سورۃ 23: المؤمنون

قرآن کریم, حصہ 4

قرآن کریم، سورۃ 23، آیت 61 (عام شمار 23:60)

وَٱلَّذِينَ يُؤۡتُونَ مَآ ءَاتَواْ وَّقُلُوبُهُمۡ وَجِلَةٌ أَنَّهُمۡ إِلَىٰ رَبِّهِمۡ رَٰجِعُونَ

اور وہ لوگ کہ جو بھی وہ دیتے ہیں اس حال میں دیتے ہیں کہ ان کے دل (اس خیال سے) ڈرتے رہتے ہیں کہ وہ یقیناً اپنے ربّ کے پاس لوٹ کر جانے والے ہیں۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 23، آیت 62 (عام شمار 23:61)

أُوْلَـٰٓئِكَ يُسَٰرِعُونَ فِي ٱلۡخَيۡرَٰتِ وَهُمۡ لَهَا سَٰبِقُونَ

یہی وہ لوگ ہیں جو بھلائیوں میں تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں اور وہ اُن میں سبقت لے جانے والے ہیں۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 23، آیت 63 (عام شمار 23:62)

وَلَا نُكَلِّفُ نَفۡسًا إِلَّا وُسۡعَهَاۚ وَلَدَيۡنَا كِتَٰبٞ يَنطِقُ بِٱلۡحَقِّ وَهُمۡ لَا يُظۡلَمُونَ

اور ہم کسی جان کو پابند نہیں کرتے مگر اُس کی استطاعت کے مطابق اور ہمارے پاس ایک کتاب ہے جو سچ بولتی ہے اور وہ ظلم نہیں کئے جائیں گے۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 23، آیت 64 (عام شمار 23:63)

بَلۡ قُلُوبُهُمۡ فِي غَمۡرَةٖ مِّنۡ هَٰذَا وَلَهُمۡ أَعۡمَٰلٞ مِّن دُونِ ذَٰلِكَ هُمۡ لَهَا عَٰمِلُونَ

حقیقت یہ ہے کہ ان کے دل اس سے بے خبر ہیں اور اس کے علاوہ بھی ان کے ایسے اعمال ہیں جو وہ کیا کرتے ہیں۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 23، آیت 65 (عام شمار 23:64)

حَتَّىٰٓ إِذَآ أَخَذۡنَا مُتۡرَفِيهِم بِٱلۡعَذَابِ إِذَا هُمۡ يَجۡـَٔرُونَ

یہاں تک کہ جب ہم ان کے خوشحال لوگوں کو عذاب کے ذریعہ پکڑ لیتے ہیں تو اچانک وہ چیخنے چلانے لگتے ہیں۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 23، آیت 66 (عام شمار 23:65)

لَا تَجۡـَٔرُواْ ٱلۡيَوۡمَۖ إِنَّكُم مِّنَّا لَا تُنصَرُونَ

آج کے دن نہ چلاؤ۔ ہرگز تم ہماری طرف سے کوئی مدد نہیں دیئے جاؤ گے۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 23، آیت 67 (عام شمار 23:66)

قَدۡ كَانَتۡ ءَايَٰتِي تُتۡلَىٰ عَلَيۡكُمۡ فَكُنتُمۡ عَلَىٰٓ أَعۡقَٰبِكُمۡ تَنكِصُونَ

تم پر میری آیات تلاوت کی جاتی تھیں پھر بھی تم اپنی ایڑیوں کے بل پھر جاتے تھے۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 23، آیت 68 (عام شمار 23:67)

مُسۡتَكۡبِرِينَ بِهِۦ سَٰمِرٗا تَهۡجُرُونَ

(اس پر) استکبار کرتے ہوئے، اس کے متعلق راتوں کو مجلسیں لگاتے ہوئے بے ہودہ باتیں کرتے تھے۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 23، آیت 69 (عام شمار 23:68)

أَفَلَمۡ يَدَّبَّرُواْ ٱلۡقَوۡلَ أَمۡ جَآءَهُم مَّا لَمۡ يَأۡتِ ءَابَآءَهُمُ ٱلۡأَوَّلِينَ

پس کیا انہوں نے اس بات پر غور نہیں کیا یا اُن تک کوئی ایسی بات پہنچی ہے جو اُن کے گزشتہ آباءو اجداد تک نہیں پہنچی تھی۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 23، آیت 70 (عام شمار 23:69)

أَمۡ لَمۡ يَعۡرِفُواْ رَسُولَهُمۡ فَهُمۡ لَهُۥ مُنكِرُونَ

یا کیا انہوں نے اپنے رسول کو پہچانا نہیں پس وہ اس کے منکر ہوگئے ہیں۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 23، آیت 71 (عام شمار 23:70)

أَمۡ يَقُولُونَ بِهِۦ جِنَّةُۢۚ بَلۡ جَآءَهُم بِٱلۡحَقِّ وَأَكۡثَرُهُمۡ لِلۡحَقِّ كَٰرِهُونَ

یا وہ کہتے ہیں کہ اسے جنون ہو گیا ہے؟ نہیں! بلکہ وہ ان کے پاس حق لے کر آیا ہے جبکہ ان میں سے اکثر حق کو ناپسند کرنے والے ہیں۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 23، آیت 72 (عام شمار 23:71)

وَلَوِ ٱتَّبَعَ ٱلۡحَقُّ أَهۡوَآءَهُمۡ لَفَسَدَتِ ٱلسَّمَٰوَٰتُ وَٱلۡأَرۡضُ وَمَن فِيهِنَّۚ بَلۡ أَتَيۡنَٰهُم بِذِكۡرِهِمۡ فَهُمۡ عَن ذِكۡرِهِم مُّعۡرِضُونَ

اور اگر حق ان کی خواہشات کی پیروی کرتا تو ضرور سب آسمان اور زمین بگڑ جاتے اور وہ بھی جو اُن میں ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ ہم انہی کا ذکر ان کے پاس لائے ہیں اور وہ اپنے ہی ذکر سے منہ پھیر رہے ہیں۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 23، آیت 73 (عام شمار 23:72)

أَمۡ تَسۡـَٔلُهُمۡ خَرۡجٗا فَخَرَاجُ رَبِّكَ خَيۡرٞۖ وَهُوَ خَيۡرُ ٱلرَّـٰزِقِينَ

کیا تو ان سے کوئی اُجرت طلب کرتا ہے؟ پس (وہ یاد رکھیں کہ) تیرے ربّ کی عطا بہت بہتر ہے اور وہ رزق دینے والوں میں سب سے بہتر ہے۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 23، آیت 74 (عام شمار 23:73)

وَإِنَّكَ لَتَدۡعُوهُمۡ إِلَىٰ صِرَٰطٖ مُّسۡتَقِيمٖ

اور یقیناً تو انہیں سیدھے راستے کی طرف بُلا رہا ہے۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 23، آیت 75 (عام شمار 23:74)

وَإِنَّ ٱلَّذِينَ لَا يُؤۡمِنُونَ بِٱلۡأٓخِرَةِ عَنِ ٱلصِّرَٰطِ لَنَٰكِبُونَ

اور یقیناً وہ لوگ جو آخرت پر ایمان نہیں لاتے سیدھے رستے سے بہک جانے والے ہیں۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 23، آیت 76 (عام شمار 23:75)

۞وَلَوۡ رَحِمۡنَٰهُمۡ وَكَشَفۡنَا مَا بِهِم مِّن ضُرّٖ لَّلَجُّواْ فِي طُغۡيَٰنِهِمۡ يَعۡمَهُونَ

اور اگر ہم ان پر رحم کرتے اور جو تکلیف انہیں ہے وہ دور کر دیتے تو وہ ضرور اپنی سرکشی میں بھٹکنے لگتے۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 23، آیت 77 (عام شمار 23:76)

وَلَقَدۡ أَخَذۡنَٰهُم بِٱلۡعَذَابِ فَمَا ٱسۡتَكَانُواْ لِرَبِّهِمۡ وَمَا يَتَضَرَّعُونَ

اور یقیناً ہم نے انہیں عذاب کے ذریعہ پکڑ لیا۔ پس نہ انہوں نے اپنے ربّ کے حضور عاجزی اختیار کی اور نہ وہ گریہ و زاری کرتے تھے۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 23، آیت 78 (عام شمار 23:77)

حَتَّىٰٓ إِذَا فَتَحۡنَا عَلَيۡهِم بَابٗا ذَا عَذَابٖ شَدِيدٍ إِذَا هُمۡ فِيهِ مُبۡلِسُونَ

یہاں تک کہ جب ہم نے سخت عذاب کا دَر اُن پر کھول دیا تو اچانک وہ اس میں کلیۃً مایوس ہوگئے۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 23، آیت 79 (عام شمار 23:78)

وَهُوَ ٱلَّذِيٓ أَنشَأَ لَكُمُ ٱلسَّمۡعَ وَٱلۡأَبۡصَٰرَ وَٱلۡأَفۡـِٔدَةَۚ قَلِيلٗا مَّا تَشۡكُرُونَ

اور وہی ہے جس نے تمہارے لئے کان اور آنکھیں اور دل پیدا کئے۔ بہت تھوڑا ہے جو تم شکر کرتے ہو۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 23، آیت 80 (عام شمار 23:79)

وَهُوَ ٱلَّذِي ذَرَأَكُمۡ فِي ٱلۡأَرۡضِ وَإِلَيۡهِ تُحۡشَرُونَ

اور وہی ہے جس نے زمین میں تمہاری تخم ریزی کی اور اسی کی طرف تم اکٹھے کئے جاؤگے۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

·

آج 10 میں سے 10 باقی