرض یہ ہوتی ہے کہ خدا تعالیٰ میرے اس واقعہ پر گواہ
ہے اسی طرح خدا تعالیٰ کے بعض کھلے کھلے افعال بعض چھپے ہوئے افعال پر گواہ ہیں اس
لئے اس نے قسم کے رنگ میں اپنے افعال بدیہیہ کو اپنے افعال نظریہ کے ثبوت میں جا بجا
ایسی دب جاتی ہے کہ گویا اُس کا کچھ بھی وجود نہیں۔ یاد رکھنا چاہیے کہ گروہ تین ہیں جیسا کہ اللہ ۹۷
جل شانه فرماتا ہے فَمِنْهُمْ ظَالِمٌ لِنَفْسِهِ ۚ وَمِنْهُمْ مُّقْتَصِدٌ وَمِنْهُمْ سَابِقٌ بِالْخَيْرَتِ
یعنی ایک وہ گروہ ہے جن پر شیطانی ظلمت غالب ہے اور روح القدس کی چمک کم ہے اور
دوسرے وہ گروہ ہے جو روح القدس کی چمک اور شیطانی ظلمت اُن میں مساوی ہیں اور تیسرے
وہ گروہ ہے جن پر روح القدس کی چمک غالب آگئی ہے اور خیر محض ہو گئی ہیں۔ روح القدس کے
بارہ میں جو قرآن کریم میں آیات ہیں جن سے معلوم ہوتا ہے کہ ہمیشہ کے لئے کامل مومنوں کو
روح القدس دیا جاتا ہے منجملہ ان کے ایک یہ آیت ہے یا يُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِنْ تَتَّقُوا اللَّهَ
يَجْعَل لَّكُمْ فُرْقَانَا وَيَجْعَلْ لَّكُمْ نُورًا تَمْشُونَ بِہ سے یعنی اے وے
لوگو جو ایمان لائے ہو اگر تم تقویٰ اختیار کرو اور اللہ جل شانہ سے ڈرتے رہو
قرآن کریم میں پیش کیا اور اس کی نسبت یہ نہیں کہہ سکتے کہ اُس نے غیر اللہ کی قسم کھائی ۔
کیونکہ وہ در حقیقت اپنے افعال کی قسم کھاتا ہے نہ کسی غیر کی اور اُس کے افعال اُس کے غیر
نہیں ہیں مثلاً اُس کا آسمان یا ستارہ کی قسم کھانا اس قصد سے نہیں ہے کہ وہ کسی غیر کی قسم ہے
بلکہ اس نیت سے ہے کہ جو کچھ اُس کے ہاتھوں کی صنعت اور حکمت آسمان اور ستاروں میں
موجود ہے اس کی شہادت بعض اپنے افعال مخفیہ کے سمجھانے کے لئے پیش کرے۔ سو
در حقیقت خدا تعالی کی اس قسم کی قسمیں جو قرآن کریم میں موجود ہیں بہت سے اسرار
معرفت سے بھری ہوئی ہیں اور جیسا کہ میں ابھی بیان کر چکا ہوں ۔ قسم کی طرز پر ان اسرار کا
بیان کرنا محض اس غرض سے ہے کہ قسم در حقیقت ایک قسم کی شہادت ہے جو شاہد رویت
کے قائم مقام ہو جاتی ہے اسی طرح خدا تعالیٰ کے بعض افعال بھی بعض دوسرے افعال
کے لئے بطور شاہد کے واقعہ ہوئے ہیں سو اللہ تعالیٰ قسم کے لباس میں اپنے قانون
فاطر : ۳۳ ۲ الانفال : ۳۰ ۳ الحديد : ۲۹
خدا تعالیٰ نے قرآن کریم میں جس قدر قسمیں کھائی ہیں اُن سے یہ مطلب ہے کہ تا اپنے اقوال پر اپنے قانون
قدرت کی شہادت پیش کرے یا بدیہی اور مسلم کے ذریعہ سے نظری اور غیر مسلم کی حقانیت کھول دے۔
قرآن کریم میں بہت سی ایسی آیات ہیں جن سے ثابت
ہے کہ کامل مومنوں کو ہمیشہ کے لئے روح القدس دیا جاتا ہے۔
تو خدا تعالیٰ تمہیں وہ چیز عطا کرے گا (یعنی روح القدس ) جس کے ساتھ تم غیروں سے امتیاز
گلی پیدا کر لو گے ۔ اور تمہارے لئے ایک نور مقرر کر دے گا (یعنی روح القدس ) جو تمہارے
ساتھ ساتھ چلے گا۔ قرآن کریم میں روح القدس کا نام نور ہے۔ پھر ایک دوسرے مقام میں
فرماتا ہے ۔ اِنَّ الَّذِينَ قَالُوا رَبُّنَا اللهُ ثُمَّ اسْتَقَامُوا تَتَنَزَّلُ عَلَيْهِمُ الْمَلَئِكَةُ
إِلَّا تَخَافُوْا وَلَا تَحْزَنُوا وَأَبْشِرُوا بِالْجَنَّةِ الَّتِي كُنتُمْ تُوعَدُونَ نَحْنُ
أَوْلِيَؤُكُمْ فِي الْحَيُوةِ الدُّنْيَا وَفِي الْآخِرَةِ یعنی جو لوگ کہتے ہیں کہ ہمارا رب اللہ
جل شانہ ہے پھر اپنی ثابت قدمی دکھلاتے ہیں کہ کسی مصیبت اور آفت اور زلزلہ اور امتحان
سے اُن کے صدق میں ذرہ فرق نہیں آتا اُن پر فرشتے اترتے ہیں یہ کہتے ہوئے کہ تم ذرا
خوف نہ کرو اور نہ نمکین ہو۔ اور اُس بہشت کے تصور سے شادان اور فرحان رہو جس کا تمہیں
وعدہ دیا گیا ہے ہم تمہارے متولی اور تمہارے پاس ہر وقت حاضر اور قریب ہیں کیا دنیا میں
قدرت کے بدیہات کی شہادت اپنی شریعت کے بعض دقائق حل کرنے کے لئے پیش کرتا ہے۔
تا قانون قدرت جو خدا تعالیٰ کی ایک فعلی کتاب ہے اس کی قولی کتاب پر شاہد ہو جائے اور تا اس
کے قول اور فعل کی باہم مطابقت ہو کر طالب صادق کے لئے مزید معرفت اور سکینت اور یقین کا
موجب ہوا اور یہ ایک عام طریق اللہ جل شانہ کا قرآن کریم میں ہے کہ اپنے افعال قدرتیہ
کو جو اس کی مخلوقات میں باقاعدہ منضبط اور مترتب پائے جاتے ہیں اقوال شرعیہ کے حل کرنے
کے لئے جا بجا پیش کرتا ہے تا اس بات کی طرف لوگوں کو توجہ دلاوے کہ یہ شریعت اور یہ تعلیم اُسی
ذات واحد لاشریک کی طرف سے ہے جس کے ایسے افعال موجود ہیں جو اُس کے ان اقوال
سے مطابقت کلی رکھتے ہیں کیونکہ اقوال کا افعال سے مطابق آجانا بلا شبہ اس بات کا ایک ثبوت
ہے کہ جس کے یہ افعال ہیں اُسی کے یہ اقوال ہیں۔
بقیه حاشيه
اب ہم نمونہ کے طور پر اُن چند قسموں کی تفسیر لکھتے ہیں جو قرآن کریم میں
حم السجدة : ۳۱-۳۲
مصاحبت اختیا
اس بات کا بیان کہ جب انسان کامل ایمان اور کامل استقامت کو پہنچ جاتا ہے تو فرشتے اس پر اترتے ہیں اور دائمی
اختیار
کرتے ہیں اور خدا تعالیٰ کی طرف سے اس کے تمام کا روبار میں اُس کے خادم ہوتے ہیں ۔
تا انسان کو اس طرف توجہ پیدا ہو کہ یہ تمام اقوال اور افعال ایک ہی چشمہ میں سے ہیں ۔
خدا تعالیٰ نے جو قرآن کریم میں اپنی بعض مخلوقات کی قسمیں کھائی ہیں ان میں ایک بڑا بھید یہ بھی ہے کہ
اور کیا آخرت میں ۔ پھر ایک دوسرے مقام میں فرماتا ہے اَوَ مَنْ كَانَ مَيْتًا فَأَحْيَيْنَهُ ﴿٩٩)
وَجَعَلْنَا لَهُ نُورًا يَمْشِي بِهِ فِي النَّاسِ كَمَنْ مَّثَلُهُ فِي الظُّلُمَتِ لَيْسَ بِخَارِجٍ مِنْهَا
وَمَا يَسْتَوِي الْأَحْيَاءُ وَلَا الْأَمْوَاتُ ہے یعنی کیا وہ شخص جو مردہ تھا اور ہم نے اس کو
زندہ کیا اور ہم نے اس کو ایک نور عطا کیا جس کے ساتھ وہ لوگوں میں چلتا ہے یعنی اس نور کی
برکات لوگوں کو معلوم ہوتی ہیں کیا ایسا آدمی اُس آدمی کی مانند ہو سکتا ہے جو سراسر تاریکی میں
اسیر ہے اور اُس سے نکل نہیں سکتا۔ نور اور حیات سے مراد روح القدس ہے کیونکہ اُس سے
ظلمت دور ہوتی ہے اور وہ دلوں کو زندہ کرتا ہے اسی لئے اُس کا نام روح القدس ہے یعنی
پاکی کی روح جس کے داخل ہونے سے ایک پاک زندگی حاصل ہوتی ہے۔
اور منجملہ ان آیات قرآنی کے جن سے ثابت ہوتا ہے کہ روح القدس
وارد ہیں ۔ چنانچہ منجملہ ان کے ایک یہی قسم ہے کہ وَالسَّمَاءِ وَالطَّارِقِ
وَمَا أَدْرَيكَ مَا الطَّارِقُ النَّجْمُ الثَّاقِبُ إِنْ كُلُّ نَفْسٍ لَّمَّا
سے
☆
ریک نفس کی روحانی
یہ ہے کہ ہر یک تو
حفاظت کے لئے ملائک مقرر ہیں جو ہر دم اور ہر وقت ساتھ رہتے ہیں اور جو حفاظت کا
طالب ہو اُس کی حفاظت کرتے ہیں۔ لیکن یہ بیان ایک باریک اور نظری ہے۔ فرشتوں کا
وجود خود ہی غیر مرئی ہے۔
بہ
اگر چہ ملائک جسمانی آفات سے بھی بچاتے ہیں لیکن ان کا ب ن اُن کا بچانا روحانی طور پر ہی ہے مثلاً ایک شخص
ایک گرنے والی دیوار کے نیچے کھڑا ہے تو یہ تو نہیں کہ فرشتہ اپنے ہاتھوں سے اٹھا کر اُس کو دور
لے جائے گا بلکہ اگر اُس شخص کا اُس دیوار سے بچنا مقدر ہے تو فرشتہ اس کے دل میں الہام کر
دے گا کہ یہاں سے جلد کھسکنا چاہیے لیکن ستاروں اور عناصر وغیرہ کی حفاظت جسمانی ہے۔ منہ
الانعام : ۱۲۳ ۲ فاطر: ۲۳
الطارق : ۲ تا ۵
روح القدس کا کام روحانی زندگی اور روحانی روشنی دلوں
میں ڈالنا ہے اس لئے نور اور روح روح القدس کا نام ہے۔
ملائک خواہ جسمانی آفات سے بچاویں اور خواہ روحانی
آفات سے دونوں حالتوں میں ان کا بچانا روحانی طور پر ہے
۱۰۰ ہمیشہ کے لئے خدا تعالیٰ کے ملہم بندوں کے ساتھ رہتا ہے اور انہیں علم اور حکمت اور
آیت وَأَيَّدَهُمْ بِرُوحِ مِنْهُ کی تفسیر
وا
پاکیزگی کی تعلیم کرتا ہے یہ آیت کریمہ ہے أُولَئِكَ كَتَبَ فِي قُلُوبِهِمُ الْإِيْمَانَ
وَأَيَّدَهُمْ بِرُوحِ مِنْهُ سورة المجادله یعنی اُن مومنوں کے دلوں میں خدا تعالیٰ نے
ایمان کو لکھ دیا اور روح القدس سے ان کو مدد دی۔ دل میں ایمان کے لکھنے سے یہ
مطلب ہے کہ ایمان فطرتی اور طبعی ارادوں میں داخل ہو گیا اور حجز وطبیعت بن گیا اور کوئی
تکلف اور تصنع درمیان نہ رہا۔ اور یہ مرتبہ کہ ایمان دل کے رگ وریشہ میں داخل ہو جائے
اُس وقت انسان کو ملتا ہے کہ جب انسان روح القدس سے مؤید ہو کر ایک نئی زندگی
پاوے اور جس طرح جان ہر وقت جسم کی محافظت کے لئے جسم کے اندر رہتی ہے اور اپنی
پھر اُن کی حفاظت پر کیونکر یقین آ وے اس لئے خداوند کریم و حکیم نے اپنے قانون
قدرت کو جو اجرام سماوی میں پایا جاتا ہے۔ اس جگہ قسم کے پیرا یہ میں بطور شاہد کے
پیش کیا اور وہ یہ ہے کہ قانونِ قدرت خدا تعالیٰ کا صاف اور صریح طور پر نظر آتا ہے
کہ آسمان اور جو کچھ کواکب اور شمس اور قمر اور جو کچھ اُس کے پول میں ہوا وغیرہ
موجود ہے یہ سب انسان کے لئے جسمانی خدمات میں لگے ہوئے ہیں اور طرح طرح
کے جسمانی نقصانوں اور حرجوں اور تکلیفوں اور تنگیوں سے بچاتے ہیں اور اُس کے
جسم اور جسمانی قوٹی کے کلّ ما يحتاج کو طیار کرتے ہیں خاص کر رات کے وقت جو
ستارے پیدا ہوتے ہیں جنگلوں اور بیابانوں میں چلنے والے اور سمندروں کی سیر
کرنے والے اُن چمکدار ستاروں سے بڑا ہی فائدہ اٹھاتے ہیں اور اندھیری رات
کے وقت میں ہر یک نجم ثاقب رہنمائی کر کے جان کی حفاظت کرتا ہے اور اگر یہ محافظ
نہ ہوں جو اپنے اپنے وقت میں شرط حفاظت بجالا رہے ہیں تو انسان ایک طرفۃ العین
کے لئے بھی زندہ نہ رہ سکے سوچ کر جواب دینا چاہیے کہ کیا ہم بغیر اُن تمام محافظوں
خدا تعالیٰ کا جسمانی انتظام تقاضا کرتا ہے کہ روحانی انتظام
بھی ایسا ہی ہو کیونکہ ان دونوں انتظاموں کا مبدا ایک ہی ہے۔
بقیه حاشیه
ا المجادلة : ٢٣
روح القدس کے کاموں کا بیان
روشنی اُس پر ڈالتی رہتی ہے اسی طرح اس نئی زندگی کی روح القدس بھی اندر آباد ہو ۱۰۱
جاۓ اور دل پر ہر وقت اور ہر لحظہ اپنی روشنی ڈالتی رہے اور جیسے جسم جان کے ساتھ ہر
وقت زندہ ہے دل اور تمام روحانی قومی روح القدس کے ساتھ زندہ ہوں اسی وجہ سے
خدا تعالیٰ نے بعد بیان کرنے اس بات کے کہ ہم نے اُن کے دلوں میں ایمان کو لکھ دیا
یہ بھی بیان فرمایا کہ روح القدس سے ہم نے ان کو تائید دی کیونکہ جبکہ ایمان دلوں میں
لکھا گیا اور فطرتی حروف میں داخل ہو گیا تو ایک نئی پیدائش انسان کو حاصل ہو گئی اور یہ
نئی پیدائش بجز تائید روح القدس کے ہرگز نہیں مل سکتی ۔ روح القدس کا نام اسی لئے
روح القدس ہے کہ اُس کے داخل ہونے سے ایک پاک روح انسان کو مل جاتی ہے۔
کے کہ کوئی ہمارے لئے حرارت مطلوبہ طیار رکھتا ہے اور کوئی اناج اور پھل پکاتا ہے
اور کوئی ہمارے پینے کے لئے پانیوں کو برساتا ہے اور کوئی ہمیں روشنی بخشتا ہے اور
کوئی ہمارے تنفس کے سلسلہ کو قائم رکھتا ہے اور کوئی ہماری قوت شنوائی کو مدد دیتا ہے
اور کوئی ہماری حرارت غریزی پر صحت کا اثر ڈالتا ہے زندہ رہ سکتے ہیں ۔ اب اِسی
سے انسان سمجھ سکتا ہے کہ جس خداوند کریم و حکیم نے یہ ہزار ہا اجرام سماوی و عناصر
وغیرہ ہمارے اجسام کی درستی اور قائمی کے لئے پیدا کئے اور دن رات بلکہ ہر دم اُن
کو خدمت میں لگا دیا ہے کیا وہ ہماری روحانی حفاظت کے انتظام سے غافل رہ سکتا
تھا۔ اور کیونکر ہم اُس کریم و رحیم کی نسبت ظن کر سکتے ہیں کہ ہمارے جسم کی حفاظت
کے لئے تو اُس نے اِس قد رسامان پیدا کر دیا کہ ایک جہان ہمارے لئے خادم بنا دیا
لیکن ہماری روحانی حفاظت کے لئے کچھ بند و بست نہ فرمایا۔
اب اگر ہم انصاف سے سوچنے والے ہوں تو اسی سے ایک محکم دلیل مل سکتی ہے
خدا تعالیٰ کے جسمانی اور روحانی انتظام کا بیان
۱۰۲ قرآن کریم روحانی حیات کے ذکر سے بھرا پڑا ہے اور جا بجا کامل مومنوں کا نام
احیاء یعنی زندے اور کفار کا نام اموات یعنی مُردے رکھتا ہے۔ یہ اسی بات کی طرف
اشارہ ہے کہ کامل ۔ ہے کہ کامل مومنوں کو روح القدس کے دخول سے ایک جان مل جاتی ہے اور
گفار گو جسمانی طور پر حیات رکھتے ہیں مگر اُس حیات سے بے نصیب ہیں جو دل اور
دماغ کو ایمانی زندگی بخشتی ہے ۔
ہے۔
اس جگہ یا درکھنا چاہیے کہ اس آیت کریمہ کی تائید میں احادیث نبویہ میں جا بجا
بہت کچھ ذکر ہے اور بخاری میں ایک حدیث حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کی روایت
سے ہے اور وہ یہ ہے۔ ان رسول الله صلی الله عليه وسلم وضع لحسان ابن
ثابت منبرا في المسجد فكان ينافح عن رسول الله صلى الله عليه
سورہ والنجم کی چند آیات کی تفسیر
بقيه حاشيه
روح القدس جو ہمیشہ کے لئے مومنوں کو ملتا ہے اس پر شہادت دینے والی بخاری کی حدیث
که بیشک روحانی حفاظت کے لئے بھی حکیم مطلق نے کوئی ایسا انتظام مقرر کیا ہو گا کہ جو جسمانی
انتظام سے مشابہ ہو گا سو وہ ملا یک کا حفاظت کے لئے مقرر کرنا ہے۔
سو اسی غرض سے خدا تعالیٰ نے یہ قسم آسمان اور ستاروں کی کھائی تاملا یک کی حفاظت کے
مسئلہ کو جو ایک مخفی اور نظری مسئلہ ہے نجوم وغیرہ کی حفاظت کے انتظام سے جو ایک بدیہی امر ہے
بخوبی کھول دیوے اور ملا یک کے وجود کے ماننے کے لئے غور کرنے والوں کے آگے اپنے
ظاہر انتظام کو رکھ دیوے جو جسمانی انتظام ہے تا عقلِ سلیم جسمانی انتظام کو دیکھ کر اسی نمونہ پر
روحانی انتظام کو بھی سمجھ لیوے۔
دوسری قسم جو بطور نمونہ کے ذیل میں لکھی جاتی ہے یہ ہے۔
وَالنَّجْمِ إِذَا هَوَى مَا ضَلَّ صَاحِبُكُمْ وَمَا غَوى -
وَمَا يَنْطِقُ عَنِ الْهَوَى إِنْ هُوَ إِلَّا وَحْيٌ يُوحَى
وسلم فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم اللهم ايد حسان بروح ۱۰۳
القدس كما نافح عن نبيك - یعنی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حسان بن ثابت
کے لئے مسجد میں منبر رکھا اور حسان آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے کفار سے
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے
جھگڑتا تھا اور اُن کی ہجو کا مدح کے ساتھ کے ساتھ جواب دیتا تھا پس رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسل
حستان کے حق میں دعا کی اور فرمایا کہ یا الہی حستان کو روح القدس کے ساتھ یعنی
جبرائیل کے ساتھ مدد کر اور ابو داؤد نے بھی ابن سیرین سے اور ایسا ہی ترمذی نے بھی
یہ حدیث لکھی ہے اور اُس کو حسن صحیح کہا ہے ۔ اور بخاری اور مسلم میں بطول الفاظ یہ
حدیث بھی موجود ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حستان کو کہا اجب عني اللهم
ايده بروح القدس - یعنی میری طرف سے (اے حستان ) کفار کو جواب دے یا الہی
اس کی روح القدس سے مدد فرما۔ ایسا ہی حستان کے حق میں ایک یہ بھی حدیث ہے
عَلَّمَهُ شَدِيدُ الْقُوَى ذُومِرَّةٍ فَاسْتَوى -
وَهُوَ بِالْأُفُقِ الْأَعْلَى له الجزء نمبر ۲۷ سورة النجم یعنی قسم ہے تارے
کی جب طلوع کرے یا گرے کہ تمہارا صاحب بے راہ نہیں ہوا اور نہ بہک گیا اور وہ اپنی
خواہش سے نہیں بولتا بلکہ اس کی ہر یک کلام تو وحی ہے جو نازل ہو رہی ہے جس کو سخت قوت والے
نے سکھلایا ہے وہ صاحب قوت اس کو پورے طور پر نظر آیا اور وہ کنارہ بلند پر تھا۔
اس قسم کے کھانے سے مدعا یہ ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی را صلی اللہ علیہ وسلم کی رسالت کا امر کہ کفار
کی نظر میں ایک نظری امر ہے ان کے ان مسلمات کی رُو سے ثابت کر کے دکھلایا جاوے جو اُن
کی نظر میں بدیہی کا حکم رکھتے تھے۔
اب جاننا چاہیے کہ عرب کے لوگ بوجہ ان خیالات کے جو کاہنوں کے ذریعہ سے
حسان بن ثابت کے لئے تائید روح القدس کے بارے میں بعینہ وہ الفاظ استعمال کئے گئے جو قرآن کریم میں حضرت عیسی کی نسبت استعمال کئے گئے ہیں اور یہ تسلیم کیا گیا ہے کہ اس مقام
میں ان الفاظ کے یہی معنے ہوں کہ روح القدس دائمی طور پر حضرت عیسی کو دیا گیا تھا اور ایک طرفۃ العین ان سے جدا نہیں ہوتا تھا لہٰذا بوجہ اتحاد الفاظ اس جگہ بھی وہی معنے ہونے چاہیئے ۔
النجم : ۲ تا ۸
اولد
آئینہ کمالات اسلام
۱۰۳ هاجهم وجبرائیل معک یعنی اے حسان کفار کی بدگوئی کا بد گوئی کے ساتھ جواب
علماء اسلام کا یہ عقیدہ کہ حضرت عیسی کے ساتھ روح القدس ہر دم اور ہر وقت رہتا تھا
دے اور جبرائیل تیرے ساتھ ہے۔
گھاگھا۔
اب ان احادیث سے ثابت ہوا کہ حضرت جبرائیل حستان کے ساتھ رہتے تھے اور
ہر دم اُن کے رفیق تھے اور ایسا ہی یہ آیت کریمہ بھی کہ أَيَّدَهُمْ بِرُوحِ مِنْهُ صاف
اور کھلے گھلے طور پر بتلا رہی ہے کہ روح القدس مومنوں کے ساتھ رہتا تھا۔ کیونکہ اسی قسم کی
آیت جو حضرت عیسی کے حق میں آئی ہے یعنی وَاَيَّدُ نُهُ بِرُوحِ الْقُدُسِ کے اس کی تفسیر میں
تمام مفسرین اس بات پر متفق ہیں کہ روح القدس ہر وقت قرین اور رفیق حضرت عیسی کا
تھا اور ایک دم بھی اُن سے جدا نہیں ہوتا تھا دیکھو تفسیر حسینی تفسیر مظہری تفسیر عزیزی معالم
ابن کثیر وغیرہ اور مولوی صدیق حسن فتح البیان میں اس آیت کی تفسیر میں یہ عبارت
لکھتے ہیں و کان جبرائيل يسير مع عيسى حيث سار فلم يفارقه
اُن میں پھیل گئے تھے نہایت شدید اعتقاد سے ان باتوں کو مانتے تھے کہ جس وقت کثرت
سے ستارے یعنی شہب گرتے ہیں تو کوئی بڑا عظیم الشان انسان پیدا ہوتا ہے خاص کر ان
کے کا ہن جو ارواح خبیثہ سے کچھ تعلق پیدا کر لیتے تھے اور اخبار غیبیہ بتلایا کرتے تھے اُن کا
تو گویا پختہ اور یقینی عقیدہ تھا کہ کثرت شہب یعنی تاروں کا معمولی اندازہ سے بہت زیادہ
ٹوٹنا اس بات پر دلالت کرتا ہے کہ کوئی نبی دنیا میں پیدا ہونے والا ہے اور ایسا اتفاق ہوا
کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت کے وقت حد سے زیادہ سقوط شہب ہوا جیسا کہ
سورۃ الجن میں خدا تعالیٰ نے اس واقعہ کی شہادت دی ہے اور حکایتا عن الجنّات فرمایا ہے۔
وَ أَنَّا لَمَسْنَا السَّمَاءَ فَوَجَدْتُهَا مُلِئَتْ حَرَسًا شَدِيدًا وَشُهُبًا
وَأَنَّا كُنَّا نَقْعُدُ مِنْهَا مَقَاعِدَ لِلسَّمْعِ فَمَنْ يَسْتَمِعِ الْآنَ يَجِدْ لَهُ
ا المجادلة : ٢٣ البقرة : ٨٨
۔
حتى صعد به إلى السَّماءِ ۔ یعنی جبرائیل ہمیشہ حضرت مسیح علیہ السلام کے ساتھ ہی رہتا ﴿۱۰۵
تھا ایک طرفہ العین بھی اُن سے جدا نہیں ہوتا تھا یہاں تک کہ ان کے ساتھ ہی آسمان پر گیا۔
اس جگہ دو باتیں نہایت قابل افسوس ناظرین کی توجہ کے لائق ہیں ۔
(۱) اول یہ کہ ان مولویوں کا تو یہ اعتقاد تھا کہ جبرائیل وحی لے کر آسمان سے
نبیوں پر وقتا فوقتا نازل ہوتا تھا اور تبلیغ وحی کر کے پھر بلا توقف آسمان پر چلا جاتا تھا ۔
اب مخالف اس عقیدہ کے حضرت عیسیٰ کی نسبت ایک نیا عقیدہ تراشا گیا اور وہ یہ کہ
حضرت عیسی کی وحی کے لئے جبرائیل آسمان پر نہیں جاتا تھا بلکہ وحی خود بخود آسمان سے
گر پڑتی تھی اور جبرائیل ایک طرفۃ العین کے لئے بھی حضرت عیسیٰ سے جدا نہیں ہوتا تھا
اُسی دن آسمان کا منہ جبرائیل نے بھی دیکھا جب حضرت عیسی آسمان پر تشریف لے گئے
به
شِهَابًا رَصَدًا الى سورة الجن الجزو نمبر ۲۹ ۔ یعنی ہم نے آسمان کو ٹولا تو اُس کو
چوکیداروں سے یعنی فرشتوں سے اور شعلوں سے بھرا ہوا پایا اور ہم پہلے اس سے امور
غیبیہ کے سننے کے لئے آسمان میں گھات میں بیٹھا کرتے تھے اور اب جب ہم سننا چاہتے
ہیں تو گھات میں ایک شعلے کو پاتے ہیں جو ہم پر گرتا ہے ۔ ان آیات کی تائید میں کثرت
سے احادیث پائی جاتی ہیں ۔ بخاری مسلم ابوداؤ د تر مذی ابن ماجہ وغیرہ سب اس قسم کی
حدیثیں اپنی تالیفات میں لائے ہیں کہ شہب کا گرنا شیاطین کے رد کرنے کے لئے ہوتا
ہے اور امام احمد ابن عباس سے روایت کرتے ہیں کہ شہب جاہلیت کے زمانہ میں بھی
گرتے تھے لیکن ان کی کثرت اور غلظت بعثت کے وقت میں ہوئی چنانچہ تفسیر ابن کثیر
میں لکھا ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے وقت جب کثرت سے شہب گرے تو
اہل طائف بہت ہی ڈر گئے اور کہنے لگے کہ شاید آسمان کے لوگوں میں تہلکہ پڑ گیا
الجن : ١٠٩
کہ یہ اعلی درجہ کی فضیلت حضرت عیسی ک دی گئی ہے اور کوئی نبی اس میں شریک نہیں یہاں تک کہ ہمارے نبی صلعم بھی اس فضیلت سے نعوذ باللہ محروم ہیں۔
کثرت سے گرے تھے۔
حال کے مولویوں کا یہ عقیدہ ہے کہ حضرت عیسی کے ساتھ تیس برس تک برابر دن رات جبرائیل رہا بھی اس عرصہ میں اُن سے جدا نہیں ہوا اور کہتے
ہیں
آنحضرت
۱۰۶) ورنہ پہلے اس سے تینتیس برس تک برابر دن رات زمین پر رہے اور ایک دم کے لئے
بھی حضرت عیسیٰ سے جدا نہیں ہوئے اور برابر تینتیس برس تک اپنا وہ آسمانی مکان جو
ہزار کوس کے طول و عرض سے کچھ کم نہیں ویران سُنسان چھوڑ دیا حالانکہ احادیث صحیحہ
سے ثابت ہے کہ ایک دم کے لئے بھی آسمان بقدر بالشت بھی فرشتوں سے خالی نہیں
رہتا ۔ اور تینتیس برس تک جو حضرت عیسیٰ کو وحی پہنچاتے رہے اس کی طر ز بھی سب
انبیاء سے نرالی نکلی کیونکہ بخاری نے اپنی صحیح میں اور ایسا ہی ابوداؤد اور ترمذی اور
ابن ماجہ نے اور ایسا ہی مسلم نے بھی اس پر اتفاق کیا ہے کہ نزول جبرائیل کا وحی
کے ساتھ انبیاء پر وقتاً فوقتاً آسمان سے ہوتا ہے ( یعنی وہ تجلی جس کی ہم تصریح کر
آئے ہیں ) اور اس کی تائید میں ابن جریر اور ابن کثیر نے یہ حدیث بھی لکھی ہے ۔
عن النواس بن سمعان رضى الله تعالى عنه قال قال رسول الله
عرب کے کاہنوں کے دلوں میں بھی بسا ہوا تھا کہ شہب جب کثرت سے ٹوٹتے ہیں تو کوئی نبی پیدا
ہوتا ہے اور اُن کا یہ ذاتی تجربہ تھا کہ شہب کی کثرت تساقط کے بعد اُن کو شیطانی خبریں کم ملتی ہیں ۔
بقیه حاشيه
۔
حال کے علماء کا یہ عقیدہ ہے کہ مسیح کی وحی کی طرز تمام انبیاء کی وحی سے نرالی ہے
تب ایک نے اُن میں سے کہا کہ ستاروں کی قرار گاہوں کو دیکھو اگر وہ اپنے محل اور موقعہ سے مل
گئے ہیں تو آسمان کے لوگوں پر کوئی تباہی آئی ورنہ یہ نشان جو آسمان پر ظاہر ہوا ہے ابن ابی کبشہ
کی وجہ سے ہے ( وہ لوگ شرارت کے طور پر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو ابن ابی کبشہ کہتے
تھے ) غرض عرب کے لوگوں کے دلوں میں یہ بات جمی ہوئی تھی کہ جب کوئی نبی دنیا میں آتا ہے
یا کوئی اور عظیم الشان آدمی پیدا ہوتا ہے تو کثرت سے تارے ٹوٹتے ہیں۔ اسی وجہ سے
بمناسبت خیالات عرب کے شہب کے گرنے کی خدائے تعالیٰ نے قسم کھائی جس کا مدعا یہ ہے
کہ تم لوگ خود تسلیم کرتے ہو اور تمہارے کا ہن اس بات کو مانتے ہیں کہ جب کثرت سے
شہب گرتے ہیں تو کوئی نبی یا ملہم من اللہ پیدا ہوتا ہے تو پھر انکار کی کیا وجہ ہے۔ چونکہ شہب کا
کثرت سے گرنا عرب کے کاہنوں کی نظر میں اس بات کے ثبوت کے لئے ایک بدیہی امر تھا