سورۃ 26: الشعراء
قرآن کریم, حصہ 7
قرآن کریم، سورۃ 26، آیت 121 (عام شمار 26:120)
پھر ہم نے بعد میں باقی رہنے والوں کو غرق کر دیا۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 26، آیت 122 (عام شمار 26:121)
یقیناً اس میں ایک بڑا نشان ہے اور ان میں سے اکثر ایمان لانے والے نہیں تھے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 26، آیت 123 (عام شمار 26:122)
اور یقیناً تیرا ربّ ہی ہے جو کامل غلبہ والا (اور) بار بار رحم کرنے والا ہے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 26، آیت 124 (عام شمار 26:123)
عاد نے (بھی) پیغمبروں کو جھٹلادیا۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 26، آیت 125 (عام شمار 26:124)
جب ان کے بھائی ہود نے ان سے کہا کیا تم تقویٰ اختیار نہیں کرو گے؟
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 26، آیت 126 (عام شمار 26:125)
یقیناً میں تمہارے لئے ایک امانت دار پیغمبر ہوں۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 26، آیت 127 (عام شمار 26:126)
پس اللہ کا تقویٰ اختیار کرو اور میری اطاعت کرو۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 26، آیت 128 (عام شمار 26:127)
اور میں تم سے اس پر کوئی اجر نہیں مانگتا۔ میرا اجر تو محض تمام جہانوں کے ربّ پر ہے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 26، آیت 129 (عام شمار 26:128)
کیا تم ہر اونچے مقام پر (محض) بے فائدہ (اپنی عظمت کی) یاد گار تعمیر کرتے ہو؟
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 26، آیت 130 (عام شمار 26:129)
اور تم (طرح طرح کے) کارخانے لگاتے ہو تاکہ تم ہمیشہ رہو۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 26، آیت 131 (عام شمار 26:130)
اور جب تم گرفت کرتے ہو تو زبردست بنتے ہوئے گرفت کرتے ہو۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 26، آیت 132 (عام شمار 26:131)
پس اللہ کا تقویٰ اختیار کرو اور میری اطاعت کرو۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 26، آیت 133 (عام شمار 26:132)
اور اس سے ڈرو جس نے ایسی چیزوں سے تمہاری مدد کی جنہیں تم جانتے ہو۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 26، آیت 134 (عام شمار 26:133)
اس نے مویشیوں اور اولاد (کی عطا) سے تمہاری مدد کی۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 26، آیت 135 (عام شمار 26:134)
اور باغوں اور چشموں کی صورت میں بھی۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 26، آیت 136 (عام شمار 26:135)
یقیناً میں تم پر ایک بڑے دن کے عذاب سے ڈرتا ہوں۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 26، آیت 137 (عام شمار 26:136)
انہوں نے کہا ہم پر برابر ہے خواہ تُو ہمیں نصیحت کرے یا نصیحت کرنے والوں میں سے نہ ہو۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 26، آیت 138 (عام شمار 26:137)
یہ محض پرانے لوگوں کے خُلق ہیں (جو تم ہمیں سکھاتے ہو)۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 26، آیت 139 (عام شمار 26:138)
اور ہم عذاب نہیں دئیے جائیں گے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 26، آیت 140 (عام شمار 26:139)
پس انہوں نے اُسے جھٹلا دیا تو ہم نے ان کو ہلاک کر دیا۔ یقیناً اس میں ایک بہت بڑا نشان ہے۔ اور اُن میں سے اکثر ایمان لانے والے نہیں تھے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad