باب چہارم

الہام، عقل، علم اور سچائی, حصہ 3

233
الهام ، عقل ، علم اور سچائی
وَذِكْرُ مَنْ قَبْلِيُّ بَلْ أَكْثَرُهُمْ لَا يَعْلَمُونَ الْحَقَّ فَهُمْ مُّعْرِضُونَ )
(الانبياء 25:21)
ترجمہ: کیا انہوں نے اس کے سوا کوئی معبود بنارکھے ہیں؟ تو کہہ دے کہ اپنی قطعی دلیل لاؤ۔۔یہ ذکر ان کا ہے جو میرے ساتھ ہیں اور ان کا ذکر ہے جو مجھ سے پہلے تھے۔لیکن ان میں سے
اکثر لوگ حق کا علم نہیں رکھتے اور وہ اعراض کر نیوالے ہیں۔وَهُوَ الَّذِي يُحْيِي وَيُمِيتُ وَلَهُ اخْتِلَافُ الَّيْلِ وَالنَّهَارِ أَفَلَا تَعْقِلُونَ
(المومنون (81:23)
ترجمہ: اور وہی ہے جو زندہ کرتا ہے اور مارتا ہے اور رات اور دن کا اختلاف بھی اسی کے اختیار
میں ہے۔پس کیا تم عقل نہیں کرتے ؟
وَمَنْ يَّدْعُ مَعَ اللهِ الَهَا أَخَرَ لَا بُرْهَانَ لَهُ بِهِ فَإِنَّمَا
حِسَابُهُ عِنْدَ رَبِّهِ إِنَّهُ لَا يُفْلِحُ الْكَفِرُونَ
(المومنون 118:23)
ترجمہ: اور جو اللہ کے ساتھ کسی اور معبود کو پکارے جس کی اس کے پاس کوئی دلیل نہیں تو یقیناً
اس کا حساب اس کے رب کے پاس ہے۔یقیناً کافر کامیاب نہیں ہوتے۔ءَ إِلَةٌ مَّعَ اللهِ قُلْ هَاتُوا بُرْهَانَكُمْ إِن كُنتُمْ صَدِقِينَ
(النمل 65:27)
ترجمہ: کیا اللہ کے ساتھ کوئی (اور ) معبود ہے؟ تو کہہ دے کہ اپنی قطعی دلیل لا ؤ اگر تم سچے ہو۔وَمَا أُوتِيتُمْ مِنْ شَيْ فَمَتَاعُ الْحَيَوةِ الدُّنْيَا وَزِيْنَتُهَا
وَمَا عِنْدَ اللهِ خَيْرٌ وَأَبْقَى أَفَلَا تَعْقِلُونَ
(القصص (61:28)
ترجمہ: اور جو کچھ بھی تم دیئے جاتے ہو یہ دنیوی زندگی کا عارضی فائدہ اور اس ( دنیا) کی زینت
د۔ہے۔اور جو اللہ کے پاس ہے وہ بہتر اور باقی رہنے والا ہے۔پس کیا تم عقل نہیں کرو گے؟
وَنَزَعْنَا مِنْ كُلِّ أُمَّةٍ شَهِيدًا فَقُلْنَا هَاتُوا بُرْهَانَكُمْ فَعَلِمُوا أَنَّ

234
الهام اور عقل
الْحَقِّ لِلهِ وَضَلَّ عَنْهُمْ مَّا كَانُوا يَفْتَرُونَ
القصص (76:28 )
ترجمہ: اور ہم ہر امت سے ایک گواہ نکال لائیں گے اور کہیں گے کہ اپنی برہان لاؤ۔پس وہ جان
لیں گے کہ حق اللہ کے اختیار میں ہے اور جو کچھ وہ افترا کیا کرتے تھے ان سے جاتا رہے گا۔وَلَقَدْ أَضَلَّ مِنْكُمْ جِبِلًّا كَثِيرًا أَفَلَمْ تَكُونُوا تَعْقِلُونَ
( يس 63:36)
ترجمہ: مگر اس نے یقینا تم میں سے ایک کثیر مخلوق کو گمراہ کر دیا۔بس کیا تم عقل نہیں کرتے تھے؟
لَوْ أَنْزَلْنَا هَذَا الْقُرْآنَ عَلَى جَبَلٍ لَرَأَيْتَهُ خَاشِعًا مُتَصَدِّعًا مِنْ خَشْيَةِ
اللهِ وَتِلْكَ الْأَمْثَالُ نَضْرِبُهَا لِلنَّاسِ لَعَلَّهُمْ يَتَفَكَّرُونَ
(الحشر 22:59)
ترجمہ: اگر ہم نے اس قرآن کو کسی پہاڑ پر اتارا ہوتا تو تو ضرور دیکھتا کہ وہ اللہ کے خوف سے
محجز اختیار کرتے ہوئے ٹکڑے ٹکڑے ہو جاتا۔اور یہ تمثیلات ہیں جو ہم لوگوں کے لئے بیان
کرتے ہیں تا کہ وہ تفکر کریں۔حوالہ جات
1۔LAI, C۔H۔, KIDWAL, A (1989) Ideals and Realities۔Selected Essays of
Abdus Salam۔3rd ed۔World Scientific Publishing Co۔London, pp۔343-344

ایمان بالغیب
هدًى لِلْمُتَّقِينَ الَّذِينَ يُؤْمِنُونَ بِالْغَيْبِ
(البقرة 3:2-4)
ترجمہ : ہدایت دینے والی ہے متقیوں کو۔جو لوگ غیب پر ایمان لاتے ہیں۔جیسا کہ مندرجہ بالا آیات میں مذکور ہے ایمان بالغیب اسلامی تعلیمات کا بنیادی جزو
ہے۔لیکن جیسا کہ گزشتہ باب میں بڑی وضاحت سے بیان کیا جا چکا ہے قرآن کریم عقل و دلائل پر
مبنی کتاب ہے جو انسانی فکر کو جبر واکراہ سے بدلنے کی ہر کوشش کی مذمت کرتی ہے۔لہذا مندرجہ بالا
آیت کی کوئی بھی ایسی تشریح اسلامی تعلیمات سے متصادم ہوگی جس کا مفہوم یہ ہو کہ ایمان بالغیب
کی تعلیم کے ذریعہ قرآن کریم اندھے اعتقاد کو فروغ دیتا ہے۔حالانکہ معاملہ اس کے برعکس ہے۔قرآن کریم تو بلا جواز اور بلا ثبوت اندھی تقلید کو کافروں کا خاصہ قرار دیتا ہے اور مومنوں کے خیالات
کو بدلنے کیلئے کافروں کی طرف سے جبر کے استعمال کی مذمت کرتا ہے۔ایمان بالغیب کی
اصطلاح سے آخر کیا مراد ہے؟ اس سوال کا پوری طرح جائزہ لینا ضروری ہے۔ایمان بالغیب کا اس پہلو سے بھی بغور مطالعہ ضروری ہے کہ یہ قرآن کریم کی ایک
اصطلاح ہے جس کا حقیقی مفہوم نہ سمجھنے کے نتیجہ میں سنگین نتائج مرتب ہو سکتے ہیں جیسا کہ
قرون وسطی کے مسلمان علماء کے درمیان مختلف متنازع مسائل پر بحثوں کے دوران ہو چکا ہے۔بعض کثر علماء عقیدہ کے معاملہ میں عقل کے استعمال کی اجازت ہی نہیں دیتے۔ان کے نزدیک
الہامی سچائی اپنی ذات میں کافی ہے اور اسے بلا تحقیق قبول کر لینا چاہئے۔اس نظریہ سے اختلاف
رکھنے والے قرآن کریم کی وہ آیات پیش کرتے ہیں جن میں تاکید کی گئی ہے کہ کوئی بھی فیصلہ کرتے
وقت ہر مرحلہ پر عقل کے تقاضوں کو مد نظر رکھنا چاہئے اور اندھے اعتقاد پر عقل کو ترجیح دینی چاہئے۔لیکن آخر ایمان ہے کیا ؟ یہ کیسے ممکن ہے کہ کوئی شخص پوری تسلی کئے بغیر ہی کسی بات پر
235

236
ایمان بالغیب
ایمان لے آئے؟ کیا یہ حقیقت نہیں کہ مذاہب کے بہت سے پیرو کار اپنے عقائد کو صیح طور پر سمجھے
بغیر ہی ایمان لے آتے ہیں۔وہ فقط اعتقا در رکھتے ہیں اور بس۔یہ وہ اشکال ہے جو ایمان اور عقل کے تقابلی جائزہ اور ان کے باہمی تعلق کی نوعیت کے تعین
کا متقاضی ہے۔اس کتاب میں یورپی فلسفہ کے باب میں چونکہ اس موضوع پر سیر حاصل بحث
موجود ہے لہذا ہم کوشش کریں گے کہ کسی غیر ضروری تکرار سے اجتناب کریں۔یہاں ضرورت اس
بات کی ہے کہ لفظ غیب کا وسیع تر مفہوم معلوم کیا جائے۔اولاً واضح رہے کہ عدم علم سے عدم شے لازم نہیں آتا۔ممکن ہے کچھ اشیاء پردہ غیب میں
موجود ہوں اور بعد میں کسی وقت انسانی تحقیق یا الہام الہی کے سبب سے عالم غیب سے عالم شہود
میں آجائیں۔غیب کا لفظ اپنے وسیع تر معنوں میں ان تمام اشیاء کیلئے استعمال ہوتا ہے جو بصارت یا
سماعت کی رسائی سے باہر ہیں۔اسی طرح اس میں وہ سب اشیاء بھی شامل ہیں جو حواس خمسہ کی حدود
سے باہر ہوں۔اس پہلو سے ہم غیب سے مراد وہ عالم بھی لے سکتے ہیں جو انسان کے حواس خمسہ
کی رسائی سے باہر ہیں۔اس زمرہ سے تعلق رکھنے والی چیزیں ضروری نہیں کہ ہمیشہ ہی حواس خمسہ کی
رسائی سے باہر ہوں بلکہ ان کا انسانی پہنچ سے باہر رہنا ایک محدود مدت کیلئے ہوتا ہے۔محسوس اشیاء کی تمام مخفی خصوصیات خواہ وہ ماضی سے متعلق ہوں یا حال یا مستقبل سے،
علم غیب ہی کے زمرہ میں آتی ہیں۔بالفاظ دیگر ہم سے ان باتوں پر ایمان رکھنے کا تقاضا کیا
جاتا ہے جن کا اگر چہ ایک معینہ مدت تک علم تو حاصل نہیں کیا جا سکتا لیکن وجود ضرور رکھتی ہیں اور
کسی اور وقت پر ظاہر ہو جاتی ہیں۔ایسے ایمان کو اندھا اعتقاد قرار نہیں دیا جا سکتا۔قرآن کریم
مومنوں سے ہرگز کسی ایسی بات پر ایمان لانے کا تقاضا نہیں کرتا جو قطعی دلائل پر مبنی نہ ہو۔پس
غیب کے لفظ کا اطلاق انہی اشیاء پر ہوتا ہے جن تک عقل و دانش، دلائل اور استخراجی منطق کے
توسط سے رسائی ممکن ہو۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ اس تعریف کی رو سے اگر چہ غیب“ حواس خمسہ کی
براہ راست پہنچ سے باہر ہے تا ہم اس کی تصدیق بھی کی جاسکتی ہے۔اس مدلل قرآنی موقف کی
انسانی تجر بہ بھی پورے طور پر تائید کرتا ہے۔

الهام ، عقل ، علم اور سچائی
237
کائنات کی بہت سی مادی صورتوں کا براہ راست معائنہ ممکن نہیں۔ان کے وجود اور مادی
خواص کا علم منطقی استدلال سے ممکن ہے یا پھر ایسے جدید ترین حساس برقی آلات کے ذریعہ سے جو
انہیں بالواسطہ انسانی حواس کے دائرہ میں لا سکتے ہیں۔آخر نیوٹر مینوز (Neutrinos) اور
اینٹی نیوٹر مینوز (Anti-Neutrinos) کیا ہیں؟ مادہ (matter) اور ضد مادہ (Antimatter) میں
فرق کیا ہے؟ باسنز (Bosons) اور اینٹی باسنز (Anti-Bosons) کسے کہتے ہیں؟ ان سوالات
کے جوابات کسی بھی قسم کے براہ راست مشاہدہ سے ممکن نہیں۔اس کے باوجود یہ ان دیکھی دنیا ایک
مسلّمہ حقیقت ہے۔یہاں یہ بات یاد رکھنی چاہئے کہ زندگی کی اصل حقیقت زمین ہے جو دماغ کے
کمپیوٹر کے ذریعہ حواس خمسہ سے موصول شدہ تمام پیغامات کی تشریح کرتا ہے۔ذہن سے مراد دماغ
نہیں بلکہ یہ دماغ سے بالا اور وسیع تر حقیقت ہے جو عمل پر اثر انداز ہوتی ہے۔ذہن شعور کا بنیادی مرکز ہے۔اس میں منطقی استخراج کی حیرت انگیز صلاحیت موجود ہے۔حقائق اور شواہد کی عدم موجودگی میں ذہن محض مفروضہ کی بنا پر بھی کام کر سکتا ہے۔اسی طرح ذہن
دماغ میں محفوظ معلومات پر غور و فکر کے ذریعہ بھی اپنا کام جاری رکھ سکتا ہے۔فیصلے ذہن کی سطح پر ہی
ہوتے ہیں جبکہ دماغ محض معلومات محفوظ کرنے کا ایک ذریعہ ہے۔مزید برآں ذہن لا انتہا اور
ابدیت جیسے غیر مادی تصورات پر غور کرنے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔نیز علت و معلول کے
بظاہر نا قابل حل معمہ کوحل کرنے کی کوشش بھی کرتا ہے۔کسی بھی چیز کا آغاز کیسے ہوا۔آغاز سے پہلے
کیا تھا۔کیا تمام اسباب کا محرک کوئی پہلا سبب تھا ؟ اگر تھا تو کیا وہ زندہ اور ذی شعور تھا یا مردہ اور
بے شعور؟ اس قسم کے سوالات کا منطقی جواب جو ذہن میں آسکتا ہے یہی ہے کہ وہ سبب ہرگز مردہ
اور بے شعور نہیں ہوسکتا۔پھر یہ سوال کہ آیا موت زندگی کو تخلیق کرسکتی ہے اور بے شعوری سے شعور جنم لے سکتا ہے؟
یہ ایسے مضامین ہیں جن کا کھوج دماغ نہیں صرف ذہن لگا سکتا ہے۔لہذا بعض اوقات تو ذہن
مفروضوں کے ذریعہ غیب کے وجود کو تسلیم کر لیتا ہے اور بعض اوقات دستیاب معلومات کی
جانچ پڑتال کے ذریعہ منطقی نتائج اخذ کرتا ہے۔ذہن ہمارے ارد گرد موجود شعاعوں اور لہروں کا
تصور تو کر سکتا ہے لیکن انسان ان شعاعوں کو حواس خمسہ یعنی بصارت یا سماعت یا ذائقه یا شامه یا

238
ایمان بالغيب
لامسہ سے براہ راست محسوس نہیں کر سکتا۔البتہ انہیں ریڈیو اور ٹیلیویژن کے ذریعہ سن اور دیکھ سکتا
ہے اور وہ بھی اس صورت میں جبکہ لہروں کو قابل سماعت اور قابل بصارت بنا دیا جائے۔ان لہروں
کو بالآخر آوازوں اور جیتی جاگتی تصویروں میں ڈھالنے کی طاقت بھی ذہن ہی کو حاصل ہے۔ذہن
میں ابھرنے والے نقوش فقط ٹیلیویژن کی سکرین تک ہی محدود نہیں ہوتے بلکہ اس سے کہیں وسیع تر
ہوا کرتے ہیں۔ایک ظاہری نظارہ کو بامعنی بنانے کیلئے انسانی ذہن اپنی طرف سے اس میں کئی
ان دیکھے مطالب شامل کر لیتا ہے۔مذکورہ بالا ذرائع کے علاوہ وحی بھی غیب کے پوشیدہ حقائق تک رسائی کا ایک ذریعہ
ہے۔اس طرح انسانی ذہن جو تمام تاثرات کی آخری قیام گاہ ہے نظام محسوسات اور وحی دونوں ہی
کے ذریعہ اثرات قبول کرتا ہے۔یہ دونوں علیحدہ علیحدہ یا مل جل کر کام کرتے ہیں۔مثلاً حواس کے
ذریعہ محسوس ہونے والی اشیاء کا عرفان وحی کی مدد سے بہتر طور پر ہوسکتا ہے کیونکہ وحی انسانی قومی کو
جلا بخشتی ہے اور ذہن کو اس قابل بناتی ہے کہ اعضائے جس کے ذریعہ موصول ہونے والے
پیغامات کی زیادہ صحیح اور واضح تاویل کر سکے۔اسی طرح دوسری طرف ملہم اپنے حواس اور یادداشت
کی مدد سے وحی کے پیغام کو بہتر طور پر سمجھنے کے قابل ہو جاتا ہے۔گو وحی کے بغیر بھی انسان کیلئے
اپنی حدود سے باہر جانا نا ممکن نہیں لیکن ذہن کی بھی اپنی حدود ہیں۔خدا کا علم زمان و مکان کی حدود
سے بالا ہے لیکن انسان کا نہیں۔لہذا وہ تمام علوم جو انسانی استعدادوں کی رسائی سے باہر ہیں خدا
کے اذن سے وحی کے ذریعہ حاصل کئے جاسکتے ہیں۔جیسا کہ قرآن کریم فرماتا ہے:
فَلَا يُظْهِرُ عَلَى غَيْبِةٍ أَحَدَانُ إِلَّا مَنِ ارْتَضَى مِنْ رَّسُولٍ
( الجن 27:72-28)
ترجمہ: پس وہ کسی کو اپنے غیب پر غلبہ عطا نہیں کرتا بجز اپنے برگزیدہ رسول کے۔واضح رہے کہ مؤخر الذکر آیت اس امکان کو رد نہیں کرتی کہ کوئی غیر نبی بھی رویائے صادقہ ،
کشوف یا الہامات کے ذریعہ غیب کا علم حاصل کر سکے۔البتہ اس امکان کا ردوضرور کیا گیا ہے
کہ پیغمبروں کے علاوہ کوئی اور شخص اللہ تعالیٰ کے علم غیب کے کسی بھی شعبہ پر عبور حاصل کر لے۔یہاں جس اصول پر زور دیا گیا ہے وہ یہ ہے کہ انبیاء کے علاوہ جن لوگوں کو یہ علم عطا کیا جاتا ہے خواہ

الهام ، عقل ، علم اور سچائی
239
بذریعہ الہام ہی کیوں نہ ہو صراحت ، قطعیت اور کمال کے اعتبار سے بہر حال اس علم کا مقابلہ نہیں کر
سکتا جو انبیاء کو دیا جاتا ہے۔یہ علم لدنی جو دراصل انبیاء کو عطا ہوتا ہے عموماً عالم روحانی اور عالم عقبی سے متعلق ہوتا ہے۔ہر چند کہ وحی الہی دنیوی علوم کے متعدد شعبوں کا بھی احاطہ کرتی ہے لیکن محض اس غرض سے کہ اس
کے ذریعہ خدائے علیم کے وجود اور انبیاء کی صداقت پر مومنوں کا ایمان مضبوط ہو۔دنیوی علوم کی
تحقیق میں انسان کو بالعموم یہ آزادی دی گئی ہے کہ وہ وحی کی مدد کے بغیر ہی غیب کا علم حاصل کر
لے۔تا ہم قرآن کریم اس تصور کو دفرماتا ہے کہ انسان خدا کے اذن اور تائید کے بغیر اس کے علم کا
کچھ بھی احاطہ کر سکے۔جیسا کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:
وَلَا يُحِيطُونَ بِشَيْ مِنْ عِلْمِةٍ إِلَّا بِمَا شَاء
( البقرة 2: 256)
ترجمہ: اور وہ اس کے علم کا کچھ بھی احاطہ نہیں کر سکتے مگر جتنا وہ چاہے۔پیغام واضح ہے کہ انسان کی غیب" تک رسائی اسی حد تک ممکن ہے جس حد تک خدا
اجازت دے۔اس سے یہ نتیجہ بھی نکلتا ہے کہ وہ علمی تحقیق اور تفتیش جسے عرف عام میں سیکولر یا
دنیوی قرار دیا جاتا ہے وہ کلیہ سیکولر نہیں ہے۔امر واقعہ یہ ہے کہ ہر نئے دور میں علم کا نیا باب
البی منصوبہ اور ارادہ کے ماتحت ہی کھلتا ہے۔اس کی مزید تائید مندرجہ ذیل آیت سے ہوتی ہے:
وَإِنْ مَن شَيْ إِلَّا عِندَنَا خَزَايَنَّهُ وَمَا نُنَزِلَة إِلا يَقَدَرٍ تَعْلُوم
( الحجر 22:15)
ترجمہ: اور کوئی چیز نہیں مگر ہمارے پاس اُس کے خزانے ہیں اور ہم اُسے نازل نہیں کرتے مگر
ایک معلوم اندازے کے مطابق۔اس آیت کے ذریعہ جو نہایت حسین پیغام ارشاد ہوا ہے وہ یہ ہے کہ غیب کی کوئی حد و نہایت
نہیں۔بایں ہمہ انسان کو ہمیشہ ہی اس تک رسائی کی اجازت بھی دی جاتی ہے لیکن یہ رسائی اس
معین حد تک عطا ہوتی ہے جو اللہ تعالیٰ کے علم میں زمانہ کی ضرورتوں اور تقاضوں کے مطابق ہو۔یوں غیب کی قرآنی اصطلاح کسی صورت میں بھی اندھے اعتقاد کی حوصلہ افزائی نہیں کرتی بلکہ

240
ايمان بالغيب
اس کے بر عکس مسلسل تحقیق کو فروغ دیتی ہے اور انسان کو یہ احساس دلاتی ہے کہ جو کچھ بھی اسے
معلوم ہے وہ دراصل غیر معلوم کا نہایت ہی قلیل حصہ ہے۔اور چونکہ اسرار فطرت کا سمندر ہے کنار
ہے لہذا تلاش علم کا سفر بھی مسلسل جاری رہنا چاہیئے۔معقول فیصلہ کرنے کیلئے انسانی عقل کو دو ہی قسم کے ذرائع یا وسائل میسر ہیں۔اوّل
subjective یعنی موضوعی یا ذہنی تصورات، دوم objective یعنی معروضی حقائق۔لہذا اگر فیصلہ
کرنے والے کی دیانت شک و شبہ سے بالا بھی ہو تب بھی بعض دیگر عوامل کی موجودگی میں جو اس
کے اختیار میں نہیں اس سے غلط فیصلے بھی صادر ہو سکتے ہیں۔غلط معلومات، غلط نہی ، دھوکہ دہی یا اعلیٰ
ذہنی صلاحیتوں کے نہ ہونے کی وجہ سے انسان کے فیصلوں پر منفی اثر پڑ سکتا ہے۔علاوہ ازیں عام
طور پر پائے جانے والے نقطہ نظر میں اختلاف کے باعث بھی مشاہدات مختلف ہو سکتے ہیں۔ان
تمام اندیشوں کے باوجود اس سے انکار نہیں کیا جا سکتا کہ ہر زمانہ میں عقل نے انسان کی رہنمائی
ہمیشہ تاریکی کے ادوار سے نسبتا روشنی کے ادوار کی طرف ہی کی ہے۔جا
کیا قرآن کریم کے اس دعوئی کو یقینی طور پر سچا ثابت کیا جا سکتا ہے کہ خدا جس پر چاہے
غیب کے بعض پہلو ظاہر فرما دے؟ کیا ایک منکر کو یہ یقین دلایا جا سکتا ہے کہ ایمان بالغیب محض
ایک فریب اور خوش فہمی نہیں بلکہ اس کی بنیاد ایک حقیقت پر قائم ہے اور اسے معقولی طور پر ثابت کیا
اسکتا ہے؟ ان سوالوں کے جواب مسلّمہ حقائق اور سائنسی شواہد کے ذریعہ پیش کرنا ضروری ہوں
گے۔دراصل اس کتاب کے لکھنے کی اصل غرض بھی یہی ہے۔چنانچہ آئندہ ابواب میں قاری کو
بکثرت اس بات کے ثبوت ملیں گے کہ الہام الہی واقعہ انتقال علم کا ایک قابل اعتماد ذریعہ ہے۔سورۃ الحجر کی آیت 22 کے مضمون کے مطابق انسانی علم کا افق مسلسل وسعت پذیر ہے اور
اس علم میں ہر لحہ اضافہ ہورہا ہے۔نتیجہ علم کی ایک نہ بجھنے والی پیاس بھڑک اٹھتی ہے۔اس میں
بیک وقت امید اور افتخار کا ایک پیغام بھی ہے اور کم مائیگی اور بجز کا درس بھی۔کم مائیگی ان معنوں میں کہ انسان کا یہ احساس مسلسل بڑھتا چلا جاتا ہے کہ اس کا علم اس کی
لاعلمی کی نسبت کس قدر قلیل ہے۔جیسے ایک لا محدود افق پر ایک نقطہ بلکہ اس سے بھی کم ممکن ہے
کہ ہمارا آج کا علم ایک ہزار سال قبل کے مقابلہ میں کروڑوں گنا زیادہ ہو۔اسی طرح یہ بھی ممکن

الهام ، عقل ، علم اور سچائی
241
ہے کہ آج سے ایک ہزار سال بعد کے انسان کا علم موجودہ علم سے اربوں گنا زیادہ ہو۔اس کے
باوجود وہ علم خدا کے لا محدود علم کی نسبت بے حقیقت ہی ہو گا۔جوں جوں دریافت کے اس سفر کی رفتار بڑھتی ہے یہ احساس بھی بڑھتا چلا جاتا ہے کہ
ہمارے حواس خمسہ کی پہنچ تو انتہائی محدود ہے۔حیات اور صوت وصدا کی ایک وسیع کائنات ہمارے
محسوسات کی پہنچ سے باہر ہے۔اگر اسے محسوس کرنے کی صلاحیت کو بڑھایا جا سکتا تو ہم بہت سے
نئے رنگ دیکھتے اور نئی آوازیں سننے کے قابل ہو سکتے۔اسی طرح جو رنگ اور روپ ہمیں دکھائی
دیتے ہیں وہی رنگ بعض دوسرے جانوروں کو مختلف دکھائی دیتے ہیں۔مادی دنیا کے مناظر ، رنگوں
کا احساس، خوشبو، بد بو اور ذائقہ یہ سب مختلف جانوروں کو مختلف طور پر محسوس ہوتے ہیں۔گویا ہر
محسوس حقیقت ایک نسبتی حقیقت بن جاتی ہے۔لیکن اس تنوع کے باوجود حیوانات کی وسیع دنیا کی
کار کردگی میں کوئی فرق نہیں آتا۔اس کے برعکس احساسات میں تنوع سے زندگی ارتقا پذیر رہتی
ہے۔مثلاً گدھ یا اگدھ یا شہد کی مکھی یا Squid مچھلی کی بصارت ان سب کی مخصوص ضروریات کے عین
مطابق ہے۔انسان کے مقابلہ میں Squid مچھلی یا کیڑے مکوڑے اپنے ماحول کی اشیاء کو مختلف
شکلوں میں ہی دیکھتے ہیں کیونکہ ان کی بقا کیلئے ضروری ہے کہ یہ اشیاء ان کو اپنی اصل حالت سے
بڑی یا چھوٹی دکھائی دیں۔لہذا ہر جانور کی بصری صلاحیت مختلف ہے۔لیکن انسانی آنکھ کی محدود
صلاحیتیں اب محدود نہیں رہیں بلکہ جدید الیکٹرانک آلات کی مدد سے انسان کی دیکھنے کی صلاحیت
انتہائی حیرت انگیز حد تک ترقی کر چکی ہے۔جب گیلیلیو (1600ء) نے اپنی ابتدائی دور بین سے کائنات کا مشاہدہ کیا تو وہ اپنی ایجاد پر
بہت خوش ہوا اور بڑے فخر سے یہ اعلان کیا کہ اس نے انسان کے مشاہدہ کی طاقت کو سو گنا بڑھا دیا
ہے۔اسے کیا معلوم تھا کہ مستقبل قریب میں انسان کو اس کے مقابلہ میں کروڑوں گنا وسیع کائنات
کا مشاہدہ کرنا تھا۔وہ اپنی دریافتوں اور ایجادات کو صرف ماضی کے حوالہ سے دیکھ رہا تھا۔بیشک
انسان کا اپنی کامیابیوں پر فخر کتنا عارضی ہوتا ہے؟!
اس بات کا ثبوت
گیلیلیو کی زندگی کے آخری ایام سے ملتا ہے جب وہ بینائی کی نعمت سے
محروم ہو چکا تھا۔وہ اپنے غم و اندوہ کا اظہار ایک عزیز دوست کے نام خط میں یوں کرتا ہے کہ

242
ايمان بالغيب
کائنات کے افق کو اپنے زعم میں سو گنا وسیع کر کے دکھانے والا ، دوربین کا موجد خود اپنی ذات میں
محدود ہو کر رہ گیا ہے۔اس محرومی کا اس کے دل پر بہت بوجھ تھا جس کی وجہ سے اس کی زندگی نا قابل برداشت حد
تک تلخ ہو کر رہ گئی تھی۔اس کی بے بسی کا یہ تلخ اظہار ہمیں غیب“ کے ایک اور پہلو کی طرف توجہ
ولاتا ہے کہ اگر گیلیلیو نا بینا ہونے سے قبل ہی پیدائشی طور پر بینائی سے محروم ہوتا تو وہ تصور ہی نہ کر
سکتا کہ زمین کے علاوہ بھی کائنات کا وجود ہے اور نہ ہی وہ روشنی اور تاریکی میں فرق کر سکتا۔اسے
زیادہ سے زیادہ شنید کے مطابق روشنی کے وجود کا کچھ علم ہوتا بھی تو صرف مبہم سا۔اگر چہ وہ رنگوں
اور روشنی کے وجود کی براہ راست اور ذاتی طور پر تصدیق تو نہ کر سکتا لیکن محض ایک سنی سنائی بات
قرار دے کر اسے رد بھی نہیں کر سکتا تھا۔یہ مثال صرف ایک مخصوص تناظر میں اطلاق پاتی ہے۔یہاں ہم ایک ایسے نابینا کی مشکل کا تصور کر رہے ہیں جو بیناؤں کے درمیان گھرا ہوا ہے جن کی وجہ
سے اسے کچھ نہ کچھ سہولت تو حاصل ہے جس پر وہ اپنے یقین کی عمارت استوار کر سکتا ہے۔اس
کے برعکس ایک ایسے معاشرہ کا تصور کریں جس کے تمام افراد ہی اندھے ہوں۔کیا انہیں کبھی روشنی
اور قوت بصارت پر یقین ہو سکتا ہے؟ یقینا نہیں۔اندھوں کو آنکھوں والوں کی ضرورت ہے جن کی
مدد سے وہ ان اشیاء کے وجود کا ادراک کر سکیں جو ان کے اپنے حیطہ ادراک سے باہر ہیں۔اس مقام
پر خوب ثابت کیا جاسکتا ہے کہ حصول علم کے جسمانی ذرائع پر وحی کو کس قدر فوقیت حاصل ہے۔انسان خواہ کتنا ہی دانا کیوں نہ ہو اپنے حواس کی حدود سے باہر نہیں جا سکتا۔البتہ بعض اور
حواس کی موجودگی کے امکان کو بھی رد نہیں کیا جاسکتا۔صرف اللہ تعالیٰ ہی ہے جو انسان کو ان حقائق
سے آگاہ کر سکتا ہے جو اس کی طاقت سے ماوراء ہوں۔آخرت کی جو تصویر کشی قرآن کریم نے کی ہے اس کا تعلق ہو بہو ”غیب“ کی ان وسعتوں
سے ہے جن کا ذکر مندرجہ بالا سطور میں کیا گیا ہے۔اس صورت حال کے ضمن میں انسان کی بے بسی
کے حوالہ سے قرآن کریم نے ایک نہایت خوبصورت محاورہ متعارف کرایا ہے۔چنانچہ قرآن کریم اس
بے بسی کا ذکر یوں کرتا ہے۔"اے انسان! تجھے کیونکر سمجھایا جائے کہ آخرت کیا ہے۔“
اس کی چند مزید مثالیں درج ذیل ہیں۔

الهام ، عقل ، علم اور سچائی
وَمَا أَدْرِيكَ مَا يَوْمُ الدِّينِ ثُمَّ مَا أَدْرَكَ مَا يَوْمُ الدِّينِ
(الانفطار 82: 18-19 )
ترجمہ: اور تجھے کیا بتائے کہ جزا سزا کا دن کیا ہے۔پھر تجھے کیا بتائے کہ جزا سزا
کا دن کیا ہے۔الْحَاقَّةُ مَا الْحَاقَّةُ نْ وَمَا أَدْرِيكَ مَا الْحَاقَّةُ )
( الحاقه 2:69-4
ترجمہ : لازماً واقع ہونے والی۔لازماً واقع ہونے والی کیا ہے؟ اور تجھے کیا سمجھائے
کہ لازماً واقع ہونے والی کیا ہے؟
سَأَصْلِيْهِ سَقَرَ وَمَا أَدْريكَ مَا سَقَرُة
( المدثر 27:74-28)
ترجمہ: میں یقینا اسے سفر میں ڈالوں گا۔اور تجھے کیا سمجھائے کہ سنقر کیا ہے؟
243
واقعہ یہ ہے کہ یہ دشواری خدا تعالیٰ کو نہیں، انسان کو لاحق ہے جس کے حواس کی رسائی بہت
محدود ہے۔مثال کے طور پر جب کوئی انسان پانچ میں سے دو حواس سے محروم ہو تو وہ کسی بھی شے
کی صفات کو محسوس نہیں کر سکے گا۔مثلاً بہرا آواز کی حقیقت کو سمجھ ہی نہیں سکتا اور نا بینا بینائی کے تصور
سے قاصر ہے۔لیکن سن سکنے اور دیکھ سکنے والے ان لوگوں کو اپنے تجربات کی روشنی میں ایک حد تک
کچھ نہ کچھ سمجھانے کی کوشش ضرور کرتے ہیں جو ان صلاحیتوں سے محروم ہیں۔اسی طرح جب
قرآن کریم انسان کو آخرت کے بارہ میں متنبہ کرتا ہے کہ اس کی حقیقت انسانی فہم سے بالا ہے تو
انسان کی قلت فہم کی نشاندہی مقصود ہے نہ کہ خدائی بیان کی کمزوری۔اس میں یہ اشارہ مضمر ہے کہ
آخرت میں ہمارے حواس میں بعض نئے حواس کا اضافہ بھی ہو گا۔آخرت کے بارہ میں ہمارا
موجودہ علم زیادہ سے زیادہ ویسا ہی ہے جیسا کہ کسی نابینا کا روشنی کے بارہ میں۔پس اے انسان!
تجھے کیسے سمجھایا جائے کہ آخرت کیا ہے؟
ہمارے حواس میں اضافہ کی صورت میں دنیوی زندگی کے تجربات کے حوالہ سے ہماری
سوچ یکسر بدل جائے گی۔ہمارا خیال ہے کہ ہم محبت کی کیفیت کو جانتے ہیں نیز یہ کہ ہم رنج کی

244
ایمان بالغيب
حقیقت سے بھی بخوبی آشنا ہیں۔لیکن انسان یہ سوچ کر کانپ اٹھتا ہے کہ جب آخرت میں محبت کی
ماہیت اور رنج کی اصلیت اس پر کھلے گی تو وہ کیسی ہوگی؟ چنانچہ قرآن کریم جنت کی واضح تصویر کشی
کے باوجود ہمیں یاد دلاتا ہے کہ نہ کسی آنکھ نے اسے دیکھا ہے اور نہ کسی کان نے کبھی ویسا سنا۔اسی
طرح جہنم کے بارہ میں واضح بیان کے باوجود قرآن کریم یہ کہتا ہے کہ ” اے انسان! تجھے کیسے
سمجھایا جائے کہ جہنم کی آگ کیا ہے؟“ انسان جس قدر غیب کے مضمون پر غور کرتا ہے اسی قدر
نئے امکانات ابھرنے لگتے ہیں۔حقیقت یہ ہے کہ مخفی حقائق کے انکشاف کیلئے انسان ہمیشہ وحی کا
محتاج رہے گا۔ہمارے حواس کا محدود ہونا ہماری جستجو کی راہ میں حائل نہیں ہے۔حواس کی حدود کے
اندر رہتے ہوئے بھی جو کچھ ہم محسوس کر سکتے ہیں اس سے کہیں زیادہ ہم سے مخفی ہے۔”ایمان
بالغیب سے جو بھی مراد لیں اس سے ہرگز یہ مراد نہیں کہ سرے سے کچھ موجود ہی نہیں۔یہ کہنا کہ کچھ
بھی موجود نہیں گویا ایمان بالغیب کی نفی ہے۔تحقیق کے لامتناہی سفر میں یہ آیت مومنین کیلئے ایک رہنما بن جاتی ہے۔ان کیلئے نہ تو کوئی
خلا ہے نہ عدم۔فقط پردے ہیں جو علم کے خزائن پر سے اٹھنے کو تیار ہیں۔ہم اپنے علم پر کتنے ہی
نازاں کیوں نہ ہوں علم گل سے اسے اتنی نسبت بھی نہیں جتنی رائی کو پہاڑ سے ہے۔زمین پر موجود
پہاڑی سلسلے تو لا محدود نہیں۔لیکن علم کے جن پہاڑی سلسلوں کا ذکر یہاں چل رہا ہے وہ ازلی ابدی
کچھ
کا
وسعتوں میں پھیلے ہوئے ہیں جن کی نہ تو ابتدا ہے نہ ہی انتہا۔اس اعلان سے کسی تحقیق کرنے والے کی حوصلہ شکنی مقصود نہیں۔ہاں اس میں یہ پیغام ضرور
مضمر ہے کہ انسان جو علم بظاہر اپنی کاوش سے حاصل کرتا ہے دراصل اس کے پس پردہ خدا تعالیٰ کا
اذن اور فضل کار فرما ہوتا ہے۔اللہ تعالیٰ ہی ہے جس کے اذن اور مرضی کے بغیر کوئی بھی انسانی جستجو
اور کوشش بار آور نہیں ہو سکتی۔حصول علم کی انسانی کوشش مناسب حد تک اور مناسب وقت پر اس
وقت کامیاب ہوتی ہے جب یہ کوشش تخلیق کے الہی منصوبہ کے حسب حال ہو۔اگر چہ مادی تحقیق
کے میدان میں ترقی کیلئے وحی کی براہ راست ضرورت نہیں ہوتی تاہم اللہ تعالیٰ کے اذن اور منظوری
کی مہر اس پر ثبت ضرور ہوتی ہے۔خدا تعالیٰ کی طرف سے ودیعت کردہ حواس خمسہ کی جو

·

آج 10 میں سے 10 باقی