سورۃ 37: الصافات
قرآن کریم, حصہ 3
قرآن کریم، سورۃ 37، آیت 41 (عام شمار 37:40)
اللہ کے مخلص بندوں کا معاملہ الگ ہے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 37، آیت 42 (عام شمار 37:41)
یہی وہ لوگ ہیں جن کےلئے معلوم رزق (مقدر) ہے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 37، آیت 43 (عام شمار 37:42)
طرح طرح کے پھل۔ اس حال میں کہ وہ بہت عزت دیئے جائیں گے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 37، آیت 44 (عام شمار 37:43)
نعمتوں والے باغات میں۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 37، آیت 45 (عام شمار 37:44)
تختوں پر آمنے سامنے بیٹھے ہوئے ہوں گے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 37، آیت 46 (عام شمار 37:45)
ان پر چشموں کے بہتے پانی سے بھرے کٹوروں کا دَور چلایا جائے گا۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 37، آیت 47 (عام شمار 37:46)
نہایت شفّاف، پینے والوں کے لئے سراسر لذت۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 37، آیت 48 (عام شمار 37:47)
ان (مشروبات) میں نہ کوئی نشہ ہوگا اور نہ وہ ان کے اثر سے عقل کھو بیٹھیں گے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 37، آیت 49 (عام شمار 37:48)
اور ان کے پاس نظریں جھکائے رکھنے والیاں، فراخ چشم (دوشیزائیں) ہوں گی۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 37، آیت 50 (عام شمار 37:49)
(وہ دمک رہی ہوں گی) گویا وہ ڈھانک کر رکھے ہوئے انڈے ہیں۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 37، آیت 51 (عام شمار 37:50)
تو ان میں سے بعض، بعض دوسروں سے سوال کرتے ہوئے متوجہ ہوں گے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 37، آیت 52 (عام شمار 37:51)
ان میں سے ایک کہنے والا کہے گا یقیناً میرا ایک ساتھی ہوا کرتا تھا۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 37، آیت 53 (عام شمار 37:52)
وہ کہا کرتا تھا کیا تم (اس بات کی) تصدیق کرنے والے ہو؟
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 37، آیت 54 (عام شمار 37:53)
کہ کیا جب ہم مر جائیں گے اور خاک ہو جائیں گے اور ہڈیاں رہ جائیں گے تو کیا ہم پھر بھی جزا دئیے جانے والے ہیں؟
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 37، آیت 55 (عام شمار 37:54)
وہ کہے گا کیا تم جھانک کے دیکھ سکتے ہو؟
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 37، آیت 56 (عام شمار 37:55)
پس اس نے جھانک کر دیکھا تو اس (ساتھی) کو جہنم کے عین درمیان میں پایا۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 37، آیت 57 (عام شمار 37:56)
اس نے کہا اللہ کی قسم! قریب تھا کہ تُو مجھے بھی ہلاک کر دیتا۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 37، آیت 58 (عام شمار 37:57)
اور اگر میرے ربّ کی نعمت نہ ہوتی تو میں ضرور پیش کئے جانے والوں میں سے ہوتا۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 37، آیت 59 (عام شمار 37:58)
پس کیا ہم مرنے والے نہیں تھے؟
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 37، آیت 60 (عام شمار 37:59)
سوائے ہماری پہلی موت کے اور ہمیں ہرگز عذاب نہیں دیا جائے گا۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad