باب پنجم

الہام، عقل، علم اور سچائی, حصہ 16

462
وقت کا اندھا ، بھرہ اور گونگا خالق
گویا کتاب’بلائنڈ واچ میکر“ (Blind watch maker) تو موجود ہے لیکن اس کے مصنف
پروفیسر ڈاکنز کا کوئی وجود ہی نہیں ہے۔کسی گزشتہ باب میں ہم نے آنکھ کی ساخت اور بصری نظام کے بارہ میں تحریر کیا تھا کہ آنکھ کی
تخلیق کے بارہ میں پروفیسر صاحب موصوف کے اس قدر سطحی اور ناقص خیالات پڑھ کر ہمیں بے حد
مایوسی ہوئی۔ان کا سارا زور اس بات پر ہے کہ آنکھ کی تخلیق رفتہ رفتہ جمع ہونے والے عوامل
کا نتیجہ ہے۔یہ ایسا نظریہ ہے جس کو ہم پہلے ہی پروفیسر موصوف کے اپنے بیانات کی روشنی میں غلط ثابت کر چکے
ہیں۔لیکن پھر بھی ہم ان کی توجہ اس حقیقت کی طرف مبذول کرانا چاہتے ہیں کہ آنکھ کے ڈیلے کو اپنی
ذات میں ایک علیحدہ عضو خیال کرنا سراسر غلط ہے۔یہ مکمل نظام بصارت کا ایک جزو ہے۔بصورت دیگر بصری نظام میں اس کا کوئی کردار نہیں رہتا۔اس بات کو ثابت کرنے کی کوشش بیکار ہوگی
کہ کچھ بصارت کا ہونا اس کے کلیہ نہ ہونے سے بہر حال بہتر ہے۔اسی طرح یہ ثابت کرنے کی
کوشش بھی بے معنی ہوگی کہ عدسہ کے بغیر بصارت ممکن ہے۔ہم نے انسان کے بصری نظام کو سائنسی
تفاصیل کے ساتھ بیان کر دیا ہے۔پروفیسر ڈاکٹر کو چاہئے تھا کہ وہ اپنے تدریجی ارتقا کے نظریہ کو
ا
بصری نظام پر لاگو کرنے کی کوشش کرتے۔لیکن انہوں نے ایسا کرنے سے احتراز کیا ہے۔مثلاً وہ آنکھ کے پردے کے متعلق بتائیں کہ اس میں پائی جانے والی راڈز (rods) اور
کونز (cones) کس طرح رفتہ رفتہ ارتقا پذیر ہوئیں اور بالآخر کیسے رنگ، روشنی اور اندھیرے میں
تمیز کرنے کے قابل ہوئیں۔اگر راڈز اور کوئز کی یہ صلاحیتیں ان کی ذات تک محدود رہتیں اور بصری
نظام کو متحرک نہ کرتیں تو ان کی تخلیق کا مقصد ہی فوت ہو جاتا۔پروفیسر صاحب موصوف کو چاہئے کہ
رفتہ رفتہ جمع ہونے والے اتفاقی عوامل کے نظریہ کا اطلاق بصری نظام کے ان تمام حصوں پر کریں
جو مجموعی طور پر راڈز اور کونز کی تخلیق کے ذمہ دار ہیں۔ایک نا پختہ اور کمزور آنکھ جس کی بصارت
صرف ایک فیصد ہو پھر بھی آنکھ تو ہے لیکن آدھی آنکھ بھی کوئی آنکھ ہے۔پردہ چشم ، راڈز، کون ، گینگلیا
جس ترتیب سے تشکیل دیئے گئے ہیں وہ بصری لہروں کو دماغ تک پہنچانے کیلئے از بس ضروری
ہے۔اسی طرح ان اجزاء کی اور بہت سی پیچیدگیاں پروفیسر موصوف کے نظریہ کو رد کرتی ہیں۔ہمیں
ان سے یہ بات پوچھنے کا پورا حق حاصل ہے کہ پردہ چشم کو اپی تکمیل کیلئے کتنا عرصہ لگا۔اگر کوئز اپنی
ا

الهام ، عقل ، علم اور سچائی
463
جملہ صلاحیتوں کے ساتھ پہلے سے تخلیق شدہ نہیں تھیں اور اسی طرح راڈز میں موجود تکنیکی نظام کا
کونز کے ساتھ ربط پہلے سے طے شدہ پروگرام کے مطابق نہیں تھا تو یہ سب کچھ ایک انتہائی باہم
مربوط نظام خود بخود کیسے تشکیل پا گیا جو انسان کی ترتیب دی ہوئی آرکسٹرا کی کسی بھی بہترین دھن
سے کہیں زیادہ مربوط اور ہم آہنگ ہے۔اس عظیم الشان عضو کے کسی چھوٹے سے چھوٹے حصہ
کیلئے بھی گہرے مطالعہ کی ضرورت ہے۔یہ امر نا قابل فہم ہے کہ بصری نظام کے یہ اجزاء کس طرح
بتدریج ترقی کرتے کرتے کامل توازن کے ساتھ آنکھ کے ڈیلے کی شکل اختیار کر گئے اور اپنے اپنے
مفوضہ افعال سر انجام دینے لگے۔یہ اور ایسے سینکڑوں سوالات ہیں جن کا جواب ان ملحد
ماہرین حیاتیات کے ذمہ ہے۔اسی طرح ان کو آنکھ کے پورے ڈیلے اور اس کے نہایت نازک اور
پیچیدہ خواص کے ارتقا کی قدم بقدم وضاحت کرنا ہوگی۔بصری نظام ایک عام آدمی کے فہم سے کہیں
زیادہ پیچیدہ اور مربوط نظام ہے یہاں تک کہ پروفیسر ڈاکٹر جو ایک معروف ماہر حیاتیات ہیں ان کا
علم بھی اس کے بارہ میں محض سطحی ہے، اگر چہ سطح کا مکمل احاطہ کرنا بھی کارے دارد ہے۔اور اس
میدان میں ان کے لئے مزید تحقیق کی بہت گنجائش ہے۔جانوروں کے حسی نظام میں بیشمار ایسی
مثالیں پائی جاتی ہیں جن میں کروڑ ہا سال قبل بھی ان کی ساخت کا وہی بنیادی ڈیزائن موجود تھا جو
آجکل ہے۔البتہ دونوں میں ثانوی اور ذیلی نوعیت کے فرق ضرور ہیں۔تاہم یہ فرق بھی جانوروں
کی مخصوص ضروریات کے مطابق تشکیل دیئے گئے ہیں۔چمگادڑ ، الو اور ڈالفن کے علاوہ بھی ایسے جانور ہیں جنہیں گھپ اندھیرے میں سننے اور
دیکھنے کی صلاحیت رکھنے والا انتہائی حساس اور ترقی یافتہ نظام عطا کیا گیا ہے۔علاوہ ازیں ذیل میں
ایسے شعوری نظاموں کی چند مثالیں دی جارہی ہیں جو اپنے اپنے محدود دائرہ کار میں انسانوں اور
انسان کی بنائی ہوئی مشینوں سے کہیں زیادہ ترقی یافتہ ہیں۔اس سلسلہ میں ایک نہایت دلچسپ مثال ایسے سانپوں کی ہے جن میں ماحول سے آگاہی
حاصل کرنے کیلئے ایک ایسا حساس نظام پایا جاتا ہے جس کا تمام تر دارو مدار بالائے بنفشی شعاعوں
پر ہے گو اس نظام کا دائرہ کار محدود ہے۔اس قسم کے سانپ انتہائی ترقی یافتہ بالائے صوتی
(ultrasonic) اور زیریں سرخ (infrared) آلات سے پوری طرح لیس ہوتے ہیں۔سانپوں

464
وقت کا اندھا ، بھرہ اور گونگا خالق
کی ایک خاص نوع میں آنکھوں اور نتھنوں کے درمیان ایک انتہائی حساس عضو پایا جاتا ہے جو اسے
کسی پن ہول کیمرہ کی طرح ایک چھوٹے سے سوراخ کی مدد سے زیریں سرخ لہروں
کو منتقل کرتا
ہے۔یہ چند ملی میٹر کا سوراخ ان لہروں کو اس عضو تک پہنچاتا ہے جو اتنا حساس ہے کہ C° 0۔003
جیسے کم درجہ حرارت میں ہونے والی تبدیلیوں کو بھی محسوس کر لیتا ہے اور ایسی تبدیلیوں پر سانپ 35 ملی
سیکنڈ کے انتہائی مختصر وقت کے اندر ردعمل دکھاتا ہے۔سانپ کے ردعمل کی یہ رفتار جدید ٹیکنالوجی کی
مدد سے بنائے گئے کسی بھی آلے کے مقابل پر سینکڑوں گنا زیادہ ہے۔11
تھر تھراہٹ پر رد عمل ظاہر کرنے کے اعتبار سے لال بیگ ( کاکروچ ) اس قدر حساس واقع
ہوئے ہیں کہ وہ اتنی خفیف حرکت کو بھی محسوس کر لیتے ہیں جسے صرف اس پیمانہ سے ماپا جا سکتا ہے
جو مالیکیولز کے باہمی فاصلوں کو ماپنے کیلئے استعمال ہوتا ہے۔یہ خفیف حرکت ہائیڈ روجن ایٹم کی
حرکت سے دو ہزار گنا زیادہ ہوتی ہے۔12 لال بیگ جیسی مخلوق کا اتنی خفیف حرکت کو بھی محسوس کر
لینا عقل کو چکرا دینے والی بات ہے۔ہائیڈ روجن ایٹم کا سائز اتنا چھوٹا ہوتا ہے کہ انسانی آنکھ اسے
صرف اس صورت میں دیکھ سکتی ہے جب 4 کے ہندسہ کے ساتھ 23 صفر لگا کر اس کے سائز کو اتنے
گنا بڑا کر دیا جائے۔اگر کوئی قاری اس عدد کو بیان کرنا چاہے تو اس کی اطلاع کیلئے عرض ہے کہ
ٹریلین جو انگریزی گنتی کا آخری لفظ ہے اس میں 1 کے ساتھ صرف 18 صفر لگتے ہیں لہذا اتنے
بڑے عدد کو بیان کرنا سعی لاحاصل کے مترادف ہوگا۔سائنسدانوں نے سمندروں کی مقناطیسی قوت میں قدرتی طور پر وقوع پذیر ہونے والی
تبدیلیوں کے چارٹ اور نقشے بنانے کا انتہائی زبردست اور پیچیدہ کام حال ہی میں مکمل کیا ہے۔ویل مچھلی سمندر میں دوران سفر درست سمت کا تعین کرنے کے کیلئے انہی مقناطیسی تبدیلیوں کو
استعمال کرتی ہے۔اب تک سائنسدانوں کو اس بات کا علم نہیں ہو سکا کہ یہ کس طرح ان تبدیلیوں کو
محسوس کر کے اس مقصد کیلئے استعمال کرتی ہے۔شاید پروفیسر ڈاکنز ڈارون کے انتخاب طبعی کے
قانون کے نظریہ کی روشنی میں یہ مسئلہ بآسانی سمجھا سکیں۔لیکن اس کے لئے سائنسدانوں کو صبر سے
کام لینا ہو گا۔کیونکہ اس تدریجی قانون کی وضاحت کے لئے پوری عمر درکار ہے اور اغلب امکان
یہی ہے کہ یہ
گتھی پھر بھی نہ سلجھ سکے گی۔

الهام ، عقل ، علم اور سچائی
465
بلخ کی چونچ والا پلے ٹپس (platypus) بجلی کی موجودگی کے بارہ میں اس قدر حساس ہے
کہ ماحول میں پائی جانے والی بجلی کے ایک وولٹ (فی سنٹی میٹر) کے پچاس کروڑ ویں حصہ کو بھی
محسوس کر لیتا ہے۔یہ صلاحیت اتنی زبردست ہے کہ انتہائی جدید اور حساس بجلی کے آلات اس کے
پاسنگ بھی نہیں۔ہلے ٹپس کے لئے یہ کوئی مشکل کام نہیں کہ وہ جھینگا مچھلی کی دم سے خارج
ہونے والی ایک سینٹی میٹر میں موجود ایک وولٹ کے ہزارویں حصہ کے برابر بجلی کو محسوس کرلے۔شارک اور رے (Ray) مچھلیاں تو ساکن شکار کی موجودگی کو بھی محسوس کر لیتی ہیں۔وہ شکار کے
عمل تنفس کے دوران اس کے اعصاب سے پیدا ہونے والی بجلی کو محسوس کر لیتی ہیں چاہے شکار
سمندر کی تہ کی تلچھٹ میں ہی چھپا ہوا کیوں نہ ہو۔13
شکاری پرندوں کی آنکھ دو گول پر دوں (fovea) اور ان کے درمیان موجود خلا پر مشتمل ہوتی
ہے۔ان کی آنکھ کی بناوٹ اور یوزیشن ایسی ہے کہ وہ مکہتر عدسہ ( Telephoto Lens) کا کام کرتی
ہے اور اشیاء کو حیرت انگیز حد تک بڑا کر کے دکھاتی ہے۔گدھ دو ہزار میٹر یا اس سے بھی زیادہ بلندی
سے میلوں کے فاصلہ پر اپنا شکار ڈھونڈ لیتے ہیں۔14
سخت خول والے کو پیلیا (copilia) کی آنکھیں بھی بہت عجیب و غریب ہیں۔آنکھ کے
ایک عدسہ سے تو وہ عکس بناتا ہے اور دوسرے متحرک عدسہ اور پردہ چشم یعنی ریٹینا کی مدد سے اس
عکس کا بغور معائنہ کر کے تصویر مکمل کرتا ہے
ہے۔پردہ چشم میں روشنی کو محسوس کرنے والے صرف نو نقاط ہوتے ہیں جو کسی بھی عکس کو دس مرتبہ
فی سیکنڈ کی رفتار سے دیکھ کر تصویر کو مکمل کر لیتے ہیں۔15
الیکٹرک ایل (eel) کی دم میں 70 قطاروں میں منقسم دس ہزار نہایت چھوٹے چھوٹے برقی
اجزاء ہوتے ہیں۔مچھلی کا نصف سے بھی زائد جسم صرف بجلی پیدا کرتا ہے جو نا قابل یقین حد
16
تک 550 وولٹ طاقت کی ہوتی ہے اور ایک انسان کو ہلاک کر سکتی ہے۔“
ہم بڑے احترام سے پروفیسر ڈاکنز کی توجہ ہزاروں میں سے ان چند حقائق کی طرف
مبذول کرانا چاہتے ہیں جو اب تک سائنسدانوں کے علم میں آچکے ہیں۔ہماری ان سے گزارش
ہے کہ وہ کمپیوٹر کے بچگانہ کھیلوں میں الجھ کر اپنا اور قاری کا وقت خواہ مخواہ ضائع نہ کریں۔کیا وجہ ہے

466
وقت کا اندھا ، بھرہ اور گونگا خالق
کہ وہ اپنے نظریات کا اطلاق حقیقی زندگی پر نہیں کرتے۔اگر وہ مذکورہ بالا عجائبات قدرت کا ان
کے نہایت پیچیدہ نظام حیات کے حوالہ سے مطالعہ کرتے تو یہ امر کہیں زیادہ معقول اور قابل قبول
ہوتا۔اس صورت میں انہیں متحجرات کے ریکارڈ (fossil record) یا ان سے بھی قبل پائے
جانے والے جانوروں کی کڑیاں تلاش کرنے کی ضرورت نہ پڑتی۔ہم انہیں اس مشکل کام کی
زحمت تو نہیں دینا چاہتے لیکن ہمارا ان سے صرف یہ مطالبہ ہے کہ وہ اوپر بیان کئے گئے آٹھ زندہ
عجائبات اور ان کے حیرت انگیز کاموں پر اپنی توجہ مرکوز کریں۔انہیں ڈارون کے نظریہ ارتقا کے اندھے اصولوں کی روشنی میں یہ بات ثابت کرنی چاہئے کہ
ان جانوروں کے اتنے پیچیدہ اعضاء آخر کیونکر باہم مربوط ہیں؟ بایں ہمہ اس کے بعد بھی ابھی بہت
سا توجہ طلب کام باقی ہے۔ہر عضو کا تفصیلی جائزہ لینا ہو گا۔کیونکہ ہر عضومزید چھوٹے چھوٹے اجزاء
پر مشتمل ہے جن میں سے ہر جزو کسی بھی عضو کی تشکیل میں اپنا انفرادی اور اجتماعی کردار ادا کر رہا ہے۔آخر میں سب سے اہم حل طلب مسئلہ یہ رہ جاتا ہے کہ ان سب اشیاء کی تشکیل کے لئے جو
مادہ درکار تھا وہ کہاں سے دستیاب ہوا اور اسے بلا مقصد کس نے پیدا کیا اور بغیر کسی موزوں
کارخانے کے یہ تیار کیسے ہو گیا؟ اگر فی الحقیقت ایسا کوئی پیچیدہ کارخانہ موجود ہے تو اسے بنانے کا
اتنا گہرا اور تفصیلی علم رکھنے والا کون ہے؟ ایسے کارخانے بلا روک ٹوک تیز ہواؤں اور بحری طوفانوں
کے باوجود آخر قائم کیسے رہے۔کس طرح اس مادہ نے بوقت ضرورت خود کو اس خدمت کیلئے پیش کر
دیا؟ یہ سب سوال بڑے واضح اور حقیقت پسندانہ ہیں جن کا جواب پروفیسر ڈاکنز کے ذمہ ہے۔انہیں زندگی کے اسرار و رموز کو منطقی استدلال سے ثابت کرنا ہو گا جو بچے ہونے کے باوجود کسی بھی
فرضی قصہ سے کہیں زیادہ دلچسپ ہیں۔ہمارا مشورہ یہ ہے کہ پروفیسر موصوف ان اسرار کو حیات
کے حوالہ ہی سے سمجھنے اور حل کرنے کی کوشش کریں۔اس کیلئے انہیں الیکٹرک ایل (eel) سے کام
شروع کرنا چاہئے جس کا ہم نے آٹھویں عجوبہ کے طور پر مختصر اذ کر کیا ہے۔یہ مچھلی راستہ تلاش کرنے کیلئے اپنے برقی میدان (electric field) کو استعمال میں لاتی
ہے۔اس کے چاروں طرف بجلی کی لہروں کا جال بچھا ہوتا ہے۔کسی چیز سے سامنا ہونے کی صورت
میں اس کے گرد موجود کرنٹ میں ایسی تبدیلیاں واقع ہوتی ہیں جو اس کے وولٹیج کو بدل کر سمت کی

الهام ، عقل ، علم اور سچائی
467
تعیین کرنے میں مدد دیتی ہیں۔سمت کی تعیین کرنے والے اس حیرت انگیز نظام کے ذریعہ یہ مچھلی
مختلف رکاوٹوں، شکاری اور شکار میں بآسانی تمیز کرسکتی ہے۔جب تک اس کا سامنا کسی چیز سے
نہیں ہوتا اس
کا وہ لیج معمول کی حالت میں رہتا ہے اور اس پر کوئی غیر ضروری بوجھ نہ پڑنے کی وجہ
سے توانائی کا ضیاع بھی نہیں ہوتا۔لیکن جوں ہی اس کا سامنا کسی چیز سے ہوتا ہے تو اس کے
وولٹ میٹر کو کسی نہ کسی طرح پیغام پہنچ جاتا ہے جو فوری طور پر دو لینج کو اس حد تک بڑھا دیتا ہے جو
اتھلے پانیوں میں کسی انسان کو جان سے مار دینے یا گھوڑے کو بے ہوش کر دینے کیلئے کافی ہوتا ہے۔پروفیسر ڈاکٹر یہ سمجھنے سے قاصر ہیں کہ انتخاب طبعی یا تدریجی ارتقا جس کے وہ بے حد دلدادہ
ہیں اس قدر پیچیدہ اور مربوط نظام کا خالق نہیں ہو سکتا۔کیا انہیں یہ سوچنے کی بھی فرصت نہیں کہ آخر
رفتہ رفتہ پیدا ہونے والی ان تبدیلیوں کا ماخذ کیا ہے؟ ایسی بار یک در بار یک تبدیلیاں ایک جسم کے
اندر کیسے پیدا ہو سکتی ہیں جو نہ صرف اس جسم کیلئے غیر مانوس ہوں بلکہ ان تبدیلیوں کے قائم رہنے
کے سامان ابھی وہاں موجود نہ ہوں۔الیکٹرک ایل (col) کے مطالعہ سے ثابت ہوتا ہے کہ ایک باشعور خالق لازماً موجود ہے جو
اس بات کا کامل علم رکھتا ہے کہ بجلی کیسے پیدا ہوتی اور کام کرتی ہے۔سوال یہ ہے کہ وہ پہلی تبدیلی
کب اور کیسے واقع ہوئی ہوگی جس سے برقی لہروں
کی تخلیق کا تصور پیدا ہوا۔اور آخر کس طرح مچھلی
کے عضلات ایک ایسی مخصوص ترتیب سے جڑے ہوئے ہیں کہ وہ اچانک تن کر کسی بہترین اور
انتہائی حساس برقی آلے کی مانند بجلی پیدا کرنا شروع کر دیتے ہیں جو سرے پر مرکوز ہو کر انتہائی
اونچی وولٹیج میں بدل جاتی ہے۔یہ بات خاص طور پر قابل ذکر ہے کہ مچھلی کے بجلی پیدا کرنے
والے عضلات کا ہر عضلہ ایک مربوط نظام میں منسلک ہونے کی وجہ سے اونچی وولٹیج کے اس نقصان
سے محفوظ رہتا ہے جو نقصان بصورت دیگر انہیں پہنچ سکتا تھا۔پروفیسر ڈاکنز کے مطابق:
در مچھلی کے جسم کا بے لچک ہونا بہت ضروری ہے۔اگر اس مچھلی کا جسم عام مچھلیوں کی طرح
لچکدار ہوتا تو نتیجیے پیدا ہونے والی لہروں کی غیر معمولی گڑ بڑ (distortions) سے مچھلی کا دماغ
نمٹنے کا متحمل نہ ہوسکتا تھا۔“17

468
وقت کا اندھا ، بھرہ اور گونگا خالق
منطق اور عقلِ سلیم کی رو سے کلیدی سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اگر یہ مچھلی اس وقت ان
تبدیلیوں سے نمٹنے کی صلاحیت ہی نہیں رکھتی تھی تو پھر یہ تبدیلیاں رونما کیسے ہوئیں۔اس سلسلہ میں پروفیسر موصوف یوں رقمطراز ہیں:۔تاہم ان مچھلیوں کو اس امر کی قیمت یوں چکانا پڑی کہ انہیں تیرنے کا نارمل اور انتہائی موثر
انداز ترک کرنا پڑا اور اس مسئلہ کا حل انہوں نے یوں نکالا کہ اپنے جسم کو ڈنڈے کی طرح سخت
اور بے لچک رکھ کر سانپ کی طرح بل دار بنا دیا۔184
اور وہ کون ہیں جنہوں نے اس مسئلہ کا حل نکالا ؟ پروفیسر ڈاکنز نے اس کی نشاندہی سے
گریز کیا ہے۔کیا مچھلیوں نے از خود یہ کام کیا ؟ اگر نہیں تو پھر یہ کام کس نے کیا ہے۔اگر ہم تدریجی
ارتقا کے نظریہ کے تحت برقی مچھلی کی ابتدا پر غور کریں تو یوں لگتا ہے کہ اس کے سارے نظام کی ابتدا
بجلی پیدا کرنے والے اعصاب سے ہوئی۔پروفیسر ڈاکنز اس کی وضاحت کرتے ہوئے لکھتے ہیں:
$5
مچھلی کے بجلی پیدا کرنے والے ہر عصب میں ایسا نظام موجود ہے جسے ہم چھوٹے سے
وولٹ میٹر کا نام دے سکتے ہیں جو دو پیج کو کنٹرول کرتا ہے۔اگر مچھلی کے قرب و جوار میں کوئی
چٹان یا کسی قسم کی خوراک موجود ہو تو برقی لہریں ان سے ٹکراتی ہیں اور ان لہروں کی ہئیت میں
جو تبدیلی ہوتی ہے اسے مچھلی کا متعلقہ وولٹ میٹر محسوس کر لیتا ہے۔جس طرح ایک کمپیوٹر برقی
لہروں کے پیغام کو پڑھ لیتا ہے بالکل اسی طرح برقی مچھلی کا دماغ بھی بظاہر وہی کارنامہ
سرانجام دیتا ہے۔19
مچھلی کا دماغ الیکٹرانک انجینئر نگ کا یہ بیشل کارنامه از خود کس طرح سرانجام دے سکتا
ہے۔کسی کو مکمل یقین اگر ہو بھی کہ مچھلی کے دماغ کا یہ پیچیدہ ڈیزائن کسی باشعور خالق کا تخلیق کردہ
نہیں ہے یا اس میں شعوری طور پر کوئی کام کرنے کی صلاحیت نہیں ہے جیسا کہ پروفیسر ڈاکنز کا
اصرار ہے تو پھر اسے الیکٹرانک انجینئر نگ کا شاہکار قرار دینایا تو انتہائی سادگی ہے یا دوسروں کو گمراہ
کرنے کی غیر ارادی کوشش۔اس سوال کا جواب وہ یوں دیتے ہیں:

الهام ، عقل ، علم اور سچائی
اس کا یہ مطلب ہر گز نہیں کہ مچھلیاں بڑی اچھی ریاضی دان ہیں۔دراصل ان کے جسم میں
ایک ایسا آلہ ہے جس کی مدد سے وہ اپنے ماحول کے مسائل کو حل کر لیتی ہیں عین اسی طرح
469
جیسے کسی گیند کو دبوچتے وقت ہمارا دماغ لاشعوری طور پر ایسے مسائل کو حل کر لیتا ہے۔19
مشکل یہ ہے کہ جو مسئلہ انہیں در پیش تھا اسے حل کرنے کی کوشش میں انہوں نے نادانستہ
طور پر ایک اور مسئلہ کھڑا کر لیا۔انسانی دماغ اور اس کے گیند کو دبوچنے کے طریق کار سے قطع نظر،
مچھلی کے دماغ پر غور کریں جو لاشعوری طور پر از خود نہایت مشکل حسابی مسائل حل کر لیتا ہے۔پروفیسر ڈاکٹر کے اس اقرار کے بعد ہمیں ان سے یہ توقع تھی کہ وہ اپنے وضاحت کردہ تدریجی ارتقا
کے نظریہ کا اطلاق الیکٹرک ایل (col) پر کر کے دکھائیں گے۔انہیں یہ بھی واضح کرنا چاہئے تھا کہ
مچھلی کے بجلی پیدا کرنے والے اعصاب کیسے بتدریج ارتقا پذیر ہوئے۔کس طرح عین ہر مخصوص
ضرورت کے مطابق برقی قوت کی طاقت کنٹرول کرنے کا مسئلہ حل ہوتا گیا۔اور بجلی پیدا کرنے والا
نہایت عمدہ نظام جو مچھلی کے ہر علم کی تعمیل بغیر غلطی کے کرتا ہے اپنے تمام تر اعصاب نیز برقی قوت
کنٹرول کرنے کی صلاحیت سمیت خود بخود کیسے ارتقا پذیر ہو گیا ؟ یہ تمام سوالات ہنوز حل طلب ہیں۔ہم پروفیسر ڈاکٹر کو نسبتا کم صلاحیتیں رکھنے والی مچھلیوں کے ارتقا کے لمبے سلسلہ پر دوبارہ
تحقیق کی رحمت نہیں دیتے۔ظاہر ہے کہ وہ تو دنیا کے نقشہ سے غائب ہو چکیں۔اب ان کا ذکر
بے سود ہے۔تدریجی ارتقا کے نظریہ کو ثابت کرنے کیلئے پروفیسر موصوف کے سامنے اب صرف
ایک ہی رستہ باقی ہے کہ وہ ایل (col) کے انتہائی پیچیدہ نظام کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ تسلیم کریں کہ وہ
انسان کی بنائی ہوئی ہر مشین سے بہر حال بہتر ہے۔ان کے پاس یہ ثابت کرنے کیلئے بہت اچھا
موقع تھا کہ ایل (eel) کے دماغ نے محض اپنے اندر موجود جینز کی مدد سے لاشعوری طور پر خود بخود
اتنے پیچیدہ نظام کو تخلیق کر لیا۔لیکن انہیں یہ نہیں بھولنا چاہئے کہ جینز تو بذات خود عقل سے بے بہرہ
اور شعور سے عاری ہیں۔کچھ وقت کیلئے وہ ایل (eel) کو ایک طرف رکھ کر ذرا اس امر پر غور فرمائیں
کہ اگر انہیں ہر قسم کی جدید ترین سائنسی سہولت اور علم میسر ہوتا تو کیا وہ ایسی مچھلی بنا سکتے تھے!
بجلی پیدا کرنے والا یہ حساس اور پیچیدہ نظام سمندر میں خود بخود کیسے تشکیل پا گیا ؟ نیز یہ نظام
بلا مقصد ، بغیر کسی منصوبہ اور شعور کے کیسے کام کرتا ہے؟ اس کا تصور کر کے ذہن میں جو منظر ابھرتا

470
وقت کا اندھا ، بھرہ اور گونگا خالق
ہے وہ کچھ یوں ہے کہ ماضی بعید میں کسی وقت ایک عام مچھلی یہ دیکھ کر ششدر رہ گئی کہ اس کے
پیٹ پر بجلی پیدا کرنے والے اعصاب اچانک ابھر آئے ہیں۔اس موقع پر ہم تو اس بیچاری مچھلی کی
سراسیمگی پر اس سے ہمدردی ہی کر سکتے ہیں اور ساتھ ساتھ یہ انتظار بھی کہ بجلی پیدا کرنے والا یہ
انتہائی پیچیدہ نظام ترقی پذیر ہو کر کسی با مقصد آلے کی شکل اختیار کر لے۔مچھلی کیلئے بہر حال یہ
پریشانی کی بات ہوگی کیونکہ اب تک تو یہ عجیب و غریب کیفیت اس کی سمجھ سے بالا تھی۔ڈارون کے
نظریہ کی رو سے یہ صورت حال کتنا طویل عرصہ چلی ہوگی، اس بارہ میں پروفیسر ڈاکنز ہی بہتر
جانتے ہیں۔پھر جسم کے کسی اور حصہ میں وولٹ میٹر نمودار ہونا شروع ہوا جس سے منسلک اعصاب
مچھلی کے ننھے سے دماغ سے جڑے ہوئے تھے۔کچھ عجیب و غریب جسمانی تبدیلیوں کے بعد
عضلات نے ایک نئی ترتیب اختیار کرنا شروع کی۔نتیجہ: مچھلی نے اپنے اندر حیرت انگیز صلاحیتیں
پیدا ہوتی ہوئی محسوس کیں۔اس طرح سے کسی گمنام خالق نے ، وہ جو کوئی بھی تھا، الیکٹرک جیزیٹر کا
شاہکار پیدا کر دیا۔کیا یہ خالق، جسم، علم اور شعور سے عاری انتخاب طبعی کا قانون تھا یا یہ مچھلی کا دماغ
تھا جو خود اپنی صلاحیتوں سے بھی بیخبر ہے یا یہ بیشمار طاقتوں کے حامل جینز تھے جنہوں نے شعور سے
عاری ہونے کے باوجود وہ تمام اختیارات سنبھال لئے جو ایک ایسے نظام کو پوری مہارت سے
چلانے کیلئے ضروری تھے اور جن کا چلانا ایک نہایت قابل سائنسدان کا متقاضی تھا؟
پروفیسر ڈاکنز اور بھی بہت سے بنیادی نوعیت کے مسائل پر بات کرنے سے گریزاں
ہیں۔وہ اس سوال کا بھی کوئی واضح جواب نہیں دے پائے کہ دو قسم کی الیکٹرک مچھلیاں
یعنی جبوبی امریکہ کی مچھلی اور افریقہ کی نسبتا کمزور قسم کی مچھلی ایک دوسرے سے بالکل مختلف کیوں
ہیں اور دونوں علیحدہ علیحدہ طور پر مختلف جغرافیائی علاقوں میں نشو و نما پانے کے باوجود ایک جیسا
نظام کیوں رکھتی ہیں؟
جغرافیائی بعد کے باوجود ایک دوسرے سے مماثلت رکھنے والے نظام کے ارتقا کے بارہ
میں پروفیسر موصوف یوں وضاحت کرتے ہیں:
اتفاقاً اور وہ بھی الگ الگ کم از کم دو مرتبہ راستہ تلاش کرنے کا یہ انتہائی باکمال طریق
الیکٹرک مچھلیوں کے ہاتھ لگا ہے۔20

الیکٹرک ایل
خصوصی طور پر تشکیل دیئے گئے عضلات ایک برقی میدان پیدا کرتے ہیں (جس کو اس تصویر میں
چھوٹی چھوٹی لکیروں سے ظاہر کیا گیا ہے)۔الیکٹرک ایل اس برقی میدان کی مدد سے اپنے ماحول کو
محسوس کرتی ہے۔اس برقی میدان میں ہر اُس چیز سے جو چھلی کے راستہ میں آتی ہے ایک خاص
تبدیلی پیدا ہوتی ہے۔اس طرح مچھلی کو جو پیغام موصول ہوتا ہے وہ اسے بخوبی سمجھ لیتی ہے۔1۔23

افریقہ
جنوبی امریکہ
جنوبی امریکہ اور افریقہ کے سمندروں میں پائی جانی والی weakly چھلی میں بجلی پیدا کرنے کا انتہائی
ترقی یافتہ اور پیچیدہ نظام بعینہ ایک جیسا ہے۔ان دونوں جگہوں پر، جو ایک دوسرے سے بہت دور ہیں،
آخر اس مچھلی نے کیسے الگ الگ ارتقائی مراحل طے کئے ؟ کسی بھی جگہ اس پھلی نے کوئی ایسے ارتقائی
نشان نہیں چھوڑے جن سے پتہ چل سکے کہ بجلی پیدا کرنے کے اس نظام نے رفتہ رفتہ از خود جنم لیا ہے۔Attasi
1۔24

الهام ، عقل ، علم اور سچائی
وہ مزید لکھتے ہیں کہ:
عجیب بات یہ ہے کہ جنوبی امریکہ کی الیکٹرک مچھلیوں نے بھی اسی طرح اتفاقاً ہو بہو
471
افریقہ کی مچھلیوں والا حل ڈھونڈ نکالا۔21
یہ انتہائی حیران کن بات ہے کہ ان مچھلیوں نے کس طرح اتفاقا ایک ہی جیسا طریق اختیار
کر لیا۔مزید برآں انہوں نے ایسا طریق محض اتفاقاً کیسے اختیار کر لیا جو اتنا پیچیدہ اور مشکل ہے کہ
اس پر عمل درآمد تو کجا وہ تو اس کے متعلق سوچنے کی اہل بھی نہیں۔اگر اس صورت حال
کو تسلیم کر لیا
جائے تو یہ بھی تسلیم کرنا پڑے گا کہ دنیا بھر کے مختلف جانوروں کو بھی محض اتفاق سے تدریجا ارتقا کی
نئی نئی صورتیں اندھے کے بغیر کی طرح ہاتھ لگتی رہی ہیں۔بالفاظ دیگر قطب جنوبی کے ریچھ نے
اتفاقا یہ فیصلہ کر لیا کہ اس کا رنگ سفید ہو جبکہ کینیڈا میں تعلیمی ریچھ نے بھورا رنگ اختیار کر لیا اور
دونوں نے یہ فیصلہ اپنی اپنی جگہ آزادانہ طور پر کیا۔دراصل اس کے پیچھے باقاعدہ ایک مقصد اور
منصوبہ کار فرما ہے۔حقیقت یہ ہے کہ مچھلیاں یا کوئی اور جانور محض اتفاق کی بنیاد پر مسائل کا حل
تلاش نہیں کیا کرتے۔اگر چہ پروفیسر ڈاکٹر نے خودہی ایک عظیم باشعور خالق کی موجودگی کے بارہ
میں تمام اعداد وشمار مہیا کر دیئے ہیں لیکن وہ اپنی اس جانکاہ محنت کے تصحیح نتائج اخذ کرنے میں نا کام
رہے ہیں۔اسی ناقص نظریہ کی وجہ سے وہ یہ تسلیم کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں کہ:
مچھلیاں پانی میں موجود برقی میدان کے جس طبعی قانون کو استعمال کرتی ہیں اس کو سمجھنا
ہمارے لئے چمگادڑوں اور ڈالفن کے طریق کار کو سمجھنے کی نسبت بھی کہیں زیادہ مشکل ہے۔22
جس حیرت انگیز امر پر پروفیسر ڈاکنز اتنا زور دے رہے ہیں اس کے بارہ میں ہم پہلے ہی
اس باب کے آغاز میں اپنی رائے کا اظہار کر چکے ہیں۔اس عبارت سے یہ ظاہر کرنا مقصود ہے کہ
پروفیسر موصوف کا یہ نظریہ کہ زندگی کا کوئی مقصد نہیں ہے، بالکل غلط ہے۔ارتقا کے ان تمام مراحل
کی کڑیاں جن کا انہوں نے ذکر کیا ہے ایک دوسرے سے بے تعلق ہونے کے باوجود آزادانہ طور پر
سفر کرتے ہوئے بھی بالآخر ایک ہی مقام پر جاملتی ہیں۔ایک دوسرے سے بالکل مختلف سمتوں میں
سفر کرنے کے باوجود اور سفر بھی ایسا کہ بظاہر کوئی منزل دکھائی نہ دے، آخر کس نے انجام کاران
سب کو ایک ہی جگہ لا کھڑا کیا ؟ اگر مختلف لوگ مختلف سمتوں میں بلا مقصد سفر شروع کر دیں جنہیں

·

آج 10 میں سے 10 باقی