باب پنجم
الہام، عقل، علم اور سچائی, حصہ 9
الهام ، عقل ، علم اور سچائی
385
ریشوں کی طرح سخت ہو جائے۔نیز بظاہر نفیس اور نازک نظر آنے والے ان ریشوں کو تناؤ کی
اس قدر طاقت عطا کی گئی جو اس کے ہم وزن فولاد کی تناؤ کی طاقت سے بھی زیادہ ہے۔اگر حادثاتی عوامل کے نظریہ کو درست مانا جائے تو اس صورت میں ان جھنجھلا دینے والے
لمبے بے قابور یشوں کو ہر جگہ پھیلا ہونا چاہیئے تھا جو مکڑی کی ٹانگوں سے الجھ کر رہ جاتے اور نتیجہ
سکڑی اُس بلخ کی طرح ہو جاتی جو اپنے شکاریوں کا تر نوالہ بننے کے لئے تیار بیٹھی ہو۔غالباً
ماہرینِ ارتقا ہی اس کا بہتر اندازہ لگا سکتے ہیں کہ یہ عمل کتنا عرصہ جاری رہا۔لیکن ایک عام آدمی کی
حیثیت سے تو ہم اتنا اندازہ ہی لگا سکتے ہیں کہ دس میں لاکھ سال بعد ذہنی طور پر زیادہ ترقی یافتہ
مکڑی دھوپ سینکتے ہوئے اپنی حالت زار پر ماتم کرتی رہی ہوگی۔اس نادر لمحہ پر بالآخر جینیاتی
تغیرات کا اجتماع دفعہ اس کی امداد کو آن پہنچا جس نے اس کے ننھے منے دماغ کے ایک حصہ کو ایسی
مہارت بخشی جس سے اس کا نقصان فائدہ میں بدل گیا۔اچانک اسی نایاب لمحہ کے ساتھ ہی مکڑیوں
کی زندگی میں ایک ایسے نئے دور کا آغاز ہوا جس کی کوئی نظیر تمام عالم حیوانات میں نہیں ملتی۔پھر مکڑی فی الفور پھندوں کی طرح کے جالے بننے کے فن کو سیکھنے کی طرف متوجہ ہوئی۔اس
امر کا اندازہ لگانا بہت مشکل ہے کہ مکڑی کو اس مشق میں کامیابی حاصل کرنے کیلئے کتنا عرصہ لگا۔مزعومہ ارتقا کی رفتار کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ اندازہ تعجب کا باعث نہیں ہونا چاہئے کہ اس فن میں
مہارت حاصل کرنے کیلئے مکڑی کو مزید نہیں لاکھ سال لگے ہوں گے۔مختلف قسم کے جالوں کی
ساخت نہ صرف بے حد پیچیدہ اور نہایت عمدہ ہوتی ہے بلکہ انہیں ایک خاص مقصد کی خاطر ایک
معین اندازہ اور ڈیزائین کے مطابق بنایا جاتا ہے۔مکڑی اپنے ہلکے پھلکے قدموں کے ساتھ کسی ماہر
رقاصہ کی طرح ان جالوں پر پھرتی کے ساتھ چلتی پھرتی ہے۔یہ جانے اس کی نقل و حرکت میں کبھی
حائل نہیں ہوتے۔اور تنے ہوئے رسے پر کرتب دکھانے والا بڑے سے بڑا ماہر بھی مکڑیوں کے
سامنے پانی بھرتا نظر آتا ہے۔یہ کبھی غلط قدم نہیں اٹھاتی ، نہ ہی اس کے قدم کبھی ڈگمگاتے ہیں۔اسے توازن قائم رکھنے کے لئے کسی ڈنڈے کے سہارے کی بھی ضرورت نہیں پڑتی اور اس معاملہ
میں وہ کبھی بھی تذبذب کا شکار نہیں ہوتی کہ اپنا ریشہ کہاں تانے تا کہ انتہائی محتاط طریقے سے اپنے
تیار کردہ جالے کو مکمل کر سکے۔چنانچہ اس طرح سوت تیار کرنے اور ایسے عمدہ اور بہترین جالا بنے
386
نظرية انتخاب طبعی اور بقائے اصلح
اور اس فن کو سیکھنے اور اس سے پھندا تیار کرنے والی مکڑی کی کہانی ایک فرحت بخش اختتام کو پہنچتی
ہے۔مکڑی اپنے اس ریشے دار قلعہ میں اس طرح مورچہ بند ہوتی ہے کہ نہایت خونخوار بھڑوں کو بھی
اس پر حملہ کرنے سے پہلے سوچنا پڑتا ہے۔یہاں تک تو ٹھیک ہے لیکن اچانک ایک بے چین کر دینے والا سوال ذہن میں ابھرتا ہے
کہ آخر اس لمبے چوڑے کھیل کا مقصد کیا تھا اور اندھے ارتقا نے بغیر کسی شعوری غرض وغایت کے
یہ سفر کیوں اختیار کیا؟ آجا کر اس کا ایک ہی مقصد ذہن میں آتا ہے کہ مکڑی کو اس قدر خوراک مہیا
کی جائے جو اس کی بقا کیلئے از بس ضروری تھی۔نا از
بیچاری مکڑی کو قدرت کی طرف سے چند ٹیڑھی میڑھی اور بھدی ٹانگیں ہی عطا ہوئی تھیں۔پھندا نما جالا بننے میں مہارت حاصل کرنے سے پہلے لاکھوں سال تک نسلاً بعد نسل زندہ رہنے
کیلئے مکڑی کو قوت لایموت کی ضرورت تو یقیناً در پیش رہی ہوگی۔لکھیاں بیوقوف تو ہو سکتی ہیں لیکن
اتنی بھی نہیں کہ بغیر کسی حال کے سیدھی مکڑی کے منہ میں چلی جاتیں بہر حال مکھیوں کی اس خوراک
کے سہارے یا اس کے بغیر ہی مکڑیاں عرصہ دراز تک زندہ رہیں۔اس سارے عرصہ کے دوران
ریشہ پیدا کرنے اور جالا بننے کی ضرورت کب پیش آئی اور اس عبوری عرصہ میں ان سے متعلق اور
لازم وملزوم ارتقائی تقاضے کہاں تھے؟
اس علم سے نابلد شخص کیلئے اس بات کا اندازہ لگانا بہت مشکل ہے کہ ایک حالت سے
دوسری حالت میں تبدیلی کے دوران کتنے بڑے بڑے چیلنج در پیش ہوا کرتے ہیں۔آدمی یہ دیکھ کر
دم بخودرہ جاتا ہے کہ ان چیلنجوں کا مقابلہ کرتے ہوئے نہ جانے مکڑیوں کی کتنی ہی نسلیں بے مقصد
++
ماری گئی ہوں گی۔قبل ازیں ہم نے اس امکان کا ذکر کیا تھا کہ ممکن ہے بہت سے اچانک ہونے والے
جینیاتی تغیرات نے خوراک کی خاطر مکڑی کو جالا بنے کا فن اچا نک سکھا دیا ہو۔مقصد یہ تھا کہ ایسا
تصور ہی بنیادی طور پر کتنا لغو اور بے معنی ہے۔جینیاتی تغیرات مکمل، مربوط اور بامقصد انداز میں
بیک وقت وقوع پذیر نہیں ہوا کرتے۔کسی بھی جاندار کی انواع کے طرز حیات میں اس قسم کی
الهام ، عقل ، علم اور سچائی
387
ڈرامائی تبدیلیاں لانے کیلئے ایسے لاکھوں امکانات درکار ہوتے ہیں جو جینیاتی تغیرات کو ایک
با مقصد اور مربوط شکل دے سکیں۔گوشت خور نازک آبی پودوں کا معاملہ بھی کچھ کم حیران کن نہیں ہے۔ان میں سے
سادہ ترین پودے بھی اپنی ساخت میں اس قدر پیچیدہ ہیں کہ انسانی کوششیں اس امر کو سمجھنے سے
یکسر قاصر ہیں کہ لاکھوں سالوں پر محیط ارتقا کے اندھے اتفاقات کا یہ سفراتی ترتیب سے اتنی صحیح
سمت میں کیسے ممکن ہوا کہ انجام کار شکار کو پھانسنے والی ایسی جیتی جاگتی مشینیں معرض وجود میں
ہم اپنی بحث کا آغاز مارش بچر (Marsh Pitcher) سے کرتے ہیں جو ماہرین کے
نزد یک گوشت خور آبی پودوں میں سادہ ترین قسم سے تعلق رکھتا ہے۔اس کے پتوں کی لمبائی تقریباً
ایک فٹ ہوتی ہے اور یہ ایک دوسرے میں باہم پیوست ہو کر قیف کی شکل بناتے ہیں۔جب یہ
قیف پانی کی سطح پر نمودار ہوتی ہے تو اس کی ساری لمبائی نمایاں طور پر نظر آتی ہے۔قیف کے اوپر
والے حصہ پر سرخ حاشیے ہوتے ہیں جو رس پیدا کرنے والے بے شمار غدودوں سے بھرے ہوتے
ہیں۔استوائی علاقوں میں جہاں یہ پودے اگتے ہیں کثرت سے بارشیں ہوتی ہیں جن کی وجہ سے
ان پودوں کے قیف پانی سے بھرے رہتے ہیں لیکن پھر بھی نہ تو یہ قیف پھلتے ہیں اور نہ ہی اپنے
وزن کے بوجھ سے دب جاتے ہیں۔ایسا دو وجوہ کی بنا پر ہوتا ہے۔(الف) ایک دو انچ بالائی حصہ کو چھوڑ کر اس کے پتے سارے کے سارے آپس میں
جڑے ہوئے ہوتے ہیں۔اوپر والا حصہ جو جڑا ہوا نہیں ہوتا اس کے ذریعہ اتنا رستہ مل جاتا ہے جس
سے
فالتو پانی کا اخراج ہو سکے۔(ب) اوپر والے کنارے کے بالکل نیچے چھوٹے چھوٹے سوراخوں کا ایک دائرہ بنا ہوتا
ہے جس کے باعث پانی کی ایک مخصوص سطح ہمیشہ قائم رہتی ہے۔پودے کے رنگ اور غدودوں سے نکلنے والے رس کی مسحور کن خوشبو کیٹروں کو اپنی طرف
کھینچتی ہے۔کیڑے مکوڑے جب اس کی تلاش میں اس کے گردا چھلتے پھرتے ہیں تو پھسل کر قیف
کے اندر جا گرتے ہیں جو نیچے کی جانب جھکے ہوئے چکنے بالوں سے بھری ہوتی ہے جس کے باعث
کیڑے مکوڑے دوبارہ اوپر نہیں چڑھ سکتے۔یہ نیچے پھسلتے چلے جاتے ہیں یہاں تک کہ قیف کے
388
نظرية انتخاب طبعی اور بقائے اصلح
سب سے نچلے حصہ میں پہنچ جاتے ہیں جہاں بال نہیں ہوتے۔اور یوں اس بند پیندے میں گر کر
ہلاک ہو جاتے ہیں اور ریزہ ریزہ ہو کر قیف میں موجود پانی کو لمیات اور نمکیات سے بھر دیتے
ہیں۔اس خوراک کو یہ پودا اپنی بقا کی خاطر ہضم کر لیتا ہے۔یہ اندازہ لگانا مشکل ہے کہ اس انتہائی
مربوط پھندے کی تکمیل سے پہلے قدرت کی کتنی اندھی کوششوں
کو نا کامی کا منہ دیکھنا پڑا ہوگا۔اب ہم ایک اور مثال پیش کرتے ہیں جس سے معلوم ہوگا کہ نباتاتی زندگی کے حق میں
قدرت نے عالم حیوانات کے خلاف حالات کا پانسہ کیسے پلٹ دیا۔Trumpet-pitchor کے
پھندے کی اوپر والی سطح پر موجود مومی چھلکوں پر چلنے والے جانوروں کے پاؤں چپک جاتے ہیں اور
اس طرح وہ اپنا توازن کھو کر پانی سے بھرے ہوئے پیندے میں لڑھک جاتے ہیں۔اس عمل سے
پیدا ہونے والا ارتعاش قیف کے ہضم کرنے والے غدودوں کیلئے ایک محترک کا کام دیتا ہے جس کے
نتیجہ میں غدود فی الفور ایک طاقتور ہاضم رس خارج کرنا شروع کر دیتے ہیں۔اس طرح اس میں
گرے ہوئے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے چند ہی گھنٹوں میں مکمل طور پر تحلیل ہو جاتے ہیں جبکہ مکھیوں کو
تحلیل ہونے میں ایک یا دو دن درکار ہوتے ہیں۔صرف حشرات ہی ان گوشت خور پودوں کا شکار
نہیں بنتے بلکہ Trumpets کا راجہ تو بچھوؤں اور چوہوں کو بھی ہڑپ کر کے ہضم کر سکتا ہے۔وینس فلائی ٹریپ (Venus fly trap) (ملاحظہ ہو پلیٹ نمبر 3 ) کا معاملہ اور بھی زیادہ
پیچیدہ ہے کیونکہ یہ برقی توانائی سے چلتا ہے۔برقی لہریں کیسے پیدا ہوتی ہیں اور اس نظام کی نگرانی
کون کرتا ہے۔یہ وہ راز ہے جسے سمجھنے کیلئے سائنسدانوں کی طرف سے کی جانے والی تمام کوششیں
ناکام ثابت ہوئی ہیں۔ڈارون کے حامی ماہرین ارتقا کی توجہ اس حیرت انگیز تخلیق کی طرف مبذول کراتے ہوئے
ہم نہایت ادب سے استفسار کرتے ہیں کہ اس کا ارتقا کیسے ممکن ہوا ؟ گوشت خور پودے اور اس کے
تمام ضروری اجزاء نیز ہضم کرنے والے خامروں
کی تخلیق کے آخری کامیاب ارتقائی تجربہ سے پہلے
کی ناکام کوششوں میں کتنی ہی نسلیں نابود ہو گئیں۔عام سبز پودوں
کیلئے یہ مکن نہ تھا کہ وہ اپنی زندگی
کے اس بالکل مختلف دور کا آغاز کر سکتے جب تک کہ وہ خوفناک شکار کرنے والی مشینوں کی شکل
اختیار نہ کر لیتے۔ان دونوں کے مابین بعد المشرقین ہے۔اس انقلاب کے پایہ تکمیل تک پہنچنے
THE TRUMPET PITCHER PLANT
Plant provided by courtesy of Marston Exotics۔1۔12
L13
THE SUNDEW
Plant provided by courtesy of Marston Exotics۔
الهام ، عقل ، علم اور سچائی
389
سے پہلے ان پودوں کیلئے اپنی خوراک میں حیوانی خامروں اور لحمیات کا اضافہ ناممکن تھا۔اس امر کا
اندازہ بھی نہیں لگایا جاسکتا کہ ڈارون کے پیش کردہ انتخاب طبعی کے اصول کے تحت عمل ارتقا کو
یہاں تک پہنچنے میں کتنے لاکھ سال درکار تھے۔بات یہ ہے کہ ایسا کسی صورت میں بھی ممکن نہیں تھا کیونکہ کوئی ماہر حیاتیات بھی عام
سہنر پودوں کی گوشت خور پودوں میں بتدریج تبدیلی کا خیال تک بھی پیش نہیں کر سکتا۔کیونکہ اس قسم
کی کامل قلب ماہیت کے بغیر گوشت خوری والے نظام حیات کے آغاز کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ابھی تک کسی ماہر حیاتیات کی ایسی تحقیق ہمارے سامنے نہیں آئی جس میں گوشت خور
پودوں کے بتدریج عضویاتی ارتقا کی تاریخ بیان کی گئی ہو۔جب ہم چھوٹے سے چھوٹے
حشرات خور پودوں کا گہرائی سے جائزہ لیتے ہیں اور اپنی توجہ ان کی انتہائی مربوط نامیاتی شناخت پر
مرکوز کرتے ہیں تو پتہ چلتا ہے کہ ہمیں کتنے بڑے بڑے مسائل کا سامنا ہے۔ہر حصہ ایک خاص
مقصد کیلئے بنایا گیا ہے اور اسے ایک مخلوط نامیاتی اکائی کی صورت میں ایک مخصوص طریقے سے
تشکیل دیا گیا ہے۔آخری لیکن اہم بات یہ ہے کہ اس امر کی بظاہر کوئی وجہ دکھائی نہیں دیتی کہ ان پودوں نے
اپنے ان آبا ؤ اجداد کے مفید طرز حیات کو اچانک چھوڑ دیا ہو جن کا دار ومدار اس ضیائی تالیف پر تھا
جس نے بقا کی جدوجہد میں انہیں شاندار آغاز فراہم کیا تھا۔ان پودوں کے نام نہاد ارتقا میں انہیں
بقا کے حوالہ سے موزوں ترین قرار دینے میں ڈارون کے بقائے اصلح کے اصول کا کوئی کردار نظر
نہیں آتا۔اگر ایسا ہوتا تو زمین کے تمام خشک اور آبی علاقے ان پودوں سے بھر گئے ہوتے۔اس
سے ظاہر ہوتا ہے کہ ان کو اس ماحول میں زندہ رہنے کیلئے بنایا گیا تھا جس کے پیچھے کوئی ارتقائی
تاریخ نظر نہیں آتی۔علاوہ ازیں ارتقا کے اصولوں کے مطابق گو یہ بات تو قابل فہم ہے کہ کوئی پودا یا جانور نا موافق
ماحول سے موافق ماحول کی طرف منتقل ہو جائے مگر اس کے برعکس یہ نہیں سنا گیا کہ یہ سفرائنی سمت
بھی اختیار کر سکتا ہے۔لیکن اگر ماہرین حیاتیات کی رائے کو سنجیدگی سے لیا جائے تو Sundew اور
Venus fly trap کے بارہ میں ان کی رائے تو اس اصول کے برعکس نظر آتی ہے۔
390
نظرية انتخاب طبعی اور بقائے اصلح
Sundew plant کی ہی مثال لیجئے جو ایک متعفن جو ہڑ کے کنارے خوب پنپ رہا ہے
اور جو ہڑ کو کراہت سے دیکھ رہا ہے۔انتہائی نا موافق ماحول کے باعث کوئی پودا بھی یہاں زندہ نہیں
رہ سکتا۔اگر Sundow کے پاس دماغ اور آنکھیں ہوتیں تو وہ اس منظر کو دیکھ کر عین ممکن تھا کہ
خوفزدہ ہو کر وہاں سے بھاگ کھڑا ہوتا بشر طیکہ اس کی جڑیں زمین میں مضبوطی سے پیوست نہ
ہوتیں۔لیکن ماہرین حیاتیات کا نظریہ اس سے بالکل مختلف ہے۔ان کے نزدیک جوہڑ کے
کنارے اگنے والے اس خودرو Sundew نے fly-trap کی شکل اختیار کر لی جواب اس نامساعد
ماحول میں بغیر کسی رکاوٹ کے خوب پھول پھل رہا ہے۔اگر یہ قبل ازیں ارتقا کے مزعومہ عمل سے
گزر نہ چکا ہوتا تو نئے چیلنجوں کا سامنا کرنے کیلئے اس کا زندہ رہنا ہی بعید از قیاس تھا۔یہ صرف
اسی صورت میں ممکن تھا کہ جب خشک زمین میں اس کی موجودگی کے دوران ہی تمام ضروری
تبدیلیاں وقوع پذیر ہو چکی ہوتیں۔یہ پودا اس ماحول میں ایک لمحہ کیلئے بھی زندہ نہیں رہ سکتا تھا
جب تک اس کی قلب ماہیت کا عمل پہلے ہی سے
مکمل نہ ہو چکا ہوتا۔پر وہ معمہ ہے جس سے سائنسدان دو چار ہیں۔اور اس کی عقلی اور منطقی توجیہ ان کے ذمہ
ہے۔اس ضمن میں مندرجہ ذیل دو اہم نکات کا ذکر ضروری ہے۔(1) سائنسدان جس Sundew کو Venus fly-trap کا جد امجد قرار دیتے ہیں
بجائے خود ایک معمہ ہے جس کی ارتقائی تاریخ کا عام سبز حیات سے دور کا تعلق بھی دکھائی نہیں دیتا۔(ب) Venus fly-trap کی تخلیق کیلئے ضروری تھا کہ وہ بغیر کسی ارتقائی دباؤ کے اپنی
تمامتر جزئیات کے ساتھ جو ہر سے باہر خشک مٹی پر حتمی شکل اختیار کر چکا ہوتا۔اس معاملہ کو یہیں چھوڑتے ہوئے ہم امید کرتے ہیں کہ ماہرین حیاتیات اس بحث کو
یہاں سے آگے بڑھائیں گے۔ہمیں ان کی توجیہہ کا شدت سے انتظار رہے گا۔چونکہ Venus fly-trap کا معاملہ انتہائی پیچیدگی اور باریکی سے تشکیل دیا گیا ہے اور یہ
ایسے برقی نظام سے لیس ہے جو ماہر سائنسدانوں کی سمجھ سے بھی بالا ہے اس لئے ہم نے اسے
خصوصی طور پر نمایاں کیا ہے۔جیسا کہ پہلے بیان ہو چکا ہے کہ Venus fly-trap حتمی یعنی
موجودہ شکل میں اپنے مزعومہ آبا ؤ اجداد کی جسمانی ساخت سے قطعاً مختلف ہے اس لئے ممکن ہے
وہ
الهام ، عقل ، علم اور سچائی
391
کہ ماہرین حیاتیات بیشمار چھوٹے چھوٹے موزوں اور مناسب حال ارتقائی مراحل کا خیال پیش
کر کے اس وسیع خلا کو پر کرنے کی کوشش کریں۔اس قسم کے مواد کی عدم موجودگی میں یہ تصور کرنا
بھی ناممکن ہے کہ انتخاب طبعی کا عمل کسی ایسی چیز میں کارفرما رہا ہو جس کا سرے سے وجود ہی
نہیں۔ماہرین حیاتیات کی دلیل کو لغو ثابت کرنے کیلئے صرف اتنا کہنا کافی ہے کہ ان کے نزدیک
ایک ایسی ماں کے ہاں بھی بچہ پیدا ہو سکتا ہے جو خود ہی موجود نہیں۔کیا بتائے اصلح کا اصول،
ارتقا کی یہی تصویر پیش کرتا ہے؟ کیسی بقا اور کیسی موزونیت اور کہاں کا مقابلہ؟ اگر سائنسدانوں کے
پاس پیشہ ورانہ مہارت کا ضابطہ اخلاق موجود ہے، جو عموماً ان میں پایا جاتا ہے تو ان کو اپنے
ضابطہ اخلاق کو ان گوشت خور پودوں پر اطلاق کر کے دیکھنا چاہئے جو انتخاب کے زمرہ میں داخل
ہونے سے قبل ہی شکار کرنے کی صلاحیتوں سے مکمل طور پر لیس تھے۔اگر اسی کا نام انتخاب طبعی"
ہے تو یہ عقل سلیم Common Sense) کی سراسر تضحیک ہے۔مچھر کی مثال ہی لے لیں۔اس میں مخفی رازوں سے پردہ اٹھانے اور اس کے
اجزائے ترکیبی اور اعلیٰ نظام کے بارہ میں منطقی اعتبار سے تشریح و توضیح کی اس قدر
مچھر
ضرورت ہے کہ اس مقصد کے لئے سائنسدانوں کی کئی نسلیں درکار
ہوں گی۔یہ ایک نہ ختم ہونے والی تحقیق ہے کیونکہ اس کے سربستہ
رازوں سے پردہ اٹھانے کیلئے جب بھی سائنسدان ایک مرحلہ فکر
طے کرتے ہیں تو انہیں ایک اور مرحلہ کا سامنا ہوتا ہے۔چنانچہ یہ امر تعجب انگیز نہیں کہ قرآن کریم اللہ تعالیٰ کے تخلیقی عجائبات کی عظمت ظاہر کرنے
کے لئے اس چھوٹے سے تخلیقی معجزہ کو پیش کرتا ہے۔وہ مچھر جسے انسان انتہائی حقیر جانتا ہے اس کی
تخلیق بھی خالق کیلئے باعث عار نہیں۔موضوع کو آگے بڑھاتے ہوئے ہم قاری کو اڑنے والی اس
مشین کی ایسی باریکیوں سے آگاہ کرتے ہیں جن کے سامنے جدید تکنیکی ماہرین کے کار ہائے نمایاں
بھی بے حقیقت نظر آتے ہیں۔اب ہم مچھر سے متعلق جو دیگر تمام جانوروں سے بہت مختلف ہے قرآنی بیان کا ذکر کرتے
392
نظرية انتخاب طبعی اور بقائے اصلح
ہیں۔یہ واحد مخلوق ہے جس کا ذکر اس پر زور تردید کے ساتھ آیا ہے کہ اس کی تخلیق اس کے خالق
کیلئے کسی شرمندگی کا باعث ہو سکتی ہے۔جیسا کہ قرآن کریم فرماتا ہے:
ان الله لا يسعى أن يُضرِبَ مَثَلًا مَّا بَعُوضَةً فَمَا فَوْقَهَا
(البقرة 27:2)
ترجمہ: اللہ ہرگز اس سے نہیں شرماتا کہ کوئی سی مثال پیش کرے جیسے مچھر کی بلکہ اس کی بھی جو اس کے اوپر ہے۔یہاں فوق کے لغوی معنی اوپر کے ہیں تاہم دیگر مترجمین نے اسے لغوی معنوں میں نہیں
لیا۔اس کی اصل وجہ یہ ہے کہ وہ اس بات سے بیخبر تھے کہ مچھر اپنے اوپر کیا کچھ اٹھائے پھرتا ہے۔مندرجہ ذیل سوالات سے قاری کے ذہن میں یقیناً اضطراب پیدا ہوگا۔کم از کم مجھے تو اس
آیت میں موجود پیغام نے ہمیشہ منتخب کیا ہے اور دعوت فکر دی ہے۔سب سے پہلا سوال ذہن میں یہ ابھرتا ہے کہ خدا تعالیٰ کو آخر کیا ضرورت پڑی کہ وہ مچھر
کی تخلیق کے ضمن میں شرمانے کی تردید کرے۔اس آیت کے علاوہ قرآن کریم میں کہیں بھی کسی
اور مخلوق کے تعلق میں ایسی تردید نہیں کی گئی بلکہ ہر جگہ فخریہ انداز اختیار کیا گیا ہے۔کیا اس آیت
میں مچھر کی تخلیق کے سلسلہ میں اختیار کیا گیا یہ غیر معمولی انداز اس حقیقت کی نشاندہی نہیں کر رہا کہ
قرآن کریم قاری کی توجہ مچھر کے بظاہر بے حقیقت وجود کی طرف مبذول کرانا چاہتا ہے؟ کسی ادنیٰ
چیز کی تخلیق کے حوالہ سے شرمندگی یا خفت کی مذمت در اصل اس بات کی مذمت ہے کہ وہ بظاہر حقیر
چیز حقیر نہیں۔یہ تردید انسان کو اس امر کی طرف متوجہ کرتی ہے کہ وہ مچھروں کے بارہ میں اپنے
رویہ پر نظر ثانی کرے۔اس حقیقت میں مندرجہ ذیل حقائق مضمر ہیں:
(1) مچھر اس قدر بے حقیقت اور ادنیٰ نہیں ہے جتنا کہ اسے عام طور پر سمجھا جاتا ہے۔(2) وہ بہت اہم کردار کا حامل ہے لیکن اسے ابھی تک پوری طرح سمجھا نہیں گیا اور ابھی
اس پر مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔یہ ایک مسلمہ حقیقت ہے کہ آئندہ جب بھی تحقیق کی جائے گی پھر کا کردار نہایت
ضرر رساں اور خطرناک ثابت ہو گا۔اس حقیقت کو تسلیم کر لینے کے باوجود مچھر کی مصر تخلیق کے تعلق
دیکھیں المنجد و المفرادت للراغب
الهام ، عقل ، علم اور سچائی
393
میں تاسف کے پہلو کی قطعی نفی کی گئی ہے۔اس کی وجہ یہ ہے کہ چھر کے منفی کردار کیلئے ضروری تھا کہ
اسے ایسا ہی بنایا جاتا۔دوسرے یہ کہ مچھر کا کردار منفی سہی لیکن نظام تخلیق میں اسے ایک اہم مقام
کے منصوب
حاصل ہے۔چنانچہ چھر کی تحقیق اور تکمیل کے لابدی امر کو اس کے خالق کیلئے باعث فخر سمجھنا چاہئے
نہ کہ باعث شرم۔ہمارا اخذ کردہ نتیجہ محض اسی صورت میں درست ہوسکتا ہے جب مچھر میں پایا
جانے والا غیر معمولی حسن دیگر انواع حیات کے حسن سے بھی زیادہ دلکش ہو۔مزید برآں یہ
دریافت ہنوز سائنسدانوں کی توجہ کی محتاج ہے کہ روز مرہ کے نظام حیات اور اس کے ارتقا میں
مچھروں کا وجود در حقیقت باعث زحمت نہیں بلکہ باعث رحمت ہے۔فی الحال ہماری رائے یہی
ہے کہ عین ممکن ہے کہ ہماری قوت مدافعت کو بڑھانے اور اسے مکمل کرنے میں مچھروں نے اہم
کردار ادا کیا ہو۔ایک ایسا کردار جو ابھی تک جاری ہے۔اس آیت کی مندرجہ بالا ممکنہ تو ضیحات سے رہنمائی لیتے ہوئے میں نے مچھر کی جسمانی
ساخت اور عالم حیوانات میں اس کے کردار کا گہرا مطالعہ کیا۔یہ کام آغاز میں ہی کٹھن دکھائی دیتا
تھا لیکن جوں جوں آگے بڑھتا گیا مزید پیچیدہ اور مشکل تر ہوتا چلا گیا۔مچھر پر دستیاب لڑ پچر اس
کے عضویاتی ارتقا کی بابت خاموش ہے۔اس کمی کو محسوس کرتے ہوئے میں نے مچھر پر تحقیق میں
خصوصی دلچسپی لی کیونکہ مچھر کے علاوہ دیگر بہت سے جانوروں پر کی گئی تحقیق اور اس سے اخذ کئے
گئے نتائج سے موجودہ لٹریچر بھرا پڑا ہے۔اس میں ان جانوروں کے عضویاتی ارتقا کو بڑی شرح وبسط
کے ساتھ بیان کیا گیا ہے۔اس ضمن میں ہم نے بہت حد تک اس مواد سے استفادہ کیا ہے جس
سے قرآن کریم کے اس دعویٰ کی تصدیق ہوتی ہے کہ مچھر کوئی معمولی چیز نہیں ہے۔امریکہ اور کینیڈا
کے قابل اور اہل احمدی سکالرز کی ایک ٹیم پہلے سے ہی مچھر کی تخلیق کے ارتقا پر تحقیق کر رہی ہے۔لیکن چونکہ اس کام کیلئے بہت وقت درکار ہے اور اس کتاب کی اشاعت اتنی دیر تک روکی نہیں
جاسکتی اس لئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ مچھر سے متعلق جو مواد بھی موجود ہے، اسی پر اکتفا کرتے
ہوئے اس کتاب کو مکمل کر لیا جائے۔بظاہر معمولی اور بے حیثیت دکھائی دینے والا مچھر شاید بنی نوع انسان اور دیگر انوع حیات
394
نظرية انتخاب طبعی اور بقائے اصلح
کے حوالہ سے حشرات الارض میں سے سب سے اہم ہے۔خیال کیا جاتا ہے کہ مچھر طباشیری
(Cretaceous) دور (ساڑھے 6 سے 14 کروڑ سال قبل 5 میں وجود میں آئے جب جدید
سائنسی درجہ بندی میں موجود اکثر حشرات اور پھولدار پودوں کا ارتقا شروع ہوا۔ایک اور اندازہ
کے مطابق مچھر کی افزائش جراسک (Jurassic) دور ( یعنی 13۔6 کروڑ تا 19 کروڑ سال قبل) میں
ہوئی۔چونکہ اس وقت تک ممالیہ جانوروں کی تخلیق نہیں ہوئی تھی اس لئے لازماً مچھر خزندوں یعنی
رینگنے والے جانوروں، جل تھلیوں اور ابتدائی ممالیہ جیسے جانوروں یا شاید ڈائنوسار کے خون پر ہی
گزارہ کرتے ہوں گے۔خون چوسنے کی یہ جبلی خواہش جو ماہرین حیاتیات کے نزدیک مچھر کی
تخلیق کے قدیم دور میں پیدا ہوئی کئی سوالوں
کو جنم دیتی ہے۔اگر یہ خون کے بغیر ہی محض سبزیوں کا
رس چوس کر ایک لمبے عرصہ تک زندہ رہے تو پھر یہ خواہش پیدا ہی کیوں ہوئی ؟ اس زمانہ میں
پھولدار پودے تو تھے نہیں اس لئے شاید یہ پتوں اور تنوں سے رسنے والی میٹھی رطوبت پر ہی گزارہ
کرتے رہے ہوں۔6
مچھر دو پروں والے حشرات ہیں جو دو پروں والی مکھیوں (Diptera) کی فیملی Culicidae
سے تعلق رکھتے ہیں۔یہ دیگر تمام مکھیوں سے اپنے سر پر موجود لمبے ڈنک اور بعض دیگر منفرد
خصوصیات کے لحاظ سے بھی مختلف ہیں۔مثلاً ان کے پروں کی رگوں پر چھلکے موجود ہوتے ہیں اور
پچھلے کناروں پر چھلکوں کی ایک جھالر لٹک رہی ہوتی ہے جبکہ لمبائی کے رخ پر موجود دوسری، چوتھی
اور پانچویں رگیں تقسیم ہو جاتی ہیں۔اس گروپ (Diptera) کے دوسرے ارکان کی طرح مچھر بھی اپنی تولید کے دوران
میٹا مورفوسس (Metamorphosis) یعنی قلب ماہیت کے عمل سے گزرتا ہے لیکن یہ قلب ماہیت
بعض صورتوں میں دوسری مکھیوں سے نمایاں طور پر مختلف ہوتی ہے۔انڈہ سے نمودار ہونے والا
لا روا (Larva) اپنے والدین سے کسی طور بھی مماثلت نہیں رکھتا اور پانی میں رہ کر خوراک حاصل
کرنے
کیلئے انتہائی موزوں ہوتا ہے۔تعجب کی بات ہے کہ مچھر پر تحقیق کرنے والے تمام احباب اپنی تمام تر قابلیت اور اس کی