باب چہارم

الہام، عقل، علم اور سچائی, حصہ 4

الهام ، عقل ، علم اور سچائی
245
استعدادیں انسان کو عطا ہوئی ہیں اور انہیں اپنے فائدہ کیلئے استعمال کرنے کی جو تو فیق اسے حاصل
ہے، وہ دراصل خدا کے فضل ہی سے ہے تا کہ وہ علم حاصل کرنے کے قابل ہو سکے۔خالق گل نے ہی کائنات کے ظاہری اور مخفی خواص کو انسان کیلئے مسخر کیا ہے اور خدا تعالیٰ کو
انسان کی تخلیق سے بھی پہلے اس کی آئندہ روحانی، مادی ، علمی، اقتصادی اور تمدنی ترقی کیلئے درکار
ضروریات کا علم تھا:
وَسَخَّرَ لَكُمْ مَّا في السلوتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ جَمِيعًا مِنَهُ
فِى
ان في ذلِكَ لَآيَتٍ لِقَوْمٍ يَتَفَكَّرُونَ
( الجاثية 14:45)
ترجمہ: اور جو بھی آسمانوں میں اور زمین میں ہے اس میں سے سب اس نے تمہارے لئے مسخر
کر دیا۔اس میں غور و فکر کرنے والوں کیلئے یقیناً کھلے کھلے نشانات ہیں۔بے حد و نہایت تحقیق کی اتنی حیرت انگیز حوصلہ افزائی کا اس سے بہتر اظہار تصور میں بھی
نہیں آ سکتا۔اس میں یہی پیغام مضمر ہے کہ جو کچھ انسان دریافت کرے گا وہ اسی کی خدمت کیلئے ہو
گا۔بات یہیں ختم نہیں ہو جاتی۔مندرجہ ذیل آیت صرف نظر آنے والے زمین اور آسمان کی بات
ہی نہیں کرتی بلکہ اس چیز کا ذکر بھی کرتی ہے جو زمین اور آسمان کے درمیان موجود خلا کو پُر کرنے
والی ہے اور اسے بھی انسان کیلئے مفید قرار دیتی ہے۔قرآن کریم نے یہ حیرت انگیز انکشاف چودہ سو
سال قبل ہی کر دیا تھا۔اس میں واضح پیغام یہ ہے کہ ستاروں کے درمیان بظاہر نظر آنے والا خلا
فی الحقیقت خلا نہیں بلکہ مادہ کی ایک ایسی قسم سے پُر ہے جس کا انسان
کو علم نہیں:
وَمَا خَلَقْنَا السَّمَوتِ وَالْأَرْضَ وَمَا بَيْنَهُمَا الَّا بِالحَقِّ
،
( الحجر 15:86)
ط
ترجمہ: اور ہم نے آسمانوں اور زمین کو اور جو کچھ ان کے درمیان ہے نہیں پیدا کیا مگر حق کے ساتھ۔زمین اور آسمان کے درمیان کیا چیز موجود ہے اور وہ کس طرح انسان کے کام آسکتی ہے؟
ان سوالوں کا جواب ابھی تک نہیں مل سکا۔یہاں قرآن کریم ایسی وسعتوں کا ذکر کر رہا ہے جو انسانی
تصور کی پہنچ سے باہر ہیں۔ممکن ہے یہاں تاریک مادہ کی طرف اشارہ ہو یا کوئی ایسی شے مراد ہو

246
ايمان بالغيب
جس کا فی الحال ہمیں کوئی اندازہ نہیں۔قرآن کریم کا یہ حیرت انگیز انکشاف اس طرف بھی اشارہ کر
رہا ہے کہ ایک دن انسان اس آیت میں مذکور مخفی حقائق سے بھی فائدہ اٹھا سکے گا۔کرہ ارض کا محیط فقط پچیس ہزار میل ہے۔لیکن قرآن کریم جس کا ئنات کا ذکر کر رہا ہے
اس کا ایک سرے سے دوسرے سرے تک کا فاصلہ 18 سے 20 ارب نوری سال ہے اور اس میں
حیرت انگیز رفتار کے ساتھ مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔اس کا مطلب یہ ہے کہ اگر ایک خلانورد آج
سے کائنات کے ایک سرے سے اپنے سفر کا آغاز روشنی کی رفتار یعنی 186,000 میل فی سیکنڈ سے
کرے تو وہ آج سے انداز 18 سے 20 ارب سال کے بعد کائنات کے دوسرے سرے تک اس
صورت میں پہنچ سکے گا کہ کائنات جوں کی توں رہے، جو واقعہ نہیں ہے۔اس موقع پر قرآن کریم
کے اس اعلان پر غور کرنا چاہئے کہ کائنات کی اس عظیم وسعت میں ذرہ برابر بھی خلا نہیں۔ایک انچی
تو کیا، ایک ملی میٹر یا نینو میٹر کے برابر بھی خلا نہیں۔زیر نظر آیت کا ایک اور اہم پہلو بھی قابل غور ہے کہ خدائے علیم بغیر کسی تحقیقی وسیلہ کے
امور غیب ظاہر فرما سکتا ہے۔سائنسی تحقیق کے ذریعہ دریافت ہونے والے فطرت کے رازوں کا
مقدس کتابوں میں ذکر اس بات کا قوی ثبوت ہے کہ کائنات کا ایک علیم اور بزرگ و برتر خالق
موجود ہے۔اور وہی ہے جسے حاضر اور غائب دونوں دنیاؤں کا کامل علم حاصل ہے۔(عالم
الغيب والشهادة) -
وجی کی مدد سے حاصل ہونے والا علم تحقیق کے ذریعہ حاصل شدہ علم سے بہت مختلف ہوتا
ہے۔آسمانی صحائف سائنس کی نصابی کتب نہیں ہوتے۔لہذا ان میں کسی سائنسی مضمون کا بیان اتفاقاً
نہیں ہوتا۔ان کا اصل مقصد ایک مشترک منبع کی طرف رہنمائی کر کے یہ ثابت کرنا ہوتا ہے کہ مادی
اور روحانی کائنات ایک ہی خالق کی تخلیق ہیں۔یادر ہے کہ بانی اسلام نے جن پر قرآن کریم
نازل ہوا خود اتمی تھے اور امی معاشرہ میں پیدا ہوئے تھے۔آپ ﷺ کی پیدائش اور پرورش ایک
الله
ایسے خطہ میں ہوئی جس کی مشرقی سرحد پر کسری اور مغربی سرحد پر روم کی سلطنت واقع تھی۔صحرائے عرب جس میں ہر طرف تاریکی اور جہالت کا دور دورہ تھا ان دو عظیم سلطنتوں کے
درمیان واقع تھا۔کیا یہ امر غیر معمولی نہیں کہ چھٹی صدی عیسوی میں اس خطہ میں ایک ایسا
ـص:
پیدا

الهام ، عقل ، علم اور سچائی
247
ہو جو کائنات کی ان وسعتوں اور رازوں کا اتنی وضاحت سے ذکر کرے جن کی اہمیت اور معانی اب
کہیں جا کر کھلنے لگے ہیں۔یہ کس قدر نا قابل یقین بات ہے کہ کوئی شخص ان امور کا ذکر کرے جو
اس وقت کے دنیا بھر کے بڑے سے بڑے اہل علم کے وہم وگمان میں بھی نہ ہوں یہاں تک کہ
بیسویں صدی کی سائنسی تحقیق بالآخر اس امی (صلی اللہ علیہ وسلم ) کو سچا ٹھہرائے۔آپ ﷺ کا یہ
دعوی کتنا سچا ہے کہ آپ ﷺ کو جو علم بھی حاصل ہوا وہ آپ ﷺ کی اپنی کوشش سے نہیں بلکہ
ایک اعلیٰ علیم، ازلی ابدی اور حکمت کاملہ کے سرچشمہ سے حاصل ہوا۔الله
اسی سے متاثر ہو کر مشہور فرانسیسی مصنف ڈاکٹر موریس بوکالے Dr۔Maurice)
Bucaille اپنی کتاب The Bible, the Holy Qur’an and Science میں تعجب کا اظہار کرتا
ہے۔اس نے بائیل اور قرآن سے علمی مواد اکٹھا کر کے غیر جانبداری کے ساتھ سائنسی حقائق کی
کسوٹی پر پرکھا۔اسے یہ توقع نہ تھی کہ تحقیق کے ہر مرحلہ پر قرآن کریم کا ہر بیان ہی سچا ثابت ہوگا۔اس کی پہلی تحقیقی رپورٹ 1976ء میں فرانسیسی زبان میں شائع ہوئی لیکن قرآن کریم کا کوئی ایک
بیان بھی اسے بیسویں صدی کی سائنسی معلومات سے متناقض دکھائی نہ دیا۔اس جگہ ٹورانٹو یونیورسٹی کے شعبہ طب کے سر براہ اور معروف کینیڈین ماہر علم الاعضاء کیتھ
ایل مور (Keith L۔Moore) کا ذکر بھی مناسب ہوگا جنہوں نے قرآن اور Embryology
کے موضوع پر تفصیلی تحقیق کی ہے۔23 قرآن کریم کے ساتھ ساتھ وہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
کی احادیث کا حوالہ بھی دیتے ہیں اور اپنی اس تحقیق کے نتائج کی بنا پر وہ وحی قرآن کی جرات کے
ساتھ کھل کر تصدیق کرتے ہیں۔یہاں اس امر کا جائزہ لینا بھی ضروری ہے کہ ہم کس حد تک مقدس کتب اور سائنسی علوم کے
موازنہ سے حاصل شدہ نتائج پر اعتماد کر سکتے ہیں۔وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ انسان کی فکری
صلاحیتوں کو جلا ملتی رہتی ہے اور یوں اس کی آگہی کا افق وسیع سے وسیع تر ہوتا چلا جاتا ہے۔چنانچہ
انسان کا ادراک مستقلاً بدلتا رہتا ہے۔پھر کیونکر کسی بھی دور کے سائنسی نظریات پر انحصار کیا جا سکتا
ہے۔مثلاً قوانین فطرت کے بارہ میں بھی جنہیں متفقہ طور پر آفاقی اور اٹل سمجھا جاتا ہے یہ نہیں کہا
جا سکتا کہ ہر دور کے فلسفی اور سائنسدان انہیں ایسا ہی خیال کرتے رہے ہیں۔چنانچہ اس پس منظر میں

248
ایمان بالغیب
کیا آج کی سائنسی تحقیق قرآن کریم کے مقابل پر اپنی ساکھ نیں کھو بیٹھتی ؟ کیا کوئی شخص ان قوانین
کی حتمیت پر مکمل انحصار کر سکتا ہے؟ کیا یہ کہنا درست نہ ہو گا کہ کل کی سائنسی تحقیق آج کے مسلمہ
سائنسی اصولوں کو محل نظر نہیں ٹھہرائے گی؟
اس طرح کے سوالات کا پیدا ہونا کسی حد تک درست بھی ہے کیونکہ ضروری نہیں کہ ماضی
کے سب کے سب تصورات یکسر تبدیل ہو جائیں۔حقائق الاشیاء کے بارہ میں بیشمار نظریات ایسے
ہیں جن سے متعلق انسانی سوچ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ بدلتے بدلتے بالآخر ایک مقام پر
آکر شہر جاتی ہے۔فطرت کے متعدد قوانین ایک بار کلیہ کے طور پر تسلیم کئے جانے کے بعد پھر کبھی
اعتراض کا نشانہ نہیں بنے۔معمولی ترامیم تو ہوتی رہیں لیکن عمومی طور پر ان
کی تفہیم میں کوئی تبدیلی
نہیں آئی یہاں تک کہ اب ان کی صحت ثابت کرنے کیلئے مزید کسی پیچیدہ فلسفیانہ یا سائنسی
بحث
و تمحیص کی ضرورت نہیں رہی۔بے شک وقت کے ساتھ ساتھ پانی، آگ، ہوا اور مٹی کے بعض
خواص بہتر طور پر سمجھ میں آتے رہے ہیں لیکن ان کے بنیادی خواص میں کوئی تبدیلی واقع نہیں
ہوئی۔آگ اب بھی پہلے کی طرح جلاتی اور پانی اب بھی اسے بجھاتا ہے۔یہ ایسے حقائق ہیں جو ہر
زمانہ میں مسلم رہے ہیں۔کوئی صاحب فراست کبھی یہ پیشگوئی نہیں کر سکتا کہ ایک دن پانی آگ
کے شعلوں کو بھڑ کانے کا سبب بنے گا لیکن الہامی پیشگوئیاں انسانی علم کے مقابل پر فی الواقعہ بہت
مختلف ہوتی ہیں۔مثلا ماضی میں سوائے نبی کے کوئی بھی یہ پیشگوئی نہیں کر سکتا تھا کہ ایک دن آئے
گا جب پانی میں آگ لگے گی۔اس کو کہتے ہیں پیشگوئی۔لیکن سوڈیم کے خواص دریافت ہونے
کے بعد تو کسی کو اس پیشگوئی کو ر ڈ کرنے کی جرات نہ ہوسکی۔سوڈیم کے ان خواص کی دریافت کے
بعد اب یہ خواص بھی فطرت کے غیر مبدل قوانین کے زمرہ میں شامل ہو گئے ہیں۔اب کوئی یہ شبہ
نہیں کر سکتا کہ شاید آئندہ کسی وقت پانی کے اندر سوڈیم کو آگ نہ پکڑ سکے۔اگر انسان اپنے ماحول کا
بغور جائزہ لے تو وہ یہ دیکھ کر حیران رہ جائے گا کہ اس کے علم کا کتنا حصہ غیر مبذل حقائق کے طور پر
قبول کیا جا چکا ہے۔یہی اصول انسانی حواس پر صادق آتا ہے۔اگر حواس کا دائرہ وسیع ہو بھی جائے تب بھی
شیریں اور تلخ ، لذیذ اور بدمزہ ، سرد اور گرم ، شور اور خاموشی ،سکون اور بے سکونی ، اذیت اور لذت

الهام ، عقل ، علم اور سچائی
249
اور اسی طرح کے دیگر احساسات جو غیر مبدل ہوا کرتے ہیں۔ان میں ایک ٹھہراؤ ہے، استقرار
ہے جسے یقین کی پہلی منزل قرار دیا جا سکتا ہے۔یقین کی اگلی منزل سائنسی تحقیق سے متعلق ہے۔ہم دیکھتے ہیں کہ یہاں بھی سائنسدانوں میں کئی ایسے امور پر کامل اتفاق ہے جنہیں وہ حقیقت ثابتہ
قرار دیتے ہیں۔مثلاً پانی کی کیمیائی ترکیب پر کوئی دو آراء نہیں۔یہ کوئی نہیں کہے گا کہ مروی زمانہ
کے ساتھ پانی کا فارمولا H2O کی بجائے H305 ہو جائے گا۔ظاہر ہے کہ اشیاء سے متعلق انسانی ادراک میں توسیع اور تبدیلی کے امکانات کی بھی حدود
ہوا کرتی ہیں۔مستحکم ہو جانے کے بعد دور افتادہ ذیلی امور میں معمولی ردو بدل کی گنجائش کے
با وصف سائنسی علوم کا ڈھانچہ مستقل ہو جاتا ہے۔ایٹم کا ایٹم سے اور مالیکیول کا مالیکیول سے ملاپ
اور یہ علم کہ ان کے باہمی اتصال میں کونسے کمزور اور کون سے مضبوط ہیں اور پھر اس علم کی بنا پر نئے
کیمیائی مادے کیسے بنائے جا سکتے ہیں؟ یہ تمام امور اب بخوبی سمجھے جاچکے ہیں۔نت نئی معلومات
کی وجہ سے مادہ کے مسلمہ خواص میں کوئی تبدیلی واقع نہیں ہوتی۔سائنس کے مسلمہ اور بنیادی
اصولوں سے ٹکرائے بغیر تحقیق کے میدان میں انسانی علم ترقی کرتا رہتا ہے۔اس سے یہ بات بھی
کھل کر سامنے آجاتی ہے کہ اگر کسی آسمانی صحیفہ کے بیان کا ان مسلمہ سائنسی حقائق کی روشنی میں
جائزہ لیا جائے جن کی صداقت عرصہ دراز سے مسلم چلی آرہی ہو تو یقیناً ایسے بیان کی سچائی ثابت
ہو جائے گی۔بعض امور محض اس لئے یقینی طور پر صحیح تسلیم نہیں کئے جاتے کہ مرورِ زمانہ نے انہیں سچا
ثابت کر دیا ہے بلکہ اس لئے کہ ان کو ہر جگہ اور ہر وقت عملاً سچا ثابت کیا جا سکتا ہے۔وہ تمام طبعی
قوانین جنہیں تجربہ گاہوں میں ٹیسٹ کرنے کے بعد درست ثابت کیا جا سکے، اسی زمرہ میں داخل
ہیں۔جب ہم روحانی دعاوی کی صداقت کا سائنسی تحقیق کے حوالہ سے ذکر کرتے ہیں تو ہماری مراد
دراصل اسی نوعیت کے مسلّمہ حقائق ہی ہوا کرتے ہیں۔اس وضاحت کی روشنی میں قرآنی وحی ہمیشہ ہی کچی ثابت ہوئی ہے۔ظاہر ہے کہ سچائی ایک
مرتبہ سچی ثابت ہو جائے تو اسے کبھی جھٹلایا نہیں جاسکتا۔عالم غیب سے عالم شہود کی طرف رہنمائی
کرنے میں قرآن کریم کا کردار حیرت انگیز ہے جس کا تفصیلی ذکر آئندہ ابواب میں کیا جائے گا۔

250
ايمان بالغيب
في الحال ہم اس عمومی بحث کی طرف لوٹتے ہیں جس کا تعلق انسان کی عملی وسعت اور ان
مراحل سے ہے جن سے گزر کر کوئی بھی نیا خیال ایک مسلمہ حقیقت کا روپ دھار لیتا ہے۔غیب
سے ابھرنے والا کوئی بھی تصور ہمیشہ عقل کے پیانہ اور تجربہ کے معیار پر جانچا جاتا ہے۔لمبے عرصہ
تک اس امتحان سے گزرنے کے بعد ہی اسے مسلمہ سچائی کا درجہ دیا جا سکتا ہے۔جاسکتا
انسانی تجربہ کے ہر دائرہ میں بلا استثناء یہی آفاقی اصول کارفرما ہے۔ہم یہاں ہیگل
(Hegel) کی Theses اور Anti-theses جیسی فلسفیانہ اصطلاحوں کا ذکر نہیں کر رہے بلکہ روز مرہ
کے عام فہم انسانی تجربات، تاثرات اور احساسات کا ذکر کر رہے ہیں۔ارتقا کی طرح یہ بھی ایک
مسلسل عمل ہے۔حقائق کا یہ ذخیرہ انسانی علم کو بتدریج بڑھا تا اور مادہ کے بارہ میں اس کے فہم کو
ترقی دیتا چلا جاتا ہے۔اسی طریق پر شبہات معقولیت کا رنگ اختیار کرتے ہیں، معقولیت امکان
میں بدل جاتی ہے اور امکانات حقائق میں ڈھل جاتے ہیں۔اس طرح اگر انسانی علم کے
حاصل کردہ نتائج وحی الہی کے مطابق ہو جائیں تو اس کی سچائی پر مزید شبہات کی گنجائش نہیں رہتی۔غیب کا تعلق ماضی، حال، مستقبل ہر زمانہ سے یکساں ہے۔قرآن کریم ان اسرار کو
بیان کرنے میں خود کو کسی ایک زمانہ تک محدود نہیں رکھتا۔وہ کمال صراحت کے ساتھ تمام زمانوں پر
اس طرح حاوی ہے کہ ماضی، حال اور مستقبل میں کوئی تمیز باقی نہیں رہتی۔کائنات کی پیدائش جیسے
قدیم ترین واقعات انسانی تصور میں یوں ابھرتے ہیں گویا وہ حال کا قصہ ہوں۔اسی طرح
مستقبل بعید میں کائنات کا صفحہ ہستی سے کسی نئے بلیک ہول (Black Hole) میں گم ہو جانا بھی
قرآن کریم میں اس انداز سے مذکور ہے گویا نزول قرآن کے وقت یہ واقعہ ہورہا ہو۔اسی طرح نہایت صراحت کے ساتھ زندگی کی ابتداء اور انجام کا ذکر بھی ملتا ہے۔قرآن کریم انسانی ترقی کی منزل به منزل تاریخ کو جس وضاحت سے بیان کرتا ہے اس سے صاف
پتہ چلتا ہے کہ قرآن کریم اس بصیر ہستی کی طرف سے نازل ہوا ہے جس کی نظر بیک وقت ازل اور
ابد کی دونوں انتہاؤں پر ہے۔اور یہی ہماری اس کتاب کا مقصد ہے۔اس مضمون پر مزید غور کرنے سے قبل ہم قاری کی توجہ اس امر کی طرف مبذول کرانا چاہتے
ہیں کہ وحی الہی کی صداقت کا مدار محض سیکولر اور موضوعی شہادت پر نہیں بلکہ قرآن کریم کی تصدیق تو

الهام ، عقل ، علم اور سچائی
251
سے
بعد میں ہونے والی سائنسی، معاشرتی اور سیاسی ترقی سے بھی ہوئی ہے۔تمام الہامی حقائق میں۔سب سے بدیہی اور اعلی قسم کو ' البینہ کہتے ہیں۔اس موضوع کا جائزہ ہم اگلے باب میں لیں گے۔

ايمان بالغيب
حوالہ جات
1۔BUCAILLE, M۔(1979) The Bible, The Holy Qur’an and Science۔BB Books &
Books, Lahore۔2۔MOORE, K۔L۔, PERSAUD T۔V۔N۔(1993) The Developing Human:
Clinically Oriented Embryology, 5th ed۔, W۔B۔Saunders Company, Philadelphia۔3۔MOORE, K۔L۔(1986) A Scientists Interpretation of References to
Embryology in the Holy Qur’an۔Journal Islamic Medical Association of the
United States and Canada۔19:15-16
252

البینہ : ایک بین اصول
القيمة : واکی تعلیم
البينة ایک قرآنی اصطلاح ہے جو ایسی بین سچائی پر دلالت کرتی ہے جس کی چمک آنکھوں کو خیرہ
کر دے گویا سورج طلوع ہو گیا ہو اور رات کے اندھیرے چھٹ گئے ہوں۔تمام انبیاء کو جن کے
ساتھ روشنی کے ایک نئے دور کا آغاز ہوتا ہے البینة عطا کی جاتی ہے۔اس
کا تعلق صرف اسلام
کے آغاز ہی سے نہیں ہے بلکہ تمام آسمانی مذاہب کے آغاز سے ہے۔ہر پیغمبر جو معاشرہ میں
انقلاب برپا کر دیا کرتا ہے البینة کا مجسم ظہور ہوتا ہے اور اس کا پیش رو بھی۔فيهَا كُتب قيمة (البينه 4:98) ن
ترجمہ: ان میں قائم رہنے والی اور قائم رکھنے والی تعلیمات تھیں۔القيمة: یہ ایک اور اصطلاح ہے جس سے مراد کسی نبی کی وہ تعلیمات ہیں جو تمام مذاہب
میں مرکزی حیثیت رکھتی ہیں۔ان میں ایک ایسی سرمدی کیفیت ہے جو ہر تبدیلی سے منزہ ہے۔سورۃ البینہ کے مطابق تمام نبی بنیادی طور پر ایک ہی پیغام لے کر آتے ہیں۔اس کا مطلب یہ ہے
کہ خدا تعالیٰ کے اولین مرسل حضرت آدم علیہ السلام اور دیگر انبیاء مقام نبوت کے لحاظ سے برابر
ہیں۔القیمۃ تمام مذاہب کو ایک لڑی میں پروئے رکھنے والے دھاگے کی حیثیت رکھتی ہے۔اس
اعلان کے مطابق خدا تعالیٰ کے پہلے نبی حضرت آدم علیہ السلام اور آخری صاحب شریعت نبی
صال الله
حضرت اقدس محمد مصطفی عمل ہے، ہر دو کی بنیادی تعلیمات ایک ہی ہونی چاہئیں۔اس مشابہت کے
باوجود ابتدائی مذاہب اور بعد کے ترقی یافتہ مذاہب کے مابین نمایاں فرق بھی ہوسکتا ہے۔بنیادی
طور پر قریب تر ہونے کے باوجود تفاصیل میں نمایاں فرق ارتقائی عمل کی ایک پیچیدہ خصوصیت ہے۔مثلاً ممالیہ کی اصطلاح گرم خون والے تمام جانوروں کیلئے جو ریڑھ کی ہڈی جیسے اعضاء ر کھتے ہوں،
253

254
البينة ، القيمة
استعمال ہوتی ہے۔بھیڑیں انسانوں سے اور بلیاں بندروں سے بہت مختلف ہونے کے باوجود
ممالیہ جانوروں کے ایک ہی گروہ سے تعلق رکھتی ہیں۔پس اسی طرح سے جوں جوں مذاہب ارتقا
کی منازل طے کرتے جاتے ہیں وہ نئے ناموں سے پہچانے جاتے ہیں۔مگر بنیادی طور پر ان میں
کوئی فرق نہیں ہوتا۔القیمۃ انہیں آپس میں باندھے رکھتی ہے۔جیسا کہ بیان ہو چکا ہے البينة سے مراد محض نبی کی لائی ہوئی صداقت ہی نہیں بلکہ اس کا
ذاتی کردار بھی ہے۔نبی کی صداقت اتنی ظاہر وباہر ہوتی ہے کہ جس معاشرہ میں وہ پلا بڑھا ہو وہ
متفقہ طور پر اس کی سچائی کی گواہی دیتا ہے۔لیکن البینۃ میہیں تک محدود نہیں بلکہ جب نبی کی
صداقت کی آسمانی نشانات مزید تائید کر دیتے ہیں تو معاشرہ کے پاس انکار کا کوئی جائز عذر باقی
نہیں رہتا۔یہ امر کسی مرسل کے منجانب اللہ ہونے کا ایک ناقابل تردید ثبوت ہوتا ہے۔لیکن
ستم ظریفی یہ ہے کہ یہی ثبوت بالآخر الٹا شدید مخالفت اور ایذا دہی کا باعث بن جاتا ہے۔مخالفت
کی اس آگ کو بھڑکانے میں رجعت پسند اور متشدد مذہبی حلقے بطور خاص پیش پیش ہوتے ہیں۔وہ
اس الہی فرستادہ کو اس لئے رد کر دیتے ہیں کہ انہیں ایک صبح نو کے آثار دکھائی دے رہے ہوتے ہیں
جس کے غلبہ کی صورت میں بیخبر عوام پر ان کی بالا دستی ختم ہونے کا خطرہ پیدا ہو جاتا ہے اور اس
طرح ان کا پرانا اور فرسودہ مذہبی نظام ملیا میٹ ہوتا نظر آتا ہے۔یہ وہ ممکنہ خطرہ ہے جس سے انہیں
بحیثیت مجموعی اپنی بقا خطرہ میں دکھائی دیتی ہے اور وہ اپنے تمام باہمی اختلافات کو بھول کر ایک
متفقہ محاذ کھول لیتے ہیں۔نہ کسی قاعدہ کا احترام باقی رہتا ہے نہ ہی قانون کا۔جب ان کا بندروں کا
سا شور و غوغا اور دھمکیاں کسی نبی کو مرعوب کرنے میں ناکام ہو جاتی ہیں تو بالآخر یہ لوگ مایوس ہو کر
تشدد پر اتر آتے ہیں۔لیکن البینة کو شکست دینا ان کی مجموعی طاقت کے بس میں بھی نہیں ہوتا
جس کی کامیابی کا انحصار اس کی اپنی باطنی سچائی پر ہی نہیں بلکہ اس سے کہیں بڑھ کر خدا تعالی کی
تائید و نصرت پر ہوا کرتا ہے۔اس طرح تقدیر کی مدد سے البینة زمان و مکان کی حدود کو پار کرتی
ہوئی ہمیشہ ایک ارفع سچائی کے طور پر ظاہر ہوتی ہے۔البینة کے دائیں طرف زندگی ہے اور بائیں
طرف تباہی۔البينة نہ تو مطلق سچائی کے بارہ میں اٹھائے جانے والے فلسفیانہ مباحث کی ذیل میں آتی

الهام ، عقل ، علم اور سچائی
255
ہے اور نہ ہی بعد کے ادوار میں بتدریج ارتقا پانے والے پختہ خیالات سے اسے کوئی مماثلت ہے۔آغاز کار ہی سے الہام الہی کے طفیل اسے آنکھوں کو خیرہ کر دینے والی ایک چمک عطا کی جاتی ہے۔سنة کی اصطلاح اپنے اندر کچھ اور مفاہیم بھی رکھتی ہے۔یہ ایک ایسا محرک ہے جو
ایمان اور روحانی ارتقا کو مسلسل آگے بڑھاتا رہتا ہے۔اس میں جمود بھی نہیں ہوتا بلکہ زیادہ تر یہ ارتقا
البينة۔کے غالب اصولوں سے ملتا جلتا ہے۔تمام پیغمبرانہ تحریکیں البيّنة ہی سے نکلتی ہیں۔اس لفظ کے مصدر کے بنیادی معنی ہیں فرق کرنا اور امتیاز کرنا۔البينة معنوی اعتبار سے
ایک اور قرآنی اصطلاح البیان کے ساتھ بھی مشترک ہے۔"
البیان ایسی گفتگو کو کہتے ہیں جو دو مفاہیم میں فرق کرنے اور انسانی خیالات کے معین
اظہار کی صلاحیت رکھتی ہو۔یا د رکھنا چاہئے کہ قرآن کریم کے مطابق البینة کی طرح البیان کا
ماخذ بھی الہام ہے جیسا کہ مندرجہ ذیل آیات میں مذکور ہے:
خَلَقَ الْإِنْسَانَ أَ عَلَمَهُ الْبَيَانَ )
الرحمن 4:55-5)
ترجمہ: (اس نے) انسان کو پیدا کیا۔اسے بیان سکھایا۔کلام کرنے کی صلاحیت انسان کو خدا تعالیٰ نے عطا فرمائی ہے۔جس سے لامحالہ یہ نتیجہ نکلتا
ہے کہ انسان کو جو زبان سب سے پہلے سکھائی گئی تھی وہ خدا تعالیٰ نے خود سکھائی تھی۔اس لئے اس
وضاحت کی روشنی میں انسان کی قوت گویائی کا معمہ بآسانی حل ہو جاتا ہے۔قوت گویائی انسان کو
عالم حیوانات سے اتنا ممتاز کر دیتی ہے کہ محض نظریہ ارتقا سے اس کی تشریح نہیں ہو سکتی خواہ اس کی
کتنی بھی کھینچا تانی کیوں نہ کی جائے۔اس طرح سے البیان، یعنی کلام کرنے کی صلاحیت خدا تعالیٰ کی طرف سے ایک انعام
ٹھہرتی ہے۔پس ”البیان اور البینة کا ماخذ ایک ہی ہے اور دونوں قریباً ہم معنی اصطلاحات ہیں تا ہم
اس مماثلت کے باوجود دونوں میں ایک خاص فرق بھی ہے۔البیان کا تعلق لفظی اظہار سے ہے۔جبکہ البينة كو صرف لفظی اظہار تک ہی محدود نہیں کیا جا سکتا۔بعض اوقات اس کا اظہار الفاظ میں

256
البينة ، القيمة
ہوتا ہے اور کبھی بغیر الفاظ کے۔البینة کا یہ خاموش اظہار نصف النہار کے سورج کی طرح ہوتا ہے
جس میں تمام دائی الہی تعلیمات چمک رہی ہوتی ہیں۔چنانچہ ایک طرف تو یہ اللہ تعالیٰ سے قوت
حاصل کرتی ہے اور دوسری طرف ان لوگوں کو جو اس پر انحصار کرتے ہیں تقویت بہم پہنچاتی ہے۔القيمة کی اصطلاح کا اطلاق ایسی تمام بنیادی تعلیمات پر ہوتا ہے جو ستمی اور پائیدار ہونے
کی صفت سے متصف ہوں۔اس مقام پر یہ دونوں اصطلاحیں ایک ہی دکھائی دینے لگتی ہیں۔اقدار
کی آفاقیت اور مطلقیت ایسی فلسفیانہ اصطلاحیں ہیں جن کو مذہبی اصطلاح میں القيمة کہا جاتا ہے۔لیکن کیا نظریات یا اقدار حقیقت میں مطلق یا آفاقی کہلا سکتی ہیں؟ اس سوال کا ہمیں سیکولر نقطۂ نظر
سے جائزہ لینا ہوگا۔سائینٹفک سوشلزم کے تقریباً تمام بڑے بڑے مفکرین نے خیال اور اقدار کے
مطلق ہونے کو کلیپة رد کیا ہے۔کیونکہ ان کے نزدیک مطلقیت مارکس کے نظریہ جدلی مادیت کے
ساتھ لگا نہیں کھاتی۔لیکن جب ان کا سامنا مادی دنیا کے روز مرہ کے حقائق سے ہوتا ہے تو ان کے
پاس مطلقیت کو کلیدی رد کرنے کا کوئی جواز نہیں رہتا۔دن کے بعد رات اور رات کے بعد دن آتا ہے۔آگ جلاتی اور پانی آگ بجھاتا ہے۔گرمی
سردی اور دکھ سکھ کا احساس، بھوک اور سیری، پیاس اور سیرابی کا تصور اور اسی قسم کے دیگر احساسات
اس امر کے محتاج نہیں کہ کوئی سائنسدان ان کی سچائی ثابت کرتا پھرے۔پس وہ بغیر کسی تغیر اور
شک وشبہ کے موجود ہیں اور اس امر کیلئے کسی کی وکالت کی ضرورت نہیں۔بالکل اسی طرح سے ان کی
قطعیت بھی انسانی تفہیم کا جزولاینفک ہے۔رات اور دن کا تصور بصارت سے تعلق رکھتا ہے لیکن ان
کے بارہ میں کیا کہیں گے جو اس صلاحیت سے یکسر محروم ہیں؟ اشیاء کے بارہ میں ایسے لوگوں کا تصور
مقابلہ ان سے مختلف ہوگا جنہیں دیکھنے کی بہتر صلاحیت عطا ہوئی ہو۔اس سے یہ شبہ پیدا ہوتا ہے کہ
جسے ہم مطلق تصور سمجھ رہے ہیں، کہیں وہ اپنی ذات میں نسبتی تو نہیں۔شک اور یقین کے درمیان کئی
مدارج ہیں۔اس دائرہ میں کسی بھی طرف سفر کیا جاسکتا ہے جس کی سمت کا انحصار مشاہدہ کرنے والے
کی قوت بصارت اور روشنی کی موجودگی پر ہے۔لیکن اس قسم کے شبہات مخصوص اور غیر معمولی حالات
سے تعلق رکھتے ہیں۔انسانی تجربات کے وسیع تناظر میں ان کی حیثیت اتنی معمولی اور نا قابل ذکر ہوا
کرتی ہے کہ وہ انسان کے عالمگیر اور مسلمہ تجربہ کی حقیقت کو تبدیل نہیں
کر سکتے۔

·

آج 10 میں سے 10 باقی