باب پنجم

الہام، عقل، علم اور سچائی, حصہ 10

الهام ، عقل ، علم اور سچائی
395
بیرونی اور اندرونی ساخت سے متعلق مکمل علم رکھنے کے باوجود انتخاب طبعی کی کوئی واضح صورت پیش
نہیں کر سکے جو منطقی لحاظ سے قابل قبول ہو اور اس تخلیقی عجوبہ کے ڈیزائن اور ساخت کو بیان کر سکے۔خون نہ چوسنے والے مچھروں کی خون چوسنے والے مچھروں میں تبدیلی کو اگر محض
اتفاقات کا نتیجہ قرار دیا جائے تو اس کیلئے لا محدود وقت کی ضرورت ہوگی اور یہ سوچ تو نا قابل قبول
حد تک ایک عجوبے سے کم نہ ہوگی کہ مچھر کی دونوں اقسام آہستہ آہستہ بیک وقت قدم بقدم اپنے
اپنے اجزاء کے ساتھ الگ الگ لیکن بایں ہمہ با ہم کامل ربط کے ساتھ ارتقا کے عمل سے گزرتی
رہیں۔یہ بات خاص طور پر پیش نظر رہے کہ جب تک مچھر اپنا ارتقا مکمل نہ کرلے اس کی زندگی میں
درجہ بدرجه نامیاتی پیش رفت کوئی کردار ادا نہیں کر سکتی۔مثلاً جب سائنسدان مچھر کے خون کی تلاش
کرنے اور اس تک پہنچنے کی حاجت کا مطالعہ کرتے ہیں تو یہ حقیقت سامنے آتی ہے کہ اس ادنی سی
صورت کیلئے بھی ایک بہت ہی پیچیدہ مددگار نظام درکار ہے۔چھروں کو خوراک حاصل کرنے کیلئے ایک موزوں میزبان کی تلاش ہوتی ہے جس کیلئے
اس کی اندرونی ساخت، اعضائے جس اور دیگر جسمانی اعضاء میں تبدیلیاں درکار ہوا کرتی ہیں۔مچھر کو اپنے ماحول میں بکثرت پائے جانے والے خارجی محرکات میں سے مناسب لحمیاتی ماخذ کی
تلاش ہوتی ہے۔سائنسدانوں کے مطابق جس لائحہ عمل کے تحت ان کا ارتقا ہو وہ کچھ یوں ہے:
رو
و بصری محرکات حرارت اور مختلف مادوں مثلاً کاربن ڈائی آکسائیڈ، لیکٹک ایسڈ
(Lactic acid) اور جلد تحلیل ہو جانے والے فیٹی ایسڈز (Fatty acids) کا امتزاج دموی
760
جانوروں کا خاصہ ہے جن پر مچھر اپنا رد عمل ظاہر کرتا ہے۔ایک اور مشکل جو مچھر کو درپیش ہوتی ہے یہ ہے کہ بو خارج کرنے والے کیمیاوی مادے ہوا
کی لہروں پر منتشر ہو جاتے ہیں۔چنانچہ مچھر کو لازماً اپنے میزبان تک بالواسطہ پہنچنا پڑتا ہے جس
کیلئے وہ میزبان کے جسم سے خارج ہونے والی حرارت کو محسوس کرتا ہے۔ان مراحل کے دوران
مچھر کے طرز عمل کیلئے ایک محرک اور رد عمل کے نظام کا کامل صورت میں موجود ہونا ضروری ہے۔مچھر شعوری طور پر کسی میزبان کی تلاش نہیں کرتا بلکہ خارجی محرکات پر اپنے خود کار نظام کے تحت
رد عمل ظاہر کرتا ہے۔

396
نظرية انتخاب طبعی اور بقائے اصلح
یہ معاملہ اس وقت مزید الجھ جاتا ہے جب اکثر مچھر اپنا host یعنی میزبان تلاش کرتے
وقت ایک خاص نوع حیات ہی کو چنتے ہیں۔مثلاً ہو سکتا ہے کہ مچھر کی ایک خاص نوع صرف گائے
کے پیدا کردہ محرکات پر رد عمل تو ظاہر کرے لیکن انسانی محرکات پر کسی قسم کا رد عمل ظاہر نہ کرے۔سائنسدانوں کے اندازہ کے مطابق مچھر کے اس طرز عمل کا ارتقا Mesozoic (6 کروڑ
پچاس لاکھ سال قبل ) دور میں ہوا۔وو
مسکن بنایا۔جس میں خزندوں، پرندوں اور ممالیہ جانوروں نے زمین کو باقاعدہ اپنا
بعض سائنسدانوں کے نزدیک جب سے پرندوں، ممالیہ جانوروں اور ڈائنو سار میں اپنے
بچوں کے لئے والدینی جبلت بیدار ہوئی ہے تب سے مچھر کو مزید محفوظ اور موافق ماحول مل گیا
ہے۔مچھر کیلئے ان گھونسلوں کے اندریا ان کے قرب و جوار میں رہنا نہایت سودمند ثابت ہوا جہاں
پرندوں کے بچے پلتے ہیں۔یہی صورت حال جنگل میں رہنے والے درندوں کی کچھاروں اور
ڈائنو سار کی رہائش گاہوں کی ہوتی ہوگی جہاں ان کے بچوں کی پرورش گا ہیں تھیں۔سائنسدانوں
کے خیال میں اس امر نے مچھروں کیلئے ایسے مواقع مہیا کئے کہ وہ جب چاہیں بلا روک ٹوک
جانوروں کا خون چوس سکیں۔اس عجیب و غریب نظریہ پر اسی صورت میں سنجیدگی سے غور کیا جاسکتا
ہے جب پہلے یہ تسلیم کر لیا جائے کہ مادہ مچھر آسان شکار تلاش کرنے سے پیشتر ایک قسم کی خون
چوسنے والی مشین میں تبدیل ہو چکی تھی۔یہ قیاس کسی بھی صورت میں کسی ایسے طریق کار کی نشاندہی
نہیں کرتا جسے خون چوسنے والی مادہ مچھر کے ارتقا کا ذمہ دار قرار دیا جا سکے۔مشاہدہ یہ بتاتا ہے کہ
انسانی جسم پر مادہ مچھر کے بیٹھنے کے پانچ سیکنڈ کے اندر اندر اگر انسان کسی قسم کی کوئی حرکت کرے تو
چھر فورا اڑ جاتا ہے۔اگر میزبان کی تلاش کے سلسلہ میں چھر کے جبلی طرز عمل کی پیچیدگیوں پر غور
کیا جائے تو خون چوسنے کی خاصیت کا اتفاقی طور پر پیدا ہو جانا بعید از قیاس دکھائی دیتا ہے۔(ملاحظہ ہو پلیٹ نمبر 5)۔خون چوسنے والی مادہ مچھر کو اپنے میزبان کے خون تک رسائی حاصل کرنے کیلئے اپنے نظام
میں محض چند بنیادی تبدیلیوں کی ضرورت نہیں تھی بلکہ اس کے لئے ایسے ایسے موزوں آلات بھی درکار

الهام ، عقل ، علم اور سچائی
397
تھے جنہیں یہ جلد میں پیوست کر کے خون کی شریانیں تلاش کر سکے۔علاوہ ازیں اسے نقل و حمل کے
ایسے نظام کی بھی ضرورت تھی جس کے ذریعہ خون ایک ایسی تحصیلی تک پائی جائے جو پودوں کا رس جمع
کرنے والی تھیلی سے یکسر مختلف ہو۔اس تمام مچھروں حتی کہ خون چوسنے والی مادہ مچھر کی غذا کا بنیادی
جزو ہے کیونکہ اسے مخصوص اوقات میں ہی خون کی ضرورت ہوتی ہے (ملاحظہ ہو پلیٹ نمبر 6)۔جیسا کہ پہلے بھی ذکر کیا جا چکا ہے مچھر کے ارتقا سے متعلق سائنسی لٹریچر زیادہ تر خاموش
ہے۔مختلف حشرات کے آغاز پر بحث کرنے والے سائنسدان بتاتے ہیں کہ:
وو
حشرات کی بعض مشہور انواع بہت ترقی یافتہ ہیں۔مثلاً بہت سے طفیلئے جیسے
900
Culicidae مچھر جن کی ارتقائی تاریخ غیر واضح اور بالکل مبہم ہے۔سائنسدانوں کے نزدیک اس ابہام کی وجہ متحجرات (fossils) کا نا کافی ریکارڈ ہے۔لیکن یہ تو کوئی دلیل نہ ہوئی۔چاہیئے تو یہ تھا کہ ڈارون کے نقش قدم پر چلتے اور وہ ایسا کر بھی سکتے
تو
تھے۔ڈارون نے اپنے نظریہ ارتقا کو پیش کرتے وقت جزائر گیلا پاگوس (Galapagos) میں
پائے جانے والے زندہ فیجز (Finches) کا مطالعہ کیا نہ کہ ان کے متحجرات کا۔اسی طرح
متحجرات کی مکمل اور تفصیلی تاریخ کی عدم موجودگی میں بھی چاہئے تو یہ تھا کہ مچھر کے ارتقائی عمل
کا تجزیہ کیا جاتا۔دوسرے حشرات کے مقابل پر موجودہ دور کے مچھر کی خصوصیات یا ایک ہی نوع
کے نر مچھر کی نسبت مادہ مچھر کا اس غرض سے مطالعہ کیا جا سکتا ہے کہ مچھر موجودہ شکل اختیار کرنے
سے پہلے کن کن مراحل سے گزر چکا ہے۔قبل اس کے کہ ہم مچھر کی منفرد خصوصیات کا تجزیہ کریں آئیے مچھر کے ارتقا کے بارہ میں
سائنسدانوں کی طرف سے حال ہی میں پیش کردہ امکانی منظر کا جائزہ لیں۔ان کے خیال میں
مچھر کے آباؤ اجداد فقار یہ جانوروں (Vertebrates) کا خون چوسنے کے دور سے پہلے نرم جلد
والے حشرات پر چلتے تھے۔بعد ازاں اپنی ارتقائی تاریخ کے کسی مرحلہ پر بالغ مچھر فقار یہ جانوروں
کے خون پر پلنے لگے۔10 اس نظریہ کے مطابق ان کے آباؤ اجداد کے منہ کے مختلف
حصوں میں پہلے ہی ایسی تبدیلیاں واقع ہو چکی تھیں جو موجودہ حتمی شکل میں پائے جانے والے مچھر
کے منہ کے مختلف حصوں سے مشابہ تھیں۔تاہم یہ معلوم شدہ حقیقت ہے کہ یہ حشرات لاروا کے

398
نظرية انتخاب طبعی اور بقائے اصلح
مرحلہ پر ( جو تلی کے دور حیات کے caterpillar کے مرحلہ کے مشابہ ہے ) فقار یہ جانوروں پر کسی
قسم کا انحصار نہیں کرتے حالانکہ اس سے ان کی خون کی ضروریات بآسانی پوری ہو سکتی تھیں۔مزید برآں اگر ڈائنو سار ہی درحقیقت مچھر کے اولین میزبان تھے تو مچھر کا اچانک نرم جلد والے
حشرات سے خوراک حاصل کرنے کی بجائے ڈائنو سار کی سخت جلد میں سوراخ کر کے خوراک
حاصل کرنے کا عمل اور بھی نا قابل فہم دکھائی دیتا ہے۔سائنسدان خود اس بات کو تسلیم کرتے ہیں کہ
اس ارتقائی عمل کے دوران ایسی تبدیلیوں کی ضرورت تھی جو بالآخر حشرات کی بجائے خون سے
خوراک حاصل کرنے کی انقلابی خاصیت پر منتج ہوئیں۔11 اس نظریہ کی تائید میں ان کی طرف سے
جو وضاحت پیش کی جاتی ہے وہ محض اس قیاس آرائی پر مبنی ہے کہ مچھروں کی کسی نئی نسل نے حادثاتی
طور پر اچانک ان نئے میزبانوں سے خوراک حاصل کرنا شروع کر دی جو پوشیدہ مرطوب گوشوں
اور بلوں میں مشکل حالات میں اپنی گزر اوقات کیا کرتے تھے۔جیسا کہ آگے چل کر ثابت کیا
جائے گا خون چوسنے کے عمل کیلئے مچھر میں بہت سی مخلو قسم کی خاص صلاحیتوں کی ضرورت ہوتی
ہے جن کا باہم ایک دوسرے پر اتنا انحصار ہوتا ہے کہ یہ تصور کرنا بہت مشکل ہے کہ مچھروں کی
خوراک حاصل کرنے کی صلاحیت میں حادثاتی طور پر اچانک تبدیلی رونما ہوگئی ہو۔یادر ہے کہ فقار یہ جانوروں کے خون کو بطور خوراک حاصل کرنے کے لئے مادہ مچھر کی
اندرونی ساخت اور شکل وصورت میں تین بنیادی پہلوؤں کے لحاظ سے ارتقا ضروری تھا۔د۔مثلاً اس کے منہ کے حصوں کی اس طرح کی بناوٹ کہ وہ جلد میں سوراخ کر سکیں اس
کی عضویاتی تبدیلیاں یعنی خون ہضم کرنے والے proteolytic یعنی انحلالی خامرے پیدا
کرنا۔مزید برآں اپنے بنیادی طرز عمل میں تبدیلیاں کرنا یعنی خون رکھنے اور خون نہ رکھنے
والے جانوروں میں تمیز کرنا۔12
یہ سارا عمل وسیع سائنسی علم اور تکنیکی مہارت کا محتاج ہے۔اپنے میزبان کو تلاش کر کے سیدھا اسے نشانہ بنانے کے جبلی نظام کے علاوہ مادہ مچھر کی
خون چوسنے کی صلاحیت کیلئے ضروری تھا کہ وہ اعلیٰ درجہ کے متعد د حساس آلات سے لیس ہوتی جن
میں سے ایک ڈنک (proboscis) بھی ہے جو اپنی ذات میں سات عجائبات عالم سے بھی

الهام ، عقل ، علم اور سچائی
399
بڑا مجو بہ ہے۔یہ قدرت کی صناعی کا شاہکار ہے۔مچھر کے نظام انہضام کا اگر بغور مطالعہ کیا جائے تو
معلوم ہوگا کہ یہ نظام کسی ایسی اندھی قوت کی پیداوار نہیں ہے جس نے ارتقائے حیات کی تشکیل کی
ہو۔مچھر کے ڈنک کا سرسری مطالعہ بھی اس شبہ کے ازالہ کیلئے کافی ہے کہ یہ انتخاب طبعی کے نتیجہ میں
مادہ مچھر کے منہ کے مختلف حصے
mandible
C
maxilla
labrum-epipharynx
mandibles
maxillae
hypopharynx
labium
labellum
دس لاکھ سال یا اس سے بھی زائد عرصہ میں تخلیق ہوا ہو گا۔ایک بالغ مادہ مچھر کا ڈنک جو جسم میں
سوراخ کرنے اور خون چوسنے کا آلہ ہے چھ لمبوترے حصوں پر مشتمل ہوتا ہے جن کے اوپر ایک
لچکدار خول بھی موجود ہوتا ہے۔یہ چھ حصے دندانہ دار آلات (mandibles) پر مشتمل ہوتے ہیں جو میزبان کی جلد کو
چھیدنے کے کام آتے ہیں۔ڈنک کے اندر بند مینڈیبل کے یہ بلیڈ نما سرے اس وقت باہر نکلتے
ہیں جب مچھر کو اپنی خوراک کے لئے خون کی ضرورت ہوتی ہے۔صرف اسی صورت میں ہی یہ بلیڈ
بیرونی ٹیوب کے ذریعہ باہر نکل کر جلد میں تیزی سے سوراخ کرتے ہیں۔دوسرا حصہ لیبرم اپنی فیرنکس (Labrum epipharynx) ہے جسے خوراک کی نالی کہا جاتا
ہے اور کاٹنے کے عمل کے دوران یہ ایک مکمل نالی بن جاتی ہے اور خون اس کے ذریعہ اندر کھینچا جاتا
ہے۔جب بھی مچھر کا تھا ہے تو اس کا لعاب دہن (Saliva) ہائپو فی کس (Hypopharynx) کے
ذریعہ اس زخم میں منتقل ہوتا رہتا ہے۔

400
نظرية انتخاب طبعی اور بقائے اصلح
اس کے اندر ایک پمپ بھی ہوتا ہے جو خون چوس کر اسے معدہ تک پہنچانے نیز پودوں سے
حاصل شدہ رس ، غذا کی نالی تک الگ الگ پہنچانے کا کام کرتا ہے۔ماہرین حیاتیات کی رائے میں کارڈیا (Cardia) جو غذا کی درمیانی نالی کا اگلا موٹا سرا ہوتا
ہے، کے مخصوص عمل کے ذریعہ خون براہ راست غذا کی درمیانی نالی میں پہنچتا ہے۔نباتاتی رس وغیرہ
پر مشتمل باقی ماندہ خوراک ڈائیورٹیسکلا (Diverticulla) میں پہنچ کر کچھ دیر وہیں پڑی رہتی ہے۔ڈنک کے اندر پائے جانے والے لعاب کے منفرد غدود ایک ایسا عجوبہ ہیں جن کی نظیر
سارے عالم حیوانات میں نہیں ملتی۔اگر یہ غدود نہ ہوتے تو مچھر کے خون چوسنے کا سارا عمل
ا کارت چلا جاتا۔ان غدودوں کے تیار کردہ لعاب میں ایک نایاب
قسم کا کیمیائی عنصر پایا جاتا ہے جو
خون کو جمنے سے روکتا ہے۔مثلاً جب کوئی شریان پھٹتی ہے تو خون میں پائے جانے والے
پلیٹلیٹس (Platelets) چند ہی لمحوں میں وہاں پہنچ کر خون کو جمانے کا عمل شروع کر دیتے ہیں
تا کہ رستا ہوا خون بند کیا جا سکے۔خون کو بطور خوراک استعمال کرنے کے عمل کو ممکن بنانے کیلئے مادہ
مچھر کے لعاب میں apyrase نامی ایک خامرہ پایا جاتا ہے جو حیوانی بافتوں میں کمیاب ہے۔لیکن
مچھر کے لعاب پیدا کرنے والے غدودوں میں بکثرت پایا جاتا ہے۔یہ کیمیائی عصر خون میں موجود
پلیٹلیٹس کے عمل انجماد کیلئے بطور تریاق کے ہے۔اس سے بھی بڑھ کر حیران کن امر یہ ہے کہ مچھر کا نظام انہضام اور دوران خون اس نہایت
خطرناک خامرہ سے مکمل طور پر محفوظ رہتا ہے۔یہ صرف وہیں استعمال ہوتا ہے جہاں اس کی
ضرورت ہوتی ہے یعنی ڈنک مارنے والی جگہ پر۔تا ہم یہ خامرہ لعاب دہن میں موجود ہوتا ہے جس سے مچھر بڑی حد تک خشک پودوں کے
اس کو تحلیل کر کے چوسنے کے قابل بناتا ہے۔کہا جاتا ہے کہ اس عمل کو آسان بنانے کیلئے مچھر کے
منہ سے دھار کی شکل میں لعاب مسلسل بہتا رہتا ہے مگر اس کے باوجود لعاب میں پایا جانے والا
apyrase خامرہ استعمال نہیں ہوتا کیونکہ رس میں خون نہیں پایا جاتا۔پھر یہ غیر استعمال شدہ خامرہ
بآسانی ہضم کر لیتا ہے اور اس کے دوران خون کو کوئی نقصان بھی نہیں پہنچتا۔اس سے ہر شخص یہ نتیجہ
اخذ کر سکتا ہے کہ یہ تخلیق محض اتفاقات کا ایسا کھیل نہیں جس کا دارو مدار انتخاب طبعی پر ہو بلکہ یہ تخلیق

الهام ، عقل ، علم اور سچائی
401
بالا راده منصوبہ کے تحت ہوتی ہے۔عالم حیوانات میں مچھر کے تمام تر منفی کردار کا یہی سبب ہے۔اگر اپنے میزبان کے خون میں لعاب کے ذریعہ apyrase خامرہ کو شامل کرنا مادہ مچھر کیلئے طبعاً
لازم نہ رکھا جاتا تو دنیا بھر کے مختلف قسم کے جانوروں میں بیماری پھیلانے کا وسیع منفی کردار کسی طور
بھی ممکن نہ تھا۔مچھر کی تمام تر جسمانی ساخت اسی مقصد کے حصول کے لئے تشکیل دی گئی ہے۔اب تک سائنسدانوں کے علم میں آنے والی وائرس کی تقریباً پانچ سو اقسام میں سے آدھی
مچھروں میں پائی جاتی ہیں۔ان میں سے سو کے قریب تو صرف انسانوں میں بیماری پھیلانے کا
باعث ہیں۔بعض مچھر جانوروں کی دیگر انواع کو اپنا میزبان بناتے ہیں تا ہم ان میں بھی ایسے
وائرس موجود ہوتے ہیں جو انسانوں میں بیماری پھیلانے کا باعث بنتے ہیں۔مثلاً کچھ وائرس ان
مچھروں کے ذریعہ جو انسان اور بندر دونوں سے خوراک حاصل کرتے ہیں، بندر سے انسان یا
انسان سے بندر میں منتقل ہو جاتے ہیں۔ضروری نہیں کہ مچھر اپنے اندر ایک ہی قسم کے وائرس
رکھتے ہوں بلکہ یہ بیک وقت مختلف اقسام کے وائرس کے حامل بھی ہو سکتے ہیں۔نیز یہ بھی ممکن ہے
کہ مچھر ایک خاص ماحول میں وائرس کو منتقل کرنے میں بہت فعال ہوں جبکہ دوسرے ماحول میں
انتہائی سست ثابت ہوں۔مچھر کے ذریعہ عالمگیر اور علاقائی سطح پر پھیلنے والی بیماریوں میں ملیر یا سر فہرست ہے۔اس
کے علاوہ دیگر مشہور بیماریوں میں فلیرس (Filariasis) ، زرد بخار، ڈینگی فیور (لال بخار ) اور
این سیفا لائٹس (Encephalitis) وغیرہ شامل ہیں۔علاوہ دیگر جانوروں کے مچھر نے صرف
انسان کو جو نقصان پہنچایا ہے وہ بہت ہولناک ہے۔ضروری نہیں کہ ملیر یا براہ راست موت کا باعث
بنے بلکہ یہ مریض کے عضویاتی نظام کو بالکل درہم برہم کر دیتا ہے جس کی وجہ سے بہت سی خطرناک
بیماریاں جنم لیتی ہیں۔ملیر یا اگر چہ دنیا میں اموات کا سب سے بڑا سبب ہے لیکن اسے ہمیشہ ان اموات کا
ذمہ دار نہیں سمجھا جاتا۔ملیریا کے باعث واقع ہونے والی بہت سی اموات کا تیسری دنیا کے ممالک
میں یا تو کہیں اندراج ہی نہیں ہوتا یا ان اموات کا سبب ملیریا کو خیال نہیں کیا جاتا۔ملیریا کے اکثر
مریض ملیریا والے علاقوں میں اس بیماری کے اثرات کے باعث تپ دق یا نمونیہ کی وجہ سے مر

402
نظرية انتخاب طبعی اور بقائے اصلح
جاتے ہیں۔اسی طرح بہت سی بیماریاں ایسی ہیں جن کا در حقیقت ملیریا سے گہرا تعلق ہے کیونکہ ملیریا
مریض کے اعضائے رئیسہ کو شدید نقصان پہنچاتا ہے۔نتیجہ متعدد بیماریاں جنم لیتی ہیں۔فلیرس (Filariasis) پھیلانے والے کیڑے کی دو انواع بڑی حد تک مچھر کے ذریعہ
نتقل ہوتی ہیں۔ان کی وجہ سے پھیلنے والی طویل المیان انسانوں اور پالتو جانوروں میں فیل پا
جیسی بیماری (Elephantiasis) کا سبب ہو سکتی ہے۔زرد بخار جو مچھر کے ذریعہ منتقل ہونے والی ایک اور بیماری ہے شہری اور جنگلی دونوں اقسام
پر مشتمل ہے۔مؤخر الذکر قسم مچھر کے ذریعہ جانوروں سے انسانوں اور انسانوں سے جانوروں میں
منتقل ہوتی ہے۔انسانی تاریخ زرد بخار کی دہشت ناکیوں سے بھری پڑی ہے۔زرد بخار کی وجہ سے
ہی مغربی افریقہ کو گوروں کا قبرستان کہا جاتا ہے۔مچھر کی وجہ سے عالمی سطح پر پہنچنے والا نقصان انسانوں یا جانوروں کے جانی ضیاع تک ہی
محدود نہیں بلکہ مچھر نے انسانی معیشت پر بھی کئی لحاظ سے منفی اثرات مرتب کئے ہیں۔مثلاً دفاتر ،
فیکٹریوں اور کھیتوں میں کام کرنے والوں کے اوقات کار میں شدید کمی یا ان زمینوں کی قیمتوں میں
کی جو چھر والے علاقوں کے قرب وجوار میں واقع ہوں۔علاوہ ازیں بعض رہائشی علاقوں پر طرح
طرح کی پابندیاں بھی عائد کی جاتی ہیں۔جنگ عظیم دوم کی تاریخ بھی اس بات کو ثابت کرتی ہے
کہ اس دوران بہت سے معر کے اس ادنی اور بظاہر حقیر کیڑے کی وجہ سے جیتے یا ہارے گئے۔اب ہم اس عظیم الشان مگر عجیب و غریب نظام کائنات میں انتخاب طبعی کے کردار کا جائزہ
لیتے ہوئے ماہرین حیاتیات سے گزارش کرتے ہیں کہ وہ ارتقائے حیات کے ذمہ دار عوامل کے
متعلق اپنے نظریہ پر نظر ثانی کریں۔اگر وہ صرف ایک خامرہ apyrase پر ہی غور کریں تو یہ
انکشاف ان کی آنکھیں کھول دینے کیلئے کافی ہوگا کہ انتخاب طبعی کے کس نظام یا تخلیقی قوت نے مادہ
مچھر کے لعاب دہن میں تو خامرہ پیدا کرنے کا یہ انتظام کر دیا جبکہ نر مچھر اس کو پیدا کرنے سے بکلی
محروم رہا؟ ان سے مکرر گزارش ہے کہ صرف ایک معقول وجہ ہی پیش کریں کہ انتخاب طبعی نے مادہ
مچھر کو پودوں سے حاصل کردہ روز مرہ خوراک کے علاوہ خون کو بطور خوراک استعمال کرنے پر کیوں
کر اور کیسے مجبور کیا۔نیز کیا وجہ ہے کہ صرف مادہ مچھر ہی اپنے میزبان کا خون چوستی ہے جبکہ نر اور

الهام ، عقل ، علم اور سچائی
403
مادہ دونوں اپنی بقا کیلئے پودوں کے رس اور شکر پر گزارہ کرتے ہیں؟ کیا اس سارے عمل کا مقصد
یہی نہیں کہ مادہ مچھر کو انڈوں کی تیاری اور ان کی خوراک کیلئے اپنے میزبان کے خون میں پائی
جانے والی لحمیات کی ضرورت ہوتی ہے؟ یہ ایک ایسا عمل ہے جس کی نر مچھر کو قطعا ضرورت نہیں
ہوتی۔انتخاب طبعی مادہ مچھر کو ہی یہ بات کیسے سکھا سکتا تھا کہ ان کے تولیدی اعضا کیلئے لحمیات
ضروری ہیں؟ اس لئے انہیں خون چوسنے کیلئے ایک نہایت دید و نظام تشکیل دینا ہوگا۔مادہ مچھر
پیچیدہ
میں خون سے لحمیات حاصل کرنے کی جبلت پیدا ہونے سے پہلے مچھر اتنا لمبا عرصہ آخر کیونکر زندہ
رہے؟ نیز مادہ مچھر کو اپنی جسمانی ساخت میں اہم اور بنیادی تبدیلیاں لانے اور اپنی بقا کے نئے
انداز اختیار کرنے کیلئے apyrase جیسے حیرت انگیز خامرہ کی تیاری میں کتنا عرصہ لگا حالانکہ وہ اس
خامرہ کے بغیر لکھوکھہا سال سے زندہ چلی آرہی تھی ؟
اس سوال کا صرف ایک ہی معقول جواب ہے کہ مچھر کی تخلیق اتفاقی طور پر انتخاب طبیعی کا
جہ نہیں ہو سکتی بلکہ اسے خاص منصوبہ کے تحت ارادہ تشکیل دیا گیا ہے۔صاف ظاہر ہے کہ
نظام حیات میں مچھر کے منفی لیکن انتہائی اہم کردار کو اس طرح تشکیل دیا گیا ہے کہ اس کی جبلت
میں جانوروں کے خون کی طرف طبعی میلان رکھ دیا گیا ہے۔مادہ مچھر کی خون چوسنے کی صلاحیت
واضح طور پر عمل ارتقا میں پائی جانے والی مقصدیت پر روشنی ڈالتی ہے۔ماہرین ارتقا کے خیال میں انتخاب طبعی کے فیصلے بہر حال درست ہوا کرتے ہیں اور صرف
وہی باقی رہتا ہے جو حیات کیلئے مفید ہو۔مچھر جو زندگی کیلئے سب سے بڑا خطرہ ہے کیا واقعی
انتخاب طبعی کی پیداوار ہے؟
اس کے برعکس قرآن کریم کے مطابق مچھر کے ذریعہ زندگی کو جو خطرات درپیش ہیں ان کی
ایک معین اور وسیع غرض و غایت ہے۔اس منصوبہ کی ماہرانہ تکمیل اور اس کی لطیف صنعت اور کاریگری پر گفتگو ہو چکی ہے۔اب ہم
قارئین کو یہ بتانا چاہتے ہیں کہ اس موضوع پر قرآنی آیت بجائے خود ایک علمی اور ادبی معجزہ ہے
بالخصوص آیت کے الفاظ فما فوقها (البقرة:2 27) توجہ طلب ہیں۔اگر چہ آیت کے اس حصہ کا
یہ ترجمہ بھی درست ہے کہ مچھر سے بھی بڑھ کر اسی طرح کے جانداروں
کی تخلیق“ لیکن فوق“

404
نظرية انتخاب طبعی اور بقائے اصلح
کے عام لغوی معنی جس کی طرف گزشتہ مترجمین کی توجہ ہی نہیں گئی یہ ہیں اور یہ ( مچھر ) جو چیز
اٹھائے ہوئے ہے۔جب قرآن کریم زمین اور جو کچھ یہ اٹھائے ہوئے ہے، کا ذکر کرتا ہے تو
وہاں بھی ” فوق“ کا لفظ ہی استعمال فرماتا ہے۔چنانچہ عربی محاورہ وما فوق الارض کے معنی
یہ ہوں گے : اور جو کچھ زمین پر موجود ہے۔اس بیان کی روشنی میں زیرہ بحث آیت کا لغوی ترجمہ یہ
ہوگا : ”اللہ ہر گز نہیں شرماتا کہ کوئی سی مثال پیش کرے جیسے مچھر کی بلکہ اس کی بھی جو اس کے اوپر
ہے یا جو کچھ یہ اٹھائے ہوئے ہے۔“
اب ہم بخوبی جانتے ہیں کہ گزشتہ مفسرین نے مندرجہ بالا لغوی معنی کیوں بیان نہیں کئے۔دراصل وہ اس بات کا تصور ہی نہیں کر سکتے تھے کہ مچھر کے اوپر انسانی آنکھ سے نظر نہ آنے والے
وائرس موجود ہیں۔رہا یہ سوال کہ انتہائی اہمیت کی حامل اور بیماری پھیلانے والی اس مخلوق کی تخلیق پر اللہ تعالیٰ
کیوں خفت محسوس نہیں کرتا؟ تو اس کا جواب یہ ہے کہ اس مچھر کی تخلیق میں ایک اہم مقصد مضمر تھا
یعنی حیات کے وسیع منصوبہ کی مختلف جہات میں توازن کا پیدا کرنا۔ایک اور اہم بات یہ ہے کہ اس
اڑنے والی انوکھی مشین کی تخلیق اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ دراصل اس کا خالق ہی کامل حمد کا
سزاوار ہے۔میرے نزدیک مچھر نے زندگی کے دفاعی نظام کو فروغ دینے میں بھی بہت اہم کردار
ادا کیا ہے۔ہمارے علم کے مطابق اس نوعیت کی ایک مثال sickle cell anaemia کی بیماری
سے تعلق رکھتی ہے جو گیمبیا کے باشندوں میں عام پائی جاتی ہے۔اس بیماری میں مبتلا مریضوں میں
ملیریا کی مہلک اقسام کے خلاف قوت مدافعت پیدا ہو جاتی ہے۔تاہم یہ بات انہونی نہیں کہ مچھر
کے ذریعہ پھیلنے والی بیماریوں سے حاصل ہونے والے بہت سے نامعلوم فوائد میں سے دفاعی نظام
کا ارتقا ایک اہم پہلو بھی ہے۔خواہ سمجھ میں آئے یا نہ آئے مگر قرآن کریم اس بات کا کھلا اظہار کرتا
ہے کہ زندگی کو قائم رکھنے اور موت کی طرف لے جانے والے عناصر دونوں تخلیق کے منصوبہ کا
اٹوٹ انگ ہیں۔دوسری حیرت انگیز بات جس کا ذکر ضروری ہے یہ ہے کہ مچھر اپنے اندر سینکڑوں بیماریوں
کے جراثیم رکھنے کے باوجود خود کبھی بیمار نہیں پڑتا۔کبھی کسی ماہر حیاتیات نے مچھر کو ملیریا
سے

405
الهام ، عقل ، علم اور سچائی
کپکپاتے ہوئے نہیں دیکھا، نہ ہی کبھی کسی نے چھر کوکسی ایسی بیماری میں مبتلا دیکھا ہے جسے یہ اپنے
اندر یا اپنے پروں اور پاؤں پر موجود جراثیم کی وجہ سے آگے پھیلاتا ہے۔اس کے اوپر پائے
جانے والے فیل پا کے وائرس نے کبھی اس کے ڈنک (probascis) پر حملہ نہیں کیا جس سے وہ
ہاتھی کے بچہ کی سونڈ جیسی شکل اختیار کرلے۔مچھر کی تخلیق کے سلسلہ میں اس قدر سائنسی علم اور پیچیدہ تکنیک درکار ہے کہ انسان ابھی
تک اس کا تنہا ڈنک تک تخلیق نہیں کر سکا۔مچھر آج کل کے کسی بھی مشہور اور تیز فہم جینیاتی انجینئر
کے کان میں بھنبھنا کر اسے مقابلہ کیلئے للکار سکتا ہے کہ اگر ممکن ہو تو وہ آگے بڑھ کر اسے قابو میں
لے لے یا اسی کی طرح کا ایک اور مچھر بنا کر دکھائے۔مگر افسوس کہ دنیا کے تمام مچھر اس دہریہ کومل
کر بھی کاٹیں تب بھی اسے اس کے ملحدانہ تصور سے باہر نہیں نکال سکتے۔اس لئے انہیں اڑنے اور
اپنے اپنے راگ الاپنے دیں کیونکہ نہ تو بہرے ان کی بھنبھناہٹ سن سکتے ہیں اور نہ ہی اندھے
معین
انہیں دیکھ سکتے ہیں۔خلاصہ بیان کے طور ایک بار پھر ہم واضح کرتے چلیں کہ جانوروں کی تمام انواع کی
خصوصیات اور خدو خال خلیوں کی جینیاتی علامات میں موجود مخفی پیغام کو نہایت مربوط اور مع
طریق پر ظاہر کرتے ہیں۔خلیوں میں موجود لحمیات ان کیلئے بطور محافظ فرشتوں کے ہیں۔مخصوص
کردار کے حامل دھا گے ( strands) جن سے تمام جانداروں کے RNA - DNA جسمانی اور
تولیدی خلیات بنتے ہیں بیرونی ماحول اور اس کے اثرات سے بکلی آزاد ہوتے ہیں۔بے شعور
ماحول کے پاس ایسا کوئی نظام نہیں جو زندگی کے جینیاتی محافظوں پر اپنا علم چلا سکے۔نہ تو زندگی کے
جینیاتی محافظ اس قابل ہیں کہ وہ از خود اپنی تشکیل کر سکیں اور نہ ہی وہ اپنے اندر پائے جانے والے
امینوایسڈز کی اس معین ترتیب کو قائم رکھ سکتے ہیں جن میں معمولی سی گڑ بڑ بھی زندگی کی تمام بنیادی
اکائیوں اور ان کی تمام تر غرض و غایت اور تخلیقی صلاحیت کو برباد کر سکتی ہے۔یہی وجہ ہے کہ متعدد
سائنسدانوں کی رائے میں زندگی کی بنیادی اکائیوں کی تخلیق محض اتفاق کے نتیجہ میں کھرب با سال
میں بھی ممکن نہیں تھی۔اس کے باوجود زندگی کی بنیادی اکائیوں کی تخلیق بہر حال کسی نہ کسی طرح
جاری ہے۔ان کا اپنا ایک الگ جہان ہے جو موسمی اور ماحولیاتی اثرات سے کلیہ بے نیاز ہے۔

406
نظرية انتخاب طبعی اور بقائے اصلح
اگر خدا تعالیٰ کے وجود کو زندگی کی اس پیچیدہ سکیم سے نکال دیا جائے تو پھر اس کی بجائے
کوئی دوسرا خالق ضرور تلاش کرنا پڑے گا۔اگر صرف بے جان کا ئنات کے راز کو ہی لیا جائے تو اس
میں زمین جیسے سیارہ پر پائے جانے والے زندہ عجائبات اس دست قدرت کیلئے بزبان حال پکار
اٹھیں گے جس نے انہیں تشکیل دیا اور ان کے وجود میں ایسا پیچیدہ نظام جاری فرمایا۔اگر
ہستی باری تعالیٰ کو درمیان سے نکال دیا جائے تو ان کی فریادیں ہمیشہ محض ایک گنبد بے در سے
ٹکراتی رہیں گی۔ایک بات بہر حال یقینی ہے کہ زندگی از خود پیدا نہیں ہوئی اور نہ ہی موت حیات
کی خالق ہے۔انتخاب طبعی میں نہ تو شعور ہے اور نہ ہی حیات کے آثار۔اس کی حقیقت کشش ثقل
جیسے مظہر سے زیادہ نہیں جو ایک چٹان کو گہری کھائی میں گرا سکتی ہے اس بات کا خیال کئے بغیر کہ وہ
کسی ہرن پر جا کر گرے گی یا سیبہ (Porcupine) پر۔

·

آج 10 میں سے 10 باقی