سورۃ 37: الصافات

قرآن کریم, حصہ 8

قرآن کریم، سورۃ 37، آیت 141 (عام شمار 37:140)

إِذۡ أَبَقَ إِلَى ٱلۡفُلۡكِ ٱلۡمَشۡحُونِ

جب وہ بھری ہوئی کشتی کی طرف فرار ہوا۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 37، آیت 142 (عام شمار 37:141)

فَسَاهَمَ فَكَانَ مِنَ ٱلۡمُدۡحَضِينَ

پھر اس نے قرعہ نکالا تو وہ باہر دھکیل دیئے جانے والوں میں سے ہوگیا۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 37، آیت 143 (عام شمار 37:142)

فَٱلۡتَقَمَهُ ٱلۡحُوتُ وَهُوَ مُلِيمٞ

پس مچھلی نے اسے نگل لیا جب کہ وہ (اپنے آپ کو) ملامت کر رہا تھا۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 37، آیت 144 (عام شمار 37:143)

فَلَوۡلَآ أَنَّهُۥ كَانَ مِنَ ٱلۡمُسَبِّحِينَ

پس اگر وہ تسبیح کرنے والوں میں سے نہ ہوتا۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 37، آیت 145 (عام شمار 37:144)

لَلَبِثَ فِي بَطۡنِهِۦٓ إِلَىٰ يَوۡمِ يُبۡعَثُونَ

تو ضرور وہ اس کے پیٹ میں اس دن تک رہتا جب وہ (لوگ) اٹھائے جائیں گے۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 37، آیت 146 (عام شمار 37:145)

۞فَنَبَذۡنَٰهُ بِٱلۡعَرَآءِ وَهُوَ سَقِيمٞ

پس ہم نے اسے ایک کھلے میدان میں اچھال پھینکا جبکہ وہ سخت بیمار تھا۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 37، آیت 147 (عام شمار 37:146)

وَأَنۢبَتۡنَا عَلَيۡهِ شَجَرَةٗ مِّن يَقۡطِينٖ

اور ہم نے اسے ڈھانکنے کے لئے ایک کدو جیسی بیل اُگا دی۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 37، آیت 148 (عام شمار 37:147)

وَأَرۡسَلۡنَٰهُ إِلَىٰ مِاْئَةِ أَلۡفٍ أَوۡ يَزِيدُونَ

اور ہم نے اسے ایک لاکھ کی طرف بھیجا بلکہ وہ (تعداد میں) بڑھ رہے تھے،

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 37، آیت 149 (عام شمار 37:148)

فَـَٔامَنُواْ فَمَتَّعۡنَٰهُمۡ إِلَىٰ حِينٖ

پس وہ ایمان لے آئے اور ہم نے انہیں ایک مدت تک کچھ فائدہ پہنچایا۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 37، آیت 150 (عام شمار 37:149)

فَٱسۡتَفۡتِهِمۡ أَلِرَبِّكَ ٱلۡبَنَاتُ وَلَهُمُ ٱلۡبَنُونَ

پس تُو ان سے پوچھ کیا تیرے ربّ کے لئے تو بیٹیاں ہیں اور ان کے لئے بیٹے ہیں؟

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 37، آیت 151 (عام شمار 37:150)

أَمۡ خَلَقۡنَا ٱلۡمَلَـٰٓئِكَةَ إِنَٰثٗا وَهُمۡ شَٰهِدُونَ

یا پھر ہم نے فرشتوں کو عورتیں بنایا ہے اور وہ اس پر گواہ ہیں؟

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 37، آیت 152 (عام شمار 37:151)

أَلَآ إِنَّهُم مِّنۡ إِفۡكِهِمۡ لَيَقُولُونَ

خبردار! وہ یقیناً اپنی طرف سے افترا کرتے ہوئے (یہ) کہتے ہیں۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 37، آیت 153 (عام شمار 37:152)

وَلَدَ ٱللَّهُ وَإِنَّهُمۡ لَكَٰذِبُونَ

(کہ) اللہ نے بیٹا پیدا کیا ہے۔ اور بلاشبہ یہ ضرور جھوٹے لوگ ہیں۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 37، آیت 154 (عام شمار 37:153)

أَصۡطَفَى ٱلۡبَنَاتِ عَلَى ٱلۡبَنِينَ

کیا اس نے بیٹوں پر بیٹیوں کو ترجیح دی ہے؟

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 37، آیت 155 (عام شمار 37:154)

مَا لَكُمۡ كَيۡفَ تَحۡكُمُونَ

تمہیں کیا ہو گیا ہے تم کیسے فیصلے کرتے ہو۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 37، آیت 156 (عام شمار 37:155)

أَفَلَا تَذَكَّرُونَ

پس کیا تم نصیحت نہیں پکڑتے؟

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 37، آیت 157 (عام شمار 37:156)

أَمۡ لَكُمۡ سُلۡطَٰنٞ مُّبِينٞ

یا تمہارے پاس کوئی غالب (اور) روشن دلیل ہے؟

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 37، آیت 158 (عام شمار 37:157)

فَأۡتُواْ بِكِتَٰبِكُمۡ إِن كُنتُمۡ صَٰدِقِينَ

پس اپنی کتاب لاؤ اگر تم سچے ہو۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 37، آیت 159 (عام شمار 37:158)

وَجَعَلُواْ بَيۡنَهُۥ وَبَيۡنَ ٱلۡجِنَّةِ نَسَبٗاۚ وَلَقَدۡ عَلِمَتِ ٱلۡجِنَّةُ إِنَّهُمۡ لَمُحۡضَرُونَ

اور انہوں نے اُس کے اور جنوں کے درمیان ایک رشتہ گھڑ لیا۔ حالانکہ جن یقیناً جانتے ہیں کہ وہ بھی ضرور پیش کئے جانے والے ہیں۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 37، آیت 160 (عام شمار 37:159)

سُبۡحَٰنَ ٱللَّهِ عَمَّا يَصِفُونَ

پاک ہے اللہ اس سے جو وہ بیان کرتے ہیں۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

·

آج 10 میں سے 10 باقی