باب دوم
الہام، عقل، علم اور سچائی, حصہ 5
140
کنفیوشن ازم
میں جاری کرنا چاہئے۔اگر وہ یہ کوشش مخلصانہ طور پر نہیں کرتا تو اس بات کی کوئی ضمانت نہیں ہے کہ
اس کے کردار پر خدا تعالیٰ کی صفات کا رنگ چڑھ سکے۔کنفیوشن ازم کے مطابق انسانی اعمال اور کردار اس کی نیکی عظمت اور حسن معاشرت سے
الگ آزادانہ حیثیت نہیں رکھتے۔دونوں باہم گہرے طور پر مربوط ہیں جیسا کہ مندرجہ ذیل اقتباس
سے پتہ چلتا ہے۔عظیم استاد کنفیوشس ) نے کہا۔جب انسان کا فی علم تو حاصل کرلے لیکن اس کی نیکی اس
علم کی متحمل نہ ہو تو جو کچھ وہ حاصل کر چکا ہے اسے ضائع کر دے گا۔اسی طرح اگر اس کا علم تو
وافر ہو اور وہ نیک بھی بہت ہو اور نیکی پر مضبوطی سے قائم بھی ہولیکن وہ وقار کے ساتھ حکومت
کے معاملات طے نہ کر سکے تو لوگوں کے دلوں سے اس کا احترام اٹھ جائے گا۔اسی طرح اس
کا علم بھی کافی ہو، وہ نیکی پر بھی مضبوطی سے قائم ہو اور امور حکومت کو بھی باوقار طریق سے
بجالاتا ہو لیکن اگر عوام الناس کو قاعدے قانون سے ہٹ کر متحرک کرنے کی کوشش کرتا ہے تو وہ
6"
کمال تام حاصل نہیں کر سکتا۔6
یہ امر بھی واضح ہے کہ کنفیوشس کا اس بات پر پختہ ایمان تھا کہ انسان پر خالق کا بہت گہرا
اثر ہوا کرتا ہے اور یہ کہ صرف وہی عبادت کے لائق ہے۔یہ بات مندرجہ ذیل روایت سے واضح
ہو جاتی ہے۔وانگ سن چیا (Wang-sun-Chia) نے عظیم استاد کنفیوشس سے دریافت کیا کہ
66
قول کا کیا مطلب ہے کہ جنوب مغربی کونے کی بجائے بہتر ہے کہ بھٹی کی تعظیم کی جائے۔“
استاد نے جواب دیا کہ نہیں، ایسا نہیں ہے۔وہ جو آسمان (خدا) کی ناراضگی مول لے لیتا ہے
اس کا کوئی نہیں رہتا جس سے وہ مانگ سکے۔7
خدا کے تخلیقی قوانین کی خلاف ورزی سے مراد انسان کا اپنی فطرت کے خلاف عمل ہے۔انسانی فطرت کو خدا نے ایک ایسے آئینہ کے طور پر بنایا ہے جس میں اس کی اپنی ہی صفات منعکس
ہوتی ہیں۔جب انسان خدا سے منہ موڑ لیتا ہے تو اس کے بعد کوئی بھی باقی نہیں رہتا جس کی طرف
وہ رجوع کر سکے۔
الهام ، عقل ، علم اور سچائی
141
مندرجہ بالا حوالہ جات سے یہ بات واضح ہو جاتی ہے کہ کنفیوشن ازم کوئی انسانی فلسفہ نہیں
ہے بلکہ بنیادی طور پر یہ ایک ایسی خالق اور قائم بالذات ہستی کی طرف رہنمائی کرتا ہے جس کی تعظیم
اور اطاعت فرض ہے۔مزید برآں اس بات کی بھی وضاحت ہوتی ہے کہ اس ہستی کی تلاش اور اس
کے احکام کی بجا آوری کے بغیر محض علم کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔علاوہ ازیں درج ذیل حوالوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ کنفیوشن ازم خدا (یا آسمان ) کو ایک ایسی
ہستی کے طور پر پیش کرتا ہے جو بنی نوع انسان کی بھلائی اور ترقی میں بھر پور دلچسپی رکھتی ہے۔بنی نوع انسان کی رہنمائی کیلئے اللہ تعالیٰ ایسے لوگوں کے انتخاب کے ذریعہ صداقت کو دنیا میں قائم
کرتا ہے جو اس منصب کے اہل ہوں۔چینی بزرگوں کو قرآن یا بائیل میں مذکور انبیاء کے برابر سمجھا جا سکتا ہے یعنی وہ لوگ جو خدا
کے نمائندے یا پیامبر ہیں۔اس مشابہت کا ذکر کنفیوشس سے منسوب درج ذیل بیان میں ملتا ہے:
Kwang میں عظیم استاد کو خوف دامنگیر ہوا تو انہوں نے فرمایا ” کیا King Wan کی موت
کے بعد حق کو پھیلانے کی ذمہ داری مجھے نہیں سونپی گئی تھی ؟ اگر آسمان سچائی کے اس مشن کی
تباہی چاہتا تو میرے جیسے فانی کا اس مشن کے ساتھ کوئی تعلق نہ ہوتا۔اب جبکہ آسمان کو اس
مشن کی تباہی مقصود نہیں ہے تو K'wang اور اس کے باسی میرا کیا بگاڑ سکتے ہیں۔؟
یہاں
کنفیوشس کامل یقین سے کہتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے غیر مبدل فیصلے کے باعث یہ امر
یقینی ہے کہ بیچ بالآخر کامیاب ہوگا اور وہ خود تو اس الہی فیصلے کے محفوظ ہاتھوں میں محض ایک آلہ کار کی
حیثیت رکھتا ہے۔خدا اس بات کو پسند نہیں کرتا کہ اس سے براہ راست ہدایت یافتہ لوگ اپنے مشن
یعنی حق کے قیام کی تکمیل کے بغیر تباہ کر دیئے جائیں خواہ وہ انتہائی طاقتور مخالفت کے مقابل پر تنہا ہی
کیوں نہ کھڑے ہوں۔بعینہ یہی تصویر بائیبل اور قرآن نے انبیاء کی پیش کی ہے۔ایسے کاموں کے
اہل وہی لوگ ہوا کرتے ہیں جو خدا کی صفات کو اپنانے میں سب پر سبقت لے جاتے ہیں۔کنفیوشس نے کہا: Yaou ایک فرمانروا کے طور پر یقینا عظیم تھا۔لیکن اصل عظمت آسمان
یعنی خدا تعالیٰ ہی کو حاصل ہے اور صرف Yaou ہی تھا جس نے اس سے اپنا تعلق استوار کیا۔
142
کنفیوشن ازم
اس کی نیکی وسیع اور ہمہ گیر تھی جسے بیان کرنے کے لئے لوگوں کے پاس اس کے شایان شان
الفاظ نہیں تھے۔“ 9
بالفاظ دیگر اس کی صفات نے اللہ تعالیٰ کی صفات کا رنگ کچھ اس عمدگی سے اختیار کر لیا جسے
لفظوں میں بیان نہیں کیا جاسکتا۔Chang نے کہا: ” کیا میں پوچھ سکتا ہوں کہ یہ ہوا کیسے کہ پہلے Yasu نے Shun کو آسمان
یعنی خدا کی خدمت میں پیش کیا اور آسمان نے اسے قبول کیا اور پھر اس نے اسے لوگوں پر
ظاہر کیا اور لوگوں نے اسے قبول کیا۔“ 10
یہ آیات اس بات کی خوب وضاحت کر دیتی ہیں کہ آسمان سے مراد یہ کائنات نہیں اور نہ ہی
انسان کے اندر کا عالم صغیر مراد ہے بلکہ اس سے مراد وہ مد بر بالا رادہ اور باشعور ہستی ہے جس کا دوسرا
نام خدا ہے۔جس طرح اللہ تعالی ابدال کو اس وقت منتخب فرماتا ہے جب وہ ایک خاص معیار پر
پورا اترتے ہیں انبیاء کا انتخاب بھی اللہ تعالیٰ بالکل اسی طریق پر کرتا ہے۔اوپر پیش کئے گئے
حوالہ جات سے ہمارا یہ نقطۂ نظر بڑی عمدگی سے ثابت ہو جاتا ہے کہ چینی بزرگوں کو انہی صفات کا
حامل خیال کیا جاتا ہے جو بائیمیل اور قرآن کریم میں مذکور انبیاء میں پائی جاتی تھیں۔کنفیوشس کی تحریرات کا تفصیلی مطالعہ اس بات کو مزید واضح کر دیتا ہے کہ الہام نہ صرف
زندگی کے حقیقی فلسفہ کے اظہار کا ذریعہ تھا بلکہ روزمرہ کی زندگی میں انسانی اعمال کی صحیح سمت میں
رہنمائی بھی اسی کی مرہون منت تھی۔قبل ازیں گوشی Fu isi) کے کشف اور عملی صورت میں چینی
تہذیب کے کئی شعبوں میں اس کے اثر کا ذکر کر چکے ہیں جو کئی ہزار سال تک قائم رہا۔ذیل میں ہم
کچھ اور مثالیں پیش کرتے ہیں جن سے ثابت ہوتا ہے کہ الہام نے ایک قوم کی مادی خوشحالی اور
ترقی میں بھی اہم کردار ادا کیا ہے:
وو
جب بادشاہ کلام کرتا ہے تو اس کے کلمات احکام کی صورت اختیار کر لیتے ہیں لیکن
اگر وہ خاموش رہے تو وزراء کیلئے احکام حاصل کرنے کی کوئی صورت نہیں رہتی۔بادشاہ نے
اس موقع پر ایک تحریر لکھوائی اور انہیں مطلع کیا کہ چونکہ میرا فرض ہے کہ سلطنت کے اندر جو کچھ
ہے اس کی حفاظت کروں اور مجھے اندیشہ تھا کہ میری نیکی میرے پیش روؤں کے برابر نہیں ہے
الهام ، عقل ، علم اور سچائی
اس لئے میں نے کلام نہیں کیا۔جب میں عاجزانہ طور پر خاموشی سے صراط مستقیم پر غور کر رہا
تھا تو میں نے خواب میں دیکھا کہ خدا نے مجھے ایک اچھا مددگار یا سلطان نصیر دیا ہے جو میری
طرف سے کلام کرتا ہے۔پھر اس نے تفصیلاً اس شخص کا حلیہ بیان کیا اور اس کا خاکہ تیار کروا کر
ساری سلطنت میں اس کی تلاش شروع کروا دی۔چنانچہ Foo-Yen میں Yue نامی ایک
معمار اس خاکے کے مشابہ پایا گیا۔لہذا بادشاہ نے اس کا رتبہ بڑھا کر اسے اپنا وزیر اعظم بنالیا
اور اپنے قرب سے نوازا اور یہ کہتے ہوئے اسے ذمہ داری سونپی : ”بھلائی کے کاموں میں
معاونت کیلئے صبح و شام اپنی تجاویز پیش کیا کرو۔11 **
143
اس اقتباس میں بتایا گیا ہے کہ بادشاہ کے پاس یہ معلوم کرنے کا کوئی ذریعہ نہیں تھا کہ
حکومت کو در پیش مشکلات پر کیسے یا کس کی مدد سے قابو پایا جا سکتا ہے۔لیکن خدا تعالیٰ کی طرف
سے رویاء میں اس سوال کا جواب عطا کیا گیا۔پھر بادشاہ Wan جو ایک عظیم عالم بھی تھا، کے متعلق روایت ہے:
خدا تعالیٰ نے بادشاہWan سے فرمایا۔ان کی طرح مت بنو جو کچھ باتوں کو پکڑ کر بیٹھ جاتے
ہیں اور کچھ کو نظر انداز کر دیتے ہیں۔نیز ان کی طرح بھی نہ بنو جو اپنی خواہشات کے غلام
ہوں۔چنانچہ وہ بڑی شان سے دوسروں کے بالمقابل نیکی کے معراج کو پہنچا۔MEIH کے
لوگ نافرمان تھے۔۔۔کا کا
خدا تعالیٰ نے بادشاہWan سے فرمایا: میں تمہاری ذہانت سے بہت خوش ہوں۔جس میں
نیکی ہی نیکی ہے۔جس کا نہ تو تم ڈھنڈورا پیٹتے پھرتے ہو۔جس میں نہ مبالغہ آمیزی ہے اور نہ
ہی متلون مزاجی۔جو ریا کاری اور تکلفات سے پاک ہے اور خدا تعالیٰ کی صفات کے رنگ
میں رنگین ہے۔“
خدا نے بادشاہ Wan سے کہا: ”اپنے دشمنوں کے خلاف کمر کس لو اور Tsung کی فصیلوں
پر حملہ کرنے کیلئے اپنے بھائیوں کی مدد سے اونچی سیڑھیاں اور حملہ کرنے والے انجن
تیار کرو 12
144
کنفیوشن ازم
مندرجہ بالا اقتباس سے اس طریق کار کا پتہ چلتا ہے جس کے ذریعہ خدا تعالیٰ اپنے ان
غلاموں کا انتخاب کرتا ہے جنہوں نے اس کے مشن کی نمائندگی کرنا ہوتی ہے۔چنانچہ جب
خدا تعالیٰ نے بادشاہ Wan کی ہدایت اور رہنمائی فرمائی تو اس نے ان ہدایات پر عمل کرنا شروع
کر دیا۔اس طرح خدا تعالیٰ کی بارگاہ میں اسے بلند مقام حاصل ہو گیا۔مذکورہ بالا اقتباس کی آخری آیات بائیبل میں مذکور حضرت داؤد کی یاد دلاتی ہیں جو نبی بھی
تھے اور بادشاہ بھی۔جس طرح حضرت داؤد کو اپنے ان دشمنوں پر حملہ کی اجازت دی گئی تھی جو سچائی
کو نیست و نابود کرنے کے خواہاں تھے اسی طرح بادشاہ Wan کو بھی اجازت دی گئی۔تاریخ مذاہب کے مطالعہ سے Wan اور حضرت داؤد کے حالات میں پائی جانے والی اور بھی بہت
سے مشابہتوں کا علم ہوتا ہے لیکن ہم یہاں اس طویل بحث میں نہیں پڑیں گے۔مذکورہ بالا حوالہ جات سے یہ بات بخوبی واضح ہو جاتی ہے کہ چینی مذاہب اور فلسفوں میں
الہام کو ایک اہم مقام حاصل ہے اور اسے حصول حق کا ایک خاص ذریعہ بھی سمجھا جاتا ہے۔چینی
روایات میں موجود بہت سی دوسری مثالوں سے یہ بات عیاں ہے کہ کنفیوشن ازم کو ایک ایسا فلسفہ
قرار نہیں دیا جا سکتا جو محض انسانی سوچ کا نتیجہ ہو اور خدا تعالیٰ کے علیحدہ وجود کے تصور کے منافی
ہو۔اس کے برعکس خدا تعالیٰ کا تصور اس مذہب کا لازمی جزو ہے اور جو علم بھی رؤیا اور کشوف کے
ذریعہ حاصل ہوا اسے یقینی طور پر الہام الہی سمجھ کر قبول کیا گیا۔
145
حوالہ جات
الهام ، عقل ، علم اور سچائی
1۔CHOU,C۔H۔[year unknown] Acupuncture and Science۔1st ed۔Shi-Wei
Typographic Co۔, Ltd۔, Taiwan
2۔ZHENG, M۔Q۔, LIN, P۔S۔[year unknown] History of Medicine of China۔Shang Wu Printing and Publishing House, Taiwan, pp۔2-3
3۔LEGGE, J۔(1985) The Four Books۔The Great Learning, The Doctrine of the
Mean, Confucian Analects and the Works of Mencius۔2nd ed, Culture Book Co۔,
Taiwan, p۔862
4۔LEGGE, J۔(1985) The Four Books۔The Great Learning, The Doctrine of the
Mean, Confucian Analects and the Works of Mencius۔2nd ed۔Culture Book Co۔,
Taiwan, p۔863
5۔LEGGE, J۔(1985) The Four Books۔The Great Learning, The Doctrine of the
Mean, Confucian Analects and the Works of Mencius۔2nd ed, Culture Book Co۔,
Taiwan, p۔544
6۔LEGGE, J۔(1985) The Four Books۔The Great Learning, The Doctrine of the
Mean, Confucian Analects and the Works of Mencius۔2nd ed, Culture Book Co۔,
Taiwan, pp۔354-355
7۔LEGGE,J۔(1985) The Four Books۔The Great Learning, The Doctrine of the
Mean, Confucian Analects and the Works of Mencius۔2nd ed, Culture Book Co۔,
Taiwan, pp۔152-153
8۔LEGGE, J۔(1985) The Four Books۔The Great Learning, The Doctrine of the
Mean, Confucian Analects and the Works of Mencius۔2nd ed, Culture Book Co۔,
Taiwan, pp۔231,232
9۔LEGGE, J۔(1985) The Four Books۔The Great Learning, The Doctrine of the
Mean, Confucian Analects and the Works of Mencius۔2nd ed, Culture Book Co۔,
Taiwan, p۔632
10۔LEGGE, J۔(1985) The Four Books۔The Great Learning, The Doctrine of the
Mean, Confucian Analects and the Works of Mencius۔2nd ed, Culture Book Co۔,
Taiwan, p۔793
11۔LEGGE, J۔(1865) The Chinese Classics۔Vol۔III, Part I, The Shoo King۔Trubner Co۔, London۔pp۔248-252
12۔LEGGE, J۔(1871) The Chinese Classics۔The She King, Part III۔Decade of
King Wan Book I, Vol۔IV, Part II, Trubner and Co۔, London۔pp۔452–454
کنفیوشس
چینی ادب کے مطابق)
1۔2
تاؤ
(چینی ادب کے مطابق)
تا وازم
عظیم درویش نبی خوشی Fu Hsi) کے مذہبی اور روحانی تجربات ہی تمام چینی مذاہب کا سرچشمہ
ہیں۔بعد میں آنے والے بڑے بڑے بزرگوں اور مفکروں نے خوشی کی ان تحریرات کا گہرا
مطالعہ کیا اور چینی قوم کے سامنے نئے فلسفوں، علوم، مذہبی افکار اور اخلاقی تعلیمات کو پیش کیا۔ان
رہنماؤں میں بالخصوص کنگ وان King Wan)، ان کے بیٹے Cheu Kung اور Lao-tzu کو
چینی قوم ہر دور میں بہت عزت کی نگاہ سے دیکھتی چلی آئی ہے۔Lao tu (600 ق۔م ) جو
کنفیوشس کے ہمعصر تھے، کے پیش کردہ طرز زندگی کو تاؤ ازم کے نام سے یاد کیا جاتا ہے۔تاوازم کے مطابق ابدی صداقت تاؤ نامی ایک ایسے وجود میں موجود ہے جو غیر مادی،
مقدس اور روحانی صفات سے متصف ہے۔تاؤ کو ابدی اور دائمی نیکیوں کا پیکر کہنا زیادہ موزوں ہو
گا۔بعینہ یہی صفات اسلام اور دوسرے الہامی مذاہب میں خدا تعالیٰ کی طرف منسوب کی جاتی
ہیں۔تاؤ ازم انسان کو اس ابدی صداقت کی کامل اطاعت اور اس کا نمونہ اپنانے کی تعلیم دیتا ہے۔تا ؤ در اصل ایک نمونہ ہے اور تا وازم اس تک رسائی کا ذریعہ ہے۔خدا تعالیٰ اور انسان کے تعلق کو قرآن کریم میں بھی اسی انداز میں پیش کیا گیا ہے۔صِبْغَةَ اللهِ وَمَنْ أَحْسَنُ مِنَ اللَّهِ صِبْنَةٌ وَنَحْنُ لَهُ عَبدُونَ
(البقرة 139:2)
ترجمہ۔اللہ کا رنگ پکڑو۔اور رنگ میں اللہ سے بہتر اور کون ہوسکتا ہے اور ہم اسی کی عبادت
کرنے والے ہیں۔اسلام میں خدا تعالیٰ اپنی صفات کے ذریعہ پہچانا جاتا ہے اور مسلمانوں کیلئے ان صفات
سے متصف زندگی کو ہی مقصد قرار دیا گیا ہے۔Lao-tz1 کا پیش کردہ تاؤ کا تصور قرآن کریم میں 121-L20
مذکور صفات الہیہ سے کافی مشابہ ہے۔وہ لکھتے ہیں:
147
148
تاؤ ازم
تاؤ اتنا عظیم ہے کہ وہ مشرق میں بھی ہے اور مغرب میں بھی۔جملہ مخلوقات اس کی محتاج
ہیں۔وہ ان کی فلاح
و بہبود کو کمال تک پہنچاتا ہے اور جملہ مخلوقات کا پالنے والا ہے مگر وہ خود غنی
ہے۔تمام مخلوقات اپنی ضروریات کے لئے اس سے رجوع کرتی ہیں جبکہ وہ خود ان سے
بے نیاز ہے۔اس طرح اسے عظیم ترین کہا جا سکتا ہے۔وہ اپنی عظمت کا مدعی نہیں۔بایں وجوہ
وہ یقینا عظیم ہے۔1<<
پھر ایک اور جگہ یوں بیان ہوا ہے:
”سب کی توجہ کا مرکز مگر غیر مرئی جس کا وجود گویا بے رنگ ہے۔خاموش وجود جسے سننے کے
بہت خواہش مند ہوں اور ایسا منفی جس کے بہت متلاشی ہوں۔کسی کے لئے ان تینوں صفات
کے منبع کا ادراک ممکن نہیں گو وہ ایک ہی وجود میں پائی جاتی ہوں۔بظاہر وہ روشن نہیں مگر اس
کے نیچے کوئی اندھیرا بھی نہیں۔اس کی لا محدودیت کے باعث اس کا احاطہ ممکن نہیں۔اس کا
وجود کسی شکل و صورت کا محتاج نہیں۔وہ ہمارے ادراک سے بالا ہے۔وہ ازلی ابدی ہے۔پس بہتر یہی ہے کہ ماضی کی روشنی میں اپنا حال سنوارو 2
29
اسی طرح ایک اور جگہ تاؤ کے بارہ میں یوں بیان کیا گیا ہے:
وہ ایک غیر منقسم وجود ہے جس کی گنہ معلوم نہیں کی جاسکتی۔وہ تمام مخلوقات کا خالق اور زمین
اور آسمان کی تخلیق سے بھی پہلے موجود تھا۔وہ واحد لاشریک اور کسی شکل اور آواز کی احتیاج
سے مستغنی ہے۔اس کا وجود کسی سہارے کا محتاج نہیں۔وہ غیر متبدل ہے۔وہ مسلسل
مصروف عمل ہے مگر تھکتا نہیں۔اسے خالق کا ئنات کہا جا سکتا ہے۔3
قرآن کریم کی مختلف آیات میں مذکور صفات الہیہ کی تصویر مجموعی طور پر تاؤ کے مندرجہ بالا
تصور کے مطابق ہے۔حضرت مرزا غلام احمد قادیانی علیہ السلام بانی جماعت احمدیہ نے خدا کے بارہ
میں قرآنی تصور کو خلاصہ یوں بیان فرمایا ہے:
وہ قریب ہے باوجود دور ہونے کے۔اور دور ہے باوجود نزدیک ہونے کے وہ سب
سے اوپر ہے مگر نہیں کہہ سکتے کہ اس کے نیچے کوئی اور بھی ہے۔اور وہ عرش پر ہے مگر نہیں کہہ
الهام ، عقل ، علم اور سچائی
149
سکتے کہ زمین پر نہیں۔وہ مجمع ہے تمام صفات کا ملہ کا اور مظہر ہے تمام محامد حقہ کا۔“
الوصیت۔روحانی خزائن جلد 20 صفحہ 310)
یہ کہنا بجا ہو گا کہ چینی فلسفہ کی بنیاد مذہب پر تھی۔لیکن وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ یہ
پس منظر نظروں سے اوجھل ہو گیا۔اس کے متبعین نے اس فلسفہ کا دامن تو ہاتھ سے نہ چھوڑ ا مگر اس
منبع سے تعلق کاٹ لیا جس نے اس فلسفہ کو ماضی میں پروان چڑھایا تھا۔جس کا نتیجہ یہ ہوا کہ
رفتہ رفتہ خدا تعالیٰ کی ذات کا تصور ذہنوں سے اٹھ گیا اور تاؤ کے پیروکاروں نے اس برتر،
قادر مطلق اور زندہ خدا سے ذاتی تعلق توڑ لیا۔الغرض اس میں کوئی شک نہیں کہ کنفیوشن ازم کی طرح تاؤ ازم میں بھی ابتدا میں ایک زندہ
اور قائم بالذات خدا پر ایمان ہی ایک ابدی صداقت تھی۔تاؤ ازم اور کنفیوشن ازم کی ابتدائی تعلیمات
کے مطابق تاؤ کا عقلی ادراک ہی کافی نہیں سمجھا جاتا تھا بلکہ تاؤ کے احکامات کے سانچہ میں اپنے
اعمال اور کردار کو ڈھالنا ہی اصل مقصد حیات تھا۔تاؤ ازم کے بنیادی ماخذ پر، جیسا کہ اوپر بیان ہوا ہے، ایک طویل عرصہ گزرنے کے باعث
اگر چه تاؤ پر ایمان بطور ایک حکیم و علیم اور حقیقی خالق کے بڑی حد تک دھندلا ہو چکا ہے تا ہم وجدان
کی صورت میں سہی الہام الہی کا تصور بہر حال اب بھی قائم ہے۔وحی الہی سے وجدان کی طرف یہ
سفر بعد میں آنے والے مذہبی مفکرین کے رجحان کا آئینہ دار ہے۔یہاں تک کہ ان کی تحریروں سے
روحانیت بالکل ہی مفقود ہو کر رہ گئی اور ان کے نزدیک وجدان محض ایک باطنی عمل بن گیا جو گہرے
غور و خوض اور مراقبہ کی مدد سے انسان میں موجود سچائی کے سرچشمہ کی طرف رہنمائی کر سکتا ہے۔بے شک انسان اپنی ذات میں ڈوب کر باطنی سچائی کو پا سکتا ہے مگر تاؤ کے مستند لٹریچر کے
مطابق تاؤ کے تعلق میں وجدان کا یہ تخلیقی عمل مکمل طور پر باطنی نہیں کیونکہ ان کے نزدیک وجدان کی
اپنی حدود ہیں جن کی وجہ سے اس تجربہ سے گزرنے والا شخص محض وجدان کی بنا پر معروضی سچائی کو
نہیں پاسکتا۔در اصل خوشی (Fu Hai) کے عظیم کشف پر ہی تاؤ ازم کی بنا ہے۔وجدان کی تعریف کو جس
قدر بھی وسیع کر لیا جائے اسے اس کشف پر کسی صورت بھی چسپاں نہیں کیا جاسکتا۔تشریح سے ظاہر
150
تاؤ ازم۔ہوتا ہے کہ یہ کشف علم کے ایسے سرچشموں پر مشتمل ہے جن کو مستقبل بعید میں ترقی یافتہ اور دقیق
چینی فلسفوں اور علوم کی تخلیق کا سبب بننا تھا۔زیر بحث موضوع کی وضاحت کیلئے یہی دلیل کافی ہے کہ وجدانی قوتیں پیشگوئیوں کو جنم
نہیں دیتیں اور نہ ہی مستقبل میں رونما ہونے والے ان واقعات کی طرف رہنمائی کر سکتی ہیں جو
علیم و خبیر اور خدائے بزرگ و برتر کے وجود پر گواہ ہوں۔حوالہ جات
1۔DAN, L (1969) The Works of Lao Tzyy۔Truth and Nature۔The World Book
Company, Ltd۔Taipei, Taiwan, China۔Ch۔34, p۔17
2۔DAN, L (1969) The Works of Lao Tzyy۔Truth and Nature۔The World Book
Company, Ltd۔Taipei, Taiwan, China۔Ch۔14, p۔6
3۔DAN,L(1969) The Works of Lao Tzyy۔Truth and Nature۔The World Book
Company, Ltd۔Taipei, Taiwan, China۔Ch۔25, p۔12