باب دوم

الہام، عقل، علم اور سچائی, حصہ 3

116
بدھ مت
کیلئے جو فطری خواہش انسانی روح پر نقش ہے وہ اسے خدا یا کسی اور کی پرستش پر آمادہ کرتی ہے۔چنانچہ بدھ مت کے ماننے والے اس خلا کو پر کرنے کیلئے بدھ کو خدا تسلیم کئے بغیر اس کی رسمی طور پر
عبادت کرتے نظر آتے ہیں۔یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ تبت میں بدھ مت کی جو شکل پائی جاتی ہے اس میں
ما فوق البشر دیوتاؤں یا بھوت پریت وغیرہ کا تصور نہ صرف ایمان کا جزو لا ینفک ہے بلکہ اُن کا پختہ
عقیدہ ہے کہ یہ دیوتا اُن سے باتیں بھی کرتے ہیں۔مثال کے طور پر نئے پنچن لامہ کے انتخاب
کیلئے بہت سی مذہبی رسومات ادا کی جاتی ہیں تا کہ دیوتاؤں سے اس بارہ میں رہنمائی حاصل ہو سکے
کہ نوزائیدہ بچوں میں سے مستقبل کا پہنچن لامہ کون ہوگا۔نام نہاد بدھ فرقوں میں سے بعض کا دعویٰ ہے کہ مہاتما بدھ خود بھی خدا کے وجود کے منکر
تھے۔اپنے اس دعوی کو تقویت دینے کیلئے وہ ہمعصر ہندو پنڈتوں کی مہاتما بدھ سے دشمنی کو بطور
دلیل پیش کرتے ہیں۔ان کے نزدیک یہ دشمنی بہت حد تک ہندوؤں کے خداؤں کے بارہ میں بدھ
کے ہتک آمیز رویہ کا نتیجہ تھی۔بدھ مت کے پیرو کار عموماً ان اسباب کو معلوم کرنے کی کوشش نہیں
کرتے جن کی وجہ سے غلط فہمیاں پیدا ہوئیں جو بدھ پر کئے گئے ظلم وستم کا باعث بنیں۔ان کیلئے
یہی کافی ہے کہ بدھ نے خدا کے وجود کا سرے سے ہی انکار کر دیا تھا۔تا ہم تاریخی حقائق کے جائزہ اور بدھ مت کے مذہبی لٹریچر کے گہرے مطالعہ سے ثابت کیا
جا سکتا ہے کہ بدھ ایسے تمام الزامات سے بری الذمہ تھے۔مگر یہ واضح رہے کہ تاریخی حقائق جن کا
دونوں مکاتب فکر ذکر کرتے ہیں کافی نہیں۔البتہ اس اشکال کو حالات و واقعات کی روشنی میں بہت
حد تک دور کیا جاسکتا ہے۔بدھ مت کا فلسفہ، تعلیمات اور رسومات قریباً پانچ سوسال تک تو سینہ بہ سینه ی منتقل ہوتی
رہیں سوائے ان کے جو چٹانوں، پتھروں اور مزاروں پر اشوکا کے عہد ( 273 تا 232 قبل مسیح ) میں
کندہ کی گئیں جو اپنے روحانی پیشوا بدھ کے تین سو سال بعد حکمران ہوا۔اور یہ حقیقت نہایت اہم
ہے کیونکہ اشوکا کے دور حکومت کی تحریرات کی رو سے بدھ کے فلسفہ اور طرز زندگی پر خوب روشنی پڑتی
ہے۔مزید برآں اشوکا نے ہی بدھ کی تعلیمات کو اس وقت تحریری شکل دی جبکہ بدھ مت پر ابھی

الهام ، عقل ، علم اور سچائی
117
کچھ بھی نہیں لکھا گیا تھا۔نیز اشوکا کی بدھ مذہب کی نمائندہ حیثیت کو کبھی چینج نہیں کیا گیا۔چنانچہ
اب جھگڑ ا صرف مختلف تشریحات کا ہے۔مہاتما بدھ کے حالات زندگی اگر چہ ان کی وفات کے کئی سو سال بعد قلمبند کئے گئے تا ہم
تمام محققین کسی قابل ذکر اختلاف کے بغیر متفقہ طور پر ان واقعات کو مستند تسلیم کرتے ہیں۔یہ
واقعات ایک نسل سے دوسری نسل تک سینہ بہ سینہ منتقل ہوتے رہے۔یہی وجہ ہے کہ بدھ کی شخصیت
اور ان کے طرز زندگی کے آغاز سے آخر تک ایک تسلسل دکھائی دیتا ہے۔اس سے یہ نتیجہ اخذ کرنا قرین قیاس ہوگا کہ بدھ اور بدھ مت کے جو حالات دو ذرائع یعنی
بدھ کی زندگی کے واقعات اور مزاروں (stupas) پر کندہ تحریرات سے حاصل ہوئے ہیں وہ نسبتاً
زیادہ قابل قبول ہیں اور جو نظریات اس کے بر عکس پیش کئے جاتے ہیں انہیں رد کیا جا سکتا ہے۔بہر حال اگر ابتدائی ماخذ ہی باہم متضاد دکھائی دیں تو ایک کو اپنانے اور دوسرے کو رد کرنے میں بہت
احتیاط سے کام لینا ہو گا۔بدھ کی زندگی کے بغور مطالعہ سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ ان کا طرز زندگی مختلف علاقوں اور
زمانوں میں مبعوث ہونے والے دیگر انبیاء سے مختلف نہیں تھا۔تمام انبیاء کے کردار میں ایک
ہمہ گیر مشابہت پائی جاتی ہے جو ہمیں بدھ کی زندگی میں بھی نظر آتی ہے۔تا ہم بدھ مت کے بنیادی عقائد سے متعلق بدھ کے اقوال و افعال کی مختلف تشریحات سے
مشکلات بھی پیدا ہوتی ہیں۔مثلاً ہمیں اس عام خیال سے اختلاف ہے کہ مہاتما بدھ دہر یہ تھے۔ہم
پورے وثوق سے کہہ سکتے ہیں کہ بدھ مت خدا کا بھیجا ہوا مذہب ہے اور ہم اس بات پر بھی یقین
رکھتے ہیں کہ اس کے بانی ہرگز دہر یہ نہیں تھے۔بلکہ وہ ایسی شخصیت تھے جنہیں خود خدا نے اپنا پر غام
پہنچانے کے لئے منتخب کیا تھا بالکل اسی طرح جس طرح دوسرے انبیاء مبعوث کئے گئے تھے۔بدھ مت پر تحقیق کرنے والے اکثر علماء اس مشکل سے دو چار ہوتے ہیں کہ بدھ مت کو دنیا
کے عظیم مذاہب میں کس طرح شمار کیا جائے؟ اس مقصد کے حصول کے لئے انہیں مذہب کی مسلمہ
تعریف سے انحراف کرنا پڑتا ہے تا کہ اس میں دہر یہ فکر و مذہب کی گنجائش نکل سکے۔اصل سوال یہ
ہے کہ ایک ایسے ضابطہ اخلاق کو مذاہب کی صف میں کیسے شمار کیا جا سکتا ہے جس کی بنیاد خدا کے انکار

118
بدھ مت
پر ہو؟ ہمارے نزدیک یہ اعتراض ہی درست نہیں ہے۔ہم اس بات کا سرے سے ہی انکار کرتے
ہیں کہ بدھ مت منجانب اللہ نہیں ہے۔اپنے نقطہ نگاہ کے حق میں ہم ان ماخذ کی طرف رجوع کرتے
ہیں جن پر بدھ مت کے پیروکار بھی انحصار کرتے ہیں۔ہم ثابت کریں گے کہ ہمارا نقطہ نگاہ بنیادی
طور پر زیادہ قابل قبول ہے۔ہم پھر یہی کہتے ہیں کہ بدھ مت مذاہب عالم میں کوئی عجوبہ نہیں ہے۔اس کے بر عکس بدھ مت کے بنیادی خدو خال بھی وہی ہیں جو دیگر الہامی مذاہب کے ہیں۔اٹھارہویں اور انیسویں صدی کے مغربی محققین بدھ مت کے بارہ میں یہ عام غلط فہمی
پھیلانے کے ذمہ دار ہیں کہ یہ ایک ملحدانہ مذہب ہے۔اس سلسلہ میں ان کی معلومات کی بنیاد
زیادہ تر بدھ علماء کے پالی زبان سے کئے گئے تراجم پر تھی جن کے متعصبانہ اور ملحدانہ خیالات نے
ان تراجم کو متاثر کیا۔ان مغربی محققین میں سے کم ہی پالی زبان
کو سمجھ سکتے تھے جو بدھ کی بنیادی تعلیم
کا ماخذ تھی۔علاوہ ازیں بجائے اس کے کہ یہ علماء بدھ مت کے معتبر ذرائع سے خود نتائج اخذ کرتے
ان کا میلان مکمل طور پر ان عقائد کی طرف رہا جو بدھ مت کے اکثر فرقوں میں رائج تھے۔مغربی مفکرین کے اس عمومی رجحان کے خلاف حضرت مرزا غلام احمد قادیانی علیہ السلام
(1908-1835) نے تنہا آواز بلند کی اور ایک بالکل مختلف نظریہ پیش کیا۔آپ نے دعوی کیا کہ
مہاتما بدھ وجود باری پر ایمان رکھتے تھے جنہیں اللہ تعالیٰ نے خاص مقصد کیلئے مبعوث فرمایا تھا۔آپ نے ثابت کیا کہ باقی انبیاء کی طرح حضرت بدھ بھی فرشتوں، جنت دوزخ ، قیامت کے دن
اور شیطان کے وجود پر ایمان رکھتے تھے۔لہذا یہ الزام کہ حضرت بدھ خدا تعالیٰ پر ایمان نہیں رکھتے
تھے ، سراسر اختراع ہے۔حضرت بدھ نے دراصل ویدانتا ( وہ مذہبی عقائد اور اصول جو ہندوؤں کی
مقدس کتب ویدوں میں موجود ہیں) کی نفی کی تھی اور ہندومت کے خدا کے جسمانی شکل میں ظہور
کے عقیدہ کو رڈ کیا تھا۔حضرت بدھ نے برہمنوں پر سخت تنقید کی جنہوں نے اپنی غلط تشریحات سے
ہندومت کی الہامی تعلیمات کو بگاڑ کر رکھ دیا تھا۔حضرت مرزا غلام احمد قادیانی علیہ السلام کی آواز زیادہ دیر تک تنہا نہ رہی اور بہت جلد مغربی
محققین کی دوسری نسل کی اکثریت اس سلسلہ میں آپ کے نقش قدم پر چلنے لگی۔ان میں سب سے
ممتاز فرانسیسی سکالر ڈاکٹر گستاولے بون Dr۔Gustavr Le Bon (1931-1841) لکھتے ہیں:

الهام ، عقل ، علم اور سچائی
119
بد قسمتی سے یورپین محققین نے ہندوستان کی مذہبی یادگاروں کے مطالعہ کو کمل طور پر نظر انداز
کر دیا ہے۔ہندوستانی ثقافت کے ماہرین، جن کے ذریعہ ہمیں بدھ مت کا علم حاصل ہوا
ہے، کبھی ہندوستان گئے ہی نہیں۔اس مذہب کے بارہ میں ان کا علم صرف کتابی تھا۔سوء اتفاق سے وہ فلسفیانہ کتب ان کے ہاتھ لگ گئیں جو بدھ کی وفات کے پانچ چھ سو سال
بعد لکھی گئی تھیں اور جو عملی تعلیم سے یکسر مختلف تھیں۔مابعد الطبیعیاتی نظریات جنہوں نے اپنے
علم کی گہرائی سے یورپین محققین کو متحیر کر دیا کوئی نئی چیز نہ تھے۔جب لوگ ہندوستانی کتب
سے متعارف ہوئے تو پتہ چلا کہ اس فلسفہ حیات کے ماننے والے برہمن فرقے اس دور میں
بھی موجود تھے۔“
یہاں تک تو ڈاکٹر لے بون (Dr۔Le Bon) کی تنقید درست ہے لیکن درج ذیل اقتباس
سے واضح ہوتا ہے کہ وہ خود بدھ مت کے حقیقی تصور کو نہیں سمجھ سکے۔کیونکہ مزاروں (stipas)
پر کندہ تحریرات ثابت کرتی ہیں کہ مہاتما بدھ ہرگز مشرک نہیں تھے۔ڈاکٹر لے بون کا بیان ہے کہ :-
""
بدھ مت کے بارہ میں معلومات ہمیں کتابوں سے نہیں بلکہ یادگار عمارتوں سے حاصل ہوئی
ہیں۔یہ عمارتیں جو معلومات ہمیں مہیا کرتی ہیں وہ کتب سے حاصل کردہ معلومات سے
حیران کن حد تک مختلف ہیں۔ان سے ثابت ہوتا ہے کہ بدھ مت جسے دور جدید کے محققین
ملحدانہ خیال کرتے ہیں دراصل انتہائی مشرکانہ رسوم کا حامل ہے۔2 *
لیکن جیسا کہ ابھی ثابت کیا جائے گا اس تحریر کا آخری حصہ درست نہیں۔ڈاکٹر لے بون کے بعد آنے والے مشہور سکالر آرتھر لگی (Arthur Lillie) نے اشوکا کے
مزاروں پر کندہ تحریرات کے بغور مطالعہ کے بعد بالکل مختلف نتیجہ نکالا ہے۔اس سلسلہ میں انہوں
نے اپنی کتاب India in Primitive Christianity میں بہت سے حوالے دیئے ہیں۔یہ امر
قابل ذکر ہے کہ یہ نقوش خاص مقصد کیلئے صرف تعمیر شدہ مزاروں پر ہی نہیں بلکہ ان چٹانوں پر بھی
ڈاکٹر لے بون کے ان دونوں اقتباسات کا فرانسیسی سے ترجمہ دیانتداری سے کیا گیا ہے۔(مصنف)

120
بدھ مت
ملتے ہیں جو شاہراہوں اور تجارت کیلئے بنائے گئے راستوں پر بھی موجود تھیں۔ذیل میں ہم اس قسم
کی تحریرات کے دو نمونے پیش کرتے ہیں۔دریائے کٹک کے مشرقی ساحل پر جگن ناتھ سے 20 میل کے فاصلے پر موجود ایک چٹان
Pardohli پر یہ تحریر کندہ ہے:۔۔میں دوبارہ اس بات پر زور دیتا ہوں کہ اس زندگی کی چیزوں کی شدید خواہش نافرمانی ہے۔اور یہ بھی نافرمانی میں داخل ہے کہ ایک شہزادہ دنیوی اقتدار کے حصول کی شدید خواہش رکھے
جبکہ وہ جنت کا وارث بن سکتا ہو۔تو یہ کرو اور خد (Is'ana) پر ایمان رکھو جوفرمانبرداری کا مستحق
ہے۔میں تم پر واضح کر دینا چاہتا ہوں کہ اس جنت کے حصول کیلئے اطاعت جیسا اور کوئی
ذریعہ نہیں ہے۔تم ہمت کر کے یہ بیش بہا خزانہ حاصل کر لو ، 3
اس عبارت میں اسانا (Is'ana) کا لفظ شو دیوتا (Shiv Devta) یعنی خدا کیلئے استعمال ہوا
ہے۔(ملاحظہ ہو سنسکرت - انگریزی ڈکشنری از Shivram Apte)۔ساتویں مزار (Stupa) سے متعلق یہی مصنف ذیل کا ایک اور حوالہ دیتا ہے:
وو
' Dovanampiya Piyadasi یوں مخاطب ہوا: اسی لمحہ سے میں نے مذہبی تبلیغ کا حکم دیا
ہے اور ایسے مناسک کا نفاذ کیا ہے جن کی اتباع میں انسان سیدھا راستہ اختیار کر لے گا اور خدا
کی عظمت کے گیت گائے گا۔4
ان اقتباسات سے یہ امر واضح ہو جاتا ہے کہ ابتدائی ماخذ کے مطابق حضرت بدھ کا خدا پر
پختہ ایمان تھا۔مستند اور ثقہ ہونے کے لحاظ سے دوسرا اہم ماخذ بدھ مت کا وہ مذہبی لٹریچر ہے جو مہاتما بدھ
علیہ السلام کے پانچ سو سال بعد منظر عام پر آیا۔اس لٹریچر میں بھی کافی شہادت موجود ہے کہ
حضرت بدھ نہ تو ملحد تھے اور نہ ہی لا ادری، بلکہ وہ تو اللہ تعالی پر پختہ ایمان رکھنے والے تھے۔یہاں خاص طور پر Theravada کے متن کا حوالہ دیں گے جو Tripitaka یعنی تین ٹوکریوں کے
یہاں خدا کے لفظ کا واحد کے صیغہ میں استعمال بہت اہم ہے۔(مصنف)
ہم

الهام ، عقل ، علم اور سچائی
121
نام سے موسوم ہے۔یہ نام ظاہر کرتا ہے کہ کتاب کے تین حصے ہیں۔پہلا حصہ Vinaya-Pitaka
یعنی ضابطہ اخلاق پر مشتمل ہے۔دوسرا حصہ Sutta-Pitaka یعنی مکالمہ صداقت اور تیسرا حصہ
Abhidhamma Pitaka ہے جسے تجزیہ مذہب کہا جاتا ہے۔Sutta Nipta کے 5 'The Chapter on going to the far shore بالفاظ دیگر
دور ساحل کا سفر میں موت کی تسخیر کا مقصد بیان کیا گیا ہے جس میں حضرت بدھ فرماتے ہیں کہ جو
لوگ اپنی انا مٹا ڈالتے ہیں اور خدا کے ہو جاتے ہیں، موت ان کے لئے کوئی حقیقت نہیں رکھتی۔البتہ یہ درست نہیں کہ یہ تحریریں غلط فہمیوں کا شکار ہوگئی ہیں اور مکتی کے بارہ میں برہمن سوچ سے
خلط ملط ہو گئی ہیں۔حضرت بدھ نے بڑے واضح الفاظ میں ان لوگوں کا ذکر کیا ہے جو اسی دنیا میں
جسمانی موت سے پہلے ہی دوسرے عالم کا مشاہدہ کر لیتے ہیں۔اس کا مطلب یہ ہے کہ ان کے
نزدیک کوئی شخص اسی زندگی میں موت سے گزرے بغیر اخروی زندگی کو نہیں پاسکتا۔یہ تصور قرآنی
تعلیم کے بہت قریب ہے۔حضرت بدھ نے تعلیم دی کہ جب انسان کامل طور پر خدا کا ہو جاتا ہے تو
وہ زندگی اور موت سے بالا تر ہو کر دائی زندگی پالیتا ہے۔اس باب کے آخر پر حضرت بدھ کا ایک پیروکار پنجیا (Pingiya) اپنے استاد کے کمالات کا
ذکر کرتا ہے جن کے نتیجہ میں اس نے بدھ مت کو اختیار کیا۔یہ ذکر کرنے کے بعد کہ وہ ضعیف العمر
اور قریب المرگ ہے پنجیا اپنی گفتگو کو یوں سمیٹتا ہے:۔میں یقیناً اس کے پاس جاؤں گا جو غیر متغیر اور غیر متزلزل ہے جس کی کہیں کوئی مثال
نہیں ملتی۔اس میں ذرہ بھی شک نہیں۔اس لئے مجھے انہی لوگوں میں شمار کرو جو اس پر ایمان
لاتے ہیں۔650
اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ حضرت بدھ کا ایک مرید یہ خواہش اور تمنا رکھتا ہے کہ وہ
مرنے کے بعد اپنے آقا کے حضور حاضر ہو گا جو ایک غیر متغیر، غیر متزلزل اور بے مثل و مانند هستی
ہے۔خدا کی یہی تعریف بعینہ دوسرے مذاہب میں بھی پائی جاتی ہے۔Tripitaka کے حصہ دوم Sutta-Pitaka میں، جو مزید پانچ کتابوں میں منقسم ہے اور
بدھ کے بہت سے مکالمات پر مشتمل ہے، نہایت دلچسپ پیرائے میں حضرت بدھ کے عقائد کا ذکر

122
بدھ مت
کیا گیا ہے۔پالی ٹیکسٹ سوسائٹی لنڈن کی پریذیڈنٹ Mrs۔T۔W۔Rhys Davids نے ان
میں سے بعض مکالمات کا انگریزی میں ترجمہ کیا ہے اور یہ ترجمہ Sacred Books of the
Buddhists کے عنوان سے شائع شدہ کتاب میں درج ہے جو کئی جلدوں پر مشتمل ہے۔اس کی
دوسری جلد کا مکالمہ نمبر 13 (Tevigga Sutta) خصوصیت کے ساتھ اس سوال سے متعلق ہے کہ
انسان کس طرح خدا تک پہنچ سکتا ہے؟
حضرت بدھ اوّل تو اس بات ہی کو رد فرماتے ہیں کہ ان کے زمانہ میں کوئی ہندو پنڈت کسی
انسان کی خدا کی طرف رہنمائی کر سکتا ہے۔اس کے بعد اس سوال کا مختلف جواب وہ اپنے طور پر
دیتے ہیں۔اس مکالمہ کا پس منظر بھی بہت دلچسپ ہے۔کہتے ہیں کہ بہت پہلے برہمنوں کا ایک مشہور گاؤں مناسا کٹا (Manasakata) تھا جو ملک
کے ایک بہت ہی خوبصورت علاقے میں دریا کے کنارے واقع تھا اور برہمنوں کے مذہبی نزاع کا
مرکز ہونے کی وجہ سے دور دور تک مشہور تھا۔ان میں سے پانچ برہمن جو اپنے اپنے مذہبی مکتبہ فکر
کے سر براہ تھے، بہت ممتاز تھے۔اتفاق سے حضرت بدھ نے بھی اپنے بعض مریدوں کے ساتھ اسی
دریا کے کنارے پڑاؤ کیا۔ان کی آمد کا سن کر لوگ ان سے ملنے کیلئے آنے لگے تاکہ وہ ان کی
تعلیمات خود ان کی زبانی سن کر بصیرت حاصل کر سکیں۔ایک مرتبہ اس گاؤں کے واسیتا
(Vasettha) اور بھر دوا گا (Bharadvaga) نامی دو نو جوانوں کے مابین اشنان کے بعد چہل قدمی
کے دوران مذہبی عقائد پر بحث چھڑ گئی۔لیکن کوئی ایک بھی دوسرے کو اپنے گورو کی سچائی کا قائل نہ
کر سکا۔واسیتا (Vasettha) نے یہ معاملہ حضرت بدھ کے حضور پیش کرنے کا مشورہ دیا۔چنانچہ
اس بارہ میں وہ حضرت بدھ سے رہنمائی حاصل کرنے کیلئے ان کی خدمت میں حاضر ہوئے۔دوران گفتگو بھر دوا گا تو خاموش رہا اور واسیتا نے مسئلہ بیان کیا۔مگر حضرت بدھ نے جواب دینے
سے قبل بعض مزید سوال پوچھے۔ان کا پہلا سوال یہ تھا کہ کیا ویدوں کے کسی عالم نے برہما ( یعنی خدا ) کو ظاہری شکل میں
دیکھا ہے؟ انہوں نے کہا ”نہیں“۔پھر حضرت بدھ نے واسیتا سے پوچھا کیا پچھلی سات پشتوں
سے کسی برہمن یا اس کے شاگردوں میں سے کسی نے برہما کو دیکھا ہے؟ جواب پھر نفی میں تھا۔پھر

الهام ، عقل ، علم اور سچائی
123
حضرت بدھ نے سوال کیا کہ کیا آپ دونوں نے بھی برہما کو دیکھا ہے؟ جواب پھر نفی میں تھا۔پھر
انہوں نے واسیتا سے پوچھا کہ ایک شخص جو منا سا کٹا میں پیدا ہوا اور وہیں پلا بڑھا ہو، اس سے
مناسا کٹا کا راستہ پوچھا جائے تو کیا وہ راستہ بتانے میں کوئی وقت محسوس کرے گا؟ واسیتا نے
جواب دیا ہر گز نہیں، اور ایسا ممکن بھی نہیں۔اے مقدس گوتما! ایسا کیسے ہوسکتا ہے؟ کیونکہ جو شخص
مناسا کٹا میں پیدا ہوا اور وہیں پلا بڑھا ہو وہ تو مناسا کٹا کی طرف جانے والے ہر راستہ سے پوری
طرح واقف ہو گا۔اس موقع پر حضرت بدھ نے وضاحت فرمائی کہ:
پس اے واسیتا! ایسا شخص جو منا سا کٹا میں ہی پیدا ہوا اور وہیں پروان چڑھا ہو، مناسا کٹا کا
راستہ بتانے میں شاید دقت محسوس کرے لیکن تھا گتا Tathagata (روحانی نور سے آشنا یعنی
خود بدھ) سے اس راستہ کے بارہ میں پوچھا جائے جو ہر ہمایا خدا تک پہنچاتا ہے تو وہ راستہ
بتانے میں کسی مشکل یا شک میں مبتلا نہیں ہو گا۔کیونکہ اے واسیتا ! میں برہما یعنی خدا اور اس
تک پہنچنے کے راستوں سے اچھی طرح واقف ہوں۔اور ہاں، میں انہیں یوں پہچانتا ہوں
جیسے میں اس عالم کا حصہ ہوں اور وہیں پیدا ہوا ہوں۔7
حضرت بدھ کا موقف تھا کہ مناسا کٹا کے رہنے والوں کو وہاں جانے والے راستوں کا
بخوبی علم ہونا چاہیئے۔اسی طرح تعلق باللہ کے دعویدار کو خدا کی طرف جانے والے راستوں کا علم
ہونا چاہیئے۔اور یہ بھی ممکن ہے جب وہ واقعہ خدا کی طرف سے آیا ہو اور اس کا عرفان رکھتا ہو۔حضرت بدھ کے سوال و جواب سے صاف ظاہر تھا کہ ان دونوں کے کسی بھی گورو (استاد) نے نہ تو
کبھی خدا کو دیکھا تھا اور نہ ہی انہیں خدا کی معرفت حاصل تھی۔اس لئے خدا کی ہستی کی شناخت ان
کی سمجھ سے بالا تھی۔یہ بھی ممکن ہے کہ اس مکالمہ میں بدھ کے دلائل سے یہ غلط نہی پیدا ہوگئی ہو کہ وہ
اس لئے خدا کے وجود کا انکار کر رہے ہیں کہ اسے کسی نے نہیں دیکھا۔درحقیقت مترجم نے اپنی
کتاب کے دیباچہ میں اس مکالمہ سے یہ نتیجہ اخذ کیا ہے کہ:
د
اگر تم برہما سے ملنا چاہتے ہو ( تم جیسوں کیلئے بہتر ہے کہ تم اس کی خواہش نہ ہی کرو) تو
اسے حاصل کرنے کا یہی رستہ ہے۔"
866
اس مکالمہ کے تجزیہ سے ظاہر ہے کہ حضرت بدھ نے جو بات پورے وثوق سے بیان کی

124
بدھ مت
ہے مصنف اسے سمجھنے میں ناکام رہا ہے۔یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ کس طرح بعض محققین ان
بدھ بھکشوؤں کے عقائد سے متاثر ہوئے ہیں جنہوں نے حضرت بدھ کی اپنے زمانہ کے پنڈتوں
کے خلاف عظیم جدوجہد کو غلط سمجھا ہے۔حضرت بدھ نے قطعی طور پر ان تو ہم پرست عقائد اور بتوں
کا انکار کیا تھا جن کے ماننے والوں نے کبھی خدا تعالیٰ کو دیکھا، نہ سنا۔لیکن حضرت بدھ کا جواب
یہیں ختم نہیں ہو جاتا بلکہ ان کا دعویٰ تھا کہ تھا گتا (Tathagata) کیلئے خدا کی طرف رہنمائی کوئی
مشکل بات نہیں۔انہوں نے یہ بھی دعوی کیا کہ وہ خود بھی انسان کی خدا کی طرف رہنمائی کر سکتے
ہیں۔کیونکہ وہ خدا کی طرف سے مامور کئے گئے ہیں اور ان کا خدا کے ساتھ زندہ تعلق ہے۔اب یہ امر واضح ہو چکا ہے کہ حضرت بدھ کا خدائے بزرگ و برتر پر پورا ایمان تھا جس نے
انہیں مبعوث کیا تھا۔جس طرح منا سا کٹا (Manasakata) کے لوگ اپنے گاؤں کی طرف جانے
والے راستوں سے واقف تھے اس سے کہیں بڑھ کر حضرت بدھ کو خدا کا عرفان حاصل تھا۔چنانچہ
انہوں نے بڑی تحدی سے دعوی کیا کہ ان کا خدا کے ساتھ مسلسل زندہ تعلق ہے۔یہ مقام خدا کے
قرب کے حوالہ سے محض الہام پانے کی نسبت کہیں زیادہ بلند تر ہے۔بہت سے بزرگ انبیاء کا یہی
دعوی ہے کہ موت سے پہلے اس دنیا میں ہی ان کا خدا کے ساتھ ایک زندہ اور دائمی تعلق قائم ہو جاتا
ہے۔یعنی تمام انبیاء کو خدا کی طرف سے اس تعلق کا تجربہ حاصل ہوتا ہے اور حضرت بدھ بھی اس
سے
مستی نہیں۔حضرت بدھ خدا کو برہما اس لئے کہتے تھے کہ ہندو اپنے دیوتاؤں کے ذکر میں اس
اصطلاح کو خدا نے عظیم کیلئے استعمال کیا کرتے تھے۔لہذا جوں جوں گفتگو آگے بڑھتی رہی بات اور
بھی واضح ہوتی چلی گئی۔حضرت بدھ کی بات مکمل ہونے پر نوجوان برہمن واسیتا نے اس مقدس ہستی کی خدمت
میں عرض کی:
گوتما! مجھے معلوم ہوا ہے کہ سامانا (Samana) گوتما خدا کے پانے کا طریق جانتے ہیں۔یہ
درست ہے! ہم قابل احترام گوتما کی خدمت میں درخواست کرتے ہیں کہ ہماری رہنمائی اُس
رستے کی طرف فرما ئیں جو برہما کی طرف لے کر جاتا ہے۔اسے عظیم گوتما! ہماری نسل کو تباہی
سے بچالیں۔‘9

الهام ، عقل ، علم اور سچائی
125
اس حوالہ سے حضرت بدھ واسیتا کی دعا اور خواہش کو رد نہیں کرتے۔یہ اس بات کا واضح
ثبوت ہے کہ جو کچھ حضرت بدھ نے خدا اور اس کے پیاروں سے تعلق کے بارہ میں فرمایا تھا وہ بیچ
تھا۔وہ لوگ جو ذات پات کی تمیز کے بغیر خدا کی آواز پر لبیک کہتے ہیں، ان پر خدا تک پہنچنے کی راہ
آسان کر دی جاتی ہے۔جس شخص کے دل میں خوف خدا ہو وہ غصہ حسد، بغض اور دیگر نفسانی
خواہشات سے مغلوب نہیں ہوتا۔اس کے بعد ہی انسان خدائی صفات کو اپنا سکتا ہے۔خدا کے بارہ
میں حضرت بدھ کا عقیدہ جاننے کیلئے یہ گفتگو نہایت اہم ہے۔پھر حضرت بدھ کو ان کے ماننے والوں نے غلط کیوں سمجھا ؟ اس سوال کا جواب غالباً
بدھ مت کی ابتدائی تاریخ سے مل سکتا ہے جب نئے ابھرتے ہوئے بدھ مت کا ٹکراؤ برہمن مذہب
کی قدیم روایات سے ہوا۔ممکن ہے کہ اس وقت حضرت بدھ کے ماننے والوں نے اپنے پرانے
خیالات جان بوجھ کر ان کی طرف منسوب کر دیئے ہوں یا وہ ان کی تعلیم کے بارہ میں دیانتدارانہ
طور پر غلط فہمی کا شکار ہو گئے ہوں۔جب حضرت بدھ نے برہمنوں کی مروجہ بت پرستی کے خلاف
آواز اٹھائی تو ان پر الحاد کا الزام لگایا گیا۔بااثر برہمنوں نے یہ تحریک اس زور سے چلائی کہ اس
شور و غوغا میں حضرت بدھ کی آواز دب کر رہ گئی۔رسل و رسائل کی مشکلات اور لکھنے کی سہولتیں میسر نہ ہونے کی وجہ سے کوئی بعید نہیں کہ اس
تحریک کا اثر ہندوؤں کے ساتھ ساتھ خود حضرت بدھ کے پیروکاروں پر بھی ہوا ہو اور انجام کار وہ اس
بات پر یقین کرنے لگے ہوں کہ حضرت بدھ نے ہندو دیوتاؤں کو یکسر مستر د کر دیا ہے۔چنانچہ یہ تاثر
عام ہو گیا کہ حضرت گوتم بدھ نے ہندو دیوتاؤں کا انکار کیا ہے اور اکثر لوگ انہیں ملحد سمجھنے لگے۔البتہ ان کے ماننے والوں کی اطاعت میں کوئی فرق نہ آیا۔وہ حضرت بدھ کو ایک شفیق،
محبت کرنے والا ، نرم دل، کامل اور انتہائی دانشمند استاد مانتے تھے۔ہم اس زمانہ کی بات کر رہے
ہیں جب خواندگی بہت ہی کم تھی۔لوگ اکثر سنی سنائی باتوں پر فیصلے کیا کرتے تھے۔اس لئے عین
ممکن ہے کہ حضرت بدھ کے ماننے والے بھی اس تحریک کی رو میں بہہ گئے ہوں۔لیکن اس سے
ان کی وفاداری میں کوئی فرق نہ آیا۔ان کیلئے حضرت بدھ کا عقل کل ہونا ہی کافی تھا۔وہ ان کا

126
بدھ مت
احترام دل کی گہرائیوں سے کرتے اور رفتہ رفتہ غیر محسوس طریق پر ملحد قرار دیئے جانے والے اس
محبوب اور دانشمند استاد کا احترام خدا کی مانند کیا جانے لگا۔مذہب کی تاریخ میں ایسا پہلی دفعہ نہیں ہوا کہ پروہتوں اور بعض دیگر انسانوں کو دیوتاؤں کا
مقام دے دیا جائے۔لہذا حضرت بدھ کے تعلق میں ان کے پیروکاروں کی تمام تر محبت اور توجہ ان
پر ہی مرکوز رہی جنہیں وہ انسانی حسن کا ایک کامل نمونہ سمجھتے تھے۔اساطیری داستانوں کی طرح
حضرت بدھ کو روایتی دیوتا تو نہیں بنایا گیا مگر ان کیلئے یہی کافی تھا کہ وہ اپنے عقائد کی ایک انتہا پر
برہمن کو اور دوسری پر حضرت بدھ کو جگہ دیں۔ان کے نزدیک برہمن کسی دیو مالائی وجود کے نمائندہ
اور حضرت بدھ سچائی ، دانشمندی اور قلندی کا مجسم نمونہ تھے۔چنانچہ بدھ مت نے تدریجا ایسی شکل
اختیار کر لی جس میں کسی فرضی خدا کے تصور کی کوئی گنجائش نہ تھی۔فطرت انسانی میں موجود
ایمان باللہ کی خواہش نے رفتہ رفتہ حضرت بدھ کو اس مقام پر فائز کر دیا۔چنانچہ چوتھی صدی میں
حضرت بدھ نے دانشوری کے سرچشمہ کی حیثیت سے جس سفر کا آغاز کیا اس کی وجہ سے وہ اپنے
مانے والوں کی نظر میں عام لادینی فلسفیوں کی نسبت بہت بلند مقام پر فائز ہو گئے اور جلد ہی عام
دانشمندی کی علامت سے
ت سے بالاتر عزت و احترام کے اس مقام کو پا لیا جو مذاہب عالم میں خدایا
دیوتاؤں کیلئے خاص ہے۔یہاں ہم صرف چند سالوں کی بات نہیں کر رہے ہیں۔بدھ مت پر الحاد کا منحوس سایہ پڑنے
میں صدیاں لگ گئیں۔اسی طرح حضرت بدھ کو خدا کا نام دیئے بغیر خدا کا مقام دینے میں بھی اُن
کے پیروکاروں کو صدیاں لگی ہوں گی۔جیسا کہ ہم نے بیان کیا ہے حضرت بدھ کے ماننے والوں میں
رفتہ رفتہ ایسی تبدیلی آتی گئی جس کے نتیجہ میں وہ ایمان باللہ سے آہستہ آہستہ دور ہوتے چلے گئے اور
بالآخر خدا کے وجود کا ہی انکار کر بیٹھے۔اور یہ محض ایک اندازہ نہیں بلکہ بدھ مت کے بغور مطالعہ کے
بعد ہم اس نتیجہ پر پہنچے ہیں کہ حضرت بدھ موحد تھے اور انہوں نے شرک کو مستر د کر دیا تھا۔یہ تاثر
مخالفین کی انتہائی کوشش کے باوجود پہلی تین صدیوں تک بڑی شان و شوکت کے ساتھ قائم رہا۔اب ہم قاری کی توجہ اس دور کی طرف مبذول کراتے ہیں جب عظیم بادشاہ اشوکا نے
سلطنت کے وسیع وعریض خطہ پر ، جو ہندوستان سے افغانستان تک پھیلا ہوا تھا، حکومت کی۔اشوکا

الهام ، عقل ، علم اور سچائی
127
کو حضرت بدھ کی تعلیم اور طرز زندگی کے بارہ میں مستند حیثیت حاصل ہے اور اس نے حضرت بدھ
کو خدا کے ایک ایسے نبی کے طور پر پیش کیا جن کی تعلیم وحی الہی پر مبنی تھی۔چنانچہ انہوں نے دنیا کو
وہی تعلیم دی جس کی ذمہ داری خدا تعالیٰ کی طرف سے ان کو سونپی گئی تھی۔اشوکا کے اس مسلک
کے نقوش تاریخ کی الواح پر آج بھی کندہ ہیں۔ترک دنیا اور دنیوی علائق سے کنارہ کشی کے متعلق عام طور پر یہ سمجھا
ترک دنیا یا فرار جاتا ہے کہ بدھ مت کے مانے والوں کے نزدیک یہی وہ آخری
ذرائع ہیں جو دکھ درد سے آزادی اور مکمل نجات دلاتے ہیں۔روز مرہ کی خواہشات کے معاملہ میں
روح اور زندگی کی باہمی کشمکش کو ایک زاہد و عابد ہی سمجھ سکتا ہے۔غیر معمولی صبر اور معتم ارادہ کے
بغیر یہ ہم ناقابل تسخیر دکھائی دیتی ہے۔لیکن بدھ مت کے ماننے والوں کے نزدیک اسی میں امید کی
کرن دکھائی دیتی ہے۔مادی دنیا سے مکمل کنارہ کشی اور دنیوی لذات سے کلی اجتناب ہی
نروان اور ابدی نجات کا واحد راستہ ہے۔اسی لئے حضرت بدھ کے پیروکاروں کا دعوی ہے کہ
در حقیقت اپنے جذبات کی کلی نفی ہی کامل سچائی ہے۔کیونکہ طاقت اور دولت کی ہوس حتی کہ
دوسروں سے بے لوث محبت میں ناکامی، روحانی اذیت اور احساس محرومی پر منتج ہوتی ہے۔اسی
طرح نفرت کا احساس ذہنی سکون کو برباد کر کے رکھ دیتا ہے۔بدھ مت کے نزدیک ایسے تمام
جذبات انسان کی روحانی قوتوں کو کمزور کر دیتے ہیں۔اس بات کی اہمیت اس سے بھی ظاہر ہے کہ
چونکہ انسان کی فطرت تبدیل نہیں کی جاسکتی اور نہ ہی اس کی هـل مـن مـزیـد کی خواہش ختم ہوسکتی
ہے لہذا کامل اطمینان مادی دنیا سے تعلق توڑے بغیر حاصل نہیں ہوسکتا۔۔اس طرح حضرت بدھ کے ماننے والوں کیلئے ترک دنیا کے لمبے سفر کا آغاز ہوتا ہے جو
بالآخر نجات پر منتج ہوتا ہے۔انہیں آرام دہ زندگی کیلئے درکار تمام لذات کو چھوڑنا پڑتا ہے اور
حواس خمسہ کے خلاف ایک مستقل جدو جہد کرنا ہوتی ہے۔یعنی قوت بصارت، سماعت، ذائقہ
شامہ اور لامسہ غرضیکہ ان تمام احساسات کی نفی ضروری ہے جو انسان کو کسی نہ کسی طرح بے چینی میں
مبتلا کر دیا کرتے ہیں۔ان کی کوشش ہوتی ہے کہ ان حالات ہی سے بچا جائے جن کی وجہ سے
انسان مصیبت میں مبتلا ہوتا اور مادی خواہشات کا غلام بن کر رہ جاتا ہے۔الغرض مادی خواہشات

·

آج 10 میں سے 10 باقی