مذہبی تحریکات کے بڑے بڑے دَور کون سے ہیں؟
انقلابِ حقیقی, حصہ 3
۔انقلاب حقیقی
کی ہو مگر تو رات نے بیان نہ کی ہو۔وہی رب رحمن، رحیم اور ملك يوم الدين وغيره
صفات جو اسلام نے بیان کی ہیں وہی حضرت موسیٰ علیہ السلام نے بیان کی تھیں۔غرض
موسوی دور میں انسانی دماغ اس قابل ہو گیا تھا کہ وہ صفات الہیہ کے جو اعلیٰ ڈیپارٹمنٹ
ہیں اُن کو سمجھ سکے۔گویا صفات الہیہ کا اجمالی علم تفصیل کی صورت میں تبدیل ہو گیا اور
بندوں اور خدا میں اور بندوں اور بندوں میں تعلقات کی بہترین صورت پیدا ہوگئی۔یہی وجہ
ہے کہ موسی وہ پہلے نبی ہیں جن کے بعد ایک لمبا سلسلہ نبیوں کا ایسا آیا جو کمی طور پر آپ کی
شریعت کے تابع تھے، گو نبوت اُن کو براہ راست ملی تھی۔گویا جب انسان نے خدائی صفات
کے ڈیپارٹمنٹ کو سمجھنے کی کوشش کی تو خدا تعالیٰ نے کہا۔اب تم بھی اپنے ڈیپارٹمنٹ بنالو کہ
اب تم سے آئندہ ایک ظاہری حکومت چلے گی اور خلفاء آئیں گے جو حکومت کریں گے۔پس حضرت موسیٰ علیہ السلام پہلے نبی تھے جن کے بعد ماً مورخلفاء لائے گئے اور آپ سے
نبیوں کا ایک لمبا سلسلہ چلایا گیا جنہیں گونبوت براہ راست ملتی تھی مگر موسوی شریعت کے وہ
تابع ہوتے تھے۔اب اس وقت مذہب ایک با قاعدہ فلسفہ بن گیا جو انسانی زندگی کے سب شعبوں پر
روشنی ڈالتا تھا۔گو یا شریعت کا محل بن کر چاروں طرف سے محفوظ ہو گیا۔یہی فلسفہ کا کمال تھا کہ
ابراہیم نے جب صفات الہیہ کا باب پڑھا تو کہا رب ارِي كَيْفَ تُحْيِ الموتى !
خدایا! احیائے موتی کی صفت کا جلوہ مجھے دکھا۔مگر موسیٰ چونکہ ابراہیم سے بہت زیادہ صفاتِ
الہیہ کا علم رکھتا تھا اس لئے اس نے کہا رت آرین انظر اليك لے کہ خدایا! تیری
تمام صفات کا مجھے علم ہو چکا ہے اب یہی خواہش ہے کہ تو مجھے اپنا سارا وجود دکھا دے۔گویا
ایک نے صرف ایک صفت کا جلوہ مانگا مگر دوسرے نے خود خدا کا دیدار کرنا چاہا۔حضرت
البقرة: ٢٦١
الاعراف: ۱۴۴
84
انقلاب حقیقی
ابراہیم علیہ السلام یہ کہتے ہیں رب ادري كيف تُخيِ الموتى اور حضرت موسیٰ علیہ
السلام کہتے ہیں رب ان انظر اليك ، وہ کہتے ہیں مجھے صفتِ احیاء کا نمونہ دکھا
اور یہ کہتے ہیں کہ مجھے اپنا سب کچھ دکھا۔دُنیا کا یہ عام قاعدہ ہے کہ جب کوئی نبی آتا ہے تو لوگ اُسے تو جھوٹا سمجھتے ہیں مگر اس
سے پہلے نبی کو بہت بڑا سمجھتے ہیں اور جب بعد میں آنے والے نبی کی بڑائی بیان کی جاتی
ہے تو کہتے ہیں کیا پہلے جاہل تھے ؟ کیا انہیں ان باتوں کا علم نہیں تھا ؟ یہی وجہ ہے کہ جب
حضرت موسیٰ علیہ السلام نے کہا کہ میں نے خدا کو دیکھا ہے تو یہودی جو حضرت ابراہیم علیہ
السلام کی اولاد میں سے تھے، انہیں غصہ آیا کہ اس کا تو یہ مطلب ہے کہ ہمارا دا دا کم علم والا
تھا اور تم اس سے زیادہ عرفان رکھتے ہو اس لئے انہوں نے حضرت موسیٰ علیہ السلام سے کہا
کہ تم جھوٹ بولتے ہو۔اگر تم سچے ہو تو ہمیں بھی خدا دکھاؤ۔چنانچہ قرآن کریم میں آتا ہے
کہ موسیٰ علیہ السلام کی قوم نے کہا یمُوسى لَنْ نُؤْمِنَ لَكَ حَتَّى نَرَى اللَّهَ جَهْرَةً
کہ اے موسیٰ ! ہم تیری اس بات کو ماننے کیلئے تیار نہیں جب تک ہم خود بھی خدا کو نہ دیکھ لیں
اس جگہ تو میت کے معنی ایمان لانے کے نہیں وہ تو پہلے ہی حضرت موسیٰ علیہ السلام پر
ظاہری ایمان رکھتے تھے۔کن تومن کے یہ معنی ہیں کہ یہ جو تو نے کہا ہے کہ میں نے خدا
دیکھا اس میں تو جھوٹا ہے اور ہم تیری یہ بات ہرگز ماننے کیلئے تیار نہیں اور اگر ہمیں بھی دکھا
دو تو خیر پھر مان لینگے۔یہی وہ انقلاب روحانی تھا جو چاروں گوشوں اور چاروں دیواروں کے لحاظ سے
کامل تھا اور موسی" کی یہی وہ خصوصیت ہے جس کی وجہ سے کہا گیا کہ اس انقلاب روحانی
کی آخری تحریک بھی موسیٰ کے نقش قدم پر ہوگی۔چنانچہ فرمایا:
البقرة: ۵۶
85
۔انقلاب حقیقی
” خداوند تیرا خدا تیرے لئے تیرے ہی درمیان سے تیرے ہی بھائیوں
میں سے تیری مانند ایک نبی بر پا کرے گا تم اس کی طرف کان دھر یو“۔لے
اور پھر آخری کلام میں مسلمانوں سے مخاطب ہوتے ہوئے فرمایا إِنَّا أَرْسَلْنَا
إِلَيْكُمْ رَسُولاً شَاهِداً عَلَيْكُمْ كَمَا أَرْسَلْنَا إِلَى فِرْعَوْنَ رَسُولًا لے کہ محمد صلى الله
علیہ وسلم جو کامل اور اکمل شریعت لائے ہیں یہ گو ہر لحاظ سے سابقہ الہامی کتب پر فضیلت
رکھتی ہے مگر ظاہری تکمیل کے لحاظ سے اسے موسیٰ کی شریعت سے مشابہت ہے، دوسروں
سے نہیں۔دوسروں کی کتابوں کی ایسی ہی مثال ہے جیسے متفرق کمرے بنے ہوئے ہوں اور
موسیٰ کی شریعت کی ایسی ہی مثال ہے جیسے ایک مکان ہو جس میں مختلف ضرورتوں کے لئے
الگ الگ کمرے بنے ہوئے ہوں اور سب ضرورتوں کا اس میں مکمل انتظام موجود ہو۔اور
گو قرآن کریم تاج محل کی طرح دوسرے سب مکانوں سے ممتاز ہے مگر مشابہت کے لحاظ
سے اُسے مکان سے ہی مشابہت دی جاسکتی ہے، الگ الگ بنے ہوئے کمروں سے نہیں۔پس موسیٰ وہ پہلا نبی تھا جسے وہ کامل قانون ملا جو سب نظام پر حاوی تھا گو اعلیٰ تفصیلات کے
لحاظ سے اس میں بھی نقص تھا۔تیسرا انقلاب بالمشافہ وحی الہی
تیسرا انقلاب جو موسیٰ کے ذریعہ سے پیدا ہوا وہ یہ ہے کہ موسیٰ کے زمانہ تک وحی
الہی کا طریق بھی تبدیل ہوتا چلا گیا اور اب بالمشافہ وحی کا طریق جاری ہوا کیونکہ شریعت کی
مجزئیات پر بحث ہوئی تھی اور اس کیلئے لفظی وحی کی ضرورت
تھی تا کلام محفوظ رہے۔یہی وجہ
ل استثناء باب ۱۸ آیت ۱۵ برٹش اینڈ فارن بائیبل سوسائٹی لاہور مطبوعہ ۱۹۲۲ء
المزمل: ١٦
86
انقلاب حقیقی
ہے کہ قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے كلَّمَ اللهُ مُوسَى تَكْلِيما لے کہ موسیٰ
کے ساتھ اکثر بالمشافہ وحی ہوتی تھی۔اس کا یہ مطلب نہیں کہ پہلوں سے بالمشافہ کلام نہ ہوتا
تھا بلکہ یہ مطلب ہے کہ پہلے زیادہ تر رؤیا و کشوف پر مدار تھا اور اسی ذریعہ سے اللہ تعالیٰ غیب
کی خبریں اپنے نبیوں پر ظاہر کیا کرتا تھا۔مگر موسیٰ کی شریعت کا اکثر کلام بالمشافہ ہوا اور رویا د
کشوف کی کثرت کی جگہ لفظی کلام کی کثرت نے لے لی لیکن ابھی تک معنی محفوظ قرار دیئے
جاتے تھے کلام محفوظ نہیں قرار دیا جاتا۔جیسے ہم زید سے جب بات کرتے ہیں تو لفظوں میں
کرتے ہیں اور اس طرح اُسے ہماری بات کے سمجھنے میں بہت کم محبہ ہو سکتا ہے مگر ہم اپنے
الفاظ اُسے یاد نہیں کراتے بلکہ جو مطلب اس کے دماغ میں آتا ہے اس کے مطابق وہ کام
کرتا ہے لیکن اگر ہم اپنے الفاظ کی زیادہ احتیاط کرانا چاہیں تو پھر ہم لکھوا دیتے ہیں یہی فرق
قرآنی وحی اور موسیٰ کی وحی میں ہے۔موسیٰ کے زمانہ میں ابھی یہ حکم نہیں تھا کہ جو الفاظ سُنو
وہی لکھو۔بلکہ جو الفاظ ہوتے اُن کے مطابق ایک مفہوم لے کر کتاب میں درج کر دیا جاتا۔مگر قر آنی وحی کے نزول کے وقت اُس کی زبر، اُس کی زیر، اُس کی پیش اور اُس کی جزم تک
وحی الہی کی ہدایت کے ماتحت ڈالی گئی۔عیسوی دور کا پیغام احیائے شریعتِ موسوی
موسوی دور کے بعد اب عیسوی دور شروع ہوتا ہے اور عیسوی دور ہی وہ پہلا دور
ہے جو تاریخی طور پر اس آیت کے دوسرے حصہ کے ماتحت آتا ہے کہ مَانَنْسَخْ مِنْ آيَةٍ
أَوْ نُنْسِهَا نَأْتِ بِخَيْرٍ مِنْهَا أَوْ مِثْلِهَا کہ ہمارے احکام جب لوگوں کے ذہنوں سے اُتر
جاتے ہیں تو ہم ویسے ہی احکام پھر اُتار دیتے ہیں یعنی دوبارہ اُن کو زندہ کر دیتے ہیں۔اس
النساء: ۱۶۵
87
انقلاب حقیقی
زمانہ میں ایک ایسا نبی آیا جو نئی شریعت نہیں لایا بلکہ تورات کے بعض مضامین کو اس نے
↓
نمایاں طور پر دنیا کے سامنے پیش کیا اس لئے حضرت عیسی علیہ السلام کے متعلق اللہ تعالیٰ نے
فرمایا کہ آید نه بروح القدس کے موسوی دور میں شریعت کی تکمیل ہوئی اور
اُس کے معارف نے بڑھتے بڑھتے ایک زبردست منظم قانون کی شکل اختیار کر لی جس کی
مثال
پہلے کبھی نہ ملتی تھی لیکن آہستہ آہستہ لوگوں کی نگاہ مغز سے ہٹ کر چھلکے کی طرف آگئی
اور دوسری طرف انسانی ذہن اب اس حد تک ترقی کر چکا تھا کہ اسے تصوف کا مزید سبق دیا
جانا ضروری تھا۔پس عیسی آئے تا کہ ایک طرف تو رات کے احکام کو پورا کریں جیسا کہ
انہوں نے خود کہا ہے۔یہ نہ سمجھو کہ میں توریت یا نبیوں کی کتابوں کو منسوخ کرنے آیا ہوں،
منسوخ کرنے نہیں بلکہ پورا کرنے آیا ہوں“۔۲
اور دوسری طرف وہ لوگوں کو تو رات کے احکام کی حکمت سمجھا ئیں اور ان کی توجہ کو
چھلکے سے ہٹا کر مغز کی طرف پھرائیں اور انہیں بتائیں کہ ظاہری شریعت صرف اس دنیا کی
زندگی کو درست کرنے کیلئے اور باطنی شریعت کے قیام میں مدد دینے کیلئے ہے۔ورنہ اصل
شئے صرف باطنی صفائی اور پاکیزگی اور تقدس ہے۔سو اللہ تعالیٰ نے حضرت عیسی علیہ السلام
سے یہ کام لیا۔انہوں نے ایک طرف موسوی احکام کو دوبارہ اصل شکل میں قائم کیا اور
دوسری طرف جو لوگ قشر کی اتباع کرنے والے تھے انہیں بتایا کہ اس ظاہر کا ایک باطن بھی
ہے۔اگر اس کا خیال نہ رکھا جائے تو وہ ظاہر لعنت بن جاتا ہے۔نمازیں بڑی اچھی چیز ہیں
لیکن اگر تم صرف ظاہری نماز ہی پڑھو گے باطنی نماز نہیں پڑھو گے تو وہ نماز لعنت بن جائے
البقرة: ۲۵۴
متی باب ۵ آیت ۱۷ برٹش اینڈ فارن بائبل سوسائٹی لاہور مطبوعہ ۱۹۲۲ء
88
انقلاب حقیقی
گی ، روزہ بڑی اچھی چیز ہے لیکن اگر تم ظاہری روزہ کے ساتھ باطنی روزہ نہ رکھو گے تو یہ
ظاہری روزہ لعنت بن جائے گا۔یہ وہی بات ہے جو قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ نے بیان
فرمائی ہے کہ فويل للمصلين لا یعنی بعض نماز پڑھنے والے ایسے ہیں کہ نماز اُن
کیلئے ویل اور لعنت بن جاتی ہے۔مسلمانوں کو رسول کریم ﷺ نے چونکہ پوری بات کھول
کر بتا دی تھی اس وجہ سے انہیں دھوکا نہ لگا۔یہ کھول کر بتانا بھی عیسی علیہ السلام کی پیشگوئی
کے ماتحت تھا کہ انہوں نے کہا تھا۔لیکن جب وہ یعنی رُوحِ حق آوے تو وہ تمہیں ساری سچائی کی راہ
بتاوے گی اس لئے کہ وہ اپنی نہ کہے گی لیکن جو کچھ وہ سُنے گی سو کہے گی“۔ہے
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بات کو واضح کر دینے کی وجہ سے باوجود اس کے کہ
آپ نے بھی وہی بات کہی تھی جو مسیح علیہ السلام نے کہی تھی مسلمانوں کو دھوکا نہ لگا اور انہوں
نے شریعت کو لعنت نہ قرار دیا۔بلکہ صرف اس عمل پر شریعت کو لعنت قرار دیا جس کے ساتھ
دل کا تقدس اور اخلاص اور تقوی شامل نہ ہو۔مگر مسیحیوں نے مسیح کے کلام سے دھوکا کھایا اور
جب ان کی روحانیت کمزور ہوئی انہوں نے اپنی کمزوری کے اثر کے ماتحت غلط تاویلوں کا
راستہ اختیار کر لیا اور شریعت کو لعنت قرار دینے لگے اور یہ نہ خیال کیا کہ اگر وہ لعنت ہے تو
حضرت عیسی علیہ السلام اور اُن کے حواری روزے کیوں رکھتے تھے، عبادتیں کیوں کرتے
تھے، جھوٹ سے کیوں بیچتے تھے اور اسی طرح نیکی کے اور کام کیوں کرتے تھے۔ان امور
سے صاف پتہ لگتا ہے کہ وہ ظاہری عبادت کو لعنت نہیں سمجھتے تھے بلکہ یہ سمجھتے تھے کہ اگر ظاہر
کے ساتھ باطن کی اصلاح نہ کی جائے تو وہ ظاہر لعنت بن جاتا ہے۔الماعون: ۵
یوحنا باب ۱۶ آیت ۱۳ نارتھ انڈیا بائبل سوسائٹی مرزا پور مطبوعہ۱۸۷۰ء
89
انقلاب حقیقی
غرض آیدُ لَهُ بِرُوحِ الْقُدُس کے یہ معنی ہیں کہ حضرت عیسی علیہ السلام
پر پاکیزگی قلب کے خاص راز ظاہر کئے گئے تھے اور قدوسیت اور باطنی تعلیم پر زور دینے
کیلئے ان کو خاص طور پر حکم دیا گیا تھا اور ظاہری احکام کی باطنی حکمتیں انہیں سمجھائی گئی تھیں
اور ان کے دور میں تصوف نے زمانہ بلوغت میں قدم رکھنا شروع کیا تھا۔دور محمدی کا پیغام، مذہب کی عمارت کی تکمیل
حضرت عیسی علیہ السلام کے زمانہ میں مذہب کی عمارت تکمیل کے قریب پہنچ گئی
تھی۔مگر ابھی پوری تکمیل نہ ہوئی تھی۔سو اس کام کیلئے سید ولد آدم آنحضرت صلی اللہ علیہ
وسلم تشریف لائے اور یہ دور محمدی ہے۔جامع کمالات انبیاء محمد مصطفی امیہ
آپ آدم بھی تھے کہ اللہ تعالیٰ نے آپ
کو اپنا خلیفہ تجویز کیا اور صبح تمدن کے قیام کا
کام آپ کے سپرد کیا۔آپ نوح بھی تھے کہ آپ کو فرمایا۔انا أَوْحَيْنَا إِلَيْكَ كَمَا أَوْحَيْنَا إِلَى نُوْحٍ
پس نوح والا پیغام بھی آپ کی وحی میں شامل تھا۔آپ ابراہیم بھی تھے جیسا کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔کہ ثُمَّ أَوْحَيْنَا اليك
آن اتبع مِلَّةَ إِبْرَاهِيمَ حَنِيفًا، وَ مَا كَانَ مِنَ الْمُشْرِكِينَ ، اے
محمد ! ( صلی اللہ علیہ وسلم ) ہم تجھے حکم دیتے ہیں کہ تو ابراہیم بھی بن جا۔کوئی کہے بن جا کہنا تو
ایک حکم ہے اس کا کیا ثبوت ہے کہ آپ واقع میں ابراہیم بن بھی گئے تھے؟ سو ہم کہتے ہیں
النحل: ۱۲۴
90
انقلاب حقیقی
اس کا ثبوت بھی قرآن سے ہی ملتا ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے قُلْ هَذِهِ سَبِيْلِي أَدْعُوْا إِلَى
اللهِ فَ عَلَى بَصِيْرَةٍ اَنَا وَ مَنِ اتَّبَعَنِي ، وَ سُبْحَنَ اللَّهِ وَمَا أَنَا مِنَ الْمُشْرِكِيْنَ
والا نام رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے متعلق بھی آ گیا اور اللہ تعالیٰ نے بتادیا کہ تو دنیا
سے کہہ دے کہ توحید کامل کے علمبر دار ہونے کا مقام مجھے بھی عطا ہوا ہے۔پھر دوسری جگہ
فرماتا ہے۔قُلْ إِنَّنِي هَدَانِى رَبِّيُ إِلَى صِرَاطٍ مُّسْتَقِيمٍ دِيناً قِيَماً مِّلَّةَ إِبْرَاهِيمَ
حَنِيفاً وَمَا كَانَ مِنَ الْمُشْرِكِيْنَ۔قُلْ إِنَّ صَلاتِي وَنُسُكِي وَمَحْيَايَ وَمَمَاتِي
لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ ۚ لَا شَرِيكَ لَهُ وَبِذَلِكَ أُمِرْتُ وَأَنَا أَوَّلُ الْمُسْلِمِينَ
لوگوں سے کہہ دے کہ مجھے خدا نے سیدھے راستہ کی طرف ہدایت دی ہے اس راستہ کی
طرف جو ابراہیمی طریق ہے اور وہ مشرکوں میں سے نہیں تھے۔اس جگہ مشرک کے معنی عام
مشرک کے نہیں ہیں بلکہ ایسے شخص کے ہیں جو اپنے دل و دماغ کی طاقتیں خدا تعالیٰ کی راہ
میں نہ لگائے اور اسے پورا تو کل حاصل نہ ہو۔پس جب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ
کہا کہ مجھے بھی خدا تعالیٰ نے ابراہیم کے طریق پر چلایا ہے تو سوال ہوسکتا تھا کہ ابراہیم نے
تو اپنی تمام طاقتیں خدا تعالیٰ کے سپر د کر دی تھیں اور جب انہیں کہا گیا تھا کہ آسلیم تو انہوں
نے کہہ دیا تھا اسلمت لرب العلمین کیا آپ نے بھی یہی کچھ کہا ہے ؟ تو فرماتا ہے کہ
کہہ دے کہ وہی کام میں نے بھی کیا ہے اور میری نماز اور میرا ذبیحہ اور میری زندگی اور میری
موت سب رب العلمین کے لئے ہو گئی ہیں اور میں اس طرح خدا تعالیٰ کا بن گیا ہوں کہ اب
میرے ذہن کے کسی گوشہ میں خدا تعالیٰ کے سوا کسی کا خیال باقی نہیں رہا۔غرض یہاں
لا شريك له سے مُراد کامل توحید کا اقرار ہے اور آیت میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ تو کہہ دے
کہ اس اعلی تعلیم پر چلنے کیلئے خدا تعالیٰ کی طرف سے مجھے حکم دیا گیا ہے۔یعنی میں ابرا ہیمی تعلیم پر
يوسف : ۱۰۹
الانعام: ۱۶۲ تا ۱۶۴
91
انقلاب حقیقی
نقل کے طور پر نہیں چل رہا بلکہ مجھے وہ تعلیم براہ راست خدا تعالیٰ کی طرف سے ملی ہے۔اور پھر
فرمایا کہ تم لوگ اس محبہ میں ہو کہ میں ابراہیمی مقام پر ہوں یا نہیں لیکن حقیقت یہ ہے کہ میں
ابراہیم کے مقام سے بھی آگے نکل گیا ہوں اور میں کہتا ہوں آنا اولُ المُسْلِمِینَ کہ
پہلا مسلم میں ہوں یعنی ابراہیم بھی اسلمت لرب العلمین کہنے والا تھا اور میں بھی یہی
کہتا ہوں اور زمانہ کے لحاظ سے ابراہیم کو تقدم حاصل ہے اور بظاہر اولُ المُسلمين وہ بنتا
ہے لیکن تقدم زمانی اصل ہے نہیں، تقدم مقام اصل شے ہے اور اس کے لحاظ سے میں ہی
اول المسلمين ہوں اور ابراہیم میرے بعد ہے۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم میں موسوی کمالات
پھر موسوی کمالات بھی آپ کے اندر پائے جاتے تھے۔جیسے سورہ مزمل میں فرمایا
گیا ہے کہ اِنَّا اَرْسَلْنَا إِلَيْكُمْ رَسُوْلًا شَاهِدًا عَلَيْكُمْ كَمَا أَرْسَلْنَا إِلَى فِرْعَوْنَ
رَسُولًا مگر جیسا کہ قرآن کریم سے معلوم ہوتا ہے یہ مشابہت مشابہت مماثلت نہیں ہے
بلکہ اعلیٰ کی ادنیٰ سے مشابہت ہے۔چنانچہ رسول
کریم ﷺ کو حضرت موسیٰ کے مقابل پر
جو امتیازات حاصل ہیں ان کو بھی قرآن کریم نے کھول کر بیان کیا ہے۔مثال کے طور پر
مندرجہ ذیل امور کو پیش کیا جاتا ہے۔(۱) خدا تعالیٰ نے موسیٰ کی نسبت تو یہ فرمایا ہے کہ ہم نے موسیٰ کو ایک ایسی کتاب دی جو
تفصيلاً لكل شيء تھی اور یہاں یہ فرمایا کہ مَا كَانَ حَدِيثًا يُفْتَرَى وَلكِن
تصْدِيقَ الَّذِي بَيْنَ يَدَيْهِ وَ تَفْصِيلَ كُلِّ شَيْءٍ وَ هُدًى وَرَحْمَةً
لقوم تُؤْمِنُون - ے کہ اگر تم یہ کہتے ہو کہ موسیٰ کو جب ایک مفصل ہدایت نامہ مل گیا تو
يوسف : ١١٢
92
۔انقلاب حقیقی
اس کے بعد اب جو تعلیم تم پیش کر رہے ہو یہ جھوٹی ہے تو اس کا جواب یہ ہے کہ یہ جھوٹی نہیں
بلکہ پہلی کتابوں میں اس کے متعلق پیشگوئیاں موجود ہیں اور اس کے ذریعہ سے وہ
پیشگوئیاں پوری ہو رہی ہیں اور اس میں تمام احکام موجود ہیں اور یہ مومنوں کے لئے ہدایت
اور رحمت کا موجب ہے۔پس جب کتاب کی خبر خود موسیٰ کی کتاب نے دی ہے وہ بے کار
کس طرح ہو سکتی ہے۔یقینا اس میں زائد خوبیاں ہیں تبھی تو موسیٰ کی کتاب نے اس کی
امید دلائی اور نہ موسیٰ کی کتاب کے بعد اس کی کیا ضرورت تھی۔(۲) پھر موسیٰ نے تو یہ کہا تھا کہ رت آرني انظر إليك، اور خدا تعالیٰ
نے اس کا جو جواب دیا وہ اجمالی جواب ہے۔بعض لوگ کہتے ہیں کہ خدا تعالیٰ نے اپنا آپ
حضرت موسیٰ علیہ السلام کو دکھا دیا تھا اور بعض لوگ کہتے ہیں
کہ نہیں دکھایا۔مگر رسول کریم صلی
اللہ علیہ وسلم نے کسی ایک موقع پر بھی خدا تعالیٰ سے یہ نہیں کہا کہ خدایا تو مجھے اپنا وجود دکھا بلکہ
خدا تعالیٰ نے خود فرمایا کہ ہم نے اسے اپنا چہرہ دکھا دیا۔پس موسیٰ علیہ السلام کے متعلق تو
الله
صرف ہمارا خیال ہے کہ انہوں نے خدا تعالیٰ کو دیکھا مگر رسول کریم ﷺ کے متعلق خود اللہ
تعالیٰ فرماتا ہے دَنَا فَتَدَتي فَكَانَ قَابَ قوسین او ادنی لے کہ محمد صلی اللہ علیہ
وسلم اور ہم اس طرح آمنے سامنے کھڑے ہو گئے جس طرح ایک کمان دوسری کمان کے
مقابل پر کھڑی ہوتی ہے اور ان کا ہر سر ادوسرے سرے کو دیکھ رہا ہوتا ہے۔گویا محمد صلی اللہ
علیہ وسلم ہمارے قریب ہوئے اور اتنے قریب ہوئے کہ جس طرح کمان کی دونو کیں آمنے
سامنے ہوتی ہیں۔اسی طرح میں اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم آمنے سامنے ہو گئے اور ہم دونوں
میں اتصال ہو گیا۔گویا جس امر کا موسیٰ نے مطالبہ کیا تھا، اس سے بڑھ کر رسول کریم صلی اللہ
علیہ وسلم کو اللہ تعالیٰ نے خود ہی دکھا دیا۔النجم: ١٠٩
93
۔انقلاب حقیقی
،
(۳) تیرا امتیاز اللہ تعالیٰ نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو حضرت موسی پر یہ بخشا
ہے کہ حضرت موسیٰ کی نسبت تو یہ آتا ہے کہ عَلَّمَ اللَّهُ مُوسَى تَكْلِيما اور
آنحضرت ﷺ کی نسبت فرماتا ہے إِنَّا أَوْحَيْنَا إِلَيْكَ كَمَا أَوْحَيْنَا إِلَى نُوحٍ
والنَّبِيِّنَ مِنْ بَعْدِهِ ، وَأَوْحَيْنَا إِلَى إِبْرَاهِيمَ وَإِسْمَاعِيلَ وَإِسْحَاقَ وَيَعْقُوبَ
وَالأَسْبَاطِ وَعِيسَى وَأَيُّوبَ وَيُونُسَ وَهَارُونَ وَسُلَيْمَانَ وَآتَيْنَا دَاوُوُدَ
زَبُوراً۔وَرُسُلاً قَدْ قَصَصْنَاهُمْ عَلَيْكَ مِن قَبْلُ وَرُسُلاً لَّمْ نَقْصُصْهُمْ عَلَيْكَ
وَكَلَّمَ اللَّهُ مُوسَى تَكْلِيماً یعنی اے محمد (صلی اللہ علیہ وسلم ) ہم نے تیری طرف نوح
جیسی وحی بھی نازل کی ہے اور ان تمام نبیوں جیسی وحی بھی جو اس کے بعد ہوئے۔اور ہم نے
تجھ کو ابراہیم کے کمالات بھی دیئے ہیں اور اسمعیل کے کمالات بھی دیئے ہیں اور اسحق کے
کمالات بھی دیئے ہیں اور یعقوب کے کمالات بھی دیئے اور یعقوب کی اولاد کے کمالات
بھی دیئے ہیں اور عیسی کے کمالات بھی دیئے ہیں اور ایوب اور یونس اور ہارون اور سلیمان
کے کمالات بھی دیئے ہیں اور داؤد کو جو زبور لی تھی وہ بھی ہم نے تجھے دی ہے۔اور جو موسیٰ
سے ہم نے خاص طور پر بالمشافہ کلام کیا تھا وہ انعام بھی ہم نے تجھے دیا ہے۔اس میں بتایا
گیا ہے کہ محمدی وحی موسیٰ اور دوسرے نبیوں کی وحی کی جامع ہے۔اس میں وہ خوبی بھی ہے
جو نوح اور دوسرے انبیاء کی وحی میں تھی اور پھر موسیٰ کی وحی کی طرح اس میں کلام لفظی بھی
ہے بلکہ اس میں موسوی وحی سے بھی ایک زائد بات یہ ہے کہ موسیٰ پر جو کلام اُترتا تھا اسے
حضرت موسیٰ علیہ السلام اپنے الفاظ میں لوگوں کے سامنے بیان کیا کرتے تھے۔جیسے ہم کسی
کو کہیں کہ تم جاؤ اور فلاں شخص سے کہو کہ زید کو بخار چڑھا ہوا ہے تو بالکل ممکن ہے کہ وہ جائے
اور زید مثلاً اس کا بھائی یا باپ ہو تو بجائے یہ کہنے کے کہ زید کو بخار چڑھا ہوا ہے یہ کہہ دے
النساء: ۱۶۵،۱۶۴
94
۔انقلاب حقیقی
کہ میرے بھائی یا باپ کو بخار چڑھا ہوا ہے۔اسی طرح حضرت موسیٰ علیہ السلام کے زمانہ
میں گولفظی کلام اُترتا تھا مگر حضرت موسیٰ علیہ السلام اپنے الفاظ میں اسے لوگوں تک پہنچاتے
تھے۔مگر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں چونکہ ترقی اپنے کمال کو پہنچ چکی تھی اور اب
ایک ایسی شریعت نازل ہوئی تھی جو آخری اور جامع شریعت تھی اس لئے ضروری تھا کہ اس
وحی کے الفاظ بھی محفوظ رکھے جاتے اس لئے اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ
ان علينا جمْعَهُ وَتُرَانَهُ فَإِذَا قَرَانَهُ فَاتَّبِعَ تُرانہ لے کہ موسیٰ کے زمانہ
میں تو کلام ہم نازل کرتے تھے اور پھر وہ اپنے الفاظ میں اس کلام کا مفہوم لکھ لیتا تھا اور گو
مفہوم ہمارا ہی ہوتا تھا مگر الفاظ موسیٰ کے ہو جاتے تھے لیکن تیرے ساتھ ہمارا یہ طریق نہیں
بلکہ اس کا جمع کرنا اور اس کا پڑھانا ہمارا کام ہے۔جو ہم کہیں وہی لفظ پڑھتے جانا اور پھر
اُسے لکھ لینا اپنے پاس سے اس کا ترجمہ نہیں کرنا۔اسی طرح فرمایا
اِنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا الذِّكْرَ انّا له لحفظون سے ہم نے ہی یہ قرآن اتارا
ہے اور ہم ہی اس کے لفظوں اور اس کی روح دونوں کے محافظ ہیں، محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے
سپر داس کی حفاظت کا کام نہیں۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اور عیسوی کمالات
پھر آپ میں عیسوی کمالات بھی پائے جاتے تھے۔عیسوی کمالات کے ذکر میں اللہ
تعالیٰ نے یہ فرمایا ہے۔وآید نه بروح القدیں کہ ہم نے اس کی روح القدس
سے تائید فرمائی۔اس کے مقابلہ میں اللہ تعالیٰ نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق
فرمایا
القيمة: ۱۹،۱۸
الحجر : ١٠
95