باب پنجم
الہام، عقل، علم اور سچائی, حصہ 13
432
عضویاتی نظام اور ارتقا
بلکہ کھربوں سالوں میں درجہ بدرجہ ترقی کرتا ہوا یہاں تک پہنچا؟ کیا سائنسدان حیاتیات، فزکس اور
کیمسٹری کے بارہ میں اپنے تمام تر موجودہ علم کی مدد سے صرف اس عضو کی ساخت ڈیزائن کر سکتے
ہیں جو سماعت کی صلاحیت رکھتا ہو؟ اب جبکہ انہیں کھوپڑی کی کھوکھلی ہڈی کے بارہ میں علم ہے جس
میں labyrinth گزرتا ہے تو کیا وہ اس کو دیکھ کر کسی ایسے مواد سے جو انہوں نے خود بنایا ہو اس کی
نقل بنا سکتے ہیں؟ کیا وہ دیانتداری سے سمجھتے ہیں کہ ایسی محیر العقول شے اپنی تمام تر باریک خوبیوں
کے ساتھ بغیر کسی مقصد کے محض ایک بے دماغ انتخاب طبعی کے زیر اثر تخلیق ہو گئی ہو؟ قدرت کی
بے مہار طاقتیں انسانی کان جیسا عجوبہ از خود بنانے میں جتنا وقت لیں گی اسی قدر اس کو منظم کرنا اور
مختلف حصوں کو کارآمد ترتیب میں لانا ناممکن ہوتا جائے گا۔لہذا ایک ایسی باشعور ہستی کی ضرورت ہے
جسے قوانین قدرت کا مکمل اور اک ہو جنہیں استعمال کر کے انسانی کان جیسا عضو تخلیق کیا جاسکے۔کان کا بیرونی حصہ جس پر ہم بحث کر چکے ہیں اندھے ارتقا کے قائلین کیلئے صرف یہی ایک
مسئلہ نہیں ہے۔اب ہم کان میں موجود اعصاب کا جائزہ لیتے ہیں جو موصول شدہ پیغامات کو آگے
لے جاتے ہیں۔ان کی تخلیق بھی فی ذاتہ شعوری ڈیزائن کے بغیر ممکن نہیں۔ان کی تخلیق کیلئے
موزوں مادہ کی تیاری نیز بجلی کے کرنٹ کا ضرورت کے عین مطابق مہیا کیا جانا بھی ضروری ہے۔اعصابی جھلی ایک خاص قسم کے مادہ سے بنی ہوئی ہونی چاہئے جو اعصاب اور بیرونی ماحول کے
درمیان بطور حاجز کام کرے اور اعصاب کو شارٹ سرکٹ ہونے سے بچائے۔یہ اعصاب اندرونی
کان کی مناسب جگہ پر جڑے ہوئے ہونے چاہئیں اور دوسرے سرے کا مرکز دماغ یعنی
سیر برم (cerebrum) کے مخصوص حصہ کے ساتھ جڑا ہونا ضروری ہے تا کہ ہلکے سے ارتعاش کو بھی
مرکز دماغ تک پہنچا سکے جہاں ان مرتعش لہروں کو مجموعی صورت میں پڑھ کر سیر برم کیلئے پیغام مکمل
کرنا ممکن ہو سکے۔فی الحال ہم سیر برم کی تفصیلات بیان نہیں کر رہے جہاں تک کسی ماہر سائنسدان
کی رسائی بھی ممکن نہیں۔سیر برم کیسے تخلیق ہوا۔یہ اپنا کردار کیسے ادا کرتا ہے؟ با مقصد پیغام کو جو اس
نے pulse یا برقی پیغام کی صورت میں پڑھا ہوتا ہے آگے دماغ میں کس طرح پہنچاتا ہے اور ایک
زندہ بدن میں یہ پیغام کیسے پہنچ جاتا ہے؟ ایسے پیچیدہ امور کا از خود وقوع پذیر ہونا ناممکن ہے۔آخر
کس طرح یہ پیغامات یادداشت کے متعلقہ اربوں خلیات میں محفوظ ہو جاتے ہیں اور ضرورت
الهام ، عقل ، علم اور سچائی
433
پڑنے پر کیسے ہماری سوچ کے افق پر نمودار ہو جاتے ہیں۔بغیر کسی ظاہری توقف کے یک لخت ایسا
وقوع پذیر ہو جانا بھی ناممکنات میں سے ہے سوائے اس کے کہ اسے اس مخصوص کام کیلئے بنایا گیا
ہو۔اس قسم کے ہر پیغام کو متحضر کرنے کیلئے ایسے اعلی کمپیوٹر کی ضرورت ہے جو انسان کے اب تک
کے بنائے ہوئے کمپیوٹر سے زیادہ عظیم الشان اور جامع ہو۔اگر ہم اپنے بچپن کے کسی ایسے طحہ کا تصور کریں جب ہم اپنے گرد کسی انسان یا جانور کی آواز
پر ہنس دیتے تھے تو عین ممکن ہے کہ ستر سال بعد اس سے ملتی جلتی آواز سن کر ہمارے دماغ میں محفوظ
پرانی یادیں اچانک تازہ ہو جائیں اور ہم دوبارہ اسی طرح مسکرا دیں۔ملتی جلتی آوازوں کا یہ نظام
اتنی باریکی اور عمدگی سے تشکیل دیا گیا ہے کہ اس نے آواز کی خصوصیات (acoustics) کے علم کے
بڑے بڑے ماہرین کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا ہے۔کیا ڈارون
کا کوئی حامی کبھی اس بات
کو تسلیم کر
سکتا ہے کہ اس قدر دقیق سمعی نظام انتخاب طبعی کی اندھی قوتوں کی تخلیق ہے؟ لیکن ہم ان کی الگ
انفرادی تخلیق کی بات نہیں کر رہے۔سب سے حیران کن اور حل طلب مسئلہ یہ ہے کہ سمعی نظام کے
مختلف اجزاء اپنی الگ الگ حیثیت رکھنے کے باوجود با ہم کیسے مربوط ہیں۔جو نہی بیرونی کان کا
ارتقا شروع ہوا اتفاق سے ایک عصب خود بخود پیدا ہونا شروع ہو گیا اور انہی قوتوں کے زیر اثر اسی
قسم کے مزید اعصاب بننے لگے، ہر کوئی دوسرے سے بالکل الگ اور اپنے آپ کو تشکیل دینے کی
صلاحیتوں سے عاری اور کسی مقصد اور منصوبے کے بغیر۔اس کے باوجود ہر عصب بجائے خود ایک
عظیم الشان منصوبہ ہے اور وسیع تر اجتماعی مقصد بھی سرانجام دے رہا ہے۔ہمیں اس گونا گوں مشکل
کا سامنا ہے جس کا تعلق ایک واحد عضو یا اعضاء کے ایک مجموعہ سے ہے جن میں سے ہر ایک
حس سماعت کیلئے ضروری ہے۔ہم نے نہ صرف انسانی کان اور اس کے پیچیدہ عضویاتی نظام کو زیر بحث لانے کا وعدہ کیا تھا
بلکہ بعض جانوروں کے کانوں کے بارہ میں گفتگو کا ارادہ بھی ظاہر کیا تھا جن کی پیچیدگیوں کی
حدو نہایت نہیں۔اور ان میں سے بعض کان ایسے ہیں جو ماہرین کیلئے ایک چیلنج کی حیثیت رکھتے
ہیں کہ وہ ایسی منفر و صلاحیتیں رکھنے والے کانوں کی اپنے ڈرائنگ بورڈ پر کس طرح نقشہ کشی کریں۔آئیے ! اتو سے بات شروع کرتے ہیں جو مغرب میں عقل و فہم کی علامت لیکن مشرق میں
434
عضویاتی نظام اور ارتقا
انتہائی حماقت کا نمونہ تصور کیا جاتا ہے۔اقو اگر عقلمند ہو بھی تو کوئی عقلمند ترین انو بھی کسی قسم کا کوئی سمبھی
نظام
وضع نہیں کر سکتا تھا چہ جائیکہ اپنے کان جیسا انتہائی فعال نظام وضع کر سکتا۔اس کے کان کے
منفر داور بینظیر نقوش کو واضح کرنے کیلئے ہمارا مشورہ ہے کہ قاری اس نظام کا موازنہ انسان کے سمعی
نظام سے کرے۔اکثر جانوروں کی طرح انسانی کان بھی دو receptors پر منقسم ہے۔اکثر
جانوروں کی ترقی یافتہ انواع میں ویسا ہی نظام پایا جاتا ہے جو اسی طرح کام کرتا ہے۔دونوں
کانوں کے ذریعہ موصول ہونے والی آواز کی لہروں کو دماغ ہم آہنگ کر کے ایک آواز بنا دیتا ہے۔اس کے ساتھ ساتھ ہمیں یہ بھی بتاتا ہے کہ یہ آواز کس سمت اور کتنے فاصلہ سے آ رہی ہے۔ایک
کان سے اونچا سنے والوں کیلئے آواز کامل وقوع معلوم کرنا ہمیشہ مشکل ہوتا ہے۔دونوں کانوں کا
الگ الگ جگہ واقع ہونا ان کے ڈیزائنر کے کمال کا اعتراف ہے لیکن ماہرین حیاتیات، سمعی
انجینئر نگ کے اس عظیم شاہکار کے بارہ میں کسی ڈیزائن کے وجود کو تسلیم نہیں کرتے۔لیکن اگر کوئی
ان سے یہ کہے کہ یہ واقعی بلا کسی با مقصد ڈیزائن کے تخلیق ہوئے ہیں اور ان کی تخلیق میں بعض
اندھے اصولوں کا حصہ ہے تو وہ خوشی سے کھل اٹھیں گے اور کہیں گے کہ ہاں ! اب تمہیں سمجھ آگئی
ہے کیا کسی عقلمند اتو کی مسکراہٹ ایسے موقع پر ان کی مسکراہٹ سے کچھ مختلف ہوگی ؟ مگر یہاں ہم
اس نکتہ کو مزید واضح نہیں کرنا چاہتے۔الو کے کان نہ صرف اس پیچیدہ نظام کا حصہ ہیں بلکہ وہ تمام جانوروں کے کانوں میں ایک
ممتاز مقام رکھتے ہیں۔دائیں اور بائیں طرف کے بیرونی کان اپنی پوزیشن میں ایک دوسرے سے
ذرا مختلف ہیں۔ان کی پوزیشن میں یہ ذرا سا فرق ایک خاص مقصد کے حصول کیلئے ایسی باریکی اور
احتیاط سے رکھا گیا ہے کہ اس پیچیدہ نظام میں ذراسی اتفاقی تبدیلی سے بھی یہ بیکار ہو جاتے۔بیرونی کان آواز کی لہریں اندرونی کان کو فراہم کرتے ہیں جنہیں باوجود بہت پیچیدہ ہونے کے
دماغ کامل طور پر سمجھ لیتا ہے۔یہ سارا طریق اتنا بیشل اور نپا تلا ہے کہ اتو گہری تاریکی میں بھی کسی
غلطی کے بغیر اپنا شکار تلاش کر لیتا ہے۔اتو کی اس غیر معمولی صلاحیت سے متاثر ہو کر دنیا کے سائنسدانوں نے نہایت حساس
الیکٹرانک آلات کی مدد سے اس کے سمعی نظام کی تعیین کا عظیم کارنامہ سرانجام دیا ہے۔ہمارے علم
الهام ، عقل ، علم اور سچائی
435
کے مطابق اس موضوع پر سب سے اہم تحقیق کیلیفورنیا انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے
Behavioural حیاتیات کے پروفیسر ماسا کا زو کونیشی (Masakan Konishi) اور ان کے
ساتھیوں نے کی ہے۔ان کا یہ کام اپریل 1993ء کے سائنٹفک امریکن Scientific)
(American میں شائع ہو چکا ہے۔2 ہم نے درج ذیل معلومات کیلئے زیادہ تر اسی تحقیق پر انحصار
کیا ہے لیکن ہمارا یہ مختصر بیان اس نازک اور حساس تحقیق کا حق ادا نہیں کر سکتا۔وہ حضرات جو
سائنسی اور حسابی معلومات میں دلچسپی رکھتے ہیں اس عالمانہ مقالہ سے استفادہ کر سکتے ہیں۔اتو اپنے منفرد اور بیشل سمعی نظام کی وجہ سے رات کی تاریکی میں گرے ہوئے پتوں کے
نیچے موجود کسی چوہے کی معمولی سی حرکت کی آواز کا بھی پتہ لگا لیتا ہے اور معتین طور پر جان لیتا ہے کہ
کتنی دور، کس سمت میں اور کس خاص جگہ پر چوہا چھپا ہوا ہے اور ملی میٹرز کی حد تک فاصلہ کی ٹھیک
ٹھیک تعیین کر لیتا ہے اور پھر مکمل تاریکی میں اپنے پروں کی بے آواز پھڑ پھڑاہٹ کے ساتھ چوہے
پر جھپٹتا اور اتنی عمدگی سے اپنے پنجوں میں دبوچ لیتا ہے کہ نیچے موجود مٹی میں ہلکی سی جنبش بھی نہیں
ہوتی۔یہ کان کس نے اور کس طرح بنائے اور کیا کوئی عظیم ماہر پلاسٹک سرجن کسی اندھے شخص کے
کانوں میں اتنی تبدیلی کر کے اس کی بینائی کے نقصان کو اس طرح پورا کر سکتا ہے کہ وہ ایک تاریک
رات میں آزادانہ گھومنے پھرنے والے الو کی طرح اپنا راستہ تلاش کر سکے؟
مگر ماہرین حیاتیات پھر بھی اس بات پر اصرار کرتے ہیں کہ صناعی کا یہ شاہکار اندھے ارتقا
436
عضویاتی نظام اور ارتقا
کا اتفاقی نتیجہ ہے جسے انتخاب طبعی نے بغیر کسی تحقیقی کردار کے بقا کیلئے چن لیا ہے۔یہ امر انسانی قیم
سے بالا ہے کہ ماہرین حیاتیات تخلیقی نظام کے حقائق اور اپنے لا یعنی نظریات کے بابھی تضاد سے
آخر مطمئن کیسے ہیں۔چمگادڑ کے کان کی ساخت کی تشریح ایک پیچیدہ مضمون ہے اور دریا کو کوزہ میں بند کرنے
کے مترادف ہے۔اگر چہ ان کے وسطی اور اندرونی کانوں کی ساخت عمومی طور پر انسانی کان سے
ملتی جلتی ہے لیکن ان میں بعض ایسی خصوصیات ہیں جو انہیں کا خاصہ ہیں اور جو ان کی ضروریات
کے عین مطابق ہیں۔اس سلسلہ میں کیڑے مکوڑے کھانے والی چمگادڑوں کے کان خصوصاً قابل ذکر ہیں۔ان کا
صوتی لہروں کا جدید ترین نظام (sonar system) اتنا پیچیدہ اور باریک ہے کہ ماہر سائنسدانوں
کے تیار کردہ جدید ترین صوتی نظام بھی اس کے سامنے پانی بھرتے دکھائی دیتے ہیں۔یہ چمگادڑیں
گہری تاریکی میں بھی حیران کن حد تک تیز فتاری سے پرواز کرتی ہیں اور ان کے صوتی ریشے
(vocal cords) اور کان کے receptors ماحول سے مکمل طور پر ہم آہنگ ہیں۔کیڑے کھانے
والی یہ چمگادڑ حیرت انگیز تیز رفتاری سے آواز نکالتی ہے اور اس آواز کی بیچ (pitch) اتنی بلند ہوتی
ہے کہ اگر ایک نہایت عمدہ حفاظتی نظام موجود نہ ہو تو یہ آواز اس کے اپنے کانوں کیلئے نقصان دہ
ثابت ہوسکتی ہے۔یہ مسئلہ درمیانی کان میں موجود stapedius muscle سے ملحق وسطی کان کی
تین چھوٹی ہڈیوں سندانی مطرقہ (incus-malleus) اور عظم رکاب ( stapes ) کی تخلیق سے حل
ہو جاتا ہے جو صوتی لہروں کو اندرونی کان میں منتقل کرنے کی ذمہ دار ہیں۔ٹک ٹک کی ہر آواز پر جو
چمگادڑ نکالتی ہے یہ عضلہ کان کے پردہ سے منسلک ہڈی ( stapes ) کو ایک طرف دھکیل دیتا ہے۔آواز براہ راست اندرونی کان تک نہیں پہنچ پاتی۔آواز کے تسلسل اور رابطہ میں وقفہ یعنی
جوڑ توڑ (make and break ) ایک ایسا نظام ہے جو اونچی فریکوئنسی کے باوجود کبھی معطل نہیں
ہوتا۔ایسی چمگادڑیں ایک سیکنڈ میں دوسو سے زائد مرتبہ یہ آواز نکالتی ہیں اور یہ عضلہ ان تیز تبدیلیوں
کے ساتھ ہم آہنگ رہتا ہے۔جب یہ آواز کسی ٹھوس چیز سے ٹکرا کر واپس آتی ہے تو اس ہڈی کا کان
کے پردہ سے رابطہ بحال ہو جاتا ہے اور اس طرح چمگادڑ کی سماعت سے باوجود بیشمار دفعہ رابطہ منقطع
نتیجه
Вајншта
اتو اپنے کانوں کے مخصوص خم کی وجہ سے اپنے شکار کے فاصلہ کا ٹھیک ٹھیک تعین کر لیتا ہے۔گھپ اندھیرے میں
بھی یہ شکار پر جھپٹتا ہے اور اسے اتنی عمدگی سے اچک لیتا ہے کہ نیچے موجود مٹی میں ہلکی سی بھی جنبش نہیں ہوتی۔I۔16
I۔17
چمگادڑ پٹنے کی موجودگی کا اندازہ لگانے کے لئے صوتی لہریں خارج کرتی ہے۔لیکن پتنگے کا اپنا ایک صوتی نظام ہے جو
ایک کمزور صوتی لہر پیدا کرتا ہے۔اس طرح وہ حملہ سے بچنے کے لئے اپنا رستہ تبدیل کر لیتا ہے۔لیکن چمگادڑ اس کی
چال کا پہلے سے ہی اندازہ لگا کر ٹھیک اسی جگہ حملہ کرتی ہے جہاں وہ موجود ہوتا ہے اور یوں اسے دبوچ لیتی ہے۔
الهام ، عقل ، علم اور سچائی
437
ہونے کے ایک گونج بھی ضائع نہیں جاتی۔یہ جادوگری ادراک سے بالا ہے۔تصور کیجئے کہ ایک
سیکنڈ میں دوسو د فعہ آواز نکالنے کے باوجود اس کی ایک چھوٹی سی لہر کا بھی اندرونی کان تک نہ پہنچنا
مگر اسی دوسو دفعہ میں پیدا ہونے والی گونج کی ایک لہر کو بھی ضائع نہ جانے دینا، جادو گری نہیں تو کیا
ہے؟ مختلف frequencies اور pitches اور گونج کی محیر العقول دنیا میں چمگادڑ کے کان مسلسل یہ
فریضہ ادا کرتے ہیں۔ایک چھوٹے سے تیرہ و تار کمرے میں اڑتی ہوئی چمگادڑیں مختلف pitches
میں آوازیں نکالتی رہتی ہیں۔چمگادڑیں ایک دوسرے کی آواز کے سگنلز میں مخل نہیں ہوتیں۔گویا ہر
ایک آواز ایسی مختلف فریکوئنسی پر مشتمل ہے جسے پیدا کرنے والی چمگادڑ ہی سمجھ سکتی ہے۔frequencies کا شعوری اختیار اور قدرت، اس نظام کا ایک نہایت حیرت انگیز کارنامہ
ہے۔جتنی زیادہ تیز رفتاری سے آواز نکالی جاتی ہے اتنی ہی تیز رفتاری سے ایک سیکنڈ کے بہت
تھوڑے حصہ میں اطلاعات کی فراہمی شروع ہو جاتی ہے۔چنانچہ چمگادڑ ہر قسم کی روک سے نہایت
سہولت کے ساتھ گزر جاتی ہے خواہ یہ روک کوئی دوسری چمگادڑ ہو یا کسی بھی قسم کی کوئی اور جسمانی
روک۔چمگادڑیں گھنے جنگلات میں درختوں کی بیشمار شاخوں کے درمیان ان سے ٹکرائے بغیر اڑتی
رہتی ہیں اور اسی طرح غاروں میں چٹانوں کے نشیب و فراز کے درمیان محو پرواز رہتی ہیں۔ان کا
سر شاذ و نادر ہی کسی اور چمگادڑ سے یا کسی چٹان کے ابھرے ہوئے حصہ سے ٹکراتا ہے۔وہ بال سے
زیادہ باریک دھاگہ کی موجودگی کو بھی محسوس کر لیتی ہیں اور اس طرح تصادم سے بچ جاتی ہیں۔اور
یہ سب کچھ سگنلز ، ان کی فریکوئنسی یا سگنلز اور بیچ کی مدد سے ہوتا ہے جو acoustic چمگادڑوں کے
مکمل دائرہ اختیار میں ہوتا ہے۔ضرورت پڑنے پر بعض چمگادڑیں دو سو دفعہ فی سیکنڈ آواز نکالتی ہیں جو سیکنڈ کے ہزارویں
حصہ میں ختم ہو جاتی ہے۔مگر اس کے باوجود ہر سگنل دوسرے سے بالکل الگ شناخت رکھتا ہے اور
کان میں انقطاع اور رابطہ کا نظام آوازوں کے اس نظام کا مسلسل ساتھ دیتا ہے۔انسانی کان میں
موجود ہڈیوں کی طرز کی ہڈیوں کا رابطہ سیکنڈ کے ہزارویں حصہ میں منقطع ہونا اور پھر اسی دورانیہ میں
ہر گونج سننے کیلئے دوبارہ بحال ہو جانا ارادہ ہوتا ہے۔3 چمگادڑ کو کسی سگنل کی فریکوئنسی بڑھانے اور
ان کی بیچ میں حسب ضرورت تبدیلی پر پوری قدرت حاصل ہے۔یہ ایسی فریکوئنسی چنتی ہے جو دیگر
438
عضویاتی نظام اور ارتقا
چمگادڑوں کے ہزاروں لاکھوں سگنلز میں مزاحم نہیں ہوتی۔انسان ورطہ حیرت میں ڈوب جاتا ہے
کہ کس طرح انتخاب طبعی نے ایسا کان، گلا اور دماغ تخلیق کیا ہوگا جو اس مہارت اور کامل ہم آہنگی
سے مصروف عمل ہے۔کسی انسان میں یہ قدرت نہیں کہ وہ چمگادڑوں کی یہ آوازیں سن سکے۔ان
میں سے اکثر آوازیں ایسی بیچ پر ہیں جنہیں انسانی کان نہیں بن سکتے۔اگر آوازوں کا یہ سلسلہ سنا
جاسکتا تو انسانی کانوں کے پردے پھٹ جاتے لیکن خوش قسمتی سے ہم چمگادڑوں سے بھرے
ہوئے جنگل کو بالکل خاموش پاتے ہیں۔جس طرح کسی انسانی عضو کا عدم استعمال اسے بیکار کر
دیتا ہے بعینہ آنکھیں ایک لمبے عرصہ تک عدم استعمال کی وجہ سے سکڑ کر بیکار ہو جاتی ہیں۔لمبے عرصہ
تک کسی عضو کے استعمال نہ کرنے کے نتیجہ میں وہ سکڑنے لگتا ہے یہاں تک کہ کم ہوتے ہوتے
بالآخر معدوم ہو جاتا ہے۔یہ زندگی کا ایسا عمومی قانون ہے جو کسی کو بھی نہیں بخشا۔چنانچہ کپڑے
مکوڑے کھانے والی چمگادڑوں کی آنکھیں سکڑ کر اتنی چھوٹی رہ جاتی ہیں کہ دیکھنے والے کو محض
سوراخ دکھائی دیتے ہیں۔لیکن پھل کھانے والی چمگادڑوں کی آنکھیں بڑی اور خوبصورت ہوتی ہیں
جن سے وہ صاف صاف دیکھ سکتی اور جگہ کی تعین کر سکتی ہیں۔چمگادڑوں کے کان کے بارہ میں اور
پھر انسانی کان کی پیچیدگیوں کے بارہ میں ہم نے مندرجہ بالا سطور میں جو گفتگو کی ہے خصوصاً چمگادڑ
کے کان کے اس عضلہ کے بارہ میں جو انقطاع اور رابطہ کا بے مثل کام کرتا ہے ، نظریہ ارتقا کے
مداحین کے لئے ایک لاجواب چیلنج ہے۔اس چھوٹے سے عضلہ کا کام ختم کر دیں جو صرف چمگادڑ
کے کان میں اپنا کام کرتا ہے تو کیڑے مکوڑے کھانے والی چھ گادڑوں کی قوت سماعت بالکل بیکار ہو
کر رہ جائے گی۔اس عضلہ کی تخلیق اور چناؤ میں انتخاب طبعی کیسے اور کیا کردار ادا کر سکتا ہے؟
ساخت کے اعتبار سے اس کا عین موقع اور محل پر واقع ہونا ہرگز انتخاب طبعی کی طرف منسوب نہیں
کیا جا سکتا۔انتخاب طبعی کا صرف یہ کام ہے کہ اس عضلہ میں واقع ہونے والی اتفاقی اور جینیاتی
تبدیلیوں میں سے کسی ایک کا انتخاب کر سکے۔کسی مخصوص کام کے لئے بنائے گئے عضو کے بارہ میں
یہ خیال ہی ناممکنات میں سے ہے کہ یہ کسی ڈیزائن، ٹیکنالوجی اور کامل علم کے بغیر ہی محض اتفاقی
تخلیقی قوتوں کے ذریعہ وجود میں آگیا ہو بلکہ اس قسم کے خاص آلات تو خاص مقصد کیلئے بنائے
جاتے ہیں اس لئے انہیں محض اتفاقی تخلیق قرار نہیں دیا جا سکتا۔۔
چمگادڑ کو اپنی آواز کی فریکوئنسی پر شعوری اختیار اور قدرت حاصل ہے۔چنانچہ وہ ہر قسم کی روک سے
نہایت سہولت کے ساتھ گزر جاتی ہے۔Frouda
1۔18
TO COCHLEA
چمگادڑ کے کان
کا اندرونی صوتی نظام
tensor tympani muscle
MIDDLE EAR
EXTERNAL EAR
eardrum
TO INNER EAR
oval
window
malleus
TO AUDITORY
NERVE
incus
stapes
• stapedius muscle
کیڑے کھانے والی چنگا در حیرت انگیز تیز رفتاری سے آواز نکالتی ہے اور اس کی آواز کی pitch اتنی بلند
ہوتی ہے کہ اگر ایک نہایت عمدہ حفاظتی نظام موجود نہ ہو تو یہ اس کے اپنے کانوں کیلئے نقصان دہ ثابت ہو
سکتی ہے۔یہ مسئلہ کان میں موجود stapedius muscle سے حل ہوتا ہے جو وسطی کان کی تین چھوٹی
ہڈیوں incus mallcus اور stapes سے ملحق ہے۔یہ ہڈیاں صوتی لہروں کو اندرونی کان میں منتقل
کرنے کی ذمہ دار ہیں۔ٹک ٹک کی ہر آواز پر جو چمگادڑ نکالتی ہے یہ عضلہ کان کے پردہ سے منسلک
stapes کو ایک طرف دھکیل دیتا ہے۔نتیجہ آواز براہ راست اندرونی کان تک نہیں پہنچ پاتی۔آواز کا
تسلسل اور رابطہ میں وقفہ ایک ایسا make and break سسٹم ہے جو اونچی لہروں کے باوجود بھی معطل
نہیں ہوتا۔ایسی چمگادڑیں ایک سیکنڈ میں دوسو سے زائد مرتبہ یہ آواز نکالتی ہیں اور یہ عضلہ ان تیز
تبدیلیوں کے ساتھ ہم آہنگ رہنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔جب یہ آواز کسی ٹھوس چیز سے ٹکرا کر واپس
آتی ہے تو اس ہڈی کا کان کے پردہ سے رابطہ بحال ہو جاتا ہے اور اس طرح باوجود بیشمار مرتبہ رابطہ
منقطع ہونے کے چمگادڑ کی سماعت سے ایک گونج بھی ضائع نہیں جاتی۔
الهام ، عقل ، علم اور سچائی
439
اتفاق سے پرندوں میں ہی ایک اور اسی قسم کی مثال موجود ہے جو منفرد اور ان کی ضرورت
کے عین مطابق ہے اور اس سے یہ پرندے اپنی ہی ایک ایسی صلاحیت کے مضر اثرات سے محفوظ
رہتے ہیں جو انہیں دیگر تمام جانوروں کی سلطنت سے ممتاز کرتی ہے۔ہد ہد بڑی بیدار مغزی سے درخت کی چھال میں موجود کیڑوں کے رینگنے کی آواز سن کر ایک
سیکنڈ میں سینکڑوں مرتبہ اپنی چونچ چھال پر مارتا ہے۔نیتی کیڑے گھبرا کر باہر نکل آتے ہیں اور
ہد ہد انہیں اپنی پھلیلی زبان سے اچک لیتا ہے۔یہ ضرب اتنی تیز ہوتی ہے کہ ایک مسلسل حرکت نظر
آتی ہے۔یہ خوبی صرف ہد ہد ہی سے خاص ہے۔اس کی ایک اور منفر د خصوصیت اس کے دماغ کی
ان تیز رفتار جھٹکوں سے حفاظت کا نظام ہے۔دراصل اس کی چونچ اور دماغ کے درمیان بعض ایسی
بافتیں موجود ہیں جو اس کے دماغ کو ان تیز جھٹکوں کے اثر سے محفوظ رکھتی ہیں۔کوئی اور پرندہ نہ ہی
اس طرح اپنی چونچ کا استعمال کرتا ہے اور نہ ہی اس میں یہ بافتیں موجود ہوتی ہیں۔کسی جانور کی
اپنی ہی کسی خوبی کے مضر اثرات سے محفوظ رہنے کی یہ ایک اور مثال ہے۔کیا کوئی ماہر حیاتیات اس
بات کی وضاحت کر سکتا ہے کہ انتخاب طبعی نے بذات خود یہ انتخاب کیسے کر لیا ؟
اب ہم دوبارہ کان، آواز کی لہروں اور sonar آلات کے موضوع کی طرف لوٹتے ہیں۔تاریکی کے پرندوں کے ذکر کے بعد ہم بغور جائزہ لیں گے کہ گدلے سمندروں اور دریاؤں مثلاً
سندھ، گنگا اور ایمزون کی گہرائیوں میں رہنے والے جانور ان گدلے پانیوں کی تاریکی میں
نقل و حمل اور باہمی رابطہ کیسے کر لیتے ہیں۔ڈالفن (Dolphin) میں ایک نہایت حیران کن اور عمدہ صوتی آلہ موجود ہوتا ہے جو نہ
صرف کھلے سمندروں میں بلکہ گدلے دریاؤں کی دلدلی نہ میں بھی ان کے کام آتا ہے۔کیچڑ کی
موٹی تہوں میں انہیں چند انچ آگے تک بھی کچھ نظر نہیں آتا۔اس لئے انہیں آنکھوں کے ساتھ
ساتھ ایک مکمل sonar نظام کی ضرورت ہوتی ہے جو نظام تمام ڈالفنز میں موجود ہوتا ہے۔یہ نظام
اتنا پیچیدہ اور مربوط ہوتا ہے کہ اس کے لئے خصوصی مطالعہ کی ضرورت ہے۔ڈالفن کے سر میں
مخصوص گزرگاہیں اور خلا رکھے گئے ہیں جن کے ذریعہ ہوا میں دباؤ پیدا ہوتا ہے جو سر کے اوپر کے
سے ٹکراتا ہے۔ان ڈالفنز کے ماتھے پر چربی سے بھرا ہوا بیضوی شکل کا عضو ہوتا ہے جسے