سورۃ 26: الشعراء

قرآن کریم, حصہ 8

قرآن کریم، سورۃ 26، آیت 141 (عام شمار 26:140)

وَإِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ ٱلۡعَزِيزُ ٱلرَّحِيمُ

اور یقیناً تیرا ربّ ہی کامل غلبہ والا (اور) بار بار رحم کرنے والا ہے۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 26، آیت 142 (عام شمار 26:141)

كَذَّبَتۡ ثَمُودُ ٱلۡمُرۡسَلِينَ

ثمود نے بھی پیغمبروں کو جھٹلا دیا تھا۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 26، آیت 143 (عام شمار 26:142)

إِذۡ قَالَ لَهُمۡ أَخُوهُمۡ صَٰلِحٌ أَلَا تَتَّقُونَ

جب ان کو ان کے بھائی صالح نے کہا کیا تم تقویٰ اختیار نہیں کرو گے؟

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 26، آیت 144 (عام شمار 26:143)

إِنِّي لَكُمۡ رَسُولٌ أَمِينٞ

میں یقیناً تمہارے لئے ایک امانت دار پیغمبر ہوں۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 26، آیت 145 (عام شمار 26:144)

فَٱتَّقُواْ ٱللَّهَ وَأَطِيعُونِ

پس اللہ کا تقویٰ اختیار کرو اور میری اطاعت کرو۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 26، آیت 146 (عام شمار 26:145)

وَمَآ أَسۡـَٔلُكُمۡ عَلَيۡهِ مِنۡ أَجۡرٍۖ إِنۡ أَجۡرِيَ إِلَّا عَلَىٰ رَبِّ ٱلۡعَٰلَمِينَ

اور میں اس پر تم سے کوئی اجر نہیں مانگتا۔ میرا اجر تو محض تمام جہانوں کے ربّ پر ہے۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 26، آیت 147 (عام شمار 26:146)

أَتُتۡرَكُونَ فِي مَا هَٰهُنَآ ءَامِنِينَ

کیا تم اسی طرح یہاں امن میں رہتے ہوئے چھوڑ دئیے جاؤ گے؟

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 26، آیت 148 (عام شمار 26:147)

فِي جَنَّـٰتٖ وَعُيُونٖ

باغات میں اور چشموں میں۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 26، آیت 149 (عام شمار 26:148)

وَزُرُوعٖ وَنَخۡلٖ طَلۡعُهَا هَضِيمٞ

اور کھیتیوں میں اور ایسی کھجوروں میں جن کے خوشے (پھل کے بوجھ سے) ٹوٹ رہے ہوں۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 26، آیت 150 (عام شمار 26:149)

وَتَنۡحِتُونَ مِنَ ٱلۡجِبَالِ بُيُوتٗا فَٰرِهِينَ

اور تم مہارت سے کام لیتے ہوئے پہاڑوں میں گھر تراشتے ہو۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 26، آیت 151 (عام شمار 26:150)

فَٱتَّقُواْ ٱللَّهَ وَأَطِيعُونِ

پس اللہ کا تقویٰ اختیار کرو اور میری اطاعت کرو۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 26، آیت 152 (عام شمار 26:151)

وَلَا تُطِيعُوٓاْ أَمۡرَ ٱلۡمُسۡرِفِينَ

اور حد سے بڑھنے والوں کے حکم کی پیروی نہ کرو۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 26، آیت 153 (عام شمار 26:152)

ٱلَّذِينَ يُفۡسِدُونَ فِي ٱلۡأَرۡضِ وَلَا يُصۡلِحُونَ

جو زمین میں فساد کرتے ہیں اور اصلاح نہیں کرتے۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 26، آیت 154 (عام شمار 26:153)

قَالُوٓاْ إِنَّمَآ أَنتَ مِنَ ٱلۡمُسَحَّرِينَ

انہوں نے کہا یقیناً تُو ان میں سے ہے جو جادو سے مُختل کر دیئے جاتے ہیں۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 26، آیت 155 (عام شمار 26:154)

مَآ أَنتَ إِلَّا بَشَرٞ مِّثۡلُنَا فَأۡتِ بِـَٔايَةٍ إِن كُنتَ مِنَ ٱلصَّـٰدِقِينَ

تُو ہماری طرح کے ایک بشر کے سوا اور کچھ نہیں۔ پس کوئی نشان لے آ اگر تُو سچوں میں سے ہے۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 26، آیت 156 (عام شمار 26:155)

قَالَ هَٰذِهِۦ نَاقَةٞ لَّهَا شِرۡبٞ وَلَكُمۡ شِرۡبُ يَوۡمٖ مَّعۡلُومٖ

اس نے کہا یہ ایک اونٹنی ہے جس کے پانی پینے کا ایک وقت مقرر کیا جاتا ہے اور تمہارے لئے بھی مقررہ دن کو پانی کی باری ہوا کرے گی۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 26، آیت 157 (عام شمار 26:156)

وَلَا تَمَسُّوهَا بِسُوٓءٖ فَيَأۡخُذَكُمۡ عَذَابُ يَوۡمٍ عَظِيمٖ

پس اُسے نقصان پہنچانے کے لئے چھوؤ تک نہیں۔ ورنہ تمہیں ایک بڑے دن کا عذاب آپکڑے گا۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 26، آیت 158 (عام شمار 26:157)

فَعَقَرُوهَا فَأَصۡبَحُواْ نَٰدِمِينَ

پھر بھی انہوں نے اس کی کونچیں کاٹ دیں۔ پس وہ سخت پشیمان ہوگئے۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 26، آیت 159 (عام شمار 26:158)

فَأَخَذَهُمُ ٱلۡعَذَابُۚ إِنَّ فِي ذَٰلِكَ لَأٓيَةٗۖ وَمَا كَانَ أَكۡثَرُهُم مُّؤۡمِنِينَ

پس انہیں عذاب نے آپکڑا۔ یقیناً اس میں ایک بہت بڑا نشان ہے اور ان میں سے اکثر ایمان لانے والے نہیں تھے۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 26، آیت 160 (عام شمار 26:159)

وَإِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ ٱلۡعَزِيزُ ٱلرَّحِيمُ

اور یقیناً تیرا ربّ ہی کامل غلبہ والا (اور) بار بار رحم کرنے والا ہے۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

·

آج 10 میں سے 10 باقی