باب اوّل
الہام، عقل، علم اور سچائی, حصہ 5
52
فلسفة
یورپ
لئے سرے سے کوئی جگہ ہی نہ ہولیکن اخلاقیات سے عاری اس نظام کو چلانے کیلئے دوسروں سے
مکمل وفاداری کی توقع بھی رکھے تو وہ ایک عجیب مخمصہ کا شکار ہو جائے گا۔بورژوا طبقہ کے استبداد کا
جوا اتار چھیننے کیلئے پرولتاریوں کی مدد کے لئے مارکس کی سوچی بھی سکیم میں ایک اور تضاد بھی ہے۔اگر یہ فلسفہ درست ہے تو اسے خواہ آپ سائی خنک سوشلزم کہیں یا جدلیاتی مادیت پسندی کا نام دیں،
اس کے نفاذ اور اسے صحیح خطوط پر چلانے کیلئے کسی خارجی انسانی مدد کی ضرورت ہی نہیں ہونی چاہئے
جو اسے قدم قدم پر سہارا دے اور اس کے رخ کو متعین کرے۔ایک اور اہم پہلو بھی مد نظر رکھنا چاہئے کہ مارکس کا جدلیاتی مادیت پسندی کا نظریہ بدیہی
طور پر ڈارون کی عظیم کتاب The Origin of Species سے واضح طور پر متاثر ہوا ہے۔گہرائی
میں جا کر دیکھیں تو در حقیقت جدلیاتی مادیت پسندی انسانی عمرانیات کے پس منظر میں ڈارون کے
نظریہ تنازع للبقاء ہی کا دوسرا نام ہے۔خوراک کی رسد اور بقا کے ذرائع آج بھی انسانی زندگی کیلئے اسی طرح ضروری ہیں جس
طرح انسان سے قبل عالم حیوانات کے لئے ہمیشہ سے ضروری رہے ہیں۔"بقائے اصلح" کا اصول
ہمیشہ کی طرح آج بھی سرگرمی سے کارفرما ہے۔اس قانون کو اپنانے کے سوازندگی کے پاس اب نہ
تو کوئی متبادل راستہ ہے اور نہ ہی کوئی اختیار۔یہ ایک سائنسی حقیقت ہے۔اگر مارکسی فلسفہ میں
صحت اور حتمیت کا مذکورہ قانون موجود نہیں تو اسے سائینٹفک نہیں کہا جا سکتا۔یوں جدلی مادیت
ایک طبعی اور لازمی اصول کے طور پر اپنی حیثیت کھو بیٹھے گی۔اب دیکھتے ہیں کہ جدلی مادیت کا نظام ڈارون کے نظریہ ارتقا سے کس قدر مختلف ہے۔ڈارون کا نظریہ ارتقاراہ حیات کی تعیین و تشکیل میں ہر دوسرے نظریہ پر تفوق رکھتا ہے۔اسے اپنی مدد
کے لئے نہ تو کسی نظریاتی تحریک کی حاجت ہوتی ہے اور نہ ہی کسی خارجی تائید کی ضرورت۔اس کے
برعکس اس میں یہ صلاحیت موجود ہے کہ وہ اپنا راستہ روکنے والی ہر خارجی قوت کو ناکام بنادے۔اگر
ڈارون پیدا نہ ہوا ہوتا اور اگر کوئی بھی شخص ارتقا کے راز سے پردہ نہ اٹھاتا تو بھی ارتقا کا قانون
غیر مبدل رہتا اور ڈارون کی موجودگی یا عدم موجودگی کا اس لابدی حقیقت پر سر موفرق نہ پڑتا۔قوانین فطرت کی تنفیذ انسانی اور اک کی محتاج نہیں ہوا کرتی۔ان قوانین کا وجود فہم انسانی
الهام ، عقل ، علم اور سچائی
53
کا دست نگر نہیں ہے۔کوئی ان قوانین کا شعور رکھے یا نہ رکھے، نظام فطرت کا دیو ہیکل پہیہ چلتا چلا
جاتا ہے۔جدلی مادیت کا معاملہ اس سے بالکل مختلف ہے۔اگر مارکس اور لینن پیدا نہ ہوتے تو
روس یا دنیا میں کہیں اور کمیونسٹ انقلاب بر پا نہ ہو سکتا؟ روس اپنی تاریخ کے اس دور میں لیفن کی
موجودگی یا عدم موجودگی سے بے نیاز انقلاب کیلئے تیار تھا۔لینن نے صرف اتنا کیا کہ اس طوفان
کے برپا ہونے پر اس نے اسے سائینٹفک سوشلزم کے مفاد کیلئے استعمال کیا۔لیکن ڈارون کے
نظریہ ارتقا کیلئے کسی مؤید کی ضرورت نہیں۔کیونکہ فطرت کا رخ متعین کرنے کے لئے کسی ڈیزائنر
کی ضرورت نہیں ہوتی۔ہیگل اور مارکس کے فلسفہ کے تقابلی جائزہ کے دوران ایک اہم سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا
تصورات مادی دنیا میں معروضی تبدیلیوں کا باعث ہوتے ہیں یا معروضی تبدیلیاں تصورات کو جنم
دیتی ہیں؟ اگر مارکس درست ہے تو پھر اسے کمیونسٹ انقلاب کیلئے کسی نظریاتی اور عقلی تحریک کی
ضرورت ہی نہیں تھی کیونکہ سائنسی طور پر بھی لازماً یہی نتائج ظاہر ہونے تھے۔اگر کمیونزم، نظریہ ارتقا کی طرح فی ذاتہ ایک قانون ہوتا تو پھر مختلف قوتیں باہم مل کر بھی
کمیونزم کے راستہ میں رکاوٹ نہیں ڈال سکتی تھیں۔یہاں مارکس کے نظریات میں ایک اور تضاد
ہے۔بظاہر وہ دعوئی تو یہ کرتا ہے کہ جدلی مادیت کو تصور اور فکر پر تقدم حاصل ہے لیکن اس پر عملدرآمد
کے لئے وہ تصور کی قوت پر ہی انحصار کرتا ہے۔اگر مارکس کی سوچ ٹھوس سائنسی اصولوں پر مبنی ہوتی تو پھر سیاسی اور اقتصادی قوت چند
ہاتھوں سے نکل کر لازماً کئی ہاتھوں میں منتقل ہو جاتی کیونکہ یہی اس کی فکر کا منطقی نتیجہ تھا۔لیکن وہ
حالات جنہوں نے مارکس اور لینن کو جنم دیا قطعا ناگزیر نہیں تھے کیونکہ مارکس کا اعلیٰ پہنی فکری
صلاحیتوں کے ساتھ اس عالم میں جنم لینا اور پھر اینگلز (Engels) جیسے دانشور، بارسوخ اور دولتمند
کی تائید حاصل کر لینا ہرگز جدلیاتی مادیت کا فکری نتیجہ نہ تھا۔مزید برآں جرمنی میں جو مارکس کے فلسفہ کی رو سے پرولتاری انقلاب بر پا کرنے والے
تمام عوامل کا مثالی اکھاڑہ تھا ایسا انقلاب لانے میں اس کی ناکامی اس بات کا کافی ثبوت ہے کہ
54
فلسفة
یورپ
جدلی مادیت فی ذاتہ اس صلاحیت کی حامل نہ تھی کہ وہ بجائے خود تمام روئے زمین پر کوئی سیاسی یا
معاشی انقلاب بر پا کر سکتی۔اس کے بر عکس جرمنی سے مقابلہ کم ترقی یافتہ صنعتی ملک میں لینن کی کامیابی اس بات کا منہ
بولتا ثبوت ہے کہ روسی انقلاب مارکسزم کا بلا واسطہ نتیجہ نہیں تھا بلکہ یہ محض ایک اتفاقی امر تھا۔یہ روسی
تاریخ کی بدقسمتی تھی کہ لینن اس وقت موجود تھا جب زار کی استبدادی، خود غرضانہ اور قابل نفرت
حکومت اور جنگ عظیم اول میں شکست کی بددلی نے مل کر ایسا ماحول پیدا کر دیا تھا جس کا لینن نے
خوب فائدہ اٹھایا۔روس پکے ہوئے پھل کی طرح کسی بھی انقلاب کی جھولی میں گرنے کیلئے تیار تھا۔اگر وہاں
کمیونزم نہ بھی آتا تو پھر کوئی اور انقلاب آیا ہوتا۔صرف لینن جیسا ایک رہنما در کار تھا۔یہ محض اتفاق
تھا کہ روس کو لینن کی شکل میں وہ عظیم انقلابی قائدمل گیا جو مارکس کا سائنسی اشتراکیت پسند شاگرد بھی
تھا۔استحصال کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرنے والا خود ہی روسی تاریخ کا بدترین استحصالی ثابت
ہوا۔حقیقت میں روسی تاریخ کا رخ موڑنے کا سہرا جدلی مادیت کے سر
نہیں بلکہ لینن کے سر ہے۔دیگر تضادات کے علاوہ مارکس کو ایک انتہائی سنگین کوتاہی کا ملزم بھی گردانا جاتا ہے۔اس
کے سوشلزم کے سائنسی اندازوں میں ذہنی صلاحیتوں کی اہمیت کو کلیۂ نظر انداز کر دیا گیا ہے۔ذہن، خیالات اور افکار کا سرچشمہ ہے۔اس کا دماغ سے الگ ایک اپنا وجود ہے۔اگر چہ
دماغ خیالات و افکار کا مادی مسکن ہے لیکن اس مسکن میں مقیم ذہن کی کوئی مادی حیثیت نہیں ہے۔اگر دماغ کو کمپیوٹر سے تشبیہ دی جائے تو ذہن کو اس کا آپریٹر قرار دیا جا سکتا ہے۔ایک عمدہ تصویر اس
وقت جنم لیتا ہے جب ذہن دماغ کے کمپیوٹر کو چلاتا ہے۔اگر دو دماغ سو فیصد ایک جیسے ہوں لیکن
ان کو چلانے والے ذہن مختلف ہوں تو ان میں جنم لینے والے افکار ہرگز یکساں نہیں ہوں گے۔انسان کی تمام تر سائنسی ، سماجی، اقتصادی اور سیاسی ترقی اس کے ذہن ہی کی مرہون منت
ہے۔دنیا کی طاقتور اقوام، کمزور اقوام پر مجموعی طور پر اپنی برتر ذہنی صلاحیتوں کے بل بوتے پر ہی
حکومت کیا کرتی ہیں۔یہ ذہنی صلاحیتیں بورژوائی طبقہ کو خوفناک حد تک مطلق اقتدار کا مالک بنا دیتی
ہیں۔لیکن جدلی مادیت کا نظریہ اس طاقتور اور مؤثر عصر کو کوئی اہمیت ہی نہیں دیتا۔
الهام ، عقل ، علم اور سچائی
55
مارکس کی ایک غلطی یہ بھی تھی کہ اس کے نزدیک سرمایہ دارانہ نظام میں جس جمع شدہ سرمایہ کا
سرمایہ دار استحصال کرتے ہیں وہ دراصل کارکنوں ہی کی محنت کا پھل ہوا کرتا ہے۔اس کا خیال تھا
کہ یہ سرمایہ در اصل محنت کشوں کو ان کی محنت کے معاوضہ کی عدم ادائیگی اور بینکوں میں جمع سرمایہ
کے سود کا نتیجہ ہے۔اس طرح پرولتاری اکثریت بورژوائی اقلیت کے ہاتھوں لوٹی جاتی ہے۔لیکن
حقیقت یہ ہے کہ صرف محنت دولت کے انبار نہیں لگا سکتی جب تک اس کے ساتھ ایک اعلیٰ درجہ کا
ذہن مصروف کار نہ ہو۔لیکن مارکس اس حقیقت کو آسانی سے نظر انداز کر دیتا ہے۔ترقی یافتہ سائنسی
ایجادات نے محنت اور پیداوار کی باہمی نسبت میں ایک انقلاب برپا کر دیا ہے۔یہ سب کچھ بنیادی
طور پر ذہنی قوت کا ہی کرشمہ ہے۔تیسری دنیا کے اکثر ممالک میں مزدور اپنا خون پسینہ ایک کر رہے ہیں لیکن اس کے باوجود
ان کی مجموعی پیداوار صنعتی طور پر ترقی یافتہ ممالک کے محنت کشوں کی پیداوار کے مقابل پر کچھ بھی
حیثیت نہیں رکھتی۔یہ فرق اعلیٰ قسم کے آلات، جدید ٹیکنالوجی اور بہترین مشینوں اور محنت کے
اشتراک ہی کا مرہون منت ہے۔اعلیٰ ذہنی صلاحیت ہی دراصل پیداوار میں اضافہ کا موجب
ہوا کرتی ہے۔ورنہ محنت تو محنت ہی ہے خواہ برطانیہ میں ہو یا بنگلہ دیش میں، بحرالکاہل میں پائے
جانے والے جزائر میں ہو یا افریقہ کے جنگلوں میں۔پھر کیا وجہ ہے کہ کسی جگہ تو محنت کا معاوضہ
یادہ دیا جائے اور کسی جگہ کم ؟ لازماً یہ ذہن ہی ہے جو اس غیر مساوی معاوضہ کے سلسلہ میں
فیصلہ کن کردار ادا کرتا ہے۔یہاں یہ امر یا در ہے کہ ذہنی قوت ایک طبعی صلاحیت ہے جو اچھے برے
ہر قسم کے مقاصد کیلئے استعمال ہو سکتی ہے لیکن اس امر کا انحصار اپنی صلاحیت کو استعمال کرنے والے
پر ہوا کرتا ہے۔جس طرح محنت ذہن کی مدد سے بے حد بار آور ہو جاتی ہے اسی طرح سرمایہ دارانہ نظام
بھی اعلیٰ صلاحیتوں کی مدد سے ناقابل شکست طاقت بن جاتا ہے۔سرمایہ دارانہ نظام کی یہ طاقت
دولت کے چند ہاتھوں میں ارتکاز سے خود بخود پیدا نہیں ہوتی بلکہ دولت کے چند ہاتھوں تک محدود
ہونے کا عمل تب ممکن ہے جب اس کے پس منظر میں ایک اعلیٰ ذہنی قوت کارفرما ہو۔اس ذہنی قوت
56
فلسفة
یورپ
کے منفی ہونے کی صورت میں مافیا جنم لیتے ہیں۔اس قسم کے مافیا گروہوں کے مقابلہ میں
پرولتاریوں کی تمام قوتیں مل کر بھی کوئی کامیابی حاصل نہیں کر سکتیں۔جب اس قسم کے مافیا ایک دفعہ پیدا ہو جائیں تو پھر ان کی تعداد مسلسل بڑھتی ہی چلی جاتی
ہے اور ہر شعبہ زندگی میں ان کا عمل دخل ہو جاتا ہے۔رفتہ رفتہ یہ بہت طاقتور ہو جاتے ہیں
اور ہر کس و ناکس سے اپنی شرائط منوا لیتے ہیں۔مالیات، تجارت، سیاست، تفریح، صحت، بیماری،
سیروسیاحت کی بہترین سہولیات، کمپیوٹر، برقی آلات الغرض ہر شعبہ زندگی میں مافیا کے ان
گروہوں کے منحوس سائے پھیلتے چلے جاتے ہیں۔اصل بات یہ ہے کہ اچھی ہو یا بری، یہ ذہنی قوت ہی ہے جو بالآخر دنیا کی حکمران ہے۔جدلی مادیت کا نظام انسانی تقدیر کی تشکیل میں کوئی اہم کردار ادا نہیں کرتا۔افسوس تو اس امر کا ہے کہ
وہ ذہن جو عالمی معاملات پر کنٹرول اور تسلط کے لئے پیدا ہوا ہے بذات خود بھی بُرا ہے۔اور یہ
صورت حال ہستی باری تعالیٰ کے انکار کے لابدی نتیجہ کے طور پر پیدا ہوتی ہے۔انسانی معاملات میں سے اخلاقیات کا اخراج صرف مارکسزم ہی کی امتیازی خصوصیت نہیں
بلکہ حقیقت یہ ہے کہ کمیونسٹ جس کام کو علی الاعلان کرتے ہیں سرمایہ دار اسی کام کو انتہائی منافقت
اور مکاری کے ساتھ سرانجام دیتے ہیں۔سرمایہ دارانہ سیاست ، تجارت اور اقتصادیات، اخلاقیات
سے اتنی ہی عاری ہے جتنی کمیونسٹوں کی۔نتیجہ دونوں کے دونوں اس جرم میں برابر کے شریک
ٹھہرتے ہیں۔اشترا کی ریاستوں میں بھی محنت کش طبقہ کیلئے اپنا استحصال کرنے والوں کے خلاف
اٹھ کھڑے ہونے کا امکان اتنا ہی کم ہے جتنا کہ سرمایہ دارانہ نظام میں۔اگر کمزور اور تہی دست عوام اپنے حکمرانوں کا راستہ کاٹنے کی کوشش کریں تو سرمایہ دارانہ
نظام میں بھی شر پسند قوتوں سے جنم لینے والے مافیا گروپ اسی قدر ہیبت ناک ثابت ہوتے ہیں
جس قدر اشتراکی نظام کے مافیا گروپ۔ہماری توجہ کا مرکز بھی اب یہی امر ہونا چاہئے۔یہ بات
سمجھ میں نہیں آتی کہ کل کے لیے ہوئے تہی دست عوام کو جب حکومت مل جاتی ہے تو اقتدار ملتے ہی
انہیں اپنے ماضی کے مصائب و آلام کیوں اچانک بھول جاتے ہیں اور وہ انتہائی سنگدلی سے اپنے
آہنی ہاتھوں کے ساتھ عوام کی تقدیر کا فیصلہ کرنے لگتے ہیں۔بات یہ ہے کہ نہ تو کوئی اخلاقی
الهام ، عقل ، علم اور سچائی
57
قدریں ہیں جو ان کا راستہ روکیں اور نہ ہی ان کا ضمیر انہیں ملامت کرتا ہے۔جب اخلاقی قدریں
ہی موجود نہ ہوں تو ضمیر کی ملامت کہاں سے آئے گی ؟ پس یہی وہ بے حس مشینی صورت حال ہے
جو بالآخر اشترا کی نظام کی ناکامی کا باعث بنتی ہے۔گہرے تجزیہ کے بعد ہم اس نتیجہ پر پہنچتے ہیں کہ تمام آمرانہ نظام ہائے حکومت میں ایک
عجیب و غریب قسم کا اندرونی تضاد پایا جاتا ہے۔اشتراکیت یا فسطائیت کے یک جماعتی
فلسفہ اقتدار پر قائم حکومتیں ہوں یا سرمایہ داروں کی آمرانہ حکومتیں، ان سب میں ایک قدر مشترک
موجود ہوا کرتی ہے اور وہ یہ کہ یہ لوگ اخلاقی اقدار کے متحمل نہیں ہو سکتے۔کیونکہ بے لگام ظلم وستم
کے بغیر ان کی بقا ممکن نہیں ہوا کرتی۔اخلاقیات اور ظلم اکٹھے نہیں ہو سکتے۔لہذا یہ لوگ اخلاق کی
عدم موجودگی میں خوب پھلتے پھولتے ہیں۔تاہم یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ اخلاقیات کا یہ فقدان ہی
آخر کار ان کے زوال کا باعث بنتا ہے۔استبدادی حکومتوں کی بقا کے لئے صرف سنگدلی ہی کافی نہیں بلکہ سنگ دلی کے ساتھ ساتھ
چالا کی ، مکاری، منصوبہ سازی اور سازشی ذہنوں کی قوت بھی اتنی ہی ضروری ہوا کرتی ہے۔تمام
آمرانہ حکومتیں دراصل شیطانی ذہن اور بے رحم دل کے ناپاک گٹھ جوڑ سے ہی معرض وجود میں آتی
ہیں۔کچھ عرصہ تک تو یہ گٹھ جوڑ ان کو سہارا دیتا ہے لیکن بالآخر وہ انہیں بیچ منجدھار چھوڑ جاتا ہے۔انجام کار اخلاقی گراوٹ اور سازشیں ان کی تباہی کا باعث بن جاتی ہیں۔امر واقعہ یہ ہے کہ
حیات انسانی میں خیر اور شر کا ظہور کسی ناگزیر باطنی نظام کا نتیجہ نہیں ہوتا بلکہ ذہن اور اخلاقی اقدار ہی
وہ دو اہم ترین عناصر ہیں جن سے انسانی تقدیر تشکیل پاتی ہے۔ہر انسانی منصوبہ کے نتائج کا فیصلہ
انہی عناصر کی خوبی یا خامی اور ان کی مضبوطی یا کمزوری پر منحصر ہوتا ہے۔چنانچہ مارکس دونوں لحاظ
سے غلطی خوردہ ہے۔ذہن اور اخلاقی اقدار کو سائنٹفک سوشلزم سے نکال دیں تو یہ نظام نہ تو
سائنٹفک رہتا ہے اور نہ ہی سوشل۔پرولتاری خواہ کتنی ہی کثرت میں کیوں نہ ہو جائیں وہ شرکی
قوتوں کے حامل اذہان کی متحدہ قوت کا مقابلہ کرنے کی قطعا طاقت نہیں رکھتے۔وہ دور بہت ہی
افسوسناک ہوا کرتا ہے جب کوئی خود پسند اور شریر ذہن کا مالک اقتدار پر قبضہ کرلے۔چنانچہ اس
سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ دنیا پر اخلاقیات سے عاری کسی بے شعور مشینی مادیت پسند کی حکمرانی ہو یا
58
فلسفة
یورپ
کسی شیطانی دماغ والے بد کردار سرمایہ دار مافیا کی۔تاہم ایک فرق بلکہ بہت بڑا فرق جو مارکسزم کی
بنیادی خامیوں اور موجودہ نقائص کو بے نقاب کرتا ہے، یہ ہے کہ سرمایہ دارانہ نظام میں معاشرہ کا ہر
فرد ہمیشہ کسی نہ کسی حد تک آزادی سے لطف اندوز ہوتا ہے اور فرد کی یہ آزادی معاشرہ کی مجموعی ترقی کا
باعث بنتی ہے۔لیکن اشتراکیت میں کسی قسم کی آزادی نہیں ہوتی۔اشتراکی معاشرہ کے ہر فرد میں
مایوسی اور گھٹن کا احساس بڑھتا چلا جاتا ہے جو معاشرہ کے افراد کی ہر صلاحیت کو دبا دیتا ہے سوائے
اس صلاحیت کے جس کی ترقی ریاست کی مجبوری ہو۔مارکسزم کو ایک یہ مشکل بھی درپیش ہے کہ اخلاقیات کی تعریف پارٹی یا گروپ کی بنیاد پر
نہیں کی جاسکتی۔وہ معاشرہ جس کے افراد کی تعلیم و تربیت ہی دوسروں کے حقوق کی مکمل نفی پر کی گئی
ہو اس کے لئے ممکن ہی نہیں رہتا کہ وہ خود اپنے حقوق کی ادائیگی کر سکے۔وہ اپنے اوپر عائد شدہ
فرائض کی ادائیگی کو پسند نہیں کرتا۔انسانی کردار کا یہ خاصہ ہے کہ اگر ایک بار گمراہ ہو جائے تو پھر وہ
ہمیشہ اسی راستے پر گامزن رہتا ہے۔یہی اصول اشترا کی نظام حکومت میں ہر سطح پر کارفرما نظر آتا
ہے۔اس نظام پر جس کو چلانے کے وہ ذمہ دار ہیں بدعنوان لوگوں کی گرفت اخلاقی قدروں کے
فقدان کی وجہ سے مضبوط تر ہوتی چلی جاتی ہے۔جوں جوں وہ بدعنوانی میں بڑھتے جاتے ہیں انہیں
اپنے اقتدار کو قائم رکھنے کے لئے اتنی ہی زیادہ سنگدلی اور ظلم و ستم سے کام لینا پڑتا ہے۔اخلاقیات اور بدعنوانی ایک ہی وقت میں ایک ہی راستہ پر نہیں چل سکتے۔اشترا کی نظام
کے کرتا دھرتا لوگوں کی یہ مجبوری ہے کہ وہ چاہیں بھی تو اشترا کی دنیا میں اخلاقی اقدار کو قائم نہیں کر
سکتے۔کیونکہ انہیں ابتدا ہی سے یہ تربیت دی جاتی ہے کہ وہ غیر اشترا کی دنیا اور ان کے جملہ
مفادات کے حوالہ سے اخلاقی پابندیوں کا کوئی لحاظ نہ رکھیں۔چنانچہ یہی امر آخر کار اشتراکی
آمریت کے زوال کا ایک قومی سبب ثابت ہوا۔56۔آمریت انسان کو بدعنوان بناتی اور مکمل آمریت انسان کو مکمل طور پر بد عنوان بنا دیتی
ہے۔یہ مشہور مقولہ اشترا کی قیادت پر مکمل طور پر چسپاں ہوتا ہے۔اخلاق سے عاری کوئی بھی نظام
ظلم و تشدد، جبر و استبداد اور انصاف سے روگردانی کے بغیر قائم نہیں رہ سکتا۔جیسے نفرت سے نفرت
ہی پیدا ہوتی ہے اسی طرح بد عنوانی، بدعنوانی ہی کو جنم دیتی ہے۔اشتراکی نظام میں حکومتی سطح پر
الهام ، عقل ، علم اور سچائی
59
اخلاقی اقدار سے دوری کا نتیجہ ہمیشہ ایک مطلق اور بد عنوان آمریت کی شکل میں ظاہر ہوتا ہے۔یہ
بدعنوان اور مطلق آمریت زیادہ عرصہ تک ایک مخصوص حاکم طبقہ تک محدود نہیں رہ سکتی۔آمریت کی
بقا کے لئے ضروری ہے کہ بدعنوانی ہر سطح پر موجود ہو۔یوں بدعنوانی کے بنجر دائرے وسیع سے وسیع تر
ہو کر تمام اطراف پر محیط ہو جاتے ہیں۔اس کے برعکس ایک مرسل من اللہ کا منصب دنیوی حکمرانوں سے بالکل مختلف ہوتا ہے۔نبی مکمل طور پر ایک کامل مذہبی اور اخلاقی ضابطہ کا پابند ہوتا ہے جس کی وہ خلاف ورزی نہیں کر سکتا۔کیونکہ ایسی صورت میں اس کے اپنے منصب کی عمارت زمین بوس ہو کر رہ جاتی ہے۔یہاں یہ نکتہ
بھی یا درکھنا چاہئے کہ وحی الہی پر مبنی اخلاقی اقدار میں ہمیشہ ایک طرح کی ہم آہنگی اور موافقت پائی
جاتی ہے اور اس میں یہ اہلیت بھی موجود ہوتی ہے کہ اپنے معتقدین کے کردار میں بھی ویسی ہی
باہمی موافقت اور ہم آہنگی پیدا کر دے۔اس طرح الہامی سچائی یہ صلاحیت بھی رکھتی ہے کہ وہ
انسان کے باطنی امراض کو شفا دے سکے۔انسان کا خالصہ اپنی عقل پر مبنی کوئی ایک بھی ایسا
ضابطہ اخلاق نہیں ہے جو یہ معجزہ دکھا سکے خواہ اسے بے انتہا ظلم وستم ہی کی حمایت کیوں نہ حاصل ہو۔ایک آمر اور ایک نبی میں بنیادی فرق یہ ہے کہ آمر ہر قسم کے قانونی ضابطہ کی پابندیوں سے کلی آزاد
ہوا کرتا ہے جبکہ انبیاء اور ان کے پیرو کا رسب کے سب کلام الہی کے ذریعہ دی جانے والی اخلاقی تعلیمات
پر عمل کرنے کے پابند ہوتے ہیں۔یہی بات ان دونوں کو ایک دوسرے سے کلیہ ممتاز کرتی ہے۔اگر ایک مرتبہ کمیونسٹوں کا اقتدار پر قبضہ ہو جائے تو محنت کش طبقے کی بغاوت بھی اسے
اقتدار سے الگ نہیں کر سکتی۔اقتدار پر قابض یہ گروہ مطلق العنان اور بے رحم ہوتا ہے۔مارکسی لغت
میں عفو و درگزر اور اخلاقیات کے لئے کوئی جگہ نہیں۔سٹالن اخلاق سے عاری اشترا کی کردار کی ایک
بدترین مثال ہے۔اس کے مطلق العنان آمرانہ عہد حکومت میں جس طرح محنت کش طبقہ کا
اشتراکیت کے نام پر قتل عام کیا گیا اسے صرف کمیونسٹ فلسفہ ہی قابل تحسین ٹھہراسکتا ہے۔افسوس کہ مارکس اپنی انتہائی ذہانت کے باوجود جدلی مادیت میں مضمر نقائص سے آگاہ نہ ہو
سکا۔اشتراکیت کی طاقت اگر صحرائی طوفانوں سے بھی بڑھ کر غضبناک ہوتی تب بھی وہ انسانی
معاشرہ میں اعلیٰ و ادنی کے تفاوت کو کبھی ختم نہ کر سکتی۔
60
فلسفة
یورپ
ہر طوفانی سمندر قدرتی ہیجان کے بعد پُر سکون ہو جاتا ہے یہاں تک کہ سطح سمندر پر ہلکی سی
ہر بھی نظر نہیں آتی۔اسی طرح ریت کا ایک وسیع اور لق و دق صحرا بظاہر مکمل امن و سکون کا منظر پیش
کرتا ہے۔انسانی معاشرہ کے متعلق مارکسزم کا تصور بھی اس منظر سے ملتا جلتا ہے لیکن اشترا کیوں کو
یہ معلوم نہیں کہ ایسے پر سکون مناظر در اصل موت کے عکاس ہوا کرتے ہیں۔جہاں ہر قسم کی اونچ
یچ کل یا ختم ہو جائے وہاں طبعی قوتوں کا باہمی رد عمل بھی ختم ہو جاتا ہے۔اشترا کی یہ بھی بھول
جاتے ہیں کہ پُر سکون سمندر اور پُر سکوت صحرا انسانوں کی طرح آزاد نہیں ہیں کہ اگر چاہیں تو
مکروفریب سے طبعی تفاوت کی عدم موجودگی میں بھی مصنوعی تفاوت پیدا کر سکیں۔مزید برآں
انسان کے لئے یہ بھی ناممکن ہے کہ وہ ایک ایسا ضابطہ حیات تجویز کر سکے جو معاشرہ میں پائی جانے
والی ہر قسم کی اونچ نیچ کو گالیہ ختم کر دے۔پانی کے قطرات آپس میں متماثل ہو سکتے ہیں۔ریت
کے ذرے بھی ایک دوسرے سے مشابہ ہو سکتے ہیں لیکن انسانوں کے بارہ میں ایسا نہیں کہا جا سکتا
کیونکہ انہیں اس طرح پر تخلیق ہی نہیں کیا گیا۔مارکس کے فلسفہ میں کمیونزم کی جس خیالی جنت کا تصور ہے اس کی تشکیل انسان ہی کرتے
ہیں۔اگر ایک اشترا کی ریاست کے ہر شہری کو یکساں اقتصادی مواقع مہیا ہوں اور سب کو ایک سی
عمدہ غذا ملے اور انسانی خواہشات عین اس کی ضرورت کے مطابق ہو جائیں تو پھر اصولاً ایسی کوئی
برائی پیدا ہی نہیں ہونی چاہئے جو لالچ کا نتیجہ ہو۔جس معاشرہ میں ایسی اقتصادی مساوات موجود ہو
اس میں چوری، ڈاکہ یا دھوکہ دہی کی بظاہر کوئی ضرورت نہیں رہنی چاہئے یہاں تک کہ کسی کو دولت
اکٹھی کرنے کی ضرورت بھی نہ رہے۔جہاں کوئی شہری حکومت کی فراہم کردہ اشیاء کے علاوہ کچھ
اور خرید ہی نہ سکے وہاں بظاہر ایسے معاشرہ کو بالآخر تمام جرائم سے پاک ہو جانا چاہئے کیونکہ جرم
کے سب سے بڑے محرک یعنی لالچ کا قلع قمع ہو چکا ہوگا۔جب یکساں اقتصادی مواقع، یکساں ضروریات اور ان ضروریات کو یکساں طور پر پورا
کرنے کی ضمانت میسر ہو، بشر طیکہ معاشرہ کا ہر فرد کما حقہ محنت کرے، تو صرف اسی صورت میں ہی
مکمل ریاستی استحکام کا اشترا کی خواب حقیقت کا روپ دھار سکتا ہے۔ایسے معاشرہ کو اپنے معاملات
الهام ، عقل ، علم اور سچائی
61
چلانے کیلئے کسی حکومت کی ضرورت نہیں پہنی چاہئے۔الغرض یہ ہے مارکسی مادیت کا یوٹوپیا یا
مثالی معاشرہ۔تاہم دنیا کے تازہ ترین سیاسی اور اقتصادی رجحانات مادیت کے اس ڈھول کا پول پہلے ہی
کھول چکے ہیں۔اس لئے مارکس کی اس جنت کو تباہ کرنے کے لئے کسی خارجی عنصر کی ضرورت ہی
نہیں۔اخلاقیات سے روگردانی ہی اس کی مکمل تباہی کیلئے کافی ہے۔مارکس کے آمرانہ فلسفہ میں اور بھی کئی اندرونی نقائص موجود ہیں۔اس حقیقت سے قطع نظر
کہ یہ نظام اپنے ممبران کیلئے کوئی ایسا اخلاقی ضابطہ وضع نہیں کرتا جو فرائض کی دیانتدارانہ ادائیگی
کے سلسلہ میں ان کی رہنمائی کرے، اس نظام میں خدا تعالیٰ کے وجود کا قطعی انکار نیز یہ دعویٰ کہ
چونکہ مرنے کے بعد کوئی زندگی نہ ہوگی لہذا حساب کتاب کا بھی کوئی سلسلہ نہیں ہوگا ، یہ امر پارٹی
کے کارکنان کو مکمل بے راہ روی اور خود غرضی میں دلیر بنا دیتا ہے۔اگر بے لگام ذاتی خواہشات کو
حدود و قیود کا پابند نہ کیا جائے تو خود غرضی اور مفاد پرستی کو عروج حاصل ہو جاتا ہے اور ہر فرد واحد اپنی
طمع و حرص کی تسکین کیلئے ہر قسم کے کام کو جائز سمجھنے لگتا ہے۔بدعنوان لوگ ہمیشہ اپنے مفادات کے
تحفظ کیلئے جتھے بنا لیتے ہیں۔وہ اپنے جیسے لوگوں کے تعاون سے اپنے جرائم پر پردہ ڈال کر بالآخر
عموماً سزا سے بچ نکلتے ہیں۔غالباً انسان کے اندر اسی خود غرضی کے میلان کو دیکھ کر مارکس نے یہ نتیجہ
اخذ کیا تھا کہ انسان اخلاق عالیہ سے عاری ایک حیوان ہے۔لیکن اس وقت اس کے خواب و خیال
میں بھی نہیں تھا کہ انسان کا یہی میلان بالآخر اشتراکی نظام کو تہ و بالا کر دے گا۔مارکس کے غیر ریاستی معاشرہ کے قیام میں اور اس حسین خواب کی تعبیر کے راستہ میں صرف
اخلاق عالیہ کا انکار ہی واحد رکاوٹ نہیں۔بات دراصل یہ ہے کہ ایک غیر ریاستی معاشرہ کو منزل
تک پہنچنے کیلئے یہی کافی نہیں کہ سب کو ترقی کے یکساں مواقع حاصل ہوں اور نہ ہی انسانی ہوس
اقتصادی ضرورتوں تک محدود ہوا کرتی ہے۔اصل سوال یہ ہے کہ کسی بھی آمرانہ نظام میں اقتدار
کے اصل ماخذ پر قبضہ کرنے کی ہوس کو کیسے روکا جائے؟ نیز اس امر کی کیا سائنسی ضمانت ہے کہ اس
قسم کے نظام میں اقتدار پر قبضہ کرنے کے لئے باہمی رقابتوں ، نفرتوں اور انتقامی جذبات سے کام
نہیں لیا جائے گا؟ مارکس کا سائنسی فلسفہ اس مسئلہ کا ذکر تک نہیں کرتا۔
62
فلسفة
یورپ
یوٹوپیا ( جنت ارضی) تک پہنچنے کے لئے معاشرہ کو ایسے خطر ناک رستوں سے گزرنا پڑتا ہے
جہاں اخلاقیات اور رحمدلی نام کو نہیں۔نتیجہ یہ ہو گا کہ معاشرہ میں سیاسی اور اقتصادی مساوات کے
قیام سے کہیں پہلے انسان کی اخلاقی قدروں سے بیگانگی اشترا کی نظریہ حیات کے خوشنما محل کو
مسمار کر چکی ہوگی۔اس حوالہ سے جب ہم اشترا کی نظام کے زوال کا باعث بننے والے امور کا
جائزہ لیتے ہیں تو صاف نظر آتا ہے کہ اس کے کرتا دھرتا لوگوں کی اخلاقی ناکامی ہی اس کی سب
سے بڑی وجہ ہے۔سوویٹ یونین کی اشترا کی سلطنت کے زوال کی بڑی وجہ اشترا کی دنیا کی بدعنوانی
ہے۔نا کامی تو اس وقت ہی اس کے مقدر میں لکھ دی گئی تھی جب اس کے منشور سے اخلاقی قدروں
کو حذف کر دیا گیا تھا۔**
ایک طرف تو الہامی سچائی ہے اور دوسری طرف وہ نام نہاد سچائی جس کی دریافت کا سہرا
خالصہ انسانی عقل کے سر ہے۔دونوں فلسفوں کی خوبیوں کا موازنہ کچھ اتنا مشکل بھی نہیں۔بغیر کسی
کے استثناء کے وحی الہی کا اعلان یہ ہے کہ بنی نوع انسان کے معاملات میں عدل و انصاف کا
قیام کامل اور مطلق عدل و انصاف کے بغیر ناممکن ہے۔مطلق انصاف پر مبنی ضابطہ اخلاق اور
بدعنوانی دونوں ایک ساتھ نہیں رہ سکتے۔صداقت اخلاقیات کا بنیادی جو ہر ہے اور مطلق اخلاقیات
اور مطلق صداقت با ہم لازم و ملزوم ہیں۔چنانچہ بنی نوع انسان میں اعلیٰ اخلاقی قدروں کے قیام
کے بغیر جنت ارضی کا کوئی خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا۔ہر زمانہ کی یہی عالمگیر آواز رہی ہے۔الہام پر مبنی صدیوں پرانے اس فلسفہ کی مخالفت کیلئے مارکس میدان میں اترا جسے اس نے
یکسر رڈ کر دیا اور اس کے بالمقابل یہ دعویٰ کیا کہ انسان کو کسی آسمانی ہدایت کی کوئی ضرورت نہیں
ہے بلکہ اس کے نزدیک خدا تو سرے سے موجود ہی نہیں۔پس انسان کو اپنی جنت ارضی کے خواب
کو حقیقت میں بدلنے کے لئے خود ہی راستہ بنانا ہو گا۔چنانچہ اس نے آسمانی ہدایت سے عاری
خالصہ اپنی عقل و دانش کی مدد سے ایک راستہ بنانے کی کوشش کی ہے۔مارکس کے غیر طبقاتی معاشرہ کے اس تصور میں ایک اور بنیادی نقص موجود ہے جس کی
طرف پہلے بھی اشارہ کیا جا چکا ہے۔کسی ٹھوس بنیاد کے بغیر یہ فرض کر لیا گیا کہ اگر معاشرہ میں
معاشی مساوات قائم ہو جائے تو جرم کی خود بخود بیخ کنی ہو جائے گی اور جرائم کے خاتمہ کیلئے کسی
الهام ، عقل ، علم اور سچائی
63
ریاستی قوت کی ضرورت نہ رہے گی۔تا ہم انسان کی حرص و ہوا کا دائر وصرف معاشی مسائل تک
محدود نہیں۔اگر مارکسزم کے تمام مقاصد حاصل بھی ہو جائیں جب بھی انسانی حرص و ہوا کی اشتہاء
کے لئے بہت کچھ باقی رہ جائے گا جسے مارکسی آنکھ نہیں دیکھ سکتی۔انسانی نفس اتنی خواہشات اور تمناؤں کو جنم دیتا ہے کہ اگر ان کو مدنظر نہ رکھا جائے تو کوئی
بھی منصوبہ کیوں نہ ہو وہ انسانی مسائل کے حل میں ناکافی ثابت ہوگا۔انسانوں میں عدم مساوات
صرف اقتصادی سطح پر ہی نہیں ہوتی بلکہ ان میں یہ فرق جسمانی یا ذہنی میلان اور رجحانات اور
دل و دماغ کی صلاحیتوں میں عدم مساوات کی وجہ سے بھی ہو سکتا ہے۔حکمرانی، فتوحات،
فرمانروائی ، غلبہ، محبت کرنے یا محبوب بننے کی اس کی جبلی خواہشات وہ چند ایک میدان ہیں جن کی
زرخیز زمین میں انسانی حرص و ہوا کے بیج خوب جڑ پکڑتے اور پھلتے پھولتے ہیں۔حسن و جمال ہی کو لے لیجئے۔نہ تو تمام انسان اس میں برابر ہو سکتے ہیں اور نہ ہی ان کی
جسمانی صحت ایک سی ممکن ہے۔سماعت و بصارت کی صلاحیتیں، لمس اور ذائقہ کی قوتیں، پسند
نا پسند کسی چیز کی خواہش یا اس سے بیزاری کے علاوہ فنون لطیفہ کے رجحانات مثلاً موسیقی کا ذوق یا
فن سے لگاؤ یا ادبی ذوق اور اس کے بالمقابل ادب سے بیگانگی کا یہ عالم کہ مطالعہ کے شوقین جس
ادب پارہ کے دیوانگی کی حد تک مشتاق ہوں اس کی طرف نظر اٹھا کر دیکھنا تک گوارا نہ ہو۔یہ چند
مختصر مثالیں ہیں جن سے انسانی فطرت کے ان مختلف پہلوؤں کا پتہ چلتا ہے جو ارتقا کے ایک لمبے
سفر کے بعد تخلیق ہوتے ہیں اور جن سے سائنٹفک سوشلزم کا کوئی بھی حامی چھٹکارا نہیں پاسکتا۔بس
ان کو ایک حقیقت ثابتہ سمجھ کر قبول کر لینا چاہئے۔مسئلہ یہ ہے کہ یہی تنوع انسانی معاشرہ کی بدعنوانی
کی بنیادی وجہ بھی ہے۔ہر قسم کی معاشرتی برائیاں اس سے جنم لیتی ہیں۔ان رجحانات کی
تہذیب و تعدیل کا واحد طریق وہ اخلاقی ضابطہ ہے جس کی بنیاد وحی الہی پر رکھی گئی ہو اور جس پر عمل
کیلئے ہستی باری تعالیٰ پر ایمان لانا ضروری ہو۔حقیقت یہ ہے کہ خدا تعالیٰ کے وجود اور الہام کے
ذریعہ نازل ہونے والی صداقت کو انسانی معاملات سے نکال دیں تو معاشرہ میں امن وسلامتی کا
کوئی امکان باقی نہیں رہتا۔مارکسزم کی ملحدانہ فلاسفی اور الہامی سچائی پر ایمان کا یہ گہرا تقابلی جائزہ اس امر کو مزید واضح کر