سورۃ 56: الواقعة

قرآن کریم, حصہ 3

قرآن کریم، سورۃ 56، آیت 41 (عام شمار 56:40)

وَثُلَّةٞ مِّنَ ٱلۡأٓخِرِينَ

اور پچھلوں میں سے بھی ایک بڑی جماعت ہے۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 56، آیت 42 (عام شمار 56:41)

وَأَصۡحَٰبُ ٱلشِّمَالِ مَآ أَصۡحَٰبُ ٱلشِّمَالِ

اور بائیں طرف والے۔ کون ہیں بائیں طرف والے؟

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 56، آیت 43 (عام شمار 56:42)

فِي سَمُومٖ وَحَمِيمٖ

جھلسانے والی گرم ہوا اور کھولتے ہوئے پانی میں۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 56، آیت 44 (عام شمار 56:43)

وَظِلّٖ مِّن يَحۡمُومٖ

اور ایسے سائے میں جو سیاہ دھوئیں سے پیدا ہوتا ہے۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 56، آیت 45 (عام شمار 56:44)

لَّا بَارِدٖ وَلَا كَرِيمٍ

نہ ٹھنڈا ہے اور نہ مہربان ہے۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 56، آیت 46 (عام شمار 56:45)

إِنَّهُمۡ كَانُواْ قَبۡلَ ذَٰلِكَ مُتۡرَفِينَ

اس سے پہلے یقیناً وہ لوگ بہت آسودہ حال تھے۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 56، آیت 47 (عام شمار 56:46)

وَكَانُواْ يُصِرُّونَ عَلَى ٱلۡحِنثِ ٱلۡعَظِيمِ

اور بڑے گناہ پر اِصرار کیا کرتے تھے۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 56، آیت 48 (عام شمار 56:47)

وَكَانُواْ يَقُولُونَ أَئِذَا مِتۡنَا وَكُنَّا تُرَابٗا وَعِظَٰمًا أَءِنَّا لَمَبۡعُوثُونَ

اور کہا کرتے تھے کیا جب ہم مرجائیں گے اور مٹی اور ہڈیاں بن جائیں گے، کیا ہم پھر بھی ضرور اُٹھائے جائیں گے؟

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 56، آیت 49 (عام شمار 56:48)

أَوَءَابَآؤُنَا ٱلۡأَوَّلُونَ

کیا ہمارے پہلے آباءو اجداد بھی؟

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 56، آیت 50 (عام شمار 56:49)

قُلۡ إِنَّ ٱلۡأَوَّلِينَ وَٱلۡأٓخِرِينَ

تُو کہہ دے یقیناً پہلے اور پچھلے سب۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 56، آیت 51 (عام شمار 56:50)

لَمَجۡمُوعُونَ إِلَىٰ مِيقَٰتِ يَوۡمٖ مَّعۡلُومٖ

ایک معین زمانے کے مقررہ وقت کی طرف ضرور اکٹھے کئے جائیں گے۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 56، آیت 52 (عام شمار 56:51)

ثُمَّ إِنَّكُمۡ أَيُّهَا ٱلضَّآلُّونَ ٱلۡمُكَذِّبُونَ

پھر یقیناً تم اے سخت گمراہو! بہت جھٹلانے والو!

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 56، آیت 53 (عام شمار 56:52)

لَأٓكِلُونَ مِن شَجَرٖ مِّن زَقُّومٖ

ضرور (تم) زَقُّوم کے پودے میں سے کھانے والے ہو۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 56، آیت 54 (عام شمار 56:53)

فَمَالِـُٔونَ مِنۡهَا ٱلۡبُطُونَ

پھر اسی سے پیٹ بھرنے والے ہو۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 56، آیت 55 (عام شمار 56:54)

فَشَٰرِبُونَ عَلَيۡهِ مِنَ ٱلۡحَمِيمِ

تِس پر کھولتا ہوا پانی بھی پینے والے ہو۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 56، آیت 56 (عام شمار 56:55)

فَشَٰرِبُونَ شُرۡبَ ٱلۡهِيمِ

پس سخت پیاسے اونٹوں کے پینے کی طرح پینے والے ہو۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 56، آیت 57 (عام شمار 56:56)

هَٰذَا نُزُلُهُمۡ يَوۡمَ ٱلدِّينِ

یہ ہوگی ان کی مہمانی جزا سزا کے دن۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 56، آیت 58 (عام شمار 56:57)

نَحۡنُ خَلَقۡنَٰكُمۡ فَلَوۡلَا تُصَدِّقُونَ

ہم نے ہی تمہیں پیدا کیا ہے، پھر تم کیوں تصدیق نہیں کرتے؟

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 56، آیت 59 (عام شمار 56:58)

أَفَرَءَيۡتُم مَّا تُمۡنُونَ

بتاؤ تو سہی کہ جو نطفہ تم (رِحم میں) گراتے ہو۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 56، آیت 60 (عام شمار 56:59)

ءَأَنتُمۡ تَخۡلُقُونَهُۥٓ أَمۡ نَحۡنُ ٱلۡخَٰلِقُونَ

کیا تم ہو جو اُسے پیدا کرتے ہو یا ہم پیدا کرنے والے ہیں ؟

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

·

آج 10 میں سے 10 باقی