سورۃ 26: الشعراء

قرآن کریم, حصہ 9

قرآن کریم، سورۃ 26، آیت 161 (عام شمار 26:160)

كَذَّبَتۡ قَوۡمُ لُوطٍ ٱلۡمُرۡسَلِينَ

لوط کی قوم نے بھی پیغمبروں کو جھٹلا دیا تھا۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 26، آیت 162 (عام شمار 26:161)

إِذۡ قَالَ لَهُمۡ أَخُوهُمۡ لُوطٌ أَلَا تَتَّقُونَ

جب ان سے ان کے بھائی لوط نے کہا کیا تم تقویٰ اختیار نہیں کرو گے؟

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 26، آیت 163 (عام شمار 26:162)

إِنِّي لَكُمۡ رَسُولٌ أَمِينٞ

یقیناً میں تمہارے لئے ایک امانت دار پیغمبر ہوں۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 26، آیت 164 (عام شمار 26:163)

فَٱتَّقُواْ ٱللَّهَ وَأَطِيعُونِ

پس اللہ کا تقویٰ اختیار کرو اور میری اطاعت کرو۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 26، آیت 165 (عام شمار 26:164)

وَمَآ أَسۡـَٔلُكُمۡ عَلَيۡهِ مِنۡ أَجۡرٍۖ إِنۡ أَجۡرِيَ إِلَّا عَلَىٰ رَبِّ ٱلۡعَٰلَمِينَ

اور میں اس پر تم سے کوئی اجر نہیں مانگتا۔ میرا اجر تو محض تمام جہانوں کے ربّ پر ہے۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 26، آیت 166 (عام شمار 26:165)

أَتَأۡتُونَ ٱلذُّكۡرَانَ مِنَ ٱلۡعَٰلَمِينَ

کیا تم دنیا بھر میں مَردوں ہی کے پاس آتے ہو؟

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 26، آیت 167 (عام شمار 26:166)

وَتَذَرُونَ مَا خَلَقَ لَكُمۡ رَبُّكُم مِّنۡ أَزۡوَٰجِكُمۚ بَلۡ أَنتُمۡ قَوۡمٌ عَادُونَ

اور اسے چھوڑ دیتے ہو جو تمہارے ربّ نے تمہارے لئے تمہارے ساتھی پیدا کئے ہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ تم حد سے تجاوز کرنے والے لوگ ہو۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 26، آیت 168 (عام شمار 26:167)

قَالُواْ لَئِن لَّمۡ تَنتَهِ يَٰلُوطُ لَتَكُونَنَّ مِنَ ٱلۡمُخۡرَجِينَ

انہوں نے کہا اے لوط! اگر تُو باز نہ آیا تو یقیناً تُو (اس بستی سے) نکالے جانے والوں میں سے ہوجائے گا۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 26، آیت 169 (عام شمار 26:168)

قَالَ إِنِّي لِعَمَلِكُم مِّنَ ٱلۡقَالِينَ

اس نے کہا یقیناً میں تمہارے کردار سے سخت بیزار ہوں۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 26، آیت 170 (عام شمار 26:169)

رَبِّ نَجِّنِي وَأَهۡلِي مِمَّا يَعۡمَلُونَ

اے میرے ربّ! مجھے اور میرے اہل کو اُس سے نجات بخش جو وہ کرتے ہیں۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 26، آیت 171 (عام شمار 26:170)

فَنَجَّيۡنَٰهُ وَأَهۡلَهُۥٓ أَجۡمَعِينَ

پس ہم نے اُسے اور اس کے اہل سب کو نجات عطا کی۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 26، آیت 172 (عام شمار 26:171)

إِلَّا عَجُوزٗا فِي ٱلۡغَٰبِرِينَ

سوائے ایک بڑھیا کے جو پیچھے رہنے والوں میں تھی۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 26، آیت 173 (عام شمار 26:172)

ثُمَّ دَمَّرۡنَا ٱلۡأٓخَرِينَ

پھر ہم نے دوسروں کو ہلاک کر دیا۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 26، آیت 174 (عام شمار 26:173)

وَأَمۡطَرۡنَا عَلَيۡهِم مَّطَرٗاۖ فَسَآءَ مَطَرُ ٱلۡمُنذَرِينَ

اور ان پر ہم نے ایک بارش برسائی۔ پس بہت بُری تھی ڈرائے جانے والوں کی بارش۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 26، آیت 175 (عام شمار 26:174)

إِنَّ فِي ذَٰلِكَ لَأٓيَةٗۖ وَمَا كَانَ أَكۡثَرُهُم مُّؤۡمِنِينَ

یقیناً اس میں ایک بڑا نشان تھا۔ اور ان میں سے اکثر ایمان لانے والے نہیں تھے۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 26، آیت 176 (عام شمار 26:175)

وَإِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ ٱلۡعَزِيزُ ٱلرَّحِيمُ

اور یقیناً تیرا ربّ ہی ہے جو کامل غلبہ والا (اور) بار بار رحم کرنے والا ہے۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 26، آیت 177 (عام شمار 26:176)

كَذَّبَ أَصۡحَٰبُ لۡـَٔيۡكَةِ ٱلۡمُرۡسَلِينَ

بَن میں بسنے والوں نے بھی پیغمبروں کو جھٹلا دیا تھا۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 26، آیت 178 (عام شمار 26:177)

إِذۡ قَالَ لَهُمۡ شُعَيۡبٌ أَلَا تَتَّقُونَ

جب شعیب نے ان سے کہا کیا تم تقویٰ اختیار نہیں کرو گے؟

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 26، آیت 179 (عام شمار 26:178)

إِنِّي لَكُمۡ رَسُولٌ أَمِينٞ

یقیناً میں تمہارے لئے ایک امانت دار پیغمبر ہوں۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 26، آیت 180 (عام شمار 26:179)

فَٱتَّقُواْ ٱللَّهَ وَأَطِيعُونِ

پس اللہ کا تقویٰ اختیار کرو اور میری اطاعت کرو۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

·

آج 10 میں سے 10 باقی