باب اوّل
الہام، عقل، علم اور سچائی, حصہ 3
الهام ، عقل ، علم اور سچائی
27
کو تباہ کرنے کے درپے تھا۔چنانچہ ایک طرف تو صوفی صاحب کو کھلے میدان میں لاکھڑا کیا گیا اور
دوسری جانب ہاتھی کو کھلا چھوڑ دیا گیا۔صوفی صاحب حواس باختہ ہو کر اپنی جان بچانے کیلئے بھاگ
کھڑے ہوئے۔بادشاہ اپنے محل کے جھروکہ سے یہ نظارہ
دیکھ رہا تھا۔صوفی کو یوں بھاگتا دیکھ کر بولا: صوفی صاحب!
آپ کو اس موہوم ہاتھی کو دیکھ کر بھاگنے کی کیا ضرورت ہے۔یہ تو محض آپ کے تصور کا واہمہ ہے۔صوفی بولا، بھاگ کون کم بخت رہا ہے۔یہ بھی آپ کے تصور کا
واہمہ ہے۔اس طرح صوفی کو خطرناک صورت حال سے چھٹکارا تو مل گیا لیکن یہ بحث آج بھی
بڑے زور شور سے جاری ہے۔اس بحث کا ذکر گزر چکا ہے کہ تجربہ و مشاہدہ اور الہام دونوں میں
مسلم سپین کا مکتبہ فکر سے کس کو فوقیت حاصل ہے بعض مظفر ین وحی کو منطق پر ترجیح
دیتے ہیں اور بعض اس کے برعکس خیال کرتے ہیں۔ابن رشد نے جو مغرب میں Averroes کے
نام سے معروف ہیں اور عظیم ترین مسلمان مفکرین میں سے ایک ہیں، یہ خیال پیش کیا کہ
مندرجہ بالا نظریات متوازی سچائیوں پر مبنی ہیں۔لہذا ان پر الگ الگ غور کرنا چاہئے۔الہامی سچائی
کو من وعن قبول کرنا چاہئے جبکہ مشاہدہ اور تجربہ کو مشاہدہ اور تجربہ کی حد تک رکھنا چاہئے۔ان کے
نزدیک الہام اور تجربہ کے مابین ربط تلاش کرنا ضروری نہیں اور نہ ہی اس امر کی ضرورت ہے کہ
دونوں میں متناقضات تلاش کئے جائیں اور ان کے حل کیلئے سرگردان ہوا جائے۔یہ وہ دور تھا جب ہسپانیہ میں مسلمان سائنسدان سائنس کے میدان میں تیزی سے ترقی کر
رہے تھے اور انہیں اس امر کی پروا نہیں تھی کہ پرانے مکاتب فکر کے بعض مذہبی علماء ان کے خلاف
بدعتی یا ملحد ہونے کے فتوے جاری کر رہے ہیں۔ابن رشد نے غالباً بہتر یہی سمجھا کہ وہ ان
تنازعات میں نہ الجھیں مبادا یہ امر سائنسی ترقی کی راہ میں حائل ہو جائے۔انہوں نے مذہب اور
سائنس میں تضادات ابھرنے کے خدشہ کے پیش نظر اس بحث میں الجھنے سے عملا گریز کیا۔ایک
کچے مسلمان اور صداقت کے غیر جانبدار متلاشی سائنسدانوں کی حکمت عملی ہسپانیہ میں ایک لمبے
عرصہ تک مذہب اور سائنس کی ترویج میں محمد رہی۔الہامی اور مشاہداتی سچائی کے مابین موجود اس
28
اسلامی مکاتب فکر
مزعومہ تضاد کے خطرہ سے کبھی بھی کھل کر مقابلہ کی نوبت نہیں آئی۔یہی وجہ ہے کہ دونوں میں سے
کسی ایک کی فوقیت کا معاملہ سنجیدگی سے زیر غور نہیں آیا۔عدم تصادم کی یہ حکمت عملی جو ہسپانیہ میں
صدیوں تک غالب رہی ابن رشد ہی کی مرہون منت ہے۔بعد کے واقعات کی روشنی میں اس مسئلہ کے ممکنہ پہلوؤں کا از سر نو جائزہ لیا جائے تو یہ بات
وثوق سے کہی جاسکتی ہے کہ ابھی اس قسم کے مسائل کو سلجھانے کا وقت نہیں آیا تھا۔اس امر کا امکان
بہر حال موجود تھا کہ حقائق کا ادراک ناقص ہو یا محض جزوی بلکہ عین ممکن تھا کہ یہ ادراک سرے
سے ہی غلط ہو۔مثال کے طور پر ازمنہ وسطی کے مسلمان سائنسدانوں کا تصور کائنات قرآن کریم
اور احادیث پر مبنی نہیں تھا بلکہ معلوم ہوتا ہے کہ ان کا یہ تصور زیادہ تر اپنے دور کی مروجہ جہالت کا
آئینہ دار تھا۔جیسا کہ ہمیشہ سے ہوتا چلا آیا ہے، مذہبی علماء اپنے نظریات کو عین اسلام سمجھتے تھے اور
انہیں حتمی قرار دیتے تھے۔حالانکہ امر واقعہ یہ تھا کہ علوم متداولہ کے حوالہ سے حقیقی قرآنی نظریات
کی تفہیم ان کی بساط سے باہر تھی۔ہسپانیہ میں سائنسدانوں اور مذہبی علماء کے مابین اس قسم کے
موضوعات پر کسی مکالمہ یا گفتگو کا سراغ نہیں ملتا۔ان دونوں گروہوں میں علمی تبادلہ خیال کیلئے کوئی ادارہ یا مرکز نہیں تھا اور نہ ہی اپنے اپنے
نظریات کی تقابلی خوبیوں کے بارہ میں کوئی مناظرہ یا مباحثہ ممکن تھا۔یہی وجہ تھی کہ ہسپانیہ میں گیلیلیو
کا کوئی پیش رو پیدا نہ ہو سکا جسے صداقت اور زندگی میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا پڑتا۔سائنسدانوں کو جب بھی اپنے ہمعصر علماء کے سامنے حق کو حق کہنے کی ضرورت پڑی تو انہوں نے
مذہبی علماء کے سامنے کسی قسم کی وضاحت پیش کرنے کی کوشش تک نہیں کی اور نہ ہی یہ بات ثابت کرنا
ضروری سمجھی کہ ان علماء کی پیش کردہ قرآنی تشریح غلط اور معروف سائنسی حقیقتوں سے متصادم ہے۔نتیجه دو متوازی تحریکوں کا ارتقا ہوا جن میں وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اختلافات کی خلیج
بڑھتی چلی گئی۔بالآخر اسلامی سوچ نے فلسفیانہ اور سائنسی طرز فکر سے بالکل علیحدہ راستہ اختیار کر
لیا۔وہ دو ایسی ندیوں کی طرح تھے جو ایک دوسرے میں مدغم ہوئے بغیر متوازی بہ رہی ہوں۔چنانچہ اندلس کے مسلمان سائنسی تحقیق کے اکثر میدانوں میں دوسرے اسلامی ممالک سے
سبقت لے گئے۔ایک خوش کن بات یہ بھی تھی کہ ہسپانیہ نے نسبتا ایک طویل پر امن زمانہ پایا جس
الهام ، عقل ، علم اور سچائی
29
میں وہ چنگیز خان اور ہلاکو خان جیسے بیرونی حملہ آوروں کی دست برد سے محفوظ رہا۔اسلامی تاریخ کا
یہ اندلسی دور صحیح معنوں میں عقلیت پسندی کا زریں دور قرار دیا جا سکتا ہے۔اندلس سے مسلمانوں
کے خروج کے ساتھ ہی ان کی علمی برتری کا عظیم الشان عہد ختم ہو گیا اور اہل ہسپانیہ کے اسلام کے
ساتھ ہر قسم کے روابط منقطع ہو گئے۔اگر دنیا میں کہیں علم و دانش اور سائنسی ترقی کا زوال ہوا تو یہ
المیہ اندلس کی سرزمین پر ہوا۔یہ کیا ہی دردناک واقعہ تھا۔اندلس کے جنوبی کنارے سے مسلمانوں
کے خروج کے ساتھ ہی وہاں سے دانائی علم و دانش، انصاف پسندی، سچائی اور روشنی اپنی تمام تر
رعنائیوں کے ساتھ غالباًا صدیوں تک کیلئے رخصت ہوگئی لیکن روشنی کے اس سیلاب شد نے ان
مسلمان جلا وطنوں کا ساتھ نہ دیا اور ہسپانیہ ایک بار پھر قبل از اسلام کی سی جہالت کی تاریکی میں
ڈوب گیا۔ان دنوں دیگر اسلامی ممالک کی حالت بھی کچھ اس سے بہتر نہیں تھی۔وہاں تاریکی اندر
ہی اندر سے پھوٹ رہی تھی۔مذہبی تعصبات، ہٹ دھرمی ، تنگ نظری نخوت، خود پسندی اور باہمی
حسد کی آگ کے شعلے جہنم کی آگ کی طرح بھڑک رہے تھے۔ایک گونہ دھوئیں کا بادل تھا جو پھیلتے
پھیلتے آسمانی نور کے رستے میں حائل ہو گیا۔اس بڑھتی ہوئی گھٹا ٹوپ تاریکی میں زمین چھپ سی گئی
اور مرورِ زمانہ کے ساتھ ساتھ اس کے سائے اور بھی گہرے ہوتے چلے گئے۔جہاں تک شمالی یورپ کے باشندوں کا تعلق ہے یہ ایک بالکل مختلف داستان ہے۔ہسپانیہ
کے لوگوں نے جو کھویا تھا وہ ان لوگوں نے پالیا اور کیا ہی خوب پایا! وہی ملکہ ازابیلہ اور بادشاہ
فرڈیننڈ جنہوں نے مسلمانوں کو ملک سے نکال باہر کیا تھا، متعصب اور منتشر د پادریوں کے
روز افزوں رسوخ کے زیر اثر ، اپنے غیظ و غضب کا رخ یہودیوں کی طرف موڑ دیا اور جس طرح
اندلس کے جنوبی دروازوں سے مسلمانوں کو باہر دھکیل دیا گیا اسی طرح شمالی سپین سے یہودیوں کی
بھاری اکثریت کو ملک بدر کر دیا گیا۔ان میں بڑے بڑے علماء، فضلاء، سائنسدان اور عظیم دانشور
بھی تھے جو کئی ایک شعبوں میں صاحب کمال تھے۔انہوں نے سات صدیوں پر محیط مسلم حکومت
کے سنہری دور میں متعدد فنون پر عبور حاصل کر لیا تھا۔انہیں صنعت و حرفت، تجارت، سائنسی تحقیق،
فن تعمیر ، سنگ تراشی اور جراحی جیسے شعبہ ہائے زندگی میں کمال حاصل تھا۔ان سب کو ایک منظم اور
مستقل اذیت ناک منصوبہ کے تحت تمام املاک سے بے دخل کر کے جلاوطن کر دیا گیا۔یہی وہ لوگ
30
اسلامی مکاتب فکر
تھے جو اندلس سے علم کی روشنی جنوبی فرانس بلکہ اس سے بھی آگے تک لے کر گئے۔ارسطو اور
افلاطون کا فلسفہ ہسپانیہ کے مسلمان فلسفیوں کے ذریعہ یورپ تک پہنچنا شروع ہوا۔اس وقت
حاذق طبیب ابن سینا کے کمال طب اور دنیوی اور مذہبی فلسفہ اور سائنس کو اپنی ذات میں یکجا
کرنے والے ابن رشد کی دانشمندی نے یورپ کے تاریک افق کو روشن کرنا شروع کر دیا۔یہودیوں کے اس اخراج کے باعث یہ علوم عام ہو گئے اور ان کے مختلف یورپین زبانوں میں ترجمے
کئے جانے لگے۔در حقیقت انہی لوگوں نے یورپ میں علم و حکمت اور آگہی کے نئے دور کی
داغ بیل ڈالی جو یورپ کی نشاۃ ثانیہ کے نام سے موسوم ہے۔ہسپانوی دور کے بعد کے زمانہ پر نظر ڈالی جائے تو تمام
عالم اسلام کی حالت زار عالم اسلام ہمیں علی پژمردگی کے المناک اندھیروں میں
ڈوبا ہوا دکھائی دیتا ہے۔سپین میں مسلمانوں کے زوال کے بعد دیگر مسلم ممالک نے بھی سائنسی علوم
میں دلچسپی لینا چھوڑ دی اور تحقیق و جستجو کا وہ شوق جاتا رہا جسے خود مسلمانوں نے فروغ دے کر کمال
تک پہنچایا تھا۔یہ افسوسناک رجحان نہ صرف سائنس بلکہ مذہب کیلئے بھی بیحد نقصان دہ ثابت ہوا اور
امت مسلمہ تفرقہ کا شکار ہو کر مختلف فرقوں اور گروہوں میں تقسیم ہو گئی یہاں تک کہ توحید خالص کا
عظیم عقیدہ بھی خود کشی کے اس رجحان کی زد میں آ گیا۔توحید باری کے تصور میں دراڑیں پڑنے
لگیں۔یوں لگتا تھا جیسے وہ ایک خدا کی بجائے مختلف خداؤں کی باتیں کر رہے ہوں۔ان کی علمی
پیاس تو کم نہ ہوئی لیکن ترجیحات بدل گئیں۔اگر چہ موضوع بحث تبدیل ہو گیا مگر خیر وشر سے متعلق
بحث کا سلسلہ پورے جوش و خروش سے جاری رہا۔بایں ہمہ یہ سوالات بھی وہی تھے جنہوں نے
انہیں صدیوں سے مضطرب کر رکھا تھا۔سنجیدہ اور بنیادی نوعیت کے عملی مسائل کی بجائے وہ فروعی
فقہی مسائل میں الجھ کر رہ گئے۔مثلاً یہ کہ کوے کا گوشت حلال ہے یا حرام۔اس سوال پر مخالف
آراء رکھنے والوں کے درمیان فسادات پھوٹ پڑنے کا ذکر بھی ملتا ہے۔ان مسائل پر جو تند و تیز
مباحثے ہوئے وہ پیچیدہ سے پیچیدہ تر ہوتے چلے گئے۔ان کی ذہانت کو اس اعتبار سے داد دینا پڑتی
ہے کہ وہ رائی کا پہاڑ بنا سکتے تھے۔لیکن یہ خراج تحسین اس امر کا غماز ہے کہ ان میں عقلِ سلیم نام کی
الهام ، عقل ، علم اور سچائی
کوئی چیز موجود نہیں تھی۔ان کی اس قسم کی موشگافیوں کو زیادہ سے زیادہ لایعنی اور بے
31
دانشوری کا نام ہی دیا جا سکتا ہے۔چند ایک بے کار قسم کے سوالات بھی تھے جو ان لوگوں کے نزدیک بے حد اہم تھے۔ذہنوں
کے اضطراب اور مشتعل جذبات کے ہاتھوں خاک و خون کی ہولی کھیلی جاتی رہی۔مثال کے طور پر
ایک بیہودہ امر اور بے مصرف سوال یہ بھی تھا کہ اگر ایک کتا کنوئیں میں گر جائے تو اس میں سے
پانی کی کتنی بالٹیاں نکالی جائیں کہ باقی ماندہ پانی وضو کے قابل ہو جائے۔یہ وہ اہم ترین سوال تھا
جو اس دور کے علماء کرام کی توجہ کا مرکز بنا رہا۔یہ محض کہتے پر ہی موقوف نہ تھا بلکہ اگر کوئی مخالف علماء
کے فتوی کفر کی زد میں آیا ہوا مولوی کنوئیں میں جا گرے تو ذرا سوچئے کہ مسئلہ کتنی سنگین
صورتِ حال اختیار کر جاتا۔سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ علم ریاضی کے کسی پیچیدہ کلیہ کے مطابق پانی کو
پاک کرنے کیلئے کتنی بالٹیاں نکالی جائیں۔بہت سے اس کنوئیں کو مٹی سے پاٹنے کو ترجیح دیتے اور
نتیجہ یہ کنواں مولوی صاحب کا مقبرہ بن کر رہ جاتا۔یہ وہ دور تھا اور یہ وہ نا قابل یقین کہانیاں ہیں
جن کی دیوار میں تشدد اور عدم برداشت کے جنون پر استوار تھیں۔بظاہر یہ کہانیاں عجیب وغریب
دکھائی دیتی ہیں تاہم انہیں سراسر جھوٹ بھی قرار نہیں دیا جا سکتا۔اس سے معلوم ہوتا ہے کہ کس
طرح اس دور کا علم فقہ دیوانگی کا شکار ہو کر رہ گیا تھا۔فقہاء ایسی بے معنی اور لغو بحثوں میں پڑے
ہوئے تھے جن کی وجہ سے نماز جیسا مقدس مذہبی فریضہ بھی گویا ایک مذاق بن چکا تھا۔نماز کی دوسری رکعت میں قعدہ کی حالت میں مسلمان ہمیشہ تشہد پڑھتے ہیں۔بعض لوگ
تشہد پڑھتے ہوئے شہادت کی انگلی اٹھاتے ہیں جبکہ بعض ایسا نہیں
کرتے۔اس دور کے فقہاء میں اس مسئلہ پر بھی شدید اختلاف پایا
جاتا تھا اور وہ اس مظلوم انگلی کو سزا دینے پر تلے ہوئے تھے جوان
کے جذبات کو مجروح کرنے کا باعث بنی تھی۔ان کا متفقہ فتویٰ تھا
کہ ان کے احساسات کو ٹھیس پہنچانے والی اس غریب انگلی کو خواہ وہ
اٹھے یا نہ اٹھے، بہر حال کاٹ دیا جائے۔ماسوا اس کے ان میں ہر
بات میں اختلاف تھا۔ان حالات میں دوسرے مسلک کی مساجد
32
اسلامی مکاتب فکر
میں جانا خطرہ سے خالی نہ تھا جہاں داخل ہونا تو یقیناً کوئی مسئلہ نہیں تھا، اصل مسئلہ تو باہر نکلنے کا تھا۔کیونکہ عین ممکن تھا کہ باہر آتے ہوئے خدا تعالیٰ کی عطا کردہ پانچ انگلیوں میں سے ایک کم ہو چکی ہو۔تیسرا فروعی نوعیت کا مسئلہ " آمین" کہنے سے متعلق تھا جو امام کے سورۃ فاتحہ پڑھنے کے بعد
کہی جاتی ہے۔بنیادی بحث یہ تھی کہ آمین بالجہر کہنی چاہئے یا زیر لب۔عین ممکن تھا کہ ایک ایسی مسجد
میں جہاں آمین بالجہر کہنا سنگین جرم سمجھا جاتا تھا بلند آواز میں آمین کہنے والوں کو زدوکوب کیا جائے۔اسی طرح آمین بالجہر کہنے والوں کے درمیان آمین زیرلب کہنا بھی کچھ کم اشتعال انگیز نہ تھا۔ان مذہبی اختلافات میں سے جس مسئلہ نے خطرناک صورت اختیار کی وہ قرآن کریم کے
مخلوق ہونے یا نہ ہونے کا مسئلہ تھا۔مخالفانہ نظریات رکھنے والے بلا شک و شبہ گردن زدنی سمجھے
جاتے تھے۔لیکن یہ سب کچھ اتفاق یعنی چانس پر منحصر تھا۔اگر بادشاہ وقت قرآن کریم کو مخلوق نہ
ماننے والوں کا حامی ہوتا تو مخالف عقیدہ رکھنے والے نہ صرف قتل کر دیئے جاتے بلکہ گھروں میں
زندہ جلا دیئے جاتے۔اگر دوسروں کی قسمت یاوری کرتی تو تشدد کرنے والے خود تشدد کا شکار ہو
جاتے۔کئی بار ایسا بھی ہوا کہ وہ لوگ جنہیں فوت اور دفن ہوئے عرصہ گزر چکا تھا ان کی قبریں اکھیٹر
کر نعشیں باہر نکالی گئیں اور انہیں سر عام پھانسی دی گئی تا کہ وہ لوگ جو زندہ ہیں اس سے عبرت
پکڑیں۔لیکن اس صورت حال سے کیا نتیجہ نکل سکتا تھا؟ ہنڈولے کے اس کھیل میں کون محفوظ تھا
اور کون غیر محفوظ۔یہ ایک لا منخل سوال تھا۔البتہ جو بھی ان فضول جھگڑوں میں اتنی سنجیدگی سے حصہ
لیتے ان کی زندگی بہر حال اس دنیا میں جہنم بن کر رہ جاتی۔یعنی جس جہنم سے ان کے مخالفین انہیں
ڈرایا کرتے تھے اس کا مزہ وہ اسی دنیا میں چکھ لیتے تھے اور انہیں موت کا انتظار نہیں کرنا پڑتا تھا۔ازمنہ وسطیٰ کی صدیوں پر محیط تاریکی کے مہیب سائے دور دور تک پھیلنا شروع ہوئے
یہاں تک کہ دنیائے اسلام جو عرب کے ریگزاروں سے طلوع ہونے والے آفتاب عالمتاب کی
بدولت تاریکی سے نکل کر روشنی میں آن کھڑی ہوئی تھی ایک بار پھر جہالت کے عمیق گڑھے میں جا
گری۔اسلام کا تصور تناظر اور زوایہ نگاہ کے بدلنے سے تاریک اور اداس راتوں میں دور کائنات
میں نظر آنے والے جھلملاتے اور رنگ بدلتے ستاروں کی مانند بدلنا شروع ہو گیا۔اسلام کی پہلی سی
شان و شوکت اور قوت باقی نہ رہی۔
الهام ، عقل ، علم اور سچائی
33
علم و آگہی کے دو بڑے راستے جو جہالت کی تاریکی کو روشنی میں بدل سکتے تھے بظاہر ہمیشہ
کیلئے مسدود ہو گئے۔نہ تو بصیرت کی پہلی سی سچائی اور صفائی رہی اور نہ ہی آسمان سے کسی وحی کے
اترنے کی امید! ان پر یہ دونوں دریچے بند ہو گئے۔کتنا ہی المناک انجام تھا!
تاہم کچھ صدیوں کے بعد دنیوی علوم کا سورج ایک بار پھر طلوع ہونا شروع ہوالیکن اس
مرتبہ یہ سورج مغرب سے نکلا۔مشرق سے تعلق رکھنے والے روشنی کے میناروں نے اس امید پر
مغرب کی طرف دیکھنا شروع کر دیا کہ شاید انہیں اس روشنی کی ایک جھلک نظر آ جائے جو انہوں نے
صدیوں پہلے خود مغرب کو عطا کی تھی۔
فلسفہ یورپ
علم و آگہی کا سورج بالآخر اندلس پر غروب ہوا اور اس کا روشن چہرہ فرانس کے افق سے نمودار ہوا
تا کہ باقی یورپ کو بھی اپنی روشنی سے منور کر سکے۔نتیجۂ جنوب سے شمال اور مشرق سے مغرب تک
تمام یورپ علم کی روشنی سے جگمگا اٹھا۔علوم کا ایسا شاندار دور شروع ہوا جس کا آئندہ کئی صدیوں تک
یورپ پر غلبہ مقد رتھا۔یوں تحریک احیائے علوم یا نشاۃ ثانیہ کا آغاز ہوا۔لیکن آج یورپ میں بہت کم لوگوں کو اس بات کا احساس ہے کہ وہ علم و حکمت کی اس صبح
کیلئے جسے نشاۃ ثانیہ کہا جاتا ہے، مسلم ہسپانیہ کے کتنے مرہون منت ہیں۔اندلس کے بہت سے
ممتاز فلسفی، ریاضی دان، سائنسدان، ہیئت دان اور ماہرین طب ایسے ہیں جن کا نام و نشان تک
یورپ کے حافظہ سے مٹ چکا ہے اور جن کی یادیں گمنامی کے ویران قبرستان میں دفن ہیں۔نشأة ثانیہ کی صبح طلوع ہوتے ہی ظلمت کا فور ہوگئی اور عقل و استدلال نے اندھے
اعتقادات کو ان مقامات سے بھی نکال باہر کرنا شروع کر دیا جو صدیوں سے اس کی مکمل گرفت میں
تھے۔ان حالات میں مادی فلسفوں اور ایمان و اعتقاد کے مابین توازن قائم رکھنا کوئی آسان کام نہ
تھا۔پادریوں کے زیر تسلط اس دور کے معاشرہ کیلئے عقلی اور استدلالی فلسفوں کے نئے حملوں سے
اپنے عقائد کا دفاع کوئی معمولی بات نہ تھی۔مغرب کو عیسائیت کا جو تصور ورثہ میں ملا وہ زیادہ تر
پولوی اثر کے تحت بگڑ کر اساطیری عقائد میں بدل گیا۔اس میں اب وہ آسمانی نور باقی نہیں رہا تھا
جس نے حضرت عیسی علیہ السلام کے سینہ کو منور کیا تھا۔-
تحریک احیائے علوم سے پہلے بھی بعض یورپی دانشوروں نے عقل اور ایمان کے درمیان
توازن قائم کرنے کی کوشش کی تھی۔نویں صدی عیسوی میں ای۔جے۔سکاٹس (E۔J۔Scotus)
نے عقل اور ایمان میں ایک گونہ مصالحت کی عمدہ مثال قائم کی۔اس کا خیال تھا کہ مجرد عقل سے
صداقت تک رسائی ممکن نہیں بلکہ عقل اور ایمان دونوں اپنا اپنا کردار ادا کرتے ہیں۔اس کے
نزدیک آغاز میں مذہبی عقائد عقلی بنیادوں پر ہی قائم تھے کیونکہ ایمان اور یقین ظن محض سے پیدا
35
36
فلسفة
یورپ
ہے۔نہیں ہو سکتے۔یقین کی تشکیل کیلئے کوئی نہ کوئی منطقی بنیاد درکار ہوتی ہے۔خواہ آپ سمجھ سکیں یا نہ سمجھ
سکیں، ہر عقیدہ کے پس منظر میں بالا رادہ یا بلا ارادہ کوئی نہ کوئی عقلی بنیاد ضرور موجود ہوتی
المختصر سکائٹس (Scotus) کے نزدیک حقیقی ایمان اور اساطیر کو یکساں قرار نہیں دیا جا سکتا۔حقیقی ایمان
کے متعلق یہ سمجھ لینا چاہئے کہ وہ عقل کی ٹھوس بنیادوں پر قائم ہے۔اس کے نزدیک جب ایمان
انسانی ذہن میں راسخ ہوا تو لازماً کسی برہان و منطق کی بنا پر ہی ایسا ممکن ہوا۔لیکن وقت گزرنے
کے ساتھ ساتھ یہ تعلق بظاہر نظروں سے غائب ہو گیا اور پھر یوں لگا جیسے ایمان کسی عقلی سہارے
کے بغیر ہوا میں معلق ہو کر رہ گیا ہو۔لیکن واقعہ یہ ہے کہ جس استقلال اور ثبات کے ساتھ ایمان
نے مرور زمانہ کا مقابلہ کیا ہے اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ عقل و دانش کے بغیر اسے یہ بلندیاں کبھی
نصیب نہ ہو سکتیں۔حاصل کلام یہ کہ سکائس کی رائے میں انسان کیلئے ضروری ہے کہ وہ گا ہے
بگا ہے اپنے ایمان کی صحت کا عقل کی روشنی میں جائزہ لیتا رہے۔اگر دونوں میں تضاد نظر آئے تو
لازما عقل کی پیروی کی جائے گی۔اس طرح عقل کو ایمان پر ہمیشہ برتری حاصل رہے گی۔تثلیث کے بارہ میں نیوٹن (1642ء - 1727ء ) کا طرز فکر اس کی ایک بہترین مثال
ہے۔جب تک اس نے ورثہ میں ملنے والے مذہبی عقائد کا
شعوری طور پر سائنسی جائزہ نہیں لیا تھا وہ اس عقیدہ پر مضبوطی
کے ساتھ قائم رہا۔لیکن بعد میں جب اس نے اپنے ایمان کو
عقل و استدلال کی کسوٹی پر پرکھا تو عقیدہ تثلیث کو رڈ کرنے
کے سوا اس کے لئے کوئی چارہ نہ رہا کیونکہ اس کے نزدیک
تثلیث کا عقیدہ عقل کی کسوٹی پر پورا نہیں اترتا۔یوں وہ ہمیشہ
نیوٹن
کیلئے چرچ کے تعصبات کا سب سے بڑا نشانہ بن گیا۔حالانکہ یہ نیوٹن ہی تھا جس کی ذہانت کو
خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ، اسے کیمبرج یونیورسٹی کے College of the Holy and
Undivided Trinity کا فیلو منتخب کیا گیا۔وہ کئی سال تک اس عہدہ پر فائز رہا۔تاہم 1675ء میں
اسے مطالبہ کیا گیا کہ یا تو وہ اپنے عہدہ سے دستبردار ہو جائے یا پھر اپنے نظریات کو ترک کر کے
اپنے راسخ العقیدہ عیسائی ہونے کا حلفیہ اعلان کرے۔لیکن College of the Holy and
الهام ، عقل ، علم اور سچائی
37
Undivided Trinity اس کے رستہ میں حائل ہو گیا جس سے دوٹوک اور صاف انکار کے
باعث اسے نہ صرف فیلوشپ سے محروم ہونا پڑا بلکہ اس کا 60 پونڈ سالانہ کا معقول وظیفہ بھی بند کر دیا
گیا جو اس زمانہ کے لحاظ سے کوئی معمولی رقم نہیں تھی۔چنانچہ نیوٹن پر کفر والحاد کا الزام لگا کر اسے
یونیورسٹی کی فیلوشپ اور عہدہ سے فارغ کر دیا گیا۔اس پر فتویٰ صرف اس لئے لگایا گیا کہ اس کے
نزدیک حضرت عیسی علیہ السلام کی پرستش بت پرستی میں داخل تھی جو کہ ایک گناہ کبیرہ ہے۔نیوٹن
کے متعلق آر۔ایس۔ویسٹ فال (R۔S۔Westfall) لکھتا ہے:
وہ حضرت عیسی کو بندہ اور خدا کے درمیان ایک الہی وسیلہ سمجھتا تھا جو خود اپنے پیدا کرنے
والے آسمانی باپ کے ماتحت تھا۔اس کا یہ یقین پختہ سے پختہ تر ہوتا چلا گیا کہ چوتھی اور پانچویں صدی عیسوی میں وسیع پیمانے
پر دیئے جانے والے فریب کی وجہ سے ابتدائی کلیسا کے اصل عقائد میں بگاڑ پیدا ہو گیا تھا۔اس فریب کا مرکزی نقطہ تثلیث کی تائید میں اناجیل میں کی جانے والی تحریف تھی۔یہ کہنا بہت
مشکل ہے کہ نیوٹن نے یہ عقیدہ کب اختیار کیا۔اس کا معین طور پر جواب دینا تو ممکن نہیں لیکن
اس کی بعض تحریریں اس امر کی تصدیق کرتی ہیں کہ شکوک و شبہات تو شروع ہی سے اس کے
دماغ میں پیدا ہو چکے تھے جن کا وہ ازالہ تو کیا کرتا الٹا وہ خود ہی ان کے زیر اثر آ گیا۔2
پس توحید باری تعالیٰ پر نیوٹن کے ایمان اور تثلیث سے انکار کا بنیادی سبب یہ تھا کہ اس
نے عیسائی عقائد کی کسی جانبداری اور تعصب کے بغیر تحقیق کی تھی۔اس کی ذاتی بائیل کے حاشیہ پر
جگہ جگہ اس کے ہاتھ کے لکھے ہوئے متعدد نوٹ موجود ہیں۔مثلاً :
لہذا باپ اپنے بیٹے کا خدا ہے بشرطیکہ بیٹے کو خدا متصور کیا جائے۔3
اس سے ویسٹ فال یہ نتیجہ اخذ کرتا ہے کہ:
نیوٹن کے دینی مطالعہ کا پہلا نتیجہ تو یہ نکلا کہ اس کے ذہن میں تثلیث اور مسیح کے مقام کے
بارہ میں شکوک و شبہات پیدا ہو گئے۔3
جب یورپ کی نشاۃ ثانیہ کے دوران ایمان اور عقلیت کے قدیم مسئلہ پر از سرنو دلچسپی پیدا
38
فلسفة
یورپ
ہوئی تو اس وقت رینے ڈیکارٹ Rene Descartes (1650-159) کو ایمان کا پرچم بلند
رکھنے کی توفیق ملی۔اس کے نزدیک اصل بحث عیسائیت اور عقل کے باہمی تقابل کی نہیں بلکہ
فلسفیانہ موشگافیوں کے دور میں جبکہ انسانی ذہن انتشار کا شکار تھا، اصل سوال ایمان باللہ کا تھا۔رینے ڈیکارٹ (Rene Descartes) غیر معمولی طور پر روشن دماغ منطقی تھا جو نہ صرف
ہستی باری تعالیٰ پر یقین رکھتا تھا بلکہ یہی وہ پہلا فلسفی ہے جس نے بڑی جرات کے ساتھ عقل کو خدا
کی طرف رہنمائی کا وسیلہ قرار دیا۔یہ اس کی خوش قسمتی تھی کہ اس نے تثلیث کے متعلق عقلی مباحث
میں الجھنے سے انکار کر دیا۔اس نے صرف یہ ثابت کیا کہ ایک ارفع و اعلیٰ ہستی موجود ہے۔غالباً
ڈیکارٹ کو اپنے ہم عصر مفکرین میں اس کے بلند اور قابل عزت مقام سے اس لئے محروم کر دیا گیا
کہ اس نے مروجہ عیسائی عقیدہ سے انحراف کیا تھا۔جے۔گٹ مین (J۔Gutman) نے اس
صورت حال کی وضاحت اپنی کتاب Philosophy میں کی ہے جس میں وہ ڈیکارٹ کو
(Revelational Theist) یعنی ایسے مفکر کے طور پر پیش نہیں کرتا جو ہستی کباری تعالیٰ اور
الہام الہی کا قائل تھا جو کہ واقعتہ درست بات تھی۔لیکن گٹ مین کے نزدیک وہ ایسا تھا نہیں، ایسا
سمجھا جاتا تھا۔ڈیکارٹ کے ساتھ یہ سلوک محض اس لئے روا رکھا گیا کہ اس نے عقلی دلائل کی بنا پر
4
عیسائیت کے مخصوص عقائد کو قابل اعتنا نہ سمجھا۔حق بات یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کے خلاف بغاوت سے عیسائی پادریوں کے جذبات اتنے
مجروح نہیں ہوئے جتنے عیسائیت کی اعلانیہ مذمت سے۔یہ ایک بہت بڑا المیہ ہے کہ ڈیکارٹ جیسے
عظیم فلسفی اور ریاضی دان کو وہ خراج تحسین پیش نہیں کیا گیا جس کا وہ مستحق تھا۔یہ بات یاد رکھنی
چاہئے کہ وہ صرف ایک نظریاتی فلاسفر ہی نہیں تھا بلکہ جیومیٹری کا بھی ایک بہت بڑا ماہر تھا جس نے
فیثا غورث (580 تا 500 ق م) کے جیومیٹری کے کام کو نسبتا اس بلند مقام تک پہنچا دیا جس کی
نظیر پہلے کہیں نہیں ملتی۔علم جیومیٹری کے سلسلہ میں اس نے جو ٹھوس کام سرانجام دیا وہ بہت سے
ایسے جدید مسائل پر مشتمل ہے جن کی بنا پر ڈیکارٹ کو اولیت کا درجہ حاصل رہے گا اور اس کی عظمت
کو ہمیشہ خراج تحسین پیش کیا جاتا رہے گا۔اس کی عظمت کی ایک اور دلیل یہ ہے کہ یہ وہ پہلا شخص ہے جس نے ریاضی کے
الهام ، عقل ، علم اور سچائی
39
طرز استدلال کو فلسفہ میں متعارف کرایا۔اس کے نزدیک مطلق سچائی کا تصور نفس کے مشاہدہ سے
شروع ہوتا ہے۔اس کے سچائی کے معیار کا تعلق اس پہلے نقش سے ہے جو کسی چیز کے بارہ میں سننے
یا اسے دیکھنے کے بعد ذہن میں ابھرتا ہے۔اس کا دعویٰ تھا کہ کوئی بھی ایسی بات جو سچائی کے اس
معیار پر فوراً پوری نہیں اترتی یقیناً مشکوک ٹھہرے گی۔بالفاظ دیگر ہر وہ امر جسے بغیر دلیل کے
حقیقت تسلیم کیا جاسکے ایک بدیہی حقیقت کہلائے گا۔وہ اس منطق کا اطلاق اپنے شعور ذات پر کس
طرح کرتا ہے اسے آسان لفظوں میں یوں بیان کیا جا سکتا ہے۔چونکہ میں سوچ رہا ہوں اس لئے میں ہوں۔میں اس سادہ حقیقت کو بغیر کسی منطقی دلیل کے
قبول کرتا ہوں پس یقیناً میں ہوں۔چنانچہ یہ نتیجہ اولین اور خالصہ بدیہی صداقت کی صورت میں ہمارے سامنے آتا ہے۔اس
دلیل کو بیان کرنے کے لئے اس نے ایک سادہ اور دلکش فقرہ استعمال کیا "sum
یعنی ” میں سوچ رہا ہوں اس لئے میں ہوں“۔5
"cogito ergo
اس پہلی سچائی کے بعد دوسری سچائی جس تک وہ پہنچا ہستی باری تعالیٰ کی سچائی تھی۔اس نے
ریاضی کے ذریعہ ثابت کیا کہ اللہ تعالیٰ کی ذات کا تصور ہی اس بات کی کافی دلیل ہے کہ وہ موجود
ہے۔جیسے مثلث کے تین زاویے یقینی طور پر دو قائمہ زاویوں کے مجموعہ کے برابر ہوتے ہیں۔قطع نظر اس کے کہ خدا تعالیٰ کی ہستی کے بارہ میں اس کا فلسفیانہ ثبوت بعد میں آنے والے
فلسفیوں
کیلئے قابل قبول تھا یا نہیں، ایک بات بہر حال یقینی ہے کہ وہ اس سے غیر معمولی طور پر متاثر
ضرور ہوئے۔یوں بعد میں آنے والے دانشوروں نے خدا تعالی کی ہستی پر ایمان کی تائید یا مخالفت
میں منطق کو خوب استعمال کیا۔اسی رجحان کے نتیجہ میں جدلی مادیت کے فلسفہ نے جنم لیا۔اس قسم کی سوچ سنہ وچ سترھویں صدی میں بھی جاری رہی جب جان لاک (John Locke)،
برکلے (Berkeley) اور ہیوم (Hume) نے دعویٰ کیا کہ Phenomenon Phen یعنی واقعات محسوسه
اور عقل کی حدود کا ایمان اور یقین کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے۔اس فلسفہ کو بیان کرتے ہوئے
لاک نے ایمان اور یقین کو کلی رد نہیں کیا بلکہ اسے صرف ایمان لانے والوں پر چھوڑ دیا کہ وہ جو
راستہ چاہیں اختیار کریں۔یہ بات بعد میں آنے والے یورپی فلسفیوں کے حصہ میں آئی کہ وہ عقلی