باب پنجم

الہام، عقل، علم اور سچائی, حصہ 11

407
حوالہ جات
الهام ، عقل ، علم اور سچائی
1۔THEODOROU, R۔, TELFORD, C۔(1996) Polar Bear & Grizzly Bear۔Heinemann Publishers, Oxford۔2۔HARPER, D۔(1995) Polar Animals۔Ladybird Books Ltd۔, Leicestershire۔3۔O'TOOLE, C۔(1986) The Encyclopaedia of Insects۔George Allen & Unwin,
London, p۔134
4۔BRISTOWE, W۔S۔(1958) The World of Spiders۔Collins, London, pp۔70-75
5۔LANE, R۔P۔, CROSSKEY, R۔W۔(1993) Medical Insects and Arachnids۔Chapman & Hall, London, p۔120
6۔DOWNES, W۔L۔, DANLEM, G۔A۔(1987) Key to the Evolution of Diptera:
Role of Homoptera۔Environmental Entomology: 16:852-853
7۔KLOWDEN, M۔J۔(1995) Blood, Sex and the Mosquito۔Bioscience:
45:327
8۔WAAGE, J۔K۔(November 1979) The Evolution of Insect/Vertebrate
Associations۔Biological Journal of the Linnean Society: 12:216
9۔WAAGE, J۔K۔(November 1979) The Evolution of Insect/Vertebrate
Associations۔Biological Journal of the Linnean Society: 12:188
10۔KLOWDEN, M۔J۔(1995) Blood, Sex and the Mosquito۔Bioscience:45:326
11۔WAAGE, J۔K۔(November 1979) The Evolution of Insect/Vertebrate
Associations۔Biological Journal of the Linnean Society: 12:195
12۔KLOWDEN, M۔J۔(1995) Blood, Sex and the Mosquito۔Bioscience: 45:327

تبارک الذی بیده املاک
مل کن نے دین الذی انسان
ارت ایران ال ایم ایم احسن عملات
هو العدي الثورة الذي اقي
ان الرحمن من تفوت و فارجع البصري
هل تا من شوره ثم ارجع البشر
رین نقاب ایک البصرنا

شطرنج کی بازی یا اتفاقات کا کھیل
اے قسمت کا چوگان کھیلنے والے، چپ رہو، سیدھا چلتے رہو اور کچھ نہ کہو!
جس ہستی نے تمہیں اس جہانِ تگ و دو میں بھیجا ہے وہی بہتر جانتا ہے، وہی بہتر جانتا ہے۔یہ حقیقت ہے نہ کہ مجاز ، کہ ہم مہرے ہیں اور چرخ گردوں شطرنج کی بازی کھیلنے والا۔ہماری حیثیت بساط ہستی پر شطرنج کے مہروں کی سی ہے جو ایک ایک کر کے عدم کے
صندوق میں بند ہوتے چلے جارہے ہیں۔2
موت اور حیات کے اس ڈرامہ کا تصور کیجئے جو آغاز ارتقا سے آج تک کھیلا جا رہا ہے۔پردہ
کے اٹھنے پر آپ کیا دیکھتے ہیں؟ کیا یہ ایک ایسی اندھی کائنات ہے جو اتفاقات کا ایک لامتناہی
سلسلہ ہے یا اس سے بالکل مختلف کوئی اور منظر آپ کی آنکھوں کے سامنے آتا ہے؟ یہ خیال رہے کہ
ڈرامہ تو ایک ہی ہے اور اس کے کردار بھی وہی رہتے ہیں۔کیونکہ منظر کی تبدیلی کا تعلق تو صرف
دیکھنے والی آنکھ سے ہے۔اگر دیکھنے والے کی نظر تعصبات اور دہریت کے خیالات کی وجہ سے
دھندلا گئی ہو تو بلاشبہ اسے یہی دکھائی دے گا کہ بے ترتیبی، بدنظمی اور فساد کی کوکھ سے نہایت منضبط
اور معلم نظام جنم لیتا ہے اور نسلاً بعد نسل ایسا ہی ہوتا چلا آ رہا ہے۔چنانچہ عمل انتشار اور ابتری سے
بلا استثناء ہر بار نظم وضبط ہی پھوٹتا چلا آتا ہے۔پس ارتقا کا یہ کھیل کسی منتظم ذہن کے عمل دخل کے
بغیر ہی ابتری اور انتشار سے تنظیم و ترتیب کی طرف رواں دواں ہے۔تا ہم ترتیب نے ہر مرتبہ
بے ترتیبی سے جنم لیا۔یہاں تک کہ ارتقا کا شاہکار انسان وجود میں آ گیا۔کیا بے ترتیبی اور بدنظمی کا
ابے
ماحصل ایسا ہی ہوتا ہے؟
اس کے برعکس اگر دیکھنے والا تعصب سے پاک ہو کر اس سمت میں اپنی نظر دوڑائے جس
طرف یہ نظام تخلیق رہنمائی کرتا ہے تو یہی کھیل اس کیلئے ایک نیا منظر پیش کرے گا۔یعنی
ارتقائے حیات کے اس سفر کے دوران ہر قدم پر ہونے والی پیچیدہ اور منتظم تبدیلیوں کے پس پردہ
409

410
شطرنج کی بازی یا اتفاقات کا کھیل
سے ایک بزرگ و برتر خالق کا ہاتھ دکھائی دے گا۔اگر پہلے منظر کو جوئے کے کھیل سے تشبیہ دی
جائے تو دوسرے منظر کو شطرنج کی بازی قرار دینا زیادہ مناسب ہو گا جہاں ہر پیادہ، بادشاہ ملکہ، فیل
اور رخ (rook) کی حرکات و سکنات کے پیچھے ایک عظیم الشان مدیر کا ہاتھ دکھائی دیتا ہے۔ظاہر
ہے کہ ان پیچیدگیوں اور مشکلات کا حل صرف اسی صورت میں ممکن ہے جب یہ تسلیم کر لیا جائے کہ
ایک قادر اور حکیم ہستی اس سارے کارخانہ کو چلا رہی ہے۔گویا شطرنج کی بازی کھیلی جارہی ہے جو
تمام کرہ ارض کیا خشکی اور کیا تری، کیا وادیاں اور کیا پہاڑ سب پر محیط ہے۔الغرض یہ بساط اس قدر
وسیع ہے کہ عدم سے وجود کے اس کھیل میں ان گنت ادا کار اپنا اپنا کردار ادا کرتے چلے جارہے
ہیں۔ان کا کام موت کے اس گہرے سکوت کو توڑنا ہے جو تمام کرہ ارض پر ساڑھے چار ارب سال
پہلے چھایا ہوا تھا۔کیا یہ واقعی شطرنج کی بساط تھی جس میں یا تو ایک طرف محرک از لی جو ترتیب، دانائی،
منصوبہ بندی، دور بینی اور اقتدار کا نمائندہ تھا یا یہ محض فساد، ابتری یا جوئے کا ایسا کھیل تھا جس کے
دونوں طرف فساد ہی فساد تھا یعنی اس کا رزار حیات و ممات میں فساد اور ابتری کا دور دورہ تھا اور
حدنگاہ تک بدنظمی اور فتور پھیلا ہوا تھا۔بالفاظ دیگر اس کھیل کے نہ تو کوئی قواعد وضوابط تھے اور نہ ہی
کوئی مقصد۔اس کے باوجود شعور سے عاری کائنات سے بغیر سوچے سمجھے یہ توقع رکھی گئی کہ
افراتفری اور فساد میں سے کوئی بھی نہیں جیتے گا۔یا تو یہ دونوں باہمی کشمکش کا شکار ہو کر فنا ہو جائیں
گے یا پھر انتشار، نا امیدی اور مایوسی کے ہاتھوں تنگ آکر خود کشی کر لیں گے۔ہارا کری کی رسم کا کیا
ہی عظیم مظاہرہ ہے! افرا تفری اور فساد کی باہمی کشمکش کے نتیجہ میں کسی مربوط نظام کے وجود میں
آنے کے حامیوں کیلئے اس کا واحد حل شاید ہارا کری میں ہی موجود ہے۔انتشار کی دیوی کے
پجاری اپنے نقطہ نظر کی تائید میں فقط جدید حسابی خرافات کے ذریعہ اسے خوب خراج عقیدت پیش
کرتے ہیں۔ظاہر ہے کہ اگر فساد کا فساد کے ذریعہ ہی خاتمہ ہو جائے تو نتیجہ یا تو کوئی مربوط نظام
معرض وجود میں آئے گا یا پھر کچھ بھی باقی نہیں بچے گا۔لہذا سرے سے کوئی مخمصہ کوئی معمہ یا کوئی
عقدہ باقی ہی نہیں رہ جاتا۔خس کم جہاں پاک!
اب تک اٹھائے جانے والے مباحث سے ہم نے بعض ناگزیر منطقی نتائج اخذ کئے ہیں۔

الهام ، عقل ، علم اور سچائی
411
لیکن بالآخرتان یہیں پر آن کر ٹوٹتی ہے کہ ممتاز سیکولر متقین کے بیان کے مقابلہ میں یہ بیان ایک
ایسے شخص کا ہے جو براہ راست اس شعبہ سے تعلق نہیں رکھتا۔چنانچہ آخر میں اس بحث کو سمیٹتے ہوئے
ہم اپنے اخذ کردہ نتائج کی تائید میں بعض ماہر سائنسدانوں کے حوالے پیش کرتے ہیں جنہیں یہ
اعتراف کرنا پڑا کہ مسئلہ تخلیق کا واحد حل ایک خالق کل ہستی کے وجود کے اقرار میں ہے۔اسی نے
تخلیق کے ہر مرحلہ پر نہ صرف مختلف امکانات کو پیدا کیا بلکہ ارتقا کی ہرائی منزل پر موزوں ترین
راستہ کا انتخاب بھی خود ہی کیا۔ارتقا کے اس سفر میں ہر مرحلہ پر اسی کی منصوبہ بندی ایک معین مقصد
کے تحت کارفرما ہے۔فرینک ایلین (Frank Allen) جو مینیو با (Manitoba) یونیورسٹی کینیڈا میں
حیاتیاتی طبیعیات کے پروفیسر ہیں اور کینیڈا کی رائل سوسائٹی کی طرف سے ٹوری طلائی تمغہ بھی
حاصل کر چکے ہیں، لکھتے ہیں:
کرہ ارض پر زندگی کیلئے سازگار ماحول بے شمار عوامل کا متقاضی تھا جنہیں محض اتفاق کا نتیجہ
قرار نہیں دیا جا سکتا۔3
پروفیسر ایلین کا بیان بڑا واضح ہے یعنی ارتقا کے اس طویل سفر میں ہمیں جو منصوبہ بندی،
ترتیب اور ہم آہنگی نظر آتی ہے اسے کسی صورت میں بھی اتفاق سے منسوب نہیں کیا جاسکتا۔لحمیاتی خلیات کی پیچیدگی اور ارتقائے حیات کی تعمیر و ترقی میں ان کے اہم کردار پر بحث
کرتے ہوئے پروفیسر ایلین اس خیال کو کلیڈ رد کرتے ہیں کہ یہ سب کچھ اتفاقا وجود میں آ سکتا ہے۔

412
شطرنج کی بازی یا اتفاقات کا کھیل
چونکہ صرف ایک لحمیاتی سالمہ کے اتفاقاً بننے کیلئے 10248 سال کا عرصہ درکار ہے۔اس لئے
جہاں تک ارتقا کی معلوم مدت کا تعلق ہے اس میں مندرجہ بالا اعداد وشمار کا سمونا قطعاً ناممکن ہے۔یادر ہے
کہ تخلیق کے تمام حیرت انگیز مراحل صرف چار ارب سال میں طے ہوئے ہیں۔سائنسدان لیبارٹری میں اپنے تجربات مسلسل نگرانی میں سرانجام دیتے ہیں۔ایک خفیف سی
غلطی بھی تجربہ کو نا کام کر سکتی ہے جس کی وجہ سے سارا تجربہ دوبارہ کرنا پڑتا ہے۔اس لئے تمام تجربہ کی
نگرانی نہایت بیدار مغزی سے کرنا پڑتی ہے کہ کہیں اتفاقی طور پر بھی کوئی غلطی سرزد نہ ہو جائے۔ارتقا کے اس سفر کے دوران مختلف مراحل میں موجود ماحول کو کسی صورت بھی سازگار قرار
نہیں دیا جا سکتا۔بلکہ جان ہارگن (John Horgan) کے مطابق:
زندگی کا وجود اور اس کا ارتقا بعض اوقات تو نہایت نامساعد حالات میں اپنی بقا کی جنگ
لڑتا رہا ہے۔4<<
ارتقا پذیر انواع میں کسی نئی خصوصیت کے پیدا ہونے اور قائم رہنے کیلئے صرف مسلسل اور
طویل مدت پر مبنی سازگار ماحول کا ہونا ہی کافی نہیں کیونکہ وقت خود خالق نہیں۔بلکہ اس کی مثال
ایک وسیع و عریض کڑا ہے کی سی ہے جس میں تعمیری یا تخریبی تعامل جاری ہے۔مثلاً اگر ہم ایک
کڑا ہے میں مختلف عناصر یونہی بغیر کسی منصوبہ بندی اور ترتیب کے ڈال دیں تو وقت از خود اس
مجموعہ کو مفید مصنوعات میں نہیں بدل سکتا۔سائنس دان جو فطرت (Nature) میں پائے جانے والے تخلیقی عوامل کو تجربہ گاہوں میں
مصنوعی طور پر ہو بہو پیدا کرنے کیلئے کوشاں رہتے ہیں اس امر سے بخوبی آگاہ ہیں کہ وہ مطلوبہ
نتائج حاصل کرنے کیلئے ان تجربات کو اپنی مکمل نگرانی اور رہنمائی میں سرانجام دیتے ہیں۔تا ہم
بڑے بڑے سائنسدانوں کی منصوبہ بندی اور نگرانی کے باوجود بعض اوقات ایسے تجربات پر ان کی
محنت اکارت چلی جاتی ہے۔تجربہ گاہ کو ذرا وقت کے رحم وکرم پر چھوڑ کر تو دیکھیں پھر پچاس ساٹھ
سال بعد جائزہ لیں کہ امتداد زمانہ سے اس میں کیسی بے ترتیبی اور بدنظمی پھیل گئی ہے۔اگر بر وقت
سوچے سمجھے اقدامات نہ کئے جائیں تو وقت ہر ترتیب اور تنظیم کا حلیہ بگاڑ کر رکھ دیتا ہے۔

الهام ، عقل ، علم اور سچائی
413
ولیم کر انٹس (William Krantz)، کیون بے گلیسن (Kevin J۔Gleason ) اور
نیلسن کین (Nelson Kaine) اپنے مضمون "Patterned Ground " میں لکھتے ہیں۔فطرت میں پائی جانے والی ترتیب و تنظیم در اصل قاعدہ نہیں بلکہ استثنا ہے۔نظام نشسی کا
باہمی مربوط سلسلہ، جاندار اشیاء کی پیچیدہ تشکیل اور قلموں (crystals) کی منتظم ترتیب سب
عارضی اور نا پائیدار نقوش ہیں جو بالآخر فساد اور بدنظمی کا شکار ہو جائیں گے۔کائنات کی غالب
حقیقت اس کی ہر آن زائل ہوتی ہوئی توانائی ہے۔اس کے باوجود فطرت میں ترتیب و تنظیم کا
پایا جانا حیرت انگیز ہے۔‘5
علاوہ ازیں دیگر بہت سے سائنس دان تخلیق کے آغاز اور حیات کے تعلق میں وقت اور اتفاق
کے کردار پر نظر ڈالنے کے بعد اس ناگزیر نتیجہ پر پہنچے ہیں کہ اس کائنات کی تشکیل، منصوبہ بندی،
ترتیب اور تخلیقی عمل کو برقرار رکھنے کے لئے ایک حکیم و علیم ، قادر مطلق اور حتی و قیوم ہستی کا وجود لازمی
ہے۔ایسا وجود جس کے بغیر زندگی کی تخلیق اور ارتقا کا حسابی نقطہ نظر سے تو تصور بھی نہیں کیا جاسکتا۔بارگن (Horgan) اپنے مضمون 'In the Beginning' میں کرک (Crick) کے اس
مشاہدہ کا ذکر کرتے ہوئے لکھتے ہیں:
حیات کا آغاز تقریباً ایک معجزہ ہے۔کیونکہ محض اس کی ابتداء ہی کے لئے بے شمار شرائط کا
پورا کیا جانا ضروری تھا۔6
سوال یہ ہے کہ ” تقریبا مجزہ کیوں؟ در حقیقت یہ تو ایک عظیم الشان معجزہ ہے۔ہارگن
مزید لکھتے ہیں:۔دد بعض سائنس دان یہ دلیل دیتے ہیں کہ اگر بعض واقعات کو وقت کے مناسب پس منظر میں
دیکھا جائے تو بظاہر ناممکن واقعات بھی ممکن نظر آنے لگتے ہیں۔مثلاً کیمیاوی عناصر کے
بے ترتیب ملاپ کے نتیجہ میں ایک خلوی جانداروں کی از خود تخلیق۔7
لیکن سوال یہ ہے کہ زندگی کی پیدائش کیلئے اس قسم کے کتنے اتفاقات درکار ہوں گے۔نامور
برطانوی ماہر فلکیات فریڈ ہوئیل (Fred Hoyle) اس پر مزید روشنی ڈالتے ہوئے رقمطراز ہیں:

414
شطرنج کی بازی یا اتفاقات کا کھیل
یہ امکان اسی صورت میں تسلیم کیا جاسکتا ہے اگر ہم یہ تصور کریں کہ ایک کباڑ خانہ میں طوفان
700
کے نتیجہ میں اچانک ایک بوئنگ 747 ہوائی جہاز تیار ہو جائے۔7
پرنسٹن یونیورسٹی کے ایک ممتاز ماہر حیاتیات پروفیسر ایڈون کونکلن (Edwin Conklin)
اس بارہ میں لکھتے ہیں :
زندگی کا حادثاتی طور پر وجود میں آجانا ایسا ہی ہے جیسے یہ تصور کیا جائے کہ کسی چھا پہ خانہ میں
8<<
966
دھما کہ کے بعد ایک مکمل لغت تشکیل پا جائے۔ایک اور ماہر حیاتیات ڈاکٹر و نچسٹر (Dr۔Winchester) اعتراف کرتے ہیں کہ:۔سائنس کے میدان میں سالہا سال کی تحقیق کے نتیجہ میں خدا تعالیٰ پر میرا ایمان بجائے
متزلزل ہونے کے اور بھی مضبوط اور پختہ ہو گیا ہے۔سائنس کی ہر نئی دریافت اس
بزرگ و برتر ہستی کے جاہ وجلال اور قدرت کاملہ پر از دریادایمان کا باعث ہوتی ہے۔"
اگر ارتقا کو اندھے اتفاقات کا نتیجہ قرار دیا جائے تو اس کیلئے اتنا غیر معمولی طویل عرصہ
درکار ہو گا کہ جس کے تصور سے بھی بڑے سے بڑے حساب دان کا ذہن چکرا جاتا ہے۔اس طویل
مدت کو نہ تو الفاظ میں بیان کیا جا سکتا ہے اور نہ ہی کوئی انسانی ذہن ان اعداد و شمار کی وسعت کا
کما حقہ ادراک کر سکتا ہے۔جیسا کہ پہلے بیان ہو چکا ہے پروفیسر امین کے نزدیک لحمیات کی حادثاتی تخلیق کیلئے
10248 سال کا عرصہ درکار ہے۔ظاہر ہے کہ اگر صرف لحمیات بنے کیلئے اتنا عرصہ چاہئے تو ارتقا کے
سارے سفر کیلئے تو اس سے بھی کہیں زیادہ عرصہ درکار ہوگا۔اس حسابی تصور سے نا آشنا قاری کی اطلاع کیلئے عرض ہے کہ "Big Bang" سے اب
تک کائنات کی کل عمر 18 تا 20 ارب سال ہے۔ابھی تک اتنا بڑا عدد ایجاد نہیں ہوا اور نہ ہی ہو سکے
گا جس کے ذریعہ پروفیسر ایلین کے پیش کردہ عظیم الشان اعداد و شمار بیان کئے جاسکیں۔اس کے
قریب ترین لفظ شاید ابدیت کا ہے۔خلاصہ کلام یہ کہ اگر بفرض محال یہ مان بھی لیا جائے کہ تحقیق کا ئنات اور ارتقائے حیات کا یہ

الهام ، عقل ، علم اور سچائی
415
سفر کھرب ہا کھرب سال پہلے شروع ہوا تھا پھر بھی حسابی اعتبار سے ارتقائے حیات کا تخلیق انسانی
پر منتج ہونا نا ممکن ہے۔اس کا ایک ہی منطقی نتیجہ نکلتا ہے اور وہ یہ کہ اس کتاب کے مصنف اور قاری دونوں نے
ابھی جنم ہی نہیں لیا۔بالفاظ دیگر نہ تو کبھی قلم وجود میں آئے گا اور نہ ہی اس کو پکڑنے والا ہاتھ۔اسی
طرح نہ ہی پڑھنے والی آنکھ پیدا ہوئی ہے اور نہ ہی وہ دماغ جو اس کا ادراک حاصل کر سکے۔کیونکہ
اندھے خالق یعنی اتفاق نے ابھی ان کے متعلق سوچا بھی نہیں، تو پھر من وتو کا جھگڑا کیسا ؟ آئیے ہم
سب اس وقت تک خواب راحت کے مزے لوٹیں جب تک بے شعور اور اندھا اتفاق اس ارتقائی
منصوبہ کی تکمیل نہ کرلے جس کا ابھی تک اسے خیال بھی نہیں آیا۔وجہ یہ ہے کہ صحیح سمت میں ایک
قدم اٹھانے کیلئے اتفاق کو کروڑوں قدم غلط سمت میں اٹھانا پڑیں گے۔مگر افسوس ! اس وقت تک
کائنات میں جاری عنطر اپی کا عمل اندھے خالق یعنی اتفاق سمیت ہر چیز کو نیست و نابود کر چکا ہوگا
اور اس آفاقی سکوت مرگ میں اتفاق اپنی موت آپ مر جائے گا۔10248 سال اتنی لمبی مدت ہے
کہ اس سے بہت پہلے ہی عطر اپی کا عمل تمام موجودات کو فنا کر چکا ہوگا۔ظاہر ہے کہ اس احمقانہ بات پر کوئی نہایت ضدی اور اڑیل شخص ہی یقین کر سکتا ہے۔لیکن
اس کے باوجود بہت سے سمجھدار اور زیرک سائنسدان اس پر یقین کئے بیٹھے ہیں۔ان کا حال اس
مذہبی جنونی جیسا ہے جو روزمرہ کے معاملات میں تو ہوشمندی کا مظاہرہ کرتا ہے مگر ایمان اور اعتقاد
کے معاملہ میں فہم و فراست اور معقولیت کا لبادہ اتار کر خود کو تعصبات کے خول میں بند کر لیتا ہے۔حیرت ہے کہ انسان جوش جنون میں کس طرح حقائق سے آنکھیں چرا لیتا ہے۔یہ کہنا زیادہ
مناسب ہوگا کہ وہ بیک وقت حقیقت اور افسانہ کی دو مختلف دنیاؤں میں بستا ہے اور ان افسانوی
خیالات کی غلامی سے اسے صرف موت ہی نجات دے سکتی ہے۔

شطرنج کی بازی یا اتفاقات کا کھیل
حوالہ جات
1۔HERON-ALLEN, E۔(1899) Edward Fitzgeralds Rubaiyat of Omar
Khayyam۔H۔S۔Nicholas Ltd۔, London, p۔104
2۔HERON-ALLEN, E۔(1899) Edward Fitzgeralds Rubaiyat of Omar
Khayyam۔H۔S۔Nicholas Ltd۔, London, p۔102
3۔ALLEN, F۔(1968)۔The Origin of The World - By Chance or Design? In: The
Evidence of God in An Expanding Universe, by Monsma, J۔C۔Thomas Samuel
Publishers, Bombay, p۔20
4۔HORGAN, J۔(February, 1991) In the Beginning۔Scientific
American: p۔121
5۔KRANTZ, W۔B۔, GLEASON, K۔J۔, CAINE, N۔(1988) Patterned Ground۔Scientific American: p۔68
6۔HORGAN, J۔(February, 1991) In the Beginning۔Scientific American: p۔125
7۔HORGAN, J۔(February, 1991) In the Beginning۔Scientific American: p۔118
8۔KORNTELD, E۔C۔(1968) God - Alpha and Omega۔In: The Evidence of God
in An Expanding Universe, by Monsma, J۔C۔Thomas Samuel Publishers,
Bombay,p۔174
9۔WINCHESTER, A۔M۔(1968) Science Undergirded my Faith۔In: The
Evidence of God in An Expanding Universe, by Monsma, J۔C۔Thomas Samuel
Publishers, Bombay, p۔165
416

کرۂ ارض پر زندگی کا مستقبل
کیا ارتقا کی آخری منزل انسان ہے یا اس کے بعد کوئی اور مخلوق ظاہر ہو گی ؟ کیا اس امر کا
امکان ہے کہ دور حاضر کے انسان سے ایسی نوع بشر جنم لے جو زیادہ ترقی یافتہ اور زائد حسیات کی
مالک ہو نیز نئی جہات کا فہم و ادراک رکھنے کے ساتھ ساتھ اعلیٰ ذہنی صلاحیتوں میں ترقی کرنے کی
استعداد بھی رکھتی ہو؟ مزید برآں کیا یہ ممکن ہے کہ یہ نئی نوع حیات ایک بالکل مختلف شکل وصورت
اور کلیہ نئے طرز زندگی کے ساتھ ظاہر ہو؟ ہمارے علم کے مطابق اسلام کے علاوہ کسی اور مذہب
نے سرے سے ان سوالات کو چھیڑا ہی نہیں۔جہاں تک ماضی کے فلسفیوں اور دانشوروں کا تعلق ہے تو یہ امور ان کی ذہنی استعداد سے
ماوری تھے حتی کہ جدید سائنس نے بھی اس مسئلہ کو مبہم سے انداز میں بیان کیا ہے نہ ہی ان امکانات
کا جائزہ لینے کیلئے با قاعدہ علمی تحقیق کا کوئی معین طریق کار وضع کیا گیا ہے۔یہ قرآن کریم ہی کی امتیازی شان ہے کہ وہ نہ صرف اس قسم کے سوالات اٹھاتا ہے بلکہ ان
کا حل بھی پیش کرتا ہے۔نیز ایسے امکانات کے بارہ میں پیش گوئی بھی فرماتا ہے۔البتہ حیات
بعد الموت کا مسئلہ قدرے مختلف ہے جس پر تمام بڑے مذاہب نے روایتی انداز میں بحث کی
ہے۔تاہم کسی مذہب نے مفروضہ کے طور پر بھی قیامت سے پہلے یا بعد میں نوع انسانی کے کسی اور
شکل وصورت میں ارتقا پذیر ہونے کا امکان پیش نہیں کیا۔یہاں ہم قاری کو یاد دلانا چاہتے ہیں کہ اگر چہ دیگر الہامی کتب میں بھی قیامت کا ذکر
پایا جاتا ہے لیکن قرآنی اصطلاح اپنے معانی اور اطلاق کے لحاظ سے اپنے اندر بہت وسعت رکھتی
ہے۔قرآن کریم نے مستقبل کے کئی ایک عہد ساز اور عظیم الشان انقلابات اور تغیرات کا پیشگوئی
کے رنگ میں ذکر فرمایا ہے۔ان سب کیلئے قیامت یا اس کے مترادف ”ساعت“ کی اصطلاح
”
استعمال کی گئی ہے۔اگر چہ ان اصطلاحات کے معانی معروف لفظ "یوم الحساب پر بھی دلالت
417

418
کرۂ ارض پر زندگی کا مستقبل
کرتے ہیں جس سے مراد تمام بنی نوع انسان کا خاتمہ لیا جاتا ہے اور درحقیقت دیگر صحف مقدسہ
میں بھی قیامت کا لفظ انہی معنوں میں استعمال ہوا ہے۔اگر چه دیگر مذاہب کے پیروکار قیامت کی تشریح کرتے وقت کائنات کا کلیۂ خاتمہ مراد
لیتے ہیں لیکن قرآن کریم یہ اصطلاح پورے طور پر ان معنوں میں استعمال نہیں کرتا۔قرآن کریم کی
رو سے زمین اس وسیع و عریض کائنات کا ایک چھوٹا سا حصہ ہے۔کسی عظیم حادثہ کے نتیجہ میں
کرہ ارض سے زندگی کا کلیہ خاتمہ تو ممکن ہے لیکن اس کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ پوری زمین ہی
صفحہ ہستی سے مٹ جائے یا یہ کہ کائنات کی سرے سے صف ہی لپیٹ دی جائے گی۔اس بحث کو مزید آگے بڑھانے سے قبل ہم اس باب میں کرہ ارض پر انسان کے مستقبل یا
کائنات میں کسی اور جگہ پائی جانے والی حیات کا قرآنی آیات کی روشنی میں مختصر جائزہ لیتے ہیں۔قرآن کریم کی بعض آیات میں قیامت کے بعد اسی دنیا میں بعض واقعات کے رونما ہونے کا ذکر
ہے۔ان آیات سے معلوم ہوتا ہے کہ مرنے کے بعد انسان ایک نئی ہیئت کے ساتھ اٹھایا جائے گا۔پھر کچھ ایسی آیات ہیں جو قیامت کے بعد رونما ہونے والے واقعات کا ذکر کرتی ہیں جن کا آخرت
سے کوئی تعلق نہیں ہے۔یہ آیات واضح طور پر اسی زمین پر ایک ایسے مسلسل ارتقا کا منظر پیش کرتی
ہیں جو انسان سے اعلیٰ و ارفع انواع حیات کی تخلیق پر منتج ہو گا۔اس مؤخر الذکر تصور کو حیات
بعد الموت کے تصور سے خلط ملط نہیں کرنا چاہئے۔اب ہم اخروی زندگی سے تعلق رکھنے والی ایسی آیات کا جائزہ لیتے ہیں جو ان آیات سے
مختلف ہیں جن میں زمین پر مکمل طور پر ایک مختلف ہیئت اور فہم و ادراک رکھنے والی زندگی کے امکان
پر بحث کی گئی ہے۔ایسے لوگ جو حیات بعد الموت کے بارہ میں شک میں مبتلا ہیں، انہیں متتبہ
کرتے ہوئے قرآن کریم فرماتا ہے کہ انہیں اخروی زندگی سے زیادہ اس کرہ ارض پر اپنے وجود
کے متعلق شک ہونا چاہئے۔جس امر کا انہیں کامل یقین ہے وہ ان کا عدم سے وجود میں آتا ہے اور
یہ کہ ان کی ہستی سے قبل نیستی تھی۔پس جب انہیں عدم سے وجود میں لایا جا سکتا ہے تو پھر وہ اپنی
دوبارہ تخلیق پر شک میں کیوں مبتلا ہیں؟ کیونکہ عدم سے وجود میں آنے کی نسبت موجودہ حالت سے
دوبارہ پیدا کئے جانے کا مفروضہ منطقی اعتبار سے زیادہ قرین قیاس ہے۔یہ ان بہت سی آیات کا

·

آج 10 میں سے 10 باقی