باب اوّل
الہام، عقل، علم اور سچائی, حصہ 4
40
فلسفة
یورپ
بنیاد پر خدا تعالیٰ کے وجود کا انکار کر دیں جن میں روسو ( Rousseau) اور نیٹشے
(Nietzsche) قابل ذکر ہیں۔نیٹشے (Nietzsche) نے تو اپنے ڈرامائی انداز میں گویا خدا تعالیٰ کو مردہ ہی قرار دے دیا۔روسونے الہامی مذاہب کی جگہ ایک نئے مذہب کی تشکیل ضروری کبھی اور ایک ایسے مذہب کا خیال
ظاہر کیا جو انسانی فطرت اور تجربات پر مبنی ہو۔اس کے نزدیک انسانی ذہن کو بذات خود ایک
ضابطہ حیات ترتیب دینا چاہئے۔روسو شاید پہلا یورپی فلسفی تھا جس نے ہر اس فلسفہ کی مخالفت کی
جس کا خدا پر ایمان کے ساتھ کوئی تعلق ہو۔یہ وہ دور تھا جب مذہب عقلیت پسندی کی تحریک سے
شعوری طور پر شدید متاثر ہو رہا تھا۔ان فلسفیوں کے بعد مل (Mill) اور سیجک (Sidgwick) جیسے افادیت پسند آئے۔وہ
بنیادی طور پر افادیت کے قائل تھے۔یعنی جس چیز میں کسی کا مفاد ہو اسے اس چیز تک آزادانہ
رسائی ہونی چاہئے۔لیکن خود غرضی اور ایثار میں ٹکراؤ کی صورت میں انہوں نے ثالثی کے لئے عقل
کی طرف رجوع کرنے کی نصیحت کی۔اس کا مطلب یہ ہے کہ لذت کے حصول میں جب انتہائی خود غرضی اور بے لوث قربانی
میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہو تو ان کے درمیان فیصلہ عقل کو کرنا چاہئے۔بلا شبہ یہ فلسفہ لفظوں کا
طلسم ہے۔لذات کے پیچھے بھاگنے والوں کو خود غرضی چھوڑ کر اعتدال کا راستہ اختیار کرنے کیلئے
(Bentham) ، مل (Mill) اور حج وک (Sidgwick) کے مشورہ کی ضرورت نہیں ہوا
کرتی۔ایسے لوگوں کے نزدیک egoism اور altruism یعنی خود غرضی اور ایثار کے درمیان
انتخاب کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔نفسانی خواہشات کے حصول کے لئے کون عقل کو ثالث بنائے
گا؟ شہوانی اور نفسانی خواہشات سے مغلوب شخص کسی مشورہ کی ضرورت محسوس نہیں کیا کرتا۔وہ
اپنے نفع نقصان سے آگاہ ہونے کے باوجود اس راستہ پر چل نکلتا ہے۔Utilitarians یعنی افادیت پسندوں کے بعد فلسفیوں کی ایک ایسی نسل ابھری جنہوں نے
یورپی فلسفہ کی تاریخ پر ایک گہرا نقش چھوڑا۔لاک (Locke)، بر کلے (Berkeley) اور ہیوم
(Hume) جیسے Empiricists یعنی مشاہدہ پسند اس تحریک کے سرخیل قرار پائے۔فلسفیوں کی
الهام ، عقل ، علم اور سچائی
41
بہت سی نسلیں ان سے متاثر ہوئیں جن کے فلسفہ کو سادہ لفظوں میں یوں بیان کیا جا سکتا ہے کہ
صرف ان نتائج کو معتبر سمجھنا چاہئے جو تجرباتی مشاہدات سے حاصل ہوں اور جنہیں بار بار دہرا کر
ثابت کیا جا سکے۔ان کو یقین تھا کہ خالص عقل اور مشاہدہ نے قابل قبول نظریات کو جنم دیا ہے یعنی
ایسے نظریات جنہیں سائنسی تجربات کے ذریعہ دہرایا جا سکے اور جن میں کوئی تضاد موجود نہ ہو۔سائنس کی اس سے بہتر تعریف متصور نہیں ہو سکتی۔ہیوم کے بعد عمانویل کانٹ Immanuel Kant (1804-1724) آیا جس کا فلسفہ کافی
حد تک ہیوم کے Empirical یعنی مظہری یا تجربی فلسفہ کا مرہون منت ہے۔وہ agnostic یعنی
لا ادری تو تھا ہی مگر اتنا دانشمند ضرور تھا کہ اس نے اخلاقیات کی لابدیت کو محسوس کر لیا تھا۔وہ شاید
پہلا شخص تھا جس نے اصول اخلاق کو صرف عقل سے اخذ کئے جانے کی ضرورت پر زور دیا۔اس
کے نزدیک حقیقت کے دو عالم ہیں۔عالم مظاہر یا عالم صفات اور عالم ذات۔اسے یقین تھا کہ
سائنسی تحقیق عالم صفات سے باہر نہیں جا سکتی۔لہذا اس نے اس امر کو خارج از امکان قرار دیا کہ
خدا تعالیٰ کا وجود سائنسی تحقیق کے ذریعہ ثابت کیا جا سکتا ہے۔عموماً اس کے فلسفہ کو
Transcendental Idealism یا ماورائی تصوریت کا نام دیا جاتا ہے
اسی فلسفہ نے آگے چل کر ہیگل کی Absolute Idealism یعنی مطلق تصوریت کے فلسفہ کو
جنم دیا۔اس فلسفہ کے اس زرخیز دور میں بہت سی نئی اصطلاحات وضع ہوئیں۔مثلاً منطقی ایجابیت
ہے۔(Logical Positivism)، وجودیت (Existentialism) اور معروضیت (Objectivism)
وغیرہ۔لیکن افلاطون اور ارسطو کے جو ( دونوں کے دونوں) بلا شرکت غیرے رہتی دنیا تک اپنی
عظمت کا لوہا منواتے رہیں گے ، نظام ہائے فکر میں کسی نئے ڈرامائی باب کا اضافہ نہ ہو سکا حتی کہ
جدلی مادیت اور سائنسی سوشلزم کی معروف اور چست لفظیات میں بھی کوئی نئی یا اچھوتی بات نہیں
تھی۔دراصل یہ وہی مضمون تھے جو پہلے بھی ارسطو کی تصانیف میں کھل کر زیر بحث آچکے تھے۔لیکن
یہ نہیں بھولنا چاہئے کہ یورپ کے فلسفی اپنے یونانی اساتذہ کے ساتھ ساتھ اندلس اور بغداد کے
مسلمان پیش روؤں کے کچھ کم مرہون منت نہ تھے۔اس دور میں ہیگل کا Absolute
idealism یعنی مطلق تصوریت کا نظریہ ہر طرف چھایا ہوا تھا۔لیکن اکثر یورپین اس بات کو نہ سمجھ
42
فلسفة
یورپ
سکے کہ یہ فلسفہ در اصل افلاطون کے نظریہ تصوریت ہی کا تسلسل تھا۔اگر ہم ہیگل کو صحیح طور پر سمجھ سکے
ہیں تو واقعہ یہ ہے کہ اس کے نزدیک subjectivism یعنی موضوعیت، معروضی حقائق کا
جز ولا ینفک ہے۔مطلب اس کا یہ ہے کہ ہیگل نے معروضی حقائق کا یکسر انکار نہیں کیا البتہ زور اس
نے تصور کی فوقیت پر دیا۔اسلامی مکاتب فکر میں موضوعیت پسند صوفیا کا اپنا ایک جدا رنگ ہے۔وہ موضوعیت کو ان
بلندیوں تک لے گئے جو یورپین فلسفیوں کے خواب و خیال میں بھی نہ آسکیں اگر چہ ان صوفیاء پر
مجذوبیت کا الزام بھی لگایا جاسکتا ہے۔رہا یہ سوال کہ کیا الہام الہی انسانی علم کا مبدء و ماخذ قرار پاسکتا ہے؟ تو اس کا جواب یہ ہے
کہ کسی بھی دور کے مغربی فلسفی کے ہاں اس بحث کا سراغ نہیں ملتا۔ہستی باری تعالیٰ پر ایمان رکھنے
والوں میں سے ڈیکارٹ اپنے اس موقف پر مضبوطی سے قائم رہا کہ عقل کو ایمان پر مقدم رکھنا
چاہئے۔وہ اللہ تعالیٰ پر اس لئے یقین رکھتا تھا کہ اس کی عقل اس کے ایمان کی موید تھی۔لہذا اس
کے فلسفہ میں کوئی تضاد نہیں تھا۔والٹیر (Voltaire) اور تھامس پین (Thomas Paine) کا یہ
دعوی ہے کہ انسانی تہذیب کے ارتقا میں عقل نے ایمان کی نسبت زیادہ اہم کردار ادا کیا ہے۔مابعد الطبیعیاتی فلسفہ میں مادی دنیا سے ماورا کسی خیالی وجود کی اہمیت تو موضوع بحث بنی رہی لیکن
الہام الہی کے مسئلہ کا کبھی بھی سنجیدگی سے مطالعہ نہیں کیا گیا۔اس دور کے لوگوں کی فلسفہ میں دلچسپی کے باوجود ایمان اور عقل کی خصوصیات کا موازنہ
کرتے ہوئے ان لوگوں نے بوجوہ اس مسئلہ پر خاموشی اختیار کئے رکھی کہ الہام الہی نے
بنی نوع انسان کو علم و معرفت کی طرف رہنمائی میں کیا کردار ادا کیا ہے۔زیادہ سے زیادہ یہ کہ ان کی
دلچسپی محض نظری رنگ میں اس امر تک ہی محدود ہو کر رہ گئی کہ آیا خدا تعالیٰ ہے یا نہیں؟ لیکن کائنات
میں خدا تعالیٰ کی ہستی کی طرف رہنمائی کرنے والے شواہد کیلئے کبھی کوئی جستجو نہیں کی گئی۔الہام الہی
کی صداقت کو کما حقہ کبھی سنجیدگی سے نہیں پر کھا گیا۔حالانکہ اس کے بالمقابل آجکل تو یہ حال ہے
کہ غیر ارضی مخلوق کے مزعومہ پیغامات کے سلسلہ میں کی جانے والی کوششوں تک کو بھی نہایت
الهام ، عقل ، علم اور سچائی
43
سنجیدگی سے لیا جا رہا ہے۔ان کوششوں کو باقاعدہ اداروں کی سر پرستی حاصل ہے اور بڑی بڑی عالمی
طاقتیں ان کی مالی امداد کرتی ہیں۔جوں جوں ہم جدید دور کے قریب آتے چلے جاتے ہیں خصوصاً بین تھم (Bentham) ، مل
(Mill) اور سج وک (Sidgwick) کے وقت سے عقل پر انحصار بڑھتا ہوا نظر آتا ہے اور اس کے
مقابل پر ایمان کی اہمیت بتدریج کم ہوتی دکھائی دیتی ہے۔عقلیت پر روز افزوں اصرار بالآخر
ایمان باللہ کے انکار کا باعث بنا۔اس طرح عقلیت قطب شمالی کی طویل سحر کی طرح غالب ہوتی
چلی گئی جو کبھی کبھار aurora کی رنگین کرنوں سے جگمگا اٹھتی ہے۔عقلیت پسندوں نے حصول علم وصداقت کے دوسرے ذرائع پر عقل کو ترجیح دی۔تا ہم
عقلیت پسندوں میں بھی عیسائیت کے ماننے والے اور نہ ماننے والے ہر دو قسم کے لوگ پائے
جاتے ہیں۔البتہ مؤخر الذکر گروہ ہی ہمیشہ غالب رہا۔معقولیت کے اس دور میں کلیسا کو
چاروناچار منطق کا سہارا لے کر عیسائیت کا دفاع کرنا پڑا لیکن اپنی غلط حکمت عملی کے نتیجہ میں وہ عقل
سے ٹکر لے بیٹھا۔عیسائیت پر ایمان لانے والوں میں اس دور میں سب سے نمایاں کر کیگارڈ
(Kierkegaard) ، ژاسپر (Jaspers) اور مارسل (Marcel) تھے۔سب سے پہلے کر کیگارڈ نے
کلیسا کو متنبہ کیا کہ وہ ایمان اور عقل کی منطقی بحث میں الجھ کر خود کشی کا ارتکاب نہ کرے۔ایمان پر
عقل کے کاری حملوں کے خلاف دفاع کیلئے کی جانے والی اس کی کوششوں کے بارہ میں کو پل سٹن
(Coppleston) اپنی کتاب "Contemporary Philosophy" میں لکھتا ہے:
کر کیگارڈ کے نزدیک یہ طریق کار عیسائیت سے بددیانتی اور غداری تھی۔ہیگل کا فلسفہ
عیسائیت کا اندرونی دشمن ہے اور کسی عیسائی مصنف یا مبلغ کا حق نہیں کہ وہ عیسائیت میں
تعلیمیافتہ عوام کے حسب منشاء رد و بدل کر دے۔تجسیم یسوع کا عقیدہ یہود کے لئے ایک ابتلا
تھا اور یونانیوں کے نزدیک ایک حماقت۔اور یہی صورت حال ہمیشہ رہے گی۔کیونکہ یہ عقیدہ
نہ صرف ماوراء العقل ہے بلکہ عقل کے لئے ناگوار بھی ہے اور اس کے ساتھ ساتھ ایک عظیم تر
44
فلسفة
یورپ
معمہ بھی۔جہاں تک اس کی تصدیق کا تعلق ہے تو اس کے لئے ایمان اور دلی جوش و جذبہ کی
ضرورت ہے اور عقل کو ایمان کا متبادل قرار دینا عیسائیت کی موت ہے۔اگر کر کی گارڈ اس مسئلہ پر تفصیلی غور کرتا تو اسے پتہ چلتا کہ وہ جس نتیجہ پر پہنچا تھا اس کا الٹ
بھی درست ہے۔بالفاظ دیگر مطلب یہ بنتا ہے کہ عیسائیت دلیل اور عقل سے یکسر عاری ہے اور
کلمبیڈ رڈ کرنے والا ہی اس سے وابستہ رہ سکتا ہے۔جو نہی یہ کچھوا اپنے خول سے گردن باہر نکالنے
کی جسارت کرتا ہے، عقل، جو موقع کی تلاش میں ہے، وہیں اس کا سر قلم کر دیتی ہے۔بایں ہمہ
کر کیگارڈ عیسائیت اور عقل دونوں کا بیک وقت قائل ہے۔شاید اسے ایک تیر سے دو شکار کرنے
کی مہارت حاصل تھی۔بر کلے (Berkeley) اور ہیگل (Hegel) ہمیشہ اس بات پر مصر رہے کہ عقل کو حواس خمسہ پر
مبنی تجربہ پر فوقیت دی جانی چاہئے۔ان کے نزدیک خدا محض ایک تصور تھا جو منطقی خلا کو پر کرنے
کیلئے ایجاد کیا گیا تھا۔چنانچہ یہ بحث عیسائیت کو ماننے والے اور نہ ماننے والے یورپی فلسفیوں کے
مابین پورے زور شور سے اس وقت تک جاری رہی جب تک یہ آگ خود بخود ٹھنڈی نہ پڑ گئی۔صرف الحاد اور لا اور بیت (agnosticism) کے تابوتوں میں بند ایمان کی راکھ ہی تھی جو باقی بچی۔جہاں تک یہودی فلسفیوں کا تعلق ہے ان کی حکمت عملی نسبتا محفوظ تھی۔وہ اپنے دین کی تاریخی
حیثیت پر یقین رکھتے تھے۔یہودیت نے ماضی میں اپنے حریفوں پر جو شاندار فتوحات حاصل کیں
وہ ایمان کی چنگاری کو سلگائے رکھنے کیلئے کافی تھیں۔لہذا اس مسئلہ پر ایمان اور عقل کے مابین بحث
ان کیلئے غیر متعلق تھی۔ملحدین میں نیٹشے (Nietzsche) ، سارتر (Sartre) ، مارلیو پانٹی (Merlean-Ponty)،
کامیو(Camus) اور مارکس (Marx) کا ایک اپنا ہی گروہ تھا۔ان میں سے کسی کا بھی تعمیم
(Generalization) پر ایمان نہ تھا۔ان کے نزدیک موضوعیت کو عالمگیر بنانا مناسب نہ تھا۔کیونکہ
ہر شخص کا ذاتی تجربہ منفرد نوعیت کا حامل ہوتا ہے جس میں دوسرے اسی طرح شریک نہیں ہو سکتے۔ہم سمجھتے ہیں کہ یہاں ایک ذیلی باب مارکسزم (Marxism) کیلئے مخصوص ہونا چاہئے۔ہم اس
فلسفہ سے جتنا چاہیں اختلاف رکھیں لیکن اس بات سے انکار نہیں کیا جا سکتا کہ اس نے عالمی طور پر
الهام ، عقل ، علم اور سچائی
45
اپنے لئے ایک مستقل مقام حاصل کر لیا ہے۔دنیا بھر میں اس کے ماننے والوں کی ایک کثیر تعداد
اسے ہمیشہ عزت و احترام سے یادر کھے گی۔انیسویں صدی کے فلاسفہ الحاد میں مارکس (1818ء۔1883ء) کی اہمیت ایک الگ
تفصیلی بحث کی متقاضی ہے۔وجود باری تعالیٰ سے اس کا انکار محض
اتفاقی نہیں بلکہ یہ انکار اس کے فلسفہ کا جز ولا ینفک ہے۔یہ فلسفہ بنیادی
طور پر مذہب سے متصادم ہے۔مارکس کے نزدیک انسان بھی
عناصر طبعی کی مانند عمرانی و معاشیاتی قوانین کے تابع ایک دوسرے پر
کارل مارکس
اثر انداز ہوتے رہتے ہیں۔انسانوں کو مذہبی مداخلت سے آزاد ہونا
چاہئے کیونکہ یہ انہیں فطرت سے دور لے جاتی ہے۔مارکس کا خیال ہے کہ وحی اور القاسم کے مذہبی
تصورات کا فلسفہ سے کوئی تعلق نہیں۔مارکس کے بعد میٹھے کی قد آور شخصیت ہمارے سامنے آتی ہے۔نیٹشے اپنے تلوار جیسے تیز قلم
کے ساتھ اللہ تعالیٰ کی ذات کو نشانہ پر رکھ کر حملہ آور ہوتا ہے اور بالآخر فاتحانہ اعلان کرتا ہے کہ خدا
مر چکا ہے۔امر واقعہ یہ ہے کہ عیسائیت کے خدا کے سوا اسے کسی اور خدا کا علم تک نہ تھا۔اس نے
عیسائیت کے پیش کردہ اس خدا کو اپنی عقل سے تہ تیغ کر دیا۔اس طرح کر کی گارڈ کا انتباہ جو اس
نے پادریوں کو کیا تھا درست ثابت ہوا کہ تثلیث کے متعلق چارونا چار چپ رہنا ہی عقلمندی ہے اور
خاموشی دفاع کی ناکام کوشش سے کہیں بہتر ہے۔واقعہ یہ ہے کہ اس زمانہ میں یورپ کے اکثر دہر یہ خیالات رکھنے والے مفکرین کو کلیسا کے
رویہ نے اس بات پر مجبور کر دیا تھا کہ وہ ہستی کباری تعالیٰ کا سرے سے انکار کر دیں کیونکہ اس نے
خدا تعالیٰ کے تصور کو نا معقول حد تک مبہم بنا دیا تھا۔دہر یہ فلسفیوں میں سے شاید ژاں پال سارتر ا
Jean Paul Sartre (1980-1905) سب سے زیادہ دلچسپ اور زندہ دل ہے۔وہ سادہ لفظوں
میں گہری بات کہنے کا فن خوب جانتا ہے۔خدا تعالیٰ کے تصور کے بغیر کائنات میں انسان کس طرح
آزاد ہونے کے باوجود اپنے آپ کو بے بس اور تنہا محسوس کرتا ہے، اس کے متعلق سارتر ا یوں
رقمطراز ہے:
46
فلسفة
یورپ
انسان کی سزا یہ ہے کہ اسے آزاد چھوڑ دیا گیا ہے۔7
یعنی جب ایک انسان پوری آزادی کے ساتھ خود ایک فیصلہ کرتا ہے تو یہ عمل اس کے لئے
ایک نا قابل قبول چیلنج بن کر سامنے آتا ہے۔کوئی ایک بھی تو ایسا نہیں جو کارگاہ حیات کے لق و دق
صحرا میں اس فیصلے میں اس کی رہنمائی کر سکے۔حضرت ابراہیم علیہ السلام کے واقعہ پر تبصرہ کرتے
ہوئے وہ فرشتوں کی موجودگی کو ایک نفسیاتی کیفیت قرار دیتا ہے۔اس کے نزدیک حضرت ابراہیم
علیہ السلام پر نازل ہونے والی وحی الہی آپ کے شدید روحانی کرب ہی کی ایک گونہ تجسیم تھی۔ہم
ساتھ یا سارتر ا کی اس وضاحت کو خواہ کتنا ہی غلط کیوں نہ سمجھیں پھر بھی ہم اس کی بے بسی اور مایوسی
کے اس شعلہ بیان اظہار کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔یہ کیفیت زیادہ تر سارتر ا کی اپنی زندگی کی
عکاسی کرتی ہے جس نے اپنے ملحدانہ فلسفہ کی ویرانیوں میں شدید ذہنی کرب محسوس کیا ہوگا۔وجی کولہی کو روح کی اذیت قرار دینا، در حقیقت ایک ایسا بیان ہے جس سے ایک دہریہ کے
نقطہ نظر کے متعلق خوب وضاحت ہوتی ہے بشرطیکہ اس نے کبھی ارواح کے وجود کو تسلیم کیا ہو۔برنارڈ شا جب وحی کو اندرونی آواز قرار دیتا ہے تو مکمل طور پر تو نہیں لیکن کافی حد تک سارتر کے
قریب آجاتا ہے۔تاہم برنارڈ شا کا یہ بیان ایک ایسے ڈرامہ نگار کی ذہانت کا آئینہ دار ہے جس میں
سارتر ا کی فکری گہرائی اور قوت عنقا ہے۔حاصل کلام یہ ہے کہ سارتر اوحی اور وجدان میں فرق نہ کر
سکا بلکہ ان اصطلاحات کا اس کے فلسفہ میں ذکر تک نہیں ملتا۔اس کا فلسفہ محض روح کی اذیت کا
اظہار ہے۔ایک ایسا آتش فشاں جس سے وقتاً فوقتاً مایوسی اور نا امیدی کے شعلے اٹھتے رہتے ہیں۔اس کے نزدیک کوئی وحی آسمان سے نہیں اترتی۔یہ سب انسان کی اپنی ہی مایوسیوں کی
صدائے بازگشت کے سوا کچھ نہیں۔ہیگل (1770-1831) بھی ایک ملا ادری، فلسفی ہے جسے ہستی باری تعالیٰ کے انکار میں
بہت زیادہ دلچسپی نہیں ہے۔اس کا فلسفہ براہ راست مذہبی امور سے تعلق نہیں رکھتا۔اس کا ایک
نمایاں کام یہ ہے کہ اس نے موضوعیت اور معروضیت کے درمیان پل تعمیر کرنے کی کوشش کی۔ہیگل ہی وہ شخص ہے جس نے پہلی اور دوسری نسل کے تصورات میں جدلیاتی کشمکش کا نظریہ
پیش کیا۔یہ ہیگل کا وہ مشہور نظریہ ہے جس کے مطابق اضداد کے مابین جدلیاتی کشمکش جاری رہتی
الهام ، عقل ، علم اور سچائی
47
ہے۔وہ محض تصورات میں اختلافات کا قائل تھا جس کا مطلب یہ ہے کہ ان خیالات کے مابین جو
ایک دوسرے کے مخالف ہوں لیکن متضاد نہ ہوں برتری کے حصول کیلئے ایک جدلیاتی کشمکش جاری
رہتی ہے۔ہیگل کے نظریہ کے مطابق اس کا لازمی نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ برتر نظریات گزشتہ جدلیاتی عمل کی
پیداوار ہیں۔نتیجہ اس نظریہ کے مطابق ایک نظریہ (Thesis) سے ایک مخالف نظریہ
(Antithesis) ابھرتا ہے اور یہ عمل مسلسل جاری رہتا ہے۔اس کے نزدیک بالآخر ایک مطلق
نظریہ تک رسائی ہو جائے گی جو معروضی حقیقت کے ادراک کی آئینہ دار ہے۔اس نے یہ طریق کار حصول علم کے لئے منطق کے کردار کو واضح کرنے کیلئے اختیار کیا تاہم
اس کے نزدیک حقیقت تک رسائی کا یہ جدلیاتی طریق صرف ایسے نظام حیات میں ممکن ہے جو
معروضی ہوں نہ کہ تجریدی۔اس کشمکش کے آخری نتیجہ کو وہ مطلق تصور کا نام دیتا ہے۔حقیقت تامہ یا
آفاقی صداقت کے بارہ میں یہ ہیگل کا تصور ہے۔اس کے نزدیک تاریخ تصورات کی تحریک کا نام
ہے۔دعوئی (Thesis) اور ضد دعوئی (Antithesis) کا تسلسل ترکیب یعنی Synthesis کی شکل
میں تکمیل پاتا ہے۔لینن کے الفاظ میں ہیگل کا نظریہ یہ ہے:
زندگی ذہن کو جنم دیتی ہے۔انسانی دماغ فطرت کا آئینہ دار ہے۔اس میں منعکس ہونے
والے حقائق کی صحت کو اپنے عمل اور طریق کار سے جانچنے کے نتیجہ میں انسان معروضی
صداقت تک پہنچ سکتا ہے۔"
8،
اس کے نزدیک کوئی بھی ایسا نظام فکر جو مادی تجربات سے تعلق نہ رکھتا ہو سنجیدہ توجہ کا مستحق
نہیں۔اس لئے اس کی اہمیت کو زیر بحث لانا ایک علمی مشغلہ سے زیادہ کی حیثیت نہیں رکھتا۔یہ مارکس ہی تھا جس نے ہیگل کے فلسفہ کو عملی جامہ پہناتے ہوئے انسان کو ایک ایسا
ضابطہ حیات دینے کا تجربہ کیا جو اس کے نزدیک مجر و عقل پر منی تھا۔آغاز میں یہ ایک خاصہ سیکولر
تصور تھا جو معاشرہ میں جلد ہی توجہ کا مرکز بن گیا اور اس طرح انسان کا ایک خود ساختہ قسم کا سیاسی اور
اقتصادی مذہب معرض وجود میں آیا جس کی عمارت وجود باری تعالیٰ کے انکار پر اٹھائی گئی تھی۔مار
کسی ذہن رکھنے والے دانشور بنیادی طور پر ہیگل کے نقطۂ نظر سے متفق تھے اور ابدی صداقت کے
48
اینگلز
Abbasi
فلسفة
یورپ
تصور کے منکر۔ان کے نزدیک حقیقت صرف مادی اور معروضی ہوا کرتی ہے، مطلق نہیں۔کیونکہ
مادی حقائق وقت اور حالات کے تابع ہوا کرتے ہیں۔گوسوشلسٹ
فلسفیوں میں سے اینگلز (Engols) نے مطلق صداقت کے تصور کو
قبول کر لیا لیکن نتیجه با گونوف (Bogdanov) کی ناراضگی مول
لے لی۔بالعموم کمیونسٹ مفکرین کے نزدیک حقیقت اس علم کو کہتے
ہیں جو وقتی حالات و واقعات کے معروضی مطالعہ سے حاصل ہوتا
ہے۔ان مخصوص شرائط کے دائرہ میں رہتے ہوئے ان کے نزدیک
ایسا علم صداقت اور ایسی صداقت علم ہے۔اس لحاظ سے علم کی تعریف یوں کی جاسکتی ہے کہ یہ ایک
مسلسل تغیر پذیر معروضی حقیقت ہے جو ہمیشہ بدلتے ہوئے حالات سے مطابقت رکھتی ہے۔جلد ہی اس مادہ پرست فلسفہ نے ایک متشد د قسم کے نظام حیات کی شکل اختیار کر لی اور
مارکس کو اس خدا کے تصور سے عاری مذہب کا امام تصور کیا جانے لگا۔آیئے اب ہم کارل مارکس
کے نظریہ کا بغور مطالعہ کریں کیونکہ جدلیاتی مادیت کی میکانیت نہیں بلکہ یہ اس کے نظریہ کی
زبر دست قوت ہی تھی جس نے بالآخر کرہ ارض کا نقشہ بدل کر رکھ دیا۔انسانی نظریات اور عقائد کی باہمی کش مکش کی اس قوس قزح کی ایک انتہا پر تو مذہب ہے جو
وحی الہی ہی کو ہدایت کا اصل سرچشمہ قرار دیتا ہے اور دوسری انتہا پر مارکسزم ہے جو الہامی صداقت کا
سرے سے ہی انکار کرتا ہے۔ان ہر دو انتہاؤں کے مابین متعدد فلسفے موجود ہیں جن میں سے بعض
مذہب اور بعض مارکسزم کے قریب تر ہیں۔لیکن جہاں تک مذہب اور اس کی تعلیم سے کلی انکار اور
روگردانی کا تعلق ہے تو یہ مارکس کی جدلیاتی مادیت اور سائنٹفک سوشلزم کا فلسفہ ہی ہے جو الہامی
مذہب اور اس کی تعلیمات کا یکسر منکر ہے۔تمام یورپی فلسفیوں میں مارکس سب سے زیادہ صاف گو اور لگی لپٹی رکھے بغیر بات کرنے
والا ، ٹھیٹھ اور سیدھا سادا لیکن بایں ہمہ مانیں یا نہ مانیں، وہ ایک اچھا بھلا مثالیت پسند
(Idealistic) فلسفی ہے۔اپنے فلسفہ میں اس نے خدا اور مذہب کے خلاف مکارانہ موقف اختیار
کیا ہے۔اس کے نزدیک نہ خدا کی کوئی حقیقت ہے اور نہ وحی کی۔اسی طرح وجدان کیلئے بھی اس
الهام ، عقل ، علم اور سچائی
49
کے فلسفہ میں کوئی جگہ نہیں۔مارکس، ہیگل کے اس نظریہ تصوریت سے متفق نہیں جس کے مطابق
حقائق کے تحرک کا باعث بنے والے تصورات (Ideas) کو معروضی حقائق پر فوقیت حاصل ہے۔ہیگل کے فلسفہ کے مطابق تصورات کی تخلیق پہلے ہوتی ہے اور مادی تبدیلیاں بعد میں اس
کے زیر اثر وقوع پذیر ہوتی ہیں۔جب یہ تبدیلیاں پختہ ہو کر نئے تصورات کی حامل بن جاتی ہیں تو
پھر ان کی تصدیق کیلئے نئے سرے سے آزمائش کا دور شروع ہو جاتا ہے۔اس طرح یہ سلسلہ آگے
بڑھتا رہتا ہے جس کے نتیجہ میں موضوعی حقائق ایسے معروضی حقائق اور تجربہ پر بنی صداقتوں میں
تبدیل ہو جاتے ہیں جن کا مشاہدہ کیا جا سکتا ہے اور جو تجرباتی طور پر ثابت بھی کئے جاسکتے ہیں۔مارکس انتہائی ہوشیاری سے اس پوشیدہ خطرے کو بھانپ لیتا ہے کہ اگر ہیگل کے فلسفہ کے
مطابق موضوعی تصورات ہی معروضی حقائق کا باعث بنتے ہیں تو ماننا پڑے گا کہ موضوعی تصورات کو
معروضی حقائق پر تقدم حاصل ہے۔نتیجہ علت و معلول کا ایک خطرناک سلسلہ شروع ہو جاتا ہے
اور تصورات سے قبل ابتداء ایک شعور کا ماننا ضروری ہو جاتا ہے جس کا ادراک زندگی کے تصور کے
بغیر ممکن نہیں۔اس طرح یہ سلسلہ انجام کار ہستی کباری تعالیٰ بحیثیت علت العلل ہونے پر منتج ہوتا
نظر آتا ہے جو تصورات کے ذریعہ معروضی تبدیلیاں لانے پر قادر ہے۔غالباً یہی وجہ ہے کہ مارکس
نے کھل کر ہیگل کے مثالیت پسند فلسفہ کو قبول نہیں کیا۔تاہم اس نے علت و معلول کے سلسلہ کو
نہایت باریک بینی سے توڑ مروڑ کر ہیگل کے فلسفہ کی قلب ماہیت کر دی ہے اور اسے اپنے فلسفہ میں
تبدیل کر دیا ہے۔وہ کہتا ہے کہ مادہ پہلے اور خیال بعد میں۔اس کے نزدیک یہ جدلیاتی عمل خیال
سے نہیں بلکہ مادہ سے پیدا ہوتا ہے اور مادہ بجائے خود ان قوانین قدرت کے ماتحت ہے جو خود کار
ہیں۔نتیجہ جدلیاتی مادیت کا یہ عمل آخر اپنے منطقی انجام
کو پہنچ جاتا ہے خواہ اس میں تصور کا عمل دخل
ہو یا نہ ہو۔خالص مادہ زندگی پر اثر انداز ہوتے ہوئے اس کا راستہ متعین کرتا چلا جاتا ہے اور اس
طرح اپنا راستہ خود دریافت کر لیتا ہے۔یہ فلسفہ اس بنیادی مفروضے پر قائم ہے کہ خدا تعالٰی موجود
نہیں تا کہ ایک قادر خدا کو انسانی معاملات سے بے دخل کر دیا جائے۔کیونکہ اس کے نزدیک یہ
صرف انسان ہی ہے جو اپنے معاملات کا مکمل طور پر ذمہ دار ہے۔جس طرح مارکس عقل اور منطق پر کلی انحصار کرتا ہے اسی طرح وہ خدا اور وحی کا مطلقاً
50
فلسفة
یورپ
منکر بھی ہے۔اس کے نزدیک مطلق مثالیت اور جدلیاتی مادیت میں صرف ترتیب کا فرق ہے۔فیصلہ طلب امر یہ ہے کہ ان دونوں میں سے اولیت کس کو حاصل ہے۔اس پہلو سے ایک اور اہم
سوال پیدا ہوتا ہے جس کے حل ہو جانے پر ہم مارکس کے در پردہ مقاصد کو بہتر طور پر سمجھ سکتے ہیں۔اس نے یہ کیسے فرض کر لیا کہ کوئی نظام اخلاقی قدروں کے بغیر بھی بلا روک ٹوک آسانی سے چل سکتا
ہے۔اس جیسے ذہین آدمی سے یہ توقع تو کی نہیں جا سکتی کہ اُسے اس بات کی سمجھ نہ آئی ہو کیونکہ اس
نے اپنی ذہانت کے باعث یہ بخوبی اندازہ کر لیا تھا کہ ہستی باری تعالیٰ اور اخلاقی قدروں کا
چولی دامن کا ساتھ ہے۔اصل بات یہ ہے کہ انسان کو پیدائشی طور پر اخلاقی قدروں کا شعور حاصل
نہیں بلکہ بعض اوقات تو وہ آسمان تلے بدترین مخلوق بن کر سامنے آتا ہے اور ایسی کوئی کوشش انسان
کو اچھے اور برے کی تمیز نہیں سکھا سکتی جس کا منبع و ماخذ ایمان باللہ نہ
ہو۔لیکن مارکس کو بخوبی اندازہ تھا کہ اس کے فلسفہ اور ایمان باللہ
میں بعد المشرقین ہے۔چنانچہ اس کے نظام فکر میں کسی بھی ایسے
امر کیلئے کوئی گنجائش نہیں جو ہستی باری تعالیٰ سے متعلق ہو۔چنانچہ
اسے دو راستوں میں سے ایک کا انتخاب کرنا تھا۔یا تو اشترا کی نظام
کے مفاد کے تحفظ کی اشاعت اور ترویج کے حق میں فیصلہ کرتا۔گویا
یوں اس نظام کو واپس اللہ تعالیٰ کی طرف لانے کا خطرہ مول لیتا یا پھر اس خطرہ سے دامن بچاتے
ہوئے ایک ایسے خطرہ کو دعوت دیتا جس سے بالآخر اشتراکی نظام کی نفی ہو جاتی۔غالبا وہ سمجھتا تھا کہ
فوری سزا کا خوف اشتراکیت کے ارباب حل و عقد میں اخلاقی قدروں کے خلا کو ایک حد تک پر کر
دے گا۔لينن
اس کا یہ مفروضہ قطعی طور پر غلط ثابت ہو چکا ہے کیونکہ انسان جب گرتا ہے تو جابر سے جابر
شخصی حکومت کی بے
رحم اٹھی بھی اس کی اصلاح نہیں کر سکتی۔مارکس کی جدلیاتی مادیت میں خدا کے لئے کوئی جگہ نہیں۔یہی وجہ ہے کہ اشتراکی نظام کے
اندر رہتے ہوئے بھی جن لوگوں نے اخلاقی قدروں کے حق میں بات کرنے کی جرات کی وہ لینن
کے ہاتھوں ظلم کا شکار ہو گئے۔
الهام ، عقل ، علم اور سچائی
51
چنانچہ مارکسزم میں نہ تو آسمانی وحی کی کوئی گنجائش ہے اور نہ ہی کسی ایسے ضابطہ اخلاق کی
جس کی بنیاد وحی پر ہو۔معلوم ہوتا ہے مارکس نے انسانی معاملات
معاملات سے اخلاق کو اس خطرہ کے
پیش نظر خارج کیا کیونکہ اخلاقیات کو تسلیم کرنے سے بالآخر ہستی باری تعالیٰ کو بھی تسلیم کرنا پڑتا ہے۔اخلاقیات کو مسترد کرنے کی ایک اہم وجہ یہ بھی ہو سکتی ہے کہ مارکس کو یہ خطرہ تھا کہ مبادا
اخلاقیات تند و تیز پرولتاری انقلاب کے راستے کی دیوار بن کر رہ جائیں۔پرولتاری یعنی محنت کش
طبقہ اخلاقی قدروں کے نام پر اپنے بورژوا آقاؤں کے غلام بن کر رہ گئے تھے۔اس کے نزدیک
ضروری تھا کہ آقا اور غلام کے اس رشتے کو ختم کر دیا جائے اور عوام کو کھلا چھوڑ دیا جائے تا کہ وہ
اپنے غاصب اور جابر آقاؤں کے خلاف پوری قوت سے جدو جہد کر سکیں۔ہرگز یہ اجازت نہیں دی
جاسکتی کہ کسی قسم کی اخلاقی جیل و حجت انقلاب کے راستہ میں حائل ہو۔لہذا محنت کش عوام کو چاہئے
کہ وہ پوری آزادی سے قتل وغارت ، لوٹ مار اور تباہی و بربادی کے ذریعہ بورژوا طبقہ کے اقتصادی
اور سیاسی غلبہ کو جڑ سے اکھیڑ کر رکھ دیں۔اس طرح مارکس کے نزدیک اخلاقی قدریں ہی اس ملحدانہ
نظام کی سب سے بڑی دشمن ہیں۔مارکس کا فلسفہ اس کی متوازن سوچ کے باوجود تضادات سے پر
ہے۔وہ اپنے بیان کردہ تصورات کی بنیاد اتنی وضاحت اور صحت کے ساتھ عقل اور تجزیہ پر رکھتا ہے
کہ ان تصورات میں پائے جانے والے تضادات کے جرم کا اس پر شک بھی نہیں کیا جا سکتا۔اس
کے باوجود مارکسزم میں گہرے تضادات موجود ہیں۔تضاد کی اس سے بڑھ کر اور کیا مثال ہوگی کہ
ایک طرف تو وہ اخلاقیات کو مکمل طور پر مستر د کر دیتا ہے اور دوسری طرف اپنے انقلاب کی بنیاد
ہمدردی پر رکھتا ہے جو کہ ایک اخلاقی قدر ہے۔اسی پر بس نہیں بلکہ مظلوموں کے ساتھ ایسی ہمدردی جو عدل و انصاف کی تمام حدوں کو پار
کرتی ہوئی دوسروں پر ظلم کی حد تک جا پہنچے، تو اس صورت میں یہ تضاد اور بھی واضح ہو جاتا ہے۔انسانی معاملات میں انصاف کی عدم موجودگی میں اگر قیام انصاف کے نام پر کوئی تحریک شروع کی
جائے تو اس تحریک کے بنیادی اصول یعنی انصاف سے کسی صورت بھی انحراف نہیں کیا جاسکتا۔اس
کی مثال تو ایسے ہی ہے جیسے انسان اسی شاخ کو کاٹنے لگے جس پر وہ خود بیٹھا ہو۔علاوہ ازیں ایک ایسے نظام حیات کا علمبر دار جس کے ہاں جذبات اور اخلاقی ضوابط کے