سورۃ 37: الصافات

قرآن کریم, حصہ 4

قرآن کریم، سورۃ 37، آیت 61 (عام شمار 37:60)

إِنَّ هَٰذَا لَهُوَ ٱلۡفَوۡزُ ٱلۡعَظِيمُ

یقیناً یہی (ایمان لانے والے کی) ایک بہت بڑی کامیابی ہے۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 37، آیت 62 (عام شمار 37:61)

لِمِثۡلِ هَٰذَا فَلۡيَعۡمَلِ ٱلۡعَٰمِلُونَ

پس چاہئے کہ ایسے ہی مقام (کے حصول) کے لئے سب عمل کرنے والے عمل کریں۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 37، آیت 63 (عام شمار 37:62)

أَذَٰلِكَ خَيۡرٞ نُّزُلًا أَمۡ شَجَرَةُ ٱلزَّقُّومِ

کیا بطور مہمان نوازی یہ بہتر ہے یا تھوہر کا پودا۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 37، آیت 64 (عام شمار 37:63)

إِنَّا جَعَلۡنَٰهَا فِتۡنَةٗ لِّلظَّـٰلِمِينَ

یقیناً ہم نے اسے ظالموں کےلئے آزمائش بنایا ہے۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 37، آیت 65 (عام شمار 37:64)

إِنَّهَا شَجَرَةٞ تَخۡرُجُ فِيٓ أَصۡلِ ٱلۡجَحِيمِ

یقیناً یہ ایک پودا ہے جو جہنم کی گہرائی میں اُگتا ہے۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 37، آیت 66 (عام شمار 37:65)

طَلۡعُهَا كَأَنَّهُۥ رُءُوسُ ٱلشَّيَٰطِينِ

اس کے شگوفے ایسے ہیں جیسے شیطانوں کے سر۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 37، آیت 67 (عام شمار 37:66)

فَإِنَّهُمۡ لَأٓكِلُونَ مِنۡهَا فَمَالِـُٔونَ مِنۡهَا ٱلۡبُطُونَ

پس یقیناً وہ اُسی میں سے کھانے والے ہیں۔ پھر اسی سے پیٹ بھرنے والے ہیں۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 37، آیت 68 (عام شمار 37:67)

ثُمَّ إِنَّ لَهُمۡ عَلَيۡهَا لَشَوۡبٗا مِّنۡ حَمِيمٖ

پھر یقیناً ان کے لئے اُس (کھانے) کے بعد شدید گرم پانی ملا ہوا مشروب ہوگا۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 37، آیت 69 (عام شمار 37:68)

ثُمَّ إِنَّ مَرۡجِعَهُمۡ لَإِلَى ٱلۡجَحِيمِ

پھر یقیناً جہنم کی طرف ان کو لوٹ کر جانا ہوگا۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 37، آیت 70 (عام شمار 37:69)

إِنَّهُمۡ أَلۡفَوۡاْ ءَابَآءَهُمۡ ضَآلِّينَ

یقیناً انہوں نے اپنے آباءو اجداد کو گمراہ پایا تھا۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 37، آیت 71 (عام شمار 37:70)

فَهُمۡ عَلَىٰٓ ءَاثَٰرِهِمۡ يُهۡرَعُونَ

پس انہی کے نقوشِ پا پر وہ بھی دوڑائے جا رہے ہیں۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 37، آیت 72 (عام شمار 37:71)

وَلَقَدۡ ضَلَّ قَبۡلَهُمۡ أَكۡثَرُ ٱلۡأَوَّلِينَ

اور یقیناً ان سے قبل پہلی قوموں میں سے بھی اکثر گمراہ ہو چکے تھے۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 37، آیت 73 (عام شمار 37:72)

وَلَقَدۡ أَرۡسَلۡنَا فِيهِم مُّنذِرِينَ

جبکہ یقیناً ہم ان میں ڈرانے والے بھیج چکے تھے۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 37، آیت 74 (عام شمار 37:73)

فَٱنظُرۡ كَيۡفَ كَانَ عَٰقِبَةُ ٱلۡمُنذَرِينَ

پس دیکھ کہ ڈرائے جانے والوں کا انجام کیسا ہوا۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 37، آیت 75 (عام شمار 37:74)

إِلَّا عِبَادَ ٱللَّهِ ٱلۡمُخۡلَصِينَ

سوائے اللہ کے خالص کئے ہوئے بندوں کے۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 37، آیت 76 (عام شمار 37:75)

وَلَقَدۡ نَادَىٰنَا نُوحٞ فَلَنِعۡمَ ٱلۡمُجِيبُونَ

اور یقیناً ہمیں نوح نے پکارا تو (دیکھو) ہم کیسا اچھا جواب دینے والے ہیں۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 37، آیت 77 (عام شمار 37:76)

وَنَجَّيۡنَٰهُ وَأَهۡلَهُۥ مِنَ ٱلۡكَرۡبِ ٱلۡعَظِيمِ

اور ہم نے اس کو اور اس کے اہل کو بڑی بے چینی سے نجات بخشی۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 37، آیت 78 (عام شمار 37:77)

وَجَعَلۡنَا ذُرِّيَّتَهُۥ هُمُ ٱلۡبَاقِينَ

اور ہم نے اس کی ذریت کو ہی باقی رہنے والا بنادیا۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 37، آیت 79 (عام شمار 37:78)

وَتَرَكۡنَا عَلَيۡهِ فِي ٱلۡأٓخِرِينَ

اور ہم نے بعد میں آنے والوں میں اس کا ذکرِخیر باقی رکھا۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 37، آیت 80 (عام شمار 37:79)

سَلَٰمٌ عَلَىٰ نُوحٖ فِي ٱلۡعَٰلَمِينَ

سلام ہو نوح پر تمام جہانوں میں۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

·

آج 10 میں سے 10 باقی