باب پنجم

الہام، عقل، علم اور سچائی, حصہ 15

450
وقت کا اندھا ، بھرہ اور گونگا خالق
تحت تخلیق صرف ایک واہمہ ہے۔اس جگہ وہ بیچارے قاری کو فریب کاری سے ادھر سے اُدھر اور
اُدھر سے ادھر گھما کر اس کے ذہن کو الجھانے کی مذموم کوشش کرتے ہیں۔وہ دنیا کو تسلیم کرانا
چاہتے ہیں کہ انسان کی بنائی ہوئی اشیاء تو سوچے سمجھے منصوبے کے مطابق بنائی گئی ہیں۔لہذا ان
میں مقصد ، منصوبہ بندی اور پیچیدگی کا پایا جانا ضروری ہے جو کسی ذہن کی بالا رادہ کوشش کا نتیجہ ہی ہو
سکتا ہے۔کائنات کا ذکر کرتے ہوئے اگر چہ وہ تسلیم کرتے ہیں کہ اس میں انسان کی بنائی ہوئی
اشیاء کی نسبت کہیں زیادہ عجائبات دکھائی دیتے ہیں لیکن اس کے باوجود وہ اس بات پر مصر ہیں کہ
چونکہ انسان کی بنائی ہوئی اشیاء کے پیچھے کوئی نہ کوئی غرض ہوتی ہے اس لئے لاشعوری طور پر ہم سمجھتے
ہیں کہ کائنات کی تخلیق کا کوئی مقصد ضرور ہوگا اور اس طرح ہم غلطی سے یقین کر بیٹھتے ہیں کہ اس
کے پیچھے بھی کسی باشعور خالق کا ہاتھ ہے۔اپنے اس نظریہ کے حق میں وہ کسی قسم کی دلیل دینے کی
بجائے فقط اپنی رائے تھوپنے کی کوشش کرتے ہیں۔حالانکہ اس کے برعکس ان کی پیش کردہ ہر مثال
کا نتیجہ ان کے اخذ کردہ نتائج کے بالکل برعکس نکلتا ہے۔مثلاً چمگادڑ پر ان کی تحقیق نہایت عمدہ ہے۔چونکہ ہم پہلے ہی چمگادڑ کے متعلق بعض
حیرت انگیز امور کا ذکر کر چکے ہیں اس لئے یہاں ہم صرف پروفیسر ڈاکٹر کے بیان کردہ مشاہدات
میں سے بعض کا حوالہ دیں گے اور انہیں ان کا وعدہ بھی یاد دلائیں گے جو ان کی اپنی کتاب کے
دیباچہ کے صفحہ اول پر مذکور ہے کہ:
اس پر اسرار حقیقت کے بیان کے بعد میرا دوسرا بڑا مقصد یہ ہے کہ میں اس حقیقت کا حل
پیش کروں۔2
لیکن افسوس کہ وہ یہ وعدہ پورا نہیں کر سکے۔اپنی کتاب کے باب بعنوان Good Design کے بیشتر حصہ میں انہوں نے چمگادڑ پر ہی
قلم اٹھایا ہے۔وہ لکھتے ہیں:
چمگادڑ کے دماغ کے خلیات انتہائی اعلیٰ کارکردگی پر سیٹ کئے گئے برقی عجائبات کا مجموعہ
ہیں۔جن میں کسی کمپیوٹر کی طرح وہ تمام پروگرام موجود ہیں جو انہیں صدائے بازگشت کے تمام
قوانین کو سمجھنے اور استعمال کرنے کی صلاحیت عطا کرتے ہیں۔ان کے چہرے عموماً بگڑی ہوئی

الهام ، عقل ، علم اور سچائی
انسانی شکلوں سے مشابہ ہوتے ہیں جو اس وقت تک بھیانک دکھائی دیتے ہیں جب تک ہمیں
اس کی وجہ معلوم نہ ہو جائے۔دراصل ان کی یہ شکل انہیں انتہائی اعلیٰ درجہ کے ایسے آلات بنادیتی
451
ہے جو الٹرا ساؤنڈ آوازوں کو مطلوبہ سمت میں نشر کرنے کی بہترین صلاحیت رکھتے ہیں۔3
پروفیسر ڈاکٹر نہایت عمدگی سے اس معمہ کو حل کرتے اور مضمون کو آگے بڑھاتے ہوئے
صدائے بازگشت کے قوانین کو استعمال کرنے میں چمگادڑ کی اعلیٰ درجہ کی صلاحیتوں کو ان الفاظ میں
زبر دست خراج تحسین پیش کرتے ہیں:
جب ایک چھوٹی سی بھورے رنگ کی چمگادڑ کسی کیڑے کو قریب پا کر اسے شکار کرنے کے
لئے اس کی طرف حرکت کرنا شروع کرتی ہے تو اس کے منہ سے نکلنے والی صوتی لہروں کے
ارتعاش کی رفتار کسی مشین گن کی رفتار سے بھی زیادہ تیز ہو جاتی ہے اور جب یہ حرکت کرتے
ہوئے شکار پر جھپٹتی ہے تو ارتعاش کی یہ رفتار 200 دفعہ فی سیکنڈ تک پہنچ جاتی ہے۔پھر وہ یہ سوالات اٹھاتے ہیں کہ :
400
اگر چمگادڑ اپنی صوتی لہروں کی رفتار کو 200 دفعہ فی سیکنڈ تک بڑھانے کی استعداد رکھتی ہے تو
پھر وہ ہمیشہ ہی اس رفتار کو برقرار کیوں نہیں رکھتی۔اگر چمگادڑ اپنے stroboscope سے اس
رفتار کو کم و بیش کرنے کی مخصوص صلاحیت رکھتی ہے تو پھر وہ اسے ہمیشہ انتہائی بلند صوتی ارتعاش
کی سطح پر قائم کیوں نہیں رکھتی تاکہ ماحول میں اچانک پیدا ہونے والی صورت حال سے
بآسانی نمٹا جا سکے۔4
ان سوالات کا وہ خود ہی درج ذیل جواب دیتے ہیں:
اس کی ایک وجہ تو یہ ہے کہ صوتی لہروں کی یہ تیز رفتاری صرف قریبی ہدف کے لئے ہی
مناسب ہے۔اگر کسی آواز کی لہر اپنے سے پہلی لہر کے معا بعد بہت قریب سے گزرے تو وہ
اس پہلی آواز کے کسی دور کے ہدف سے ٹکرا کر صدائے بازگشت کی صورت میں واپس لوٹتے
وقت اس کے ساتھ خلط ملط ہو سکتی ہے۔5

452
وقت کا اندھا ، بھرہ اور گونگا خالق
اس طرح پروفیسر ڈاکٹر صدائے بازگشت اور پرواز کے معاملہ میں چمگادڑ کی صوت وصدا
کی حیرت انگیز صلاحیتوں کا ذکر کرتے ہوئے بالآخر اس نتیجہ پر پہنچتے ہیں:
ہم ان امور کو صرف اور صرف مخصوص آلات اور ریاضی کے کلیوں کی مدد سے ہی کسی حد تک
سمجھ سکتے ہیں۔لیکن یہ یقین نہیں آتا کہ ایک چھوٹا سا جانور کس طرح یہ سب جمع تقسیم اپنے
666
دماغ میں ہی کر لیتا ہے۔اس سے ملتی جلتی لیکن پیچیدگی میں بہت کمتر مشینوں کا ذکر کرتے ہوئے وہ لکھتے ہیں:
یقیناً ایک ماہر اور باشعور دماغ نے ہی اس قسم کی مشین کے تمام تاروں
کا تانا بانا جوڑا ہوگا (یا
کم از کم ان کا نقشہ تیار کیا ہوگا ) اگر چہ اس کی لمحہ بہ لحہ کارکردگی کے پیچھے کوئی باشعور ذہن
کارفرما نہیں ہوتا۔7
ٹیکنالوجی کے میدان میں ہمارا تجربہ ہمیں اس بات پر مجبور کرتا ہے کہ ہم ان مشینوں کے
پس پرده خاص ارادہ اور منصوبہ کے تحت کام کرنے والے ڈیزائنر کے ذہن کی حقیقت کو تسلیم
کریں۔8
یہاں پروفیسر صاحب جو نتیجہ اخذ کرتے ہیں وہ نہایت بے معنی اور لغو ہے کیونکہ ان کا دعویٰ
ہے کہ دراصل شعور سے عاری انتخاب طبعی ہی وہ ڈیزائنر ہے جسے اندھے گھڑی ساز کا نام دیا جاسکتا
ہے۔چمگادڑ کے اس عجیب و غریب سمعی نظام کی تخلیق میں ڈارون کے اندھے اور سوجھ بوجھ سے
عاری قانون سے عمل کو وہ یکسر رد کرتے ہوئے لکھتے ہیں:۔ایسے پیچیدہ نظام والے عضو کی خود بخود تخلیق کیسے ممکن ہے؟“
اس کا جوب دیتے ہوئے وہ لکھتے ہیں کہ:
وو
یہ سوال بحث کی غرض سے نہیں اٹھایا گیا بلکہ بے یقینی کا اظہار ہے۔966
اگر پروفیسر ڈاکٹز کو کہا جائے کہ ان کے زیر استعمال 64 کلو بائٹ کا کمپیوٹر کسی باشعور
دماغ کی تخلیق نہیں ہے اور نہ ہی اس کی ساخت کا کسی ڈیزائن سے تعلق ہے تو کیا وہ اس بات کو

الهام ، عقل ، علم اور سچائی
453
تسلیم کرلیں گے؟ اس حقیقت کے باوجود کہ ان کا ادنیٰ درجے کا کمپیوٹر چمگادڑ کے سمعی نظام سے
کہیں کم پیچیدہ ہے وہ یقینا یہ تسلیم نہیں کریں گے کہ یہ کمپیوٹر خود بخود بن گیا۔اگر وہ اس بات کو تسلیم کرنے سے گریزاں ہیں کہ کوئی کمپیوٹر کسی قابل ڈیزائنر کی مدد کے بغیر
خود بخود بن سکتا ہے تو انہیں نہایت ایمانداری سے خالق کا ئنات کے وجود سے انکار کی وجوہات کا
جائزہ لینا ہوگا۔اس کی واحد دلیل یہی ہے کہ کمپیوٹر کا پیچیدہ اور مربوط نظام از خود وجود میں نہیں
آسکتا۔لیکن جب وہ حیات کی تشکیل کا مطالعہ کرتے ہیں تو ان کا انداز یوں یکسر بدل جاتا ہے جیسے
ان کی قلب ماہیت ہوگئی ہو۔بحیثیت ماہر حیاتیات انہیں اس چیز کا پتہ ہونا چاہئے کہ زندگی کمپیوٹر
سے کہیں زیادہ پیچیدہ ہے۔کھرب ہا کھرب گنا زیادہ پیچیدہ کہنا بھی شاید مبالغہ نہ ہو۔اگر کمپیوٹر کو
واہمہ قرار نہیں دیا جاسکتا تو اتنے بڑے نظامِ حیات کو کس طرح
واہمہ قرار دیا جاسکتا ہے جو کمپیوٹر کے
مقابلہ میں بدرجہا پیچیدہ ہے۔پروفیسر ڈاکٹر کو ایک لمحہ کیلئے بھی یہ نہیں بھولنا چاہئے کہ اگر ان کا
نظریہ درست ہے تو پھر تو خود ان کا اپنا دماغ بھی اپنی تمام تر پیچیدگیوں کے باوجود محض ایک واہمہ
قرار پائے گا۔ہم ان کے بارہ میں کسی قسم کے سخت الفاظ استعمال نہیں کرنا چاہتے۔لہذا ہم یہ فیصلہ
انہیں پر چھوڑتے ہیں کہ وہ دو باتوں میں سے کس کا انتخاب کریں گے۔کیا وہ یہ چاہیں گے کہ ان کا
دماغ سمجھ بوجھ سے عاری بے ترتیب اعصابی خلیات کے ڈھیر کی صورت میں موجود محض ایک واہمہ
قرار دیا جائے یا وہ اپنے نظریات کو محض وہم سمجھ کر رد کرنا پسند کریں گے۔باوجود خواہش کے ہماری
نظر میں کوئی تیسرا راستہ موجود نہیں ہے۔اگر انسانی دماغ محض ایک واہمہ ہے تو پھر تو اس میں جنم
لینے والے خیالات کئی گنا زیادہ وہم کا شکار ہوں گے۔بالکل ایسے ہی جیسے ایک پاگل کے پراگندہ
خواب مزید پرا گندگی کو جنم دیتے ہیں یا او بام در اوہام کا سلسلہ چلتا چلا جاتا ہے۔ہم ایسے صاحب علم
اور اعلیٰ درجے کے فہم و فراست والے شخص کے دماغ کو محض واہمہ قرار دینا ہر گز پسند نہیں کرتے۔اس جگہ پروفیسر ڈاکنز لفظوں کا جال بننے لگتے ہیں۔وہ بڑی ہی سادگی سے یہ نظریہ پیش کرتے ہیں
که زندگی پیچیدہ ہے ہی نہیں اور اسے پیچیدہ سمجھنا محض ایک واہمہ ہے۔لہذا جب یہ پیچیدہ ہی نہیں تو
خود بخود جنم لے سکتی ہے۔زندگی کی پیچیدگی کو واہمہ قرار دینا اور کمپیوٹر کے نظام کو پیچیدگی سے تعبیر کرنا
گویا عقل کو الٹا لٹکا دینے کے مترادف ہے۔پروفیسر ڈاکٹرز کی اس قلابازی کے مقابلہ میں تو دن کو

454
وقت کا اندھا ، بھرہ اور گونگا خالق
رات اور رات کو دن قرار دے دینا زیادہ قرین قیاس ہوگا۔اس سارے معاملہ کی تان تو ڈاکنز کے
عدم یقین پر ٹوٹتی ہے۔ان کے نزدیک ایک معمولی بوئنگ 747 کا خود بخود معرض وجود میں آنا تو
نا قابل یقین ہے لیکن اس سے کہیں زیادہ پیچیدہ کا ئنات کا کسی خالق کے بغیر وجود میں آنا ان کے
لئے ایک معمولی بات ہے۔اس مخصہ سے نجات پانے کے لئے اور وجود باری کے متعلق اپنے
تعصب کو چھپانے کیلئے وہ قدرت کی پیچیدگیوں کی پناہ ڈھونڈتے ہیں اور فرماتے ہیں کہ یہ تو محض
ضعیف الاعتقاد مذہبی لوگوں کے تو ہمات ہیں۔لیکن ایسا کرنے سے قبل بہتر ہوتا کہ وہ بوئنگ 747
بنانے والوں کے وجود کو بھی اپنے ذہن کا واہمہ قرار دے کر مستر د کر دیتے۔کیونکہ جو دلیل وہ
خدا تعالی پر ایمان لانے والوں کے خلاف دیتے ہیں وہی دلیل زیادہ شدت سے ان کے اپنے
خلاف جاتی ہے۔اگر ایک سادہ سے کمپیوٹر کا خود بخود وجود میں آنا ممکن نہیں تو بوئنگ 747 کا
خود بخود بن جانا تو اور بھی زیادہ ناممکن ہے۔لیکن اس کے باوجود وہ ان ناممکنات پر ایمان رکھتے
ہیں۔ان کا اعتقاد ہے کہ انسان کی بنائی ہوئی چیزیں اپنے پیچیدہ ہونے کی وجہ سے اس حقیقت کا
تقاضا کرتی ہیں کہ ان کو بالا رادہ بنانے والا کوئی دماغ موجود ہے۔لیکن جب قدرت کی صناعی کی
بات ہوتی ہے تو کسی باشعور خالق ہستی کے انکار سے بچنے کیلئے وہ اس تخلیق کی پیچیدگی کو محض واہمہ
قرار دے دیتے ہیں۔اگر پروفیسر ڈاکنز کے نزدیک کسی بوئنگ 747 کا خود بخود بن جانا ناممکن ہے
تو زندگی کا خود بخود وجود میں آجانا کہیں زیادہ ناممکن سمجھا جانا چاہئے۔ان کا یہ رویہ ظاہر کرتا ہے کہ
وہ پہلے ہی سے انکار پر تلے بیٹھے ہیں۔پروفیسر ڈاکنز کو چاہئے تھا کہ وہ اپنے دعوئی کے ساتھ ساتھ فریق ثانی کے نظریہ کی
وضاحت بھی اسی منطقی طرز پر کرتے جو انہوں نے خود اپنے خیالات کی وضاحت کیلئے استعمال کی
ہے۔اپنے دعوی کی تائید میں ان کی واحد دلیل ہے کہ :
ارتقائی عمل کے تحت ہونے والی تبدیلی کیلئے جس قدر لمبے عرصہ کی ضرورت ہے ہمارا
ذہن اس کا تصور ہی نہیں کر سکتا۔“
بالفاظ دیگر ان کا مطلب یہ ہے کہ بوئنگ 747 کے بنے کیلئے جس قدر وقت درکار ہے اس
•
دوران تو ہونے والی تبدیلیوں کا ہمیں فطرتی طور پر علم ہوتا ہے۔لیکن ہم ثابت کر سکتے ہیں کہ ان کی

الهام ، عقل ، علم اور سچائی
455
یہ دلیل سراسر غیر متعلق ہے۔وقت کی کمی بیشی کا اس امر سے کوئی تعلق ہی نہیں ہے۔بوئنگ 747
کے بارہ میں تو انہیں علم ہے کہ چونکہ اس کی تیاری کے پیچھے ایک باشعور ذہن کارفرما تھا اس لئے وہ
پہلے سے ایک تیار شدہ منصوبہ اور مقصد کے قائل ہیں۔ایک مثال کے ذریعہ یہ ثابت کیا جاسکتا ہے
کہ دراصل وقت کا ان کی دلیل سے قطعاً کوئی تعلق نہیں ہے۔مثلاً اگر اس ہوائی جہاز کا کوئی حصہ
کسی ایسے ویرانے سے جہاں وہ گزشتہ پچاس کروڑ سال سے مدفون تھا دریافت ہو جائے تو کیا
پروفیسر ڈاکنز یقین کر لیں گے کہ وقت ہی اس کا خالق ہے؟ ہرگز نہیں۔انہیں لامحالہ ایک ایسے
غیر معلوم خالق کا، جو ایک باشعور ذہن کا مالک ہو، قائل ہونا پڑے گا۔پروفیسر ڈاکنز وقت کو جنتنا
چاہیں طول دے دیں پھر بھی وہ کبھی اس بات پر یقین نہیں کر سکتے کہ بوئنگ 747 کا ایک پہیہ تک
امتداد زمانہ کے ساتھ رفتہ رفتہ از خود تیار ہو گیا ہو۔یہاں زندگی کا ہونا یا نہ ہونا زیر بحث نہیں ہے
بلکہ اس کی پیچیدگی ہتکنیکی ساخت اور اعلیٰ بناوٹ موضوع سخن ہے۔علاوہ ازیں اس موقف پر اصرار کہ چمگادڑ کی پیدائش نیچر کی اندھی اور شعور سے عاری قوتوں
کی مرہون منت ہے، کا مقصد کسی نہ کسی طرح ایک مقتدر بالا رادہ خالق ہستی سے انکار کر کے
ڈارون کے اندھے اور شعور سے عاری قانون کو اس کی جگہ لا بٹھانا ہے۔اس مفروضہ سے تو صرف
وہی دانشور اتفاق کر سکتے ہیں جو وسیع علم اور فہم رکھنے کے باوجود محض خدا کی ہستی سے راہ فرار اختیار
کرنے کیلئے ، وقتی طور پر ہی سہی ،عقل کے تقاضوں سے منحرف ہو جائیں۔پروفیسر ڈاکٹر نے ڈارون کے نظریہ کی تائید میں کمال ہوشیاری سے انتخاب طبعی کے اصول
پر اٹھنے والے اس عمومی اعتراض کو رد کرنے کی کوشش کی ہے جس کے مطابق پیچیدہ اندرونی جینیاتی
افعال میں انتخاب طبعی کے عمل دخل کی گلی نفی ہو جاتی ہے۔دراصل حیاتیات (Biology) کے
متعلق ان کا بنیادی موقف یہی ہے۔انتخاب طبعی اور جینز (genes) کے باہمی تعلق پر انہوں نے
ایک بالکل نیا تصور پیش کیا ہے۔انہیں اس بات سے بھی انکار نہیں کہ عمل ارتقا میں ہونے والی
تبدیلیوں کے ذمہ دار جینز ہیں۔نہ ہی بظاہر ان کا یہ دعویٰ ہے کہ یہ تبدیلیاں براہ راست انتخاب طبعی
کا نتیجہ ہیں۔وہ تو محض اس بات کے مدعی ہیں کہ جینز کے تحت ہونے والی تمام جسمانی تبدیلیوں کا
بالآخر ذمہ دار انتخاب طبعی کا عمل ہے۔انتخاب طبعی کے ماتحت جب بعض جسمانی تبدیلیاں مقصود

456
وقت کا اندھا ، بھرہ اور گونگا خالق
ہوتی ہیں تو اس کا دائرہ کار خود بخود جیز تک پھیل جاتا ہے جو ان تبدیلیوں کا باعث بنتے ہیں۔لیکن
پروفیسر ڈاکنز یہ سب کچھ اتفاقات کی سائنس کی مدد سے پہلے ہی بیان کر چکے ہیں۔ہیموگلوبن
(haemoglobin) کی اتفاقی تخلیق کے امکان پر گفتگو کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکنز اس اتفاقی
تخلیق کو کلیڈ رد کرتے ہیں۔اس کی مزید وضاحت کرتے ہوئے وہ صفحہ 45 پر رقمطراز ہیں کہ
امینوایسڈز کی چار با ہم بل کھاتی ہوئی لڑیاں مل کر کل 146 امینوایسڈز بناتی ہیں جن سے ہیموگلوین
کا ایک خلیہ تشکیل پاتا ہے۔یہاں سے آگے وہ ایک پیچیدہ حسابی تخمینہ لگانے کے بعد اس نتیجہ پر
پہنچتے ہیں کہ ہیموگلوبن کا محض اتفاق سے پیدا ہو جانا قطعی ناممکن ہے۔ان کے اپنے الفاظ یہ ہیں:
10<
یہ اتنا بڑا عدد ہے کہ اس کے تصور سے بھی دماغ چکرا جاتا ہے۔دس لاکھ کے عدد میں
ایک (1) کے بعد چھ صفر لگتے ہیں۔ارب کے عدد میں ایک (1) کے بعد نو صفر لگتے ہیں۔لیکن جس عدد کی ہمیں تلاش ہے یعنی ہیمو گلوبن نمبر، اس میں ایک (1) کے بعد قریباً 190 صفر
لگتے ہیں۔ہیموگلوبن کی اتفاقی تخلیق کیلئے کم از کم مذکورہ بالا عرصہ درکار ہے جبکہ ہیموگلوبن کا
مالیکیول اپنی ذات میں ایک زندہ جسم کے پیچیدہ نظام کا ایک معمولی جزو ہے۔یہ نہایت ہوشیاری سے اختراع کی گئی ایسی دلیل ہے جو پروفیسر موصوف کے نزدیک
ڈارون کے اصولوں کی روشنی میں زندگی کے معمہ کو حل کر سکتی ہے لیکن درحقیقت ایسا نہیں ہے۔اس
دلیل کی رو سے تو جینز کے حامل ہیموگلوبن کا وجود میں آنا ہی ناممکن ہے۔پروفیسر ڈاکٹر کی کتاب
کے متعلقہ باب کے گہرے مطالعہ سے ہم تو یہی سمجھ پائے ہیں۔دراصل ان کے اسی اچھوتے تصور
نے نئی نسل کے سائنسدانوں کو بڑی حد تک متاثر کیا ہے۔لیکن جیسا کہ ہم ابھی ثابت کریں گے کہ
یہ پروفیسر موصوف کا خود ساختہ واہمہ ہے۔کیونکہ حقائق اس نظریہ کی تائید نہیں کرتے۔ہم قاری کی توجہ اس طرف مبذول کرانا چاہتے ہیں کہ اگر چہ جیز بذات خود ماحولیاتی
عوامل کے رحم وکرم پر ہوتے ہیں لیکن ان عوامل کا موافق یا نا موافق ہونا جیز کے کردار کو کسی طرح
بھی تبدیل، کنٹرول یا متاثر نہیں کرتا۔۔ہمیں یقین ہے کہ پروفیسر ڈاکنز کی طرف سے پیش کی گئی سب سے اہم اور مضبوط دلیل
یہی ہے۔لہذا ہم اپنے موقف کو مزید کھول کر بیان کرتے ہیں۔چونکہ ہم پہلے ہی اپنی اس کتاب

الهام ، عقل ، علم اور سچائی
457
میں ارتقائی عوامل پر اس انداز میں گفتگو کر چکے ہیں جس کی روشنی میں ڈارون کے اصولوں کا غلط اور
بیچا اطلاق ممکن نہیں رہتا اس لئے ہمیں امید ہے کہ ارتقا کے تصور کو زیادہ بہتر رنگ میں سمجھنے کیلئے
ہماری یہ تحقیق علوم طبعی (Natural Sciences) کے طلباء کیلئے مفید ثابت ہوگی۔ہمارا موقف ان مذہبی اور سائنسی سکالرز سے قطعی طور پر مختلف ہے جنہوں نے بالخصوص
ڈارون کے نظریات کی مخالفت کی ہے۔ہماری یہ تحقیق سائنسی لٹریچر کے عمومی مطالعہ پر مبنی ہے۔حقیقت یہ ہے کہ اگر چہ ہم نے ڈارون کے نظریات کے خلاف تحریر کردہ کتب کا مطالعہ تو نہیں کیا
لیکن بایں ہمہ ہمارا یہ دعویٰ ہے کہ ہماری تحقیق ان سے قطعی طور پر مختلف ہے۔اس کی وجہ یہ ہے کہ
اس کتاب کی تالیف کے دوران ہمیں ہمیشہ قرآن کریم کی رہنمائی حاصل رہی ہے جو بد قسمتی سے
ڈارون کے مخالف سائنس دانوں کو نصیب نہیں ہوئی۔۔پروفیسر ڈاکٹر کی انقلابی سوچ کے حوالہ سے یہ عرض کرنا مناسب ہوگا کہ جینز کی کارکردگی
جینز کے اندر ودیعت کئے گئے قوانین کے تابع ہوتی ہے جن سے پروفیسر موصوف کلی بے خبر
ہیں۔جینز ماحولیاتی تبدیلیوں سے بے نیاز ہو کر اپنا کام سر انجام دیتے ہیں۔حتی کہ جب
انتخاب طبعی کا اصول کسی جاندار میں کوئی جسمانی تبدیلی کرنا چاہتا ہے تب بھی وہ اس جسم میں موجود
جیز کی سرگرمیوں پر اثر انداز نہیں ہو سکتا۔اسی طرح جب انتخاب طبعی اس کا رزار حیات میں بقا کی
خاطر بعض جسمانی تبدیلیوں کو رد کر دیتا ہے تب بھی جینز پر اس کا کوئی اثر نہیں ہوتا اور اول تا آخر
ارتقا کے مطالعہ سے بھی یہی بات ثابت ہوتی ہے۔قدیم جاندار اجسام مثلاً امیبا(amocbas) اور
ان کے بعد آنے والی دیگر ابتدائی انواع حیات جو نسبتاً زیادہ ترقی یافتہ تھیں سب کی سب جینز کے
تحت کام کرنے والے خلیات کی کارکردگی کا نتیجہ تھیں۔حیرت تو یہ ہے کہ قدیم انواع حیات بظاہر
عدم صلاحیت کے باوجود مع اپنے جینز کے ارتقا کے سارے عمل سے بال بال بچ گئے۔بالآخر ارتقا کے نقطہ کمال کے طور پر انسان کا ظہور ہوا۔عالم حیوانات اور انسان کے مابین
اتنی وسیع خلیج حائل ہے کہ در حقیقت ایک سائنسدان تو بتدریج وقوع پذیر ہونے والی ایسی ارتقائی
تبدیلیوں کا تصور بھی نہیں کر سکتا جو اس خلیج کو پاٹ سکیں۔ہم یہاں ان عام جسمانی مشابہتوں کا ذکر
نہیں کر رہے جو ڈارون نے بیان کی ہیں۔نظریہ ارتقا کے حامی ایک ایسی گمشدہ کڑی کی بات

458
وقت کا اندھا ، بھرہ اور گونگا خالق
کرتے ہیں جو بعض کے نزدیک چمپینزی (chimpanzee) اور بعض کے نزدیک گوریلا ہے۔اگر چہ یہ بیچ ہے کہ بندروں کی بعض انواع میں دُم موجود نہیں۔لیکن سوال دُم کے ہونے یا نہ ہونے
کا نہیں ہے۔سوال یہ ہے کہ انسان اور جانوروں کے کردار اور ذہنی قومی کے درمیان جو اس قدر
وسیع خلا حائل ہے اس کی تشریح کیسے ممکن ہے؟ کونسا جانور ہے جس نے پڑھنا لکھنا سیکھا ہو اور
انسان کی طرح ترقی یافتہ زبان میں اپنا مدعا بیان کر سکتا ہو؟ انسان اور حیوان کے درمیان اگر کسی
بھی پہلو سے موازنہ کیا جائے تو ثابت ہوگا کہ جانوروں کے مقابلہ میں انسانی قومی اربوں گنا
ترقی یافتہ ہیں۔اور حقائق کو دیکھا جائے تو یہ اندازہ بھی محتاط نظر آئے گا۔دنیا بھر کی لائبریریوں میں
موجود کتب اور ان کے مندرجات پر ایک نگاہ ڈالیں۔کوئی سائنسدان کسی گوریلا کے غار یا
چیمپینزی کی رہائش میں موجود کسی برائے نام منھی منی لائبریری کا نام ونشان تک تو دکھائے جس میں
ان دونوں میں سے کسی ایک کا لکھا ہوا ایک صفحہ ہی کسی خانے میں محفوظ پڑا ہو۔اگر ایسا ممکن ہو تو ہم
تسلیم کر لیں گے کہ ہمارا بیان مبالغہ آمیز تھا۔لوگ جانوروں کی زبان کی بات کرتے ہیں لیکن ساتھ
ہی یہ بھی تسلیم کرتے ہیں کہ یہ زبانیں محض چند اشارے ہیں جن میں شعوری کوشش کا کوئی عمل دخل
نہیں ہے۔ڈالفن کے بارہ میں بھی کہا جاتا ہے کہ وہ انسانی زبان کی نقل کرتے ہوئے چند الفاظ
بول لیتی ہے۔جس قدر تنوع انسانی زبانوں میں پایا جاتا ہے عالم حیوانات میں اس کا سراغ تک
نہیں ملتا۔ہو سکتا ہے پروفیسر ڈاکنز کا فرضی بندر ان کے کمپیوٹر کے Keyboard کو بلا سوچے سمجھے
دبا کر شیکسپئر کے ڈرامہ کا کوئی جملہ لکھ لے۔لیکن اتفاقاً لکھے جانے والے اس ایک جملہ کیلئے نہ
صرف بیحد طویل وقت درکار ہوگا بلکہ ایسا ہونا عملاً ناممکنات میں سے ہے۔یہ بات نا قابل فہم ہے
کہ پروفیسر موصوف کو اس کام کیلئے کسی فرضی بندر کی کیا ضرورت تھی جبکہ اصلی بندر بآسانی دستیاب
تھے۔انہیں چاہئے تھا کہ اصلی بندر کو Keyboard کا استعمال سکھائے بغیر کمپیوٹر کے قریب کسی جگہ
باندھ دیتے۔اگلی صبح کو جب وہ اپنے تجربہ کا نتیجہ دیکھنے کیلئے تشریف لاتے تو شیکسپئر کے کسی فقرہ کی
بجائے ان کے سامنے کمپیوٹر کے ٹکڑے بکھرے پڑے ہوتے۔ہمارے خیال میں اس تجربہ کے
لئے یہ وقت بہت کم ہوگا۔لہذا انہیں روزانہ ایک نیا کمپیوٹر بندر کے پاس رکھنا پڑتا یہاں تک کہ بندر

الهام ، عقل ، علم اور سچائی
459
کی موت واقع ہونے تک پورا کمرہ ٹوٹے ہوئے کمپیوٹرز کا کباڑ خانہ بن جاتا مگر فیکسپٹر کی کسی
عبارت کا نام ونشان بیچارے بندر کی لاش پر بھی نہ مل سکتا۔لیکن اتنا وقت بھی ڈارون کے معیاری
وقت سے بہت کم ہے۔سوال یہ ہے کہ کیا انسان سے 50 سے 80 لاکھ سال قبل بندر موجود نہ تھے
اور ان میں ارتقا نہیں ہو رہا تھا؟ کیا اس عرصہ میں رفتہ رفتہ ارتقا کے نتیجہ میں ان میں کسی شیکسپئر کے
پیدا ہو جانے کا امکان نہ تھا؟ آخر ان کے اور انسان کے دماغ میں فرق تو صرف ایک جست کا ہی
ہے نا۔اگر چہ یہ جست بہت لمبی ہے۔ہم ایک بار پھر ہیموگلوبن کے مضمون کی طرف لوٹتے ہیں۔اگر خدا تعالیٰ کے سوا کسی اور ہستی
کو خدا قرار دینا ممکن ہوتا تو پھر اس کی صحیح حقدار ہیمو گلو بن ٹھہرتی ہے نہ کہ انتخاب طبعی کا اندھا، گونگا اور
بہرہ قانون۔چاہئے تو یہ تھا کہ آغاز حیات سے انسانی جسم کی تخلیق تک (جس کا پروفیسر ڈاکنز کے
نزد یک اتفاقاً پیدا ہو جانا کہیں زیادہ ناممکن ہے) جو کچھ وقوع پذیر ہوا ہے اس کا سہرا ڈارون کے
اصول کی بجائے ہیموگلوبن کے سر ہوتا۔معلوم ہوتا ہے پروفیسر موصوف نے اپنے خدا کو شناخت تو کر
لیا لیکن پھر بھی اس کے انکار پر مصر ہیں۔اس صورت میں انہیں لازما تسلیم کرنا پڑے گا کہ ہیموگلوبین

460
وقت کا اندھا ، بھرہ اور گونگا خالق
ہی ساری تخلیق کا خدا ہے۔لیکن پھر ہیموگلوبن کا بھی کوئی خدا ہونا ضروری ہے اور یہ خدا پروفیسر
موصوف کے نزدیک اتفاقات کا اتنا بڑا مجموعہ ہے جس کا حقیقت میں کوئی وجود ہی نہیں۔ان کے استدلال کا لب لباب یہ ہے کہ ہیموگلوبن کا وجود میں آنا ممکن نہیں ہے کیونکہ اس کی
تخلیق کیلئے جس قد را تفاقات درکار ہیں ان کا ایک وقت پایا جانا ناممکن ہے اگلے مرحلہ پر پروفیسر
ڈاکٹر کو اس بات کا منطقی جواب پیش کرنا چاہئے تھا کہ ہیمو گلوبن آخر کیونکر وجود میں آگئی جبکہ ایسا
ہونا کسی طور ممکن ہی نہیں تھا۔اس مشکل کا واحد حل یہی ہے کہ یہ تسلیم کر لیا جائے کہ اتفاق“
بہر حال
ہیموگلوبن کا خالق نہیں ہے۔مزید برآں ہیموگلوبن کی لامحدود پیچیدگیاں اور اس کی بناوٹ
کی باریکیاں پکار پکار کر کہ رہی ہیں کہ اتفاق کی بجائے اس کا خالق کوئی اور ہے۔پروفیسر موصوف
کے پاس تیسرا کوئی راستہ نہیں ہے۔یا تو وہ اس کشتی میں سوار ہوں جس کا سرے سے کوئی وجود ہی
نہیں ہے یا انہیں طوعاً و کرہا اس کشتی میں سوار ہونا پڑے گا جو انہیں بالآخر اصل خالق یعنی خدا تعالیٰ
کی بارگاہ تک لے جائے گی۔اس طرح وہ ہستی کباری تعالیٰ کا اقرار کرنے کے قریب تر پہنچ سکتے
تھے۔لیکن جونہی انہیں اپنی اس حماقت کا احساس ہوتا ہے تو وہ فوراً خدا سے دور بھاگتے ہوئے
ڈارون کے نظریات میں پناہ ڈھونڈتے ہیں جو ان کا مصنوعی خدا ہے اور جس کے بارہ میں انہیں
بخوبی علم ہے کہ ہیمو گلوبن کی تخلیق میں اس کا کوئی عمل دخل نہیں ہے۔اس امر کی وضاحت کئے بغیر
کہ خود ان کا خالق یعنی ہیموگلوبن کیسے وجود میں آیا تھا انہیں ہرگز یہ حق نہیں پہنچتا کہ وہ انسانی جسم
کے خلیات میں پائے جانے والے عجائبات کو ڈارون کے نظریات کی طرف منسوب کریں۔اصل
سوال جس کا جواب پروفیسر موصوف کے ذمہ ہے وہ یہ ہے کہ اتفاق کے علاوہ وہ کونسے عوامل تھے جو
زندگی کے بنیادی خلیوں کی تشکیل کا باعث بنے۔چنانچہ جینز کو ماحولیاتی عوامل کے زیر اثر ثابت
کرنے کی تمام کوششیں ناکام ہو چکی ہیں بلکہ جیسا کہ ہم ثابت کر چکے ہیں الٹا ان کے خلاف جاتی
ہیں۔پروفیسر ڈاکٹر کا اصل مسئلہ یہ ہے کہ وہ قاری کی توجہ اصل مسائل سے ہٹا کر فرضی مسائل کی
طرف مبذول کرانا چاہتے ہیں۔اس تجزیہ کی روشنی میں پروفیسر موصوف کا کمپیوٹر کا استعمال اور رفتہ رفتہ جمع ہونے والے
عوامل کا نظریہ عبث ٹھہرتا ہے۔وقت کی کمی بیشی کا اس معاملہ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔وہ خود اس

الهام ، عقل ، علم اور سچائی
++
461
بات کا اقرار کرتے ہیں کہ زندگی کے ابتدائی اجزائے ترکیبی کی بتدریج تخلیق کیلئے اس سے
کھرب ہا کھرب گنا زیادہ وقت درکار ہے جتنا فی الحقیقت گزر چکا ہے۔اور چونکہ وہ خود تسلیم
کرتے ہیں کہ جاندار اجسام کی از خود تخلیق کیلئے حقیقی وقت کے مقابلہ میں کہیں زیادہ وقت درکار
ہے لہذا ان کے پاس اس بات کا کوئی جواز باقی نہیں رہتا کہ وہ یہ نظریہ پیش کریں کہ زندگی کی تخلیق
رفتہ رفتہ جمع ہونے والے عوامل کا نتیجہ ہے۔یہ تو سرا سر اپنا اور قاری کا وقت ضائع کرنے کے
مترادف ہے۔کیونکہ جس چیز کو پروفیسر ڈاکٹر صرف ایک ارب سال کے عرصہ میں سمونا چاہتے ہیں
امریکہ میں ارب ایک 1 کے بعد 9 صفر اور برطانیہ میں ایک 1 کے بعد 12 صفر پر مشتمل
ہوتا ہے ) نیچر کو اس کی تخلیق کیلئے اس سے کہیں زیادہ عرصہ درکار ہے۔امر واقعہ یہ ہے کہ رفتہ رفتہ
جمع ہونے والے عوامل کے نتیجہ میں زندگی کی (اتفاقی ) تخلیق کیلئے جتنا عرصہ درکار ہے اسے بیان
کرنے کیلئے ایک 1 کے بعد 1000 صفر لگانے پڑیں گے۔گویا دوسرے لفظوں میں سرے سے
انہیں وجود کائنات کا انکار کرنا پڑے گا۔لہذا پروفیسر ڈاکنز کو چاہئے تھا کہ کائنات کی حقیقت کو محض
ایک واہمہ قرار دے کر اس کا انکار کر دیتے۔66
وو
اپنی کتاب کے آخری باب میں پروفیسر ڈاکٹر نے یہ نتیجہ اخذ کیا ہے کہ انہیں خدا تعالی یا
انتخاب طبعی میں سے کسی ایک کے خالق ہونے کے بارہ میں قطعی فیصلہ کرنا ہے۔بات یہ ہے کہ وہ
خدا تعالیٰ کو مانیں یا نہ مانیں ، انہیں یہ حق ہر گز نہیں پہنچتا کہ وہ انتخاب طبعی کو خدا تعالیٰ کے متبادل کے
طور پر پیش کریں۔ہمارے نزدیک انتخاب طبعی کو کسی بھی صورت میں خالق قرار نہیں دیا جا سکتا
کیونکہ انتخاب طبعی خود تخلیق نہیں کر سکتا بلکہ صرف پہلے سے تخلیق شدہ اشیاء پر اثر انداز ہوسکتا ہے۔یہ امر باعث حیرت ہے کہ پروفیسر ڈاکٹر جیسا آدمی محض ایک ایسے فرضی قانون کو خدا قرار دے
دے جو نہ صرف بہرہ، گونگا اور اندھا ہو بلکہ اس کا کوئی جسمانی یا روحانی وجود تک نہ ہو۔ایسا خیالی
اصول تو بہر حال خالق نہیں ہوسکتا۔اگر پروفیسر موصوف خدا کے انکار پر مصر ہیں تو یہ تو طے ہے کہ
انہیں کسی قانون کو خدا تعالیٰ کے متبادل کے طور پر پیش کرنے کا کوئی حق نہیں پہنچتا۔لہذا انہیں ایک
دفعہ پھر ان دو میں سے ایک کا انتخاب کرنا ہے۔یا تو انہیں یہ تسلیم کرنا پڑے گا کہ تخلیق تو موجود ہے
لیکن پروفیسر صاحب اس کے خالق کو پہچان نہیں پائے یا یہ کہ یہ سب کچھ بغیر خالق کے موجود ہے۔

·

آج 10 میں سے 10 باقی