باب چہارم
الہام، عقل، علم اور سچائی, حصہ 5
الهام ، عقل ، علم اور سچائی۔257
علاوہ ازیں محض ان ابتدائی تصورات کی بدولت ہی انسان یقین کے مرتبہ تک نہیں جا پہنچا
بلکہ کئی اور امور کو بھی حتمی قرار دیا جا سکتا ہے باوجود اس کے کہ وہ ان سے کہیں زیادہ پیچیدہ اور الجھے
ہوئے ہیں۔طبیعیات اور کیمیا کی آج کی ترقی یافتہ معلومات اس قسم سے تعلق رکھتی ہیں۔اس میں
کوئی شک نہیں کہ یہ علوم ترقی پذیر ہیں مگر بالعموم ان کی ترقی انسان کے سابقہ تجربات سے ٹکرائے
بغیر جاری ہے۔تبدیلی اگر کہیں ہے تو وہ فروعی نوعیت کی ہے۔بے یقینی کا عنصر ثابت شدہ حقائق پر
اثر انداز نہیں ہوتا۔اس کا اثر تحقیق کے مخصوص دائروں تک ہی محدود ہوتا ہے۔اس لئے بلاتر در یہ
نتیجہ اخذ کیا جا سکتا ہے کہ کم از کم سیکولر نقطۂ نظر سے انسانی تجربہ میں قطعیت کا تصور نہ صرف موجود
ہے بلکہ یقینا یہ ایک ترقی پذیر مل ہے۔لیکن اعتقاد اور ایمان کے معاملہ میں اس قسم کے دعوی کا کوئی
جواز نہیں۔عام اہل ایمان کیلئے حقیقت اور وہم کے درمیان امتیاز اگر ناممکن نہیں تو مشکل ضرور
ہے۔کیونکہ وہ بچپن ہی سے اپنے عقیدہ کے گہوارہ میں پرورش پاتے ہیں اور خود اس نظام کا ایک
جز ولا نیفک بن چکے ہوتے ہیں۔ان میں سے معدودے چند جن کی اس ذہنی سستی اور بے ہوشی کی
نیند سے آنکھ کھل جاتی ہے انہیں اپنے اپنے عقیدہ سے ہاتھ دھونے پڑتے ہیں جس کا اظہار وہ
عوام الناس کے سامنے کم ہی کیا کرتے ہیں۔وہ اس نام نہاد ظاہری چولہ کو بدستور پہنے رکھتے ہیں تا
کہ کم از کم ان کی مذہبی شناخت قائم رہ سکے۔بد قسمتی سے ہر اس مذہب کا یہی انجام ہوا کرتا ہے جو
اعتقادات کی صحت کو پر کھنے کے لئے عقل کے کردار کی نفی کرتا ہے۔بے یقینی سے یقین اور یقین
سے قطعیت کے سفر میں بدقسمتی سے بعض فلاسفر قطعیت کے تصور سے ہی منکر ہو بیٹھے ہیں۔ان کے
خیال میں کوئی بھی تفہیم ہمہ وقت بدلتے ہوئے حالات اور ذہنی کیفیات کے زیر اثر قطعی طور پر مطلق
نہیں ٹھہر سکتی۔اگر اس منطق کو تسلیم کر لیا جائے تو اس کے سوا کوئی چارہ نہیں رہتا کہ ہر چیز کو امکانی
طور پر غلط سمجھ کر اس کے وجود سے انکار کر دیا جائے۔ظاہر ہے کہ اس قسم کے فلسفہ کے نتیجہ میں
روز مرہ کی زندگی تباہ و برباد ہو کر رہ جائے گی۔مثلاً اگر کسی شخص کو ایک عمودی اور بلند و بالا چٹان نظر
آ رہی ہو تو یہ فیصلہ کیسے کیا جائے گا کہ وہ چٹان حقیقتا وہاں موجود ہے بھی یا نہیں ؟ اسی طرح وہ کونسا
معیار ہے جس سے یہ پتہ چلے کہ ایک مہلک سانپ جو کسی کا راستہ روکے کھڑا ہے وہاں ہے بھی یا
نہیں؟ زندگی میں درپیش ایسے تمام خطرات کے وقت بڑے سے بڑا شکی مزاج بھی عام انسانی
258
البينة ، القيمة
تجربہ کا فیصلہ ہی تسلیم کرلے گا۔یہی وہ عام مشترک انسانی تجربات ہیں جو قطعیت کی جانب مسلسل
گامزن ہیں۔کسی بھی مخصوص زمانہ کا تجزیہ یہ بتاتا ہے کہ یہ انسانی تجربات ہر دور میں تسلیم کئے گئے
ہیں۔اس کو اگر قطعیت کی بجائے امکان کہہ لیں تو یادر ہے کہ یہ امکان ہی ہے جس کے ہاتھ میں
انسانی تقدیر کی باگ ڈور ہے۔کسی بھی بظاہر نظر آنے والی حقیقت کا انکار محض اس بنا پر نہیں کیا جاسکتا
کہ کہیں یہ ستقبل میں غلط ثابت نہ ہو جائے۔اس کے باوجود انسانی علم کے ارتقائی سفر میں اکثر تصورات یقیناً اس حد تک پختگی حاصل کر
لیتے ہیں کہ ان میں نہ تو تغیر وتبدل کا امکان باقی رہ جاتا ہے نہ کسی شک وشبہ کا۔اسی طرح بہت
سے طبیعی اور کیمیاوی قوانین بعینہ اسی طرح سے کام کرتے رہتے ہیں جس طرح سے انہیں آغاز کار
میں سمجھا گیا تھا۔ان کی کارکردگی کے کسی حصہ سے ہماری لا علمی ان کے بارہ میں ہمارے
دریافت شدہ علم کو غلط ثابت نہیں کر دیا کرتی۔اس حقیقت کے باوجود کہ اجرام فلکی اور کشش ثقل میں
نت نئی اور بار یک دریافتوں سے ہمارے علم میں بہت گہری تبدیلیاں آچکی ہیں نیوٹن کے قوانین
بنیادی طور پر جوں کے توں ہیں۔پس اجرام فلکی سے متعلق قوانین حرکت اپنے مخصوص دائرہ کار
میں پہلے کی طرح آج بھی قطعی ہیں۔اسی طرح ایٹم کے ذیلی ذرات کے قوانین حرکت بھی اپنے
عالم صغیر میں قطعی ہیں۔پس اجرام فلکی کے عالم کبیر کے قوانین حرکت اور ایٹم کے عالم صغیر کے
قوانین حرکت کے مابین نہ کوئی تضاد ہے اور نہ ہی اختلاف۔اگر چہ ان کا میدان اور دائرہ کار الگ
الگ ہے۔انسان اب تک اتنا ہی جان سکا ہے کہ نیوٹن کے قوانین حرکت کا اطلاق صرف کائنات
کے عالم کبیر پر ہوتا ہے۔انسان خواہ سمجھ سکے یا نہ سمجھ سکے ان قوانین کی ہر دو اقسام قطعی ہیں اور
آزادانہ طور پر کام کر رہی ہیں۔پس مطلق حقیقت محض انسانی ذہن کی پیداوار نہیں بلکہ یہ فی ذاتہ
موجود ہے۔اب ہم قرآن کریم کے اس موقف کی طرف لوٹتے ہیں جو عقلیت اور عقلیت کے مذہبی
حقائق سے تعلق پر روشنی ڈالتا ہے۔ہم قاری کی توجہ مندرجہ ذیل آیات قرآنی کی طرف مبذول
کراتے ہیں جو خدا تعالیٰ کی تخلیق کردہ کائنات میں کسی بھی تضاد کے امکان
کو کلمبیا رد کرتی ہیں:
مَا تَرَى فِي خَلْقِ الرَّحْمَنِ مِنْ تَفَوُتٍ فَارْجِعِ الْبَصَرَ
الهام ، عقل ، علم اور سچائی
هَلْ تَرَى مِنْ قَطوَرٍ ثُمَّ ارْجِعِ الْبَصَرَ كَرَّتَيْنِ يَنْقَلِبْ
إلَيْكَ الْبَصَرُ خَاسِئًا وَهُوَ حَسِيره
( الملك 4:67-5)
259
ترجمہ: تو رحمن کی تخلیق میں کوئی تضاد نہیں دیکھتا۔پس نظر دوڑا۔کیا تو کوئی رخنہ دیکھ سکتا ہے؟
نظر پھر دوسری مرتبہ دوڑا۔تیری طرف نظر نا کام لوٹ آئے گی اور وہ تھکی ہاری ہوگی۔اس کے ساتھ ساتھ قرآن کریم یہ اعلان بھی کرتا ہے کہ الہامی کتب میں کوئی تضاد نہیں
ہوسکتا کیونکہ وہ خدا کا قول ہے۔(83:4,23:21)
خدا کا قول جو ایک الہامی سچائی ہے اور خدا کا فعل جو مادی کائنات ہے، دونوں میں کامل
ہم آہنگی لازمی ہے۔پس الہام الہی کبھی بھی قوانین قدرت سے متصادم نہیں ہوسکتا کیونکہ دونوں کا
سرچشمہ ایک ہی حکیم ازلی کی ذات ہے۔تضاد کی یہ مطلق نفی عقلیت کے عالمگیر اصول کا مزید
اثبات ہے۔چنانچہ سائنس کی درست تشریح اور قول خداوندی باہم متصادم نہیں ہو سکتے۔لہذا جہاں
کہیں بھی ان دونوں میں ہم آہنگی پائی جاتی ہے وہاں ان کی سچائی کی قطعیت شک و شبہ سے بالا
ہو جاتی ہے۔اب ہم مذکورہ بحث کی روشنی میں منطق اور معقولیت کے حوالہ سے وحی قرآنی کا مختلف
پہلوؤں سے جائزہ لیں گے۔
قرآن کریم اور کائنات
نزول قرآن کے وقت کا ئنات کی ساخت اور اجرام فلکی کے متحرک یا جامد ہونے کے متعلق
انسانی تصور بہت مبہم اور قدیم تھا۔مگر اب یہ حالت نہیں۔اب کائنات کے متعلق ہمارا علم کافی ترقی
کر چکا ہے اور وسیع ہو چکا ہے۔تخلیق کائنات کے متعلق بعض نظریات کی تصدیق ہو چکی ہے۔اب
مسلّمہ حقائق کی حیثیت اختیار کر چکے ہیں جبکہ کچھ اور نظریات پر ابھی تحقیق جاری ہے۔یہ نظریہ
کہ کائنات مسلسل پھیل رہی ہے اب سائنسی حلقوں میں ایک حقیقت کے طور پر تسلیم کیا جا چکا ہے۔سب سے پہلے ایڈون ہبل (Edwin Hubble) نے 1920 کی دہائی میں یہ انکشاف کیا تھا۔مگر
اس سے بھی تیرہ سو سال قبل قرآن کریم درج ذیل آیت میں اس کا ذکر واضح طور پر فرما چکا تھا۔وہ
والسَّمَاءَ بَنَيْنَهَا بِأَيد وإِنَّا لَمُوسِعُونَ
(الذريت (48:51)
ترجمہ: اور ہم نے آسمان کو ایک خاص قدرت سے بنایا اور یقیناً ہم وسعت دینے والے ہیں۔یادر ہے کہ ایسی کائنات کا تصور جو مسلسل پھیلتی چلی جارہی ہو صرف قرآن کریم میں ہی مذکور
ہے۔کسی اور آسمانی صحیفہ میں اس کا دُور کا اشارہ بھی نہیں ملتا۔سائنسدانوں کے نزدیک یہ دریافت
کہ کائنات مسلسل پھیل رہی ہے، خاص اہمیت کا حامل ہے کیونکہ اس سے انہیں کائنات کی تخلیق کو
سمجھنے میں مدد ملتی ہے۔نیز یہ دریافت تخلیق کائنات کی مرحلہ وار اس طرح وضاحت کرتی ہے جو
بگ بینگ (Big Bang) کے نظریہ سے مکمل طور پر ہم آہنگ ہے۔قرآن کریم اس سے بھی آگے
بڑھ کر کائنات کے آغاز، انجام اور پھر ایک اور آغاز کے مکمل دور کو بیان کرتا ہے۔قرآن کریم
کائنات کی پیدائش کے پہلے کا جو نقشہ پیش کرتا ہے، وہ ہو بہو بگ بینگ کے نظریہ کے مطابق ہے۔چنانچہ قرآن کریم کے الفاظ یہ ہیں :
أوَلَمْ يَرَ الَّذِينَ كَفَرُوا أَنَّ السَّمَوتِ وَالْأَرْضَ كَانَتَا رَتْقًا فَفَتَقْهُمَا
261
262
وَجَعَلْنَا مِنَ الْمَاءِ كُلَّ شَيْ حَيْ أَفَلَا يُؤْمِنُوْنَ )
قرآن کریم اور کائنات
(الانبياء 21 : 31)
ترجمہ: کیا انہوں نے دیکھا نہیں جنہوں نے کفر کیا کہ آسمان اور زمین دونوں مضبوطی سے بند
تھے۔پھر ہم نے ان کو پھاڑ کر الگ کر دیا اور ہم نے پانی سے ہر زندہ چیز پیدا کی۔تو کیا وہ
ایمان نہیں لائیں گے؟
یہاں معنی خیز بات یہ ہے کہ اس آیت میں بالخصوص غیر مسلموں کو مخاطب کیا گیا ہے۔شاید
اس میں حکمت یہ ہے کہ مذکورہ بالا راز سے پردہ غیر مسلموں نے اٹھانا تھا۔مقصد یہ تھا کہ اس طرح
یہ امر قرآن کریم کی صداقت کا ایک زندہ نشان بن کر ان کے سامنے آجائے۔اس آیت کے دو الفاظ یعنی ”رتقا (بند کیا گیا ہیولہ ) اور ”فتقنا (ہم نے اسے پھاڑ کر
کا کچھ
الگ کر دیا) میں بنیادی پیغام پوشیدہ ہے۔مستند عربی لغات میں ”رتقا کے دو مطالب بیان کئے
گئے ہیں اور دونوں ہی اس موضوع سے متعلق ہیں۔ایک معنی یکجان ہو جانے کے ہیں اور
دوسرے معنی کامل تاریکی کے ہیں۔یہاں یہ دونوں ہی مراد ہو سکتے ہیں اور دونوں کو ملا کر بعینہ ایک
بلیک ہول کا نقشہ ابھرتا ہے۔بلیک ہول اس وسیع وعریض مادہ کی منفی شکل ہے جو اپنی ہی کشش ثقل کے دباؤ کے زیر اثر
سکٹر کر اپنا مادی وجود کھو بیٹھتا ہے۔سورج سے تقریبا پندرہ گنا بڑے ستارے جب اپنا دور حیات ختم
کر چکتے ہیں تو ان سے بلیک ہول کے بننے کا آغاز ہوتا ہے۔ان ستاروں کی کشش ثقل ان کے
وجود کو سکیٹر کر چھوٹی سی جگہ پر سمیٹ لیتی ہے۔اس کشش ثقل کی شدت کی وجہ سے مادہ مزید سکٹر کر
سپرنووا (Supernova) کی شکل اختیار کر لیتا ہے۔اس مرحلہ پر مادہ کے بنیادی ذرات مثلاً
مالیکیول، ایٹم وغیرہ پیس کر ایک عجیب قسم کی توانائی میں تبدیل ہو جاتے ہیں۔زمان و مکان کے اس
لمحہ کو ایونٹ ہورائزن (Event Horizon) یا واقعاتی افق کا نام دیا گیا ہے۔اس کی اندرونی
کشش ثقل اتنی طاقتور ہوتی ہے کہ ہر چیز کو اپنی طرف کھینچ لیتی ہے۔حتی کہ روشنی بھی اس سے باہر
نہیں جاسکتی اور واپس جذب ہو جاتی ہے جس کے نتیجہ میں مکمل تاریکی پیدا ہو جاتی ہے۔اسی وجہ
سے اسے بلیک ہول کہا جاتا ہے۔ان حقائق سے ذہن خود بخو دقرآن کریم میں مذکور لفظ ”رتقا کی
الهام ، عقل ، علم اور سچائی
263
طرف متوجہ ہو جاتا ہے۔جس کا مطلب مکمل تاریکی ہے اور اس کو اصطلاحاً Singularity کہا جاتا
ہے جو Event
Horizon یا واقعاتی افق سے بھی آگے کہیں دور واقع ہوتی ہے۔بلیک ہول ایک بار معرض وجود میں آجائے تو یہ بڑی تیزی سے پھیلنے لگتا ہے۔کیونکہ
دور دراز کے ستارے اس کی بڑھتی ہوئی کشش ثقل کی وجہ سے اس کی طرف کھنچے چلے آتے ہیں۔ایک اندازہ کے مطابق ایک بلیک ہول میں موجود مادہ کی مقدار سورج میں موجود مادہ کی مقدار سے
دس کروڑ گنا ہو جاتی ہے۔اس کی کشش ثقل کا میدان وسیع ہوتے ہی خلا سے مزید مادہ اس کی
طرف اتنی تیز رفتاری سے کھنچتا چلا جاتا ہے کہ اس کی رفتار روشنی کی رفتار کے قریب پہنچ جاتی ہے۔1997ء میں یہ اندازہ لگایا گیا تھا کہ ہماری کہکشاں میں ایک بلیک ہول میں موجود مادہ کی مقدار
سورج میں موجود مادہ کی مقدار سے دو لاکھ گنا زیادہ ہے۔بعض اعداد و شمار کے مطابق بہت سے
بلیک ہول ایسے بھی ہیں جن میں سورج سے تین ارب گنا زیادہ مقدار میں مادہ موجود ہے۔ان کی
کشش ثقل اتنی شدید ہو جاتی ہے کہ بڑے بڑے ستارے بھی اپنا راستہ چھوڑ کر ان کی طرف کھینچتے
چلے جاتے ہیں۔اور بلیک ہول میں غائب ہو جاتے ہیں۔اس طرح رتقا ء کا عمل مکمل ہو کر
Singularity یا اس واحد ہیولہ کی شکل اختیار کر لیتا ہے۔جو مکمل طور پر بند بھی ہے اور تاریک بھی۔رہا اس سوال کا جواب کہ یہ کائنات کس طرح پیدا ہوئی تھی۔تو اس کے متعلق دوتازہ ترین نظریات
بگ بینگ کے نظریہ کی ہی تائید کرتے ہیں۔ان نظریات کے مطابق یہ کائنات ایک ایسی
Singularity یا وحدت سے جاری ہوئی جس میں مقید مادہ اچانک ایک زبردست دھما کہ سے ،
پھٹ کر بکھرنا شروع ہو گیا اور اس طریق پر Event Horizon یا واقعاتی افق کے ذریعہ ایک نئی
کائنات کا آغاز ہوا۔جس مرحلہ پر بلیک ہول کی حد سے روشنی پھوٹنا شروع ہوئی اسے وائٹ ہول
(White Hole) کہا جاتا ہے۔34 ان دونوں میں سے ایک نظریہ کے مطابق یہ کائنات ہمیشہ
پھیلتی چلی جائے گی جبکہ دوسرے نظریہ کے مطابق ایک مرحلہ پر پہنچ کر کائنات کا پھیلاؤ رک جائے
گا اور کشش ثقل اسے اندر کی طرف کھینچنا شروع کر دے گی۔آخر کار تمام مادہ واپس کھینچ لیا جائے گا
اور غالباً ایک اور عظیم الشان جبلیک ہول، جنم لے گا۔یوں معلوم ہوتا ہے کہ قرآن کریم مؤخر الذکر
نظریہ کی تائید کرتا ہے۔
264
قرآن کریم اور کائنات
کائنات کی تخلیق اول کے ضمن میں قرآن کریم بڑی وضاحت سے بیان کرتا ہے کہ اس
کائنات کا خاتمہ ایک اور بلیک ہول کی صورت میں ہو گا۔اس طرح کائنات کی ابتدا اور اس کا
اختتام ایک ہی طرز پر ہو گا اور یوں کا ئنات کا دائرہ مکمل ہو جائے گا۔چنانچہ قرآن کریم اعلان
کرتا ہے۔يَوْمَ نَطْوِي السَّمَاءَ كَلَي السِّجِلِ لِلْكُتُبِ
(الانبياء 105:21)
ترجمہ: جس دن ہم آسمان کو لپیٹ دیں گے جیسے دفتر تحریروں کو لپیٹتے ہیں۔اس آیت کریمہ سے واضح ہوتا ہے کہ کائنات ابدی نہیں ہے۔نیز ایک وقت یہ عالم
یہی کھاتوں کی طرح لپیٹ دیا جائے گا۔سائنسدان بلیک ہول کا جو نقشہ کھینچتے ہیں وہ اسی آیت کے
بیان کردہ نقشہ سے گہری مماثلت رکھتا ہے۔(ملاحظہ ہو تصویر نمبر 1)
جوں جوں خلا سے مادہ بلیک ہول میں گرتا ہے توں توں کشش ثقل اور الیکٹرو مکنیک
(Electromagnetic) قوت کی شدت کی وجہ سے دباؤ کے تحت ایک چادر کی صورت اختیار کر لیتا
ہے۔چونکہ بلیک ہول کا مرکز اپنے محور کے گرد گھومتا رہتا ہے اس لئے یہ تمام مادہ کوئی نا معلوم
صورت اختیار کرنے سے پہلے اس کے گرد لپیٹا جاتا ہے۔اسی آیت کریمہ میں آگے چل کر بیان کیا گیا ہے:
كَمَا بَدَأَنَا أَوَّلَ خَلْقٍ نُعِيدَهُ وَعْدًا عَلَيْنَا إِنَّا كُنَّا فَعِلِينَ
(الانبياء 105:21)
ترجمہ: جس طرح ہم نے پہلی تخلیق کا آغاز کیا تھا اس کا اعادہ کریں گے۔یہ وعدہ ہم پر فرض
ہے۔یقینا ہم یہ کر گزرنے والے ہیں۔اس آیت میں یہ وعدہ دیا گیا ہے کہ جب کائنات ایک بلیک ہول میں گم ہو جائے گی تو اس
کے بعد ایک نیا آغاز ہوگا۔اللہ تعالیٰ کائنات کی از سر نو تخلیق کرے گا جیسا کہ اس نے پہلے کیا تھا۔بلیک ہول میں گم کائنات ایک بار پھر اندھیرے سے باہر آ جائے گی۔اور تخلیق کا یہ عمل ایک بار پھر
شروع ہو جائے گا۔قرآن کریم کے مطابق کائنات کے سکڑنے اور پھیلنے کا عمل ایک جاری عمل ہے۔
الهام ، عقل ، علم اور سچائی
265
تخلیق کے آغاز اور اس کے انجام سے متعلق قرآنی نظریہ بلا شبہ غیر معمولی شان کا حامل
ہے۔اگر عصر حاضر کے کسی اعلیٰ تعلیم یافتہ انسان کو یہ باتیں الہاما بتائی جاتیں تو یہ بھی کچھ کم تعجب کی
بات نہ ہوتی۔لیکن یہ دیکھ کر انسان ورطہ حیرت میں ڈوب جاتا ہے کہ تخلیق کے ہمیشہ دہرائے
جانے سے متعلق یہ اتنے ترقی یافتہ نظریات آج سے چودہ سو سال قبل صحرائے عرب کے امی
صلی اللہ علیہ والہ وسلم پر بذریعہ وحی منکشف فرمائے گئے تھے۔اب ہم اجرام فلکی کے ایک اور پہلو کا جائزہ لیتے ہیں جو
قرآن کریم اور اجرام فلکی ان کی حرکت کے بارہ میں ہے۔اس کی نمایاں
خصوصیت یہ ہے کہ زمین کی حرکت کو اس انداز سے بیان کیا گیا ہے کہ اس زمانہ کے مروجہ نظریات
سے کوئی بھی تضاد دکھائی نہیں دیتا۔چنانچہ اس زمانہ میں تمام اہل علم اور دانشور اس بات پر متفق تھے
که زمین ساکن ہے اور سورج، چاند اور دیگر اجرام فلکی اس کے گرد مسلسل گھوم رہے ہیں۔اس
تناظر میں عام قاری کو قرآن کریم میں زمین کی گردش کا ذکر شاید ہی دکھائی دیتا لیکن غور سے پڑھنے
والے کیلئے پیغام بہت واضح اور صاف تھا۔اگر قرآن کریم میں زمین کو ساکن اور اجرام فلکی کو اس
کے گرد گردش کرتے ہوئے بیان کیا جاتا تو اگر چہ اس دور کے لوگ اس سے مطمئن ہو جاتے لیکن
بعد میں آنے والوں کے نزدیک یہ نظریہ قرآن کریم کو نازل کرنے والے کی لاعلمی کا ثبوت قرار پاتا
اور سارازور اس بات پر ہوتا کہ یہ کلام کسی اعلیٰ اور علیم و خبیر ہستی کی طرف سے نہیں ہے۔زمین کی حرکت کو دیگر اجرام فلکی کی حرکت کی نسبت سے من و عن بیان کرنے کی بجائے
قرآن کریم اسے یوں بیان کرتا ہے:
وَتَرَى الْجِبَالَ تَحْسَبُهَا جَامِدَةً وَهِيَ تَمُرُّ مَر السَّحَابِ
صُنْعَ اللَّهِ الَّذِي أَتْقَنَ كُلَّ شَيْءٍ
( النمل 27 : 89)
ترجمہ: اور تو پہاڑوں کو دیکھتا ہے اس حال میں کہ انہیں ساکن و جامد گمان کرتا ہے حالانکہ وہ
بادلوں کی طرح چل رہے ہیں۔( یہ ) اللہ کی صنعت ہے جس نے ہر چیز کو مضبوط بنایا۔اس اعلان سے کہ ” پہاڑ مسلسل حرکت میں ہیں، لاز ما یہ نتیجہ نکلتا ہے کہ زمین بھی ان کے
266
قرآن کریم اور کائنات
ساتھ گھوم رہی ہے۔لیکن قرآن کریم کی فصاحت کا یہ کمال ہے کہ اس وقت کے لوگوں کے تصور میں
بھی یہ بات نہیں آسکتی تھی۔باقی دنیا کی طرح وہ بھی یہی خیال کرتے رہے کہ زمین ساکن ہے اور
اسی وجہ سے اس غلط نظریہ کو چیلنج نہیں کیا گیا۔اگر اس آیت کے آخری حصہ کو غور سے پڑھا جاتا تو
کسی غلط فہمی کی گنجائش نہ رہتی کیونکہ اس میں خدا کی صفت خالقیت کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے کہ
خالق کا ئنات نے سب چیزوں کو اس خوبی سے پیدا کیا ہے کہ انہیں اپنے مقام سے ہٹایا نہیں جاسکتا
اور جو چیز اپنے مقام سے ہٹائی نہ جاسکے وہ زمین کو چھوڑ کر اس کے مدار سے باہر نہیں جاسکتی۔علاوہ ازیں قرآن کریم کی بہت سی آیات میں پہاڑوں کے متعلق رواسی“ کا لفظ استعمال
کیا گیا ہے جس کا مطلب ہے ”زمین میں گاڑے ہوئے۔“
خَلَقَ السَّمَوتِ بِغَيْرِ عَمَدٍ تَرَوْنَهَا وَأَلْقَى فِي الْأَرْضِ رَوَاسِي آن
تَمِيدَ بِكُمْ وَبَتَ فِيهَا مِن كُل دَابَةِ وَالزَلْنَا مِنَ السَّمَاءِ مَاءً فَالبَتْنَا
فِيهَا مِن كُل زوج گریم۔(لقمن 11:31)
ترجمہ: اس نے آسمانوں کو بغیر ایسے ستونوں کے بنایا جنہیں تم دیکھ سکو اور زمین میں پہاڑ
بنائے تاکہ تمہیں خوراک مہیا کریں اور اس میں ہر قسم کے چلنے والے جاندار پیدا کئے اور
آسمان سے ہم نے پانی اتارا اور اس (زمین) میں ہر قسم کے عمدہ جوڑے اگائے۔وَجَعَلْنَا فِي الْأَرْضِ رَوَاسَى اَنْ تَمِيدَبِهِمْ وَجَعَلْنَا فِيهَا
فِجَاجًا سُبُلًا لَّعَلَّهُمْ يَهْتَدُونَ
(الانبياء 32:21)
ترجمہ: اور ہم نے زمین میں پہاڑ بنائے تا کہ وہ ان کے لئے غذا فراہم کریں اور ہم نے اس
میں کھلے رستے بنائے تا کہ وہ ہدایت پاویں۔وَالْقَى فِي الْأَرْضِ رَوَاسِيَ أَن تَمِيدَ
بِكُمْ وَأَنْهَرا وَسُبُلًا لَّعَلَّكُمْ تَهْتَدُونَ
( النحل 16:16)
الهام ، عقل ، علم اور سچائی
ترجمہ: اور اس نے زمین میں پہاڑ رکھ دیئے تاکہ تمہارے لئے کھانے کا سامان مہیا کریں اور
267
در یا اور راستے بھی تا کہ تم ہدایت پاؤ۔چنانچہ قرآن کریم ایسے عمدہ انداز میں ان حقائق سے پردہ اٹھاتا ہے کہ اس زمانہ کے مروجہ
علوم سے کھلم کھلا ٹکراؤ بھی نظر نہیں آتا۔ممکن ہے کہ بعض لوگ سورۃ نمل کی آیت 89 کو قیامت پر
چسپاں کریں لیکن جیسا کہ پہلے واضح کیا جا چکا ہے یہ غلط استدلال مندرجہ ذیل وجوہات کی بنا پر
قبول نہیں کیا جاسکتا:
1۔اس آیت میں حال کا صیغہ استعمال کیا گیا ہے۔نہ کہ مستقبل کا۔یہاں استعمال ہونے
والا حرف و اور کے علاوہ جبکہ کے معنوں میں بھی استعمال ہوتا ہے۔چنانچہ اس کا مطلب یہ بنتا
ہے کہ تم پہاڑوں کو ساکن خیال کرتے ہو جبکہ وہ مسلسل حرکت میں ہیں، اس لئے آیت کے اس
حصہ کو صرف مستقبل پر چسپاں کرنا درست نہیں۔2۔اگر مستقبل میں کبھی پہاڑوں کی پرواز مراد ہوتی اور انسان کسی دوسرے سیارہ سے ان کا
نظارہ کرتا تو انہیں ساکن خیال نہیں کر سکتا تھا کیونکہ وہ اس کو نظروں کے سامنے اڑتے نظر آتے۔اس لئے اس قسم کے ترجمہ کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔اسی طرح اس آیت کا یہ ترجمہ بھی غلط ہو گا کہ
اگر چہ آج کا انسان ان پہاڑوں کو ساکن خیال کرتا ہے لیکن آئندہ کبھی وہ پرواز کرنے لگیں گے۔اگر آج پہاڑ ساکن ہیں تو انسان ہمیشہ انہیں ساکن ہی دیکھے گا۔یہاں یہ سوال نہیں کہ وہ اپنی سمجھ
کے مطابق انہیں ساکن خیال کرتا ہے اس صورت میں تو قرآن کریم کو یوں ذکر کرنا چاہئے تھا ” تم
انہیں ساکن سمجھتے ہو جیسا کہ وہ ہیں لیکن مستقبل میں وہ ساکن نہیں رہیں گئے حالانکہ قرآن کریم
ہرگز یہ بیان نہیں کر رہا۔3۔اس آیت کے آخر پر خدا تعالی کی تخلیق کی پائیداری کی تعریف کی گئی ہے۔یہ اس بات کا
حتمی ثبوت ہے کہ پہاڑ متحرک ہونے کے باوجود مضبوطی سے گڑے ہوئے ہیں۔یہ بات قابل ذکر
ہے کہ ابتدائی تفاسیر اس آیت کے حقیقی معانی کے متعلق خاموش ہیں جس سے معلوم ہوتا ہے کہ ان
مفسرین کے لئے اس کی تشریح بہت مشکل تھی۔
268
قرآن کریم اور کائنات
قرآن کریم یہ اعلان بھی کرتا ہے کہ تمام اجرام فلکی مسلسل حرکت میں ہیں اور ان میں سے
کوئی ایک بھی ساکن نہیں ہے۔چنانچہ فرماتا ہے:
كُلٌّ فِي فَلَكٍ يَسْبَحُونَ
(الانبياء 21 : 34)
ترجمہ: سب اپنے اپنے مدار میں رواں دواں ہیں۔یہ ہمہ جہت اعلان تمام کائنات کا احاطہ کرتا ہے اور ہمارا نظام شمسی بھی اس سے مستفی نہیں
ہے۔مزید برآں قرآن کریم سے یہ بھی ثابت ہے کہ تمام اجرام فلکی بیضوی مداروں میں گردش کر
رہے ہیں۔نیز یہ کہ یہ تمام اجرام اپنی فنا کے مقررہ وقت کی طرف رواں دواں ہیں۔مندرجہ ذیل
آیات ان موضوعات پر روشنی ڈال رہی ہیں۔اللَّهُ الَّذِي رَفَعَ السَّمَوتِ بِغَيْرِ عَمَدٍ تَرَوْنَهَا ثُمَّ اسْتَوَى عَلَى
الْعَرْشِ وَسَخَّرَ الشَّمْسَ وَالْقَمَرَ كُلٌّ يَجْرِى لِأَجَلٍ مُّسَمًّى
يَدَيْرُ الْاَمْرَ يُفَضِلُ الْآيَتِ لَعَلَّكُمْ بِلِقَاءِ رَبِّكُمْ تُوْقِنُونَ )
(الرعد (3:13)
ترجمہ: اللہ وہ ہے جس نے آسمانوں کو بغیر ایسے ستونوں کے بلند کیا جنہیں تم دیکھ سکو۔پھر اس
نے عرش پر قرار پکڑا اور سورج اور چاند کو خدمت پر مامور کیا۔ہر چیز ایک معین مدت تک کیلئے
حرکت میں ہے۔وہ ہر معاملہ کو تدبیر سے کرتا ہے ( اور ) اپنے نشانات کو کھول کھول کر بیان
کرتا ہے تا کہ تم اپنے رب سے ملاقات کا یقین کرو۔ألَمْ تَرَاَنَّ اللهَ يُولِجُ الَّيْلَ فِي النَّهَارِ وَيُولِجُ النَّهَارَ فِي الَّيْلِ
وَسَخَّرَ الشَّمْسَ وَالْقَمَرَ كُلٌّ يَجْرِي إِلَى أَجَلٍ مُّسَمًّى وَأَنَّ
الله بِمَا تَعْمَلُونَ خَبِيرٌ
(لقمان 30:31)
ترجمہ: کیا تو نے غور نہیں کیا کہ اللہ رات کو دن میں داخل کرتا اور دن کو رات میں داخل کرتا ہے
الهام ، عقل ، علم اور سچائی
اور اس نے سورج اور چاند کو مسخر کر دیا ہے۔ہر ایک اپنی مقررہ مدت کی طرف رواں دواں ہے
اور (یا درکھو کہ) اللہ اس سے جو کچھ تم کرتے ہو ہمیشہ باخبر رہتا ہے۔يُولِجُ الَّيْلَ فِي النَّهَارِ وَيُولِجُ النَّهَارَ فِي الَّيْلِ وَسَخَّرَ الشَّمْسَ وَ
الْقَمَرَ كُلٌّ يَجْرِى لِأَجَلٍ مُّسَمًّى ذَلِكُمُ اللهُ رَبُّكُمْ لَهُ الْمُلْكُ
وَالَّذِينَ تَدْعُونَ مِنْ دُونِهِ مَا يَمْلِكُونَ مِنْ قِطْمِيرٍ
(فاطر 14:35)
ترجمہ: وہ رات کو دن میں داخل کرتا ہے اور دن کو رات میں داخل کرتا ہے اور اس نے سورج
اور چاند کو مسخر کیا ہے۔ہر ایک اپنے مقررہ وقت کی طرف چل رہا ہے۔یہ ہے اللہ، تمہارا
رب۔اسی کی بادشاہت ہے اور جن لوگوں کو تم اس کے سوا پکارتے ہو وہ کھجور کی گٹھلی کی جھلی
کے بھی مالک نہیں۔خَلَقَ السَّمَوتِ وَالْأَرْضَ بِالْحَقِّ يُكَوِرُ
الْيْلَ عَلَى النَّهَارِ وَيُكَوِرُ
النَّهَارَ عَلَى الَّيْلِ وَسَخَّرَ الشَّمْسَ وَالْقَمَرَ كُلٌّ يَجْرِى لِأَجَلٍ
مُّسَمًّى أَلَّا هُوَ الْعَزِيزُ الْغَفَّارُ
(الزمر 6:39)
ترجمہ: اس نے آسمانوں اور زمین کو حق کے ساتھ پیدا کیا۔وہ دن پر رات کا خول چڑھا دیتا
ہے اور رات پر دن کا خول چڑھا دیتا ہے۔اور اسی نے سورج اور چاند کو مسخر کیا۔ہر ایک اپنی
مقررہ میعاد کی طرف متحرک ہے۔خبردار! وہی کامل غلبہ والا ( اور ) بہت بخشنے والا ہے۔269
اب ہم سورج کی حرکت کے بارہ میں قرآن کریم کے ایک اور حیرت انگیز انکشاف کا ذکر
کرتے ہیں جس کا ذکر کسی اور الہامی کتاب میں نہیں ملتا۔چنانچہ قرآن کریم یہ اعلان کرتا ہے:
وَالشَّمْسُ تَجْرِى لِمُسْتَقَةٍ لَهَا ذَلِكَ تَقْدِيرُ الْعَزِيزِ الْعَلِيمِ
يس 39:36)
ترجمہ: اور سورج (ہمیشہ) اپنی مقررہ منزل کی طرف رواں دواں ہے۔یہ کامل غلبہ واسلے
(اور) صاحب علم کی ( جاری کردہ) تقدیر ہے۔