مذہبی تحریکات کے بڑے بڑے دَور کون سے ہیں؟

انقلابِ حقیقی, حصہ 4

انقلاب حقیقی
قُلْ نَزَّلَهُ رُوحُ الْقُدُسِ مِنْ رَّبِّكَ بِالْحَقِّ لِيُثَبِّتَ الَّذِينَ آمَنُوا وَهُدًى
وبُشْرَى لِلْمُسْلِمِینَ لے کہ اے محمد صلی اللہ علیہ وسلم ! تو لوگوں سے کہہ دے کہ خدا نے یہ
کلام روح القدس کے ذریعہ سے نازل کیا ہے سچائی اور حق کے ساتھ۔تامؤ منوں کو یہ مضبوط
کرے اور اس میں ایمان لانے والوں کے لئے ہدایت اور بشارتیں ہیں۔پھر حضرت عیسیٰ علیہ السلام نے یہ جو کہا تھا کہ شریعت لعنت ہے جس سے آپ کی
غرض یہ تھی کہ محض ظاہر کے پیچھے پڑ جانا اور باطنی اصلاح کو ترک کر دینا ایک لعنت ہے اس
کے لحاظ سے قرآن کریم نے بھی فرمایا فَوَيْلٌ لِلْمُصَلَّيْنَ الَّذِيْنَ هُمْ عَنْ صَلَاتِهِمْ
سَاهُونَ الَّذِيْنَ هُمْ يُرَاءُ ونَ ے کہ لعنت ہے ان پر اور عذاب ہے ان نماز پڑھنے والوں
کے لئے جو نماز کی روح سے غافل ہیں اور نماز محض لوگوں کے دکھاوے کے لئے پڑھتے
ہیں۔یہ وہی ڈیل کا لفظ ہے جو حضرت عیسی علیہ السلام نے اپنے زمانہ میں استعمال
کرتے ہوئے کہا کہ محض ظاہر شریعت کی اتباع لعنت ہے۔آپ کا یہ مطلب نہیں تھا کہ نماز
لعنت ہے یا روزہ لعنت ہے یا صدقہ لعنت ہے یا غریبوں اور مساکین کی خبر گیری کرنا لعنت
ہے بلکہ آپ کا یہ مطلب تھا کہ ظاہر میں نیکی کے اعمال کرنا اور باطن میں ان اعمال
کا کوئی اثر
نہ ہونا ایک لعنت ہے۔مگر عیسائیوں نے غلطی سے اس کا یہ مطلب سمجھ لیا کہ نماز لعنت ہے
روزه لعنت ہے۔اسی طرح فرمایا۔لن يَنَالَ اللَّهَ لُحُومُهَا وَلَا دِمَاؤُهَا
ولكن يَنَالُهُ التَّقْوَى مِنْكُمْ کے کہ ظاہری قربانیاں جو تم کرتے ہو وہ
خدا تعالیٰ کو نہیں پہنچتیں۔بلکہ خدا تعالیٰ کو وہ اخلاص پہنچتا ہے جس کے ماتحت قربانی کی جاتی
ہے اور وہ محبت
الہی پہنچتی ہے جو اس قربانی کی محرک ہوتی ہے یہی تعلیم ہے جو حضرت عیسی
علیہ السلام نے دی۔النحل: ١٠٣
الماعون: ۵ تا ۷
الحج: ۳۸
96

۔انقلاب حقیقی
جامع جمیع کمالات رسل
غرض رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم جامع جمیع کمالات رسل تھے۔آپ میں آدم
کے کمالات بھی تھے آپ میں نوح کے کمالات بھی تھے آپ میں ابراہیم کے کمالات بھی
تھے آپ میں موسیٰ کے کمالات بھی تھے اور آپ میں عیسی کے کمالات بھی تھے اور پھر ان
سب کمالات کو جمع کرنے کے بعد آپ میں خالص محمدی ممالات بھی تھے۔گویا سب نبیوں
کے کمالات جمع تھے اور پھر اس سے زائد آپ کے ذاتی کمالات بھی تھے۔پس جو دین آپ
لائے وہ جامع جمیع ادیان ہوا اور اس کی موجودگی میں باقی مذاہب میں سے کسی مذہب کی
پیروی کی ضرورت نہ رہی۔آیت الْيَوْمَ أَكْمَلْتُ لَكُمْ دِينَكُمْ کے معنی
اسی لئے اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں مسلمانوں کو بشارت دی اور فرمایا۔اَلْيَوْمَ
يَئِسَ الَّذِينَ كَفَرُوا مِن دِينِكُمْ فَلَا تَخْشَوْهُمْ وَاخْشَون ط الْيَوْمَ أَكْمَلْتُ لَكُمْ
دِينَكُمْ وَأَتْمَمْتُ عَلَيْكُمْ نِعْمَتِي وَرَضِيتُ لَكُمُ الْإِسْلامَ دِيناً كَفَّار مایوس ہو
گئے ہیں کہ اب اس دین پر غالب آنا ناممکن ہے اور وہ اس کے مقابلہ میں کچھ نہیں لا سکتے۔پس یہ خیال اب نہیں ہوسکتا کہ کا فراپنے زور سے جیت جائیں۔ہاں یہ خیال ہر وقت ہے
کہ تم اللہ تعالیٰ سے غافل ہو جاؤ اور اللہ تعالیٰ اپنی مددوا پس لے لے۔پس اس سے ڈرواور
یہ اچھی طرح سمجھ لو کہ قرآن کی موجودگی میں تم پر کافر بھی فتح نہیں پاسکتا۔ہاں یہ ہو سکتا ہے
کہ تم قرآن چھوڑ دو اور گر جاؤ۔پس فلا تخشوْهُمْ وَاخْشَوْنِ، ان سے نہ ڈرو بلکہ
المائدة:
97

۔انقلاب حقیقی
مجھ سے ڈرو۔اب سوال یہ ہے کہ کفار کیوں مایوس ہو گئے؟ اس کا جواب یہ دیا کہ (۱) دین
مکمل کر دیا گیا ہے۔اکمال دین سے مراد شریعت کا نزول اور اس کا قیام ہے کیونکہ عمل میں آ
جانے سے دین مکمل ہوتا ہے۔اس کی ایسی ہی مثال ہے جیسے طبی مدارس کے سب طالب علم
سرجری کی کتابیں تو پڑھتے ہی ہیں مگر کتابیں پڑھنے سے انہیں آپریشن کرنا نہیں آتا بلکہ عمل
کرنے سے آتا ہے۔ہمارے ملک میں ایک لطیفہ مشہور ہے کہ مہاراجہ رنجیت سنگھ جو گزشتہ
صدی میں پنجاب کے بادشاہ تھے ان کے دربار میں ایک دفعہ دتی کا کوئی حکیم آیا۔جو گو علم
طب خوب پڑھا ہوا تھا مگر اسے تجربہ ابھی حاصل نہیں تھا۔مہاراجہ رنجیت سنگھ کا ایک وزیر
ایک مسلمان تھا جو طبیب بھی تھا اس لئے علاوہ وزارت کے طب کا کام بھی اس سے لیا جاتا
تھا بلکہ اس پر آشوب زمانہ میں اسی فن کی وجہ سے وہ بچا ہو ا تھا۔نو وار دطبیب نے وزیر سے
اپنی سفارش کے لئے استدعا کی اور وزیر نے بوجہ اپنی شرافت کے اس سے
انکار نہ کیا بلکہ
مہاراجہ کی خدمت میں اسے پیش کر دیا۔مگر ساتھ یہ بھی کہہ دیا کہ حضور علم طب ان حکیم
صاحب نے خوب حاصل کیا ہوا ہے اگر حضور نے پرورش فرمائی تو حضور کے طفیل انہیں
تجربہ بھی حاصل ہو جائے گا۔مہاراجہ رنجیت سنگھ بہت ذہین آدمی تھا فورا حقیقت کو تاڑ گیا اور
کہا کہ وزیر صاحب یہ دہلی سے آئے ہیں جو شاہی شہر ہے۔ان کی قدر کرنا ہم پر فرض ہے مگر
کیا تجربہ کے لئے انہیں غریب رنجیت سنگھ کی جان ہی نظر آئی ہے؟ انہیں دس ہزار روپیہ
انعام دے دو اور رخصت کردو کہ کہیں اور جا کر تجربہ کریں۔یہ ایک لطیفہ ہے مگر اس میں یہ
سبق ہے کہ بغیر تجربہ میں آنے کے علم کسی کام کا نہیں ہوتا اور شریعت کا علم اس سے باہر نہیں
ہے۔تو شریعت بھی جب تک عمل میں نہ آئے اس کی تفصیلات کا پتہ نہیں چلتا اور وہ مکمل
نہیں ہوتی۔پس اتمام دین سے مراد یہ ہے کہ احکام دین نازل ہو جائیں اور پھر وہ عمل
میں بھی آجائیں۔(۲) اسی طرح فرمایا کفار اس لئے مایوس ہو گئے ہیں کہ اتمام نعمت ہو
98

۔انقلاب حقیقی
گیا اور اتمام نعمت اس طرح ہوتا ہے کہ فیوض جسمانی وروحانی کا کامل افاضہ ہو اور ہر دو
انعامات حاصل ہو جائیں اور جب کسی شخص کو کسی کام کا نتیجہ مل جائے تو وہ اس کے سچا
ہونے میں شک کر ہی نہیں سکتا۔اگر ایک کالج کی تعلیم کے بعد ڈگری مل جائے یا ایک محکمہ
کی سروس کے بعد سر کار سے انعام مل جائے۔تو کون شک کر سکتا ہے کہ وہ کالج جھوٹا ہے یا
وہ محکمہ فریب ہے۔اسی طرح جب کسی دین پر عمل کرنے کے نتیجہ میں جسمانی اور روحانی
دونوں فیوض حاصل ہونے لگیں اور اس طرح اتمام نعمت انسان پر ہو جائے تو کون اس کی
سچائی سے انکار کر سکتا ہے۔نعمت کیا ہے
اب ہم قرآن کریم سے ہی دیکھتے ہیں کہ نعمت کیا ہے۔قرآن کریم فرماتا
ہے۔وَإِذْ قَالَ مُوسَى لِقَوْمِهِ يَا قَوْمِ اذْكُرُوا نِعْمَةَ اللَّهِ عَلَيْكُمْ إِذْ جَعَلَ فِيْكُمُ
أَنْبِيَاءَ وَجَعَلَكُم مُّلُوكاً وَآتَاكُمْ مَّا لَمْ يُؤْتِ أَحَداً مِّنَ الْعَالَمِينَ یادكر وجب
موسی نے اپنی قوم سے کہا کہ اے میری قوم! خدا تعالیٰ کی اس نعمت کو یاد کرو جب اس نے تم
پر کی کہ اس نے تم میں سے نبی بنائے اور پھر تمہیں بادشاہت بھی دی اور پھر تمہیں وہ تعلیم دی
جو پہلے تمہیں معلوم نہ تھی اس سے معلوم ہوا کہ نعمت سے مراد اجرائے نبوت بادشاہت اور
دوسرے مذاہب سے افضل تعلیم ہے کیونکہ جعل فِيكُمْ أَنْبِيَاء سے اجرائے نبوت
کا ثبوت ملتا ہے۔جَعَلَكُمْ مُّلُوعًا سے بادشاہت کا اور واشكم ما
لم يُوتِ احَدًا مِّن العلمین سے اس امر کا کہ ایسی تعلیم ملے جو دوسرے
مذاہب سے افضل ہو اور انسان اس پر فخر کر سکے۔99

۔انقلاب حقیقی
،
سلطنت کا وجود بعض مذاہب کیلئے ضروری ہے
اب اگر کوئی کہے کہ بادشاہت کیونکر مذہبی لحاظ سے دینی نعمت ہے؟ تو اس کا جواب
یہ ہے کہ جن مذاہب میں شریعت کا دائرہ سیاسیات اور تمدنی احکام تک وسیع ہوتا ہے ان
کے لئے بادشاہت ضروری ہے۔اگر بادشاہت نہ ہو تو ان احکام دین کا اجراء کس طرح ہو
جو سیاسیات اور تمدن وغیرہ سے متعلق ہیں۔پس یہاں بادشاہت سے مراد وہ بادشاہت
نہیں جو دین سے خالی ہو وہ تو ایک لعنت ہوتی ہے۔یہاں بادشاہت سے مراد وہ بادشاہت
ہے جو احکامِ شرعیہ کو جاری کرے جیسے داؤڑ کو بادشاہت ملی یا سلیمان کو بادشاہت ملی اور
انہوں نے اپنے عمل سے شریعت کے سیاسی اور تمدنی احکام کا اجراء کر کے دکھا دیا۔پس
جس شریعت کے دائرہ میں تمدنی اور سیاسی احکام ہوتے ہیں اسے لازماً ابتداء ہی میں
بادشاہت بھی دی جاتی ہے کیونکہ اگر بادشاہت نہ دی جائے تو شریعت کے ایک حصہ کا سمجھنا
لوگوں کے لئے مشکل ہو جائے۔چنانچہ دیکھو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو چونکہ خدا نے
بادشاہت عطا فرما دی تھی ہمیں جب کسی مسئلہ میں شبہ پڑتا ہے ہم یہ دیکھ لیتے ہیں کہ محمد صلی
اللہ علیہ وسلم نے یہ کام کس طرح کیا تھا۔اس طرح سنت ہماری مشکلات کو حل کر دیتی ہے
لیکن اگر بادشاہت آپ کو حاصل نہ ہوتی تو سیاسی قضائی اور بہت سے تمدنی معاملات
میں صرف آپ
کی تعلیم موجود ہوتی ، آپ کے عمل سے اس کی صحیح تشریح ہمیں نہ معلوم ہو
سکتی۔پس یہ بات ضروری ہے اور سنت اللہ اسی طرح جاری ہے کہ ایسی شریعت جو سیاست
اور تمدن پر حاوی ہو اس کے ابتداء ہی میں بادشاہت حاصل ہو جائے۔پس
جَعَلَكُمْ قُلُوعًا سے مراد وہی بادشاہت ہے جو احکام دین کے اجراء کے لئے اللہ
تعالیٰ کی طرف سے دی جاتی ہے اور جس کا نفاذ بسا اوقات غیر ماً مور خلافت کے ذریعہ
100

۔انقلاب حقیقی
سے بھی کرایا جاتا ہے۔گویا اللہ تعالیٰ نے اس آیت میں یہ فرمایا کہ تم کو مامور خلافت
غير ماً مور خلافت اور افضل شریعت مل گئی اور یہ انعام ہے۔پس جب رسول کریم صلی اللہ
علیہ وسلم کی نسبت فرمایا که اَتْمَمْتُ عَلَيْكُمْ نِعْمَتِي تو اس کے معنی یہ ہوئے کہ
(۱) آپ کی اُمت میں اجرائے نبوت رہے گا۔(۲) اجرائے خلافت حقہ ہوگا۔(۳) اور
آپ کو افضل تعلیم دی گئی ہے۔پھر آپ کی نسبت اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ
إنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا الذِّكْرَ وَ إِنَّا له لحفظون کہ جو تعلیم تجھ پر نازل
ہوئی ہے اس میں
کسی کا دخل نہیں وہ لفظی الہام ہے اور ہم اس کی حفاظت کرتے رہیں گے۔پس جس تعلیم کی حفاظت کی جائے اس کے معنی یہ ہیں کہ وہ آئندہ بھی افضل رہے گی کیونکہ
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ماننسخ من أيّةٍ أو نُنَسِهَا تَأْتِ بِخَيْرٍ مِّنْهَا أو مثلها
اگر کوئی کلام منسوخ ہو تو اس سے بہتر لایا جاتا ہے جس سے یہ بھی نکلتا ہے کہ جس کلام کو
منسوخ نہ کیا جائے اس سے بہتر اور کوئی کلام نہیں۔پس معلوم ہوا کہ قرآن کریم نہ صرف
گزشتہ تمام الہامی کتابوں سے افضل ہے بلکہ ہمیشہ افضل رہے گا اور اس کی تنسیخ کا کبھی
سوال ہی پیدا نہیں ہو گا۔قرآن کریم اور باقی الہامی کتب کی ایسی ہی مثال ہے۔جیسے کابل
میں بھی حکومت کے وہی شعبے ہیں جو حکومت برطانیہ کے شعبہ جات ہیں لیکن حکومت کابل
کے مقابلہ میں حکومت برطانیہ زیادہ مضبوط اور زیادہ مفید کام کرنے والی ہے۔اسی طرح گو
باقی الہامی کتب بھی اللہ تعالیٰ کی طرف سے نازل ہوئیں مگر قرآن کریم کی تعلیم ان سب
سے زیادہ اعلیٰ ہے اور ہمیشہ اعلیٰ رہے گی۔اسلام کا انقلاب عظیم
پس ان دو آیتوں سے اس انقلاب عظیم کا پتہ لگ گیا جو اسلام کے ذریعہ سے ہوا۔101

انقلاب حقیقی
یعنی (۱) اجرائے نبوت (۲) اجرائے خلافت (۳) افضل تعلیم۔اگر کہا جائے کہ یہی لفظ
موسیٰ کی نسبت آئے ہیں۔پھر موسیٰ کی تعلیم سے یہ بڑھ کر کیونکر ہوئی ؟ تو اس کا جواب یہ
ہے کہ اس دلیل سے کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے مَا نَنْسَخْ مِنْ آيَةٍ أَوْ نُنْسِهَا نَأْتِ
بِخَيْرِ مِنْهَا أَوْ مِثْلِها جو تعلیم پہلی تعلیم کو منسوخ کر دے وہ اس سے بہتر ہوتی ہے۔چونکہ
محمدی تعلیم نے موسوی تعلیم کو منسوخ کر دیا ہے اس لئے اس گلیہ کے مطابق وہ اس سے
افضل ہے۔اب سوال ہوسکتا ہے کہ یہ تو ہوئی نعمت۔مگر آیت میں تو اتمام نعمت کا ذکر ہے۔پس خدا تعالیٰ نے نعمت تو دی مگر اتمام نعمت کیونکر ہوئی ؟ تو اس کا جواب اس آیت میں ہے
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔وَمَنْ يُطِعِ اللَّهَ وَالرَّسُولَ فَأُوْلَئِكَ مَعَ الَّذِيْنَ أَنْعَمَ اللهُ
عَلَيْهِمْ مِّنَ النَّبِيِّنَ وَالصَّدِيقِينَ وَالشُّهَدَاءِ وَالصَّلِحِيْنَ ۚ وَحَسُنَ أُوْلَئِكَ
رفيقا کہ وہ لوگ جو خدا اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت کرتے ہیں اللہ تعالیٰ انہیں نبیوں
صدیقوں شہیدوں اور صالحین میں شامل کرے گا۔اس آیت میں بتایا گیا ہے کہ نزول شرائع کے بعد یہ نقص جو پیدا ہو جاتا ہے کہ لوگ
شریعت کو بُھول جاتے ہیں اور تعلیم باوجود موجود ہونے کے بریکار ہو جاتی ہے اس سے گوکسی
تعلیم کی افضلیت کا انکار نہیں کیا جاسکتا اور یہ خود بندوں کے اختیار میں ہوتا ہے کہ وہ اس پر
عمل کریں یا نہ کریں لیکن چونکہ اس قسم کی بیماری کا خطرہ ہر وقت ہوسکتا ہے اس لئے ہم بتا
دیتے ہیں کہ ایسے خطرہ کے اوقات میں اسلام کو باہر سے کسی کی امداد کی ضرورت نہ ہوگی بلکہ
خود یہی تعلیم اپنے نقص کا علاج پیدا کر لے گی اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی امت کا
نقص خود محمد رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی شاگردی کے ذریعہ سے دُور ہو جائے گا۔اس میں کوئی شبہ نہیں کہ تعلیم کے بھول جانے کا علاج موسیٰ کے وقت میں بھی ہو ا۔النساء:۷۰
102

انقلاب حقیقی
مگر اُس وقت باہر سے طبیب بھیجا جاتا تھا یعنی ایسا شخص کھڑا کیا جاتا تھا جو گوائت موسوی
میں سے ہی ہوتا مگر مقام نبوت اسے براہ راست حاصل ہو ا کرتا تھا۔لیکن محمد صلی اللہ علیہ
وسلم کی امت سے یہ وعدہ کیا گیا ہے کہ جب کبھی اس میں کوئی نقص پیدا ہو آپ کا کوئی غلام
ہی اس نقص کو دور کرنے کے لئے کھڑا ہو جائے گا۔گویا آئندہ جو مرض پیدا ہو گا اس کا علاج
محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیم سے ہی نکل آئے گا۔اسلامی تعلیم کے افضل ہونے کے دلائل کتاب کے ساتھ
حکمت کا بیان
اب میں اسلام کی تعلیم کے افضل ہونے کی بعض مثالیں دیتا ہوں۔اسلام میں
احکام مع دلیل بیان ہوئے ہیں جس سے تصوف کامل کی بنیاد خود اصل کتاب سے پڑی
ہے۔یہود کی طرح کسی اور نبی کے توجہ دلانے کی ضرورت پیدا نہیں ہوئی۔قرآن مجید سے
قبل جو الہامی کتب تھیں ان میں احکام تو دیئے جاتے تھے مگر بالعموم ان کی تائید میں دلائل
نہیں دیئے جاتے تھے مثلاً یہ تو کہا جاتا تھا کہ نماز پڑھو مگر یہ نہیں بتایا جاتا تھا کہ کیوں نماز
پڑھو؟ اس میں کیا فائدہ ہے اور اس کی کیا غرض ہے؟ مگر قرآن کریم نے جہاں احکام دیئے
ہیں وہاں ان احکام کے دلائل بھی دیئے ہیں اور ان کے فوائد بھی بیان کئے ہیں۔اس طرح
تصوّف کی بنیاد خود قرآن کریم میں آگئی اور اس کے لئے کسی علیحدہ نبی کی ضرورت نہ رہی
جیسے یہود کو حضرت مسیح کی ضرورت محسوس ہوئی تھی۔سطی تعلیم
دوسرے قرآن وسطی تعلیم لے کر آیا ہے جو ہر حالت کے مطابق ہے اور جہاں بھی
103

انقلاب حقیقی
انسانی طاقت میں فرق پڑتا ہے اس حالت کے لحاظ سے مسئلہ بھی موجود ہوتا ہے۔خدا اور بندہ کا براہِ راست تعلق
تیسرے پریسٹ ہڈ (PRIESTHOOD) کو اس میں مٹا دیا گیا ہے۔یعنی
پادریوں اور پنڈتوں کا خدا اور بندہ کے درمیان عبادت الہی میں واسطہ ہونے کا خیال
قرآن مجید نے بالکل اُڑا دیا ہے۔موسوی اور عیسوی عہد میں اس پر بڑا زور تھا مگر اب
ہر مومن آگے کھڑا ہو کر نماز پڑھا سکتا ہے اور یہ ضرورت نہیں ہوتی کہ کسی خاص مولوی کو ہی
بلا یا جائے۔یہ انقلاب بھی در حقیقت ایک عظیم الشان انقلاب تھا کیونکہ دنیا ہزار ہا سال
سے اس قید میں جکڑی ہوئی تھی لیکن قرآن مجید نے اسے ایک آن میں تو ڑ کر رکھ دیا اور بتا
دیا کہ عبادت میں کوئی شخص واسطہ نہیں ہوسکتا۔اسلام کی یہ تعلیم عیسائیوں کے لئے تو اتنی حیرت انگیز ہے کہ وہ کئی دفعہ یہ سوال کیا
کرتے ہیں کہ جب آپ میں پادری نہیں ہوتا تو آپ عبادت کس طرح کرتے ہیں؟
مقام عبادت کو وسیع کر دیا گیا ہے
چوتھے اسلام نے مقام عبادت کی قید کو اُڑا دیا ہے اور مقام عبادت صرف نظام کے
لئے رہ گیا نہ کہ خود عبادت کیلئے۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت سے پہلے ہندو مندر
میں اور عیسائی گر جا میں عبادت کرتے مگر جب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم آئے تو آپ
نے فرمایا جُعِلَتْ لِيَ الْأَرْضُ مَسْجِدًا ل روئے زمین میرے لئے مسجد بنائی گئی ہے۔اس سے قبل جو انبیاء گزرے ہیں ان
کی تعلیم میں اس امر پر خاص زور تھا کہ عبادت خاص
بخارى كتاب الصلوة باب قول النبي عل
الله جُعِلَتْ لِيَ الْأَرْضُ مَسْجِدًا وَّطَهُورًا
104

انقلاب حقیقی
مقامات پر کی جائے مگر جب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم آئے تو خدا تعالیٰ نے آپ کے
ذریعہ سے تمام زمین کو مسجد بنا دیا اور دراصل پہلے انبیاء کا دین چونکہ محدود تھا اس لئے
خدا تعالیٰ نے مقام عبادت کو بھی محدود کر دیا مگر جب خدا تعالیٰ نے زمین کے چپہ چپہ کو
پاک کرنے کے لئے اپنا دین اسلام بھیج دیا تو ساتھ ہی یہ بھی حکم دے دیا کہ تم بھی چپہ چپہ کو
مسجد بنا کر پاک کرلو۔لفظی وحی کا نزول
پانچویں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر جو وحی نازل ہوئی وہ سب کی سب معتین
الفاظ میں نازل ہوئی اور ان الفاظ کو محفوظ رکھنے کا نہ صرف حکم دیا گیا بلکہ اس کے محفوظ رکھنے
کا اللہ تعالیٰ نے وعدہ بھی فرمایا اور ذمہ بھی اُٹھایا۔اس کے نتیجہ میں بحث اور تحقیق کے اصول
میں بہت بڑا فرق پڑ گیا۔پہلے یہ سوال ہوا کرتا تھا کہ یہ موسیٰ کا فقرہ ہے یا خدا کا مگ محمد صلی
اللہ علیہ وسلم کو خدا تعالیٰ نے جو تعلیم دی اس کا ہر لفظ خدا تعالیٰ نے خودا تارا بلکہ اس کی زیر اور
اس کی زبر بھی خدا تعالیٰ نے خود اُتاری۔میں نے ایک دفعہ رویا میں دیکھا کہ کوئی شخص مجھ سے سوال کرتا ہے کہ قرآن کریم
میں مختلف مسائل کا تکرار ہوا ہے اس کی کیا وجہ ہے؟ میں اسے یہ جواب دیتا ہوں کہ قرآن
مجید میں کوئی تکرار نہیں۔لفظ تو الگ رہے قرآن مجید میں تو زیر اور زبر کی بھی تکرار نہیں۔جو
زیر ایک جگہ استعمال ہوئی ہے اس کی غرض دوسری جگہ آنے والی زیر سے مختلف ہے اور جو
ز بر ایک جگہ استعمال ہوئی ہے دوسری جگہ آنے والی زبر سے اس کے معنی مختلف ہیں۔یہ
قرآن مجید کی وہ خوبی ہے جو کسی اور الہامی کتاب کو ہرگز حاصل نہیں۔105

۔انقلاب حقیقی
صفات الہیہ کی مفصل تشریح
چھٹے اسلامی تعلیم میں صفات الہیہ کی باریک در بار یک تشریح کی گئی ہے جس
کے مقابل میں یہودی تعلیم بھی مات پڑ گئی۔اس میں کوئی شبہ نہیں کہ یہودی کتب میں
صفات الہیہ کا تفصیلی ذکر ہے مگر ان میں صفات الہیہ کا باہمی تعلق بہت کم بیان کیا گیا ہے۔میں نے ایک دفعہ تجسس کیا تو مجھے قرآن کریم میں کوئی ایسی صفت الہی معلوم نہ ہوئی جو
یہودی کتب میں بیان نہ ہوئی ہو لیکن ایک بات جو صفات الہیہ کے باب میں یہودی کتب
میں بھی نہیں پائی جاتی مگر قرآن میں پائی جاتی ہے یہ ہے کہ قرآن نے اس بات پر بحث کی
ہے کہ مثلاً رحمانیت کا میدان کہاں سے شروع ہوتا ہے؟ رحیمیت کے دور کا کس جگہ سے
آغاز ہوتا ہے اور ان تمام صفات کا آپس میں کیا تعلق ہے؟ مگر توریت نے اس پر بہت کم
روشنی ڈالی ہے۔گویا صفات الہیہ کے مختلف اداروں کا جو باہمی تعلق ہے قرآن کریم میں اس
کی تشریح بیان کی گئی ہے لیکن تو رات نے ان اداروں کا ذکر تو کر دیا ہے مگر ان کے باہمی
تعلق کا ذکر نہیں کیا جس کی وجہ سے سالک ان سے پورا فائدہ نہیں اُٹھا سکتا اور یہ
اُس (قرآن) کی فضیلت کا ایک بین ثبوت ہے۔مسائلِ معاد پر کامل روشنی
پھر ایک بہت بڑی فضیلت جو قرآن کریم کو حاصل ہے یہ ہے کہ اس میں علم معاد پر
علمی اور فلسفیانہ بحث کی گئی ہے جس سے یہودی لٹریچر بالکل خالی تھا۔حتی کہ ان میں
قیامت کے منکرین کا زور تھا اور بہت تھوڑے تھے جو قیامت کے قائل تھے۔مگر قرآن کریم
وہ پہلی کتاب ہے جس نے مسائل معاد کی ساری تفصیلات پر بحث کی ہے اور اتنی تفصیل
106

انقلاب حقیقی
سے اس پر روشنی ڈالی ہے کہ اب اگر کوئی جان بوجھ کر شرارت سے قیامت کا انکار کرے تو
کرے ورنہ دلائل کے لحاظ سے وہ قیامت کا ہرگز انکار نہیں کر سکتا۔شرعی اصطلاحات کا قیام
آٹھویں افضلیت قرآن کریم کو یہ حاصل ہے کہ اس میں شرعی اصطلاحات کا نیا
دروازہ کھولا گیا جو اس سے پہلے بالکل مفقود تھا۔یعنی قرآن کریم سے پہلے جن باتوں کو
مضامین میں ادا کیا جاتا تھا قرآن کریم نے ان کیلئے اصطلاحیں قائم کر دیں اور ایسی
اصطلاحیں قائم کیں جو پہلے نہیں تھیں اور پھر ان اصطلاحوں کے ایسے معین معنی کئے جن میں
شبہ کی کوئی گنجائش نہیں ہو سکتی۔مثلاً قرآن کریم نے نبی کا لفظ استعمال کیا ہے تو اس کی
تعریف بھی بیان کی ہے اور پھر بتایا ہے کہ نبی کب آتے ہیں ان کے پہچاننے کیلئے کیا
نشانات ہوتے ہیں، ان کا کام کیا ہوتا ہے خدا تعالیٰ کا ان سے کیا معاملہ ہوتا ہے بندوں سے
ان کا کیا تعلق ہوتا ہے وغیرہ وغیرہ۔یہ اور اسی قسم کی اور بیسیوں باتیں ایسی ہیں جو قرآن
کریم کے علاوہ اور کسی مذہبی کتاب نے بیان نہیں کیں اور یہ ایک ایسی زبر دست خوبی ہے
جس کا دشمن بھی اقرار کئے بغیر نہیں رہ سکتا۔پیغامیوں سے جب ہمارا مقابلہ زوروں پر تھا، اُن دنوں میں نے ایک دفعہ بڑے بڑے
بشپوں ، سکھ گیانیوں، ہندؤوں کے پنڈتوں اور یہودیوں کے فقیہوں سے خط لکھ کر دریافت کیا
کہ آپ کے مذہب میں نبی کی کیا تعریف ہے؟ تو بعض نے تو اس کا جواب ہی نہ دیا، بعض نے
یہ جواب دیا کہ اس بارہ میں ہمارے مذہب میں کوئی خاص تعلیم نہیں۔چنانچہ ایک بڑے بشپ کا
بھی یہ جواب آیا کہ اس مضمون پر ہماری کتب میں کوئی خاص روشنی نہیں ملتی۔اسی طرح ملائکہ کیا ہوتے ہیں، وہ کیا کام کرتے ہیں ان کے ذمہ کیا کیا فرائض ہیں؟
107

·

آج 10 میں سے 10 باقی