سورۃ 37: الصافات

قرآن کریم, حصہ 6

قرآن کریم، سورۃ 37، آیت 101 (عام شمار 37:100)

رَبِّ هَبۡ لِي مِنَ ٱلصَّـٰلِحِينَ

اے میرے ربّ! مجھے صالحین میں سے (وارث) عطا کر۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 37، آیت 102 (عام شمار 37:101)

فَبَشَّرۡنَٰهُ بِغُلَٰمٍ حَلِيمٖ

پس ہم نے اسے ایک بُردبار لڑکے کی بشارت دی۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 37، آیت 103 (عام شمار 37:102)

فَلَمَّا بَلَغَ مَعَهُ ٱلسَّعۡيَ قَالَ يَٰبُنَيَّ إِنِّيٓ أَرَىٰ فِي ٱلۡمَنَامِ أَنِّيٓ أَذۡبَحُكَ فَٱنظُرۡ مَاذَا تَرَىٰۚ قَالَ يَـٰٓأَبَتِ ٱفۡعَلۡ مَا تُؤۡمَرُۖ سَتَجِدُنِيٓ إِن شَآءَ ٱللَّهُ مِنَ ٱلصَّـٰبِرِينَ

پس جب وہ اس کے ساتھ دوڑنے پھرنے کی عمرکو پہنچا اس نے کہا اے میرے پیارے بیٹے! یقیناً میں سوتے میں دیکھا کرتا ہوں کہ میں تجھے ذبح کر رہا ہوں، پس غور کر تیری کیا رائے ہے؟ اس نے کہا اے میرے باپ! وہی کر جو تجھے حکم دیا جاتاہے۔ یقیناً اگر اللہ چاہے گا تو مجھے تُو صبر کرنے والوں میں سے پائے گا۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 37، آیت 104 (عام شمار 37:103)

فَلَمَّآ أَسۡلَمَا وَتَلَّهُۥ لِلۡجَبِينِ

پس جب وہ دونوں رضامند ہوگئے اور اس نے اُسے پیشانی کے بَل لٹا دیا۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 37، آیت 105 (عام شمار 37:104)

وَنَٰدَيۡنَٰهُ أَن يَـٰٓإِبۡرَٰهِيمُ

تب ہم نے اسے پکارا کہ اے ابراہیم!

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 37، آیت 106 (عام شمار 37:105)

قَدۡ صَدَّقۡتَ ٱلرُّءۡيَآۚ إِنَّا كَذَٰلِكَ نَجۡزِي ٱلۡمُحۡسِنِينَ

یقیناً تُو اپنی رؤیا پوری کر چکا ہے۔ یقیناً اسی طرح ہم نیکی کرنے والوں کو جزا دیا کرتے ہیں۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 37، آیت 107 (عام شمار 37:106)

إِنَّ هَٰذَا لَهُوَ ٱلۡبَلَـٰٓؤُاْ ٱلۡمُبِينُ

یقیناً یہ ایک بہت کھلی کھلی آزمائش تھی۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 37، آیت 108 (عام شمار 37:107)

وَفَدَيۡنَٰهُ بِذِبۡحٍ عَظِيمٖ

اور ہم نے ایک ذبحِ عظیم کے بدلے اُسے بچا لیا۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 37، آیت 109 (عام شمار 37:108)

وَتَرَكۡنَا عَلَيۡهِ فِي ٱلۡأٓخِرِينَ

اور ہم نے بعد میں آنے والوں میں اس کا ذکرِخیر باقی رکھا۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 37، آیت 110 (عام شمار 37:109)

سَلَٰمٌ عَلَىٰٓ إِبۡرَٰهِيمَ

ابراہیم پر سلام ہو۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 37، آیت 111 (عام شمار 37:110)

كَذَٰلِكَ نَجۡزِي ٱلۡمُحۡسِنِينَ

اسی طرح ہم نیکی کرنے والوں کو جزا دیا کرتے ہیں۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 37، آیت 112 (عام شمار 37:111)

إِنَّهُۥ مِنۡ عِبَادِنَا ٱلۡمُؤۡمِنِينَ

یقیناً وہ ہمارے مومن بندوں میں سے تھا۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 37، آیت 113 (عام شمار 37:112)

وَبَشَّرۡنَٰهُ بِإِسۡحَٰقَ نَبِيّٗا مِّنَ ٱلصَّـٰلِحِينَ

اور ہم نے اسے اسحاق کی بطور نبی خوشخبری دی جو صالحین میں سے تھا۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 37، آیت 114 (عام شمار 37:113)

وَبَٰرَكۡنَا عَلَيۡهِ وَعَلَىٰٓ إِسۡحَٰقَۚ وَمِن ذُرِّيَّتِهِمَا مُحۡسِنٞ وَظَالِمٞ لِّنَفۡسِهِۦ مُبِينٞ

اور اُس پر اور اسحاق پر ہم نے برکت بھیجی اور ان دونوں کی ذریت میں احسان کرنے والے بھی تھے اور اپنے نفس کے حق میں کھلم کھلا ظلم کرنے والے بھی تھے۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 37، آیت 115 (عام شمار 37:114)

وَلَقَدۡ مَنَنَّا عَلَىٰ مُوسَىٰ وَهَٰرُونَ

اور یقیناً ہم نے موسیٰ اور ہارون پربھی احسان کیا تھا۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 37، آیت 116 (عام شمار 37:115)

وَنَجَّيۡنَٰهُمَا وَقَوۡمَهُمَا مِنَ ٱلۡكَرۡبِ ٱلۡعَظِيمِ

اور اُن دونوں کو اور اُن کی قوم کو ہم نے بہت بڑے کرب سے نجات بخشی تھی۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 37، آیت 117 (عام شمار 37:116)

وَنَصَرۡنَٰهُمۡ فَكَانُواْ هُمُ ٱلۡغَٰلِبِينَ

اور ہم نے ان کی مدد کی۔ پس وہی غالب آنے والے بنے۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 37، آیت 118 (عام شمار 37:117)

وَءَاتَيۡنَٰهُمَا ٱلۡكِتَٰبَ ٱلۡمُسۡتَبِينَ

اور ہم نے ان دونوں کو ایک روشنی بخش کتاب عطا کی۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 37، آیت 119 (عام شمار 37:118)

وَهَدَيۡنَٰهُمَا ٱلصِّرَٰطَ ٱلۡمُسۡتَقِيمَ

اور دونوں کو ہم نے سیدھے رستے پر چلایا تھا۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 37، آیت 120 (عام شمار 37:119)

وَتَرَكۡنَا عَلَيۡهِمَا فِي ٱلۡأٓخِرِينَ

اور ہم نے بعد میں آنے والوں میں ان دونوں کا ذکر ِخیر باقی رکھا۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

·

آج 10 میں سے 10 باقی