مذہبی تحریکات کے بڑے بڑے دَور کون سے ہیں؟

انقلابِ حقیقی, حصہ 5

انقلاب حقیقی
ان میں سے کوئی بات تفصیل کے ساتھ سابقہ الہامی کتب نے بیان نہیں کی۔مگر اسلام نے
اگر ایک طرف بعض روحانی وجودوں کیلئے ملائکہ کا لفظ وضع کیا ہے تو پھر خود ہی ان کے وجود
ور ان کے کام پر کامل روشنی ڈالی ہے۔اسی طرح ذات البی ، صفات الہیہ، دعا، قضاء وقدر،
حشر و نشر ، جنت و دوزخ ، حیات جنت و غیرہ ان سب امور کیلئے اس نے مصطلحات تجویز کی
ہیں اور پھر ان کی مکمل تشریح فرما کر انسانی دماغ کو ایسی روشنی بخشی ہے کہ وہ ان مسائل کو اسی
طرح اپنے ذہن میں مستحضر کر سکتا ہے جس طرح کہ مادی علوم وا مور کو۔اور اس طرح علم کو
پراگندہ ہونے اور دماغ کو پریشان ہونے سے اس نے بچالیا ہے۔قرآنی تعلیم کی جامعیت
نویں فضیلت جو قرآن کریم کو حاصل ہے یہ ہے کہ گو اس سے پہلے موسوی
سلسلہ میں سیاست اور عبادت اور تمدن کو مذہب میں شامل کر لیا گیا تھا۔یعنی موسیٰ نے
لوگوں سے کہا تھا کہ تمہیں میری حکومت ، مذہب میں بھی اور تمدن میں بھی اور اخلاق میں
بھی اور سیاست میں بھی ماننی پڑے گی مگر رسول کریم ﷺ کے زمانہ میں اسلام کے ذریعہ
سے اس کو اور زیادہ بڑھا دیا گیا اور اسلام نے عبادت و روحانیت کی تعلیم کے علاوہ سیاست
اور تمدن
کی تعلیم بھی دی اور اخلاقیات اور اقتصادیات اور تعلیم اور معاشرت اور ثقافت کے
مسائل کو بھی شریعت میں شامل کر کے انسانی زندگی کو ایسا کامل کر دیا کہ اس کے عمل کا کوئی
شعبہ صحیح ہدایت اور کامل نگرانی سے باہر نہیں رہ گیا۔مذہب کو مشاہدہ پر قائم کیا گیا
دسویں فضیلت قرآن
کریم کی تعلیم کو یہ حاصل ہے کہ اس نے خدا کے قول اور خدا کے فعل
108

انقلاب حقیقی
کو ایک دوسرے کے لئے مُمد اور متوازی قرار دے کر تجربہ اور مشاہدہ کے میدان میں مذہب کو
لاکھڑا کیا ہے حالانکہ اس سے پہلے اسے صرف مافوق الطبعیات قرار دیا جاتا تھا۔چنانچہ قرآن
نے کہا کہ دنیا خدا کا فعل ہے اور مذہب خدا کا کلام اور یہ ناممکن ہے کہ خدا کے قول اور اس کے
فعل میں تضاد ہو۔پس جب بھی تمہیں کوئی مشکل در پیش ہو خدا کے قول اور خدا کے فعل کو
مطابق کرو۔جہاں یہ مطابق ہو جائیں تم سمجھ لو کہ وہ بات صحیح ہے اور جہاں ان میں اختلاف
رہے تم سمجھ لو کہ اب تک تم پر حقیقت منکشف نہیں ہوئی۔اس نکتہ سے مذہب اور سائنس میں جو
لڑائی تھی وہ جاتی رہی کیونکہ سائنس خدا کا فعل ہے اور مذہب خدا کا کلام اور یہ ناممکن ہے کہ خدا
تعالیٰ کے قول و فعل میں تطابق نہ ہوا اور اگر کسی جگہ اختلاف ہو تو ہمیں سمجھ لینا چاہئے کہ ہم نے یا
اس کے قول کے سمجھنے میں ٹھو کر کھائی ہے یا اس کے فعل پر غور کرنے میں ہمیں غلطی لگی ہے۔ان
میں سے جس چیز کا نقص بھی دُور کر دیا جائے گا دونوں میں تطابق پیدا ہو جائے گا۔اس نکتہ
عظیمہ کی وجہ سے مذہب فلسفہ کے میدان سے نکل کر مشاہدہ کے میدان میں آ گیا ہے۔اتحاد امم کی بنیاد
گیارہویں عظیم الشان فضیلت قرآن کریم کو یہ حاصل ہے کہ اس نے دعوی کیا ہے
کہ اس کالایا ہو ا پیغام کسی ایک قوم یا دو قوموں
کیلئے نہیں بلکہ ساری دنیا کیلئے ہے۔چنانچہ اللہ تعالیٰ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے فرماتا ہے۔وَمَا أَرْسَلْنَكَ إِلَّا
كَافَّةً لِلنَّاسِ بَشِيْرًا وَّ نَذِيرًا وَلَكِنَّ أَكْثَرَ النَّاسِ لَا يَعْلَمُوْنَ۔وَيَقُوْلُوْنَ مَتَى هَذَا
الْوَعْدُ اِنْ كُنتُمْ صَدِقِينَ۔قُلْ لَكُمْ مِيْعَادُ يَوْمٍ لَّا تَسْتَأْخِرُوْنَ عَنْهُ سَاعَةً وَّلَا
تَسْتَقْدِمُوْنَ
سبا : ۲۹ تا ۳۱
109

۔انقلاب حقیقی
کہ اے رسول ! ہم نے تجھے ساری دنیا کی طرف بشیر و نذیر بنا کر بھیجا ہے اور تیرے ذریعہ
سے ہم سب دنیا کو ایک نظام پر جمع کرنے والے ہیں۔اب دیکھو یہ کس قدر عظیم الشان انقلاب ہے اور انقلاب بھی ایسا جس کی مثال پہلے
نہیں ملتی پہلے ہر نبی اپنی اپنی قوم کی طرف بھیجا جا تا تھا اور جو تعلیم وہ لاتا اپنی قوم کے لئے لاتا
تھا۔چنانچہ ہندوستان میں اگر کرشن حکومت کر رہے تھے تو ایران میں زرتشت حکومت کر
رہے تھے اور چین میں کنفیوشس حکومت کر رہے ہیں۔اسی طرح کوئی موسی" کی اُمت تھا تو
کوئی عیسی کی مگر خدا نے کہا اب دنیا میں ایک ہی مذہبی حکومت ہوگی اور ظاہری اور باطنی طور
پر تمام دنیا ایک ہی جھنڈے کے نیچے لائی جائے گی۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی
اپنی اس خصوصیت کا اظہار کرتے ہوئے فرمایا۔کہ كَانَ النَّبِيُّ يُبْعَثُ إِلَى قَوْمِهِ خَاصَّةً
وَبُعِثْتُ إِلَى النَّاسِ عَامَّة کہ پہلے ہر نبی اپنی اپنی قوم کی طرف بھیجا جایا کرتا تھا مگر میں
روئے زمین کے تمام لوگوں کی طرف بھیجا گیا ہوں۔یہ انقلاب چونکہ ایک نیا انقلاب تھا اور لوگوں نے یہ پہلی دفعہ سنا کہ تمام دنیا روحانی
لحاظ سے ایک ہونے والی ہے اس لئے وہ دنگ رہ گئے۔اور جس طرح آپ نے توحید کی
تعلیم پیش کی تھی اور کفار حیران ہو گئے تھے ویسا ہی اس دعوی کے وقت بھی ہو ا۔چنانچہ توحید
کی تعلیم کے بارہ میں قرآن کریم میں آتا ہے کہ کفارا سے سنکر کہ اُٹھے اَجَعَلَ الْأَلِهَةَ إِلَهَا
واحِدًا لے کہ دنیا میں پہلے جو اتنے خدا موجود ہیں کیا ان سب کو اکٹھا کر کے یہ ایک خدا بنانا
چاہتا ہے؟ یعنی کوئی ایرانیوں کا خدا ہے جسے وہ اہرمن یا یز دان کہتے ہیں، کوئی عیسائیوں کا
خدا ہے جسے وہ گاڈ (GOD) یا خداوند یسوع مسیح کہتے ہیں، کوئی ہندوستان کا خدا ہے جسے
وہ پر میشور یا اوم کہتے ہیں، کوئی یہودیوں کا خدا ہے جسے وہ یہوواہ کہتے ہیں۔غرض یہ مختلف
بخارى كتاب التيمم وقول الله تعالى فَلَمْ تَجِدُوا مَاءً (الخ) ص: ۶
110

۔انقلاب حقیقی
خدا ہیں جو دنیا میں موجود ہیں۔اگر اب یہ آ کر کہہ رہا ہے کہ صرف ایک خدا کو مانو تو کیا یہ
سب خداؤں کو اکٹھا کر کے ایک بنا دے گا؟ یہ تو عقل کے خلاف ہے کہ اتنے خداؤں کو
گوٹ کاٹ کر ایک خدا بنا دیا جائے۔غرض کفار کو حیرت ہوئی اور انہوں نے اپنے اس تعجب کا اظہار کیا مگر اب دیکھو
یزدان اور گاڈ اور اوم اور یہوواہ وغیرہ سب نام اللہ کے اندر آ گئے اور اللہ کا نام ہی سب
ناموں پر غالب آ گیا ہے اور آج ساری دنیا تو حید کے خیال کی صحت کو تسلیم کر رہی ہے۔دشمنوں کو جو حیرت توحید کے دعوی سے ہوتی تھی ویسی ہی آپ کے اس دعوی سے ہوئی کہ
و ما ارسلنكَ إِلَّا كَافَّةً لِلنَّاسِ بَشِيرًا ونذيرا ہم نے تجھے ساری
دنیا کی طرف رسول بنا کر بھیجا ہے۔چنانچہ قرآن کریم میں اس کے بارہ میں آتا ہے
وَلَكِنَّ أَكْثَرَ النَّاسِ لَا يَعْلَمُون لیکن اکثر لوگ اس نکتہ کو نہیں سمجھتے۔میں سمجھتا ہوں اس زمانہ میں لوگوں کے لئے یہ نکتہ سمجھنا ایسا ہی مشکل تھا جیسے آدم
کے زمانہ میں لوگوں کے لئے یہ سمجھنا مشکل تھا کہ ایک غیر شخص جو ہمارے ہی جیسا ہو ہمارے
معاملات میں دخل دینے کا حق رکھتا ہے۔کفار مکہ بھی اس دعویٰ پر سخت حیران ہوتے تھے اور
کہتے تھے کہ یہ کیسی عجیب بات ہے کہ یہ پیدا تو ہو اعرب میں اور کہتا ہے کہ میں ایران کا بھی
نبی ہوں اور چین کا بھی نبی ہوں، اور مغرب کا بھی نبی ہوں ، اور مشرق کا بھی نبی ہوں۔چنانچہ وہ اپنے اس استعجاب کا اظہار کرتے اور کہتے ہیں۔مَتى هَذَا الْوَعْدُ اِنْ كُنْتُمْ
صدقین کے اگر تم اپنی اس بات میں بچے ہو کہ ساری دنیا ایک جھنڈے کے نیچے آنے والی
ہے تو یہ بات کب ہوگی؟ فرمایا قُل لَّكُمْ ميعاد يوم لے تو ان لوگوں سے کہہ دے کہ
بس اس زمانہ کے آنے میں اتنی ہی دیر ہے جتنی کہ سورہ سجدہ میں بتائی گئی ہے اور وہ یہ ہے
سبا: ۳۰
سبا: ۳۱
111

۔انقلاب حقیقی
ك يُدَبِّرُ الْأَمْرَ مِنَ السَّمَاءِ إِلَى الْأَرْضِ ثُمَّ يَعْرُجُ إِلَيْهِ فِي يَوْمٍ كَانَ مِقْدَارُهُ
اَلْفَ سَنَةٍ مِمَّا تَعُدُّونَ ے یعنی اللہ تعالیٰ اُمرِ اسلامی کو پہلے تو زمین میں قائم کرے گا پھر وہ
ایک ہزار سال کے عرصہ میں آسمان پر اُٹھ جائے گا۔اس آیت میں اسلام کے پہلے ظہور کا زمانہ بتایا گیا ہے جس میں سے ایک ہزار سال
کا عرصہ معین کر دیا ہے اور پہلا عرصہ غیر معین رکھا ہے۔لیکن اسے حدیث رسول کریم صلی
اللہ علیہ وسلم نے معین کر دیا ہے۔کیونکہ آپ فرماتے ہیں خَيْرُ الْقُرُونِ قَرْنِي ثُمَّ الَّذِينَ
يَلُونَهُمْ ثُمَّ الَّذِينَ يَلُونَهُم ثُمَّ الْفَيْجُ الأَعْوَج کے یعنی بہترین صدی میری ہے پھر اس
کے بعد کی صدی پھر اس کے بعد کی صدی پھر تباہی ہے۔تدبیر امر کا زمانہ
اس سے معلوم ہوا کہ تدبیر امر کا زمانہ تین صدیاں ہیں اور اس کے بعد تباہی کا زمانہ ایک
ہزار سال اور اس کے بعد پھر ترقی کا زمانہ۔گویا رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے تیرہ سو سال بعد
اسلام کا دوبارہ احیاء مقدر بنایا گیا تھا۔پس اس جگہ جو قُل لَّكُمْ مِّتِعَادُ يَوْمٍ کہا ہے تو
اس سے اسی یوم کی طرف اشارہ ہے جس کا سورہ سجدہ میں ذکر ہے اور وہ ہزار سال تنزلِ اسلام
کے ہیں جس کے بعد بتایا گیا ہے کہ پھر اسلام ترقی کرے گا اور ساری قوموں میں پھیل جائے گا
کیونکہ وہ زمانہ تکمیل اشاعت اسلام کا زمانہ ہوگا آیت هُوَ الَّذِي أَرْسَلَ رَسُوْلَهُ بِالْهُدَى
وَدِيْنِ الْحَقِّ لِيُظْهِرَهُ عَلَى الدِّيْنِ كُله سے بھی اسی طرف اشارہ کرتی ہے۔السجدة: 4
صلى الله
بخاری کتاب فضائل اصحاب النبي علی باب فضائل اصحاب النبي
صلى الله
ا وَمَنْ صَحِب النَّبِيِّ علا
الله (الخ)
112
الصف: ١٠

میعاد یوم سے مراد۔انقلاب حقیقی
پس اس جگہ میعاد یوم سے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے زمانہ سے پہلے کے
تنزِّلِ اسلام کے ہزار سالہ دور کی طرف اشارہ ہے جس کے بعد اسلام کی دوبارہ ترقی مقدر
کی گئی تھی۔حضرت مسیح کا حلقہ بعثت
بعض عیسائی اس موقع پر کہا کرتے ہیں کہ یہ تعلیم تمہاری نئی نہیں ہمارے مذہب کی
بھی یہی تعلیم ہے کہ تم اپنا پیغام تمام دنیا کو پہنچاؤ اور ہمارا مسیح بھی کسی ایک قوم کی طرف
مبعوث نہیں ہو اتھا بلکہ تمام دنیا کی طرف تھا۔میں اپنے ایک پرانے مضمون میں عیسائیوں کے اس دعوی کا جواب دے چکا ہوں
اور انجیلوں کے متعدد حوالہ جات سے ثابت کر چکا ہوں کہ حضرت مسیح ناصری تمام دنیا کی
طرف نہیں آئے بلکہ محض بنی اسرائیل کی طرف آئے اور وہ خود انجیل میں کہتے ہیں کہ :۔میں اسرائیل کے گھر کی کھوئی ہوئی بھیڑوں کے سوا اور کسی کے پاس
نہیں بھیجا گیا“ لے
اور یہی طرز عمل ان کے حواریوں کا بھی تھا مگر آج میں ایک اور رنگ میں عیسائیوں
کے اس دعوی کو باطل ثابت کرتا ہوں اور وہ یہ کہ اگر خدا نے کہا تھا کہ مسیح تمام دنیا کی طرف
ہے اور اس کے ذریعہ سے سب لوگ ایک جھنڈے کے نیچے آجائیں گے تو بہر حال خدا جو
بات کہے اسے پورا ہونا چاہئے اور چونکہ یہ انقلابی تعلیم تھی اور اس لئے دی گئی تھی کہ سب دنیا
متی باب ۱۵ آیت ۲۴۔نارتھ انڈیا بائبل سوسائٹی مرزا پور مطبوعہ ۱۸۷۰ء
113

انقلاب حقیقی
کو ایک کر دیا جائے اور قومیتوں کو کمزور کر دیا جائے اس لئے ہمیں دیکھنا چاہئے کہ کیا اس
مقصد کو مسیحیت نے پورا کر دیا؟
عیسائی بیشک یورپ میں بھی پھلے اور چین میں بھی پھیلے اور جاپان میں بھی پھیلے اور
ہندوستان میں بھی پھیلے اور ایسی ایسی جگہ پہنچے جہاں شاید مسلمان بھی نہیں پہنچے مگر سوال یہ
ہے کہ کیا اس تعلیم کا جو مقصد تھا وہ پورا ہو گیا؟ اس تعلیم کی غرض تو یہ تھی کہ جُدائی کے خیالات
مٹا دیئے جائیں۔قومیتوں کو کمزور کر دیا جائے اور سب دنیا کو مساوات کے جھنڈے کے
نیچے لایا جائے۔اب اگر مسیح کو خدا نے کہا تھا کہ تیرے ذریعہ سے اقوامِ عالم کا تفرقہ مٹ
جائے گا اور سب دنیا ایک ہو جائے گی تو عیسائیت کے ذریعہ سے یہ انقلاب پیدا ہو جانا
چاہئے تھا اور اگر محمدصلی اللہ علیہ وسلم کو خدا نے یہ کہا تھا کہ تیرے ذریعہ سے اقوامِ عالم کا
تفرقہ مٹے گا اور سب دنیا ایک جھنڈے کے نیچے آئے گی تو اسلام کے ذریعہ سے یہ انقلاب
پیدا ہونا چاہئے تھا۔مگر حقیقت یہ ہے کہ مسیحیت سے زیادہ نیشنلزم اور قوم پرستی کی تعلیم کسی
اور نے نہیں دی اور دنیا میں ایک ملک بھی تم نہیں دکھا سکتے جہاں مسیحیت نے مساوات قائم
کی ہو لیکن دنیا میں تم ایک ملک بھی ایسا نہیں دکھا سکتے جہاں اسلام گیا ہو اور مساوات قائم نہ
ہوئی ہو۔آج انگریز جرمن کا دشمن اور جرمن انگریز کا دشمن ہے اور وہ دونوں ایک دوسرے کا
گلا کاٹنے کے لئے تیار رہتے ہیں۔ایک دوسرے کو تباہ کرنے کے لئے ہوائی جہاز بناتے،
تو ہیں ایجاد کرتے اور نئے سے نئے اور دُور دُور تک گولہ باری کرنے والے بم بناتے ہیں
لیکن باوجود اس کے ایک ہندوستانی عیسائی سے ایک انگریز وہ تعلقات کبھی پیدا نہیں کرے
گا جو ایک جرمن دہریہ سے کر لے گا۔اگر خدا نے اس کو سب دنیا کے لئے بھجوایا تھا تو اس کا
نتیجہ وہ کیوں نہ نکلا جو نکلنا چاہئے تھا ؟ اور تو اور یورپین عیسائی تو ان سے بھی مساوات نہیں
برتتے جو ان کے خداوند کے بھائی ہیں۔چنانچہ دیکھ لو جرمن اور دوسرے ممالک میں
114

۔انقلاب حقیقی
یہودیوں پر کتنے مظالم کئے جارہے ہیں آخر یہ کون ہیں؟ یہ ان کے خداوند کے بھائی ہی تو
ہیں مگر یہ ان سے بھی مساوات برتنے کے لئے تیار نہیں۔اس کے مقابلہ میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس قدر مساوات پیدا کر دی
ہے کہ ایک جاہل عرب ایک منگتا عرب ایک ٹیرا عرب دنیا کے کسی کو نہ میں چلا جائے
مسلمانوں کی یوں باچھیں کھل جاتی ہیں گویا ان کا کوئی بزرگ زندہ ہو کر دنیا میں واپس آ گیا
ہے اور عرب صاحب ! عرب صاحب! کہتے ہوئے ان کا منہ خشک ہوتا۔نا ہے۔پس عیسائیوں کے اس دعوی کو خود خدا کا فعل رڈ کر رہا ہے اور اس کے فعل نے بتادیا
ہے کہ یہ انقلاب محمدی انقلاب ہے اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم ہی اس تعلیم کے مخاطب تھے۔اگر
حضرت عیسی علیہ السلام کی طرف یہ تعلیم نازل کی جاتی تو خدا تعالیٰ ان سے یہ کام بھی لیتا ہاں
چونکہ بشارت کی ہوائیں اصل موعود کے آنے سے پہلے چلنی شروع ہو جاتی ہیں اس لئے
جب عیسوی دور میں محمدی انقلاب کی بشارت آئی اور حضرت عیسی علیہ السلام کو اللہ تعالیٰ نے
بتایا کہ ایک عظیم الشان نبی کے ذریعہ سے جو تمام نبیوں کا سردار ہو گا سب دنیا ایک ہونے
والی ہے اور سب دنیا ایک ہی جھنڈے کے نیچے آنے والی ہے تو عیسائیوں نے اس سے
دھوکا کھایا اور انہوں نے سمجھا کہ ابھی سے اس کا وقت آ گیا ہے لیکن پھر ایا ہو الباس فٹ
کہاں آ سکتا تھا۔خدا کے فعل نے ثابت کر دیا کہ اس کے مخاطب عیسائی نہیں تھے بلکہ
مسلمان اس کے مخاطب تھے۔اسلامی انقلاب
غرض ان تغیرات کے ماتحت اسلام نے دنیا کے علم اس کے فکر اس کے فلسفہ اس
کے جذبات اس کے مذہب اس کی سیاست اس کے اخلاق اس کے تمدن، اس کی
115

۔انقلاب حقیقی
معاشرت، اس کی اقتصادیات اور اس کی ثقافت کو بالکل بدل دیا اور دنیا اور سے اور ہوگئی اور
ایک نیا آسمان اور ایک نئی زمین محمد اللہ نے پیدا کر دی۔اسلام اور دوسرے مذاہب میں مشابہت کی اصل وجہ
آج جو مشابہت اسلام اور ان مذاہب میں نظر آ رہی ہے یہ اس وجہ سے نہیں کہ یہ
مشابہت والے اموران مذاہب میں پہلے سے موجود تھے بلکہ اس وجہ سے ہے کہ اسلام کے
ساتھ مل کر انہوں نے اس کی بعض تعلیموں کو اپنا لیا ہے۔چنانچہ دین تو الگ رہا، یورپین
لوگوں نے مسلمانوں کی کتابوں کی کتابیں نقل کی ہیں اور ان علوم کو اپنی طرف منسوب کر لیا
ہے۔چنانچہ آج گل یورپ میں کئی ایک ایسی کتب شائع ہو رہی ہیں جن میں اس قسم کی
چوریوں کو ظاہر کیا جا رہا ہے۔ابھی تھوڑا عرصہ ہو امیں نے ایک کتاب انگلستان سے منگوائی
ہے اس میں علم موسیقی پر بحث کی گئی ہے اور ثابت کیا گیا ہے کہ یورپین لوگوں نے اس علم کو
سپین کے مسلمانوں کی کتابوں سے نقل کیا ہے بلکہ مصنف اس راز کا انکشاف کرتا ہے کہ میں
ان کتابوں کے حوالے دے سکتا ہوں جن سے یورپ کے لوگوں نے یہ باتیں نقل کیں اور
پھر کہتا ہے کہ اس اندھیر کو دیکھو کہ برٹش میوزیم میں فلاں نمبر پر فلاں کتاب ہے۔اس میں
فلاں پادری کے نام کا ایک خط درج ہے جو کسی عیسائی نے انہیں لکھا تھا کہ صاحب من !
مسلمانوں کی موسیقی نہایت اعلیٰ درجہ کی ہے اور ہماری موسیقی اس کے مقابلہ میں بہت
بھی معلوم ہوتی ہے۔میں چاہتا ہوں کہ ان کے علوم کا یورپین لوگوں کیلئے ترجمہ کر دوں مگر
میں ڈرتا ہوں کہ مسلمانوں کا علم نقل کرنے سے پادریوں کی طرف سے مجھ پر کفر کا فتویٰ نہ
لگ جائے آپ کی اس بارہ میں کیا رائے ہے؟ اگر یہ علم نقل کر لیا جائے تو گر جوں کو اس
سے بڑا فائدہ پہنچے گا۔اس کا جواب بشپ صاحب نے یہ دیا کہ بیشک ان علوم کو اپنی کتابوں
116

۔انقلاب حقیقی
میں نقل کر لومگر ایک بات کا خیال رکھنا اور وہ یہ کہ اگر تم نے نیچے حوالہ دیدیا تو لوگوں کو معلوم ہو
جائے گا کہ یہ علم عربوں سے لیا گیا ہے اور اس طرح اسلام کی عظمت ہمارے مذہب کے
پیرؤوں کے دلوں میں بھی پیدا ہو جائے گی۔پس تم نقل بیشک کرو مگر حوالہ نہ دو تا لوگ یہ
سمجھیں کہ یہ علم تم اپنی طرف سے بیان کر رہے ہو۔چنانچہ وہ لکھتا ہے کہ یہ خط آج تک
برٹش میوزیم میں موجود ہے۔اسی طرح پیرس میں ۱۹۴۰ء تک ابن رشد کا فلسفہ پڑھا یا جا تا تھا مگر نام میں ذرا سا
تغیر کر دیا جاتا تھا تا لوگوں کو یہ پتہ نہ چلے کہ یہ کسی مسلمان کا فلسفہ ہے۔لطیفہ یہ ہے کہ روم کی
یو نیورسٹیوں میں ایک دفعہ فیصلہ کیا گیا کہ آئندہ فلسفہ کی یہ کتاب نہ پڑھائی جائے بلکہ فلاں
کتاب پڑھائی جائے کیونکہ اب فلسفہ ترقی کر چکا ہے تو پادریوں نے کفر کا فتویٰ دے دیا
اور کہا کہ یہ بے دینی ہے۔گویا ایک لمبا عرصہ گزرنے کے بعد انہیں اتنا خیال بھی نہ رہا کہ وہ
ایک مسلمان کی لکھی ہوئی کتاب ہے بلکہ وہ یہ سمجھنے لگ گئے کہ یہ کسی عیسائی کی کتاب ہے اور
اگر اس کی جگہ اب کوئی اور فلسفہ پڑھایا گیا تو کفر ہو جائے گا۔ہمارے لوگ ناواقفی کی وجہ سے بالعموم یہ کہا کرتے ہیں کہ یہ بات بھی عیسائیوں
سے لی گئی ہے اور وہ بات بھی ، حالانکہ مسلمانوں نے بحیثیت قوم عیسائیوں سے کوئی بات
نہیں لی مگر عیسائیوں نے مسلمانوں سے بحیثیت قوم علوم سیکھے ہیں لیکن مسلمان چونکہ اب ان
تمام علوم کو بھلا بیٹھے ہیں اور عیسائیوں نے یاد کر لئے ہیں بلکہ ان میں زمانہ کی ترقی کے ساتھ
ترقی ہوگئی ہے اور ان کی شکل بھی بدل گئی ہے، اس لئے مسلمان پہنچانتے نہیں ہیں اور اب تو
غفلت کا یہ عالم ہے کہ مسلمانوں میں نہ دین باقی ہے نہ اخلاق، نہ تمدن باقی ہے نہ
سیاست، نہ تہذیب باقی ہے نہ ثقافت ، بس مغربیت ہی مغربیت ہے جو ان کا اوڑھنا بچھونا
بن رہی ہے حالانکہ وہ تمام باتیں قرآن کریم میں موجود ہیں جن سے پہلے مسلمانوں نے
117

۔انقلاب حقیقی
ترقی کی اور جن سے موجودہ مسلمان بھی ترقی کر سکتے ہیں۔مگر قرآن کو تو انہوں نے بند کر
کے رکھ دیا ہے اور مغربیت کی طرف آنکھیں اُٹھا اُٹھا کر دیکھ رہے ہیں جس طرح چڑیا کا بچہ
بیٹھا ماں کی راہ تک رہا ہوتا ہے۔ان کی مثال بالکل ایسی ہی ہے جیسے کہتے ہیں کہ ایران کے بادشاہ نے ایک دفعہ
ہندوستان کے آم کی تعریف سنی اور اس کے دل میں شوق پیدا ہوا کہ آم کھائے۔بادشاہ
نے ہندوستان میں اپنا سفیر بھیجا کہ جا کر آم لے آؤ۔جب وہ یہاں پہنچا تو آم کا موسم نکل
چکا تھا لیکن بادشاہ نے یہ خیال کر کے کہ یہ شاہ ایران کا سفیر ہے اور دُور سے آیا ہے دہلی اور
اس کے گردونواح میں آم کی بڑی تلاش کرائی۔آخر اسی تلاش اور جد وجہد کے نتیجہ میں
ایک بے موسم کا آم مل گیا مگر سخت کھتا اور ریشہ دار۔بادشاہ نے اُس سفیر کو بلا کر کہا کہ آم کی
شکل آپ دیکھ لیں ایسی ہی شکل ہوتی ہے مگر ذائقہ بہت میٹھا ہوتا ہے۔یہ جو آم ملا ہے یہ
کچھ اچھا نہیں لیکن چونکہ آپ نے اب واپس جانا ہے اس لئے ذرا اسے چکھ لیں تا آپ
بادشاہ کے سامنے آم کی حقیقت بیان کر سکیں۔اُس نے چکھا تو سخت کھٹا اور بدمزا تھا۔جب
وہ واپس گیا اور شاہ ایران نے اس سے آم کی کیفیت پوچھی تو اس نے کہا کہ مجھے
ہندوستانیوں کی عقل کے متعلق شبہ پیدا ہو گیا ہے۔وہ کہنے لگا کیوں؟ اُس نے کہا وہ آم کی
بڑی تعریف کرتے ہیں اور آپ نے بھی آم ہی کے لئے مجھے بھیجا تھا مگر میں جو آم چکھ کر آیا
ہوں اُس کی کیفیت آپ اس چیز سے معلوم کر سکتے ہیں یہ کہہ کر اُس نے ایک پیالہ پیش کیا
جس میں املی کا ریشہ اور تھوڑ اسا پانی پڑا ہوا تھا۔بادشاہ دیکھ کر سخت متعجب ہوا اور اس نے کہا
کہ ہیں ! ہندوستانی ایسی لغوھے کی اس قدر تعریف کرتے ہیں؟
یہی حال آج کل مسلمانوں کا ہے۔وہ قرآن کریم کے علوم سے بگلی بے بہرہ ہو
گئے ہیں اور قرآن کریم ان کے لئے ایک مُردہ کتاب بن گیا ہے اور اب جو کچھ ان کے
118

انقلاب حقیقی
سامنے ہے اس کو اور قرآن کریم کو آپس میں وہی نسبت حاصل ہے جو اعلیٰ اور لذیذ آم کو
پانی میں بھگوئی ہوئی املی سے ہوتی ہے۔حالانکہ تمام حسن اسلام میں ہے، تمام خوبیاں اسلام
میں ہیں اور یورپ نے اصولِ علم میں جو کچھ سیکھا ہے اسلام اور مسلمانوں کی خوشہ چینی کر
کے سیکھا ہے مگر مسلمانوں کو چونکہ اس کا علم نہیں اس لئے وہ مغربیت کے دلدادہ ہو گئے
ہیں۔مغربیت کے اُصول
غرض اس زمانہ میں اسلام کی تعلیم بطور کل کے کہیں نہیں پائی جاتی ، صرف ٹکڑے
ٹکڑے پائی جاتی ہے اور اصل اسلامی تعلیم کو در حقیقت مسلمان بھلا بیٹھے ہیں اور مغربیت
ان پر غالب ہے جس کے بڑے اصول یہ ہیں:۔(۱) مادیت (۲) اس کا لازمی نتیجہ نیشنلزم۔(۳) اور تمام مذہبی اور اخلاقی مسائل کو
نیشنلزم کے تابع کرنا۔ان امور نے اخلاق مذہب اور حقیقی قربانی اور دنیا کے امن کو بالکل برباد کر دیا ہے
اور مذاہب کی شکل کو مسخ کر دیا ہے۔اب اگر یورپ کے لوگ کسی چیز کا نام مذہب رکھتے ہیں
تو اس نقطہ نگاہ سے کہ وہ مذہب ان کی حکومت کو کتنا مضبوط کرتا ہے۔ایک ہندوستانی دماغ
اس بات کو سمجھ بھی نہیں سکا مگر واقعہ یہی ہوتا ہے کہ جرمن میں بغاوت ہوتی ہے اور پادری
جب دیکھتے ہیں کہ عیسائیت کی تعلیم انہیں اتنا مضبوط نہیں بناتی کہ وہ بغاوت کو کچل سکیں تو
بڑے آرام سے انہیں مذہبی کتاب کے احکام میں تبدیلی کر کے ایک نیا فلسفہ پیش کر دیتے
ہیں اور پھر چھوٹے بڑے سب یک زبان ہو کر کہتے ہیں کہ یہ ہمارا مذہب ہے۔ایک
مسلمان اس بات کو سمجھ بھی نہیں سکتا کہ یہ کس طرح ہو سکتا ہے؟ یہ تو ویسی ہی بات ہے جیسے
119

·

آج 10 میں سے 10 باقی