باب پنجم
الہام، عقل، علم اور سچائی, حصہ 14
440
عضویاتی نظام اور ارتقا
میلن (melon) کہتے ہیں۔جب ہوا شدید دباؤ کے تحت اس سے ٹکراتی ہے تو ایک عجیب اور
نا قابل فہم رد عمل پیدا ہوتا ہے۔چربی کا گومڑ ایک عمدہ sonar مشین میں تبدیل ہو جاتا ہے اور ایک
صوتی آلہ (sound lens) کے طور پر کام کرنے لگتا ہے جس میں سے آواز کی ایسی لہریں نکلتی ہیں
جن کے ذریعہ گدلے پانی یا کیچڑ میں بآسانی بغیر کسی خلل کے حرکت ممکن ہو جاتی ہے۔ڈالفن کے میلن سے ایک سیکنڈ میں آواز کی سات سولہریں نکلتی ہیں جو ٹھوس اشیاء سے ٹکرا کر
گونج کی صورت میں واپس آتی ہیں۔ڈالفن کا دماغ ایسی گونج کے پیغام کو اچھی طرح سمجھ کر اپنے
اور اس چیز کے درمیانی فاصلہ اور اس کی ہیئت کا مکمل اندازہ لگا سکتا ہے۔نیز ڈالفن کچھ فاصلہ سے
کسی دھاتی شے کو نہ صرف محسوس کر سکتی ہے بلکہ اس کے بھرے یا خالی ہونے کا اندازہ بھی لگا سکتی
ہے۔اسی طرح یہ جاندار اور بے جان اشیاء میں بھی تمیز کر سکتی ہے۔مزید برآں ڈالفن کھلے
سمندروں میں میلوں دور تک اس sonar نظام کی مدد سے مچھلیوں کے جھنڈ (shoals) تک پہنچ کر
انہیں یکے بعد دیگرے نگل لیتی ہے۔4 کیا انتخاب طبعی ایک پیچیدہ sonar نظام اور دماغ میں اس
کے متوازی لہریں موصول کرنے والا نظام تخلیق کر سکتا ہے جو گونج کے پیغام کو ٹھیک ٹھیک سمجھ سکے۔کیا انتخاب طبعی کا کوئی نمائندہ چربی کا ایسا لوتھڑا تیار کر سکتا ہے جو آواز کی لہروں کو ایک خاص سمت
میں پھینک سکے؟ ذرا دہ چربی کے اس لوتھڑے سے آواز کی ایک لہر تو پیدا کر کے دکھائے خواہ اسے
جدید ترین ٹیکنالوجی کی مدد ہی کیوں نہ حاصل ہو۔بایں ہمہ ڈالفن کا میلن (melon) ایک سیکنڈ میں
سات سوایسی لہریں پیدا کرسکتا ہے۔چارلس ڈارون جو دور کی کوڑی لائے ہیں اور جس نے بقول ماہرین حیاتیات زندگی کا معمہ
حل کر دیا ہے دراصل تین مردہ اصولوں پر مشتمل ہے یعنی جہد للبقاء۔بقائے اصلح اور انتخاب طبیعی
جن سے زندگی تشکیل پاتی ہے۔لیکن ماہرین حیاتیات یہ بھول جاتے ہیں کہ یہ تین اصول مردہ
ہونے کے ساتھ ساتھ بہرے گونگے اور اندھے بھی ہیں۔یہ اصول زندگی کے خالق نہیں ہیں بلکہ
صرف اسی صورت میں کار فرما ہوتے ہیں جب خالق نے کوئی چیز پہلے سے ہی تخلیق کر رکھی ہو۔ماہرین حیاتیات کو سب سے پہلے تو ڈالفن کے سمعی نظام کے تخلیقی عوامل کی وضاحت کرنا ہوگی۔اس
کے بعد ہی وہ بتا سکتے ہیں کہ انتخاب طبعی کس طرح ان تخلیقی عوامل پر اثر انداز ہوا ہو گا۔ہمارا ان سے
Woodpecker
ہریار
ہد ہد میں پایا جانے والا حفاظتی نظام منفرد اور بے مثل ہے جو اس کے دماغ کو ان تیز جھلکوں کے
مضر اثرات سے محفوظ رکھتا ہے جو درخت پر تیزی سے بار بار چونچ مارنے کے نتیجہ میں اسے لگتے ہیں۔1۔20
1۔21
Hadi
Hadis
والفن
ڈالفن کے سر کے اگلے حصہ میں چربی سے بھرا ہوا بیضوی شکل کا ایک عضو ہوتا ہے جسے میلن (melon)
کہتے ہیں۔یہ دراصل آواز کی بازگشت کے ذریعہ راستہ معلوم کرنے کا نہایت عمدہ نظام ہے۔اس
کے سر میں مخصوص گزر گا ہیں اور خلا ر کھے گئے ہیں جن کے ذریعہ ہوا میں دباؤ پیدا ہوتا ہے جو سر کے
اوپر کے حصہ سے ٹکراتا ہے۔
الهام ، عقل ، علم اور سچائی
441
صرف یہی مطالبہ ہے کہ وہ انتخاب طبعی کو تخلیقی عوامل سے خلط ملط نہ کریں۔ڈالفن یا چمگادڑ کے تعلق
میں کونسے تخلیقی عوامل کار فرما تھے اور ان تخلیقی عوامل نے کس طرح اس نظام کو کمال تک پہنچایا۔نیز
ڈارون کے اصولوں نے ان ارتقائی عوامل کو موجودہ مکمل صورت تک پہنچانے میں کس طرح تخلیق
کے ہر قدم پر ان کے مخفی خالق کی مدد کی؟
اب ہم بصارت کی جس پر گفتگو کرتے ہوئے انسانی آنکھ کا مختصر سا جائزہ لیتے ہیں۔جیسا
کہ ہم ثابت کریں گے کہ یہ ایک نہایت نازک اور پیچیدہ عضو ہے۔لہذا قدرت نے بڑی احتیاط
سے اس کی حفاظت کا بندوبست کیا ہے۔چنانچہ کھوپڑی کی ہڈی آنکھ کے پچھلے حصہ کی حفاظت کرتی
ہے جبکہ پوٹے اور چیلیں آنکھ کے سامنے والے نصف اور اندرونی حصہ کی حفاظت کرتی ہیں۔ایک جھلی آنکھ کے اندرونی حصہ کو اس کی پتلی سے الگ کرتی ہے جس پر اپنی تھیلیئم
(epithelium) کی ایک اور جھلی موجود ہوتی ہے جو باہر سے آنکھ میں داخل ہونے والے بیکٹیریا کو
تلف کرتی ہے۔اگر باہر سے کوئی چھوٹی سی چیز بھی آنکھ میں داخل ہو جائے تو قدرت کا حفاظتی نظام فوراً
فعال ہو جاتا ہے۔چنانچہ پوٹوں کی تیز حرکت اور آنسوؤں کے غدود (tcar glands) آنسوؤں
کے اخراج سے جن میں جراثیم کش خامرے شامل ہوتے ہیں، اس چیز کو باہر نکال پھینکنے کی کوشش
میں لگ جاتے ہیں۔پھر یہ آنسو ساکٹ (socket) کے نچلے کونوں میں موجود مخصوص نالیوں میں
داخل ہو جاتے ہیں جو انہیں آگے نتھنوں تک پہنچا دیتی ہیں۔آنکھ کی پتلی اپنے مخصوص خانہ میں چربی
کے حفاظتی گڈوں (cushions) میں پیوست ہوتی ہے اور دوہرے عضلات کے ذریعہ ساکٹ
سے جڑی ہوتی ہے جو ساکٹ کے اندر سے لے کر آنکھ کی پتلی تک پھیلے ہوئے ہیں۔یہی عضلات
آنکھ کو حرکت دیتے ہیں۔آنکھ تقریباً ایک کرہ کی شکل میں ہوتی ہے جس کی پتیلی کی دیواریں تین
تہوں پر مشتمل ہوتی ہیں۔1۔Sclera یہ بیرونی تہ مضبوط، سفید رنگ کی بافت پر مشتمل ہوتی ہے جسے آنکھ کی
سفیدی بھی کہا جاتا ہے۔یہ حصہ سامنے سے کچھ ابھرا ہوا اور شفاف دکھائی دیتا ہے۔اسے
کارنیا (comea) کہتے ہیں۔
442
عضویاتی نظام اور ارتقا۔2 Choroid یہ درمیانی تہ نازک بافتوں اور خون کی نالیوں پر مشتمل ہوتی ہے۔یہ آنکھ
کو pupil یعنی پتیلی کے علاوہ جو کارنیا کے عین عقب میں ایک چھوٹا سا سوراخ ہے ہر طرف سے
گھیرے ہوئے ہے۔پتیلی کے گرد آئرس (Iris) نامی یہ تہ رنگدار ہوتی ہے اور اسی کی وجہ سے
آنکھیں مختلف رنگوں مثلاً بھورا، نیلا، سبز، سرخی مائل یا ان کا مجموعہ دکھائی دیتی ہیں۔تتلی کے ذریعہ
آنکھ میں داخل ہونے والی روشنی کی مقدار کو کنٹرول کیا جاتا ہے جو Choroid میں موجود ایک عدسہ
میں سے گزرتی ہے۔یہ عدسہ پلکوں (ciliary) کے عضلات کے کورائڈ (Choroid) کے ساتھ
منسلک ہوتا ہے۔ان عضلات کے ذریعہ دور یا نزدیک کی اشیاء کو فوکس کرنا آنکھوں کیلئے آسان ہو
جاتا ہے۔aqueous humor ایک پانی نما سیال ہے جو کار نیا اور عدسہ کے درمیان بھرا رہتا ہے
اور اسی کے دباؤ سے کارنیا ذرا سا باہر کی طرف نکلا ہوا ہوتا ہے۔عدسہ کے پیچھے کا تمام تر حصہ ایک
نسبتاً موٹے اور شفاف مادہ سے بھرا ہوتا ہے جسے vitreous humor کہتے ہیں جس کی وجہ سے
آنکھ ٹھوس اور کروی شکل اختیار کئے رکھتی ہے۔؟
3 ریٹینا (retina) یہ وہ حساس اور اندرونی ترین پردہ ہے جس کی موٹائی ایک ملی میٹر
بھی کم ہے۔یہ پردہ بجائے خود خلیات کی دس مختلف تہوں پر مشتمل ہے جنہیں ریسیپٹر (receptor)
گیز گلیا (ganglia) اور عصبی ریشے کہا جاتا ہے۔6
5
ریسیپر جنہیں فوٹوریسیپٹر کہنا زیادہ مناسب ہوگا، دو طرح کے ہوتے ہیں۔کونز (cones)
اور راڈز (rods) ان میں راڈ سیل (rod cells) جو سفید اور سیاہ رنگ میں تمیز کر سکتے ہیں کی تعداد
تقریباً ایک کروڑ تھیں لاکھ ہے اور کونز سیلز (cones cells) جو انسانی آنکھ میں رنگوں کی تمیز کرتے
ہیں کی تعداد صرف ستر لاکھ ہے۔7 کونز کی شکل مخروطی ہوتی ہے جب روشنی ریٹینا (retina) پر پڑتی
ہے تو وہ کوئنز اور راڈز کو متحرک کر دیتی ہے۔کونز کا سب سے بڑا اور بنیادی کام روشنی کو مختلف رنگوں
میں تقسیم کرنا ہے۔اگر ان میں کوئی خامی ہو تو آدمی کلر بلائینڈ ہو جاتا ہے۔دن کی پوری روشنی
میں کونز بصارت کے تمام افعال سرانجام دیتی ہیں۔اس وقت راڈ ز بظاہر بیکار ہو جاتے ہیں مگر ہلکی
روشنی یا تاریکی میں ان کی ایک خاص اہمیت ہے۔مدھم روشنی یا مکمل تاریکی میں راڈز ہی بصارت کا
کام دیتے ہیں۔لیکن وہ صرف سفید اور سیاہ میں تمیز کر سکتے ہیں۔ان حالات میں کوئز بالکل کوئی کام
الهام ، عقل ، علم اور سچائی
443
نہیں کر سکتیں۔انتہائی مدھم روشنی میں رنگ یا تو بہت ہلکے نظر آتے ہیں یا بالکل ہی دکھائی نہیں
دیتے۔جب بھی کوئی روشنی سے تاریکی میں جاتا ہے تو وہاں موجود اشیاء کو دیکھنے کیلئے اسے جتنا
وقت درکار ہوتا ہے وہ دراصل راڈز کے دوبارہ فعال ہونے کا وقت ہے۔کوئز اور راڈز ان
لہروں کے ارتعاش کو ریٹینا (retina) کے سامنے موجود گینگلیا (ganglia) کو منتقل کر دیتے ہیں اور
انہیں متحرک کر دیتے ہیں۔گینگلیا سے نکلنے والے پانچ لاکھ عصبی ریشے ان لہروں کو دماغی عقب تک
پہنچاتے ہیں جو عصب بصری (optic nerve) کہلاتا ہے۔جس مقام پر عصب بصری اور
پردہ چشم باہم ملتے ہیں وہ بلائنڈ سپاٹ (blind spot) کہلاتا ہے کیونکہ وہاں کسی بھی قسم کے کونز
اور راڈ ز نہیں ہوتے۔ہر آنکھ کے عقب سے الگ الگ آپٹک نرو (optic nerve) ہی دماغ میں فتح کبیر
(cerebrum) کے آکسی پٹل حصہ (occipital lobe) تک بصارت کے پیغامات پہنچاتی ہے جو
بصارت کا مرکز ہے۔یہ مرکزی حصہ مزید دو حصوں میں منقسم ہے۔ایک حصہ ایک آنکھ کیلئے مخصوص
ہے اور دوسرا دوسری آنکھ کیلئے۔کچھ اعصاب دائیں ڈیلے سے بائیں حصہ میں اور کچھ بائیں ڈیلے
سے دائیں حصہ میں داخل ہوتے ہیں۔یہی وجہ ہے کہ جب ایک آنکھ کسی چیز کو دیکھتی ہے تو دماغ
کے دونوں حصوں میں اسی کی شبیہ ابھرتی ہے۔8 ریٹینا جو عکس بناتا ہے وہ الٹا ہوتا ہے مگر بصارت
سے متعلق مرکزی حصہ میں پہنچ کر وہ پھر سیدھا ہو جاتا ہے۔بصارت کا مرکز دیگر بہت سے
محیر العقول کام سرانجام دیتا ہے۔یہ عکس در اصل بہت چھوٹا ہوتا ہے مگر یہاں پہنچ کر اُس کا سائز
مکمل ہو جاتا ہے اور بعض اوقات یہ عکس اصل شبیہ سے لاکھوں کروڑوں بلکہ اربوں گنا بڑا ہوتا
ہے۔ستاروں پر ایک نظر ڈالیں تو دماغ میں اس عظیم کائنات کا جو عکس ابھرتا ہے وہ ریٹینا پر پڑنے
والے عکس سے کئی کھرب گنا بڑا ہوتا ہے۔یہ حیرت انگیز عمل تنہا آنکھ ہی نہیں کرتی بلکہ بصری نظام
کے تینوں بنیادی اعضاء اس میں برابر کے شریک ہیں لیکن اس سارے
عمل کے نتیجہ میں بننے والی
شبیہ دماغ میں موجود بصارت کے مرکز ہی کی مرہون منت ہے۔ریٹینا لبعض اور بھی حیران کن کام سرانجام دیتا ہے۔یہ ایسی فلم کی طرز پر کام کرتا ہے جو عکس
وصول کر کے انہیں فورا صاف کر دیتی ہے اور نئے مناظر پرانے مناظر کی جگہ لے لیتے ہیں۔یہ
444
عضویاتی نظام اور ارتقا
ایسا کام ہے جو انسان کی بنائی ہوئی فلموں اور وڈیو ٹیپس کے بس سے باہر ہے۔بصارت کے مرکزی
حصہ میں اس سے بھی زیادہ عجیب وغریب کام ہو رہے ہیں۔یہ پورے کے پورے عکس کو دماغ کے
پیچیدہ اور نازک فائلنگ سسٹم میں فی الفور محفوظ رکھتا ہے۔ایک شخص کی زندگی میں ایسی اربوں
م نہیں محفوظ ہو سکتی ہیں۔ایک صحیح الذہین آدمی اپنے بچپن کے کسی واقعہ کو بعینہ اس کی اصلی حالت
اور شکل وصورت میں اپنی یادداشت میں محفوظ رکھ سکتا ہے۔اسی طرح کسی خاص عکس سے متعلقہ
محرکات بھی خواہ وہ کتنے ہی پرانے کیوں نہ ہوں عکس کے ساتھ ہی دوبارہ یاد آجاتے ہیں۔چنانچہ
بصری نظام کا تیسر ا عضو د ماغ خود ہے۔مختلف جانوروں میں خوف کے محرکات پر گہری تحقیق کی گئی ہے کہ کس طرح یہ محرکات دماغ
کے سماعت اور بصارت کے حصوں پر اثر انداز ہوتے ہیں۔اس کے نتیجہ میں یہ بات سامنے آئی
ہے کہ سماعت اور بصارت کی وجہ سے پیدا ہونے والے خوف کے نقوش دماغ کی متعلقہ بافتوں پر
مستقل طور پر ثبت ہو جاتے ہیں۔اگر چہ ماہرین نفسیات کی کوششوں یا ادویات کے ذریعہ اس کا
رد عمل کسی حد تک کم تو کیا جا سکتا ہے مگر یہ نقش اپنی جگہ قائم رہتا ہے۔عصر جدید کے سائنسدانوں کی
بصری نظام کو مکمل طور پر سمجھنے کی ساری کوششیں ناکام ہو چکی ہیں۔انسان
کا ایجاد کردہ کوئی بھی سمعی یا
بصری نظام جو مذکورہ بالا تین اعضاء پر مشتمل ہو اپنی نزاکت اور پیچیدگی میں ان حیرت انگیز اور باہم
مربوط مشینوں کا ہرگز مقابلہ نہیں کر سکتا۔ماہرین حیاتیات کو دراصل اس بات پر تحقیق کرنی چاہئے
کہ اس نظام میں کونسی فطری قو تیں ایک مربوط تخلیقی کردار ادا کر رہی ہیں۔دراصل ایسا وہ کرنا نہیں
چاہتے کیونکہ اس صورت میں یہ اہم مربوط نظام ڈارون کی بجائے خدا تعالی کی ہستی کی موجودگی پر
دلالت کرے گا۔یہاں اندرونی حیاتیات اور زندگی کے میکانکی نظام (mcchanism) کا ذکر ہورہا
ہے نہ کہ بیرونی اندھی قوتوں کا جن کا اس میکانکی نظام سے دور کا بھی واسطہ نہیں ہے۔جیسا کہ ہم پہلے بیان کر چکے ہیں بصارت کا آغاز محض آنکھ کی تخلیق سے نہیں ہوتا۔یہ ایک
مخلوط (composite) احساس ہے جو جانور کی عضویاتی نشو ونما پر مبیج ہوتا ہے۔حال ہی میں سمندر
میں سینکڑوں میٹر نیچے بہت سے تحقیقاتی سائنسی تجربات کئے گئے ہیں اور اس تحقیق کو کئی کلو میٹر نیچے
سمندر کی تہ تک پھیلا دیا گیا ہے۔سطح سمندر سے دو سو میٹر نیچے روشنی عملاً ختم ہو جاتی ہے۔مگر ان
الهام ، عقل ، علم اور سچائی
445
تحقیقات کے دوران یہ بات سامنے آئی ہے کہ بعض جانور جن میں آنکھ ہوتی ہی نہیں، روشنی پیدا
کرنے والے بعض جانوروں کی بہت مدھم روشنی میں بھی اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہیں۔یہ دریافت
ایک نہایت حساس الیکٹرانک مشین ventana کی مدد سے کی گئی ہے جس میں کوئی پائلٹ نہیں ہوتا
اور جسے تاروں کے ذریعہ مسلسل برقی توانائی پہنچا کر کنٹرول کیا جاتا ہے۔بحری جہازوں میں اوپر
بیٹھے ہوئے سائنسدانوں کو انہی تاروں کے ذریعہ معلومات موصول ہوئی ہیں جو دن رات ان کے
مشاہدہ میں مصروف رہتے ہیں۔اس تجربہ کی ایک نہایت دلچسپ رپورٹ جولائی 1995 ء کے
سائنٹفک امریکن رسالہ میں شائع ہوئی ہے۔دیگر بہت سی حیرت انگیز باتوں کے علاوہ یہ بھی پتہ
چلا ہے کہ Medusae نامی جیلی فش (Jelly fish) جس کی آنکھیں ہوتی ہی نہیں جب اس پر
روبوٹ کی روشنی پڑتی ہے تو رد عمل کے طور پر وہ زیادہ گہرائی میں چلی جاتی ہے۔اسی امر کا ہم اس
سے قبل ذکر کر چکے ہیں کہ دراصل ادنی درجہ کی مخلوق میں بھی ایک مبہم سا احساس ضرور ہوتا ہے جو
تصرف الہی کے تحت بالآخر اعضائے جس کی تخلیق پر منتج ہوتا ہے۔اکثر ہر آغاز اگر چہ نہایت معمولی
ہوتا ہے تا ہم اس میں ارتقا کے بڑے حیران کن مراحل کے امکانات موجود ہوتے ہیں۔بصارت کا
یہ مبہم احساس جو ہمیں Mechisae میں واضح طور پر دکھائی دیتا ہے اس سے اگلا قدم ایک ایسی آنکھ
کی تخلیق ہے جو pin hole کیمرہ کی طرح بغیر عدسہ کے ہو۔اور قانون قدرت میں ہمیں بعینہ اسی
طرح نظر آتا ہے۔مگر ڈارون کا نظریہ اس بار یک سوراخ (pin hole) والی ابتدائی آنکھ کی تشریح کا
بھی متحمل نہیں ہو سکتا کیونکہ اس ابتدائی سطح پر بھی بصارت کا مکمل نظام موجود ہے نہ کہ صرف معمولی
سا سوراخ۔ان جانوروں میں ایک کی بجائے دو pin holes موجود ہوتے ہیں جو باہم مربوط
معلومات کو عقب میں موجود عضو receptacle تک پہنچاتے ہیں جہاں سے یہ معلومات ایسی حس
شعور تک پہنچتی ہیں جسے ابتدائی دماغ قرار دیا جا سکتا ہے۔علاوہ ازیں انسانوں میں پایا جانے والا
بصری نظام کروڑوں سال پہلے کے جانوروں میں بھی بعینہ اسی ترقی یافتہ شکل میں موجود تھا۔اس
صورت میں زندگی کے آغاز سے ان جانوروں کی اتفاقی تخلیق تک اندھے ارتقا کیلئے وقت اور بھی کم
رہ جاتا ہے۔اکثر حشرات میں مکمل بھری نظام پایا جاتا ہے۔اسی طرح آسٹریلیا سے ملنے والی
پچاس کروڑ سال پرانی مچھلیوں کے متحجرات (fossils) میں سوراخ پائے گئے ہیں جو بڑی
+4
446
عضویاتی نظام اور ارتقا
بڑی آنکھوں کی نشاندہی کرتے ہیں۔10 لہذا جانوروں کے بصری نظام کے ارتقا کیلئے محض پچاس
کروڑ سال کا عرصہ بچتا ہے جو نا قابل یقین حد تک کم ہے۔اس بات کا بھی خیال رہے کہ پچاس
کروڑ سال کے اس عرصہ کو مزید چھوٹے چھوٹے حصوں میں تقسیم کیا جانا ضروری ہے جن میں سے
ایک حصہ زندگی کے اجزائے ترکیبی کی تخلیق کیلئے بھی درکار ہے۔تاہم آغاز سے زندگی کی تکمیل کے لئے اب تک کا عرصہ نہایت قلیل ہے۔گویا مطلوبہ وقت
کے مقابلہ میں یہ عرصہ محض ایک رتی کے برابر ہے۔صرف زندگی کے اجزائے ترکیبی کی تخلیق کیلئے
اس سے کہیں زیادہ وقت درکار ہے جتنا وقت ارتقائے حیات پر اب تک صرف ہوا ہے۔یہی وہ
گمبھیر معمہ ہے جس کا سائنسدانوں کو سامنا ہے جبکہ باقی دنیا اس مخمصہ کا شکار ہے کہ ان سائنسدانوں
کی عقل پر ہنسا جائے یا رویا جائے۔عالم حیوانات میں پائی جانے والی ہر قسم کی آنکھ وہی کام کرتی ہے جس کے لئے اسے تشکیل
دیا گیا ہے اور وہ اپنے ماحول سے مکمل طور پر ہم آہنگ ہے اگر ارتقائی عمل بے مقصد ہوتا تو کسی ایسی
چیز کا وجود میں آنا ہی ناممکن تھا جس کا ایک مخصوص کام ہو۔ایک معمولی سے آلہ کی تیاری سے بھی
پہلے اس کے مقصد کی تعیین ضروری ہوتی ہے اور یہی حیات کے اسرار و رموز کی سادہ اور عام فہیم
منطق ہے۔انسان نے سب سے پہلے پتھروں سے کام لینا شروع کیا۔بظاہر یہ پتھر بے مقصد تھے مگر
جیسے ہی ہم انہیں ایک دستہ والی کلہاڑی کی صورت میں ڈھالتے ہیں تو کوئی بھی معقول اور
صحیح الدماغ شخص یہ نہیں کہہ سکتا کہ یہ معمولی ساہتھیار بھی بغیر کسی مقصد کے محض اتفاقاً وجود میں
آ گیا ہے جبکہ زندگی تو اس کی نسبت اربوں گنا زیادہ پیچیدہ اور وسیع ہے ہر تخلیق کا ایک مقصد ہے
جس کو پورا کرنے کیلئے اسے تشکیل دیا گیا ہے۔چنانچہ اسے ایک بے مقصد تخلیقی سفر قرار دینا
اندھے پن کی انتہا ہے۔
447
الهام ، عقل ، علم اور سچائی
حوالہ جات
1۔Anatomy Notes (details not listed)۔2۔KONISHI, M۔(April, 1993) Listening with Two Ears۔Scientific American,
pp۔34-41
3۔DAWKINS, R۔(1996) The Blind Watchmaker۔Penguin Books Ltd, England,
pp۔27-29
4۔DAWKINS, R۔(1996) The Blind Watchmaker۔Penguin Books Ltd, England,
pp۔96-97
5۔Anatomy Notes (details not listed)۔6۔OTTO, J۔H۔, TOWLE, A۔(1977) Modern Biology۔Holt, Rinehart and
Winston, Publishers۔USA, p۔592
7۔The Hutchinson Dictionary of Science (1993) Helicon Publishing Ltd۔London, p۔224
8۔OTTO, J۔H۔, TOWLE, A۔(1977) Modern Biology۔Holt, Rinehart and
Winston, Publishers۔USA, pp۔593-595
9۔ROBISON, B۔H۔(July, 1995) Light In The Ocean's Midwaters۔Scientific
American, pp۔51-56
10۔LONG, JOHN A۔(1995) The Rise of Fishes 500 million years of Evolution۔University of New South Wales Press, Australia۔(Also worthy of study are his
other works on fishes like The Rise of Fishes (1957)۔
1۔22
اور تیرا رب جو جاهنا هي بيدا كرتا هـ
اور ( اس میں سے ) اختیار کرتا ھے
وقت کا اندھا، بہرہ اور گونگا خالق
اب ہم حسب وعدہ رچرڈ ڈاکنز (Richard Dawkins) جواب پروفیسر ڈاکنز ہیں، کی
کتاب 'The Blind Watchmaker' کا جائزہ لیتے ہیں۔شروع شروع میں تو اس کتاب کا مطالعہ کچھ مشکل تھا کیونکہ پروفیسر ڈاکٹر زندگی کے حقیقی
مسائل کو جاننے اور ان کی موجودگی کو تسلیم کرنے کے باوجود ان کا سامنا کرنے سے کتراتے دکھائی
دیتے ہیں۔وقت ضائع کئے بغیر وہ اس کتاب میں خود ساختہ نظریات کے باہمی تضادات کو بڑی
چابکدستی سے چھپانے کی کوشش کرتے ہیں۔ان کے اٹھائے گئے تمام نکات پر گفتگو کی ضرورت
نہیں ہے کیونکہ ان میں سے بیشتر غیر ضروری اور غیر متعلق ہیں۔تاہم جب وہ زندگی کے حقائق اور
اس کے سربستہ رازوں کا ذکر کرتے ہیں تو وہ خالصہ ایک سائنسدان کی حیثیت سے ایسا کرتے ہیں
اور بدنیتی سے حقائق کو مسخ نہیں کرتے۔پروفیسر ڈاکٹرز کا یہ انداز یقیناً قابل تعریف ہے لیکن مشکل
یہ ہے کہ ان کا یہی انداز انتخاب طبیعی کی توجیہ کو انتہائی منفی رنگ میں پیش کرتا ہے۔حیاتیاتی ارتقا
کے مطالعہ سے کسی رنگ میں بھی یہ نتیجہ نہیں نکالا جا سکتا کہ زندگی اپنی تمامتر پیچیدگیوں کے ساتھ
پہلے سے موجود کسی باشعور خالق ہستی کے بغیر معرض وجود میں آئی ہو۔انتخاب طبعی بہر حال ایسا وجود
نہیں ہے۔اسی منطقی نتیجہ سے بچنے کیلئے وہ ہوشیاری سے اپنی ہی بنائی ہوئی کمپیوٹر گیمز اور حیوانی جسم
کی ساخت کے عجائبات کی تصوراتی دنیا میں پناہ لیتے ہیں اور پھر بظاہر وہ انسان کی بنائی ہوئی
مشینوں اور زندگی کی پیچیدگیوں کے درمیان فرق کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔وہ قاری کو یہ کہہ کر
گمراہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں کہ انسان کے بنائے ہوئے عجائبات کی پیچیدگیاں تو کسی خاص
مقصد کے حصول کیلئے سوچ سمجھ کر بنائی گئی ہیں جبکہ قدرت کی تحقیق میں موجود پیچید گیاں اگر چہ
مشینوں سے کہیں زیادہ حیرت انگیز ہیں لیکن ان کی تخلیق کے پیچھے کوئی خاص مقصد یا منصو بہ کارفرما
نہیں ہے۔وہ قاری کو یقین دلانا چاہتے ہیں کہ قدرت کے عجائبات اور ان کی کسی خاص مقصد کے
449