سورۃ 26: الشعراء

قرآن کریم, حصہ 3

قرآن کریم، سورۃ 26، آیت 41 (عام شمار 26:40)

لَعَلَّنَا نَتَّبِعُ ٱلسَّحَرَةَ إِن كَانُواْ هُمُ ٱلۡغَٰلِبِينَ

تاکہ ہم جادوگروں کے پیچھے چلیں اگر وہی غالب آجائیں۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 26، آیت 42 (عام شمار 26:41)

فَلَمَّا جَآءَ ٱلسَّحَرَةُ قَالُواْ لِفِرۡعَوۡنَ أَئِنَّ لَنَا لَأَجۡرًا إِن كُنَّا نَحۡنُ ٱلۡغَٰلِبِينَ

پس جب جادوگر آ گئے تو انہوں نے فرعون سے کہا کیا ہمارے لئے کوئی اجر بھی ہوگا اگر ہم ہی غالب آنے والے ہوئے؟

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 26، آیت 43 (عام شمار 26:42)

قَالَ نَعَمۡ وَإِنَّكُمۡ إِذٗا لَّمِنَ ٱلۡمُقَرَّبِينَ

اس نے کہا ہاں اور یقیناً تم اس صورت میں مقربین میں بھی شامل ہو جاؤ گے۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 26، آیت 44 (عام شمار 26:43)

قَالَ لَهُم مُّوسَىٰٓ أَلۡقُواْ مَآ أَنتُم مُّلۡقُونَ

موسیٰ نے ان سے کہا جو (جادو) تم ڈالنے والے ہو ڈال دو۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 26، آیت 45 (عام شمار 26:44)

فَأَلۡقَوۡاْ حِبَالَهُمۡ وَعِصِيَّهُمۡ وَقَالُواْ بِعِزَّةِ فِرۡعَوۡنَ إِنَّا لَنَحۡنُ ٱلۡغَٰلِبُونَ

تب انہوں نے اپنی رسیاں اور اپنی سونٹیاں (زمین پر) ڈال دیں اور کہا فرعون کی عزت کی قسم! یقیناً ہم ہی غالب آنے والے ہیں۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 26، آیت 46 (عام شمار 26:45)

فَأَلۡقَىٰ مُوسَىٰ عَصَاهُ فَإِذَا هِيَ تَلۡقَفُ مَا يَأۡفِكُونَ

تب موسیٰ نے اپنا عصا پھینکا تو اچانک وہ اس جھوٹ کو نگلنے لگا جو انہوں نے گھڑا تھا۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 26، آیت 47 (عام شمار 26:46)

فَأُلۡقِيَ ٱلسَّحَرَةُ سَٰجِدِينَ

پس جادوگر سجدہ کرتے ہوئے (زمین پر) گرا دئیے گئے۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 26، آیت 48 (عام شمار 26:47)

قَالُوٓاْ ءَامَنَّا بِرَبِّ ٱلۡعَٰلَمِينَ

انہوں نے کہا ہم تمام جہانوں کے ربّ پر ایمان لے آئے ہیں۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 26، آیت 49 (عام شمار 26:48)

رَبِّ مُوسَىٰ وَهَٰرُونَ

موسیٰ اور ہارون کے ربّ پر۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 26، آیت 50 (عام شمار 26:49)

قَالَ ءَامَنتُمۡ لَهُۥ قَبۡلَ أَنۡ ءَاذَنَ لَكُمۡۖ إِنَّهُۥ لَكَبِيرُكُمُ ٱلَّذِي عَلَّمَكُمُ ٱلسِّحۡرَ فَلَسَوۡفَ تَعۡلَمُونَۚ لَأُقَطِّعَنَّ أَيۡدِيَكُمۡ وَأَرۡجُلَكُم مِّنۡ خِلَٰفٖ وَلَأُصَلِّبَنَّكُمۡ أَجۡمَعِينَ

اُس (یعنی فرعون) نے کہا کیا تم اس پر ایمان لے آئے ہو پیشتر اس کے کہ میں تمہیں اجازت دیتا؟ یقیناً یہ تمہارا بڑا ہے جس نے تمہیں جادو سکھایا تھا۔ پس تم عنقریب (اس کا نتیجہ) جان لو گے۔ میں ضرور تمہارے ہاتھ اور تمہارے پاؤں مخالف سمتوں سے کاٹ ڈالوں گا اور یقیناً میں تم سب کو صلیب پر لٹکادوں گا۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 26، آیت 51 (عام شمار 26:50)

قَالُواْ لَا ضَيۡرَۖ إِنَّآ إِلَىٰ رَبِّنَا مُنقَلِبُونَ

انہوں نے کہا کوئی مضائقہ نہیں۔ ہم یقیناً اپنے ربّ ہی کی طرف لوٹنے والے ہیں۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 26، آیت 52 (عام شمار 26:51)

إِنَّا نَطۡمَعُ أَن يَغۡفِرَ لَنَا رَبُّنَا خَطَٰيَٰنَآ أَن كُنَّآ أَوَّلَ ٱلۡمُؤۡمِنِينَ

یقیناً ہم امید لگائے بیٹھے ہیں کہ ہمارا ربّ ہماری خطائیں بخش دے گا کیونکہ ہم اوّلین ایمان لانے والوں میں سے ہوگئے۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 26، آیت 53 (عام شمار 26:52)

۞وَأَوۡحَيۡنَآ إِلَىٰ مُوسَىٰٓ أَنۡ أَسۡرِ بِعِبَادِيٓ إِنَّكُم مُّتَّبَعُونَ

اور ہم نے موسیٰ کی طرف وحی کی کہ رات کو کسی وقت ہمارے بندوں کو یہاں سے لے چل۔ یقیناً تمہارا پیچھا کیا جائے گا۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 26، آیت 54 (عام شمار 26:53)

فَأَرۡسَلَ فِرۡعَوۡنُ فِي ٱلۡمَدَآئِنِ حَٰشِرِينَ

پس فرعون نے مختلف شہروں میں اکٹھا کرنے والے بھیجے۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 26، آیت 55 (عام شمار 26:54)

إِنَّ هَـٰٓؤُلَآءِ لَشِرۡذِمَةٞ قَلِيلُونَ

(یہ اعلان کرتے ہوئے کہ) یقیناً یہ لوگ ایک کم تعداد حقیر جماعت ہیں۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 26، آیت 56 (عام شمار 26:55)

وَإِنَّهُمۡ لَنَا لَغَآئِظُونَ

اور اس کے باوجود یہ ضرور ہمیں طیش دلاکر رہتے ہیں۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 26، آیت 57 (عام شمار 26:56)

وَإِنَّا لَجَمِيعٌ حَٰذِرُونَ

جبکہ ہم سب یقیناً چوکس رہنے والے ہیں۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 26، آیت 58 (عام شمار 26:57)

فَأَخۡرَجۡنَٰهُم مِّن جَنَّـٰتٖ وَعُيُونٖ

پس ہم نے انہیں باغات اور چشموں (کی سرزمین) سے نکال دیا۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 26، آیت 59 (عام شمار 26:58)

وَكُنُوزٖ وَمَقَامٖ كَرِيمٖ

اور خزانوں اور عزّت والے مقام سے بھی۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 26، آیت 60 (عام شمار 26:59)

كَذَٰلِكَۖ وَأَوۡرَثۡنَٰهَا بَنِيٓ إِسۡرَـٰٓءِيلَ

اسی طرح (ہوا)۔ اور ہم نے بنی اسرائیل کو اس (سرزمین) کا وارث بنا دیا۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

·

آج 10 میں سے 10 باقی