سورۃ 20: طه
قرآن کریم, حصہ 4
قرآن کریم، سورۃ 20، آیت 61 (عام شمار 20:60)
پس فرعون منہ موڑ کر چلا گیا پھر اُس نے اپنا منصوبہ مکمل کیا پھر دوبارہ آیا۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 20، آیت 62 (عام شمار 20:61)
موسیٰ نے ان سے کہا وائے افسوس تم پر! اللہ پر جھوٹ نہ گھڑو ورنہ وہ تمہیں عذاب سے تہس نہس کر دے گا۔ اور یقیناً وہ نامراد ہو جاتا ہے جو افترا کرتا ہے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 20، آیت 63 (عام شمار 20:62)
پس وہ اپنے معاملہ میں ایک دوسرے سے جھگڑتے رہے اور چھپ چھپ کر پوشیدہ مشورے کرتے رہے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 20، آیت 64 (عام شمار 20:63)
انہوں نے کہا یقیناً یہ دونوں تو محض جادوگر ہیں جو چاہتے ہیں کہ تمہیں اپنے جادو کے ذریعہ تمہارے وطن سے نکال دیں اور تمہارے مثالی طور طریق کو نابود کر دیں۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 20، آیت 65 (عام شمار 20:64)
پس اپنی تدبیروں کو مجتمع کر لو پھر صف بہ صف چلے آؤ اور یقیناً آج وہی کامیاب ہو گا جو بالا ہوگا۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 20، آیت 66 (عام شمار 20:65)
انہوں نے کہا اے موسیٰ! کیا تُو ڈالے گا یا پھر ہم پہلے ہوں جو (اپنا جادو) ڈالیں۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 20، آیت 67 (عام شمار 20:66)
اس نے کہا بلکہ تم ہی ڈالو۔ پس اچانک ان کے جادو کی وجہ سے اسے خیال دلایا گیا کہ ان کی رسیاں اور ان کی سونٹیاں دوڑ رہی ہیں۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 20، آیت 68 (عام شمار 20:67)
تو موسیٰ نے اپنے جی میں خوف محسوس کیا۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 20، آیت 69 (عام شمار 20:68)
ہم نے کہا مت ڈر۔ یقیناً تو ہی غالب آنے والا ہے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 20، آیت 70 (عام شمار 20:69)
اور جو تیرے داہنے ہاتھ میں ہے اسے پھینک دے جو کچھ انہوں نے بنایا یہ اسے نگل جائے گا۔ انہوں نے جو بنایا ہے وہ محض ایک جادوگر کا شعبدہ ہے اور جادوگر جس جہت سے بھی آئے کامیاب نہیں ہوا کرتا۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 20، آیت 71 (عام شمار 20:70)
پس تمام جادوگر سجدے کی حالت میں گرا دیئے گئے۔ انہوں نے کہا ہم ہارون اور موسیٰ کے ربّ پر ایمان لے آئے ہیں۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 20، آیت 72 (عام شمار 20:71)
اس نے کہا کیا تم اس پر ایمان لے آئے پیشتر اس کے کہ میں تمہیں اجازت دیتا؟ یقیناً یہ تمہارا ہی سردار ہے جس نے تمہیں جادو سکھایا ہے۔ پس لازماً میں تمہارے ہاتھ اور تمہارے پاؤں مخالف سمتوں سے کاٹ دوں گا اور ضرور تمہیں کھجور کے تنوں پر سُولی چڑھاؤں گا اور تم یقیناً جان لو گے کہ ہم میں سے کون عذاب دینے میں زیادہ سخت اور باقی رہنے والا ہے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 20، آیت 73 (عام شمار 20:72)
انہوں نے کہا ہم ہرگز تجھے ان روشن نشانات پر ترجیح نہیں دیں گے جو ہم تک پہنچے ہیں اور نہ ہی اس پر (ترجیح دیں گے) جس نے ہمیں پیدا کیا۔ پس کر گزر جو تُو کرنے والا ہے۔ تُو محض اس دنیا کی زندگی کا فیصلہ کرسکتا ہے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 20، آیت 74 (عام شمار 20:73)
یقیناً ہم اپنے ربّ پر ایمان لے آئے ہیں تاکہ وہ ہمیں ہماری خطائیں اور ہمارے جادو کے کام جن پر تو نے ہمیں مجبور کیا تھا بخش دے اور اللہ بہتر اور سب سے بڑھ کر باقی رہنے والا ہے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 20، آیت 75 (عام شمار 20:74)
یقیناً وہ جو اپنے ربّ کے حضور مجرم کے طور پر آئے گا تو لازماً اس کے لئے جہنم ہے۔ نہ وہ اس میں مرے گا اور نہ زندہ رہے گا۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 20، آیت 76 (عام شمار 20:75)
اور جو مومن ہوتے ہوئے اس کے پاس آئے گا اس حال میں کہ وہ نیک اعمال بجا لایا ہو تو یہی وہ لوگ ہیں جن کے لئے بہت بلند درجات ہیں۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 20، آیت 77 (عام شمار 20:76)
(وہ) ہمیشگی کی جنتیں ہیں جن کے دامن میں نہریں بہہ رہی ہوں گی۔ وہ ان میں ہمیشہ رہنے والے ہوں گے۔ اور یہ جزا ہے اس کی جس نے پاکیزگی اختیار کی۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 20، آیت 78 (عام شمار 20:77)
اور یقیناً ہم نے موسیٰ کی طرف وحی کی تھی کہ میرے بندوں کو رات کے وقت لے چل اور ان کے لئے سمندر میں ایسی راہ اختیار کر جو خشک ہو۔ نہ تجھے پکڑے جانے کا خوف ہوگا اور نہ تُو ڈرے گا۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 20، آیت 79 (عام شمار 20:78)
پس فرعون نے اپنی فوجوں کے ساتھ ان کا پیچھا کیا تو سمندر میں سے اس چیز نے انہیں ڈھانپ لیا جس نے اُنہیں ڈھانپ لیا۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 20، آیت 80 (عام شمار 20:79)
اور فرعون نے اپنی قوم کو گمراہ کردیا اور ہدایت نہ دی۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad