باب پنجم

الہام، عقل، علم اور سچائی, حصہ 12

الهام ، عقل ، علم اور سچائی
419
خلاصہ ہے جو قرآن کریم میں حیات بعد الموت کے بارہ میں انسانی شکوک کے موضوع پر پائی جاتی
ہیں۔لیکن یہ تو مزید تحقیق کے لئے محض ایک تمہید ہے جسے بجائے خود حیات بعد الموت پر دلیل قرار
نہیں دیا جاسکتا۔بلکہ اس سے مراد صرف یہ ہے کہ اس بارہ میں شک وشبہ کا کوئی جواز نہیں ہے۔قرآن کریم انسان
کو یہ بھی یاد دلاتا ہے کہ اسے شعور کا جو بلند مقام حاصل ہے وہ اس کیلئے تاریکی کی
بجائے روشنی کے حصول کا ذریعہ ہونا چاہئے۔انسان کو اپنے ماحول سے جو آگاہی اور اس سے ماوریٰ
کا جو ادراک حاصل ہے اس کے نتیجہ میں اسے اپنے خالق کی ہستی کا قائل ہونا چاہئے جس سے وہ
سرکشی اختیار کرتا ہے۔لیکن اگر اس کا خدا کی ہستی پر ایمان ہے تو پھر آخرت کا انکار تحیر واستعجاب کے
نتیجہ میں ہی ممکن ہے یعنی یہ سوچ کہ ایسی حیرت انگیز بات سچ کیسے ہوسکتی ہے۔لیکن حقیقت یہ ہے کہ
انسان کی پہلی پیدائش دوسری پیدائش سے کہیں زیادہ حیران کن اور نا قابل یقین ہے۔اب ہم استخراجی دلیل کا جائزہ لیتے ہیں جس کو بنیاد بنا کر قرآن کریم یہ اعلان فرماتا ہے کہ
اس دنیا میں انسان کیلئے عالم آخرت کا براہ راست مشاہدہ ممکن نہیں۔انسان کے نقطہ نگاہ سے دیکھا
جائے تو موت سے آگے عدم محض کے سوا کچھ بھی دکھائی نہیں دیتا۔ذرا انسان کی دانائی تو دیکھئے ! وہ
اس بات کو تو بلا حیل و حجت مان لیتا ہے کہ وہ عدم سے وجود میں آیا ہے لیکن جب اسے بتایا جاتا ہے
کہ اسے مرنے کے بعد دوبارہ اٹھایا جائے گا تو وہ اس خیال کو غیر معقول اور لغو قرار دے کر رد کر دیتا
ہے۔اس موازنہ کو بنیاد بنا کر جو دلیل پیش کی گئی ہے وہ اتنی قطعی اور مستند ہے کہ اس کے ادراک
کیلئے کسی فلسفیانہ دماغ کی ضرورت نہیں ہے۔چنانچہ حیات بعد الموت کی تردید کے خلاف انسان کے اپنے وجود سے بڑھ کر اور کوئی گواہ
نہیں۔اس سلسلہ میں قرآن کریم منکرین کے نقطہ نظر کو نہایت معین اور واضح انداز میں بیان کر کے
اس کی تردید کرتا ہے۔اس ضمن میں چند ایک آیات درج ذیل ہیں:
وَقَالُوا مَا هِيَ إِلَّا حَيَاتُنَا الدُّنْيَا نَمُوتُ وَنَحْيَا وَمَا يُهْلِكُنَا إِلَّا الدَّهْرُ
وَمَا لَهُمْ بِذلِكَ مِنْ عِلْمٍ ۚ إِنْ هُمُ إِلَّا يَظُنُّونَ
( الجاثية 25:45)
ترجمہ: اور وہ کہتے ہیں یہ ( زندگی ) ہماری دنیا کی زندگی کے سوا کچھ نہیں۔ہم مرتے بھی ہیں

420
کرۂ ارض پر زندگی کا مستقبل
اور زندہ بھی ہوتے ہیں اور زمانہ کے سوا اور کوئی نہیں جو ہمیں ہلاک کرتا ہو۔حالانکہ ان کو اس
بارہ میں کچھ بھی علم نہیں۔وہ تو محض خیالی باتیں کرتے ہیں۔بدكُمُ الكُمُ اذَا مِتُّم وكُنتُمْ تُرَابًا وَعِظَامًا الكم
مُّخْرَجُونَ لا حَيْهَاتَ هَيْهَاتَ لِمَا تُوعَدُونَ إِنَّ هِيَ إِلَّا
حياتنا الدنيا نموتُ وَنَحْيَا وَمَا نَحْنُ بِمَبْعُونِينَ
(المومنون (36:23-38)
ترجمہ: کیا تمہیں یہ اس بات سے ڈراتا ہے کہ جب تم مر جاؤ گے اور مٹی اور ہڈیاں ہو
جاؤ گے تو تم نکالے جاؤ گے۔دور کی بات ہے، بہت دور کی بات ہے جس کا تم وعدہ دیئے
جاتے ہو۔ہماری تو صرف یہی دنیا کی زندگی ہے۔ہم مرتے بھی ہیں اور زندہ بھی رہتے ہیں
اور ہم ہرگز اُٹھائے نہیں جائیں گے۔وَيَقُولُ الْإِنسَانُ إذَا مَا مِثْ لَسَوْفَ أَخْرَجُ حَيًّان
( مريم 67:19)
ترجمہ: اور انسان کہتا ہے کیا جب میں مر جاؤں گا تو پھر زندہ کر کے نکالا جاؤں گا؟
وَأَقْسَمُوا بِاللهِ جَهْدَ أَيْمَانِهِمْ لَا يَبْعَثُ اللَّهُ مَنْ يَمُوتُ بَلى
وَعْدًا عَلَيْهِ حَقًّا وَلَكِنَّ أَكْثَرَ النَّاسِ لَا يَعْلَمُونَ لِيُبَيِّنَ لَهُمُ
الَّذِي يَخْتَلِفُوْنَ فِيْهِ وَلِيَعْلَمُ الَّذِينَ كَفَرُوا أَنَّهُمْ كَانُوا كَذِبِينَ
(النحل (39:16-40)
ترجمہ: اور انہوں نے اللہ کی پکی قسمیں کھائی ہیں کہ اللہ اسے پھر کبھی نہیں اٹھائے گا جو
مر جائے گا۔کیوں نہیں! یہ ایسا وعدہ ہے جسے پورا کرنا اس پر واجب ہے۔لیکن اکثر لوگ نہیں
جانتے۔تا کہ وہ ان پر وہ چیز خوب کھول دے جس میں وہ اختلاف کیا کرتے تھے اور تا کہ وہ
لوگ جنہوں نے انکار کیا جان لیں کہ وہ جھوٹے ہیں۔وَضَرَبَ لَنَا مَثَلًا وَلي خَلَقَهُ قَالَ مَنْ يُحْيِ الْعِظَامَ وَهِيَ رَمِيم۔( يس 79:36)

الهام ، عقل ، علم اور سچائی
ترجمہ: اور ہم پر باتیں بنانے لگا اور اپنی خلقت کو بھول گیا۔کہنے لگا کون ہے جو ہڈیوں کو زندہ
کرے گا جبکہ وہ گل سڑ چکی ہوں گی؟
ا فَعَيْنَا بِالْخَلْقِ الْأَوَّلِ بَلْ هُمْ فِي لَبْسِ مِنْ خَلْقٍ جَدِيدِن
(ق 16:50)
ترجمہ: کیا ہم پہلی تخلیق سے تھک چکے ہیں؟ نہیں! بلکہ وہ تو تخلیق نو کے متعلق بھی
شک میں مبتلا ہیں۔وَكَانُوْا يَقُولُونَ أَبِذَا مِتْنَا وَكُنَّا تُرَابًا وَعِظَامًا ءَ إِنَّا لَمَبْعُوثُونَ
او اباؤُنَا الْأَوَّلُونَ
(الواقعه 48:56-49)
ترجمہ: اور کہا کرتے تھے کیا جب ہم مر جائیں گے اور مٹی اور ہڈیاں بن جائیں گے کیا ہم پھر
بھی ضرور اٹھائے جائیں گے؟ کیا ہمارے پہلے آباؤ اجداد بھی؟
نَحْنُ قَدَّرْنَا بَيْنَكُمُ الْمَوْتَ وَمَا نَحْنُ بِمَسْبُوقِيْنَ عَلَى أَنْ تُبَدِّلَ
أمْثَالَكُمْ وَتُنْشِتَكُمْ فِي مَا لَا تَعْلَمُونَ وَلَقَدْ عَلِمْتُمُ النَّشْأَةَ
الأولى فَلَوْلَا تَذَكَّرُونَ
(الواقعه 61:56-63)
421
ترجمہ: ہم نے ہی تمہارے درمیان موت کو مقدر کیا ہے اور ہم باز نہیں رکھے جاسکتے کہ تمہاری
صورتیں تبدیل کر دیں اور تمہیں ایسی صورت میں اٹھا ئیں کہ تم اسے نہیں جانتے۔اور یقیناً
پہلی پیدائش کو تم جان چکے ہو۔پھر کیوں نصیحت حاصل نہیں کرتے ؟
اس طرح قرآن کریم کے ان دلائل کی روشنی میں انسان کے لئے آخرت پر ایمان لانا
چنداں مشکل نہیں رہتا۔لیکن بات یہیں پر ختم نہیں ہو جاتی۔مَا خَلَقَكُمْ وَلَا بَعْثُكُمْ إِلَّا كَنَفْسٍ وَاحِدَةٍ إِنَّ اللَّهَ سَمِيعٌ بَصِيرٌ
(لقمان 29:31)

422
کرۂ ارض پر زندگی کا مستقبل
ترجمہ: تمہاری پیدائش اور تمہارا دوبارہ اٹھایا جانا محض نفس واحدہ ( کی پیدائش اور اٹھائے
جانے ) کے مشابہ ہے۔یقینا اللہ تعالیٰ بہت سننے والا (اور ) گہری نظر رکھنے والا ہے۔یہ وہ آیت ہے جو اس مضمون کو مزید آگے بڑھاتی ہے اور حیات بعد الموت کی تف
ایک نئی راہ کھولتی ہے۔موت کے بعد دوبارہ اٹھائے جانے کا تعلق ہر فرد بشر کی پیدائش سے ہے۔اگر نطفہ اور
ہیضہ کے ملاپ کی ابتدائی حالت پر غور کیا جائے اور پھر اس کے نتیجہ یعنی ایک صحیح سالم بچہ کی پیدائش
کا تصور کیا جائے تو یہ سب بظاہر نا قابل یقین دکھائی دے گا۔ذرا تصور کریں کہ معمولی سے بار آور
بیضہ کا نو ماہ بعد ایک جیتے جاگتے اور بھاگتے دوڑتے بچہ کی شکل اختیار کر لینا کتنی عظیم تبدیلی ہے۔ایسا شخص جس نے بار بار تبدیلی کے اس عمل کا مشاہدہ نہ کیا ہو وہ بار آور بیضہ کے صرف ابتدائی
مراحل کو دیکھ کر اس کا تصور بھی نہیں کر سکتا کہ ایسا ہی وقوع میں آیا ہو گا۔حیات بعد الموت اسی
حیرت انگیز عمل سے مشابہ ہے۔یعنی عدم سے نہایت درجہ ترقی یافتہ اور منظم حیات کا وجود میں آنا۔انسان کے ارتقا کا محض ایک نامیاتی اکائی سے موجودہ حالت تک کا سفر اپنی ذات میں ایک
عظیم الشان انقلاب ہے۔زندگی کی ابتدائی حالتوں کے لئے ارتقا کے ایسے مستقبل کا تصور بھی
ناممکن ہے جو بالآخر انسان کی تخلیق پر منتج ہو خواہ انہیں پہلے سے اس کا شعور حاصل بھی کیوں نہ ہو۔جبکہ امر واقعہ یہ ہے کہ انہیں اپنی ہستی کا اتنا معمولی شعور حاصل ہے کہ انسانی نقطہ نگاہ سے اسے شعور
قرار دینا بھی بے حد مشکل ہے۔یہ ایک نہایت حکیمانہ بیان ہے، اگر چہ مختصر لیکن دور رس نتائج کا
حامل! نیز یہ ارتقا کی ساری داستان اپنے اندر سموئے ہوئے ہے۔اس کا منطوق یہ ہے کہ تمہاری
موجودہ حالت اور بعث بعد الموت کی حالت کے مابین اتنا ہی زیادہ فرق ہوگا جتنا کہ زمین پر زندگی
کی ابتدائی حالت کا تمہاری موجودہ حالت سے ہے۔یہ ایک عظیم الشان تبدیلی ہوگی۔اور موت
بہ
کے بعد جس حالت میں تمہیں اٹھایا جائے گا اس کی نوعیت کا تصور کرنا بھی تمہارے لئے ناممکن
ہے۔تا ہم اس بدیہی نتیجہ سے مفر ممکن نہیں کہ تمہاری پہلی پیدائش دوسری پیدائش سے جس کے تم
منکر ہو کہیں بڑھ کر نا قابل یقین ہے۔ممکن ہے کہ بعث بعد الموت کے بعد ایک روح کو اپنے

الهام ، عقل ، علم اور سچائی
423
روحانی ارتقا کی کامل صورت تک پہنچنے میں ارب سال یا اس سے بھی زائد عرصہ لگے۔ہم یہ نتیجہ اس
لئے اخذ کر رہے ہیں کہ بعث بعد الموت انسان کی عدم تخلیق کے مشابہ ہے۔ہمیں اب اس امر کا بخوبی علم ہو چکا ہے کہ ارتقائے انسانی کو حیات کی ابتدائی حالتوں۔موجودہ حالت تک پہنچنے میں کم وبیش ایک ارب سال کا عرصہ لگا۔چنانچہ انسانی تخلیق کا یہ مرحلہ اگر
دوسرے مرحلہ یعنی بعث بعد الموت سے مشابہ ہے تو عین ممکن ہے کہ یہ مشابہت پہلی اور دوسری
پیدائش کے درمیانی عرصہ پر بھی محیط ہو۔اس امر کے مزید ثبوت کیلئے قرآن کریم استخراجی منطق کا ایک منفرد انداز اختیار کرتا
ہے۔اس ضمن میں چونکہ قرآنی آیات دیگر ابواب میں زیر بحث آچکی ہیں اس لئے یہاں اس امر
کی مزید تشریح مقصود نہیں ہے۔ہم یہاں صرف اس طرز استدلال پر روشنی ڈالنا چاہتے ہیں۔اس
جہان میں مستقبل میں ہونے والے بعض ایسے واقعات کا ذکر کرتے ہوئے جن کے بارہ میں اس
وقت کوئی انسان تصور بھی نہیں کر سکتا تھا قرآن کریم حیات بعد الموت کا بھی تذکرہ کرتا ہے اور
بعض اوقات ذومعنی الفاظ بھی استعمال فرماتا ہے۔نیز ان آیات میں مذکور پیشنگوئیوں کا اطلاق
دنیا اور آخرت دونوں پر یکساں ہو سکتا ہے۔چنانچہ جب یہ پیشگوئیاں اس دنیا میں اس طرح پوری
ہو جاتی ہیں کہ کسی کیلئے بھی انہیں جھٹلا نا ممکن نہ رہے تو ثابت ہو جاتا ہے کہ آخرت کے متعلق
واقعات بھی ضرور اپنے وقت پر پورے ہوں گے۔وہ مافوق البشر ہستی جو اس دنیا کے متعلق بیان
کردہ واقعات کے پورا ہونے کی بنا پر کچی ثابت ہو چکی ہے اس پر آخرت سے متعلق بیان کردہ
واقعات جو ہنوز معرض وجود میں نہیں آئے، کے بارہ میں بھی لازماً یقین کیا جا سکتا ہے۔اخروی
زندگی کے بارہ میں یہی دلیل دی جا سکتی ہے کیونکہ موت سے قبل کسی اور ذریعہ سے اس کو ثابت
کرنا ممکن نہیں۔موت کے بعد ایک ترقی یافتہ وجود کے امکان پر بحث کے بعد قرآن کریم کی بعض آیات
اسی زمین پر زندگی کی ایک نئی حالت کا واضح طور پر ذکر کرتی ہیں جو بنی نوع انسان کی جگہ لے لے
گی لیکن ان سے بالکل مختلف ہو گی۔أَلَمْ تَرَ انَّ اللهَ خَلَقَ السَّمَوتِ وَالْأَرْضَ بِالْحَقِّ ، اِنْ يَّشَأْ يُذْهِبْكُم

424
وَيَأْتِ بِخَلْقٍ جَدِيدٍن وَمَا ذَلِكَ عَلَى اللهِ بِعَزِيرٍ
کرۂ ارض پر زندگی کا مستقبل
(ابراهيم 20:14-21)
ترجمہ: کیا تو نہیں جانتا کہ اللہ نے آسمانوں اور زمین کو حق کے ساتھ پیدا کیا ہے۔اگر وہ
چاہے تو (اے انسانو!) تمہیں لے جائے اور نئی مخلوق لے آئے اور اللہ پر وہ کچھ مشکل نہیں۔ان آیات کا اطلاق حیات بعد الموت پر نہیں کیا جا سکتا کیونکہ ان میں مذکورہ حرف شرط
" " جس کے معنے اگر کے ہیں، واضح طور پر بتا رہا ہے کہ یہاں حیات بعد الموت مراد نہیں ورنہ
یه حرف شرط اخروی زندگی جو ایک یقینی امر ہے، کو مشکوک بنا دے گا جبکہ سارا قرآن کریم
عالم آخرت کو قطعی اور لابدی حقیقت قرار دیتا ہے۔زیر بحث آیت میں انسان کی جگہ اسی کے مشابہ
مخلوق لانے کا ذکر نہیں ہے۔بلکہ اس میں واضح طور پر ایک نئی مخلوق کی تخلیق کا ذکر ہے جیسا کہ لفظ
خلق سے ظاہر ہے۔نیز یہ کہ تمام بنی نوع انسان کو ایک مختلف مخلوق سے بدل دیا جائے گا۔ساری کائنات کی بنیاد حق پر رکھی گئی ہے، بشمول انسان جو اشرف المخلوقات ہے۔حیات بعد الموت کے مضمون سے بالکل ہٹ کر قرآن کریم کرہ ارض پر حیات کی ایک بالکل مختلف
حالت کا ذکر کرتا ہے جو انسانوں کی جگہ لے لے گی:
نَحْنُ خَلَقْتُهُمْ وَشَدَدْنَا أَسْرَهُمْ وَإِذَا شِئْنَا بَدَلْنَا أَمْثَالَهُمْ تَبْدِيلًا
( الدهر 29:76)
ترجمہ: ہم نے ہی ان کو پیدا کیا ہے اور ان کے جوڑ بند مضبوط بنائے ہیں اور جب ہم چاہیں
گئے ان کی صورتیں یکسر تبدیل کر دیں گے۔فَلا أُقْسِمُ بِرَبِّ الْمَشْرِقِ وَالْمَغْرِبِ إِنَّا لَقَدِرُونَ عَلَى أَنْ تُبَدِّلَ
خَيْرًا مِنْهُمْ وَمَا نَحْنُ بِمَسْبُوقِينَ
(المعارج 41:70-42)
ترجمہ: پس خبردار! میں مشارق اور مغارب کے رب کی قسم کھاتا ہوں یقینا ہم ضرور قادر ہیں
اس پر کہ انہیں تبدیل کر کے ہم ان سے بہتر لے آئیں اور ہم پر سبقت نہیں لے جائی جاسکتی۔اس دوسری مخلوق کا ذکر نہ تو کسی الگ قوم کے طور پر اور نہ ہی انسانوں کی کسی علیحدہ نسل کے

الهام ، عقل ، علم اور سچائی
425
طور پر کیا گیا ہے۔لفظ ”اگر“ کے مشروط استعمال سے ظاہر ہوتا ہے کہ اگر انسان اپنی اصلاح کر لے
اور درست رویہ اپنا لے تو ضروری نہیں کہ اس کے باوجود انسان کو بحیثیت نوع صفحہ ہستی سے نابود
کر کے اس کی بجائے کوئی بہتر مخلوق لائی جائے۔چنانچہ قرآن کریم ایک ایسی ترقی یافتہ نوع کے ظاہر ہونے کے امکان کا ذکر کرتا ہے جو
زیادہ بہتر حواس رکھتی ہو یا حواس خمسہ سے زائد بعض نئی حسیات کی مالک ہو۔اگر چہ قرآن کریم
قطعیت کے ساتھ یہ دعویٰ نہیں کرتا کہ ضرور ایسا ہی ہوگا تا ہم یہ اعلان ضرور کرتا ہے کہ اللہ تعالیٰ
ایسی تبدیلیاں لانے پر قادر ہے جو اس کے قانون قدرت میں داخل ہیں۔قرآن کریم کسی ایسے
اندھے ارتقا کا تصور پیش نہیں کرتا جس کی بنیاد حادثاتی واقعات پر ہو بلکہ یہاں مذکور ایک
جاری وساری ارتقا کا امکان بجائے خود قرآن کریم نازل کرنے والی ہستی کے علم و حکمت کا منہ بولتا
ثبوت ہے۔اس سے یہ بھی ثابت ہوتا ہے کہ گزشتہ ابواب میں ارتقائے حیات کے متعلق جو کچھ
قرآن کریم کے حوالہ سے بیان کیا گیا ہے وہ بھی لازماً درست ہو گا۔بصورت دیگر قرآن کریم
انسان کے تدریجا کسی دوسری نوع میں تبدیل ہونے کے امکان کا ذکر ہی نہ کرتا۔یہ ایک ایسا
مضمون ہے جس کا کسی اور مذہبی یا غیر مذہبی لٹریچر میں ذکر تک نہیں ملتا۔ایسا بیان کامل اور یقینی علم کی
بنا پر ہی دیا جا سکتا ہے۔ممکن ہے کہ ہمیں ابھی تک اپنے مسلسل ارتقا کے امکانات یا ایک بالکل نئے ارتقائی سلسلہ
کے آغاز کا پورا اور اک ہی نہ ہو۔کیونکہ ہمارا فہم و ادراک تو فقط موجودہ علم تک ہی محدود ہے۔چنانچہ ہمارے لئے یہ امرا بھی تک پردہ غیب میں ہے۔وقت کے ساتھ ساتھ یہ غیب مسلسل شہود
میں بدلتا چلا جا رہا ہے۔اور حصول علم کا فطری طریق بھی یہی ہے۔اللہ تعالیٰ ظاہر اور غیب سب کا
مالک ہے۔وہی بتدریج ہمارے ذہنی افق کو کشادہ کرتا ہے تا کہ ہمارا شعور ماضی کے نامعلوم حقائق
کو معلوم کر کے مسلسل ترقی پذیر رہے۔

عضویاتی نظام اور ارتقا
طبی اصطلاح میں عضو جسم کے ایسے خاص حصہ کو کہا جاتا ہے جس کے سپر د کوئی معین فنکشن یا
کام ہو۔انسانی جسم میں بہت سے ایسے اعضاء ہیں جن کا بغور مطالعہ اس بات کی تعیین کیلئے ضروری
ہے کہ آیا وہ ایک لمبے عرصے میں بتدریج ارتقا پذیر ہوئے ہیں یا بقول بعض مذہبی علماء کے اچانک
اپنی کامل صورت میں پیدا کئے گئے۔مذہبی علماء ڈارون کے مخصوص نظریہ ارتقا کی فی ذاتہ نفی تو
کرتے ہیں جبکہ ہمارا اصرار اس بات پر ہے کہ وہ ارتقا کی فی ذاتہ یکسر نفی نہیں کرتے۔ماہرین حیاتیات اس بات کے سمجھنے سے قاصر رہے ہیں کہ ان کے اور ارتقائیوں کے مابین
اصل اختلاف فقط یہی ہے۔مذہبی علماء جن میں سے اکثر کا وہ حوالہ دیتے ہیں دراصل عیسائی علماء کا
دو انتہا پسند طبقہ ہے جو ہر سطح پر ارتقا کی نفی کرتا ہے اور اس کی بجائے اچانک مکمل تخلیق کا قائل ہے۔اس کا مطلب یہ ہے کہ ہر جانور علیحدہ طور پر اپنے تمام تر اعضاء کے ساتھ تخلیق کیا گیا۔لیکن
قرآن کریم تخلیق کے بارہ میں ہرگز یہ نظریہ پیش نہیں کرتا جیسا کہ ہم اس کتاب میں وضاحت کرتے
چلے آ رہے ہیں۔قرآنی نقطہ نظر عیسائیوں میں پائے جانے والے اس قسم کی تخلیق کو ماننے والوں
کے نقطہ نظر سے مختلف ہے۔چنانچہ جب ہم اعضاء کی تخلیق اور نشو ونما کی بات کرتے ہیں تو ہمارے
نقطہ نظر کو ان لوگوں کے نقطۂ نظر سے خلط ملط نہیں کیا جانا چاہئے۔تاہم نامیاتی نظام میں یہ بات تو
نینی ہے کہ ابتدائی حالت میں اس کے اندر درج ذیل چار باتیں بیک وقت پائی جاتی ہیں۔1۔کسی بھی عضو کا بیرونی حصہ بجائے خود organ یعنی عضو کہلانے کا مستحق ہے۔2۔پیغام رسانی کا نظام یعنی عصبی ریشوں کی تخلیق جو بیرونی عضو سے حاصل شدہ اطلاعات
کی نقل و حمل کا کام سرانجام دیتے ہیں۔3 شناخت کے انتہائی پیچیدہ نظام کی تخلیق (جسے ہم دماغ کا مخصوص حصہ قرار دیتے
ہیں ) کا کام یہ ہے کہ اطلاعات کو موصول کرے، پیغام کی تمام جہتوں کا جائزہ لے اور پیغام کی حقیقی
تصویر کشی کرے۔427

428
عضویاتی نظام اور ارتقا۔4 بعد ازاں دماغ کا مرکزہ اس جمع شدہ معلومات کے ذخیرہ کو دماغ کے دیگر مرکزی
حصوں میں منتقل کرتا ہے جو ان معلومات کو محفوظ کرتے ہیں اور جسم کے مختلف حصوں میں متعلقہ عصبی
مراکز تک پہنچاتے ہیں۔اس انتہائی جامع عضویاتی نظام کی تشکیل کا حصہ بننے والے ہر عضو کی بناوٹ اور مقصد واضح
ہے۔ہمارا اختلاف اس بات میں ہے کہ آنکھیں اور کان وغیرہ غلطی سے ایسے اعضاء سمجھے جاتے
ہیں جو خود بخود ایک با مقصد کردار ادا کر سکتے ہیں۔حالانکہ یہ اعضاء تنہا اپنی ذات میں کچھ بھی
حیثیت نہیں رکھتے بلکہ یہ اسی وقت کارآمد ثابت ہوتے ہیں جب وہ اس اجتماعی نظام کی معیت میں
کام کرتے ہیں جس کا وہ جز ولا ینفک ہیں۔نیز ان کی ظاہری بناوٹ کے بغور مطالعہ سے معلوم ہوتا
ہے کہ یہ اعضاء بذات خود ذیلی نظاموں میں منقسم ہیں جو آگے چھوٹے چھوٹے اعضاء پر مشتمل
ہیں۔یوں اپنی اجتماعی شکل میں یہ ذیلی نظاموں کے طور پر اپنا کردار ادا کرتے ہیں۔یہ اعضاء اپنی
ابتدائی حالتوں میں بھی بعینہ چھوٹے چھوٹے حصوں میں تقسیم ہوتے ہیں جیسا کہ اوپر بیان کیا گیا
ہے۔مثلاً انسانوں سے لاکھوں سال قبل کے جانوروں کا بھری نظام بھی اسی طرح کی ایک بہت
منظم اور محکم تر تیب پر مشتمل ہے اور یہ بھری نظام آگے بہت سے اعضاء پر مشتمل ہے اور اسے کسی
بھی منطق کے ذریعہ نیچرل سلیکشن یعنی انتخاب طبعی یا ڈارون کے کسی اور اصول کے تحت واضح نہیں
کیا جاسکتا۔ہم قارئین کے سامنے اس آنکھ کے علاوہ جس سے وہ بخوبی واقف ہیں مختلف قسم کی آنکھوں
کی بناوٹ کی مثال پیش کرتے ہیں جو بیرونی دنیا کے اندرونی دنیا سے رابطہ کا کام دیتی ہیں۔اس
عالمی اصول میں کوئی بھی استثناء نہیں۔ہمارا مقصد زیرک قارئین پر یہ واضح کرنا ہے کہ زیر بحث
معاملات کے بنیادی ڈھانچہ کی تفصیل اس وقت تک ممکن نہیں جب تک اس کے ابتدائی خاکہ اور
اس کو ڈیزائن کرنے والے کی کامل سائنسی قدرت کا مطالعہ نہ کر لیا جائے۔یہ بات یاد رکھنی چاہئے
کہ ہر عضو کئی چھوٹے چھوٹے اعضاء پر مشتمل ہوتا ہے جو بذات خود اتنے پیچیدہ ہوتے ہیں کہ ان
کی اندرونی ترکیب اور ہیئت کا مطالعہ فی ذاتہ ایک دفتر چاہتا ہے۔دو بنیادی اعضاء کسی جاندار کو کسی بے جان چیز سے ممتاز کرتے ہیں۔

الهام ، عقل ، علم اور سچائی
1۔کان جو قوت سماعت سے تعلق رکھتے ہیں۔2 آنکھیں جو قوت باصرہ سے تعلق رکھتی ہیں۔429
اسی ترتیب کو ملحوظ رکھتے ہوئے سماعت کے بارہ میں ہم قرآن کریم کی مندرجہ ذیل آیت
سے بات شروع کرتے ہیں۔وَاللهُ أَخْرَجَكُمْ مِنْ بُطُونِ أُمَّهَتِكُمْ لَا تَعْلَمُونَ شَيْئًا وَجَعَلَ
لَكُمُ السَّمْعَ وَالْأَبْصَارَ وَالْأَفْدَةَ لَعَلَّكُمْ تَشْكُرُونَ
( النحل 79:16 )
ترجمہ: اور اللہ نے تمہیں تمہاری ماؤں کے پیٹوں سے نکالا جبکہ تم کچھ نہیں جانتے تھے اور اس
نے تمہارے لئے کان اور آنکھیں اور دل بنائے تا کہ تم شکر ادا کرو۔قارئین کو مدنظر رکھنا چاہئے کہ عربی لفظ الفواؤ جس کا ترجمہ دل کیا جاتا ہے، سے مراد
انسان کا جسمانی دل نہیں بلکہ اس کا فہم و ادراک ہے۔قرآن کریم کی بہت سی آیات بڑی تحدی کے
ساتھ اس دلیل کی تائید کرتی ہیں۔مثلاً :
مَا كَذَبَ الْفُؤَادُ مَا رَأَى
( النجم 12:53 )
ترجمہ۔اور دل نے جھوٹ بیان نہیں کیا جو اس نے دیکھا۔اس آیت کریمہ میں آنحضرت ﷺ پر خدا تعالیٰ کی تجلیات کے ظہور کا ذکر ہے۔اب ظاہر
ہے کہ یہاں دل ( الفؤاد ) کا لفظ استعارہ دماغ کیلئے استعمال ہوا ہے۔کیونکہ خدا تعالیٰ کی تجلیات
کا اندازہ جسمانی دل نہیں بلکہ دماغ کیا کرتا ہے۔اس ضروری وضاحت کے بعد ہم دوبارہ انسانی
کان کی بناوٹ کا جائزہ لیتے ہیں۔کان کا بیرونی حصہ اذین aurical یا pinna کہلاتا ہے۔مختلف افراد میں اس کی بناوٹ
قدرے مختلف ہوتی ہے۔نیز بعض کے کان بڑے ہوتے ہیں اور بعض کے چھوٹے۔لیکن ان سب
کا مقصد ایک ہی ہوتا ہے۔یعنی آواز کی لہریں جو کان کے بیرونی سوراخ کی طرف بھیجی جاتی ہیں
ان کے جائے متاثرہ ( catchment area) کو بڑھانا۔یہاں سے سمعی نالی کا آغاز ہوتا ہے جو

430
عضویاتی نظام اور ارتقا
تقریباً ایک انچ لمبی ہوتی ہے جس کے استر سے نرم موم خارج ہوتا رہتا ہے۔اس ٹیوب کا سرا
tympanic membrane یعنی کان کے پردہ یا بیلی جھلی سے جڑا ہوا ہوتا ہے۔یہاں تک تو کان
کا بیرونی حصہ تھا۔کان کا پردہ کان کے بیرونی اور اندرونی حصہ کی حد بندی کرتا ہے۔دونوں طرف
ہوا کا دباؤ برابر رکھنے کیلئے ایک سمعی نالی eustachian tube) کان کے وسطی حصہ کو حلقوم
(pharyax) سے ملاتی ہے۔یہ نظام انتہائی ضروری ہے کیونکہ اس کی بدولت پردہ (cardrum)
دونوں طرف بآسانی ارتعاش پیدا کر سکتا ہے۔وسطی کان ایک نالی نما خلا کی شکل میں بیرونی آڈیٹری کینال اور اندرونی کان کے مابین
واقع ہوتا ہے۔اس میں ہوا اور تین ossicles یعنی سمعی استیزے یا باہم مربوط چھوٹی چھوٹی ہڈیاں
ہوتی ہیں جو آواز کی بیچ کو بڑھا کر صوتی لہروں کو طبلی جھلی (Tympanic membrane) یعنی کان
کے پردہ سے اندرونی کان تک پہنچاتی ہیں۔یہ تین ہڈیاں بالترتیب malleus یعنی مطرقہ incus
یعنی سندان اور stappes یعنی عظم رکاب کہلاتی ہیں۔امریکن اصطلاح میں انہیں hammer یعنی
ہتھوڑا anvil یعنی اہرن اور stirrup یعنی معظم رکاب کہا جاتا ہے۔ان میں سے پہلی ہڈی طبلی جھلی
سے جڑی ہوتی ہے جبکہ دوسری ہڈی پہلی اور تیسری ossicle یعنی سمعی استیزہ سے ملی ہوتی ہے۔تیسری ہڈی stapes یا stirrup یعنی عظم رکاب دوسری طرف ایک بیضوی سوراخ کی جھلی سے
جڑی ہوتی ہے جس میں اس ہڈی کی حرکت کے ساتھ ساتھ ارتعاش پیدا ہوتا ہے اور اس ارتعاش کو
وہ اندرونی کان کی رطوبت میں منتقل کرتا ہے۔اندرونی کان مختلف نالیوں اور تھیلیوں کا مجموعہ ہے جو بیک وقت سماعت اور توازن دونوں
کام سر انجام دیتا ہے۔یہ کان کا سب سے پیچیدہ حصہ ہے جو کھوپڑی کی ہڈی Temporal)
(bone میں کھدے ہوئے تین الگ الگ حصوں پر
یہ حصے مل کر bony labyrinth
بناتے ہیں جس میں cochlea-vestibule اور semi circular canals یعنی عظمی نیم دائری
قتالیس ہوتی ہیں۔یہ سب perilymph نامی رطوبت سے بھری ہوتی ہیں۔ان کی جھلیاں ایسے
اعصابی خلیات سے پر ہوتی ہیں جو اپنے گرد اس رطوبت میں ہلکے سے تموج کو بھی محسوس کر لیتے
ہیں۔عظمی نیم دائری قتالوں (boy semi circular canals) کی رطوبت کے اندر جھلی دار
مشتمل۔

الهام ، عقل ، علم اور سچائی
431
عظمی نیم دائری قنالیں (semi circular canals) ہیں جن کے اندر ایک اور رطوبت درون
لمف (endolymph) موجود ہوتی ہے۔اسی طرح توقعہ (bony cochlea) کے گرد لمف
(perilymph) میں درون لمف (endolymph) سے بھرا ہوا ایک جھلی دار قوقعہ (cochlea)
موجود ہوتا ہے۔صوتی لہریں طبیلی جھلی (tympanic membrane) سے ٹکرا کر اس میں ارتعاش
پیدا کرتی ہیں۔سمعی استیزے (ossicles) ان مرنقش لہروں کی بیچ کو بڑھا کر گر دلمف
(perilymph) تک پہنچاتے ہیں جو انہیں ایک جھلی کے ذریعہ درون لمف (endolymph) تک
پہنچا دیتی ہے جس کی لہریں ایسے بال نما متموج receptors تک پہنچائی جاتی ہیں جو ان لہروں کو
اعصابی خلیات کے ذریعہ دماغ کے مرکز ( cerebrum) تک لے جاتی ہیں۔تو زان کا کام نیم دائری قنالوں کی تین قوسی نالیوں سے لیا جاتا ہے جو تین مختلف سطحوں پر
ایک دوسرے سے قائمہ زاویوں پر واقع ہیں۔ان کے درمیان موجود رطوبت کسی سطح کی طرف بھی
ہلکا سا سر گھمانے سے گھومنے لگتی ہے اور یہ اطلاعات اعصاب کے ذریعہ دماغ تک مسلسل پہنچائی
جاتی ہیں اور وہاں ان کا جائزہ لیا جاتا ہے جس کے نتیجہ میں ہمیں اپنی حالت کا اندازہ ہوتا ہے اور
دائیں بائیں، آگے پیچھے، اوپر نیچے کی تبدیلی بھی فوراً معلوم کی جاسکتی ہے۔اور ایک سمت سے
دوسری سمت میں خفیف سی تبدیلی بھی دماغ میں محفوظ کی جاتی ہے اور اطلاع کا نظام بیدار ہو جاتا
ہے۔قاری کی سہولت کیلئے کان کی ایک ڈرائنگ، پلیٹ نمبر 7 میں دی گئی ہے۔ہم نے مختصرا کان کی بناوٹ اور اس کے مختلف حصوں کے کام کا جائزہ پیش کیا ہے۔اس کی
مزید وضاحت مختلف حصوں پر
خلیات اور بافتوں نیز ان کی اندرونی پیچیدگیوں کے حوالہ سے
ہی کی جاسکتی ہے۔جو کچھ بھی یہاں بیان ہوا ہے وہ اس بات کے ثبوت کیلئے کافی ہے کہ بیرونی
کان ایک ایسا عضو ہے جو اس نظریہ ارتقا سے متصادم ہے جس میں تدریجی ترقی کا نقشہ کھینچا گیا
ہے۔اس عضو کا ہر ایک حصہ سماعت کیلئے ضروری ہے جو اگر بیمار پڑ جائے تو یا تو خرابی پیدا کر دیتا
ہے یا ایسا انسان قوت سماعت سے مکمل طور پر محروم ہو جاتا ہے۔ہم ان تمام احباب کو جو ارتقا کے
مضمون میں ڈارون کے نظریہ ارتقا کو ہی ایک مکمل نظریہ تسلیم کرتے ہیں دعوت دیتے ہیں کہ وہ
واضح کریں کہ کس طرح اس نظریہ کی رو سے کان جیسا سائنس اور ٹیکنالوجی کا شاہکار عضواربوں

·

آج 10 میں سے 10 باقی