باب پنجم

الہام، عقل، علم اور سچائی, حصہ 6

352
بقا : حادثه یا منصوبه بندی ؟
جس حفاظتی نظام کا ہم یہاں ذکر کر رہے ہیں وہ زندگی کے تمام مدارج پر حاوی ہے۔خواہ
وہ سطحی ہوں یا گہرے۔عمل ارتقا میں ممد حفاظت اور ترقی کا یہ منصوبہ ایک ایسا ابدی قانون ہے جو
تمام فلسفہ حیات پر محیط ہے۔اگر ہم حیات کے آغاز سے حال تک نظر ڈالیں تو معلوم ہوتا ہے کہ
اس سفر میں بہت سے پر خطر مقام آتے ہیں۔اس کی مثال دلدل میں مناسب مقامات پر رکھے
ہوئے پتھروں پر چلنے سے دی جاسکتی ہے۔کسی بے سمجھ اور اندھے مسافر کے کتنے امکانات ہیں کہ
وہ بغیر غلط قدم اٹھائے ان خطرات سے بچ نکلے گا؟ اور اگر یہ مہلک فاصلہ اربوں قدم طویل ہو
جہاں ہر پتھر کے گرد موت دلدل کی صورت میں منہ کھولے کھڑی ہو تو کون ہے جو اپنی آخری منزل
پر حفاظت سے پہنچنے کی ضمانت دے سکتا ہے۔ہمیشہ صحیح سمت میں قدم اٹھانا اور بقا کی اگلی منزل پر
مضبوطی سے قائم ہو جانا ایک ایسے اندھے مسافر کے لئے ایک بہت بڑا معجزہ ہے جو قدیم سے
اتفاقات کے راستہ پر چل رہا ہے۔ارتقا تو یقیناً ہوا ہے، مگر یہ اندھا ارتقا نہیں۔اس سفر کے ہر دوراہے پر جانوروں نے کبھی بھی
اپنا رستہ خود منتخب نہیں کیا۔اس راستہ میں کسی باشعور خالق کے منصوبہ کے بغیر کسی واضح منزل کا تعین
ممکن ہی نہیں۔چنانچہ زندگی کا ہر قدم کسی بھی سمت میں اٹھ سکتا تھا۔صحیح سمت میں ایک قدم بھی اٹھنے
کا امکان بہت کم تھا۔ہر قدم کا ہمیشہ صحیح سمت میں اٹھنا اور اربوں دفعہ اسی طرح ہوتے چلے جانا
تا کہ وہ راستہ اختیار کیا جا سکے جو بالآخر انسان کی تخلیق پر منتج ہو، ایک ایسا محیر العقول افسانہ ہے جس
پر کہانیوں والے بھوت پریت بھی اعتبار نہیں کریں گے۔اس کے باوجود بعض سائنسدان اس پر
یقین رکھتے ہیں۔اگر خدا تعالیٰ کے وجود کو اس نہایت پیچیدہ نظام سے باہر نکال دیا جائے تو محض یہ سوال باقی
رہ جاتا ہے کہ اس کائنات کا خالق آخر کون ہے؟ حیات سے خالی کا ئنات بلکہ چھوٹے سے سیارہ
زمین پر موجود حیات کے عجائبات بھی ایک ایسے خالق کا تقاضا کرتے ہیں جس نے انہیں وجود بخشا
اور بے انت پیچیدگیوں سے بھر دیا۔ہستی کباری تعالیٰ کے بغیر ان کی پکار ایک صدائے بازگشت کے
سوا کچھ بھی تو نہیں۔انسان صرف ایک بات کا یقین کر سکتا ہے کہ حیات خود بخود پیدا نہیں ہوئی اور
موت حیات کو جنم نہیں دے سکتی۔

353
حوالہ جات
الهام ، عقل ، علم اور سچائی
1۔LIENHARD, G۔E۔, SLOT, J۔W۔, JAMES, D۔E۔, MUECKLER, MM۔(January, 1992) How Cells Absorb Glucose۔Scientific American: p۔34
2۔LIENHARD, G۔E۔, SLOT, J۔W۔, JAMES, D۔E۔, MUECKLER, M۔M۔(January, 1992) How Cells Absorb Glucose۔Scientific American: pp۔36-37
3۔LIENHARD, G۔E۔, SLOT, J۔W۔, JAMES, D۔E۔, MUECKLER, M۔M۔(January, 1992) How Cells Absorb Glucose۔Scientific American:p۔37

قدرت میں سمت پذیری یا کا ئریلیٹی
سمت پذیری (Chirality) کیا ہے؟ کیا اس کی کوئی اہمیت ہے؟ اور پھر یہ کہ کیا اس پر غور
کرنے کی کوئی ضرورت ہے؟ یہ وہ سوالات ہیں جن کی طرف اب ہم متوجہ ہوتے ہیں۔ایک دائرہ
میں خواہ دائیں سے بائیں یا بائیں سے دائیں سمت میں حرکت کی جائے ، اس بات سے کوئی بھی
فرق نہیں پڑتا کہ اس گردش کا آغاز کس سمت سے ہوا ہے؟ ہم کوئی چیز اپنے دائیں ہاتھ سے
اٹھا ئیں یا بائیں ہاتھ سے، جتنی دیر تک ہم نے اسے اٹھا رکھا ہے دائیں یا بائیں کے سوال کی کوئی
اہمیت نہیں ہے۔لیکن اگر ہم دائیں یا بائیں میں پوشیدہ حکمت کو سمجھتے ہیں تو پھر یہ سوال یقینا اہم ہو
جائے گا۔لیکن حیرت کی بات تو یہ ہے کہ اسلامی تعلیمات اور قانونِ قدرت کے بعض مظاہر سے
یوں لگتا ہے کہ سمت
کو بلا وجہ ترجیح دی گئی ہے۔حیات قرآنی آیات کی روشنی میں“ کے باب میں
ہم نے بالاختصار قرآن کریم کی متعدد ایسی آیات کا ذکر کیا ہے جن میں مذہبی نقطہ نظر سے سمت کی
اہمیت کا بیان ہے۔بہت سی احادیث میں اسی قرآنی طرز فکر کی مزید تشریح کی گئی ہے جن
میں مومنوں کو یہ تعلیم دی گئی ہے کہ وہ کس طرح روز مرہ کی سماجی اور مذہبی زندگی بسر کریں اور ان
تعلیمات میں معین طور پر دائیں کو ہا ئیں پر ترجیح دی گئی ہے۔دائیں بائیں جیسے بظاہر معمولی اور چھوٹے امور کی مذہبی تعلیمات میں اس قدر اہمیت واقعی
ایک حیران کن بات ہے لیکن جب ہم نظام قدرت میں ہر جگہ سمت کی اہمیت کو دیکھتے ہیں تو یہ معمہ
اور بھی پیچیدہ ہو جاتا ہے۔مذہبی تعلیمات کا سر چشمہ ہمیشہ الہام الہی ہوا کرتا ہے یا پھر کوئی باشعور
انسانی ذہن۔سیکولر سائنسدان کسی ایسے مدبر بالا رادہ خالق کے قائل نہیں جس نے نظام قدرت کی
باضابطہ تشکیل کی ہو تو پھر قدرت اور مذہب میں سمت کے لحاظ سے یہ حیران کن مشابہت کیسی؟ اگر
ان کا سرچشمہ مشترک نہیں تو کیا اسے محض ایک اتفاق قرار دے کر مسترد کیا جاسکتا ہے؟ لیکن بات
یہیں پر ختم نہیں ہو جاتی۔جتنا ہم قدرت میں سمت کی اہمیت کا مطالعہ کرتے ہیں اتنا ہی حیرت میں
355

356
قدرت میں سمت پزیری یا کائریلینی
ڈوبتے چلے جاتے ہیں۔سمت کے تعین کے بارہ میں کوئی معروف سائنسی قاعدہ موجود نہیں ہے۔قدرت ایک حصہ کو دوسرے پر کیوں ترجیح دے رہی ہے؟ یہ ایک ایسا سوال ہے جس کا جواب ابھی
تک نہیں مل سکا اور شاید آئندہ کئی دہائیوں تک مل بھی نہ سکے۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ قرآن کریم کے مطابق ہر قدرتی عمل کی معقولی رنگ میں وضاحت
ممکن ہے اور قرآن کریم بڑی وضاحت سے کسی ایسی تخلیق کا انکار کرتا ہے جو کسی اتفاق یا حادثہ کا
نتیجہ ہو۔آج نہیں تو کل وہ وقت دور نہیں جب سائنسدان اس قابل ہو جائیں گے کہ وہ قدرت
میں سمت کے تعین کی وجوہات معلوم کر سکیں۔آگے چلنے سے پہلے یہ وضاحت ضروری ہے کہ سمت کا تعین قدرت میں کس طرح کارفرما
ہے۔یہ بات جسمانی تربیت حاصل کرنے والے بچوں کے ان اجتماعی مظاہروں سے بآسانی سمجھی
جاسکتی ہے جن میں ان کی تربیت کی خوبی کو پیش کیا جاتا ہے۔کچھ بچوں کو دوگروپوں میں تقسیم کر کے
دائرہ کی شکل میں کھڑا کر دیا جائے۔پھر ان میں سے ایک گروپ کو بائیں سے دائیں اور دوسرے کو
دائیں سے بائیں طرف گھمایا جائے۔اس کو مزید واضح کرنے کیلئے اگر ان گروپوں کو جوڑوں کی
شکل میں اس طرح تشکیل دیا جائے کہ جوڑے کا ایک حصہ اگر ایک سمت میں گھومے تو دوسرا مخالف
سمت میں گھومے گا۔اس طرح کے گروپوں کے جوڑے کا تصور کریں تو آپ پر سمت کے تعین کے
معنی سائنسی اصطلاح کے اعتبار سے واضح ہو جائیں گے۔باہمی مطابقت کے باوجود ایک طرف
گھومنے والے گروپ کو مخالف سمت میں گھومنے والے گروپ پر منطبق نہیں کیا جا سکتا کیونکہ ان کی
حرکت مخالف سمت میں ہے۔اسی طرح اگر چہ تمام مالیکیولز گھومتے ہیں مگر سب ایک ہی سمت میں
نہیں بلکہ بعض دائیں سے بائیں طرف گھومتے ہیں اور بعض مخالف سمت میں۔بعینہ ایک ہی کیمیائی
فارمولہ کے حامل بعض مرکبات کے محلول میں دونوں سمتوں میں گھومنے والے مالیکیولز اکٹھے موجود
ہوتے ہیں۔جبکہ بعض مرکبات میں تمام مالیکیولز ایک ہی سمت میں حرکت کر رہے ہوتے ہیں۔صرف مالیکیولز میں ہی نہیں بلکہ ایٹم سے بھی چھوٹے ذرات میں سمت کا تصور پایا جاتا ہے۔کائنات میں سمت کی اہمیت کا علم آج سے تقریبا ڈیڑھ سو سال پہلے ہوا۔عظیم فرانسیسی
سائنسدان لوئی پاسچر (Louis Pasteur) نے 1848 ء میں اسے اس کی مالیکیولز کی گردش میں

الهام ، عقل ، علم اور سچائی
LOUIS PASTEUR
357
دریافت کیا اور یہ اس کی غیر معمولی ذہانت اور گہرے مشاہدے کو
خراج تحسین ہے کہ طرطیری ترشہ (Tartaric Acid) کے ایک
خاص نمک کے مرکب کا مشاہدہ کرتے ہوئے اس نے دو ہو بہو لیکن
بر عکس قلمیں دریافت کیں۔اس نے بڑی احتیاط سے ان دونوں کو
علیحدہ کر کے پانی میں حل کیا اور روشنی کی ایک کرن اس محلول میں
سے گزاری۔وہ یہ دیکھ کر حیران رہ گیا کہ دونوں نمونوں میں لوئی پاسچر
شده (Polarized) روشنی مختلف سمتوں میں گھومی۔ایک بائیں سے دائیں اور دوسری
دائیں سے بائیں۔اس سے پتہ چلا کہ طرطیری ترشہ کے مالیکیولز میں سے بعض دائیں طرف گھوم
رہے تھے اور بعض بائیں طرف۔اور انہیں ایک دوسرے پر منطبق نہیں کیا جاسکتا تھا۔اس طرح
سائنسدانوں نے پہلی مرتبہ عناصر میں سمت کے تعین کا مشاہدہ کیا۔1
1857ء میں پاسچر ہی نے اس میدان میں ایک اور انوکھا انکشاف کیا۔ایک دن اس نے
بوتل میں موجود کیمیائی محلول میں پھپھوندی کو نشو و نما پاتے دیکھا۔اس خراب محلول کو پھینٹنے کی بجائے
اس نے روشنی کی ایک شعاع اس میں سے گزاری تاکہ محلول میں موجود پھپھوندی پر کسی اثر کا مشاہدہ
کر سکے۔وہ یہ دیکھ کر حیران رہ گیا کہ قبل ازیں درست حالت میں محلول میں روشنی پر کوئی فرق نہیں
پڑا تھا لیکن خراب محلول میں روشنی کی تقطیب (Polarize) ہونے لگی۔قبل ازیں روشنی کے پولرائز
نہ ہونے کی ایک سادہ سی وجہ یہ تھی کہ اس محلول میں موجود مخالف سمتوں میں گھومنے والے مالیکیولز کی
تعداد برابر تھی۔اس لئے روشنی کا اثر زائل ہو رہا تھا۔چنانچہ روشنی کے تقطیب ہونے کی وجہ صرف
یہی سامنے آئی کہ پھپھوندی نے ایک طرف گھومنے والے مالیکیولز کو ختم کر دیا جس کے نتیجہ
میں مخالف سمت میں گھومنے والے مالیکیولز ہی باقی رہ گئے۔یوں ایک عقدہ تو وا ہو گیا۔لیکن اس
کے نتیجہ میں کئی ایک پیچیدہ مسائل نے جنم لیا کہ کس طرح ایک معمولی پھپھوندی مالیکیولز کی حرکت کا
بالکل درست اندازہ کر سکتی ہے اور اس نے خاص طور پر ایک ہی سمت میں گھومنے والے مالیکیولز کو
ہی کیوں ختم کیا ؟ ان سوالات نے اس وقت نہ صرف پاسچر کے ذہن کو الجھایا بلکہ آج تک
سائنسدانوں کیلئے پریشانی کا باعث بنے ہوئے ہیں۔وہ نہیں جانتے کہ کب تک اس کا جواب

358
قدرت میں سمت پزیری یا کائریلیتی
تلاش کرتے رہیں گے۔یہ ایک بہت بڑا مخمصہ ہے۔کسی بھی عنصر یا مرکب کے مالیکیولز خواہ دائیں
طرف گھوم رہے ہوں یا بائیں طرف، بعینہ ایک جیسی کیمیائی اور طبعی صفات رکھتے ہیں؟ کس کے حکم
سے وہ ایک معین سمت میں حرکت کر رہے ہیں۔یہ دماغ کو چکرا دینے والا سوال ہے لیکن جب
حیات کی اس غیر معمولی صلاحیت کو دیکھا جاتا ہے کہ وہ کس طرح یہ معلوم کر لیتی ہے کہ کون سے
مالیکیولز کس سمت میں گھوم رہے ہیں تو یہ سوال عجیب اور اہم دکھائی دینے لگتا ہے۔حواس خمسہ
مالیکیولز کی گردش کا اندازہ لگانے سے قاصر ہیں۔متحرک مالیکیولز مادہ پر کوئی ایسا نقش نہیں چھوڑتے
جسے انسانی حواس شناخت کر سکیں۔لیکن پھپھوندی تو سوائے موہوم سے احساس کے اور کوئی معلوم
حواس نہیں رکھتی۔کائنات میں سمت کے تعین کی کہانی یہیں پر ختم نہیں ہو جاتی۔یہ تو ابھی آغاز ہے۔پاسچر
کے زمانہ سے اب تک اس بارہ میں وسیع پیمانہ پر تحقیق ہو چکی ہے۔جس کے نتیجہ میں کئی الجھا دینے
والی اور حیران کن مثالیں سامنے آئی ہیں جو اس بات کا بین ثبوت ہیں کہ مختلف انواع حیات بخیر
کسی غلطی کے سمت کا تعین کرنے کی اہلیت رکھتی ہیں۔اب تک یہ انکشاف ہو چکا ہے کہ سمت کا تعین مادہ کی ہر سطح پر کارفرما ہے لیکن کیوں اور
کیسے؟ یہ سوالات ابھی تک سمجھ سے بالا ہیں۔1957 ء تک یہی سمجھا جا رہا تھا کہ ابتدائی ذرات کے
باہمی تعامل کی ذمہ دار چار بنیادی قوتیں parity Conserving یعنی مساوات کو قائم رکھے
ہوئے ہیں۔اس کا مطلب یہ ہے کہ انتہائی ابتدائی سطح پر بھی تمام ذرات میں مخصوص سمتوں کا
توازن پایا جاتا ہے۔تاہم 1957ء میں کولمبیا یونیورسٹی کی چین شونگ دو Chein Shuing)
Wi) اور اس کے ساتھیوں نے یہ دریافت کیا کہ تابکار نیوکلیس میں سے خارج ہونے والے
بیٹا (Beta) ذرات مخصوص سمتوں کی اس ترتیب کو ظاہر نہیں کرتے۔بلکہ بائیں طرف گردش کرنے
والے الیکڑ انز دائیں طرف گھومنے والے الیکٹرانز سے بہت زیادہ ہیں۔مزید برآں اس امر کا بھی
انکشاف ہوا کہ ایٹم کے سب سے چھوٹے ذرات یعنی نیوٹرینوز (Neutrinos) اور اینٹی نیوٹرینوز
(Anti-neutrinos) جن پر کوئی چارج نہیں ہوتا اور روشنی کی رفتار سے سفر کرتے ہیں ان میں بھی
ایک خاص قسم کی گردش پائی جاتی ہے لیکن بائیں سمت میں گھومنے والے الیکڑ ان کے برعکس

الهام ، عقل ، علم اور سچائی
359
اینٹی نیوٹرینوز دائیں سمت میں گھومتے ہیں۔قدرت میں اس کے برعکس کوئی مثال نہیں ملتی اور کوئی
نہیں جانتا کہ مادہ کی بنیادی سطح پر سمتوں میں یہ عدم توازن کیوں پایا جاتا ہے؟
مفروضوں کا اگر باریک بینی سے جائزہ لیا جائے تو ان میں اکثر فضول اور خلاف عقل پائے
جاتے ہیں۔البتہ ایک نظریہ ایسا ہے جس میں سائنسدانوں کیلئے ان عوامل کی طرف اشارہ موجود
ہے جو کائنات میں نہایت ابتدائی سطح پرسمت کے تعین میں کارفرما ہیں لیکن اس سطح پر اس کی تصدیق
یا ثبوت مہیا کرنا ایک نہایت دقیق امر ہے۔اس کا تعلق اس نظریہ کے ساتھ ہے جو کمزور اور طاقتور
برقی مقناطیسی قوتوں کو یکجا کر دیتا ہے جسے سب سے پہلے ڈاکٹر عبدالسلام، Steven
Weinberg اور Sheldon Glashew نے 1960ء میں پیش کیا۔اس نظریہ میں ایک نئی کمزور
اور برقی قوت کی پیشگوئی کی گئی ہے جو مساوات کو برقرار نہیں رکھتی۔سائنسدانوں کے نزدیک ایسی
عدم مساوات کے باعث ممکن ہے کہ اینٹی نیوٹر مینوز دائیں طرف اور نیوٹر مینوز اور الیکٹرانز بائیں
طرف گھومتے ہوں لیکن یہ کمزور برقی توانائی سمت کے تعین کی ہر سطح پر دائیں یا بائیں جانب گردش
کا سبب قرار نہیں دی جاسکتی۔دائیں اور بائیں طرف کی گردش کا فرق خصوصاً حیاتیاتی ارتقا کے
حوالہ سے بعض اوقات سائنسدانوں کو چکرا کے رکھ دیتا ہے۔یہ مسئلہ اس وقت اور بھی الجھ جاتا ہے
جب ہم دیکھتے ہیں کہ ایک ہی کیمیائی فارمولہ کے حامل دو دائیں جانب والے اور دو بائیں جانب
والے مرکبات زندگی پر بالکل مختلف طور پر اثر انداز ہوتے ہیں۔ذیل میں کچھ دلچسپ مثالیں پیش
کی جاتی ہیں۔لائمونین (Limonene) لیموں اور مالٹے میں پایا جانے والا ایک مرکب ہے۔ان دونوں
میں اس کا کیمیائی فارمولا بالکل ایک ہے۔لیموں میں لائمونین کے مالیکیولز کی گردش مالٹے میں
موجود لائمونین کے مالیکیولز کی گردش کے الٹ ہے۔لیموں میں لائمونین کی گردش دائیں طرف
جبکہ مالٹے میں بائیں طرف ہے۔یہ عجیب بات ہے کہ لیموں اور مالٹے میں لائمونین کی ایک خاص
گردش پائی جاتی ہے۔جن میں فرق صرف اتنا ہے کہ ان کی گردش مخالف سمتوں میں ہے۔یہاں
یہ بتانا ضروری ہے کہ مخالف سمتوں میں گھومنے والے لائمونین کے دونوں مرکبات بعینہ ایک جیسی
کیمیائی اور طبیعی خصوصیات رکھتے ہیں۔یہ بات حیرت انگیز ہے کہ انسانی ناک میں موجود

360
قدرت میں سمت پزیری یا کائریلینی
قوت شامہ کے غدود (Olfactory Glands) مالٹے اور لیموں میں موجود لائمونین کے مالیکیولز کی
مختلف گردش کی بنیاد پر ان دونوں کی خوشبو میں تمیز کر لیتے ہیں۔یقیناً اس کی کوئی نہ کوئی وجہ تو ہوگی۔جو ابھی تک دریافت نہیں ہو سکی۔اس خصوصیت کے حیات پر اثر انداز ہونے کی ایک ہولناک مثال 1963 ء میں اس وقت
منظر عام پر آئی جب حاملہ خواتین کو صبح کے وقت ہونے والی متلی کے علاج کے لئے ایک دوا ساز
کمپنی نے ایک دوائی Thalidomide متعارف کرائی۔کئی مریض تو اس سے ٹھیک ہو گئے۔لیکن
بہتوں کیلئے یہ دوا خطرناک ثابت ہوئی۔اس دوائی کے استعمال سے بعض خواتین کے ہاں ایسے
بچے پیدا ہوئے جو پیدائشی طور پر معذور تھے۔بعد کی گہری تحقیق سے پتہ چلا کہ جس دوا ساز کمپنی
نے یہ دوائی تیار کی تھی اس نے لاعلمی میں ایک ہی فارمولے کی دو اقسام تیار کر دیں جن کے مالیکیولز
کی حرکت مخالف سمتوں میں تھی۔ایک دوائی جنین پر مضر اثرات ڈالے بغیر مفید ثابت ہوئی جبکہ
دوسری قسم متلی کے علاج کی بجائے خوفناک پیدائشی نقائص کا باعث بنی جوز زیادہ تر نومولود بچوں کے
نچلے دھتر میں پائے گئے۔ایک سمت کی گردش کی دوسری سمت کی گردش پر ترجیح کی ایک حیرت انگیز مثال حیات کی
ابتدائی سطح کے مطالعہ سے معلوم ہوتی ہے۔اگر چہ قدیمی شور بہ (Primordial soup) میں
سینکڑوں امینوایسڈ موجود تھے جن سے ایسے لحمیات تخلیق ہوئے جو زندگی کی بنیاد بنے یعنی DNA
اور RNA۔لیکن قدرت نے ان میں سے صرف ایسے ہیں امینوایسڈ منتخب کئے جن میں مالیکیولز کی
گردش بائیں طرف تھی۔مگر شکر بنانے والے مالیکیولز میں معاملہ برعکس تھا۔شکر کے چار مختلف
اقسام کے تمام مالیکیولز جو زندگی کی تمام انواع کو توانائی مہیا کرتے ہیں بلا استثنا دائیں سمت میں
گردش کرتے ہیں اس کا مطلب یہ ہوا کہ قدرتی ذرائع مثلاً گنا ، چقندر اور پھل وغیرہ سے مہیا
ہونے والی شکر جو زندگی کو توانائی فراہم کرتی ہے، کے تمام مالیکیولز دائیں طرف گردش کرتے ہیں۔اس کے باوجود شکر کی تیاری کے سلسلہ میں چند سال پہلے ایک کامیاب تجربہ کیا گیا جس
سے حاصل شدہ شکر کے تمام مالیکیولز بائیں طرف گردش کرتے تھے۔اس دوران یہ انکشاف ہوا کہ
مصنوعی طور پر تیار کی جانے والی یہ شکر اگر چہ ذائقہ، کیمیائی خصوصیات اور پکانے میں قدرتی شکر

الهام ، عقل ، علم اور سچائی
361
جیسی ہی تھی لیکن نظام انہضام نے اسے مکمل طور پر رد کر دیا حتی کہ ایک بھی مالیکیول ہضم نہیں ہوا۔چنانچہ اس سے یہ عجیب خیال پیدا ہوا کہ اگر تجارتی پیمانہ پر ایسی شکر تیار کی جائے جس کے تمام
مالیکیولز صرف بائیں جانب گردش کرتے ہوں تو نہ صرف ذیا بیطیس کے مریضوں
کو فائدہ ہوگا بلکہ وہ
ایسے خوش خوراک اور بسیار خوروں کیلئے بھی باعث تسکین ہوگی کہ وہ تھوڑی سی بھی چربی چڑھنے کے
خوف سے آزاد ہو جائیں گے اور ڈھیروں شکر استعمال کر سکیں گے۔اس کی تیاری میں رکاوٹ اب
صرف اس پر اٹھنے والے بھاری اخراجات ہیں اس قسم کی رتی بھر چینی بنانے کیلئے بھی خطیر رقم درکار
ہے۔اس عیاشی کے متحمل شاید وہی بادشاہ ہو سکیں جو تیل کی دولت سے مالا مال ہیں۔دائیں یا بائیں کی اس یک طرفہ ترجیح کا کئی طرح سے اظہار ہوتا ہے۔اکثر انسان دائیں
ہاتھ سے کام لیتے ہیں۔اسی طرح دل اور جگر سوائے بعض مستثنیات کے بالترتیب بائیں اور دائیں
مضمون
طرف ہیں Dillip K۔Kondepudi اور Roger A۔Hegstrom نے اپنے مشترکہ می
'The Handedness of Universe (مطبوعہ Scientific American جنوری 1990)
میں کئی ایسی مثالیں پیش کی ہیں جن میں قدرت نے بغیر کسی ظاہری وجہ کے کبھی دائیں کو بائیں
پر اور کبھی بائیں کو دائیں پر ترجیح دی ہے۔اس کے باوجود یہ جانتے ہوئے بھی کہ دنیا میں بہت سے
لوگ دائیں ہاتھ سے کام لیتے ہیں وہ اس کی کوئی وجہ تلاش نہیں کر سکے کہ :
کیا وجہ ہے کہ دائیں ہاتھ سے کام لینے والوں اور بائیں ہاتھ سے کام لینے والوں کی تعداد
برابر نہیں ؟2
لیکن سمت کے تعین کا اظہار صرف نسل انسانی سے ہی مخصوص نہیں ہے۔عالم حیوانات اور عالم نباتات میں سمت کے متعلق پائی جانے والی ترجیح کے حوالہ سے یہ
دونوں مصنفین یوں رقمطراز ہیں:
" Right handed یا Dextral یعنی دائیں رخ والے مونگے خطِ استوا کے دونوں جانب
کثرت سے پائے جاتے ہیں۔دائیں جانب رجحان کے حامل ان جانوروں میں بائیں
جانب رجحان والے جاندار جینیاتی تبدیلیوں کے نتیجہ میں پیدا ہوتے ہیں۔جن کی شرح

362
قدرت میں سمت پزیری یا کائریلیٹی
سینکڑوں میں ایک سے لے کر لاکھوں میں ایک تک ہو سکتی ہے اور اس کا انحصار مختلف انواع
پر ہوتا ہے۔300
بائیں رخ والے مونگے
دائیں رخ والے مونگے
اس کے برعکس بحر اوقیانوس کے ساحل پر پائے جانے والے بحری شکم صدفہ Lightning)
Whelk میں بائیں جانب کا رجحان بہت غالب ہے۔پودوں میں Honeysuckle کی بیل
سہارے کے گرد بائیں جانب سے لپٹتی ہے
جبکہ Bindweed دائیں جانب سے۔یہاں تک کہ بیکٹیریا کے بعض گروہ بھی دائیں
سے بائیں جانب گردش کرتے ہیں۔لیکن
درجہ حرارت میں اضافہ سے ان کی یہ گردش
الٹ جاتی ہے۔یہ تو چند مثالیں ہیں ورنہ ارتقا کی ہر سطح پر ہمیں
زندگی کے مالیکیولز کی اس گردش کے بارہ
میں اس ترجیح کی بیشمار مثالیں ملتی ہیں جن کے مطالعہ سے انسان حیرت میں ڈوب جاتا ہے۔کوئی نہ
کوئی باشعور ، حکیم اور بالا تر ہستی ضرور موجود ہے جس نے ارتقا کے ہر اہم موڑ پر درست فیصلے کئے
ور نہ اس تمام عمل کو اندھی قدرت کی طرف منسوب کرنا پڑے گا۔میں سمجھتا ہوں کہ آخر پر اس ساری بحث کو دوبارہ بیان کرنے کی ضرورت ہے اور وہ یہ کہ کیا
علم کے غیب سے شہود میں منتقل ہونے میں وحی الہی کوئی کردار ادا کر سکتی ہے؟ اس کتاب میں مختلف
عناوین کے تحت اٹھائی گئی ہر بحث بلا استثناء اسی مسئلہ سے متعلق ہے۔اس بحث کا زیر نظر باب سے

الهام ، عقل ، علم اور سچائی
363
تعلق شاید پوری طرح واضح نہ ہوا ہو۔اس لئے اس کی کچھ مزید تشریح مناسب ہوگی۔قبل ازیں
بیان ہو چکا ہے کہ مذاہب عالم میں صرف اسلام ہی ہے جو مذہبی زندگی میں سمت کی اہمیت پر زور
دیتا ہے۔ہم پورے احترام سے قارئین کی توجہ اس طرف مبذول کرانا چاہتے ہیں کہ تمام مذاہب
میں دائیں (Right) کے بالمقابل بائیں (Left) کا مطلب غلط (Wrong) اور دائیں کا
درست (Right) کیا جاتا ہے۔اسلام میں دائیں کو صرف اچھائی کے معنوں میں ہی استعمال نہیں کیا گیا۔بلکہ ظاہری
معنوں میں اسے سمت کو ظاہر کرنے کیلئے بھی استعمال کیا گیا ہے۔اس تعلق میں درست کی اصطلاح
غلط کے بالمقابل استعمال نہیں کی گئی بلکہ واضح طور پر دائیں (Right) کو بائیں (Left) کے
الله
بالمقابل استعمال کیا گیا ہے۔جس سے سمت مراد ہے۔بہت سی آیات قرآنی میں دائیں کو بائیں پر
واضح طور پر ترجیح دی گئی ہے۔آنحضور ﷺ نے مومنوں کے لئے دائیں کو بائیں پر ترجیح دینے کی
تعلیم ضرور انہی قرآنی آیات سے حاصل کی ہوگی۔آپ ﷺ کا یہ طریق تھا کہ آپ ﷺ ہمیشہ ہر اچھا کام دائیں ہاتھ سے یا دائیں طرف
سے شروع فرماتے تھے۔مثلاً وضو کرتے وقت پہلے دایاں ہاتھ دھونے کا حکم ہے اسی طرح جوتا پہنتے
وقت دایاں پاؤں پہلے ڈالنے کا ارشاد ہے۔مہمانِ خصوصی میزبان کے دائیں طرف بیٹھتا ہے۔جب کسی مسلمان کے ہاں بچہ پیدا ہوتا
ہے تو ہمیشہ دائیں کان میں اذان دی جاتی ہے اور بائیں کان میں تکبیر کہی جاتی ہے۔یہ ہدایات
یونہی اتفاقا نہیں دے دی گئیں بلکہ ان کی بہت باریک اور معین تفاصیل بیان کی گئی ہیں۔آپ ﷺ کی ہدایات اور ذاتی مثالوں کے حوالہ سے مسلمانوں کو ارشاد ہے کہ وہ صاف ستھری
چیزوں
کو دائیں ہاتھ سے چھوئیں جبکہ باقی کام بائیں ہاتھ کیلئے چھوڑ دیئے گئے ہیں۔چنانچہ جب
ایک مسلمان دوسرے سے ہاتھ ملاتا ہے تو پورے اعتماد کے ساتھ یہ توقع کی جاتی ہے کہ اس کا ہاتھ
صاف ستھرا ہے۔ایسی ہدایات واضح طور پر اس بات کی نشاندہی کر رہی ہیں کہ مذہبی اور معاشرتی امور میں
سمت کی اہمیت کو باقاعدہ اسلامی تعلیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔ان معنوں میں بھی انسانیت کے مستقبل

364
قدرت میں سمت پزیری یا کائریلیتی
کے متعلق پیشنگوئیوں میں دائیں بازو اور بائیں بازو کی اصطلاحات استعمال کی گئی ہیں۔چنانچہ
عصر حاضر کی سیاسی اور معاشی تقسیم جو دائیں بازو یا بائیں بازو کے فلسفوں پر مبنی ہے انسانیت کے
مستقبل کے بارہ میں قرآنی پیشگوئیوں کے عین مطابق ہے۔سوال یہ ہے کہ سمت کی اہمیت پر صرف اسلام ہی کیوں اس قدر زور دیتا ہے جبکہ دیگر الہامی
مذاہب اس کا ذکر تک نہیں کرتے ؟
اس کے جواب میں یہ بات مد نظر رہے کہ قرآن کریم کی رو سے ظہور اسلام کے ساتھ ہی
دیگر تمام مذاہب کا دور ختم ہو گیا۔اسلام سے پہلے انسانی معاملات میں قطبیت اور سمت پذیری کا
ابھی تصور ہی پیدا نہیں ہوا تھا۔دراصل اسلام ہی وہ مذہب ہے جسے ایسے دور کے لوگوں سے مخاطب
ہونا تھا جس میں قطبیت اور سمت پذیری کی اصطلاحیں عام استعمال میں آنے والی تھیں۔اس لحاظ سے روز مرہ کی زندگی میں سمت کا تعین اپنے اندر ایک پیشگوئی کا رنگ رکھتا ہے کہ
انسان اس ترقی یافتہ دور میں داخل ہونے والا ہے جس میں سمت کے گہرے معانی کھلیں گے اور
نئی نئی جہات دریافت ہوں گی۔چنانچہ آج ہم یہی کچھ دیکھ رہے ہیں۔اُس دور کا انسان کب یہ
جانتا تھا کہ نہ صرف سیاست اور معیشت بلکہ سائنس میں بھی سمت اتنی اہمیت اختیار کر جائے گی جس
کا اس سے پہلے تصور بھی ممکن نہ تھا۔حوالہ جات
1۔FESSENDEN, R۔J۔, FESSENDEN, J۔S۔(1982) Organic Chemistry۔2nd ed۔PWS Publishers۔Willard Grant Press۔Massachusetts, p۔139
2۔HEGSTROM, R۔A۔, KONDEPUDI, D۔K۔(January, 1990) The Handedness
98-99
of the Universe۔Scientific American: pp۔3۔HEGSTROM, R۔A۔, KONDEPUDI, D۔K۔(January, 1990) The Handedness
of the Universe۔Scientific American: p۔99

·

آج 10 میں سے 10 باقی