باب پنجم
الہام، عقل، علم اور سچائی, حصہ 3
جنات کا وجود
حوالہ جات
1۔LANE, E۔W۔(1984) Arabia۔English Lexicon۔Islamic Text Society, William
& Norgate۔Cambridge,
2۔DICKERSON, R۔E۔(September 1978) Chemical Evolution and the Origin of
Life۔Scientific American, p۔80
3۔WOESE, C۔R۔(June, 1981) Archaebacteria۔Scientific American, p۔104
4۔WOESE, C۔R۔(June, 1981) Archaebacteria۔Scientific American, p۔114
5۔The Hutchinson Dictionary of Science (1993) Helicon Publishing Ltd۔Oxford۔p۔37
6۔BROWN, T۔A۔(1992) Genetics A Molecular Approach۔Chapman & Hall۔London, p۔245
7۔The Hutchinson Dictionary of Science (1993) Helicon Publishing Ltd۔Oxford۔p۔37
316
ارتقا میں چکنی مٹی اور ضیائی تالیف کا کردار
آگ کا ذکر تو کافی ہو چکا اب اس کے بالمقابل زندگی کی تخلیق میں پانی کے کردار کا مطالعہ
کرتے ہیں۔جنوں
کا دور ختم ہوا اور ایک بالکل مختلف دور کا آغاز ہوا جو جنوں کے زمانہ اور ضیائی تالیف
(Photosynthesis) کے مابین واقع ہے۔اس درمیانی عرصہ میں وہ مادہ تیار ہوا جو آئندہ زندگی
کی تخلیق کیلئے ضروری تھا۔اس دور میں گزرنے والے تخلیقی مراحل کا صحیح اندازہ درج ذیل بیان کے
بغور مطالعہ سے ہو سکتا ہے۔کیمیا کی دو ہی بڑی شاخیں ہیں۔غیر نامیاتی کیمیا اور نامیاتی کیمیا۔غیر نامیاتی کیمیا کا تعلق
ان مرکبات سے ہے جو معدنی صفات تو رکھتے ہیں لیکن ان کی پیدائش میں حیات کا عمل دخل نہیں
ہوتا اور نہ ہی کاربن کی موجودگی کی وجہ سے ان کو نامیاتی قرار دیا جا سکتا ہے۔پانی ، خوردنی نمک اور
پوٹاشیم غیر نامیاتی اس لئے کہلاتے ہیں کہ یہ زندہ خلیوں کے علاوہ بھی تقریباً ہر جگہ پائے جاتے
ہیں۔کاربن ڈائی آکسائیڈ بھی غیر نامیاتی ہے اگر چہ یہ خلیوں کے عمل تنفس کے دوران بنتی ہے۔کاربن ڈائی آکسائیڈ کے علاوہ جو ایک غیر نامیاتی مرکب ہے، کاربن تمام نامیاتی
مرکبات میں پایا جاتا ہے اور ضروری نہیں کہ یہ مرکبات جاندار اجسام سے وجود میں آئے ہوں۔یہ باب ان تمام ابتدائی مراحل سے بحث کرتا ہے جو حیات کی ابتدائی اکائی کی تخلیق کے لئے
ضروری تھے۔اس درمیانی اور نازک مرحلہ کے متعلق قرآن کریم کے بیان کو یہاں ہم اپنے الفاظ میں
پیش کرتے ہیں یعنی یہ کہ آگ سے پیدا ہونے والے قدیم ترین بیکٹیریا کے دور کے بعد پانی نے
ان سالموں کی تشکیل میں بڑا اہم کردار ادا کیا جو زندگی کی مختلف شکلوں کی تیاری کیلئے ضروری تھے۔بعض چوٹی کے سائنسدانوں نے اس معمہ کو حل کرنے کی کوشش کی ہے کہ زمین پر زندگی
سے قبل نامیاتی مرکبات کیسے وجود میں آئے۔اصل مشکل یہ پیش آئی کہ تمام نامیاتی مرکبات تو خود
317
318
ارتقا میں چکنی مٹی اور ضیائی تالیف کا کردار
زندگی کی پیداوار ہیں۔سمندر یا خشکی پر یہ مرکبات پہلے پہل کیسے وجود میں آئے جبکہ اس زمانہ میں
صرف غیر نامیاتی مرکبات ہی موجود تھے۔اُس وقت جدید تجربہ گاہیں تو تھیں نہیں جو غیر نامیاتی
سے نامیاتی مرکبات بنا سکتیں جیسا کہ آجکل کی جدید ادویہ سازی میں ہوتا ہے۔ابتدائی کام کرنے
والے عظیم سائنسدانوں برنل (Bernal)، ہالڈین (Haldane)، ڈکرین (Dickerson)، ملر
(Miller)، یوری (Urey)، کیرمز سمتھ (Cairns-Smith) اور اوپرن (Oparin) وغیرہ کو
خراج تحسین پیش کیا جانا چاہئے کہ انہوں نے لیبارٹری سے باہر کے حالات میں، جو ان کے قابو
میں نہیں تھے، غیر نامیاتی مرکبات کے نامیاتی مرکبات میں تبدیل ہو جانے کی گتھی کو سلجھانے کی
کوشش کی۔ذیل میں ان کامیابیوں اور ناکامیوں کی حیرت انگیز داستان درج ہے۔ناکامیوں کا
اعتراف انہوں نے خود کیا ہے جو ان کی عظمت کی دلیل ہے۔اس باب میں ان کی کاوشوں کا ذکر
ہے کہ کس طرح انہوں نے ان معموں کو حل کرنے کی کوشش کی اور دوران تحقیق کیسے کیسے مختلف حل
خود بخود ان کے سامنے آتے چلے گئے۔یہ صرف حیاتیاتی کیمیا کے عظیم کارناموں کی داستان نہیں
بلکہ ہم آپ کی توجہ اس حقیقت کی طرف مبذول کرانا چاہتے ہیں کہ جو سائنسی تحقیق بھی اس موضوع
پر کی گئی وہ قرآن کریم کے مذکورہ بالا بیان کی مصدق ہے۔تحقیق در اصل ان نامیاتی مرکبات کے گرد گھومتی ہے جن کا تعلق حیات سے ہے اور اس
میں صرف یہ ثابت کرنے کی کوشش کی گئی ہے کہ ان کی ابتداء پانی سے ہوئی تھی۔یہ سائنسدان
صرف اسی حد تک قرآن کریم سے متفق ہیں۔مگر قرآن کریم تو اس کے علاوہ ایک علیحدہ آغاز کا بھی
ذکر کرتا ہے جو خشکی پر ہوا۔بات دراصل یہ ہے کہ اگر چہ نامیاتی مرکبات زمانہ قبل از تاریخ کے قدیم سمندروں کے آبی
محلول میں ہی بنے ہوں گے۔مگر وہ آب پاشیدگی ( Hydrolysis) کے عمل کے باعث اپنی پہلی
حالت میں واپس لوٹ جاتے ہوں گے۔اس اشکال کو حل کرنے کیلئے کوئی نظریہ پیش کرنا کہ ادنی
درجہ کے نامیاتی مرکبات پرانی حالت میں لوٹ جانے کی بجائے بہتر سے بہتر ہوتے چلے گئے،
ایک چیلنج تھا۔اس کا مطلب یہ ہے کہ اس ابتدائی نامیاتی مواد کی پانی میں موجودگی کے باعث
ہائیڈ روجن ایٹم کے نئے کیمیکلز میں منتقل ہونے سے مادہ ہمیشہ ہی اپنی پہلی اور سادہ حالت میں
الهام ، عقل ، علم اور سچائی
319
واپس لوٹ جاتا ہو گا اور نامیاتی مرکبات کے بنے اور ٹوٹنے کا یہ گھن چکر مسلسل جاری رہتا ہو گا۔سائنسی طرز بیان سے دلچسپی رکھنے والے قارئین کیلئے ہم اس عمل کو درج ذیل انداز سے بیان کرنے
کی کوشش کرتے ہیں۔زندگی کے اجزائے ترکیبی کے لئے درکار تمام کے تمام امینوایسڈ (Amino acids)،
ایلڈی ہانڈز (Aldehydes) ایک معروف عمل کے ذریعہ معرض وجود میں آتے ہیں جسے
Strecker Synthesis کہا جاتا ہے اور جو دو مراحل میں مکمل ہوتا ہے۔پہلے مرحلہ میں
ایلڈی ہائیڈ، ایمونیا اور HCN کے آمیزہ سے مل کر Aminonitrile بناتا ہے جس کی
آب پاشیدگی سے دوسرے مرحلہ میں Amino acid بنتا ہے۔لیکن وقت یہ ہے کہ Strecker Synthesis کے یہ دونوں مراحل اپنی پہلی حالت میں
واپس لوٹ سکتے ہیں۔سائنسدانوں کیلئے سب سے بڑا چیلنج یہ ہے کہ ان غیر متوازن ابتدائی
مرکبات کا ارتقا کیسے ممکن ہوا۔اگر چہ اس معمہ کے متعد دحل پیش کئے گئے ہیں مگر ان سے یہ تھی
سلجھنے کی بجائے مزید الجھتی چلی گئی۔اکثر سائنسدان اس نظریہ کے حامی ہوتے جارہے ہیں کہ اس عمل میں کہیں نہ کہیں خشکی کا
کوئی ایسا دور ضرور آیا ہو گا جس میں Primordial Soup یعنی زمانہ قبل از تاریخ والی سوپ یا
شور بہ کے ابتدائی غیر متوازن نامیاتی مرکبات اعلیٰ درجہ کے متوازن اور غیر مبدل نامیاتی مرکبات
میں تبدیل ہوئے ہوں گے۔نیز ابتدائی امینوایسڈ میں سے پروٹین اور نیوکلیک ایسڈ Nucleic)
(Acid کے بننے کیلئے لازمی ہے کہ پانی کا ایک مالیکیول Amino acid کے مالیکیول اور
Nucleotides کے ہر جوڑے میں سے خارج ہو جائے۔اس عمل کو کثیر الترکیبہ سازی کہتے ہیں۔مگر دقت یہ ہے کہ چونکہ یہ تمام عمل سمندر میں ہوا تھا اس لئے ضروری تھا کہ پانی کی موجودگی کی وجہ
سے یہ رد عمل واپس عمل کی طرف لوٹ جاتا اور کثیر الترکیبیہ سازی کا عمل ختم ہو کر رہ جاتا۔اس کا مطلب یہ ہوا کہ اس قدیمی محلول میں ہر سالمہ (Molecule) کو پانی میں ہی خشک
( Dehydrate) ہو جانا چاہئے تھا۔یہ عمل اگر نا ممکن نہیں تو مشکل ضرور تھا۔اگر آمیزہ کو لیبارٹری
میں خشک ہونے دیا جائے تو عمل تکثیف (Condensation Reaction) کے نتائج اکثر و بیشتر
320
ارتقا میں چکنی مٹی اور ضیائی تالیف کا کردار
بہتر ہوتے ہیں۔اس مشاہدہ سے معلوم ہوتا ہے کہ ابتدائی محلول ساحل کی ریت، پتھر اور کیچڑ سے
ٹکرانے کے بعد ہی خشک ہوا ہوگا۔عین ممکن ہے کہ ابتدائی محلول کا ساحل سے یوں ٹکرا نا اس اہم
ضرورت کے تحت ہوتا کہ پانی میں بننے والے ابتدائی ادنی مرکبات کا ارتقا ایسے اعلیٰ مرکبات کی
صورت میں ہو سکے جو واپس اپنی ادنیٰ حالت کی طرف نہ لوٹ سکیں۔اس بارہ میں پیش کئے جانے والے نظریات میں سے سب سے زیادہ دلچسپ اور
قابل قبول وہ نظریات ہیں جو سیلیکا (Silica) اور چکنی مٹی کے ذریعہ سطح پر ہونے والے عمل انگیز
( Catalyst) کو پیش کرتے ہیں۔اس کی نشاندہی سب سے پہلے جان برنل (John Bermal)
نے 1951 میں کی۔چنانچہ وہ اپنی کتاب 'The Physical Basis of Life میں لکھتے ہیں:
چکنی مٹی ، کیچڑ اور غیر نامیاتی قلمیں (Crystals) وہ طاقتور ذریعہ ہیں جن کے ارتکاز اور
1<<
تکثیر (Polymerize) سے نامیاتی مادے تشکیل پاتے ہیں۔1
اس نظریہ کی مقبولیت میں آج تک کمی نہیں آئی۔" سڈنی۔ڈبلیو۔فاکس (Sydney, W۔Fox) نے تجربات سے ثابت کیا کہ
امینوایسڈ کرہ ارض کے قدیمی حالات میں بھی بآسانی کثیر الترکیبیہ سازی یا عمل تکثیر سے پولی
پیپٹائڈز (Polypeptides) بن جاتے ہیں۔عین ممکن ہے کہ یہ عمل برقی اخراج سے حاصل
ہونے والی توانائی سے یا حرارت سے یا بعض اقسام کی چکنی مٹی اور پولی فاسفیٹ
(Polyphosphate) کے باہم ملنے سے ظہور میں آتا ہو 2۔کیرمز سمتھ (Caims-Smith) نے اس نظریہ کو مزید آگے بڑھایا۔برنل (Bernal) کا
خیال تھا کہ چکنی مٹی کے علاوہ نامیاتی سالموں کی تشکیل والے Silicon کی موجودگی بھی ضروری تھی
جبکہ کیر نز سمتھ کے نزدیک غالباً چکنی مٹی ہی سے ضروری نامیاتی مرکبات بنے ہوں گے۔ان کے
1966 کے تحقیقی مقالہ کے آغاز میں ہی اس نظریہ کا ذکر واضح طور پر موجود ہے۔تاہم بعض سائنسدان اس بات پر مصر ہیں کہ نامیاتی مواد کا ارتقا پانی کے بغیر ہوا ہو گا۔کیونکہ اگر پانی ہوتا تو آب پاشیدگی کے مسلسل عمل کے باعث یہ مواد اپنی پہلی حالت میں لوٹ
الهام ، عقل ، علم اور سچائی
321
جانے کے چکر سے نکل نہیں سکتا تھا۔ان کا اصرار ہے کہ ہمیں اس کا حل Solid State
Chemistry میں تلاش کرنا چاہئے۔آب پاشیدگی سے متعلقہ وقت کا جو حل بھی پیش کیا گیا ہو اس سلسلہ میں اختلاف رائے
کے باوجود یہ بات یقینی ہے کہ کیمیاوی ارتقا کے بارہ میں کسی ایسے نظریہ کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا
جس میں خشک ابتدائی اور وسطی مراحل کا ذکر نہ ہو۔خشکی کا یہ دور اس وقت ظہور میں آیا ہو گا جب Oceanic Prebiotic Soup یعنی زمانہ
قبل از تاریخ کا قبل از حیات سمندری سوپ گاڑھا اور خشک ہو کر چکنی مٹی کی نہایت بار یک در بار یک
تہوں کی صورت اختیار کر گیا ہو گا۔قرآن کریم اس نظریہ کی تائید کرتا ہے کہ زندگی کی ابتداء پانی سے
ہوئی اور درمیان میں خشکی کا ایک ایسا دور آیا جس میں قدیمی شور بہ (Primordial Soup)
ٹھیکریوں کی طرح بجنے والی خشک چکنی مٹی کی شکل اختیار کر گیا۔نوم لا ہو (Noam Lahav)، ڈیوڈ وائٹ (David White) اور شر ووڈ چانگ
(Sherwood Chang) کی تحقیق نے نامیاتی مواد کی تالیف میں چکنی مٹی کی افادیت اور اس
کے بنیادی کردار کو اور بھی واضح کر دیا ہے۔انہوں نے تجربات سے ثابت کیا ہے کہ چکنی مٹی کو بار
بار گیلا اور خشک کرنے سے کس طرح امینوایسڈ کے سالمے گلائیسین (Glycine) کی شکل میں
آپس میں جڑتے چلے جاتے ہیں۔بار بار کے اس عمل سے ماحول کی توانائی نامیاتی سالموں میں
منتقل ہو جاتی ہے۔3
ان کا مجوزہ حل قرآن کریم کے پیش کردہ بیان سے بہت قریب تھا۔مگر یہ کیرن سمتھ
(Cairms-Smith) تھا جس نے کھل کر اور بلا جھجک قرآن کریم کے موقف کی تائید کی ہے حالانکہ
وہ خود قرآن کریم کے اس بیان سے بالکل بے خبر تھا۔متعلقہ آیات قرآنیہ کا ذیل میں دوبارہ ذکر کیا جاتا ہے۔وَجَعَلْنَا مِنَ الْمَاءِ كُلَّ شَيْ حَيْ
(الانبياء 31:21)
ترجمہ: اور ہم نے پانی سے ہر زندہ چیز پیدا کی۔
322
ارتقا میں چکنی مٹی اور ضیائی تالیف کا کردار
خَلَقَ الْإِنْسَانَ مِنْ صَلْصَالٍ كَالْفَخَّارِةُ
( الرحمن 15:55)
ترجمہ: اُس نے انسان کو مٹی کے پکائے ہوئے برتن کی طرح کی خشک کھنکتی ہوئی مٹی
سے تخلیق کیا۔وَلَقَدْ خَلَقْنَا الْإِنْسَانَ مِنْ صَلْصَالٍ مِنْ حَمَإٍ مَسْنُونٍ
( الحجر 27:15)
ترجمہ: اور یقینا ہم نے انسان کو گلے سڑے کیچڑ سے بنی ہوئی خشک کھنکتی ہوئی ٹھیکریوں
سے پیدا کیا ہے۔جیسا کہ مندرجہ بالا آیات وضاحت سے بتاتی ہیں کہ جس طرح ظروف سازی کیلئے
چکنی مٹی کی پلیٹیں استعمال کی جاتی ہیں اسی طرح زندگی کے آغاز میں استعمال ہونے والا مواد
سیاہ گارے جیسا گلاسرا نامیاتی مادہ ہی تھا۔چونکہ مفسرین اس بات کو سمجھ نہ سکے کہ انسان مٹی کے برتنوں سے کس طرح بنایا گیا ہوگا اس
لئے انہوں نے یہ نتیجہ نکالا کہ ان کا ذکر اس لئے کیا گیا ہے کہ جب ٹھیکریاں آپس میں ٹکراتی ہیں تو
آواز پیدا ہوتی ہے۔اس وجہ سے انہوں نے سمجھا کہ اس آیت میں انسان کے بولنے کی صلاحیت کا
ذکر ہے۔یہ ایک دور کی کوڑی ہے جس سے الفتخار کے اصل معنی بالکل بدل جاتے ہیں۔اب جبکہ ہم
نے عمل ارتقا کے درمیانی (intermediary) مراحل کو سمجھنا شروع کر دیا ہے، جب زندگی کے
اجزائے ترکیبی تشکیل پارہے تھے لہذا ہمارے لئے اس اصطلاح کو بہتر طور پر سمجھنا ممکن ہو گیا ہے۔اس پس منظر میں قرآنی اصطلاح الفتخار کا یہی مفہوم ہے۔سائنسدانوں کا خیال ہے کہ جب یہ مادہ مزید خشک ہوا تو چکنی مٹی کی غیر متناسب قلمیں بنی
ہوں گی جو نہایت باریک اوراق کی صورت میں ایک دوسرے کے اوپر ظروف سازی کی مانند
تہ بہ تہ واقع ہوئی ہوں گی۔ایک اور دلچسپ بات یاد رکھنے کے قابل یہ ہے کہ باریک نہ چڑھانے کا
یہ عمل ایک اور اہم مقصد کو بھی پورا کرتا ہے یعنی کیمیاوی رد عمل کے لئے مادہ کے حدود اربعہ کو مزید
وسیع کر دیتا ہے۔ابرق اور چکنی مٹی سیلیکیٹ کی تہوں پر مشتمل ہوا کرتے ہیں جن کے درمیان پانی
الهام ، عقل ، علم اور سچائی
323
کے سالمے ہوتے ہیں جو انہیں علیحدہ علیحدہ رکھتے ہیں اور ان کا باہمی فاصلہ صرف 0۔71 نینو میٹر ہوتا
ہے (ایک نینومیٹر ایک سنٹی میٹر کے کروڑویں حصہ کے برابر ہوتا ہے) جس سے اس کی سطح کا رقبہ
بڑھ جانے کی وجہ سے سالموں کے اس پر زیادہ تعداد میں چپکنے کی گنجائش بڑھ جاتی ہے۔پس خشک
مٹی کا ایک مکعب جس کی سمت اگر ایک سنٹی میٹر ہو تو اس کی سطح کا کل رقبہ تقریبا 2800 مربع میٹر ہو گا
جو کہ ایک ایکڑ کے تین چوتھائی کے برابر ہے۔آغاز حیات کیلئے درکار مادہ کی تخلیق کے شواہد معلوم کرنے کیلئے سائنسدان جو کچھ بھی کرتے
رہے ہیں اس کا مختصر ذکر تو گزر چکا ہے۔اس سلسلہ میں بعد ازاں جو کام ہوا اس کا ذکر
کائن (Coyne) کی گہری تحقیق کے حوالہ سے ذیل میں کیا جاتا ہے۔کائن (Coyne) جو یونیورسٹی آف کیلیفورنیا سے وابستہ تھے، کیمیاوی ارتقا کے ابتدائی
مراحل میں چکنی مٹی کی ایک قسم Kaolinite کے کردار کا ذکر کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ چکنی مٹی کی یہ
اقسام تابکاری کے ذریعہ ماحول سے توانائی حاصل کر کے اس کا ذخیرہ کرتی ہیں اور بار بار گیلا یا
خشک ہونے کے عمل سے یہ ذخیرہ شدہ توانائی ماحول میں واپس لوٹا دیتی ہیں۔4
تحقیق اور تدقیق کا یہ سفر ابھی ختم نہیں ہوا۔دراصل سائنسدانوں کی تمام تحقیق اور حیات
کے آغاز کی عقدہ کشائی کے سلسلہ میں تمام کاوشیں اس قدیمی شور بہ سے آگے نہیں بڑھ سکیں جس کی
تہ تک پہنچنے کی کوشش جاری ہے۔اس راز سے ہنوز پردہ نہیں اٹھ سکا کہ تخلیق کے عمل کی دھندلی صبح
کے وقت سمندروں کے قدیمی شوربہ میں کیا کچھ ہوا اور کیسے ہوا؟ اس سلسلہ میں تحقیق کی ابھی
شروعات ہی ہوئی ہیں۔حیاتیاتی ارتقا کے ابتدائی مراحل میں کھٹکنے والی چکنی مٹی کے حیرت انگیز کردار کا جائزہ لینے
کے بعد اب ہم قرآن کریم کے چودہ سو سال پہلے کے خیرہ کر دینے والے دعویٰ پر غور کرتے ہیں۔یہ خیال کہ آدم کی تخلیق کھنکنے والی چکنی مٹی سے ہوئی نہ صرف انوکھا اور منفرد ہے بلکہ تخلیق آدم کے اس
وقت کے ہم عصر اور معروف نظریہ کے بھی بالکل برعکس ہے۔مروجہ کہانیوں سے متاثر ہو کر ایک
سیدھا سادہ ذہن سوچ سکتا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے پانی اور مٹی کو ملا کر اس قدر خشک کیا ہو گا کہ وہ کسی
بھی شکل میں ڈھل جانے کے قابل ہو گئی۔جس کے بعد اس کو محض انسانی شکل میں ڈھالے جانے
324
ارتقا
میں چکنی مٹی اور ضیائی تالیف کا کردار
کا عمل باقی رہ گیا ہو گا۔اور یوں آدم اپنے تمام تر نامیاتی اجزا سمیت مٹی سے جی اٹھا اور اسی لمحہ اس
کے جسم کو تمام ضروری اجزا مثلاً DNA ،RNA، کروموسومز (Chromosomes)،
جینز (Genes) اور جسمانی اور تولیدی خلیوں وغیرہ سے آراستہ کر دیا گیا۔کان، ناک اور آنکھیں
وجود میں آئیں ، خون کی نالیوں کو پیدا کیا گیا۔نیز دل اور پھیپھڑوں کو تمام باریک در بار یک اجزاء
کے ساتھ مکمل کر کے موزوں ترین جگہ پر رکھ دیا گیا اور ساتھ ہی لمحہ بھر میں مرکزی اعصابی اور دفاعی
نظام بھی مکمل ہو گیا۔الہامی کتب کے بعض سادہ لوح قارئین کے نزدیک خالق کی ایک ہی پھونک سے یہ تمام
خوبیاں چکنی مٹی کے آدم کے بت میں یکدم داخل ہو گئیں۔یہ نظریہ بھی اندھے ارتقا کی طرح عقل
سے یکسر عاری ہے۔جن سائنسدانوں کے نزدیک تخلیق میں خدایا کسی اور باشعور اور بالا ہستی کا ہاتھ
نہیں وہ عہد نامہ قدیم کے بیان کو ظاہر پر محمول کرنے والوں کا ٹھٹھہ اڑاتے ہوئے یہ بھول جاتے
ہیں کہ ان کا اپنا موقف بھی تو ویسا ہی مضحکہ خیز ہے۔اگر عہد نامہ قدیم کے بیان کے لفظی معنی کئے
جائیں تو نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ خدا تعالی خالق اور قادر مطلق تو ہے لیکن حکیم نہیں۔کیونکہ یہ ممکن نہیں کہ
ایک حکیم خدا تخلیق کا ایسا احمقانہ منصوبہ سوچے جس میں کوئی ماہر کوزہ گر اسے اپنے ہی میدان میں
شکست دے دے۔انسان کی تخلیق سے قبل ارتقا کا منصوبہ عجائبات قدرت کا حسین اور لاثانی شاہکار ہے۔یہ
بات تصور سے باہر ہے کہ ایسی تخلیق کے خالق کو خود اپنے بنائے گئے قوانین قدرت بھول گئے ہوں
اور زندگی کے جن بنیادی اجزاء کو اس نے خود انتہائی ذہانت سے ڈیزائن کیا ہو اور باریک در بار یک
عجائبات سے ان چھوٹے چھوٹے خلیوں کو مزین کیا ہو، انہیں نظر انداز کر دے اور ارتقائے حیات
کی اربوں سالہ تاریخ کو بھول جائے۔اور جب وہ ایک اور آدم کو چکنی مٹی سے پورے انہماک سے
بنا رہا تھا تو کیا اسے یہ بھی یاد نہ رہا کہ وہ لاکھوں سال پہلے نہایت احسن طریق پر اسے پہلے ہی تخلیق
کر چکا ہے۔کرہ ارض تو پہلے ہی نسل انسانی سے بھرا ہوا تھا۔یہ لوگ باغ عدن میں تخلیق آدم کی اس
بے معنی تکرار کو دیکھ دیکھ کر حیران ہورہے ہوں گے۔ان مذہبی جنونیوں کے تخلیق انسانی کے بارہ میں اس بچگانہ خیال کو خواہ کوئی حقارت۔رو
الهام ، عقل ، علم اور سچائی
325
کر دے لیکن سیکولر سائنسدانوں کا نظریہ بھی کچھ کم قابل مذمت نہیں۔یہ لوگ بخوبی جانتے ہیں کہ
تخلیق کی سکیم کی لاتعداد پیچیدگیوں کے باوجود ارتقا کا منصوبہ نہایت عمدہ طریق سے پایہ تکمیل کو
پہنچا۔کچھ بھی ہو یہ لوگ اس حیران کن شاہ کار کو محض ایسا اتفاقی حادثہ قرار دیتے ہیں جو نہ صرف عقل
سے عاری ہے بلکہ اندھا، بہرا اور گونگا بھی ہے۔اس صورت میں مذہبی جوشیلوں کا تمسخر اڑانا انہیں
زیب نہیں دیتا۔ان کا ایسے خدا کے بارہ میں تصور جو تخلیق کے عظیم الشان منصوبہ کی تکمیل کے بعد
خواہ کسی بھی قسم کے ضعف کا شکار ہو چکا ہو، ان ماہرینِ ارتقا کے تخلیقی قوت کے نظریہ سے بدرجہا
بہتر ہے۔ان کے نزدیک تخلیق
کا یہ نہایت عمدہ اور حیرت انگیز پیچیدہ منصوبہ محض ایک ایسے وجود
کے ذہن کی پیداوار اور عمل کا نتیجہ ہے جو بینائی اور عقل سے عاری ہے۔بائیبل کی کتاب پیدائش سے خدا کا جو تصور ابھرتا ہے اس کو اگر ظاہر پرمحمول کیا جائے تو خدا
نعوذ باللہ ایک پیر فرتوت معلوم ہوتا ہے۔لیکن سائنسدان اس سے بھی زیادہ بیہودہ بات ہم سے
منوانا چاہتے ہیں۔نیچری اس بات پر مصر ہیں کہ اربوں سالہ حیاتیاتی ارتقا کے پیچھے عقل سے عاری
محض اتفاقات کا ایک سلسلہ ہے جس نے ارتقا کے عمل کو نہایت پیچیدہ اور دشوار گزار مراحل سے
گزار کر موجودہ صورت تک پہنچادیا ہے۔جب وہ اس مقام پر پہنچتے ہیں جہاں ہالڈین (Haldane) کی تحقیقات نے ثابت کیا کہ جو
ماحول
ابتداء میں موجود تھا اس کے مطابق زندگی کا آغاز بغیر آکسیجن کے ہونا چاہئے تو بدقسمتی سے
ان کا نظریہ غلط ثابت ہو جاتا ہے۔ہالڈین (Haldane) کے اس نظریہ سے اتفاق کرتے ہوئے
سائنسدان یقین رکھتے ہیں کہ آکسیجن کی غیر موجودگی کے باوجود غیر حیاتیاتی دور، حیاتیاتی دور میں
تبدیل ہو گیا تھا۔اس کے برعکس ہمیں یقین ہے کہ اگر چہ فضا میں آکسیجن آزاد حالت میں موجود نہ
بھی ہو پھر بھی یہ کسی نہ کسی طرح اتنی مقدار میں ضرور موجود ہو گی جو حیات کے لئے ضروری ہو۔اس
عمل کے بارہ میں ہمارے پاس کوئی متبادل حل نہیں لیکن ہمارے عدم علم سے یہ لازم نہیں آتا کہ
ایسا ہوا ہی نہیں ہوگا۔کسی خاص دور میں کئی لائنیل اور ناقابل فہم مسائل ایسے تھے جنہیں بعد کی تحقیقات نے
قابل فہم بنا دیا۔ایک معین مثال تو ڈائنا سار (Dinosaurs) کی ہے کہ وہ کس طرح روئے زمین
326
ارتقا میں چکنی مٹی اور ضیائی تالیف کا کردار
سے اچانک مفقود ہو گئے۔یہ معمہ ایک لمبے عرصہ تک لایجل ہی رہا اور سائنسدان سمجھ نہ سکے کہ
ڈائنا سار کیونکر صفحہ ہستی سے یکسر غائب ہو گئے حالانکہ ان سے بدرجہا کمزور انواع حیات
بلا روک ٹوک ارتقائی عمل سے گزرتی رہیں۔آخر کار یہ معمہ اس وقت حل ہوا جب پتہ چلا کہ
ساڑھے چھ کروڑ برس قبل ایک بہت بڑے شہاب ثاقب کے سمندر میں گرنے سے زمین کا سارا
نظام درہم برہم ہو گیا تھا جس کے منفی اثرات بالخصوص ڈائنا سار پر پڑے اور اس تبدیل شدہ ماحول
میں ان کا زندہ رہنا مشکل سے مشکل تر ہوتا چلا گیا۔جب تک اس بات کا علم نہ ہوا تھا اس وقت تک
اس کا تسلی بخش جواب کسی کے پاس نہ تھا کہ ڈائنا سار کے دور کا اختتام اس قدر اچانک کیوں ہوا۔آزاد آکسیجن سے خالی ماحول کی مقابلہ زیادہ آکسیجن والے ماحول میں تبدیلی ایک ایسا ہی
واقعہ ہے جیسے ڈائنا سار کا صفحہ ہستی سے کالعدم ہو جانا۔اگر سائنسدان حق پر ہیں تو اس امر کا فیصلہ
کہ ہم حقیقت سے کس قدر دور ہیں، مستقبل ہی کرے گا۔اگر سائنسدانوں کی سوچ درست ہے تو
بعض ایسے سوالات اٹھ کھڑے ہوں گے جن سے شاید ضیائی تالیف کے موجودہ دور کا وجود ہی مشتبہ
ہو کر رہ جائے۔ہمارے ذہنوں میں یہ بات واضح ہونی چاہئے کہ ضیائی تالیف کے دور کے آغاز کے وقت کیا
کیا تغیرات رونما ہوئے۔سائنس دانوں کی عمومی رائے کے مطابق ساری کی ساری آکسیجن مختلف
غیر نامیاتی مرکبات مثلا کاربن ڈائی آکسائیڈ (CO2) پانی (H2O) اور سیلیکان ڈائی آکسائیڈ
(SiO2) سے منسلک تھی۔بالفاظ دیگر نئے سرے سے وجود میں آنے والے حیاتیاتی اجزاء نے اپنی
ضرورت کے مطابق آکسیجن خود تیار کی ہوگی۔اس غیر حقیقی نظریہ کو بیان کرنے کے بعد کہ غالبا اس
طرح ہوا ہو گا جبکہ ایسا ہونا ممکن نہیں، ہم ضیائی تالیف اور کلوروفل کی حقیقت جیسے اہم موضوع کی
طرف لوٹتے ہیں اور کلوروفل سے وابستہ غیر معمولی پیچیدگیوں پر غور کرتے ہیں۔چند ایسے ابتدائی سالموں کا تصور کریں جو ارتقا کے سفر میں آکسیجن سے یکسر خالی قدیم
ماحول میں اچانک نمودار ہوئے جنہوں نے آئندہ چل کر کہیں مستقبل میں ہر قسم کی زندگی کا پیش رو
بننا تھا۔یہ تصور جتنا خوبصورت ہے اتنا ہی عجیب و غریب بھی ہے جس سے وابستہ بہت سے مسائل
اور سربستہ راز ابھی حل ہونا باقی ہیں۔حیات کے ان اولین سالموں کی بقا کے لئے محض
الهام ، عقل ، علم اور سچائی
327
ضیائی تالیف کافی نہیں تھی۔سورج سے حاصل شدہ توانائی کو کیٹا بولزم یا عمل تحول کے ذریعہ محفوظ
اور قابل استعمال بنایا جانا بھی ضروری تھا جس کیلئے آزاد آکسیجن درکار تھی۔لیکن ان کے نظریہ کے
مطابق اس زمانہ میں یا تو یہ میسر ہی نہیں تھی یا اس کا حصول انتہائی دشوار تھا۔اس دور میں طوفان
کثرت سے آتے تھے اور فضائی نظام اکثر درہم برہم رہتا تھا۔اس لئے یہ کیسے ممکن تھا کہ زندگی
نے پیدا ہوتے ہی اپنے لئے آکسیجن خود ہی بنانا شروع کر دی ہو اور کیٹا بولزم یا تحول کا عمل جاری
رکھنے کیلئے اس آکسیجن کو ماحول سے واپس لے کر اپنے نظام میں جذب کر لیا ہو۔حیرت کا مقام
ہے کہ ہمارے قدیم اجداد نے زندگی کا سفر شروع کیا بھی ہوگا تو کیسے؟ کیونکہ زندہ رہنے کیلئے انہیں
جس آکسیجن کی ضرورت تھی وہ تو انہوں نے ضیائی تالیف کی مدد سے از خود تیار کرنا تھی۔یہ خیال
واقعی انوکھا ہے کہ پیدائش کے وقت وہ آکسیجن کے بغیر اس وقت تک زندہ رہے۔گویا انہوں نے
اپنی سانس روکے رکھی یہاں تک کہ وہ اپنی بنیادی ضرورت یعنی آکسیجن بنانے اور اسے فضا سے
دوبارہ حاصل کرنے کے قابل ہو گئے۔اس کا مطلب تو یہ ہوا کہ خوش قسمتی سے ان کی زندگی کا آغاز کسی روشن صبح کو ہوا ہو گا۔کیونکہ
صرف ای صورت میں ضیائی تالیف اپنا وہ عمل شروع کر سکتی تھی جس کے نتیجہ میں آکسیجن کا بنا ممکن
تھا۔لیکن محض اتنا ہی کافی نہ تھا بلکہ یہ بھی ضروری تھا کہ یہ آکسیجن حیاتیاتی اجزاء کے اس قدر قریب
رہتی کہ اسے فوری طور پر استعمال کیا جا سکتا۔طوفانی اور شوریدہ ماحول میں ممکن نہ تھا کہ پیدا ہوتے
ہی یہ تھوڑی سی آکسیجن ان کے آس پاس موجود بھی رہتی جسے بوقت ضرورت واپس عمل تنفس کے
ذریعہ استعمال کیا جاسکتا۔ہر ایٹم عمل تالیف کے ذریعہ جس تیزی سے پیدا ہو رہا تھا اس سے کہیں زیادہ تیزی کے
ساتھ طوفانی ہوائیں اسے اڑالے جاتی ہوں گی۔کیا کوئی حیات کے ان خلیات کی بے کسی کا تصور
کر سکتا ہے کہ سانس لینے سے قبل ہی وہ آکسیجن کو اپنی دسترس سے باہر جاتا ہوا دیکھتے ہوں گے؟
لیکن اسی پر بس نہیں۔آخرون بھی اپنی دھوپ، روشنی اور سکون کے ساتھ رات میں بدل جاتا ہوگا۔زمانه قبل از تاریخ کے شب وروز کی ایک جھلک دیکھنے کے لئے اب ہم عہد نامہ قدیم کی