باب پنجم

الہام، عقل، علم اور سچائی, حصہ 4

328
ارتقا میں چکنی مٹی اور ضیائی تالیف کا کردار
طرف رجوع کرتے ہیں تا کہ یہ جان سکیں کہ آسمانی صحائف کے مطابق زمانہ قبل از تاریخ میں کیا
کیا واقعات ظہور پذیر ہورہے تھے۔اور زمین ویران اور سنسان تھی۔اور گہراؤ کے اوپر اندھیرا تھا اور خدا کی روح پانی کی سطح پر
جنبش کرتی تھی۔اور خدا نے کہا کہ روشنی ہو جا اور روشنی ہو گئی۔اور خدا نے دیکھا کہ روشنی اچھی
ہے۔اور خدا نے روشنی کو تاریکی سے جدا کیا اور خدا نے روشنی کو تو دن کہا اور تاریکی کورات۔اور شام ہوئی اور صبح ہوئی سو پہلا دن ہوا۔“
( پیدائش 5-1:2)
جیسا کہ مذکورہ بالا بیان سے ظاہر ہے اس روشن دن میں پہلی مرتبہ جو ابتدائی
اجزائے حیات ظہور میں آئے زمین میں ان کے بیچ نکلنے کا امکان تو تھا لیکن کم۔لیکن بالآخر وہ دن
ختم ہو گیا ہو گا اور دوسرے دن کے شروع ہونے سے قبل ضیائی تالیف کا عمل مکمل طور پر رک گیا
ہوگا۔حیات کے ان سالموں نے آکسیجن کے بغیر اپنی پہلی رات کن مشکلات میں گزاری ہوگی،
کیونکہ اتنا لمبا عرصہ تو ماہر یوگی بھی سانس نہیں روک سکتے۔چنانچہ اس شام ان بیچاروں پر روشنی کا
نہیں بلکہ زندگی کا سورج غروب ہو گیا ہو گا۔اس تعلق میں یقینا کئی ایک تناظر پیش کئے جاتے ہیں۔قانونِ انتخاب طبعی
(Natural Selection) کا ذکر بھی سرسری طور پر کر دیا جاتا ہے مگر کوئی ٹھوس حل پیش نہیں کیا
جاتا۔یہ تو سائنسدانوں کے لئے ایک گھسا پٹا فرسودہ نعرہ بن کر رہ گیا ہے۔سائنسدانوں کا سامنا
جب اس چیلنج سے ہوتا ہے کہ یہ بڑی بڑی اور پیچیدہ اشیاء حادثاتی طور پر کیسے ایک خوبصورت
ترتیب کے ساتھ معرض وجود میں آگئیں تو شک کا فائدہ اٹھانے والے سائنسدان قانون
انتخاب طبعی کے محاورہ کا سہارا لیتے ہیں۔ڈکرسن (Dickerson) نے چند ایسے سوالات اٹھائے
ہیں جن کو وہ آج تک حل نہیں کر پائے۔ذیل میں ہم ڈکرسن (Dickerson) کے پیش کردہ پانچ مدارج کو اپنے الفاظ میں بیان
کرتے ہیں۔۔1 کسی سیارہ اور اس کی بیشمار اقسام کی گیسوں سے معمور فضا جن سے زندگی کی تخلیق ہوئی
ہے کوئی اتنا سیدھا سادہ عمل نہیں جتنا کہ نظر آتا ہے۔

الهام ، عقل ، علم اور سچائی
329
متعدد اقسام کی گیسوں کا مطلوبہ تناسب کے ساتھ زمین کی ابتداء ہی سے بنتے چلے جانا
بجائے خود اپنے اندر ایسی پیچیدگیاں رکھتا ہے جو خصوصی توجہ کی متقاضی ہیں۔اسی پر بس نہیں بلکہ
زمین کی فضا میں گیسوں کے تناسب کی ہر تبدیلی پر کیسے اور کیوں کا سوال ابھرتا ہے۔زمین کی
فضا کا ساڑھے تین ارب سال تک آکسیجن کے بغیر رہنا محض حادثاتی قرار نہیں دیا جا سکتا۔ان
مشکلات میں اس امر کا اضافہ بھی کر لیا جائے کہ زمین پر آسمان سے مسلسل طاقتور تابکار شعاعوں کی
ہونے والی بوچھاڑ بھی ابتدائی حیات کیلئے کتنی تباہ کن تھی تو اس سے درپیش مشکلات کا کچھ ادراک
ہوسکتا ہے۔جب تک ان مضر اثرات سے بچنے کیلئے کوئی دفاعی تدابیر اختیار نہ کی جائیں تب تک
زمین پر کسی قسم کی حیات کی بقا کا کوئی امکان نہ تھا۔۔2 حیاتیاتی مرکبات مثلاً امینوایسڈ (Amino Acids)، نشاستہ اور نامیاتی بنیادیں
(Organic Bases) پچاس کروڑ برس تک وجود میں آتی رہیں اور اس دور میں جو کچھ بھی ہوا وہ
یقیناً بیشمار مشکلات کا شکار ہوا ہوگا۔3۔زندگی کے آغاز ہی میں ان مرکبات کا پانی میں آپس میں یوں جڑ کر ابتدائی لحمیات اور
نیوکلیک ایسڈ (Nucleic Acid) کی لڑیوں کی شکل اختیار کرنا ایک فیصلہ کن مرحلہ تھا۔صرف اس
مرحلہ کو سمجھنے کیلئے ہی کثیر تعداد میں ایسے سائنسدانوں کی ضرورت ہے جو اپنی ساری زندگی صرف
اسی کام کیلئے وقف کر دیں۔پچاس سال سے زائد عرصہ کی گہری اور مسلسل تحقیق کے باوجود بھی
سائنسدان تا حال اس معمولی سی گتھی کو سلجھانے میں کامیاب نہیں ہو سکے کہ پروٹین یعنی لحمیات کا
ارتقا کیسے ہوا؟ بالفاظ دیگر یہ مسئلہ کہ مرغی پہلے پیدا ہوئی یا انڈہ، ابھی تک حل طلب ہے۔۔4 زندگی کی ابتداء میں ہالڈین (Holdane کے مجوزہ سوپ یا آمیزہ کی
Protobionts میں تقسیم اور ہر جزو کی اپنی کیمیاوی ساخت اور پہچان کا ہونا بھی ایک بہت بڑا حل
طلب مسئلہ ہے۔5۔آخری اہم بات یہ معلوم کرنا ہے کہ ابتدائی اجزائے زندگی میں نظام تولید کا اجراء کیسے
ہوا۔کیونکہ نئے خلیوں میں ویسی ہی کیمیائی اور میٹا بولک (Metabolic) استعدادوں کا ہونا نہایت
ضروری تھا جو ان کے پیشروؤں میں موجود تھیں۔

330
ارتقا میں چکنی مٹی اور ضیائی تالیف کا کردار
اس باب کے اختتام سے قبل ہم چند اور مثالوں سے واضح کرنا چاہتے ہیں کہ سائنسدان
زندگی کے از خود وجود میں آنے کے نظریہ کے بارہ میں کتنی مشکلات کا شکار ہیں۔کیمیائی ارتقا نے
کروڑوں چھوٹے چھوٹے نظر نہ آنے والے مراحل میں سے اپنا راستہ بنایا۔اس چیلنج کو سمجھنے کیلئے
صرف اتناہی کافی نہیں ہے کہ یہ اندازہ لگایا جائے کہ ہر کیمیائی قدم ایک خاص سمت میں کیسے اٹھایا
گیا اور اس دوران اس پر کیا کیا قدرتی اثرات مرتب ہوئے۔بلکہ اس بات کا اندازہ لگانا اور بھی
دشوار ہے کہ مذکورہ کیمیائی مراحل یکے بعد دیگرے کس طرح ایک موزوں اور منظم ترتیب سے ایک
لڑی کی صورت میں اس طرح پر وئے گئے کہ ہر جزو اپنی اپنی مناسب جگہ اور مقام پر موجود ہے۔کسی سائنس دان کے لئے یہ کہنا کتنا آسان ہے کہ bionts کے عمل تخمیر سے توانائی حاصل کرنے کا
دور جب ختم ہوا تو ضیائی تالیف کا دور شروع ہو گیا۔مگر ایک دور کے خاتمہ اور دوسرے کے آغاز پر
در پیش مسائل کا تصور کرنا اور ان کا حل تجویز کرنا بہت مشکل کام ہے۔ہر زندہ خلیہ میں فاسفورس کی موجودگی کا جواز پیش کرنا بھی ضروری ہے جو کہ ایک کمیاب
عنصر ہے مزید برآں مالیڈیم (Molybdenum) کو ہی لے لیجئے اور اس قسم کے چند اور عناصر کو
بھی جو بہت کمیاب ہیں مگر حیات کی تیاری میں بنیادی حیثیت رکھتے ہیں۔ان سب کو شامل کر لینے
سے معاملہ اور بھی گمبھر ہو جاتا ہے۔بعض سائنسدانوں نے تو اس کا یہ حل بھی تجویز کیا ہے کہ حیات
کہیں باہر سے زمین پر آئی ہے کیونکہ فاسفورس اور مالیڈینم وہاں نسبتا زیادہ مقدار میں پائے جاتے
ہیں۔لیکن اس سوال کا جواب ابھی تک نہیں دیا گیا کہ اگر حیات باہر سے زمین پر آئی ہے تو اسے
فاسفورس اور مالیڈینم اب تک کیسے مسلسل میسر آتے رہے؟ حیات ایسے غیر موافق ماحول میں
بلا روک ٹوک کیسے نشوونما پاتی رہی جہاں اسے فاسفورس اور مالیڈینم جیسے ضروری عناصر بآسانی
میسر نہ تھے؟
سائنسدانوں کو ایک اور مشکل یہ در پیش ہے کہ دو ایسے مظاہر قدرت بیک وقت موجود ہیں
جن پر زندگی کے قیام اور تسلسل کا دارومدار ہے۔ہر زندہ خلیہ دو بنیادی صفات کا حامل ہوتا ہے۔ایک عمل تحول اور دوسر اعمل تولید مگر مشکل یہ ہے کہ نہ تو نیوکلیک ایسڈ کسی خامرہ کے بغیر وجود میں
ہے اور نہ ہی کوئی خامرہ نیوکلیک ایسڈ کے بغیر پیدا ہو سکتا ہے۔کرک (Crick) اور
آسکتا

الهام ، عقل ، علم اور سچائی
331
واٹسن (Watson) کے مطابق DNA عمل انگیز لحمیات یا خامرات کے بغیر اپنے جیسا مزید
DNA تیار نہیں کر سکتا۔الختصر، نہ تو لحمیات DNA کے بغیر جنم لے سکتی ہیں اور نہ ہی DNA لحمیات
کے بغیر وجود میں آسکتا ہے۔زندگی کی ابتداء کے بارہ میں غور و فکر کرنے والوں کو یہاں بھی مرغی
اور انڈے جیسا ایک معمہ در پیش ہے کہ پہلے کیا چیز وجود میں آئی۔لحمیات یا DNA؟
اس مشکل سے جان چھڑانے کیلئے بعض سائنسدان تجویز کرتے ہیں کہ DNA اور لحمیات
نے الگ الگ متوازی طور پر ارتقا کے مراحل طے کئے یہاں تک کہ آگے چل کر دونوں کے ایک
دوسرے پر انحصار کرنے کا دور شروع ہوا۔بظاہر تو یہ ایک حیرت انگیز تجویز ہے لیکن بغور جائزہ لیا
جائے تو نہ تو اس میں ذہانت کا کوئی عنصر دکھائی دیتا ہے اور نہ ہی عقلمندی کا کوئی شائبہ۔انہوں نے
اس حقیقت سے آنکھیں چرائیں کہ دونوں کا الگ الگ ارتقا کیسے ممکن ہوا اور وہ کیسے باہم متوازی
سمت میں چلتے رہے۔جبکہ ہر مرحلہ پر ان کی بقا کا دارو مدار با ہم ایک دوسرے کے بغیر ناممکن تھا۔یہ تو ہو نہیں سکتا کہ تمام ممکنات کے محض اتفاقیہ طور پر اکٹھا ہونے کے نتیجہ میں یہ عمل ہوا اور
اس طرح بظاہر ایک ناممکن بات ان تجربہ کار سائنسدانوں کی نگرانی کے بغیر ہی ممکن ہوگئی ہو۔ان
سائنسدانوں کو مطلوبہ نتائج حاصل کرنے کیلئے جدید سامان سے آراستہ سائنسی لیبارٹری کی ضرورت
تو تھی لیکن مذکورہ معمہ ماحول کو کنٹرول کئے بغیر خود بخود کیسے معرض وجود میں آگیا ؟ جن لوگوں نے
یہ تجربات کئے انہوں نے RNA سے لحمیات اور خامروں کی غیر موجودگی میں مزید RNA بنانے
کی کوشش کی جبکہ لحمیات اور خامروں کی غیر موجودگی میں RNA خود مزید RNA نہیں بنا سکتا۔لیکن انہیں اس بات
کا اقرار کرنا پڑا کہ اس مشکل سوال کے حل کرنے کی کوشش میں ان کی کامیابی
دراصل کوئی کامیابی نہیں ہے۔ہارمن (Horman) تسلیم کرتا ہے کہ یہ سائنسی تجربات اتنے پیچیدہ
ہیں کہ یہ آغاز حیات کے کسی بھی قابل قبول حل کی نمائندگی نہیں کرتے۔چنانچہ آرگل (Orgel) نے
ان تجربات کے بعد تسلیم کیا کہ :
ان تجربات میں بے شمار امور کی کلمبیا درست حالت میں موجودگی اور کسی بھی غلطی کے
امکان کی عدم موجودگی نہایت ضروری ہے۔566
وہ اور ہار گن اس بات پر متفق ہیں کہ لیبارٹری کے انتہائی محتاط حالات میں ان کی کامیابی

332
ارتقا میں چکنی مٹی اور ضیائی تالیف کا کردار
اس بات کا ثبوت نہیں کہ ابتدائے آفرینش سے قبل آزاد ماحول میں بھی یہ سب کچھ اسی طرح ظہور
میں آیا ہو۔J۔Szostak نے بھی اپنے طور پر اس سے ملتے جلتے کامیاب تجربات کئے مگر یہ
تجربات بھی لیبارٹری میں ہی کئے گئے۔Santa Clara University کے Harold P۔Klein نے اپنے شکوک کا اظہار ان
الفاظ میں کیا:۔اس کا تصور کرنا بھی تقریبا ناممکن ہے کہ یہ سب کچھ کیسے ہوا ؟
ہمیں صرف لفظ " تقریباً " پر اعتراض ہے۔انہیں واضح طور پر اقرار کرنا چاہئے تھا کہ
خدا تعالیٰ کے وجود کے بغیر ایسا ہونا قطعاً ناممکن ہے۔ڈ کرسن لحمیات اور نیوکلیک ایسڈ کے باہمی اشتراک کی وجہ معلوم کرنے کی کوششوں کا ذکر
کرتے ہوئے تسلیم کرتا ہے کہ ان میں سے کوئی کوشش بھی کامیاب نہیں ہوسکی۔دو متوازی نظام آپس میں ایک دوسرے سے اس طرح مربوط ہو جائیں کہ وہ ایک
دوسرے کے معاون بن جائیں اور ایک نظام دوسرے کو جنم دینے والا ہو، وہ اس امر کی وضاحت
کرتے ہوئے کہتا ہے کہ یہ تو وہی مرغی اور انڈے کی پیدائش والا معمہ ہے کہ کون پہلے پیدا ہوا۔بایں ہمہ اس کا پیش کردہ حل نہایت ناقص ہے۔اس کے نزدیک انڈے اور مرغی کو علیحدہ علیحدہ ترقی
کرنی چاہئے تھی اور ان کا ارتقا بھی ایک دوسرے کی مدد کے بغیر ہونا چاہئے تھا۔جو لوگ ڈکر سن کو اس لئے عظیم سمجھتے ہیں کہ اس کا زندگی کے آغاز کا معمہ حل کرنے کا ابتدائی
کام نہایت عظیم الشان ہے وہ بھی یقیناً اس کے اس سادہ لوحی پر مبنی بیان پر دنگ رہ گئے ہوں گے۔ڈکرین کو صرف یہ رعایت دی جاسکتی ہے کہ شاید وہ اس طویل اور دشوار تحقیق کے نتیجہ میں بری طرح
تھک گئے ہوں گے جو وہ خدا کے وجود کا اقرار کئے بغیر اس معمہ کے حل کیلئے کرتے رہے۔لیکن
اللہ تعالیٰ کے وجود کا اقرار کئے بغیر کوئی چارہ نہیں۔کیونکہ سب کچھ اس قادر مطلق کے ہاتھ میں ہو تو
پھر مظاہر قدرت میں کسی قسم کے paradox یا تناقض کا امکان نہیں رہتا۔سائنسدانوں کا ایک ایسی
اعلی علیم وخبیر اور مقتدر بالا رادہ ہستی کو جو تخلیق کے پیچیدہ عمل کی خالق ہے تسلیم نہ کرنا ایک نا قابل فہم

الهام ، عقل ، علم اور سچائی
333
امر ہے جو تین حقائق سے جان بوجھ کر آنکھیں چرانے کے مترادف ہے۔ہستی باری تعالیٰ کے اقرار
سے یہ نام نہاد تضادات خود بخود دور ہو جاتے ہیں۔قرآن کریم اعلان کرتا ہے:
الَّذِي خَلَقَ سَبْعَ سَمُوتٍ طِبَاقًا مَا تَرَى فِي خَلْقِ الرَّحْمَنِ مِنْ تَفُوتٍ
فَارْجِعِ الْبَصَرَ هَلْ تَرَى مِنْ فَطُورٍ ثُمَّ ارْجِعِ الْبَصَرَ كَرَّتَيْنِ يَنْقَلِبْ
إِلَيْكَ الْبَصَرُ خَاسِئًا وَهُوَ حَسِيرُ
( الملك 4:67-5)
ترجمہ : وہی جس نے سات آسمانوں کو طبقہ در طبقہ پیدا کیا۔تو رحمان خدا کی تخلیق میں کوئی تضاد
نہیں دیکھتا۔پس نظر دوڑا۔کیا تو کوئی رخنہ دیکھ سکتا ہے۔نظر پھر دوسری مرتبہ دوڑا۔تیری
طرف نظر نا کام لوٹ آئے گی اور وہ تھکی ہاری ہوگی۔ڈکرسن اور ان جیسے دیگر سیکولر سائنسدانوں کی مشکل یہ ہے کہ انہوں نے سوچ رکھا ہے اور
اس پر انہیں فخر ہے کہ کائنات کے نظام میں خدا تعالیٰ کا کوئی کردار نہیں ہے۔واقعہ یہی ہے کہ
کائنات میں کوئی تضاد نہیں ہے۔لیکن یہ تضاد اسی لمحہ شروع ہو جاتا ہے جس لمحہ خدا تعالیٰ کو اس کی
اپنی کائنات کی تخلیق کے امر سے بے دخل کر دیا جاتا ہے۔اس کے نتیجہ میں جو تکلیف دہ
صورت حال پیدا ہوتی ہے اس کی مثال کا ڈکر سن کے پیش کردہ مذکورہ بالاصل سے اندازہ لگایا جا سکتا
ہے۔دراصل یہ صورت حال ان کے لئے کامل شکست تسلیم کرنے کے مترادف ہے۔بطور یاد دہانی بتاتے چلیں کہ DNA کی طرف سے جاری ہونے والی معلومات اور
ہدایات کو معین مقامات تک پہنچانے کے لئے RNA کے سالے پیغام رسانی کا کام دیتے ہیں
جہاں ان ہدایات کی تعمیل کی جاتی ہے۔جب سائنسدان قدرت کے اس پیچیدہ عمل کے رخ پر سے
پردہ اٹھاتے ہیں تو اس عمل کی پیچیدگی کو دیکھ کر دنگ رہ جاتے ہیں۔لیکن اس کے ساتھ ساتھ ایک
اور مشکل میں گرفتار ہو جاتے ہیں۔پیغام رساں RNA مالیکیول کے ساتھ ایک مخصوص امینوایسڈ
کو جوڑنے کیلئے ایک ایسے توانائی مہیا کرنے والے خامرہ کی ضرورت ہوتی ہے جو دوسری طرف
موجود اینٹی کو ڈان (anticodon) کو شناخت کر سکے۔مگر دقت یہ ہے کہ توانائی مہیا کرنے والا یہ

334
ارتقا
میں چکنی مٹی اور ضیائی تالیف کا کردار
خامرہ اسی عمل کے دوران پیدا ہوتا ہے جسے اس نے آگے بڑھانا ہے۔یعنی پھر وہی انڈے اور مرغی
والا مسئلہ
مذکورہ بالا مطالعہ سے یہ احساس ہوتا ہے کہ RNA ،DNA کی ماں ہے۔اگر چہ
RNA کی ہو بہو نقل بنانے کا کوڈ DNA کی جینز (genes) میں موجود ہے مگر سائنسدانوں کو یقین
ہے کہ بعض حالات میں DNA ،RNA سے بھی پہلے موجود تھے۔اسے ایک اور مرغی اور انڈے
والا معمہ کہہ لیں یا کوئی اور نام دے لیں یہ بات تو پھر بھی حل طلب ہی رہے گی کہ DNA ،RNA
سے پہلے کیسے معرض وجود میں آگئی۔پس سائنسدان اس معمہ کو حل کرنے کیلئے جس راہ پر بھی قدم مارتے ہیں انہیں اسی برسوں
پرانی مشکل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔یوں لگتا ہے کہ اس تحقیق کی راہ میں پتھر کی دیوار حائل ہے۔تاہم
ڈکرسن نے ان دونوں کے ارتقا کو متوازی قرار دے کر اس مشکل سے نکلنے کی کوشش کی ہے۔اگر
واقعہ ایسا ہی ہوا ہے تو اس تناظر میں ہمیں یہ ماننا پڑے گا کہ ارتقا کے انہی متوازی خطوط پر چلتے
ہوئے اربوں سال سے انڈوں سے انڈے اور مرغیوں سے مرغیاں جنم لیتی چلی آرہی ہیں۔اس
صورت میں یہ ایک دوسرے پر انحصار کئے بغیر زندہ رہے۔چنانچہ ایک سہانی صبح مرغی کو انڈے
دینے کا خیال آیا اور انڈوں نے مرغیاں پیدا کرنے کی ٹھان لی۔یوں یہ کہانی دونوں کے باہمی مفاد
کے حوالہ سے اپنے منطقی اختتام کو پہنچی اور وہ ایک دوسرے کو جنم دیتے ہوئے اکٹھے ہنسی خوشی زندگی
گزارنے لگے۔ہم دل کی گہرائی سے ڈکرسن کی خدمات کا اعتراف کرتے ہیں اور سائنسی مسائل کے حل کی
تلاش میں ان کے متوازن اور غیر متعصبانہ رویہ کو سراہتے ہیں مگر پھر بھی ڈکرسن کی یہ تجویز حیران کن
ضرور ہے۔شاید یہ ایک سائنسدان کا نپا تلا نتیجہ نہیں بلکہ شدید تکلیف میں مبتلا ڈکرسن کی روح کی
پکار ہے جس کا واحد علاج ہستی باری تعالیٰ کا اقرار ہے۔ہم نے ابھی عظیم سائنسدانوں کے اس اقرار کا ذکر کیا ہے کہ وہ باوجود انتہائی کوشش کے
زندگی کا معمہ حل نہیں کر سکے۔ان کی تحقیقات میں قاری کو کہیں بھی کلوروفل کی پیچیدگیوں کا ذکر نہیں
ملتا، جسے انہوں نے محض سبز رنگ کا ایک مادہ قرار دے کر چھوڑ دیا ہے۔نہ ہی دیگر پیچیدہ نامیاتی

الهام ، عقل ، علم اور سچائی
335
مرکبات کی طرح اس کے ارتقا کا ذکر کیا گیا ہے۔کیونکہ کلوروفل کا کبھی ارتقا نہیں ہوا اور نہ ہی خشکی،
ہوا یا سمندر میں اس کے ارتقا کے کوئی آثار ملتے ہیں۔زمین پر زندگی کی ابتداء کے ساتھ ہی کلوروفل کے حامل پودوں نے سورج کی روشنی کو
جذب کر کے اسے کیمیاوی توانائی میں تبدیل کرنا شروع کر دیا جس سے غیر نامیاتی مرکبات
نامیاتی مرکبات میں بدل گئے۔اس عمل کے دوران ان مرکبات نے کاربن ڈائی آکسائیڈ
اور پانی سے کاربوہائیڈریٹ تیار کیا اور بیک وقت آکسیجن خارج کی جس کا کیمیائی فارمولا یہ ہے:
شمسی توانائی
C6H12O6+602
کلوروفل کی دو قسمیں ہیں:
6CO2 + 620۔کلوروفل CssHmMgN4O3) A) اور کلوروفل Cs5H70MgN4O6)B)
ان فارمولوں کی ترکیب ہیموگلوبن (Haemoglobin) کی ترکیب کی طرح اپنی پیچیدگی
میں کچھ کم حیرت انگیز نہیں ہے۔اس میں ہر عصر ایک خاص ترتیب سے اپنے مقام پر موجود ہوتا
ہے۔چنانچہ Stenen Rose اپنی تصنیف 'The Chemistry of Life میں یوں رقمطراز ہیں:
دم اگرچه کلوروفل ضیائی تالیف (Photosynthetic Pigment) کا واحد ذریعہ نہیں مگر اس کا
لازمی جزو ضرور ہے۔۔۔اس کے سالمہ کے قطبی حصہ کا ڈیزائن در حقیقت سائٹو کرومر
(Cytochromes) اور ہمو گلوبن (Haemoglobin) کے سالموں کے قطبی حصہ کے
ڈیزائن سے ملتا جلتا ہے۔ہیم (Haem) کی طرح اس میں بھی کاربن اور نائٹروجن کی چار
کڑیاں ایک دائرے کی صورت میں جڑی ہوتی ہیں جنہیں پائرول رنگز Pyrrole)
(Rings کہا جاتا ہے۔یہ میٹھے آٹے کے پیڑے (doughnut) سے مشابہ ہے جس کے
درمیان ایک بڑا سا سوراخ ہوتا ہے۔ہیم کا یہ سوراخ لوہے سے جبکہ کلوروفل میں میگنیشیم سے
پُر ہوتا ہے۔ان کروی ساختوں میں ترتیب وارا کہری اور دہری کڑیاں ہوتی ہیں اور جب یہ
کڑیاں روشنی کی ایک معین اور قلیل مقدار جذب کر لیتی ہیں جس کی اپنی ایک طول موج

336
ارتقا میں چکنی مٹی اور ضیائی تالیف کا کردار
(Wavelength) ہوتی ہے تو اس سے ان کڑیوں کے ارد گرد ایک قسم کا ارتعاش اور گونج پیدا
ہوتی ہے۔چونکہ Lamellae میں تمام Pigment سالمے باہم منسلک ہوتے ہیں اس لئے
مرتعش توانائی ایک رنگدار سالمہ سے دوسرے رنگدار سالمہ میں منتقل ہوتی چلی جاتی ہے اور
آخر کار کلوروفل ہی کے ذریعہ سے مختلف سالموں میں پہنچا دی جاتی ہے جہاں سے وہ ضائع
نہیں ہوسکتی۔توانائی کو محفوظ کرنے والا یہ خاص قسم کا سالمہ، کلوروفل کے تین سو عام سالموں سے
توانائی حاصل کر کے محفوظ رکھ سکتا ہے۔اس طرح روشنی سے حاصل کردہ توانائی اتنی بڑی مقدار
میں ایک ہی جگہ پر مرتکز ہو جاتی ہے کہ دوسرے سالمہ کو یہ صلاحیت حاصل ہو جاتی ہے کہ وہ کسی
الیکٹران کو الیکٹران قبول کرنے والے کسی ایسے حصہ کو منتقل کر دے جو خود کلوروفل سے خالی ہو
اور متعدد درمیانی واسطوں کے ذریعہ اس الیکٹران کو آگے NADP تک منتقل کر دے
مگر قابل غور امر یہ ہے کہ سوائے کلوروفل والے حصہ کے جس کا کام پانی کے سالمہ کو تقسیم کر
کے ابتدائی توانائی حاصل کرنا ہے ضیائی تالیف کے باقی تمام مراحل، کاربن ڈائی آکسائیڈ
کے انجماد کا عمل اور نشاستہ (Sugars) کی تالیف جس طریق سے ہوتی ہے اس کا علم ہمیں پہلے
ہی حیواناتی خلیہ کے نامیاتی مطالعہ سے ہو چکا ہے۔"
کلوروفل کے نہایت پیچیدہ اور بڑے سالمے میں ایٹموں کی ایک لمبی زنجیر ہوتی ہے جس
میں ہر ا ئیم ایک مخصوص جگہ پر خاص ترتیب کے ساتھ موجود ہوتا ہے۔اس ترتیب کی کسی کڑی میں
معمولی سی تبدیلی بھی کلوروفل کی اہمیت اور کردار کو کلیہ ضائع کر دیتی ہے۔ہرقسم کی زندگی کا انحصار
توانائی کے اس بنیادی ماخذ پر ہے مگر اس عمل کے نتیجہ میں حاصل ہونے والے نشاستہ کو جاندار ایسی
حالت میں استعمال نہیں کر سکتے۔یکے بعد دیگرے ہونے والے تمام کیمیاوی مراحل کا دارو مدار
ATP اور ADP پر ہوتا ہے جن میں دو یا تین فاسفیٹ گروپ لازمآ پائے جاتے ہیں۔ان دونوں
میں فاسفورس گروپ مرکزی کردار ادا کرتے ہیں۔یہی وہ اہم جزو ہے جو پودوں اور جانوروں کے
ہر زندہ خلیہ میں موجود ہوتا ہے اور جاندار اشیاء کو در کار بے شمار نامیاتی مرکبات کو تیار کرنے والے
کارخانہ کو چلاتا ہے۔مذکورہ بالا بحث میں ہم نے دراصل تخلیق کے ان تین پہلوؤں کی طرف اشارہ کیا ہے جو

الهام ، عقل ، علم اور سچائی
337
سربستہ راز ہیں اور جو عموماً سائنسدانوں کی نظر سے اوجھل رہتے ہیں۔مگر زندگی کے آغاز پر تحقیق
کرنے والے تمام عظیم سائنسدانوں نے ان رازوں کے رخ سے پردہ اٹھانے اور انہیں حل کرنے
کی کوشش کی ہے۔کلوروفل تو ایک استثناء ہے۔اس معمہ کو حل کرنے کی بجائے وہ ایسی مشکلات
کے حل میں الجھ جاتے ہیں جن کے بارہ میں ان کے پاس کم از کم کوئی جزوی حل موجود ہو۔۔یہ لوگ کلوروفل پر تحقیق کرنے سے اس لئے کتراتے ہیں کہ شاید انہیں مکمل احساس ہے کہ
یہ بے انتہا پیچیدہ کیمیاوی مادہ یکدم وجود میں نہیں آیا اور اگر اس کا ارتقا ہوا ہے تو ظاہر ہے کہ اس نے
اپنے پیچھے ارتقا کی ایک لمبی داستان چھوڑی ہوگی۔یہ بات تو یقینی ہے کہ وہ عدم سے اچانک وجود
میں نہیں آیا۔بلکہ یہ ایک موجود حقیقت ہے۔اس کی موجودگی ملحدوں، فلاسفروں اور سائنسدانوں
کیلئے چیلنج ہے۔وہ بتائیں کہ یہ یکدم کیسے وجود میں آ گیا ؟ ہیموگلوبن کے ارتقا کا تصور کرنا آسان
ہے مگر اس چھوٹے سے مادہ کے وجود کا جواز تقریبا ناممکن ہے۔

ارتقا میں چکنی مٹی اور ضیائی تالیف کا کردار
حوالہ جات
1۔BARBIERI, M۔(1985) The Semantic Theory of Evolution۔Harwood
Academic Publishers: p۔86
2۔OLOMUCKI, M۔(1993) The Chemistry of Life۔McGraw-Hill, Inc۔France,
p۔55
3۔CAIRNS-SMITH, A۔G۔(June, 1985) The First Organisms۔Scientific
American: p۔100
4۔CAIRNS-SMITH, A۔G۔(June, 1985) The First Organisms۔Scientific
American: p۔100
5۔HORGAN, J۔(February, 1991) In The Beginning۔Scientific American: p۔119
6۔HORGAN, J۔(February, 1991) In The Beginning۔Scientific American: p۔120
7۔ROSE, S۔(1991) The Chemistry of Life۔Penguin Books Ltd۔, London,
pp۔353-355
338

بقا حادثہ یا منصوبہ بندی؟
تمام جانداروں کی بقا کا معاملہ اتنا آسان اور سادہ نہیں جتنا ڈارون کے نظریہ
بقائے اصلح کے گھسے پٹے فارمولے کی روشنی میں نظر آتا ہے۔یہ اصطلاح پورے طور پر صرف
اس وقت ہی سمجھ میں آسکتی ہے جب بعض مخصوص اور معین مثالوں کو پیش نظر رکھ کر اس کا جائزہ لیا
ائے۔ورنہ خدشہ ہے کہ یہ معروف اصطلاح لوگوں کی درست سمت میں رہنمائی کرنے کی بجائے
انہیں غلط راستہ پر نہ ڈال دے۔اصل نزاع لفظ بہترین یا 'Fittest کا ہے جس کے صحیح مفہوم کا
تعین کئے بغیر اس دعوی کو آزمایا نہیں جا سکتا اور جہاں تک ادنیٰ درجہ کی حیات سے اعلیٰ درجہ کی
حیات تک کے ارتقا میں 'بقائے اصلح کے کردار کا تعلق ہے تو اس بات کا غالب امکان ہے کہ یہ
جا۔نظر یہ غلط ثابت ہو جائے۔حیات کی کسی ایک خصوصیت کو دوسری پر ترجیح دینا ایک پیچیدہ مسئلہ ہے جو حالات کی تبدیلی
کے ساتھ ساتھ تبدیل ہوتا رہتا ہے۔بسا اوقات ایسا بھی ہوتا ہے کہ بظاہر ایک برتر نوع حیات
بعض حالات میں مشکلات کا سامنا نہیں کر پاتی جبکہ ایک متر درجہ کی نوع انہی حالات سے بآسانی
گزر جاتی ہے۔چنانچہ بحران کی نازک حالت میں قدرت خود بخود اس کمتر درجہ کی نوع کے حق میں
اپنا فیصلہ صادر کر دیا کرتی ہے۔شدید قسم کی خشک سالی کے دوران بہت سی متر درجہ کی انواع حیات بچ جاتی ہیں جبکہ انسان
اس دباؤ کو برداشت نہ کر سکنے کے نتیجہ میں فنا ہو سکتا ہے۔قدرتی آفات مثلاً درجہ حرارت میں
اچانک تبدیلیاں، آتش فشاں کا پھٹنا، بگولے اور آندھیاں، جنگل کی آگ، سیلاب اور زلازل
وغیرہ حیات کی مختلف انواع کا کوئی لحاظ نہیں رکھتے۔ان حالات میں یہ بات خارج از امکان نہیں کہ چند گھنٹوں یا سیکنڈوں میں وہ سب کچھ
تباہ و برباد ہو جائے جسے عمل ارتقا نے لاکھوں کروڑوں سالوں میں تیار کیا ہے۔لیکن انہی خطرناک
339

·

آج 10 میں سے 10 باقی