سورۃ 20: طه

قرآن کریم, حصہ 3

قرآن کریم، سورۃ 20، آیت 41 (عام شمار 20:40)

إِذۡ تَمۡشِيٓ أُخۡتُكَ فَتَقُولُ هَلۡ أَدُلُّكُمۡ عَلَىٰ مَن يَكۡفُلُهُۥۖ فَرَجَعۡنَٰكَ إِلَىٰٓ أُمِّكَ كَيۡ تَقَرَّ عَيۡنُهَا وَلَا تَحۡزَنَۚ وَقَتَلۡتَ نَفۡسٗا فَنَجَّيۡنَٰكَ مِنَ ٱلۡغَمِّ وَفَتَنَّـٰكَ فُتُونٗاۚ فَلَبِثۡتَ سِنِينَ فِيٓ أَهۡلِ مَدۡيَنَ ثُمَّ جِئۡتَ عَلَىٰ قَدَرٖ يَٰمُوسَىٰ

(تصور کر کہ) جب تیری بہن چل رہی تھی پس کہتی جا رہی تھی کیا میں تمہیں بتاؤں کہ کون ہے جو اس بچے کی پرورش کر سکے گا؟ پھر ہم نے تجھے تیری ماں کی طرف لوٹا دیا تاکہ اس کی آنکھ ٹھنڈی ہو اور وہ غم نہ کرے۔ نیز تُو نے ایک جان کو قتل کیا تو ہم نے تجھے غم سے نجات بخشی اور طرح طرح کی آزمائشوں میں ڈالا۔ پھر تو اہلِ مدین میں چند سال رہا۔ پھر اے موسیٰ! تُو (نبوت کے لئے) ایک موزوں عمر کو پہنچ گیا۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 20، آیت 42 (عام شمار 20:41)

وَٱصۡطَنَعۡتُكَ لِنَفۡسِي

اور میں نے تجھے اپنے لئے چن لیا۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 20، آیت 43 (عام شمار 20:42)

ٱذۡهَبۡ أَنتَ وَأَخُوكَ بِـَٔايَٰتِي وَلَا تَنِيَا فِي ذِكۡرِي

تُو اور تیرا بھائی میرے نشانات کے ساتھ جاؤ اور میرے ذکر میں سستی نہ دکھانا۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 20، آیت 44 (عام شمار 20:43)

ٱذۡهَبَآ إِلَىٰ فِرۡعَوۡنَ إِنَّهُۥ طَغَىٰ

تم دونوں فرعون کی طرف جاؤ۔ یقیناً اس نے سرکشی کی ہے۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 20، آیت 45 (عام شمار 20:44)

فَقُولَا لَهُۥ قَوۡلٗا لَّيِّنٗا لَّعَلَّهُۥ يَتَذَكَّرُ أَوۡ يَخۡشَىٰ

پس اس سے نرم بات کہو۔ ہو سکتا ہے وہ نصیحت پکڑے یا ڈر جائے۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 20، آیت 46 (عام شمار 20:45)

قَالَا رَبَّنَآ إِنَّنَا نَخَافُ أَن يَفۡرُطَ عَلَيۡنَآ أَوۡ أَن يَطۡغَىٰ

ان دونوں نے کہا اے ہمارے ربّ! یقیناً ہم ڈرتے ہیں کہ کہیں وہ ہم پر زیادتی کرے یا سرکشی کرے۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 20، آیت 47 (عام شمار 20:46)

قَالَ لَا تَخَافَآۖ إِنَّنِي مَعَكُمَآ أَسۡمَعُ وَأَرَىٰ

اس نے کہا کہ تم ڈرو نہیں۔ یقیناً میں تم دونوں کے ساتھ ہوں۔ سنتا ہوں اور دیکھتا ہوں۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 20، آیت 48 (عام شمار 20:47)

فَأۡتِيَاهُ فَقُولَآ إِنَّا رَسُولَا رَبِّكَ فَأَرۡسِلۡ مَعَنَا بَنِيٓ إِسۡرَـٰٓءِيلَ وَلَا تُعَذِّبۡهُمۡۖ قَدۡ جِئۡنَٰكَ بِـَٔايَةٖ مِّن رَّبِّكَۖ وَٱلسَّلَٰمُ عَلَىٰ مَنِ ٱتَّبَعَ ٱلۡهُدَىٰٓ

پس تم دونوں اس کے پاس جاؤ اور اسے کہو کہ ہم تیرے ربّ کے دو ایلچی ہیں۔ پس ہمارے ساتھ تُو بنی اسرائیل کو بھیج دے اور انہیں عذاب نہ دے۔ یقیناً ہم تیرے ربّ کی طرف سے ایک بہت بڑا نشان لے کر آئے ہیں اور جو بھی ہدایت کی پیروی کرے اس پر سلامتی ہو۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 20، آیت 49 (عام شمار 20:48)

إِنَّا قَدۡ أُوحِيَ إِلَيۡنَآ أَنَّ ٱلۡعَذَابَ عَلَىٰ مَن كَذَّبَ وَتَوَلَّىٰ

یقیناً ہماری طرف وحی کی گئی ہے کہ جو جھوٹ بولتا ہے اور الٹا پھِر جاتا ہے اس پر عذاب ہوگا۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 20، آیت 50 (عام شمار 20:49)

قَالَ فَمَن رَّبُّكُمَا يَٰمُوسَىٰ

اس نے کہا تم دونوں کا ربّ ہے کون؟ اے موسیٰ!

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 20، آیت 51 (عام شمار 20:50)

قَالَ رَبُّنَا ٱلَّذِيٓ أَعۡطَىٰ كُلَّ شَيۡءٍ خَلۡقَهُۥ ثُمَّ هَدَىٰ

اس نے کہا ہمارا ربّ وہ ہے جس نے ہر چیز کو اُس کی خِلقت عطا کی پھر ہدایت کی راہ پر ڈال دیا۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 20، آیت 52 (عام شمار 20:51)

قَالَ فَمَا بَالُ ٱلۡقُرُونِ ٱلۡأُولَىٰ

اس نے کہا پھر پہلی قوموں کا کیا حال ہوا؟

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 20، آیت 53 (عام شمار 20:52)

قَالَ عِلۡمُهَا عِندَ رَبِّي فِي كِتَٰبٖۖ لَّا يَضِلُّ رَبِّي وَلَا يَنسَى

اس نے جواب دیا کہ اُن کا علم میرے ربّ کے پاس ایک کتاب میں ہے۔ میرا ربّ نہ بھٹکتا ہے نہ بھولتاہے۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 20، آیت 54 (عام شمار 20:53)

ٱلَّذِي جَعَلَ لَكُمُ ٱلۡأَرۡضَ مَهۡدٗا وَسَلَكَ لَكُمۡ فِيهَا سُبُلٗا وَأَنزَلَ مِنَ ٱلسَّمَآءِ مَآءٗ فَأَخۡرَجۡنَا بِهِۦٓ أَزۡوَٰجٗا مِّن نَّبَاتٖ شَتَّىٰ

(وہ) جس نے تمہارے لئے زمین کو بچھونا بنایا اور تمہاری خاطر اس میں کئی راستے جاری کئے اور اس نے آسمان سے پانی اتارا۔ پھر ہم نے اس سے کئی ایک جوڑے نباتات کی مختلف قسموں سے پیدا کئے۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 20، آیت 55 (عام شمار 20:54)

كُلُواْ وَٱرۡعَوۡاْ أَنۡعَٰمَكُمۡۚ إِنَّ فِي ذَٰلِكَ لَأٓيَٰتٖ لِّأُوْلِي ٱلنُّهَىٰ

کھاؤ اور اپنے مویشیوں کو چراؤ۔ اس میں یقیناً صاحبِ عقل لوگوں کے لئے کئی بڑے نشانات ہیں۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 20، آیت 56 (عام شمار 20:55)

۞مِنۡهَا خَلَقۡنَٰكُمۡ وَفِيهَا نُعِيدُكُمۡ وَمِنۡهَا نُخۡرِجُكُمۡ تَارَةً أُخۡرَىٰ

اسی سے ہم نے تمہیں پیدا کیا ہے اور اسی میں ہم تمہیں لوٹادیں گے اور اسی سے تمہیں ہم دوسری مرتبہ نکالیں گے۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 20، آیت 57 (عام شمار 20:56)

وَلَقَدۡ أَرَيۡنَٰهُ ءَايَٰتِنَا كُلَّهَا فَكَذَّبَ وَأَبَىٰ

اور یقیناً ہم نے اُسے اپنے تمام نشانات دکھائے مگر اس نے جھٹلا دیا اور انکار کر دیا۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 20، آیت 58 (عام شمار 20:57)

قَالَ أَجِئۡتَنَا لِتُخۡرِجَنَا مِنۡ أَرۡضِنَا بِسِحۡرِكَ يَٰمُوسَىٰ

اُس نے کہا کیا تُو ہمارے پاس آیا ہے کہ ہمیں ہمارے وطن سے اپنے جادو کے ذریعہ باہر نکال دے، اے موسیٰ؟

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 20، آیت 59 (عام شمار 20:58)

فَلَنَأۡتِيَنَّكَ بِسِحۡرٖ مِّثۡلِهِۦ فَٱجۡعَلۡ بَيۡنَنَا وَبَيۡنَكَ مَوۡعِدٗا لَّا نُخۡلِفُهُۥ نَحۡنُ وَلَآ أَنتَ مَكَانٗا سُوٗى

پس ہم ضرور تیرے سامنے ایک ایسا ہی جادو لائیں گے۔ پس تُو اپنے اور ہمارے درمیان وعدے کا دن اور جگہ مقرر کر جس کی نہ ہم خلاف ورزی کریں گے نہ تُو۔ یہ (دونوں کے لئے) برابر کا مقام ہو۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 20، آیت 60 (عام شمار 20:59)

قَالَ مَوۡعِدُكُمۡ يَوۡمُ ٱلزِّينَةِ وَأَن يُحۡشَرَ ٱلنَّاسُ ضُحٗى

اس نے کہا تمہارے لئے مقررہ دن تہوار کا دن ہے اور یوں ہو کہ لوگوں کو کچھ دن چڑھے اکٹھا کیاجائے۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

·

آج 10 میں سے 10 باقی