سورۃ 26: الشعراء

قرآن کریم, حصہ 4

قرآن کریم، سورۃ 26، آیت 61 (عام شمار 26:60)

فَأَتۡبَعُوهُم مُّشۡرِقِينَ

پس وہ نُور کے تڑکے ان کے پیچھے لگ گئے۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 26، آیت 62 (عام شمار 26:61)

فَلَمَّا تَرَـٰٓءَا ٱلۡجَمۡعَانِ قَالَ أَصۡحَٰبُ مُوسَىٰٓ إِنَّا لَمُدۡرَكُونَ

پس جب دونوں گروہوں نے ایک دوسرے کو دیکھا تو موسیٰ کے ساتھیوں نے کہا یقیناً ہم تو پکڑے گئے۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 26، آیت 63 (عام شمار 26:62)

قَالَ كَلَّآۖ إِنَّ مَعِيَ رَبِّي سَيَهۡدِينِ

اس (یعنی موسیٰ) نے کہا ہرگز نہیں۔ یقیناً میرا ربّ میرے ساتھ ہے (اور) ضرور میری رہنمائی کرے گا۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 26، آیت 64 (عام شمار 26:63)

فَأَوۡحَيۡنَآ إِلَىٰ مُوسَىٰٓ أَنِ ٱضۡرِب بِّعَصَاكَ ٱلۡبَحۡرَۖ فَٱنفَلَقَ فَكَانَ كُلُّ فِرۡقٖ كَٱلطَّوۡدِ ٱلۡعَظِيمِ

پس ہم نے موسیٰ کی طرف وحی کی کہ اپنے عصا سے سمندر پر ضرب لگا تو (سمندر) پھٹ گیا اورہر ٹکڑا ایسا ہوگیا جیسے کوئی بڑا ٹیلہ ہو۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 26، آیت 65 (عام شمار 26:64)

وَأَزۡلَفۡنَا ثَمَّ ٱلۡأٓخَرِينَ

اور اس جگہ ہم نے دوسروں کو (پہلوں کے) قریب کر دیا۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 26، آیت 66 (عام شمار 26:65)

وَأَنجَيۡنَا مُوسَىٰ وَمَن مَّعَهُۥٓ أَجۡمَعِينَ

اور ہم نے موسیٰ کو نجات بخشی اور اُن سب کو بھی جو اُس کے ساتھ تھے۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 26، آیت 67 (عام شمار 26:66)

ثُمَّ أَغۡرَقۡنَا ٱلۡأٓخَرِينَ

پھر ہم نے دوسروں کو غرق کر دیا۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 26، آیت 68 (عام شمار 26:67)

إِنَّ فِي ذَٰلِكَ لَأٓيَةٗۖ وَمَا كَانَ أَكۡثَرُهُم مُّؤۡمِنِينَ

یقیناً اس میں ایک بہت بڑا نشان تھا اور (باوجود اس کے) ان میں سے اکثر مومن نہ بنے۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 26، آیت 69 (عام شمار 26:68)

وَإِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ ٱلۡعَزِيزُ ٱلرَّحِيمُ

اور یقیناً تیرا ربّ ہی کامل غلبہ والا (اور) بار بار رحم کرنے والا ہے۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 26، آیت 70 (عام شمار 26:69)

وَٱتۡلُ عَلَيۡهِمۡ نَبَأَ إِبۡرَٰهِيمَ

اور ان پر ابراہیم کی خبر پڑھ۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 26، آیت 71 (عام شمار 26:70)

إِذۡ قَالَ لِأَبِيهِ وَقَوۡمِهِۦ مَا تَعۡبُدُونَ

جب اس نے اپنے باپ اور اس کی قوم سے کہا تم کس چیز کی عبادت کرتے ہو؟

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 26، آیت 72 (عام شمار 26:71)

قَالُواْ نَعۡبُدُ أَصۡنَامٗا فَنَظَلُّ لَهَا عَٰكِفِينَ

انہوں نے کہا ہم بتوں کی عبادت کرتے ہیں اور ان کی (عبادت کی) خاطر بیٹھے رہتے ہیں۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 26، آیت 73 (عام شمار 26:72)

قَالَ هَلۡ يَسۡمَعُونَكُمۡ إِذۡ تَدۡعُونَ

اس نے کہا جب تم (انہیں) پکارتے ہو تو کیا وہ تمہاری پکار سنتے ہیں؟

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 26، آیت 74 (عام شمار 26:73)

أَوۡ يَنفَعُونَكُمۡ أَوۡ يَضُرُّونَ

یا تمہیں فائدہ پہنچاتے ہیں یا کوئی نقصان پہنچاتے ہیں؟

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 26، آیت 75 (عام شمار 26:74)

قَالُواْ بَلۡ وَجَدۡنَآ ءَابَآءَنَا كَذَٰلِكَ يَفۡعَلُونَ

انہوں نے کہا بلکہ ہم نے اپنے آباءو اجداد کو دیکھا کہ وہ اسی طرح کیا کرتے تھے۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 26، آیت 76 (عام شمار 26:75)

قَالَ أَفَرَءَيۡتُم مَّا كُنتُمۡ تَعۡبُدُونَ

اس نے کہا کیا تم نے غور کیا کہ تم کس کی عبادت کرتے رہے ہو؟

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 26، آیت 77 (عام شمار 26:76)

أَنتُمۡ وَءَابَآؤُكُمُ ٱلۡأَقۡدَمُونَ

(یعنی) تم اور تمہارے پہلے آباءواجداد۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 26، آیت 78 (عام شمار 26:77)

فَإِنَّهُمۡ عَدُوّٞ لِّيٓ إِلَّا رَبَّ ٱلۡعَٰلَمِينَ

پس یقیناً یہ (تمام) میرے دشمن ہیں سوائے ربّ العالمین کے۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 26، آیت 79 (عام شمار 26:78)

ٱلَّذِي خَلَقَنِي فَهُوَ يَهۡدِينِ

جس نے مجھے پیدا کیا۔ پس وہی ہے جو میری رہنمائی کرتا ہے۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 26، آیت 80 (عام شمار 26:79)

وَٱلَّذِي هُوَ يُطۡعِمُنِي وَيَسۡقِينِ

اور وہی ہے جو مجھے کھلاتا ہے اور پلاتا ہے۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

·

آج 10 میں سے 10 باقی