سورۃ 26: الشعراء
قرآن کریم, حصہ 10
قرآن کریم، سورۃ 26، آیت 181 (عام شمار 26:180)
اور میں اس پر تم سے کوئی اجر نہیں مانگتا۔ میرا اجر تو محض تمام جہانوں کے ربّ پر ہے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 26، آیت 182 (عام شمار 26:181)
پورا پورا ماپ تولو اور ان میں سے نہ بنو جو کم کرکے دیتے ہیں۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 26، آیت 183 (عام شمار 26:182)
اور سیدھی ڈنڈی سے تولا کرو۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 26، آیت 184 (عام شمار 26:183)
اور لوگوں کے مال ان کو کم کر کے نہ دیا کرو اور زمین میں فسادی بن کر بدامنی نہ پھیلاتے پھرو۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 26، آیت 185 (عام شمار 26:184)
اور اس سے ڈرو جس نے تمہیں پیدا کیا اور پہلی خَلقت کو بھی۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 26، آیت 186 (عام شمار 26:185)
انہوں نے کہا یقیناً تُو اُن میں سے ہے جو جادو سے مختل کردیئے جاتے ہیں۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 26، آیت 187 (عام شمار 26:186)
اور تُو ہماری طرح کے ایک بشر کے سوا اور کچھ نہیں اور ہم تجھے ضرور جھوٹوں میں سے گمان کرتے ہیں۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 26، آیت 188 (عام شمار 26:187)
پس تُوہم پر آسمان سے کچھ ٹکڑے گرا اگر تو سچوں میں سے ہے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 26، آیت 189 (عام شمار 26:188)
اس نے کہا میرا ربّ اُسے خوب جانتا ہے جو تم کرتے ہو۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 26، آیت 190 (عام شمار 26:189)
پس انہوں نے اُسے جھٹلا دیا اور ان کو ایک سایہ کردینے والے مہلک بادل کے دن کے عذاب نے آپکڑا۔ یقیناً وہ ایک بہت بڑے دن کا عذاب تھا۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 26، آیت 191 (عام شمار 26:190)
یقیناً اس میں ایک بڑا نشان تھا اور ان میں سے اکثر ایمان لانے والے نہیں تھے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 26، آیت 192 (عام شمار 26:191)
اور یقیناً تیرا ربّ ہی ہے جو کامل غلبہ والا (اور) بار بار رحم کرنے والا ہے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 26، آیت 193 (عام شمار 26:192)
اور یقیناً یہ تمام جہانوں کے ربّ کی طرف سے اتارا ہوا (کلام) ہے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 26، آیت 194 (عام شمار 26:193)
جسے روح الامین لے کر اُترا ہے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 26، آیت 195 (عام شمار 26:194)
تیرے دل پر تا کہ تو ڈرانے والوں میں سے ہوجائے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 26، آیت 196 (عام شمار 26:195)
کھلی کھلی عربی زبان میں (ہے)۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 26، آیت 197 (عام شمار 26:196)
اور یقیناً یہ پہلوں کے صحیفوں میں (مذکور) تھا۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 26، آیت 198 (عام شمار 26:197)
کیا ان کے لئے یہ بات ایک بڑا نشان نہیں ہے کہ علماءِ بنی اسرائیل اس کوجانتے ہیں؟
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 26، آیت 199 (عام شمار 26:198)
اور اگر ہم اِسے اعجمیوں (یعنی غیرفصیح لوگوں) میں سے کسی پر اُتارتے
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 26، آیت 200 (عام شمار 26:199)
اور وہ انہیں اُسے پڑھ کر سناتا تو ہرگز یہ اُس پر ایمان لانے والے نہ ہوتے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad