باب دوم
الہام، عقل، علم اور سچائی, حصہ 4
128
بدھ مت
کی نفی سے امن اور سکون کے حصول کیلئے بدھ مت کا یہ تصور دراصل فرار ہی کا دوسرا نام ہے۔بالفاظ دیگر اگر زندگی دوبھر ہے تو موت ہی اس کا واحد حل ہے۔وہ اپنے گھٹیا جذبات کو روح کے تابع کرنے کی جدو جہد کی بجائے روح کو یہ مشورہ دیتے
ہیں کہ وہ زندگی کی اس کشمکش سے فرار کا راستہ اختیار کرلے۔ان کے نزدیک چونکہ انانیت کو تسکین
دینے والا ہر احساس گھٹیا سفلی محض مادی اور رذیل ہوا کرتا ہے اس لئے انجام کا رانا کے اعلیٰ ترین
مفاد کی خاطر اسے قربان کر دینا چاہئے۔حقیقت یہ ہے کہ فرار کے نتیجہ میں حاصل ہونے والا سکون
زندگی کی نفی کے مترادف ہوگا۔سکون دو قسم کا ہو سکتا ہے۔موت کو بھی سکون کا نام دیا جا سکتا ہے۔موت اور سکون میں فرق
کرنا کوئی آسان نہیں۔مثلاً شکست سے سمجھوتہ اور بے عزتی پر راضی رہنا ہمارے اس نقطۂ نگاہ کی
وضاحت کرتا ہے۔فتح کے نتیجہ میں حاصل ہونے والا اطمینان اور شکست کے بعد امن بظاہر ایک
سے لگتے ہیں لیکن دراصل ان میں بعد المشرقین ہے۔اگر ایک زندگی ہے تو دوسرا موت۔باہمی
اختلافات اور تضادات کی وجہ سے مذاہب کی پہچان اور ان میں امتیاز بعض اوقات مشکل ہو
جاتا ہے۔بظاہر ہر مذہب ایک اطمینان بخش انجام کی طرف رغبت دلاتا ہے تاہم بعض ایسے ہیں جو
آرام سے موت کے آگے ہتھیار ڈالنے کو ترجیح دیتے ہیں۔جبکہ بعض کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ کسی
عظیم الشان مقصد کیلئے اپنی جان کی قربانی بھی پیش کر سکیں۔ان میں ایسے بھی ہیں جو بدی کے
خلاف اعلان جنگ کرتے ہیں اور اخلاقیات سے نبرد آزما تمام چیلنجوں کا نہایت دلیری سے مقابلہ
کر کے انہیں ہر قیمت پر شکست دیتے ہیں۔ان کے نزدیک اس طرح حاصل ہونے والا روحانی
سکون ہی حقیقی نروان کہلا سکتا ہے۔بدھ مت جیسے زوال پذیر مذاہب اپنے ماننے والوں کو نصیحت کرتے ہیں کہ وہ فرار کے
ذریعہ سکون کی پناہ گاہ تلاش کریں۔وہ انہیں تلقین کرتے ہیں کہ وہ اپنے فطری احساسات کو انگیخت
کرنے والے ہر قسم کے لالچ اور تحریص سے بچنے کی کوشش کریں۔بدھ مت کا پیروکار اپنے من
کے حصار میں پناہ ڈھونڈتا ہے۔بعض لوگوں نے اس حالت کو مہم سے الفاظ میں خلا سے تعبیر کیا ہے
جبکہ بعض اس کیفیت کو دائی اور روحانی قرار دیتے ہیں۔کیا اس سے ہم یہ سمجھیں کہ دونوں قسم کے
الهام ، عقل ، علم اور سچائی
129
خیالات کے حامل لوگ ایک ہی خدا کی بات کر رہے ہیں ؟ اگر چہ اس بارہ میں بھی اختلاف ہے۔اکثر کے نزدیک اس کیفیت کو وہی سمجھ سکتے ہیں جو اس میں سے گزر چکے ہوں اور صاحب تجربہ
ہوں۔اگر یہ کیفیت بالآخر خدا کی طرف نہیں لے جاتی، جب کہ بہت سے بدھ علماء خدا تعالیٰ کے
وجود کے ہی منکر ہیں تو پھر اس کیفیت کی صرف یہی معقول تعریف ٹھہرتی ہے کہ ایسا خلا مکمل تباہی
اور کامل موت کے مترادف ہے۔الغرض تمام فطری خواہشات کو، جن کا تعلق حواس خمسہ سے ہے اور جو زندگی کا حصہ ہیں،
مکمل طور پر رد کر دیا جائے تا کہ کامل اطمینان یا نروان حاصل ہو۔یقینا سب پیروکار اس مقصد کو
بیک وقت حاصل نہیں کر سکتے لیکن تمام بچے پیروکاروں سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ کوشش کرتے
چلے جائیں حتی کہ رفتہ رفتہ قدم بہ قدم وہ اپنی ذات کی کامل نفی کے مقام تک پہنچ جائیں۔اس مضمون کی مزید تفہیم کے لئے مناسب ہوگا کہ ہم اس موقع پر ایک نہایت موزوں واقعہ
کا ذکر کریں۔کشمیر میں ایک بھکاری تھا جو کسی حد تک صوفی بھی تھا۔وہ اپنی محدود ضروریات کے سوا
اور کچھ نہیں مانگتا تھا اور اکثر گہری سوچ میں گم رہتا جیسے وہ اپنے اندر کسی چیز کی تلاش میں ہو۔ایک
دفعہ ایک عارف نے وہاں سے گزرتے ہوئے اسے خوشی سے ناچتے اور وجد میں رقص کرتے
دیکھا۔اس عارف نے پوچھا: ”بابا ! بڑے خوش نظر آ رہے ہو، تم پہلے والے بھکاری تو نہیں لگتے۔کوئی خزانہ وغیرہ تو نہیں مل گیا تمہیں؟“
تم ٹھیک کہتے ہو۔مجھے ایک بیش بہا خزانہ ملا ہے۔جب کسی کی ساری خواہشات پوری
ہو جائیں تو وہ خوش کیوں نہ ہو؟“ بھکاری نے جواب دیا۔یہ سن کر عارف نے کہا ”خود کو دیکھا بھی ہے تم نے؟ چیتھڑوں میں پھر رہے ہو اور تمہارا
سارا جسم مٹی سے اٹا پڑا ہے۔پھر بھی تم کہہ رہے ہو کہ تمہاری ساری تمنائیں پوری ہوگئی ہیں؟“
بھکاری نے کمال بے اعتنائی سے جواب دیا: ”بات یہ ہے برخوردار، کہ انسان کی ساری
خواہشیں پوری ہونے کا صرف ایک ہی ذریعہ ہے اور وہ یہ کہ اس کی کوئی خواہش ہی نہ رہے۔میری
66
خوشی اور وجد کا بھی یہی راز ہے۔اب تم یہاں سے چلے جاؤ اور مجھے میرے حال پر چھوڑ دو۔“
یہ جواب سن کر عارف دم بخود ہو کر رہ گیا۔لیکن اگر اس پر دوبارہ غور کیا جائے تو لامحالہ محسوس
130
بدھ مت
ہوگا کہ بھکاری کا جواب جتنا عمدہ تھا اتنا ہی مہمل بھی تھا۔اس کی محدود ذات سے ہٹ کر دنیا میں
کوئی تبدیلی نہیں آئی تھی۔ارد گرد کا ماحول اسی طرح خرابیوں اور دکھ درد سے بھرا پڑا تھا۔وہی
ظلم و ستم ، وہی استبداد اور مطلق العنانی تھی اور پھر بھکاری کو بھی زندہ رہنے کیلئے کچھ نہ کچھ تو بہر حال
درکار تھا۔حسب معمول غذا پانی اور ہوا اس کے لئے ناگزیر تھے۔بالفاظ دیگر انسان خواہشات سے
نجات حاصل کر بھی لے تو اس کے لئے ضروریات سے نجات بہر حال ممکن نہیں۔جو تبدیلی بھی ہوئی وہ بھکاری کی ذات سے متعلق تھی۔لیکن کے معلوم کہ تبدیلی مستقل تھی یا
محض عارضی؟ ہو سکتا ہے کہ سخت سرد رات میں اپنے ماحول کو گرم رکھنے کیلئے اس نے بھی ایک
انگیٹھی، کچھ کپڑوں اور سر چھپانے کیلئے جگہ کی ضرورت محسوس کی ہو، بیماری کی حالت میں کسی
معالج کی خواہش کی ہو اور اس کے جلد پہنچنے کا منتظر بھی رہا ہو۔محض ارادہ سے
، خواہ کتنا ہی مصمم کیوں
نہ ہو، وہ کس طرح زندگی کے تلخ حقائق پر قابو پا سکے گا؟ شاید ایک بدھ بھکشو ہی اس کا جواب جانتا
ہو۔اس سارے عمل میں خالی قناعت پسندی کے ذہنی احساس کے سوا کچھ بھی تو نہیں۔ترک دنیا کی
کیفیت در حقیقت کامل بے بسی کا نتیجہ تھی جسے چاہے سکون کا نام دیں یا موت کا ، اسے حقیقی بروان
بہر حال نہیں کہا جا سکتا۔ہندوستان کے دو بڑے مذاہب یعنی ہندومت اور بدھ مت اس نظریہ پر مضبوطی کے ساتھ
قائم ہو گئے کہ سکون قلب کا حصول ضروریات زندگی کو مستر د کر کے ہی ممکن ہے۔ظاہر ہے کہ یہ
نظریہ زندہ رہنے کی جدو جہد اور بقائے اصلح سے متصادم ہے۔بالفاظ دیگر اس کا مطلب ہارمان کر۔نا کامی کو قبول کرنا ہے۔یہاں ہندومت اور بدھ مت کے بانیوں کی تعلیم زیر بحث نہیں ہے۔فقط ان کے ہزاروں
سال سے زوال پذیر فلسفوں کے نتائج کو پرکھنا مقصود ہے۔یہ دونوں مذاہب اپنے الہامی منبع سے
بہت دور جاچکے ہیں۔درحقیقت انہوں نے وہی راستہ اختیار کر لیا ہے جو دنیا کے دیگر بڑے بڑے
مذاہب کے صوفیوں اور عارفوں نے کیا۔جہاں تک مؤخر الذکر طبقہ کا تعلق ہے تو وہ توحید سے اپنا
تعلق توڑے بغیر الہامی مذہب کے دائرہ میں رہتے ہوئے اپنے روحانی تجربات سے گزرتے ہیں
جن کا تعلق الہام کی بجائے وجدان سے ہوتا ہے۔
الهام ، عقل ، علم اور سچائی
131
جہاں تک ہندومت اور بدھ مت میں ہو گا فلسفہ کا تعلق ہے دونوں مذاہب کلیڈ اپنی اپنی
روایتی تعلیم سے دور چلے گئے ہیں یہاں تک کہ ان میں بنیادی تعلیم کا نشان تک نہیں ملتا۔حضرت بدخہ کی روشن خیالی کا ذریعہ تو الہام تھا لیکن بعد کے زمانہ میں وجدان، غور وفکر اور مراقبہ نے
الہام کی جگہ لے لی۔تعجب کی بات تو یہ ہے کہ اوائل میں بدھ مت کی تعلیمات ہندومت کی
تعلیمات سے بالکل مختلف تھیں لیکن بعد میں ہوگا کی فلاسفی اور عملی طریق میں دونوں مذاہب ایک ہو
گئے۔حیرت کی بات ہے کہ یوگا کی تعلیمات کا ذکر پہلی دفعه مزعومہ مذہبی دستاویز سنتز اس
( Tantras) میں ملتا ہے جو حضرت بدھ کے پانچ سو سال بعد مرتب ہوئی۔یہ دستاویزات صرف
اونچے درجہ کے مذہبی رہنماؤں کیلئے مخصوص تھیں اور عام لوگوں سے سخت قسم کی رازداری میں رکھی
جاتی تھیں۔اس راز کو مزید چھپانے کیلئے ان دستاویزات میں ایسی پیچیدہ زبان اور اصطلاحات
استعمال کی گئی تھیں جو عام لوگوں کی سمجھ سے بالا تھیں۔کافی عرصہ بعد جب تنتر اس تک محققین کی
رسائی ہوئی تو وہ اس کا متن دیکھ کر حیران رہ گئے کیونکہ یہ مزعومہ مقدس دستاویزات نہایت گندی اور
غیر اخلاقی داستانوں سے بھری ہوئی تھیں۔ان میں بھوت پریت اور شیطانی وجودوں کا ذکر ملتا
ہے۔علاوہ ازیں ان میں نہایت مخش زبان میں شہوات اور جنسی تعلقات کا ذکر اس انداز سے کیا گیا
ہے جس سے ایک شریف انسان کو شدید دھچکا لگتا ہے۔اس لحاظ سے تنر اس میں پائی جانے والی
یوگا کی تعلیم کا بدھ کے پاک کلام سے دور کا بھی تعلق نہیں۔عین ممکن ہے کہ عفریتوں اور شہوات کا ذکر محض علامت کے طور پر ہو۔موجودہ زمانہ کے
پنڈتوں میں سے شاید کوئی بھی اس پیچیدہ اور خفیہ زبان کو سمجھ نہ سکے۔غالباً دو ہزار سال پہلے بدھ مت
کے ان مذہبی پیشواؤں نے ان پیچیدہ اصطلاحات کو ایجاد کیا اور وہی ان کے معانی سے واقف تھے۔لیکن ان کو گزرے ہوئے مدت ہو چکی اور تنتر اس کا زمانہ بھی ان کے ساتھ ہی ختم ہو گیا۔تاہم تنتر اس
کی پیچیدہ زبان کے باوجود یوگا آج بھی زندہ ہے اور ایسے بہت سے ماہرین اب بھی موجود ہیں
جو تنر اس میں مذکور ہو گا“ کی اس پوشیدہ سائنس کو سمجھتے ہیں اور اس پر عمل پیرا ہوتے ہیں۔ہندومت اور بدھ مت میں پائے جانے والے یوگا کے تصور اور اس پر عملدرآمد کے طریق
میں واضح تفریق کرنا مشکل کام ہے۔ان میں چھوٹے چھوٹے اختلافات محض اصطلاحات کی حد
132
بدھ مت
تک ہیں۔خواہ ہم انہیں ہندو سادھو کہیں یا بدھ بھکشور اس سے انکار نہیں کیا جاسکتا کہ دونوں خدا کی
خاطر رہبانیت یا ترک دنیا کا دعویٰ کرتے ہیں۔اس مفہوم اور تصور کو کسی بھی نام سے پکار میں ان
کے روحانی تشخص پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔جو کچھ بھی انہیں حاصل ہوا اور جو بھی روشن خیالی ان کے
حصہ میں آئی ان میں سے کوئی بھی اپنے موضوعی تجربات کی بنا پر دنیا کا نقشہ تبدیل نہ کر سکا۔حضرت بدھ اور حضرت کرشن کو اس طبقہ میں شمار کرنا ان کی تو ہین ہے۔وہ تو دراصل خدا کے دیگر
انبیاء کی طرح انقلاب برپا کرنے والے تھے جن کے روحانی اور اخلاقی انقلاب کے سوتے الہام
کے سرچشمہ سے پھوٹے۔انہوں نے جھوٹ اور برائی کے خلاف جہاد کیا اور اپنی زندگی میں انتھک
جد و جہد کا وہ علم بلند رکھا جس کی بنیاد محض موضوع نہیں تھی۔ظلمت کے خلاف ان کی یہ جدوجہد
اعلانیہ، معروضی اور مسلسل جنگ تھی۔نتیجہ بقائے اصلح کی خاطر ایک عظیم جدوجہد کا آغاز ہوا۔حضرت بدھ اور حضرت کرشن کے حالات زندگی سے صاف طور پر معلوم ہوتا ہے کہ وہ اسی طبقہ سے
تعلق رکھتے تھے۔وہ سینہ سپر ہو جانے والے لوگ تھے نہ کہ موت سے بھاگنے والے۔ان کا ایمان
وحی الہی کا نتیجہ تھا۔ان کی تعلیمات نے ان کے وجدان کو جنم دیا لیکن وجدان ان کی تعلیمات کا
سرچشمہ نہیں تھا۔حضرت بدھ کے عصر حاضر کے بیشتر پیرو سمجھتے ہیں کہ ان کا مذہب محض حکمت یا بدھی ہے
جو حضرت بدھ نے مراقبہ کے نتیجہ میں حاصل کی۔ان کا فلسفہ اس بات کا دعویدار ہے کہ یہ سب کچھ
حضرت بدھ کے وجدان کا نتیجہ تھا۔وہ لوگ جو خدا پر ایمان رکھتے ہیں ان کے نزدیک عرفان ایک نفسیاتی تجربہ ہے جس میں
انسان اکثر روحانی سرور محسوس کرتا ہے۔اس روحانی کیفیت کے دوران صاحب تجربہ انتہائی سکون
محسوس کرتا ہے۔جب یہ وجدانی کیفیت جاتی رہتی ہے تو یوں محسوس ہوتا ہے کہ گویا اس نے زندگی
کا وہ مقصد پا لیا ہو جس کے حصول کے لئے بنی نوع انسان اتنی جدو جہد میں مصروف ہے۔وہ اس نفسیاتی تجربہ کو روحانی نور کے طور پر باعث فخر محسوس کرتے اور مادیت کی غلامی سے
نجات کا ذریعہ سمجھتے ہیں۔جس طرح یہ تجربہ اپنی بہترین شکل میں بھی نہ تو معروضی حقائق کو بدل سکتا
ہے اور نہ ہی برے لوگوں کی اصلاح کر سکتا ہے، اسی طرح یہ نہ تو غیر معلوم حقائق کو معلوم حقائق میں
الهام ، عقل ، علم اور سچائی
133
بدل سکتا ہے اور نہ ہی اندھیرے کو روشنی میں تبدیل کر سکتا ہے۔وجدان میں کبھی بھی یہ صلاحیت نہیں
رہی کہ وہ ماضی میں مدفون واقعات سے پردہ اٹھا سکے یا مستقبل میں جھانک کر کوئی پیشگوئی کر سکے۔اگر ذات کی مکمل نفی کا فلسفہ اپنے منطقی انجام کو پہنچتا ہے تو یقینا نسلِ انسانی کے خاتمہ پر مفتح
ہو گا۔الہامی نور سے منور حضرت بدھ کی حکمت اور دانش کو ایک مبہم وجدان سے تعبیر کرنا،
حضرت بدھ کی عزت افزائی نہیں۔یادرکھنا چاہئے کہ وجدان وہ روحانی آب حیات نہیں تھا جسے پی
کر انہوں نے حیات جاوداں پائی۔
بدھ مت
حوالہ جات
I۔LE BON, G۔, GUIMET, E۔(1992) Mirages Indiens: de Ceylan au Nepal,
1876-1886۔Chantal Edel et R۔Sctrick, Paris, p۔241
2۔LE BON, G۔, GUIMET, E۔(1992) Mirages Indiens:de Ceylan au Nepal,
1876-1886۔Chantal Edel et R۔Sctrick, Paris, p۔240
3۔LILLIE, A۔(1909) India in Primitive Christianity۔Kegan Paul, Trench,
Trubner & Co, London, p۔85
4۔LILLIE, A۔(1909) India in Primitive Christianity۔Kegan Paul, Trench,
Trubner & Co, London, p۔86
5۔NORMAN, K۔R۔, (1992) The Group of Discourses (Sutta-Nipata)۔Vol II
The Pali Text-Society, Oxford, pp۔112-129
6۔NORMAN, K۔R۔, (1992) The Group of Discourses (Sutta-Nipata)۔Vol II۔The Pali Text Society, Oxford, p۔129
7۔MAX MULLER, F۔(1881) The Sacred Books of the East۔Vol۔XI,
Clarendon Press, Oxford, p۔186
8۔MAX MULLER, F۔(1992) Dialogues of The Buddha I۔The Pali Text
Society, Oxford, p۔299
9۔MAX MULLER, F۔(1881) The Sacred Books of the East۔Vol۔XI,
Clarendon Press, Oxford, p۔186
134
کنفیوشن ازم
کنفیوشن ازم گہری حکمت و دانائی کا خزانہ ہے۔اس کے مطالعہ سے ظاہر ہوتا ہے کہ عقل، الہام اور
علم انسان کی حق کی طرف رہنمائی کرتے وقت ساتھ ساتھ چلتے ہیں۔اگرچہ بہت سے چھینی
خدا تعالی کی طرف سے آنے والے دنیا کے دیگر مذاہب کی طرح کنفیوشن ازم کو بھی ایک مذہب
مانتے ہیں تا ہم ان میں سے بعض اسے محض ایک فلسفہ خیال کرتے ہیں۔مثلاً جاپان میں
کنفیوشن ازم کی کوئی ایک حیثیت نہیں ہے۔تا وازم،منٹو ازم اور بدھ ازم کے پیرو کارکنفیوشن ازم پر
بھی ایک ایسے فلسفہ کے طور پر ایمان رکھتے ہیں جو ان کے اپنے مذاہب سے ہم آہنگ ہے۔یہ
سب ازم آپس میں یوں خلط ملط نظر آتے ہیں جس کی مثال دنیا کے دیگر مذاہب میں نہیں ملتی۔جب ہم کنفیوشن ازم کا محض ایک فلسفہ کے طور پر ذکر کرتے ہیں تو ہمارے ذہن میں
ہستی باری تعالیٰ کا سوال خاص طور پر ابھرتا ہے۔حضرت کنفیوشس (550-478 ق م) کے کچھ
پیرو کار آج بھی خدا تعالیٰ کے وجود پر واضح ایمان رکھتے ہیں۔لیکن اس کے ساتھ ساتھ وہ ارواح
کے وجود اور ان کی طاقتوں کے بھی قائل ہیں اور بعض تو اپنے آباؤ اجداد کی پرستش بھی کرتے ہیں۔تا ہم ہمارے نزدیک کنفیوشن ازم کے مروجہ تصور کا از سر نو جائزہ لینا ضروری ہے۔جب اس ابتدائی تحریری مواد کا مطالعہ کیا جاتا ہے جس پر کنفیوشن ازم کی بنیاد ہے تو اس بات
میں کوئی شک باقی نہیں رہتا کہ یہ مذہب بھی ہستی باری تعالیٰ کے مسلمہ عقیدہ پر قائم تھا اور یہ کہ اس
کے فلسفہ اور دانائی کا بڑا حصہ دانش مند لوگوں کی سوچ کی بجائے الہام الہی کا مرہون منت ہے۔اس بات کا اندازہ کہ یہ مذہب اپنے آغاز سے کس قدر دور جا چکا ہے، ارواح پرستی کے اس
رواج سے لگایا جا سکتا ہے جو موجودہ دور کے کنفیوشس کے پیروکاروں میں عام ہے حالانکہ
حضرت کنفیوشس کی ابتدائی تعلیمات میں اس قسم کے تو ہماتی اعتقادات اور رسوم کا ہلکا سا اشارہ بھی
نہیں ملتا۔چنانچہ دیگر مذاہب کی طرح کنفیوشن ازم بھی وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اپنے اصل
135
136
کنفیوشن ازم
ماخذ سے دور ہوتا چلا گیا اور توحید پر ایمان کی آڑ میں اس کے پیروکاروں میں بہت سے تو ہمات اور
غلط رسم و رواج راہ پاگئے۔افسوس ! یہ ایک ایسا المیہ ہے جو بار بار رونما ہوتارہتا ہے۔جہاں تک آباد پرستی کا تعلق ہے اگر چہ اس مذہب کے پیروکار اپنے بزرگوں
کو دیوتا یا اولیاء کا
مقام تو نہیں دیتے تا ہم بہت سے لوگ ان سے حاجت براری کیلئے دعائیں ضرور مانگا کرتے
ہیں۔لیکن جاپان میں اس قسم کی پرستش سے وہ مطلب نہیں لیا جاتا جو دیگر مقامات پر لیا جاتا ہے۔یہ مرنے والے کی یاد اور اس کا احترام اور اس سے وفاداری کا ایک قسم کا اظہار ہے۔حقیقت یہ ہے
کہ ہر کوئی مردوں کی ارواح سے نہیں مانگا کرتا اور نہ ہی وہ ارواح کو با اختیار دیوتاؤں کا درجہ دیتا
ہے۔قوانین قدرت میں کامل توازن اور ہم آہنگی اس بات کا یقینی ثبوت ہے کہ اس کا ئنات کو لازماً
ایک واحد اور برتر ہستی نے تخلیق کیا ہے اور اس امر کا کوئی ثبوت نہیں ملتا کہ اس کی تخلیق میں دو یا
تین تخلیقی قوتیں کارفرما ہوں۔اس سے یہی منطقی نتیجہ نکلتا ہے کہ کسی ایسی ہستی پر ایمان لانے کی
گہری اور فطری خواہش لازماً خالق اور مخلوق کے درمیان ایک واسطہ قائم کرنے کی غرض سے رکھی
گئی ہوگی۔اور اگر یہ واسطہ اور ربط موجود نہ ہو اور قائم نہ ہو سکے تو الہام الہی کی عدم موجودگی سے
ایک ایسا خلا رہ جاتا ہے جسے اس بنیادی خواہش کے زیر اثر کسی نہ کسی طرح پُر کر دیا جاتا ہے۔چنانچہ یہ خواہش اپنے لئے خود ہی کوئی خدا تراش لیتی ہے خواہ وہ ارواح ہوں یا مافوق الفطرت
غیر مادی وجود، بھوت پریت ہوں یا دوسرے سماوی وجود۔چنانچہ تو ہم پرستی کوئی اتفاقی امر نہیں
ہے۔تو ہم پرستوں کے ہاں پائے جانے والے دیوتاؤں کے خیالی پیکر بھوتوں کے ان ہیولوں کی
مانند ہیں جو روشنی کی عدم موجودگی میں جنم لیا کرتے ہیں۔اس انحطاط پذیر رجحان کے نتیجہ میں مذہبی عقائد سے آہستہ آہستہ خدا کا تصور ہی غائب ہو
جاتا ہے۔دراصل خدا تعالیٰ پر ایمان انسان کی اصلاح نفس اور نتیجہ ایک محاسبہ کا متقاضی ہے۔جب کہ ارواح ، بھوت پریت اور دیگر خیالی مخلوق کسی قسم کے مذہبی ضابطہ اخلاق کی پابندی کرنے کا
تقاضا نہیں کرتے۔کنفیوشن ازم کی مسلمہ تحریرات کے گہرے مطالعہ سے یہ ثابت کرنا مشکل نہیں کہ بنیادی طور
پر در اصل یہ کوئی محض انسانی فلسفہ نہیں تھا بلکہ کائنات کو چلانے والے
زندہ جاوید خدا کا تصور ہی اس
الهام ، عقل ، علم اور سچائی
137
کی تعلیمات کا سر چشمہ تھا۔آسمان اسی خدا کی ایک محبتی ہے اور بعض اوقات اسی خدا کو آسمان قرار
دے دیا جاتا ہے۔کنفیوشن ازم میں حقیقی علم سے مراد خدا تعالیٰ کی صفات کا عرفان اور ان صفات کا
اپنی ذات میں اجرا اور قیام ہے۔یہ امر انسان کو ابدی سچائی کے قریب تر کر دیتا ہے اور علم اس کے
فائدہ کیلئے وسیلہ کا کام دیتا ہے۔کنفیوشن ازم اور تا وازم کی تاریخ کا آغاز گوشی Fu Hsi (3322 ق م) کے زمانہ سے ہوتا
ہے جو ایک بادشاہ ہونے کے ساتھ ساتھ ایک عظیم عالم بھی تھا۔ایک مرتبہ اس نے رویا میں ایک
گھوڑا نما جانور Yellow
River سے نمودار ہوتے دیکھا جس کی پیٹھ پر ایک خاکہ بنا ہوا تھا۔چینی
تاریخ میں کسی نبی کا رویا کے ذریعہ علم حاصل کرنے کا یہ منفرد واقعہ نہیں ہے۔Yu (2140 ق م) نامی نبی کا بھی الہام الہی سے مستفیض ہونے کا ذکر ملتا ہے۔چنانچہ
خُوشی نے رویا ہی میں اس خاکہ کا مطالعہ کیا جو تین نر اور تین مادہ خطوط کے آٹھ سیٹ پر مشتمل تھا۔ان
سہ پہلواشکال کے اوپر اور نیچے کے جوڑوں کی صورت میں ملاپ سے چھ کونوں والی چونسٹھ شکلیں وجود
میں آئیں۔ہر شکل کی اہمیت اس کے نام سے ظاہر کی گئی اور اس کا تعلق نر اور مادہ خطوط کی ایک خاص
ترتیب سے تھا۔کہا جاتا ہے کہ سب سے پہلے ایک دانشمند کنگ وان King Wan (1143 ق۔م)
نے وضاحت کی۔اس کے بیٹے چن کنگ Che King (110 ق م) نے ان تشریحات میں
اضافے کئے اور بعد میں کنفیوشس نے ضمیموں کی صورت میں اس کی مزید تشریح کی۔یوں فوشی کی
رویا Book of Changes میں I Ching یا Yi King کے نام سے متعارف ہوئی۔آٹھ مثلثوں کے اس نظریہ کے قواعد چین میں ایسے علوم وفنون کی نشو ونما پر اثر انداز ہوئے
جن کا تعلق انسانی زندگی کے جملہ شعبوں سے ہے۔کہا جاتا ہے کہ چین میں اس فلسفہ نے زراعت،
صنعت، طب، معیشت، سیاست اور کئی دوسرے شعبہ ہائے علم کی ترقی میں بہت اہم کردار ادا کیا
ہے۔ایک چینی دانشور Chuo Chih Hua اپنی کتاب 'Acupuncture & Science میں
لکھتا ہے کہ آٹھ مثلثوں کے نظریہ کا چینی طریق علاج کے ساتھ وہی رشتہ ہے جو ریاضی کا یورپی
سائنس کے ساتھ۔History of Medicine of China2 کے مطابق خُوشی نبی، جس کا آٹھ
مثلثوں
کا نظریہ الہام پرمبنی تھا، نے علم الادویہ اور آکو پنکچر بھی دریافت کیا تاہم بعض کے نزدیک اس
138
کنفیوشن ازم
علم کا ارتقا بعد ازاں ایک عالم King Huang Ti کے ذریعہ ہوا جس نے I Ching سے استفادہ
کیا تھا۔ماسٹرسن (Master Sun) کی کتاب Art of War جو I Ching کو بھی استعمال میں
لاتی ہے فوجیوں میں بہت مقبول ہے۔فوجی لوگ ہر دور میں اسے اہمیت دیتے رہے ہیں اور چھ
مختلف زبانوں میں اس کا ترجمہ ہو چکا ہے۔چینی منطقیوں اور مختلف قدیم روایتی مکاتب فکر نے بھی
اپنے نظریات کی بنیاد Book of Changes میں پیش کردہ قوانین پر ہی رکھی ہے۔Book of
Changes کسی حد تک مغربی دنیا پر بھی اثر انداز ہوئی ہے جہاں اسے مستقبل کا حال بتانے کیلئے
ایک طرح کے جوشی کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔کنفیوشن ازم کے مطابق حق کی شناخت کیلئے با قاعدہ درسی تعلیم ضروری نہیں۔خدا خود حق
ہے اس لئے وہ جس چیز کو بھی پیدا کرتا ہے اسے اس صفت سے نوازتا ہے جو اس کی اپنی پہچان کا
مرکزی نقطہ ہے۔چنانچہ کنفیوشن ازم میں انسانی فطرت اور ابدی سچائی ایک دوسرے کے
مترادف ہیں۔من شی عس cius (29-372 ق م) ایک چینی فلسفی ہمفکر اور ماہر تعلیم تھا۔وہ ا۔وہ ایک
مذہبی آدمی بھی تھا اور کنفیوشس کے پیروکاروں میں ایک نمایاں شخصیت کا حامل تھا۔اس نے چینی
فلسفہ پر بھی بہت گہرا اثر چھوڑا یہاں تک کہ بعض اسے نبی خیال کرتے ہیں۔ابدی سچائی تک پہنچنے
کے رستہ کی وضاحت کرتے ہوئے ایک موقع پر اس نے کہا:
احسان، نیکی، حسن معاشرت اور علم انسان میں باہر سے داخل نہیں ہوتے۔لا زمانہ خصوصیات
ہمارے اندر پہلے سے موجود ہیں اور اس سے اختلاف محض عدم فکر کی وجہ سے ہے۔چنانچہ کہا
جاتا ہے : ” ڈھونڈو تو پالو گے۔غفلت سے کام لو گے تو کھو دو گے“۔3
یہاں من شی عس، جس خارجی ذریعہ کا انکار کر رہا ہے اس سے مراد الہام الہی نہیں ہے بلکہ
رہا
وہ ذکر اس بات کا کر رہا ہے کہ ہماری اخلاقی خوبیاں جو ہماری ہستی کا ایک لازمی عنصر ہیں، ہمارے
اندر باہر سے نہیں آتیں۔اس کا خیال ہے کہ ہما راحتی تجربہ بذاتہ ہمیں کوئی نیا پیغام نہیں دیتا بلکہ
انسان اپنے حسی تجربہ کے آئینہ میں اپنی فطرت کے خارجی نقوش کا مطالعہ کر سکتا ہے۔درحقیقت وہ
الهام ، عقل ، علم اور سچائی
139
معروضیت کی افادیت سے انکاری نہیں۔وہ محض اس کی اس صلاحیت سے انکار کرتا ہے کہ صرف
وہی انسان کی حق کی طرف رہنمائی کرنے کیلئے کافی ہے۔مزید برآں وہ یہ اقرار کرتا ہے کہ معروضی
تجربه فطری سرچشمہ کی طرف ہماری رہنمائی میں مدد گار ثابت ہو سکتا ہے۔بایں ہمہ من شی عکس اس
بات کی مزید وضاحت کرتا ہے کہ فطرت یعنی کل کائنات اپنی ذات میں ابدی نہیں بلکہ ہمارے لئے
آسمان نے تخلیق کی ہے جو باشعور ہستی ہے۔اس کی وضاحت کرتے ہوئے من شی عس نے کہا:
وو
Book of Poetry میں مذکور ہے کہ آسمان نے بنی نوع انسان کو پیدائش کے ساتھ ہی
مختلف خواص عطا کئے اور مخصوص قوانین کے ساتھ ان کا تعلق جوڑا۔فطرت کے ان غیر متبدل
قوانین پر سب کو عمل پیرا ہونا چاہئے اور اس قابل ستائش نیکی یا خیر کے ساتھ محبت کا تعلق پیدا
کرنا چاہیئے۔4
من شی عس کے نزدیک آسمان سے مراد ایک ایسی باشعور ہستی ہے جسے ہم خدا تعالیٰ کے
لفظ سے تعبیر کرتے ہیں۔اس طرح لفظ ” آسمان کو خدا تعالیٰ کے فعال اور شعوری تخلیقی قوانین کی
علامت سمجھا جاسکتا ہے۔چنانچہ وہ کہتا ہے۔Book of Poetry" میں اس کی وضاحت یوں درج ہے: ہمیشہ کوشش کرو کہ تمہیں خدائی
احکام سے ہم آہنگ ہونے کی توفیق ملتی رہے۔نتیجہ تمہیں بہت خوشی حاصل ہوگی۔5
روایتی کنفیوشن ازم انسان کو ایک بے شعور کائنات کے ہاتھوں اتفاقی پیدائش کی بجائے
خدا تعالیٰ کی مخلوق قرار دیتا ہے۔حضرت کنفیوشس کے نزدیک اپنی ذات کے عرفان کا مقصد خدا
سے تعلق قائم کرنا ہے اور جنت سے متعلق انسانی تصور کا انتہائی مقصد بھی یہی ہے۔یہ عقیدہ کہ
انسان کو خدائی صفات پر پیدا کیا گیا ہے، بڑی حد تک قرآنی تعلیم کے مطابق ہے۔چنانچہ فرمایا:
فِطْرَتَ اللهِ الَّتِي فَطَرَ النَّاسَ عَلَيْهَا
(الروم 30 : 31)
ترجمہ۔یہ اللہ کی فطرت ہے جس پر اس نے انسانوں کو پیدا کیا۔کنفیوشس اس بات کی مزید وضاحت کرتا ہے کہ اول تو انسان کو خدا کے اس عکس کے
اور اک کی پوری کوشش کرنی چاہئے جو اس کی ذات میں پنہاں ہے اور پھر ان صفات کو اپنی ذات