باب پنجم
الہام، عقل، علم اور سچائی, حصہ 5
340
بقا : حادثه یا منصوبه بندی ؟
حالات میں کمتر درجہ کی انواع بلا روک ٹوک نشو و نما پاتی رہیں۔یہ سوال حل طلب ہے کہ ان
میں سے کونسی نوع بہترین ہے اور اس کے بہترین ہونے کو کس پیمانہ سے ناپا جاسکتا ہے؟
یہ تو بقا کے ایک سیدھے سادے معاملہ سے زیادہ کچھ نہیں۔ہر بار صرف موزوں ترین یعنی
Fittest ہی باقی نہیں رہتا اور نہ ہی باقی رہ جانے والا ہمیشہ بہترین ہوتا ہے۔ہم بآسانی یہ نتیجہ نکال
سکتے ہیں کہ بعض انواع حیات بعض مخصوص حالات میں بقا کے حوالہ سے بہترین قرار دی جاسکتی
ہیں اور بعض دیگر انواع کو بعض مختلف حالات میں بہترین کہا جا سکتا ہے۔چنانچہ محض بقا کو انواع کی
نسبتی خصوصیات کے موازنہ کا معیار نہیں ٹھہرایا جا سکتا۔۔اب ہم جہد للبقا کے اس عمل کا تجزیہ کرتے
ہیں جو ایک ہی نوع کے افراد کے مابین قدرتی آفات کے وقت جاری ہوتا ہے۔ان میں سے
بہت سے تو ان نامساعد حالات کا مقابلہ نہیں کر پاتے اور ختم ہو جاتے ہیں لیکن بعض ان خطرات کا
اپنی فطری قوت کی مدد سے سامنا کرتے ہیں جبکہ بعض ایسے بھی ہیں جن پر ایسے حالات اثر انداز ہی
نہیں ہوتے۔وہ بآسانی ان مصائب میں سے گزر جاتے ہیں جو دوسروں کو موت کے گھاٹ
اتار دیتے ہیں۔پیچش کی شدید و با میں عین ممکن ہے کہ ایک نہایت مشہور و معروف سائنس دان
ہلاک ہو جائے جبکہ دل و دماغ کی اعلیٰ استعدادوں سے عاری ایک کسان محض اپنے مضبوط
نظام ہضم کی وجہ سے بیچ نکلے۔اسی طرح یہ بھی ممکن ہے کہ ایک وبائی مرض سے بچ جانے والا کسی
اور متعدی مرض کا شکار ہو جائے۔ہو سکتا ہے کہ ان میں سے بعض ہیضہ سے تو بچ جائیں مگر انفلوئنز ایا
کسی اور معمولی موسمی بیماری کی بھینٹ چڑھ جائیں۔یہ زندگی کے نشیب وفراز ہیں اور کسی کا خاص حالات میں بیچ نکلنا ایک نسبتی امر ہے۔اس
سے یہ نتیجہ نہیں نکلتا کہ بچ جانے والے ہر اعتبار سے زندہ رہنے کے سب سے زیادہ مستحق ہیں۔سائنسیدان تو اس بات سے بھی آگاہ نہیں ہیں کہ انتخاب طبیعی (Natural Selection) کا عمل
کیوں بعض ایسے جانداروں سے ترجیحی سلوک کرتا ہے جو بظاہر زندہ رہنے کے قابل نہیں ہوتے۔کوئی ایسا واحد پیمانہ موجود نہیں ہے جس کی مدد سے ہر معاملہ کے بارہ میں حتمی رائے دی جا سکے۔انتخاب طبعی کا یہ غیر شعوری عمل حق میں یا خلاف فیصلہ دیتے وقت کسی بھی معاملہ سے متعلق تمام مثبت
اور منفی پہلوؤں کو مد نظر نہیں رکھ سکتا۔سب سے اہم بات یہ ہے کہ زندگی اور موت کے قوانین عام
الهام ، عقل ، علم اور سچائی
341
طور پر بقا اور فنا کے سلسلہ میں انتخاب طبعی کے عمل کے براہ راست زیر اثر نہیں ہوا کرتے۔کسی
جانور کی زندگی یا موت کا فیصلہ ان بیشمار عوامل کی بنا پر ہوا کرتا ہے جو ایک عظیم آسمانی اور آفاقی نظام
کا حصہ ہوا کرتے ہیں۔یہ آسمانی نظام ارتقا کے عمل میں کبھی مد نہ ہوتا اگر اس آسمانی سکیم کا ذرہ ذرہ
ایک علیم وخبیر۔خالق و مالک۔ارفع و اعلیٰ اور مقتدر بالا رادہ ہستی کے کامل تصرف میں نہ ہوتا۔اس
کا انکار کرنے والے دراصل انکار کا فیصلہ پہلے سے ہی کر چکے ہوتے ہیں۔یعنی کسی خالق کو مانے
بغیر ارتقا پر یقین رکھنے کا لازمی نتیجہ در حقیقت ارتقا کا انکار ہے۔ابتدائے آفرینش سے کرہ ارض پر تخلیق انسان کے مطالعہ سے معلوم ہوتا ہے کہ زندگی استثنا
ہے اور فنا قانون۔اس کے بیشمار اسباب ہیں جن کا اتفاقات سے چولی دامن کا ساتھ ہے۔ان
عوامل کا شعور ہو جائے تو زندگی اگر نا ممکن نہیں تو مشکل ضرور نظر آنے لگے اور جاندار ایک مسلسل
خوف اور دہشت کے عالم میں زندگی گزارنے لگیں۔خوش قسمتی سے موت خاموشی سے آتی ہے اور
انسان اکثر اس کے خطرہ سے بے خبر رہتا ہے۔اگر انسان میں یقینی موت کی موجودگی کے باوجود
بے خبری میں رہنے کی صلاحیت موجود نہ ہو تو زندگی ایک عذاب بن جائے۔پینے کے پانی میں پائے جانے والے جراثیم اگر انسان کو نظر آنا شروع ہو جائیں تو پیاس
بجھانا بھی لطف کی بجائے سزا بن جائے۔اگر ہمیں سانس کے ساتھ جسم کے اندر جانے والے
جراثیم دکھائی دینے لگیں تو سانس لینا بھی دوبھر ہو جائے۔اگر ہم کسی عمدہ، صاف ستھرے ایرانی قالین پر پڑنے والے ہر قدم کے ساتھ اڑنے والی
مخلوق دیکھنے لگیں تو بہتوں کے لئے سانس لینے کا معمولی عمل بھی تکلیف دہ ہو جائے۔بہت کم
لوگوں کو اس بات کا علم ہے کہ تمام گھریلو مائیٹ (Mite) کی قسم کے حشرات اگر نظر آنے لگیں تو وہ
زمین پر بسنے والے نہایت بد صورت ڈائنو سار سے بھی زیادہ بھیا نک دکھائی دینے لگیں۔ہوا، جس میں ہم سانس لیتے ہیں اتنی مختلف اقسام کے جراثیم سے بھری ہوئی ہے کہ اگر وہ
ہمارے جسمانی نظام میں جڑ پکڑ جائیں توٹی۔بی، نمونیہ، پھیپھڑوں اور جگر کے کینسر، ہر قسم کی پیچش اور
اسہال، سپٹی سیمیا (Septicaemia)، ایگزیما اور تمام اعضائے رئیسہ کی دیگر کئی مہلک بیماریاں
لاحق ہو جائیں۔یہ جراثیم سانس کے ذریعہ ہمارے جسم میں داخل ہوتے ہیں مگر اس کے باوجود اکثر
342
بقا : حادثه یا منصوبه بندی ؟
ہم ان کے مضر اثرات کا شکار نہیں ہوتے۔یقیناً کوئی ایسا دفاعی نظام موجود ہے جو ان جراثیم کو اندرونی
اعضاء تک بآسانی پہنچنے نہیں دیتا اور یوں ہمیں ان سے محفوظ رکھتا ہے۔یہ وہ نظام ہے جو بقا کو یقینی
بنانے کے لئے ضرورت کے عین مطابق وضع کیا گیا ہے۔بقا اس نظام کا کوئی حادثاتی نتیجہ نہیں۔اس مختصر سے تعارف کے علاوہ اس مسئلہ کے بیشمار پہلو ہیں۔ہمارا ہر فعل یا ذہن میں آنے
والا ہر خیال ہمارے اعصابی نظام میں استعمال شدہ توانائی کے ایسے فاضل مادے چھوڑتا ہے جن کا
کوئی فوری بندوبست نہ ہوتو وہ اچانک موت کا سبب بن سکتے ہیں۔چنانچہ زندگی کے ہرلمحہ میں ہم
موت سے برسر پیکار ہیں۔” بقائے اصلح کے دراصل یہی معنی ہیں۔یہ صرف اتفاقات کا نتیجہ نہیں
ہے۔ہر قدم پر پیش آنے والے بے شمار خطرات سے زندگی کی حفاظت کیلئے نہایت گہرا اور پیچیدہ
نظام وضع کیا گیا ہے۔اس کو سمجھنے کے لئے پودوں اور جانداروں کے عمل تحول (metabolism)
میں آکسیجن کے کردار کا مطالعہ ایک بہترین مثال ہے۔عمل تحول کی اصطلاح کو آگے دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔عمل تعمیر (Anabolism)
اور عمل تخریب (Catabolism)۔اینا بولزم سے مراد موجود خوراک سے نئی بافتوں کی تعمیر ہے۔اس کے علاوہ زائد توانائی کو
چربی کی صورت میں محفوظ کرنا بھی اسی عمل کا حصہ ہے۔اس کے برعکس کیا بولتزم ایک ایسا عمل ہے
جس کے نتیجہ میں پیچیدہ مالیکیولز ، سادہ مالیکیولز میں بدل جاتے اور توانائی خارج کرتے ہیں۔پیچیدہ
مالیکیولز کے اندر زیادہ توانائی ہوتی ہے۔چنانچہ جب یہ مالیکیولز ٹوٹتے ہیں تو توانائی خارج کرتے
ہیں۔اس طرح ان کے مجموعی وزن اور کمیت میں جو کمی ہوتی ہے وہ اس توانائی کی صورت اختیار کر
لیتی ہے جسے جاندار اپنی بقا کے لئے استعمال کرتے ہیں۔بظاہر عمل تخریب ٹوٹ پھوٹ کا عمل ہے
مگر زندگی کے قیام کیلئے نہایت ضروری ہے کیونکہ توانائی کی روزمرہ کی ضروریات اسی ذریعہ۔پوری ہوتی ہیں۔تمام جسمانی حرکات، جذباتی ہیجانات اور ذہنی کاموں کیلئے توانائی کی ضرورت
ہوتی ہے جو عمل تخریب کے ذریعہ ہی مہیا ہوتی ہے۔زندگی کی تمام ادنی شکلوں کو حتی کہ ایسے
جانداروں کو بھی جن میں پھیپھڑے اور خون کی نالیاں موجود نہیں سانس لینے کیلئے ایک متبادل نظام
الهام ، عقل ، علم اور سچائی
343
فراہم کیا گیا ہے۔چنانچہ ان کی آکسیجن کی ضرورت بھی ویسے ہی پوری ہو جاتی ہے جیسے ان
جانوروں کی جن کے پھیپھڑے ہوتے ہیں۔عمل تخریب کے بغیر محض خوراک کا میسر آجانا بے فائدہ ہے۔روزمرہ کے انسانی تجربہ میں بھی
اس عمل کی اہمیت بڑی واضح ہے۔انسان غذا کے بغیر چند ہفتے اور پانی کے بغیر چند دن زندہ رہ سکتا ہے
مگر سانس لئے بغیر چند منٹ بھی زندہ نہیں رہ سکتا۔جونہی آکسیجن کی فراہمی ختم ہوتی ہے عمل تخریب
بھی ختم ہو جاتا ہے اور تمام خلیات مرنا شروع ہو جاتے ہیں۔سب سے پہلے دماغ متاثر ہوتا ہے۔آکسیجن کے نہایت مضر اثرات اور ان کے خلاف نہایت مؤثر حفاظتی اقدامات کا ذکر
کرنے سے قبل ہم قارئین کو یہ بتانا چاہتے ہیں کہ آکسیجن زندگی کے ہر عمل کے لئے نہایت ضروری
ہے۔قدرت نے توازن قائم کرنے کے لئے جو راستے اختیار کئے ہیں یہ اس کی ایک شاندار مثال
ہے۔ہر مفید چیز کے کچھ نقصانات بھی ہوا کرتے ہیں جو اس حد تک ہو سکتے ہیں کہ اگر ان پر قابونہ
پایا جائے تو وہ اس چیز کے فوائد کو مکمل طور پر ختم کر دیں۔یہ نقضاء جو واقعی ایک تضاد ہے زمین پر
زندگی کے قیام کیلئے نہایت ضروری ہے۔تخلیق کی یہ کہانی بار بار بے شمار مرتبہ دہرائی جارہی ہے مگر
آج تک بے رحمی سے تنقید کرنے والا کوئی نقاد اس داستان میں کوئی معمولی ساستم بھی تلاش نہیں
کر سکا۔آکسیجن کے بارہ میں مفصل بحث آئندہ صفحات میں آئے گی۔فی الحال ہم قارئین کی توجہ آکسیجن کی ایک شکل اوزون یعنی (03) کی جانب مبذول کرانا
چاہتے ہیں۔یہ واحد گیس ہے جس کے مالیکیول میں تین ایٹم ہوتے ہیں۔یہ وہ منفر دخصوصیت ہے
جو کسی اور گیس میں نہیں پائی جاتی۔یہ عنصر زندگی کیلئے نہایت ضروری ہونے کے باوجود شدید ملک
بھی ہے۔یہ اس بات کی ایک اور مثال ہے کہ زمین پر زندگی کی بقا کو اتفاقات کے سہارے پر نہیں
چھوڑ دیا گیا بلکہ وہ تمام ضروری اور معین اقدامات کئے گئے ہیں جو نہ صرف زندگی کا سہارا ہیں بلکہ
ان عوامل کے مضر اثرات سے بھی زندگی کی حفاظت کرتے ہیں جو اس کی بقا کے لئے ضروری ہیں۔ایک زمانہ تھا جب زمین کی قریبی فضا میں آکسیجن آزاد حالت میں موجود نہیں تھی۔اب تو یہ
بات سب کو معلوم ہے مگر جب ہالڈین (Haldane) نے اس حقیقت کا انکشاف کیا تھا تو ان
سائنس دانوں میں حیرت و استعجاب کی ایک لہر دوڑ گئی تھی جو ایسے شواہد کی تلاش میں تھے، جن سے۔
344
بقا : حادثه یا منصوبه بندی ؟
آغاز حیات کے راز کھل سکیں۔حیاتیاتی ارتقا سے قبل دنیا پر ایک بہت طویل عرصہ ایسا گزر چکا ہے
جو سائنسدانوں کیلئے ہمیشہ ایک معمہ بنا رہا ہے۔اگر اس وقت کی فضا میں آکسیجن آزاد حالت میں
موجود ہوتی تو حیاتیاتی ارتقا سے قبل زندگی کی جو شکل موجود تھی اسے آکسیجن کی موجودگی میں مکمل طور
پر تباہ ہو جانا چاہئے تھا۔اگر اسے آکسیجن کے مہلک اثر سے بچانے کیلئے معین اقدامات نہ کئے
جاتے تو زندگی کی کوئی شکل باقی نہ رہتی۔چنانچہ یہ ایک عظیم الشان انکشاف تھا کہ اس دور میں آزاد شکل میں کوئی آکسیجن موجود نہیں
تھی۔اس بات کا علم ہو جانا کہ زمین کے نزدیک کا کرہ ہوائی آزاد آکسیجن سے خالی تھا ایک
سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔بایں ہمہ اس مرحلہ پر بعض مزید الجھا دینے والے سوالات سر
اٹھانے لگے۔ہالڈین(Haldane) کے مجوزہ حل کے نتیجہ میں یہ علم تو ہو گیا کہ زمین کا ماحول آزاد آکسیجن
سے پاک تھا مگر کا سمک شعاعوں کی مسلسل بوچھاڑ سے حفاظت کیونکر ممکن ہوئی؟ آکسیجن کی
عدم موجودگی کی وجہ سے یہ سوال اور زیادہ اہمیت اختیار کر گیا کیونکہ کاسمک شعاعوں سے حفاظت
صرف اس وقت ممکن ہے جبکہ ماحول میں آکسیجن آزاد حالت میں موجود ہو۔یہ ایک ایسا معمہ تھا
جس کا کوئی حل نظر نہیں آتا تھا۔آکسیجن کا ہونا بھی مہلک تھا اور نہ ہونا بھی مہلک تھا۔اگر آپ یہ
فیصلہ کرتے کہ زندگی کی حفاظت کے لئے فضا آکسیجن سے بالکل خالی ہو تو اس کا نتیجہ یہ نکلے گا کہ
مہلک کاسمک شعاعیں زندگی کا خاتمہ کر دیں گی۔جیسا کہ ابھی بیان کیا جائے گا ماحول میں آزاد آکسیجن کی موجودگی کی وجہ سے بالواسطہ یہ
مہلک کا سمک شعاعیں زمین تک نہیں پہنچ پاتیں۔یہ بھی یاد رکھنا چاہئے کہ باقی تمام گیسوں کی طرح
آکسیجن کا مالیکیول بھی دوائیٹوں پر ہی مشتمل ہوتا ہے جو اپنے ایلوٹراپ (Allotrope) اوزون سے
ایک ایٹم کم ہوتا ہے۔عموماً خیال اس طرف جا سکتا ہے کہ بھاری ہونے کی وجہ سے اوز ون سطح زمین
کے زیادہ قریب ہو گئی اور اپنی موجودگی کے باوصف آکسیجن کو ہلکی ہونے کی وجہ سے کرہ ہوائی کے
بالائی حصہ کی طرف چلا جانا چاہئے تھا۔ایک معمہ تو یہ ہے لیکن اس سے بھی حیران کن معمہ یہ ہے کہ
اگر آکسیجن آزاد حالت میں موجود ہی نہیں تھی تو وہ اپنے بغل بچے اوزون کو پیدا کیسے کرسکتی تھی ؟ اور
الهام ، عقل ، علم اور سچائی
345
اسے کس طرح آسمان کے اس حصہ میں پھینک سکتی تھی جہاں اس کی شدید ضرورت تھی۔یہ ہے
تو ایک پہیلی لیکن اس کے ساتھ ساتھ ایک لطیفہ بھی ہے۔پنجابی کہاوت ہے کہ:
ماں جمی نہیں تے پُت کو ٹھے تے
-
اس کا لفظی ترجمہ یہ ہے کہ ماں کے پیدا ہونے سے پہلے ہی بیٹا چھت پر بھاگتا پھر رہا
ہے۔پنجابی میں تو یہ محض ایک لطیفہ ہے جس کا مقصد مخالف کی دلیل کو خارج از امکان قرار دینا
ہے۔مگر یہاں ہم ایسے ہی ایک مسئلہ سے دو چار ہیں جو سائنسدانوں کے خیال میں بالکل اسی طرح
در پیش ہے۔یہ مسئلہ کسی با مقصد اور تخلیقی منصوبہ بندی کے بغیر حل ہو ہی نہیں سکتا۔ہم اس زمانہ کی
بات کر رہے ہیں جب آکسیجن جو اوزون کی ماں کے مشابہ ہے سرے سے موجود ہی نہ تھی۔لیکن
اس کا بچہ اوزون کی شکل میں بالائی کرہ ہوائی پر چوکڑیاں بھرتا پھر رہا تھا۔یہاں ایک اور بات بھی غور طلب ہے کہ اوزون، بالائے بنفشی (Ultraviolet) شعاعوں کو
یکسر تباہ نہیں کر سکتی۔سب سے بڑے طول موج والی شعاعیں اوزون کی تہ کے آر پار بآسانی گزر
کر سطح ارض کے قریب آ پہنچتی ہیں اور زمین پر رہنے والے جانداروں کیلئے کسی قسم کے خطرہ کا
باعث نہیں بنتیں۔بلکہ اس کے برعکس اسی طول موج پر وہ انسانوں سمیت تمام ممالیہ جانوروں میں
وٹامن ڈی کی تیاری میں مد ہوتی ہیں۔انسان یہ سوچ کر حیران رہ جاتا ہے کہ اربوں اندھے
اتفاقات کے نتیجہ میں یہ عجوبہ کیسے وقوع پذیر ہوا کہ ہر چیز کی تکمیل نہایت بار یک حسابی ترکیب،
نہایت عمدہ ڈیزائن اور نہایت خوبصورت طریق پر ہو پائی۔با قاعدہ منصوبہ بندی کے برعکس انتخاب طبعی کے طریق میں مختلف قسم کے لاکھوں ماحول
درکار ہوں گے تا کہ لاکھوں کروڑوں زمینوں میں اربوں کھربوں اتفاقات کے نتیجہ میں صرف
ایک زمین ہی مین درست تناسب کے ساتھ اچانک تخلیق ہو جائے جو حیات کے لئے مناسب اور
ساز گار ہو۔اوزون کے بارہ میں ایک اور دلچسپ بات اس کی ترکیب و تالیف سے متعلق ہے۔طاقتور بالائے بنفشی شعاعوں کے آکسیجن سے ٹکرانے کے نتیجہ میں اوزون پیدا ہوتی ہے اور آکسیجن
کا مالیکیول پھٹ کر اپنی آیونی (ionic) شکل اختیار کر لیتا ہے۔بالفاظ دیگر اٹامک آکسیجن میں
تبدیل ہو جاتا ہے۔پھر آکسیجن کے یہ آزاد ایٹم ایک دوسرے میں جذب ہو کر اوزون یعنی
346
بقا : حادثه یا منصوبه بندی ؟
بناتے ہیں۔اوزون ان شعاعوں کے براہ راست اثر سے تیار ہوتی ہے لیکن اس عمل میں یہ اپنی
محسن یعنی بالائے بنفشی شعاعوں کو ہی تباہ کرنا شروع کر دیتی ہے۔زندگی کے دو خطرناک دشمنوں کو
اس طرح باہم مصروف کر دینا کہ وہ آپس میں ہی برسر پیکار رہیں اور کوئی بھی جیت نہ سکے، ایک
زبردست منصو بہ اور حیرت انگیز توازن ہے۔زمین پر حیات کے باقاعدہ آغاز سے قبل کے حالات پر نظر ڈالنے سے پتہ چلتا ہے کہ
جب حیات نہایت ابتدائی مراحل میں تھی تو اس وقت اوزون کی تہ کی عدم موجودگی نے یقیناً ایک
بہت بڑا مسئلہ کھڑا کر دیا ہو گا۔کاسمک شعاعوں کی بلا روک ٹوک بوچھاڑ قبل از حیات، مخلوقات کیلئے
ا
تباہ کن ثابت ہوئی ہوگی۔چنانچہ زندگی کے آغاز سے قبل ہی کرہ ہوائی کے بالائی حصوں میں اوزون
کی کچھ مقدار تو موجود ہونی چاہئے تھی۔لازماً ایسا ہونا بھی چاہئے تھا مگر کیسے؟ یہ دو سوال ہے جس
سے دانستہ طور پر پہلو تہی کی جاتی رہی ہے۔اس کا لازمی نتیجہ یہی نکلتا ہے کہ زندگی ایسی متضاد قوتوں
میں گھری ہوئی ہے جو ایک وقت موافق بھی ہیں اور مخالف بھی۔لیکن یہی دو متضاد قو تیں زندگی کے
قیام کے لئے ضروری بھی ہیں۔لیکن معلوم ہوتا ہے کہ کسی نہ کسی طرح حیات خدائی حفاظت میں ان
خطرات سے بچ نکلی ہوگی۔سوا منكم من أمر القَوْلَ وَمَنْ جَهَرَ بِهِ وَمَنْ هُوَهُ
بِاليْلِ وَسَارِبُ بِالنَّهَارِ لَهُ مُعَقِّتُ مِن بَيْنِ يَدَيْهِ وَمِنْ
خَلْفِهِ يَحْفَظُونَهُ مِنْ أَمْرِ اللهِ
(الرعد 11:13-12)
ترجمہ: برابر ہے تم میں سے وہ جس نے بات چھپائی اور جس نے بات کو ظاہر کیا اور وہ جورات
کو چھپ جاتا ہے اور دن کو ( سر عام ) چلتا پھرتا ہے۔اس کے لئے اس کے آگے اور پیچھے چلنے
والے محافظ (مقرر ) ہیں جو اللہ کے حکم سے اس کی حفاظت کرتے ہیں۔قرآن کریم میں اس قسم کی اور بھی بہت سی آیات ہیں جن میں زندگی کے ہرلمحہ کی حفاظت کا
وعدہ خدا تعالیٰ کی طرف سے کیا گیا ہے ورنہ زندگی ختم ہو کر رہ جائے۔حیات کی اعلی ترین بلندیوں کو پالینے والا انسان اگر اپنے نیچے بے شمار ادوار پر نظر ڈالے تو
الهام ، عقل ، علم اور سچائی
347
اسے اکثر یہ احساس بھی نہیں ہو پاتا کہ اس کا ارتقائی منازل کے دوران پیش آنے والے ان
بے شمار خطرات سے بچ نکلنا بجائے خود ایک عظیم الشان معجزہ ہے۔ہمیں ان ماہرین حیاتیات کا
ممنون احسان ہونا چاہئے جنہوں نے نسلاً بعد نسل بڑی کوشش اور عرق ریزی سے ہمیں کسی حد تک
زندگی کی نہ ختم ہونے والی بجھارتوں میں سے کچھ بجھارتوں کے سمجھنے میں مدد کی ہے۔مگر افسوس کہ
زندگی کی ان گتھیوں کو سلجھانے والوں میں سے بہت کم ایسے لوگ ہیں جو یہ جانتے ہیں کہ
لم 83
خدا تعالیٰ کے بے پایاں احسانات اور اس کی لامحدود تخلیقی حکمت کے کس قدر زیر بار ہیں۔اس امر کی مزید وضاحت کیلئے ہم قاری کی توجہ ایک بار پھر انسانی اعضاء کی غیر معمولی
پیچیدگیوں کی طرف مبذول کراتے ہیں۔در حقیقت ہر انسان اپنی ذات میں ایک عالم صغیر ہے جو
از خود زندہ نہیں رہ سکتا بلکہ اپنی بقا کیلئے قدم قدم پر لاکھوں منظم حفاظتی اقدامات کا محتاج ہے۔فزیالوجی کے ماہرین نے انسان کے جسمانی نظام میں کارفرما بہت سے ایسے عوامل
دریافت کئے ہیں جن کے مقابل پر اگر حفاظتی نظام تشکیل نہ دیا جاتا تو وہ اچانک موت کا باعث ہو
سکتے تھے۔ان مشکلات اور چیلنجوں کو دراصل ضرورت سے زیادہ سادہ سمجھ لیا گیا ہے۔زندگی کو
در پیش خطرات کے مقابل پر ایک مکمل اور جامع دفاعی نظام کا منصو بہ تیار کرنا اور اس کا نفاذ دراصل
اتنا بڑا چیلنج ہے کہ اس کی تحقیق کیلئے سائنسدانوں کی آئندہ کئی نسلیں درکار ہیں۔مثلاً جس محلول میں خلیہ معلق ہوتا ہے اس کے اندرونی حصوں کو اس محلول سے ہمہ وقت
خطرہ لاحق رہتا ہے۔قدرت نے نیوکلیس (Nucleus) کوارد گرد موجود پانی کے انجذابی دباؤ سے
بچانے کیلئے نہایت مضبوط نظام تیار کر رکھا ہے ورنہ وہ اس دباؤ سے ہی ختم ہو جاتا۔لیکن شکر کے
ساتھ ساتھ حسب ضرورت انسولین کو خلیہ کے اندر پہنچانے کیلئے تفصیلی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔علاوہ ازیں کیمیائی رد عمل کے دوران بننے والے فاضل مواد کے اخراج کیلئے بھی ایک کامل نظام
موجود ہے۔یہ بات خوب ذہن نشین کر لینی چاہئے کہ اگر خون کے آبی محلول میں موجود خلیات میں محلول
کو داخل ہونے دیا جائے تو وہ فورا ختم ہو جائیں۔پانی کے مالیکیولز کے حادثاتی طور پر ان خلیات
میں داخل ہونے سے بچاؤ کیلئے چربی کی دو نہیں بہت عمدگی سے تخلیق کی گئی ہیں۔یہ غیر ضروری مادہ
348
بقا : حادثه یا منصوبه بندي ؟
کو خلیہ میں داخل ہونے سے کمال مہارت سے روکتی ہیں۔مگر غذا کے راستہ میں روک نہیں بنتیں جو
باہر سے ان تہوں سے ہوتی ہوئی مسلسل اندر جاتی رہتی ہے تاہم یہ دفاعی اقدام بجائے خود بہت
سے سوالات کو جنم دیتا ہے جن میں سے سب سے اہم سوال یہ ہے کہ اگر چربی کی ان تہوں سے کوئی
مائع اندر جاہی نہیں سکتا تو پھر خلیہ کی زندگی کیلئے نہایت ضروری شکر اور آکسیجن کے مالیکیولز کس طرح
اندر جاتے ہیں؟ اپنی زندگی کے ہر سیکنڈ کے لاکھویں حصہ میں بھی خلیات کو شکر، انسولین ، آکسیجن
اور دیگر ضروری نمکیات درکار ہوتے ہیں۔خون کے ان چھوٹے چھوٹے ذرات کو مدنظر رکھتے
ہوئے متضاد قسم کی مشکلات پر غور کریں تو اس چیلنج سے نمٹنے کیلئے قوانین قدرت کا دقیق علم اور
نہایت اعلیٰ درجہ کی تکنیکی مہارت درکار ہے۔مرکزه(Nucleus) اور پروٹو پلازم (Protoplasm) کوکسی بھی غیر ضروری مادہ کی
دخل اندازی سے بچانے کیلئے ایک طرف تو دوہری حفاظتی تہ کے حصار میں رکھا گیا ہے اور دوسری
طرف انہیں ان تہوں کے پار توانائی کی مسلسل فراہمی درکار ہے۔اس مقصد کیلئے قدرت نے جو
طریق اختیار کیا ہے وہ اتنا عمدہ اور اتنا پیچیدہ ہے کہ عقل دنگ رہ جاتی ہے۔یہ بات ناقابل فہم ہے کہ یہ منصوبہ اندھے اتفاقات کا نتیجہ ہو۔لازم تھا کہ گلوکوز کے مالیکیولز
کو خلیہ کے اندر لے جانے والے لحمیات کی اندرونی پیچیدہ بناوٹ اور ترتیب ضرورت کے عین
مطابق ہو۔اسی طرح ضروری تھا کہ وہ سب اقدامات کئے جاتے جن سے گلوکوز حاصل کرنے
والے ہر خلیہ کو ان لمیات کے کردار سے مکمل طور پر ہم آہنگ کیا جاتا۔بعض ایسے قارئین جو سائنسی
اصطلاحات سے ناواقف ہیں شاید اس مضمون کو پوری طرح نہ سمجھ سکیں مگر ہماری کوشش یہی ہے کہ
ایسا طریق اختیار کیا جائے جو ایک عام قاری کیلئے بھی قابل فہم ہو۔رسد کا یہ نظام اس قدر عمدگی سے وضع کیا گیا ہے کہ اس بارہ میں کچھ بھی بیان نہ کرنا زیادتی
ہوگی۔اللہ تعالی نے یہ نظام خاص طور پر اس طرح تخلیق کیا ہے کہ رسدی لحمیات کا ایک جال چربی
کی تہوں میں لپٹا ہوا ہے جو کہ 492 امینوایسڈ کی ایک لڑی پر مشتمل ہے اور جسے 25 حصوں میں
تقسیم کیا گیا ہے۔ان میں سے 13 ہائیڈرو فلک (Hydrophilic) ہیں جس کا مطلب یہ ہے کہ وہ
پانی کی طرف ایک خاص قسم کی کشش رکھتے ہیں اور بارہ ہائیڈر وفوبیک (Hydrophobic) ہیں جو
الهام ، عقل ، علم اور سچائی
349
پانی کے مالیکیولز سے دور ہٹتے ہیں۔ہائیڈ رو فلک پانی کو جذب کرتے رہتے ہیں اور باہر موجود پانی
کو اندر آنے دیتے ہیں۔جبکہ ہائیڈ رو فوبک پانی کو پرے دھکیلتے ہیں اور خلیہ کے اندرونی ماحول کو
ترجیح دیتے ہیں۔یہ دونوں چربی کی دو تہوں کے درمیان آگے پیچھے بارہ دفعہ اس طرح بنے گئے
ہیں کہ اپنی شکل وصورت تبدیل کرتے رہتے ہیں جس کے دوران ان کے پاس جو شکر یا لحمیات
وغیرہ ہوتے ہیں انہیں پہلے ایک مسام دار جعلی سے گزار کر پر وٹو پلازم تک پہنچاتے ہیں۔پھر جب
پر وٹو پلازم سے کوئی چیز خون میں پہنچانا مقصود ہو تو پہلے اس مادہ کو یہ چربی کی دیوار تک پہنچاتے ہیں
جو کہ آگے ایک اور خاص مسام دار جھلی میں سے گزر کر خون میں شامل ہو جاتا ہے۔چنانچہ اس طرح
ٹرانسپورٹر آسی لیٹر ( Transporter Oscillator):
گلو کوز سے جڑنے والے کیمیکلز کو خلیہ کی جھلی کے دونوں اطراف میں منتقل کرتے رہتے
ہیں۔حرکی (Kinetic) کے مطالعہ سے جس میں سے بہت سا کام ڈارٹ ماؤتھ Dart)
(mouth میڈیکل سکول میں ہوا ہے، معلوم ہوتا ہے کہ یہ آمد ورفت غیر معمولی تیز رفتاری سے
ہوتی ہے۔گلوکوز جب ٹرانسپورٹرز کیمیکلز کے ساتھ جڑ جاتا ہے تب یہ آمد ورفت تقریباً
900 مرتبہ فی سیکنڈ تک بڑھ جاتی ہے۔2
ایک علیم وخبیر اور مد بر بالا رادہ ہستی کے بغیر جسے یہ لوگ شناخت نہیں کر سکے اتنا عمدہ نظام نہ
تشکیل پاسکتا ہے اور نہ ہی اتنی خوبی سے خود بخود جاری رہ سکتا ہے۔طیفی (Spectroscopic)
شہادت سے یہ بات ثابت ہو جاتی ہے کہ لحمیات کی دولڑیاں ایک دوسرے سے اس طرح لپٹی ہوئی
ہیں کہ ان کے ایک طرف ہائیڈ رو فلک لحمیات ہیں اور دوسری طرف ہائیڈرو فوبک۔اس نظام کو دیکھ
کر انسان ورطہ حیرت میں ڈوب جاتا ہے کہ یہ باریک اور پیچیدہ نظام ہرگز کسی اتفاق کا نتیجہ نہیں
ہے بلکہ ایک با مقصد منصوبہ بندی ہے۔خلیہ کی توانائی کی ضروریات کے علاوہ ایک اور مسئلہ خلیہ کے اندر اور باہر نمکیات کے
تناسب کو متوازن رکھنا ہے۔خلیہ میں موجود ضروری نمکیات کا ایک خاص تناسب قائم رہنا چاہئے۔یہ تناسب خلیہ کے باہر موجود الیکٹرولائٹ (Electrolyte) محلول میں پائے جانے والے نمکیات
کے تناسب سے بہت مختلف ہے۔مثلاً خلیہ کے باہر سوڈیم آئن اندر کی نسبت دس گنا زیادہ تعداد
350
بقا : حادثه یا منصوبه بندی ؟
میں ہیں۔اگر گلو کوز کو خلیہ میں داخل کرنے کیلئے عام سادہ مسام ہوتے تو سوڈیم آئن بھی ساتھ ہی
خلیہ میں جا کر اس کے اندر دس گنا زیادہ تعداد میں اکٹھے ہو کر اس کی تباہی کا باعث بن جاتے۔سوڈیم آئن کا صحیح تناسب میں مسلسل انجذاب بھی خلیہ کیلئے ضروری ہے اور یہ ایک تکنیکی معجزہ ہے کہ
قدرت نے اس کا بھی خیال رکھا ہے کہ چربی کی تہوں میں خصوصی والو موجود ہیں جن کے کھلنے پر ہر
سیکنڈ میں تقریباً ایک کروڑ سوڈیم آئن خلیہ کی جھلی میں سے گزر کر اندر داخل ہوتے ہیں۔یہ رفتار
گلوکوز کے اندر جانے کی رفتار سے ایک لاکھ گنا زیادہ ہے۔3 کیا ہی تیز رفتار ہے! لیکن بات ابھی
ختم نہیں ہوئی۔اس مطالعہ سے یہ بات بخوبی واضح ہو چکی ہے کہ زندگی کو اپنی بقا کیلئے بالکل ابتدا سے ہی
مسلسل حفاظت کی ضرورت پڑتی ہے۔مظاہر فطرت کا مطالعہ کریں تو ایک اور جگہ ہمیں مختلف
طریق پر یہی مقصد حاصل ہوتا دکھائی دیتا ہے جہاں موت بالکل مختلف انداز میں زندگی کی خدمت
پر مامور ہے۔یہاں شرح اموات زندہ بچ جانے والوں کی نسبت بہت بڑھ جاتی ہے۔گو یہ بات
اب تک اٹھائی جانے والی بحث کے بظاہر بالکل برعکس ہے لیکن در حقیقت اس بحث کو مزید تقویت
دیتی ہے کہ داستان حیات میں کوئی چیز اتفاقی یا حادثاتی قرار نہیں دی جاسکتی۔قدرت کا پیدا کیا ہوا ہر قانون اور ہر منصوبہ کسی نہ کسی پہلو سے زندگی کیلئے مفید ہے۔یہاں
ہم ڈارون کے نظریہ 'بقائے اصلح کا ذکر کرنا چاہتے ہیں۔اس اصول کے مطابق زندگی کے ارتقا
کیلئے قدرت میں انتخاب کا ایک خود کار نظام جاری ہے۔یہ آہستہ رو اور مسلسل جاری نظام اس
وقت بہت نمایاں ہو جاتا ہے جب کسی نوع حیات کو اپنی بقا کیلئے کوئی چیلنج در پیش ہو۔یہ اصول
جانوروں کی پوری زندگی میں کارفرما ہوتا ہے۔شکاری جانور جب زمین پر یا فضا میں اپنے شکار کا
تعاقب کرتے ہیں تو وہ کمزوروں کو مسلسل ختم کرتے رہتے ہیں۔شکاری جانور یقینا شعوری طور پر
یہ تمیز نہیں کرتے بلکہ یہ ایک طبعی بات ہے کہ طاقتور، تیز رفتار اور نسبتاً زیادہ ہوشیار جانوروں کے بیچ
جانے کا زیادہ امکان ہے۔اسی طرح عمل تولید کے وقت ایک طاقتور اور مضبوط نر کمزور کی نسبت جنسی اختلاط میں
کامیابی کا زیادہ امکان رکھتا ہے۔چنانچہ آخری نتیجہ یہی نکلتا ہے کہ موت دراصل زندگی کی خدمت
الهام ، عقل ، علم اور سچائی
351
پر مامور ہے۔اس سطح پر اس عمل کا مشاہدہ آسان ہے۔یہ طبعی طور پر جاری ہے اور کسی معین نظام کا
متقاضی نہیں ہے۔تاہم یہ قانون صرف مختلف انواع کے باہمی مقابلہ میں ہی کارفرما نہیں ہے۔زندگی کے بعض پوشیدہ افعال میں یہ قانون زیادہ لطافت اور نسبتاً غیر محسوس طریق پر جاری ہے۔رحم مادر میں پیدا ہونے والے ہر بچہ کی خاطر حمل کے ارب با ارب امکانات رد کر دیئے
جاتے ہیں۔اکثر لوگ اس حقیقت سے بے خبر ہیں کہ ہر صحتمند مرد کو قدرت نے اتنی تولیدی طاقت
بخشی ہے کہ وہ ایک اوسط عمر میں اربوں بچے پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے مگر ایک مرد کی ساری
زندگی میں صرف چند خوش قسمت جرثومے ہی مادہ کے بیضہ سے ملنے میں کامیاب ہوتے ہیں اور بچہ
کی ممکنہ پیدائش کا سبب بنتے ہیں۔ایک ایسے قدیم معاشرہ میں جہاں تعدد ازدواج پر کوئی پابندی
نہیں ایک شخص سینکڑوں بچوں کا باپ ہونے پر نازاں ہو سکتا ہے مگر مادہ کے بیضہ کو بار آور کرنے
والے جرثوموں کی ان جرثوموں کی تعداد سے کوئی نسبت ہی نہیں جن سے ممکنہ طور پر بچہ پیدا ہو
سکتا تھا۔مگر قدرت کے انتخاب میں ناکام رہنے والے یہ اربوں جراثیم بھی دراصل بے مقصد
ضائع نہیں جاتے۔ان کی موت اس بات کی ضمانت ہے کہ ان میں سے بہترین اور باقی رہنے کا
سب سے زیادہ اہل جرثومہ ہی اگلی نسل کا آغاز کرے گا۔اسی طرح یہ بات بھی حیران کن ہے کہ
آخر کون سا ایسا اتفاق تھا جس کے نتیجہ میں مادہ میں تو صرف ایک بیضہ جبکہ نر میں اربوں جراثیم پیدا
ہوتے ہیں۔اگر مادہ میں بھی اسی طرح ہوتا تو ہر شادی شدہ یا غیر شادی شدہ جوڑا اتنے بچے
پیدا کرتا کہ دنیا کے اقتصادی مسائل میں کئی گنا اضافہ ہو جاتا۔پس زندہ رہنے کی جدوجہد میں بہت بڑی تعداد میں افراد کو ارتقائے حیات کے سفر کی ایک
چھوٹی سی منزل سر کرنے کے لئے قربان کرنا پڑتا ہے۔مگر ایک دفعہ موت کے آہنی پنجہ سے بچ نکلنا
ہرگز زندگی کے اس کھیل کا اختتام نہیں ہے۔بچ رہنے والے اپنی زندگی کے ہر لمحہ موت کے خطرات
سے دوچار ہیں۔یہی وہ منڈلاتے ہوئے خطرات ہیں جن کے بارہ میں قرآن کریم فرماتا ہے کہ خدا
ہرلمحہ فرشتوں کے ذریعہ زندگی کی حفاظت فرماتا ہے۔چنانچہ نہ تو موت کوئی اتفاق ہے اور نہ ہی زندگی
بلکہ یہ دونوں رات اور دن کی طرح پہلو بہ پہلو شعوری طور پر زندگی کا تانابانا بنتے چلے جاتے ہیں۔