باب اوّل
الہام، عقل، علم اور سچائی, حصہ 6
64
فلسفة
یورپ
دیتا ہے۔ایک طرف آسمانی ہدایت سے عاری مجرد انسانی عقل ہے جو صرف اپنے بل بوتے پر تمام
انسانی مسائل کو حل کرنے میں کوشاں ہے۔دوسری طرف اس کے بالمقابل الہامی صداقت ہے جو
انسان کی بے راہ روی کے مقابلہ کیلئے ارفع اخلاقی قدروں کے کردار کو اہمیت دیتی ہے۔اول الذکر کا بغور جائزہ لینے سے صرف یہی منطقی نتیجہ نکلتا ہے کہ عقل فی ذاتہ انسان کو
امن وسکون کی منزل تک لے جانے کیلئے قطعا نا کافی ہے۔تاریخ مذاہب کی ورق گردانی سے پتہ
چلتا ہے کہ امن وسکون کا حصول صرف اسی وقت ممکن ہوا جب انبیاء نے انسان کی اخلاقی
بے راہ روی کے خلاف جہاد کیا اور سخت جدو جہد اور جانفشانی کے نتیجہ میں معصیت سے بھری ہوئی
دنیا میں کہیں کہیں پر امن معاشرہ تشکیل پانے لگا۔اگر چہ انسان دوبارہ ہوا ہوں کے طوفان میں گھر
گیا، بایں ہمہ انسان کی اخلاقی اقدار کا معیار کچھ نہ کچھ ضرور بلند ہوا۔اگر ایسا نہ ہوتا اور الہامی
تحریکات کے ذریعہ بنی نوع انسان کی اخلاقی اصلاح نہ کی جاتی تو معاشرہ اس سے کہیں بدتر حالت
میں ہوتا جتنا آج نظر آتا ہے۔اس صداقت میں کسی شک وشبہ کی گنجائش نہیں کہ انسان کے لئے
وحی والہام کی رہنمائی کتنی ضروری ہے۔حوالہ جات
1۔WESTFALL۔R۔C۔(1993) The Life of Issac Newton۔Cambridge University
Press, Cambridge, p۔124
2۔WESTFALL, R۔C۔(1993) The Life of Issac Newton۔Cambridge University
Press, Cambridge, p۔122
3۔WESTFALL, R۔C۔(1993) The Life of Issac Newton۔Cambridge University
Press, Cambridge, p۔121
4۔GUTMAN, J۔(1963) Philosophy A to Z۔Grosset & Dunlap Inc, New York۔5۔IERNAN, T۔(1966) Who's Who In The History of Philosophy Vision Press,
New York, p۔54
6۔COPLESTON, F۔(1956) Contemporary Philosophy۔Studies Logical
Positivism and Existentialism۔Burns, Oates Washbourne Ltd۔, London,
pp۔154-155
7۔SARTRE, J۔(1975) Existentialism and Humanism۔Eyre Methuen Ltd۔,
London, p۔34
8۔LENIN, V, 1۔(1963) Collected Works۔Vol۔38, Philosophical Notcbooks۔Foreign Languages Publishing House, Moscow, p۔201
یونانی فلسفہ
یونانی فلسفیوں میں سقراط کے علاوہ ایسے فلسفیوں کی تلاش جن پر نبی کی حقیقی تعریف اطلاق پاسکے
اور جن کی ذات میں وحی الہی اور عقل انسانی دونوں پورے توازن کے ساتھ جلوہ فرما ہوں، ایک
مشکل کام ہے۔سقراط (470 تا 399 ق م ) تو اپنی ذات میں ایک انجمن کی حیثیت رکھتا ہے۔یونانی فلسفہ
کی تاریخ میں اسے جو مقام حاصل ہے وہ کسی اور کو نصیب نہیں ہوا۔سقراط سے پہلے اور بعد میں بھی
انبیاء ضرور آتے رہے ہوں گے لیکن ان کے متعلق ہم کوئی رائے سقراط کے بالواسطہ اشاروں
کنائیوں ہی سے قائم کر سکتے ہیں۔مثلاً سقراط کہتا ہے صرف وہی الہام الہی سے سرفراز نہیں ہوا بلکہ
اس سے پہلے بھی ایسے عظیم انسان گزرے ہیں جنہیں الہام الہی سے
نوازا گیا تا کہ وہ نیکی اور بھلائی
کے کام سرانجام دے سکیں۔اسی طرح وہ ایتھنز کے باشندوں کو تنبیہ کرتے ہوئے کہتا ہے کہ مجھے
قتل نہ کرو ورنہ مجھے جیسا انسان تم پھر کبھی نہ دیکھ سکو گے سوائے اس کے کہ خدا تمہاری ہدایت اور
رہنمائی کیلئے کسی اور کو مبعوث فرمائے۔سقراط کی ذات میں ہمیں الہام اور عقل کے مابین ایک کامل توازن نظر آتا ہے۔یہی وجہ ہے
کہ یہ باب زیادہ تر سقراط اور اس کے فلسفہ کیلئے وقف ہے۔لیکن یہ ناممکن ہے کہ یونانی فلسفہ کی بات
کرتے ہوئے افلاطون اور ارسطو کا ذکر نہ آئے۔در حقیقت افلاطون اور ارسطو نے ایک لازوال
طرز فکر کی بنیاد رکھی لیکن ان دونوں کی عظمت اپنے قابل احترام استاد سقراط کی مرہون منت ہے۔یرستقراط ہی تھا جس نے اس دور کے فلسفیانہ مباحث میں علم ، سچائی اور عقل کو اتنے پر زور
طریق پر متعارف کرایا کہ بعض سوانح نگاروں نے لکھا ہے کہ وہ بہت ارفع و اعلیٰ اور لطیف فلسفوں کو
گویا آسمان سے اتار کر زمین پر لانے والا انسان ہے۔لیکن ہمارے نزدیک معاملہ اس کے برعکس
ہے۔سقراط سے پہلے سو فسطائیوں کی لفظی موشگافیاں زمینی لوگوں کی اختراع تھیں۔علم ، سچائی اور
65
66
یونانی فلسفه
عقل ہی درحقیقت وہ عناصر ہیں جو انسانی افکار کو آسمانی رفعتوں سے ہمکنار کرتے ہیں۔یہی وجہ
ہے کہ اگر چہ افلاطون اور ارسطو نے ہمارے لئے تمام فلسفیانہ موضوعات پر ایک وسیع اور گہرا علمی
ورثہ چھوڑا ہے لیکن جو شاندار اور دائی نقوش سقراط کے بلند کردار اور دیانتداری نے ثبت کئے ان کی
مثال نہیں ملتی۔افلاطون اور ارسطو در اصل اسی کی تربیت کا پھل ہیں۔چنانچہ ان دونوں کے افکار کا
اس باب میں مختصر تعارف دیا جا رہا ہے۔افلاطون اور ارسطو دونوں نظام کائنات کی حقیقت کو سمجھنے کیلئے عقل کو فوقیت دیتے ہیں۔عقل
اور خارجی دنیا کا باہمی تعلق کیا ہے؟ علم کیسے حاصل ہوتا ہے؟ اور ابدی صداقت کیا ہے؟ ان
موضوعات پر دونوں عظیم فلسفیوں کے نظریات بہت مختلف ہیں۔افلاطون کے نزدیک خارجی دنیا
کے اور اک کو آخری اور کامل صداقت سمجھنا غلط ہے۔کیونکہ کسی چیز کی حقیقت کا صحیح علم حاصل کرنے
کیلئے اس کا سطحی مطالعہ نا کافی ہے۔اس کے خیال میں ہر خارجی مظہر (Phenomenon) کے اندر
گہرے معانی کا ایک جہان پوشیدہ ہے جس تک رسائی محض سطحی تجزیہ کے ذریعہ نہیں ہوسکتی۔افلاطون نظر نہ آنے والی ایسی بادشاہت کو تسلیم کرتا ہے جسے ایک عظیم الشان باشعور ہستی
تمام نظام کا ئنات کو قائم رکھنے کیلئے بہت سے ماتحت کارندوں کے ذریعہ چلا رہی ہے۔تاہم وہ یہ
تسلیم نہیں کرتا کہ نامعلوم حقائق کا علم حاصل کرنے میں الہام کوئی
کردار ادا کرتا ہے۔اس کے نزدیک سچا علم صرف عقل اور وجدان کے
باہمی اشتراک سے ہی حاصل ہوتا ہے۔عقل اور وجدان کے اس باہمی
تعامل سے بعض اوقات بہت شاندار اور حیرت انگیز نتائج برآمد ہوتے
ہیں۔اس کے نتیجہ میں انسانی علم قدم بقدم آگے بڑھنے کی بجائے
چھلانگیں لگاتا ہوا ترقی کی منازل طے کر سکتا ہے۔نئے تصورات جنم
افلاطون
لے سکتے ہیں مگر یہ ہمیشہ انسان کے فکری عمل سے وابستہ ہوتے ہیں۔ان
کی حیثیت مفکرین کی عقل
کی گہرائی پر منحصر ہوتی ہے۔افلاطون کے نزدیک عقل ایک ایسی جستجو اور تلاش کی متقاضی ہے جو تمام اقسام کے طبعی
الهام ، عقل ، علم اور سچائی
67
مظاہر کی کنہ تک پہنچنے کیلئے کی جاتی ہے۔اس طرح جو حقائق حاصل ہوتے ہیں انہیں دماغ میں صحیح
طور پر ترتیب دینے سے انسان سچائی تک پہنچ سکتا ہے۔افلاطون کہتا ہے:
چونکہ انسانی فطرت میں آسمانی ہدایت کی کسی قدر چنگاری موجود ہے اس لئے اگر انسان
چاہے تو عقل کے ذریعہ مناسب جستجو کے بعد عالم غیب کے حقائق کا مشاہدہ کر سکتا ہے اور پھر
ان کی روشنی میں معلوم کر سکتا ہے کہ سچ کیا ہے اور انسان کا کردار کیا ہونا چاہئے۔اس منزل
تک رسائی کوئی آسان کام نہیں۔اس کیلئے بہت زیادہ غور وفکر کی ضرورت ہے۔ایسا غور وفکر
جس میں بہت سے مفروضے غلط ثابت ہو سکتے ہیں۔صرف یہی نہیں بلکہ دنیا کی ہر اس چیز کو
ہوگا باوجود
چھوڑنا ہو گا جو محض حیوانی اور جسمانی خواہشات سے متعلق ہو۔اس کے باوجو دضروری نہیں کہ
ہر شخص اس منزل کو حاصل کر لے بلکہ یہی کہا جائے گا کہ اصولاً اس منزل کا حصول ممکن ہے اور
اس منزل تک وہی پہنچتا ہے جو اپنے وجود کا بہترین حصہ اس راہ میں خرچ کرتا ہے جو اس کے
ہے۔لئے کھلی ہے۔پس افلاطون کے نزدیک علم محض مشاہدہ اور عقل کی صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر حاصل کیا
جاسکتا ہے۔ہاں، کبھی کبھی وجدان اور تخلیقی تحریک بھی حصول علم میں مدد کرتی ہے۔اس طرح جو علم
حاصل ہوتا ہے اس کا نام صداقت ہے۔خلاصہ کلام یہ کہ افلاطون کا یہ نظریہ تھا کہ ظاہری عالم محض
ایک سراب ہے۔پس پردہ جو صداقت پوشیدہ ہے وہ ہمارے ظاہری مشاہدہ سے بہت مختلف ہوسکتی
ہے۔اس کا مطلب یہ ہے کہ ہم خواہ کتنی ہی کوشش کر لیں کسی خارجی حقیقت کی کنہ کو مکمل طور پر
نہیں پاسکتے کیونکہ تمام خارجی حقائق اور اشیاء مسلسل تبدیلی کے عمل سے گزر رہے ہیں۔اس لئے
ایک وقت کا مشاہدہ دوسرے وقت کے مشاہدہ سے مختلف ہو سکتا ہے۔افلاطون کے نزدیک تصور عالم امثال (Ideal) کی ایک حقیقت ہے۔جسمانی حواس پر مبنی
ہمارا اور اک مثال کے صرف قریب قریب پہنچتا ہے۔تصور جیومیٹری کی ایک مثالی تکون کی
طرح ہے جو خشکی و تری میں کہیں موجود نہیں ہے، اگر چہ تمام حقیقی سکونہیں کم و بیش اس مثالی
تکون کو ظاہر کرتی ہیں۔افلاطون کے خیال میں تصور مادی اشیاء سے زیادہ حقیقی ہے۔مادی
اشیاء تو اس کا پر تو ہیں۔اس کے نزدیک ایک فلسفی کو چاہئے کہ وہ ان ان دیکھے حقائق میں
68
26s
یونانی فلسفه
ڈوب کر اپنے تصور کی آنکھ سے ان کے باہمی ربط کا مشاہدہ کرے۔اس کے خیال میں یہ ایک
با قاعدہ نظام ہے جو بیک وقت ابدی، قابل فہم اور مبنی بر خیر ہے۔افلاطون کے برعکس ارسطو دکھائی دینے والی خارجی حقیقت کو ترجیح دیتا ہے۔اس کے
نزد یک انسان کسی خاص وقت جو ادراک حاصل کرتا ہے وہی سچائی
ہوتی ہے۔ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ارسطو کے نزدیک خارجی دنیا
بذات خود ایک ابدی صداقت ہے۔ارسطو بھی ایسے تصورات کی
موجودگی کا قائل تھا جن کی جانب تمام مادی اجسام حرکت پذیر ہیں۔افلاطون کے برعکس وہ مادہ کو ایک قائم بالذات ابدی حقیقت سمجھتا ہے
أرسطو
اور ایک ایسے ارتقا کا نظریہ پیش کرتا ہے جس میں کوئی بیرونی با شعور ہستی کسی قسم کا کردار ادا نہیں کر
رہی۔اس کے خیال میں یہ ارتقا مادہ کے اندر پوشیدہ طبعی خواص کے باعث ہے۔لیکن اس سے یہ نہیں سمجھنا چاہئے کہ ارسطو ایک خالق خدا کو تسلیم نہیں کرتا بلکہ اس کے برعکس
وہ ایک ایسی بالا ہستی پر ایمان لاتا ہے جس کے باعث دراصل علت و معلول کا یہ تمام سلسلہ جاری ہے
اور جسے علت اولی یا علت العلل کہہ سکتے ہیں۔تاہم جب ہم سقراط، افلاطون اور ارسطو کے
بیان کردہ خدا کے تصور کا مطالعہ کرتے ہیں تو ان کے تصورات میں ہمیں بتدریج تبدیلی نظر آتی ہے۔سقراط کے یہاں خدا تعالیٰ کی ہستی کے ساتھ ایک بہت گہرا اور ذاتی تعلق نظر آتا ہے۔اس
کی شخصیت کی تعمیر ہی انبیاء کی طرز پر ہوئی ہے۔سقراط کے شاگردوں کی پہلی نسل میں بڑی حد تک
سقراط کی روح موجود ہے اور افلاطون اس پہلی نسل کا نمائندہ ہے جس کے فلسفیانہ اور سائنسی
مباحث پر روحانیت کی چھاپ نمایاں ہے۔لیکن افلاطون سے ارسطو تک کے عبوری دور میں ہمیں
اس خدا کا تصور روبہ زوال نظر آتا ہے جو مظاہر قدرت میں ایک زندہ اور فعال کردار ادا کرتا ہے۔اس بات کی کوئی شہادت نہیں ملتی کہ ارسطو خدا اور بندہ کے درمیان کسی قسم کے رابطے کا قائل تھا۔اگر چہ ارسطو کے فکری نظام میں نہ تو کسی ازلی ابدی سچائی کا کھل کر ذکر پایا جاتا ہے اور نہ ہی
اس سلسلہ میں کسی قسم کی تحقیق و جستجو کے آثار ملتے ہیں۔تاہم اگر اس کی تحریروں کا تجزیہ کیا جائے تو
کہا جا سکتا ہے کہ اس کے ہاں بھی ایک ازلی ابدی سچائی کا تصور موجود ضرور ہے۔اور اس تصور کا
الهام ، عقل ، علم اور سچائی
69
تعلق مادہ کی اس مسلسل حرکت اور اس کی طبعی خصوصیت سے ہے جس کی وجہ سے مادہ ہمیشہ ایک
مثالی حالت کی طرف ارتقا پذیر رہتا ہے۔اسی طرح یہ بات بھی کھل کر سامنے آجاتی ہے کہ ارسطو
کے نزدیک کسی خاص لمحہ میں کیا گیا مشاہدہ اس لمحہ کی حقیقت کہلائے گا۔لہذا ان حقائق سے عقل
جس نتیجہ کو اخذ کرتی ہے اسے علم کہا جائے گا۔اور جب مختلف زاویہ ہائے نگاہ سے مشاہدہ اس علم کی
تصدیق کر دے تو اسے صداقت کے طور پر تسلیم کر لینا مناسب ہوگا۔پرانے دور سے تعلق رکھنے والے فلسفیوں میں ارسطو کو ایک نمایاں اور امتیازی مقام حاصل
ہے۔فلسفیانہ فکر کے بہت سے ادوار پر اس کا ایک دائگی اور مستقل اثر رہا ہے یہاں تک کہ آج بھی
فلسفہ کی کوئی شاخ ایسی نہیں جسے ارسطو کے فکر اور زبردست فہم و فراست سے کلیہ آزاد کہا جاسکے۔اور
یہ نتیجہ بھی اخذ کیا جا سکتا ہے کہ یونان کے اکثر فلسفی خواہ وہ ہستی باری تعالی پر ایمان بھی
کیوں نہ رکھتے ہوں الہام کو خدا تعالیٰ سے علم پانے کا ضروری ذریعہ قرار نہیں دیتے تھے۔بلکہ زیادہ
سے زیادہ عقل انسانی کو مشاہدہ اور تجربہ کی روشنی میں علم اور صداقت کے حصول کا معتبر ترین ذریعہ
تسلیم کرتے تھے۔یونانی فلسفہ کا یہ مختصر تذکرہ یونان کے ان تمام عظیم فلسفیوں کا احاطہ نہیں کرتا
جنہوں نے فکر انسانی کی تاریخ پر انمٹ نقوش چھوڑے ہیں۔موجودہ جائزہ کا بنیادی مقصد صرف
اتنا ہے کہ ان یونانی فلسفیوں کے ہاں موجود عقل، الہام اور صداقت کے تصور کا مختصر طور پر جائزہ لیا
جائے جن کے اقوال باقی رہنے والے اور جن کی شہرت لازوال ہے۔اس موقع پر ضروری ہے کہ
سقراط اور اس کی شخصیت کا تفصیلی خاکہ پیش کیا جائے۔سقراط یونان کے فلسفیوں میں سے اعلیٰ ترین کردار کا حامل تھا۔اس کے افکار اور کردار میں
کوئی تضاد نہیں ہے۔لیکن بعض جدید مصنفین نے اس کی تصویر کشی کچھ اس رنگ میں کی ہے کہ اس
کے خدو خال دھندلا کر رہ گئے ہیں اور تضاد کا شکار ہو گئے ہیں۔سقراط جیسے عظیم معلم اخلاق کو آج ہم
بڑی حد تک افلاطون، زینوفون اور اس کے بعض دیگر ہمعصروں کے آئینہ میں دیکھتے ہیں۔لیکن یہ
بھی حقیقت ہے کہ آج تک اس کے صحیح مقام کی شناخت نہیں کی جاسکی۔زینوفون کے متعلق یہ بتانا
ضروری ہے کہ وہ ایتھنز کے باشندوں کی طرح دیو مالائی قسم کے مشرکانہ عقائد رکھتا تھا اور وہی اپنے
مشرکانہ عقائد کو سقراط کی طرف منسوب کرنے کا زیادہ تر ذمہ دار بھی ہے۔یہی وجہ ہے کہ سقراط کے
70
یونانی فلسفه
متعلق جو کچھ آج لکھا جا رہا ہے اس میں بار بارا سے مشرکانہ عقائد کا حامل بتایا جاتا ہے۔بایں ہمہ
اسے ایک ایسا موحد بھی تسلیم کیا جاتا ہے جو خالق کائنات پر ایمان رکھتا ہے۔واقعہ یہ ہے کہ اس
کے وجود کا ذرہ ذرہ خدائے واحد کی محبت اور عقیدت کے نشہ میں سرشار تھا اور خدا تعالیٰ کی توحید پر
اس کا ایمان غیر متزلزل تھا۔وہ یونانی دیو مالا کی خداؤں کو کسی قیمت پر ماننے کیلئے تیار نہیں تھا اور نہ
ہی اس معاملہ میں اسے کسی قسم کی مفاہمت کرنے پر آمادہ کیا جا سکتا تھا۔اس کی ساری زندگی نیکی،
علم، سچائی کی اشاعت اور نفس کے تمام تضادات کو اکھاڑ پھینکنے کیلئے وقف تھی۔وہ کامل انصاف اور
احتساب پر یقین رکھتا تھا۔اسی طرح حیات بعد الموت اور جزا سزا پر بھی اسے کامل یقین تھا۔وہ
تمام عمر برائی، جہالت، تکبر اور منافقت کے خلاف جہاد کرتا رہا۔اس نے توحید کی خاطر ایسے سکون
اور اطمینان قلب کے ساتھ جان دی جو کسی بھی عظیم پیغمبر کے شایان شان ہے۔اس کی عظیم الشان قربانی کا صرف یہی ایک پہلو نہیں تھا۔دراصل ادنی سے جھوٹ کے
ساتھ بھی مصالحت کرنا سقراط کی فطرت میں ہی نہیں تھا اور معاشرہ کے دباؤ کے نتیجہ میں اپنے عقیدہ
میں معمولی سی تبدیلی قبول کرنے کی بجائے وہ بخوشی جان دینے کے لئے تیار تھا۔یہ وہی یونانی فلسفی
نبی ہے جس کے متعلق بظاہر یہ متناقض دعوی کیا جاتا ہے کہ وہ مغربی فلسفہ کا بانی مبانی تھا۔سقراط اور مغربی فلسفیوں کی سوچ میں کچھ بھی قدر مشترک نہیں ہے۔سقراط کا فلسفہ نیکی،
عاجزی، کامل انصاف توحید پر پختہ ایمان اور دنیا و آخرت میں انسانی اعمال کے محاسبہ پر مبنی ہے۔کیا اس کے باوجود بھی سقراط کو ڈیکارٹ (Descartes)، ہیگل (Hegel)، اینگلز (Engels) اور
مارکس کا جد امجد قرار دیا جا سکتا ہے؟ اگر ایسا ہے تو پھر ضرور سقراط کے جسمانی نقوش امتداد زمانہ
کے ہاتھوں کلیہ مٹ چکے ہوں گے۔ان فلسفیوں نے جس طرح اخلاقیات کو مسترد کیا ہے کیا
بنظر انصاف ہم اس کے آثار سقراط میں تلاش کر سکتے ہیں؟ یقینا نہیں۔سقراط کی تو دنیا ہی اور تھی۔وہ تو انبیاء کی دنیا تھی۔سقراط رویائے صادقہ اور الہام پر ایمان
رکھتا تھا۔وہ اس بات کا قائل تھا کہ علم صداقت ہے اور صداقت علم۔اس کے نزدیک انسان کیلئے
خدا تعالیٰ کی طرف سے عطا کردہ علم کے علاوہ کوئی علم قابل اعتبار نہیں ہے۔سقراط، اہل یونان کو خدا تعالیٰ کا پیغام پہنچانے کیلئے مامور کیا گیا تھا۔اس کے نزدیک یہ
الهام ، عقل ، علم اور سچائی
71
زندگی آئندہ زندگی کیلئے بطور تیاری کے ہے۔وہ انسانی روح کو اہمیت دیتا تھا کیونکہ روح ہی ہے
جس کا اگلے جہان میں جانا مقدر ہے۔سقراط کے اس فلسفہ کو آسمانی صداقت تو کہہ سکتے ہیں لیکن
اسے کسی طور بھی سیکولر فلسفہ قرار نہیں دیا جا سکتا جیسا کہ جدید دانشوروں کا خیال ہے۔سقراط کو انبیاء کے زمرہ سے نکال کر محض فلسفیوں میں شامل کرنے کی بارہا کوشش کی گئی
ید مصنفین بلند علمی مقام رکھنے کے باوجود سقراط کے حقیقی مقام کی شناخت سے
یکسر لاعلم رہے ہیں۔انہوں نے سقراط کو ایک ایسا مقام دینے کی کوشش میں جو اس کا اصل مقام
نہیں ہے، کتابوں کی کتابیں لکھ ماری ہیں۔ہے۔بہت سے جدید میں
بعض مشہور محققین نے سقراط کے متعلق بعض فرضی تضادات کو جو در حقیقت موجود ہی نہیں،
دور کرنے کی پوری کوشش کی ہے۔ان کے نزدیک الہام الہی پر سقراط کے اعتقاد اور اس کی
عقلیت پسندی میں باہمی تضاد ہے۔لیکن حقیقت یہ ہے کہ اگر عقل اور الہام میں کوئی تضاد ہے تو
پھر یہ تضاد تمام انبیاء میں موجود ہونا چاہئے۔اور سقراط بھی اس سے مستثنیٰ نہیں۔انبیاء اور
بانیان مذاہب نے بیک وقت الہام اور عقل پر ایمان رکھتے ہوئے دونوں کے پرچم کو مضبوطی سے
تھامے رکھا۔ان کے نزدیک الہام اور عقل میں کوئی تضاد نہیں تھا۔اگر ان میں انہیں کوئی
تضاد دکھائی دیتا تو وہ اپنی راستبازی کی وجہ سے خدا اور عقل میں سے کسی ایک یا پھر دونوں کو ہی رڈ
کر دیتے۔ان کے نزدیک خدا پر ایمان اور عقل دونوں متضاد ہو ہی نہیں سکتے۔پس وہ لوگ جنہیں
سقراط کے اعتقادات اور اس کی عقلیت پسندی میں تضاد نظر آتا ہے خود نظر کے دھو کہ میں مبتلا ہیں۔انہیں دوبارہ سقراط کے نظریات اور اس کے بارہ میں مستند ماخذ کا بنظر غائر مطالعہ کرنا چاہئے۔اس
صورت میں ان پر ایک نیا سقراط آشکار ہو گا جو بیک وقت موحد بھی ہے اور عقلیت پسندی کا
علمبردار بھی۔سقراط سے متعلق مستند مواد کے مطالعہ سے یہ حقیقت بھی ان پر کھل جائے گی کہ وہ
سب سے زیادہ اس امر کے متعلق فکر مند رہتا تھا کہ لوگ نیکی کو کوئی اہمیت نہیں دیتے اور نہ ہی وہ
اس کے حقیقی معانی سے آشنا ہیں۔دیکھا جائے تو سقراط دو ہیں۔ایک تاریخی اور دوسرا فرضی۔دونوں میں تضاد کی حد تک زمین
آسمان کا فرق ہے۔یہی وجہ ہے کہ سقراط سے متعلقہ ماخذ میں جو لفظیات اور اصطلاحات استعمال
72
یونانی فلسفه
ہوئی ہیں ان کے مفہوم و معانی کی تعیین و تنظیم خاصی مشکل اور مشتبہ ہو کر رہ گئی ہے۔مثلاً ایک ایسی
ہی اصطلاح arete کو لے لیجئے۔سوال یہ ہے کہ کیا اس کے معنی نیکی کے ہیں یا اس کا کوئی اور مفہوم
ہے۔ڈبلیو۔کے سی گتھری (W۔K۔C۔Guthrie) کا نقطہ نظریہ ہے کہ:
’ یہ بات اب ہمارے علم میں ہے کہ نیکی (Virtue) کے لفظ کو غلط طور پر یونانی لفظ arcte کے
ساتھ ملا دیا گیا ہے جس کے بنیادی معنی کسی کام میں مہارت کے ہیں۔3
گھری کے خیال میں گویا یہ وہ بات تھی جو عمل پسند اہل ایتھنز کے جذبات پر گراں
گزری۔لیکن اس نے اپنی سمجھ کے مطابق arete کے جو معنی لئے ہیں ان میں واضح تضاد ہے۔کیونکہ اگر یہ تعریف درست ہے تو پھر ایتھنز کے باشندوں میں سے سب سے زیادہ عملیت
پسند سقراط ثابت ہوتا ہے نہ کہ اس کے ناقدین جو صرف سیاسی داؤ پیچ اور اخلاقیات میں نفع نقصان
کی حد تک دلچپسی رکھتے تھے۔دود سمجھ بوجھ رکھنے والے عمل پسند اہل ایتھنز کو سقراط کی ایک یہ بات بھی ناگوار گزرتی تھی کہ وہ
بحث کا رخ غریب، مسکین اور بظاہر غیر متعلق افراد مثلاً موچی بڑھی وغیرہ کی طرف موڑنے پر
اصرار کرتا ہے۔جبکہ اہل ایتھنز سیاسی داؤ پیچ کے اصول سیکھنا چاہتے تھے۔نیز وہ یہ بھی جاننا
چاہتے تھے کہ آیا اخلاقی ذمہ داری قسم کی بھی کوئی چیز ہے ؟3
اس بیان سے صاف ظاہر ہے کہ تھری کے نزدیک سقراط کو خیر میں بطور اخلاقی قدر کے
قطعا کوئی دلچسپی نہ تھی۔بلکہ بقول گتھری اس کے پیش نظر محض اپنی پیشہ وارانہ علمی اور تکنیکی مہارت
اور اس مقصد کی توضیح و تشریح تھی جس کی خاطر وہ کام کر رہا تھا۔مثلاً اس کے نزدیک سیڑھی کی
بناوٹ اور غرض و غایت کا علم رکھنا ضروری ہے۔گتھری کے نزدیک سقراط کا فلسفہ دراصل سیکولر
ہے۔بالفاظ دیگر سقراط کی دینا ہی فقط ایک کاریگر کے فن اور اس کے مقصد تک ہی محدود تھی۔گھری نے جو نقشہ کھینچا ہے اس کے مطابق تو سقراط ، گلی گلی پھر کر اہل ایتھنز کو تلقین کیا کرتا تھا کہ
دستکاری اور صناعی میں مہارت حاصل کریں۔امر واقعہ یہ ہے کہ گتھری سقراط کے فلسفہ کے
بنیادی مقصد کو سمجھا ہی نہیں۔وہ تو یہ مانے کیلئے بھی تیار نہیں کہ سقراط کو خیر اور پر ہیز گاری میں کسی
قسم کی کوئی دلچسپی تھی۔
الهام ، عقل ، علم اور سچائی
گا
73
سقراط کے متعلق ایک بات تو طے ہے کہ اس کا ہر قول وفعل arete ہی تھا۔بایں ہمہ معاشرہ
نے اگر اسے اس بنا پر ٹھکرا دیا تھا کہ اس کا نقطہ نظر اخلاقیات سے عاری تھا تو اس سے صرف ایک
ہی نتیجہ نکالا جا سکتا ہے کہ ان کے نزدیک arete کا اخلاق سے دور کا بھی تعلق نہیں تھا۔گنتھری کی
اس الزام تراشی پر جو سراسر بے بنیاد ہے ہم پر زور احتجاج کرتے ہیں۔اہل ایتھنز نے کبھی بھی
سقراط پر یہ الزام نہیں لگایا کہ وہ اخلاقیات کو زیر بحث نہیں لاتا۔اس کے برعکس اہل ایتھنز اس کو محض
اس وجہ سے جھٹلاتے تھے کہ اس نے اپنی مخصوص قسم کی اخلاقیات پر ضرورت سے زیادہ زور دے کر
ایتھنز کے نوجوانوں کے اخلاق تباہ کر دیئے ہیں۔پس ہوا یہ ہے کہ تھری نے یہ کہہ کر کہ arete کا
اخلاق سے کوئی تعلق نہیں، سقراط کو اس کے معلم اخلاق کے مقام سے گرانے کی کوشش کی ہے۔چنانچہ اس نے نہایت چابک دستی سے تاریخی حقائق کو مسخ کیا ہے۔عملاً ہوا یہ ہے کہ مصنف نے
سقراط کی حقیقی شخصیت اور اپنی خود ساختہ فرضی شخصیت کے درمیان اختلاف تناظر کی وجہ سے التباس
پیدا کر دیا ہے۔جو شخص بھی اس سقراط سے واقف ہے جس کی عکاسی افلاطون اور اس کے بعض دیگر
ہمعصروں نے اپنی تحریروں میں کی ہے وہ مصنف کی ان بے بنیاد قیاس آرائیوں کو کبھی قبول نہیں کر
سکتا۔یہ تو ہر کوئی جانتا ہے کہ اہل ایتھنز کو اشتعال دلانے والی بات وہ نہیں تھی جس کا مصنف دھوئی
کرتا ہے۔سقراط نے تو توحید کا پرچار کیا اور بداخلاقی کے خلاف جہاد کا آغاز کیا۔یہی سقراط کا مشن
تھا اور یہی اس کے نزدیک arete کے معنی تھے۔چنانچہ arete - arete کے معانی کو سمجھنے کیلئے ان حقائق کو
مد نظر رکھنا ضروری ہے۔گتھری کے برعکس بہت سے دیگر علماء نے arete کا ایک ترجمہ اپنے تمام تر مفاہیم کے
ساتھ نیکی یا خیر کیا ہے جو بالکل درست ہے۔جب سقراط چھوٹی موٹی اشیاء مثلاً صنعت و حرفت کے
آلات اور ان کے طریق کار کا ذکر کرتے ہوئے یہ کہتا ہے کہ ہر چیز کا ایک معین مقصد ہے جس کی
تکمیل از حد ضروری ہے تو درحقیقت وہ تشبیہات اور استعارات میں انسانوں کی بات کر رہا ہے۔ورنہ وہ ہنر مندوں اور کاریگروں کے ہنر اور فن سے متعلق علم کی نفی نہ کرتا اور نہ ہی ان کو ان کی
جہالت پر برا بھلا کہتا۔سقراط در اصل کہہ یہ رہا ہے کہ لوگ آسمانی علوم کی حقیقت سے نا آشنا ہیں
حالانکہ یہ تمام انسانی مشاغل کی گہرائیوں میں موجود ہیں۔اس کے باوجود لوگ اس سے غافل
74
يوناني فلسفه
رہتے ہیں۔اس کے نزدیک یہ ایک ایسی جہالت ہے جس کی موجودگی میں کوئی انسان در حقیقت
انسان کہلانے کا مستحق نہیں ہے۔یہ ایسا ہی ہے جیسے ایک کاریگر اس وقت تک کاریگر نہیں کہلا سکتا
جب تک وہ اپنے کام کی سوجھ بوجھ نہ رکھتا ہو یا وہ اپنی بنائی ہوئی چیز کا مقصد ہی نہ جانتا ہو۔بنی نوع انسان کی یہی وہ جہالت ہے جس کی طرف توجہ مبذول کرانے کیلئے سقراط عمر بھر کوشاں رہا۔اسے یقین تھا کہ تخلیق انسانی کے الہی مقصد کو انسان محض اپنی کوششوں سے حاصل نہیں کر
+
سکتا۔انسان نہیں جانتا کہ اپنی تخلیق کا مقصد حاصل کرنے کے لئے اپنی زندگی کو کن خطوط پر استوار
کرے۔اگر چہ سب کچھ جاننے کے دعوئی کے باوجود وہ کچھ بھی علم نہیں رکھتا۔اور یہی اس کے
نزدیک سب سے بڑی جہالت ہے۔arete کے معنی دراصل اپنی ہستی کے مقصد کی تلاش ہے مگر
کامل عجز اور اپنی لاعلمی کا اعتراف کئے بغیر یہ مقصد حاصل نہیں ہوسکتا۔صرف اسی صورت میں
انسان اس قابل ہوتا ہے کہ خدا تعالیٰ اسے جہالت کے اندھیروں سے نکال کر درجہ بدرجہ علم کی
روشنی کی طرف اس کی رہنمائی فرمائے۔سقراط کے نزدیک حقیقی علم صرف خدا تعالیٰ کا عطا کردہ علم
ہے۔اس کے سوا باقی سب جہالت ہے۔قرآن کریم بھی بعینہ یہی پیغام دیتا ہے۔وہ تمام علم خدا تعالیٰ کی طرف منسوب کرتا ہے
یہاں تک کہ فرشتے بھی اس کے حضور اپنی لاعلمی کا اقرار کرتے ہوئے عرض کرتے ہیں:
سبحْنَكَ لَا عِلْمَ لَنَا إِلَّا مَا عَلَّمْتَنَا إِنَّكَ أَنْتَ الْعَلِيمُ الْحَكِيمُ۔(البقرة 33:2 )
ترجمہ: پاک ہے تو۔ہمیں کسی بات کا کچھ علم نہیں سوائے اس کے جس کا تو ہمیں علم دے۔یقینا تو ہی ہے جو دائمی علم رکھنے والا (اور ) بہت حکمت والا ہے۔قرآن کریم بار بار یاد دلاتا ہے کہ انسان کو اس وقت تک سیدھے راستے کا کوئی علم حاصل
نہیں ہو سکتا جب تک کہ وہ خدا کے در کا فقیر بن کر اپنے لئے اس سے رہنمائی طلب نہ کرے:
إيَّاكَ نَعْبُدُ وَ إِيَّاكَ نَسْتَعِينُ اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ
(الفاتحة 5:1-6)
ترجمہ: تیری ہی ہم عبادت کرتے ہیں اور تجھی سے ہم مدد چاہتے ہیں۔ہمیں سیدھے راستہ پر چلا۔
الهام ، عقل ، علم اور سچائی
75
بجز کا یہی درس ہے جس پر سقراط نے بھر پور زور دیا ہے کہ انسان اس وقت تک حقیقی علم
حاصل نہیں کر سکتا جب تک وہ اپنی لاعلمی کا اقرار نہ کرلے اور یہ عرفان نہ پالے کہ صراط مستقیم کا
حصول آسمانی ہدایت کے بغیر ناممکن ہے۔سقراط جب ایک فرضی کاریگر کے حوالہ سے بات کرتا ہے تو دراصل وہ علامتی زبان میں
بالواسطه انسان ہی کا ذکر کر رہا ہوتا ہے۔اس کے نزدیک انسان اپنے علم کے بارہ میں دھوکہ کا شکار
ہے حالانکہ جب تک وہ خود کو عالم سمجھتا ہے تب تک اسے علم حاصل کرنے کی ضرورت کا احساس
نہیں ہو سکتا۔پس سقراط نے اپنے پیغمبرانہ فرائض کی ادائیگی میں اشاروں کی زبان کا طریق اختیار
کیا ہے۔اس کا مشن تو یہ ہے کہ وہ اپنے ہم وطنوں کو تخلیق انسانی کے اس اخلاقی ، روحانی اور الہی
مقصد سے آگاہ کرے جسے وہ خدا تعالیٰ کی مدد کے بغیر نہ تو سمجھ سکتے ہیں اور نہ ہی اسے حاصل
کرنے میں کامیاب ہو سکتے ہیں۔اکثر انسان تو شطرنج کے مہروں کی طرح ہیں۔وہ نہیں جانتے کہ وہ کیوں حرکت کر رہے
ہیں۔انہیں اتنا علم بھی نہیں ہوتا کہ انہیں کون استعمال کر رہا ہے۔ایسے غافل انسان نہ تو حقوق اللہ
سے واقف ہوتے ہیں اور نہ ہی حقوق العباد سے۔اس صورت حال کی اہمیت کو سمجھانے کیلئے سقراط
انسان کو آخرت کی یاد دلاتا ہے جہاں وہ دنیوی زندگی میں کئے گئے اعمال کا جواب دہ ہو گا۔لیکن
سیکولر فلسفی حیات بعد الموت کی بات کبھی نہیں کرتے۔یہ کام اور یہ فرض تو انبیاء کے سپرد ہوتا ہے۔ہماری خواہش تو صرف اتنی ہے کہ کاش گتھری کو وہ الفاظ بھی یاد ہوتے جو اس نے اپنی اسی کتاب
میں سقراط کے بارہ میں استعمال کئے ہیں۔خصوصاً مندرجہ ذیل الفاظ تو بے حد اہم ہیں جن کے بارہ
میں خود مصنف کا دعویٰ ہے کہ سقراط نے اپنی موت سے ذرا پہلے کہے تھے:
اگر اکثر نہیں تو بہت سے لوگ ایسے ضرور تھے جو سقراط سے اختلاف رائے تو رکھتے تھے لیکن
اس کی موت کے ہرگز خواہاں نہ تھے۔وہ یقیناً بہت خوش ہوتے اگر سقراط کو ایتھنز سے ہجرت
4<<
کرنے پر آمادہ کر لیا جاتا۔44
سقراط نے اس تجویز کو یہ کہہ کر رد کر دیا کہ:
اس نے عمر بھر ایتھنز کے باشندوں کیلئے وضع کردہ قوانین سے استفادہ کیا ہے۔اب اگر وہی