باب پنجم

الہام، عقل، علم اور سچائی, حصہ 7

نظریۂ انتخاب طبیعی اور بقائے اصلح
ارتقائے حیات کے ہر مرحلہ پر اہم فیصلے کرنے کا ذمہ دار کون ہے؟ قرآن کریم نے اس کا
جواب درج ذیل آیات میں دیا ہے۔تبْرَكَ الَّذِي بِيَدِهِ الْمُلْكُ وَهُوَ عَلى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرُ الَّذِي
ان
خَلَقَ المَوت والحيوة لِيَبْلُوَكُمْ أَيُّكُمْ أَحْسَنُ عَمَلًا وَهُوَ
الْعَزِيزُ الْغَفُورُ الَّذِي خَلَقَ سَبْعَ سَمُوتِ طِبَاقًا مَا تَرَى
فِي خَلْقِ الرَّحْمَنِ مِنْ تَفُوتٍ فَارْجِعِ الْبَصَرَ هَلْ تَرَى مِنْ
فطوره ثُمَّ ارْجِعِ الْبَصَرَ كَرَّتَيْنِ يَنْقَلِبُ إِلَيْكَ الْبَصَرُ
خَاسِنا وهو خيره
الملك 2:67-5)
ترجمہ بس ایک وہی برکت والا ثابت ہوا جس کے قبضہ قدرت میں تمام بادشاہت ہے
اور وہ ہر چیز پر جسے وہ چاہے دائمی قدرت رکھتا ہے۔وہی جس نے موت اور زندگی کو پیدا کیا
تا کہ وہ تمہیں آزمائے کہ تم میں سے کون عمل کے اعتبار سے بہترین ہے۔اور وہ کامل غلبہ
والا ( اور ) بہت بخشنے والا ہے۔وہی جس نے سات آسمانوں کو طبقہ در طبقہ پیدا کیا۔تو رحمان
کی تخلیق میں کوئی تضاد نہیں دیکھتا۔پس نظر دوڑا۔کیا تو کوئی رخنہ دیکھ سکتا ہے؟ نظر پھر دوسری
مرتبہ دوڑا، تیری نظر نا کام لوٹ آئے گی اور وہ تھکی ہاری ہوگی۔اگر خدا کا وجود نہ ہوتا تو یہ ممکن نہ تھا کہ زندگی کا سفر ہمیشہ بامقصد طور پر ایک ہی سمت میں
جاری رہتا۔ارتقا کے ہر مرحلہ پر مشکلات سے پُر اور بے مقصد امکانات کا ایک وسیع جال بچھا ہوا
تھا۔راستہ میں بے شمار مشکلات حائل تھیں، جن میں سے زندگی کو اپنا راستہ بنانا تھا۔ہر نازک موڑ پر
365

366
نظرية انتخاب طبعی اور بقائے اصلح
ارتقا کی سمت تبدیل ہو جانے کے ان گنت امکانات موجود تھے۔سوال پیدا ہوتا ہے کہ حیات نے
ارتقا کا ایک ہی معین راستہ کیوں اختیار کیا؟ یوں لگتا ہے جیسے کوئی اور راستہ تھا ہی نہیں۔سائنسدان اس کی صرف ایک توجیہہ پیش کرتے ہیں اور وہ ہے ” انتخاب طبعی کا کردار۔اگر چہ وہ اس مسئلہ کی اہمیت اور اس کے مختلف پہلوؤں سے بخوبی آگاہ ہیں اس کے باوجود وہ نہیں
یقین دلانا چاہتے ہیں کہ ہر اہم مرحلہ پر انتخاب طبعی نے ان گنت راستوں میں سے ہمیشہ صحیح
دارون
راستہ کا ہی انتخاب کیا۔جب سے ڈارون نے انتخاب طبعی کی اصطلاح وضع کی ہے فطرت کے سربستہ رازوں
کی تلاش میں مصروف سائنسدانوں کے لئے اس نے جادو کی چھڑی کا کام کیا۔ایسے شواہد کی
موجودگی کے باوصف جو ایک مقتدر بالا رادہ اور باشعور خالق کے فیصلہ
کن کردار کی طرف اشارہ کرتے ہیں سائنسدان اس دھندلی اور مہم
اصطلاح کی پناہ ڈھونڈتے ہیں جسے بالعموم غلط سمجھا گیا ہے۔ارتقا کے
ہر اگلے قدم کو غالباً غیر ارادی طور پر انہوں نے ان بے شمار اتفاقات کی
طرف منسوب کیا ہے جن میں سے انتخاب طبعی کا عمل محض ایک
اتفاق کا انتخاب کر لیتا ہے۔لیکن وہ اس امر پر متفق ہیں کہ
انتخاب طبعی کا یہ عمل اتفاقی اور غیر شعوری ہے۔جب مختلف انواع اپنی اپنی بقا کی خاطر جد و جہد
میں مصروف ہوں تو یہ ایک قدرتی امر ہے کہ بقا کیلئے موزوں ترین انواع قائم رہیں گی جبکہ
غیر موزوں ختم ہو جائیں گی۔اب ہم ڈارون کی ایک اور گھسی پٹی اصطلاح یعنی ” بقائے اصلح کا ذکر کرتے ہیں جسے
ماہرین حیاتیات نے بکثرت استعمال کیا ہے۔یہ اصطلاح اس مفروضہ پر مبنی ہے کہ قدرتی انتخاب
کا عمل خواہ کتنا ہی اندھا کیوں نہ ہو ہمیشہ درست ہو گا اور بقا کی اس جدو جہد میں ہمیشہ موزوں ترین
ہی باقی رہے گا اور کمزور لازماً مٹ جائے گا۔ڈارون کے اس اصول کی اس قدر غلط تشریحات کی
گئی ہیں کہ یہ اصول خود محل نظر بن چکا ہے۔تمام کرہ ارض پر ایسے ناقابل تردید شواہد پھیلے ہوئے
ہیں جن سے معلوم ہوتا ہے کہ کمترین خصوصیات کی حامل انواع اور ارتقا کے سب سے نچلے درجہ پر

الهام ، عقل ، علم اور سچائی
367
موجود حیات کی کمزور ترین انواع بھی آج تک باقی ہیں۔بعض انواع دوسری انواع کے بالمقابل
صرف اس وقت معدوم ہوا کرتی ہیں جب جہد للبقا بہت سخت ہو جائے اور باہمی کشمکش کا رنگ
اختیار کر لے۔بایں ہمہ اس کا ہمیشہ یہ نتیجہ ہی نہیں نکلا کرتا کہ اپنے مطلق معنوں میں صرف
موزوں ترین ہی باقی رہتے ہوں۔”بقائے اصلح اپنے مطلق معنوں میں اگر چہ ممکن تو ہے لیکن بقا
کی ہر جد و جہد میں ایسا ہونا بعید از قیاس ہے۔ان حالات میں وہی باقی رہتا ہے جو ایک خاص پہینچ
کے سیاق و سباق میں موزوں ترین ہوا کرتا ہے۔وہ بدنصیب انواع جو ان مشکلات کا مقابلہ نہ کر
سکیں عین ممکن ہے کہ وہ زندگی کی ایسی اعلیٰ خصوصیات کی حامل ہوں جن کی بنا پر انہیں کسی اور
سیاق و سباق پر موزوں ترین قرار دیا جا سکے۔اس نکتہ کی مزید وضاحت کیلئے ایک ایسے عظیم قحط کا تصور کریں جو غیر معمولی خشک سالی کی
وجہ سے ایک پورے براعظم پر محیط ہو۔اس قسم کی قحط سالی کا زمانہ اگر طول پکڑ جائے تو بہت سی
انواع معدوم ہو جائیں گی۔اس صورت میں مختلف انواع کی بقا یا فنا کا انحصار ان حالات میں
مقابلہ کرنے کی صلاحیت پر ہوگا۔مذکورہ بالا قحط سالی کے نتیجہ میں تقریباً ہر قسم کے پودے، درخت اور گھاس پھوس وغیرہ جن
کی جڑیں چھوٹی ہوتی ہیں مکمل طور پر نیست و نابود ہو جائیں گے۔اس کی وجہ یہ ہے کہ جوں جوں
خشک سالی بڑھتی جائے گی توں توں زیر زمین پانی کی سطح گرتی چلی جائے گی حتیٰ کہ اوپر کی تہ بالکل
خشک ہو جائے گی۔نتیجہ یہ کہ چھوٹی جڑوں میں پانی بالکل ختم ہو جائے گا۔لیکن لمبی اور گہری جڑیں
رکھنے والے پودے اس قسم کی صورت حال کا شکار نہیں ہوں گے۔ایسی جڑیں شدید قحط سالی کے
طویل زمانہ میں حیرت انگیز طور پر بہت گہری چلی جاتی ہیں۔بعض ماہرین آثار قدیمہ نے پہاڑوں
میں ایسے غار دریافت کئے ہیں جن میں اس حقیقت کے شواہد موجود ہیں۔پہاڑوں کی چوٹیوں پر
پائے جانے والے بعض درختوں کی جڑیں پانی کی تلاش میں حیرت انگیز گہرائی تک اتر جاتی ہیں۔اسی طرح ریگستانوں میں بار بار کی طویل خشک سالی کے باوجود نخلستان کی بقا کا راز بھی یہی ہے کہ
وہاں پر موجود درختوں کی جڑیں پانی کی تلاش میں بہت گہرائی تک جانے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔متذکرہ بالا حالات میں چھوٹی جڑیں رکھنے والے پودوں، جڑی بوٹیوں، درختوں اور

368
نظرية انتخاب طبعی اور بقائے اصلح
گھاس پھوس کا مکمل خاتمہ عین قرین قیاس ہے جبکہ لمبی اور گہری جڑیں رکھنے والے بعض درخت
شدید خشک سالی کا مقابلہ بھی کر سکیں گے۔آیئے اب ہم چشم تصور سے دیکھیں کہ کڑی آزمائش کے اس دور میں اس براعظم میں عمومی
طور پر جاندار کس صورت حال سے دو چار ہوں گے۔چرنے والے اکثر جانور جن کی گردن اور
ٹانگیں چھوٹی ہوتی ہیں خشک سالی میں بھوک اور پیاس کی تاب نہ لا کر موت کا شکار ہو جائیں گے۔اسی طرح وہ گوشت خور جانور جن کا گزارہ ان چرندوں کے شکار پر تھا خوراک کی عدم فراہمی کی وجہ
سے رفتہ رفتہ ختم ہو جائیں گے۔اس ماحول میں شاید وہی جانور زندہ رہ سکیں جنہیں پانی کی نہایت قلیل مقدار درکار ہوتی
ہے۔مثال کے طور پر کیڑے مکوڑے، بچھو، کن کھورے نیز وہ جانور جو اپنی پانی کی روز مرہ ضرورت
پوری کرنے کیلئے ان کیڑوں کو شوق سے کھاتے ہیں۔ان میں نیولہ کی قسم کے جانوروں یعنی
Meerkats میں ایسے نامساعد حالات میں زندہ رہنے کی غیر معمولی صلاحیتیں پائی جاتی ہیں۔اسی
طرح کترنے والے جانوروں یعنی Rodents مثلاً چوہوں وغیرہ کی بعض اقسام بھی طویل خشک
سالی کا مقابلہ کر سکتی ہیں۔تمام فقار یہ جانوروں (Vertebrates) میں سے صرف زرافہ ایک ایسا جانور ہے جو ان
نامساعد حالات میں زندہ رہنے کا تھوڑا بہت امکان رکھتا ہے۔یہ جانور اپنی غیر معمولی لمبی گردن اور
اگلی لمبی ٹانگوں کی وجہ سے بآسانی لمبی جڑوں والے درختوں کی اونچی ٹہنیوں پر سرسبز چنوں سے
خوراک حاصل کر سکتا ہے جبکہ باقی تمام چرنے والے جانور ان حالات میں خوراک کی کمی کی وجہ
سے موت کا شکار ہو سکتے ہیں۔اس سلسلہ میں بعض دیگر عوامل کا ذکر بھی ضروری ہے۔بعض جانور پانی کی تلاش میں بڑی
دور تک تیزی سے سفر کر سکتے ہیں جبکہ بعض اپنی سست رفتاری کی وجہ سے نقصان اٹھاتے ہیں۔بعض
جانور بہت دور سے پانی کی موجودگی کو محسوس کر لیتے ہیں جبکہ بعض کے لئے ضروری ہے کہ پانی
بالکل قریب ہو۔یہاں پر ان درندوں کا ذکر بھی ضروری ہے جو چرندوں کے گوشت پر گزارہ کرتے
ہیں اور جہاں بھی جائیں درندے ان کا تعاقب کرتے ہیں تاہم انہیں بھی زندہ رہنے کیلئے پانی کی

شدید قحط کا منتظر
1۔8

1۔9
ایک زرافہ قحط سالی کے دوران

الهام ، عقل ، علم اور سچائی
**
369
ضرورت ہوتی ہے۔اگر اس منظر کو ایک ڈرامہ کی شکل دی جائے تو اس کا خاکہ کچھ اس بھیا نک
انداز میں سامنے آتا ہے جہاں سب جانور تھکن سے چور اور بھوک سے نڈھال یکے بعد دیگرے
جان کی بازی ہارتے چلے جاتے ہیں۔اس کے بچے ہوئے کرداروں میں سے کچھ زرافے ، کچھ
حشرات الارض اور نیولہ کی قسم کے بعض جانور نظر آئیں گے اور اس وقت اگر داد دینے کا کوئی موقع
ہو تو وہ محض ان کی تالیوں اور زرافہ کی ہنہناہٹ کی صورت میں سنائی دے گا بشرطیکہ اس میں
ہنہنانے کی ذراسی بھی قوت باقی رہی تو وہ اپنے بیچ نکلنے پر پھولا نہ سمائے گا۔کیا اسی کو موزوں ترین کی بقا کہتے ہیں اور کیا سائنسدانوں کے نزدیک انتخاب طبعی سے
یہی مراد ہے جس کے بارہ میں وہ رطب اللسان ہیں؟ کیا زرافہ، نیولہ کی قسم کے جانور اور
حشرات الارض کی بیچ نکلنے والی انواع ہی ارتقائی عمل کا آخری ماحصل ثابت ہوں گی؟ ایک ارب
سال کے عرصہ میں یکے بعد دیگرے شدید قسم کے موسمی تغیر و تبدل کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔اس
دور میں زندگی کبھی شدید سردی کی لپیٹ میں آجاتی تو کبھی سخت گرمی کا شکار ہو جاتی۔کبھی شدید خشک
سالی کا دور دورہ ہوتا تو کبھی متواتر بارشوں کا موسم۔موسمی اتار چڑھاؤ کے باعث بہت سی بیماریوں
نے بھی ڈیرہ ڈال دیا ہو گا۔بدلتے ہوئے ان حالات میں یہ ناممکن ہے کہ ہمیشہ زرافہ، نیولہ اور
حشرات الارض ہی زندہ رہ سکیں۔مختلف حالات میں ” بقائے اصلح کے اصول کے تحت صرف ایک دوسرے سے مختلف قسم
کی انواع ہی زندہ رہ سکتی ہیں۔اس کا دارو مدار ہر نا گہانی آفت کے بعد پیدا ہونے والے ماحول
کی اپنی ترجیح پر ہے۔ایک ارب سال کے عرصے کے ارتقائی مراحل پر محیط سفر کے دوران زندگی کو
جن مختلف قسم کے خطرات اور حادثات کا سامنا تھا ان کی موجودگی میں اس کے بچ رہنے کے بارہ
میں سوچا بھی نہیں جاسکتا۔ہر دور میں مختلف قسم کے نازک مراحل در پیش ہوتے ہیں جن کے اہداف
بھی اکثر اوقات مختلف ہوتے ہیں۔چنانچہ جانوروں کی تمام کی تمام انواع کا اب تک زندہ رہنا
ناممکن نظر آتا ہے۔کچھ جانداروں کیلئے بعض زہریلے مادے دوسرے جانداروں کیلئے خوراک بن
جاتے ہیں۔پس انتخاب طبعی کے اس اندھے قانون کا لازمی نتیجہ یہ نکلے گا کہ یہ قانون حادثاتی

370
نظرية انتخاب طبعی اور بقائے اصلح
طور پر بغیر کسی منصوبہ کے بعض انواع کا اندھا دھند انتخاب کرلے گا اور باقی انواع کو جو اس کے
رستہ میں حائل ہوئیں روند تا چلا جائے گا۔امید ہے کہ اب تک قارئین ”بقائے اصلح“ اور ” انتخاب طبعی کے راستہ میں درپیش
مشکلات سے بخوبی آگاہ ہو چکے ہوں گے۔یادر ہے کہ انتخاب طبعی ایک ایسی اصطلاح ہے جس
کے دائرہ کار کے تمام پہلوؤں کا مکمل طور پر ہم نے جائزہ نہیں لیا اور موجودہ مضمون کے حوالہ سے
اس نظریہ کے صرف ایک معین پہلو پر ہی خاص طور پر بحث کی ہے۔جب نسبتاً زیادہ ترقی یافتہ انواع حیات کے حوالہ سے ڈارون کے نظریہ ارتقا کا مشاہدہ کیا
جائے تو انتخاب طبعی کا کردار بآسانی سمجھا جاسکتا ہے۔لیکن اس ضمن میں بھی جہاں تک صحیح
اقدار کو قبول کرنے اور غلط اقدار کو رد کرنے کا تعلق ہے یہ نظریہ نا کافی ثابت ہوتا ہے۔اس جگہ اس بات پر زور دینا ضروری ہے کہ بدلتے ہوئے حالات میں انتخاب طبعی کے
عمل کے پاس ایسا کوئی نظام موجود نہیں جس کے ذریعہ وہ بیرونی ضروریات کے مطابق خلیات کے
اندر بھی تبدیلی پیدا کر سکے۔کروموسومز (Chromosomes) اور خصوصیات کا تعین کرنے والے
جینز پُر آشوب بیرونی تبدیلیوں کی رسائی سے بہت دور ہوتے ہیں۔وہ قدرتی قوانین جوان میں
کارفرما ہیں سردی اور گرمی یا خشکی اور نمی کے بے لگام اثرات سے یکسر محفوظ ہوتے ہیں۔ان ہر دو
عوامل کا ایک دوسرے سے دور کا بھی تعلق نہیں ہوتا۔"انتخاب طبعی کا عمل صرف اور صرف اس
وقت حرکت میں آتا ہے جب مرحلہ وار یا بلا ترتیب جینیاتی تبدیلیوں کے باعث بہت سے متبادل
راستے کھل جاتے ہیں۔اتفاقی طور پر معرض وجود میں آنے والے باہمی مقابلہ سے بھر پور زندگی میں
صرف انہی جانداروں کی بقا ممکن ہے جو یہ ثابت کر سکیں کہ وہ ان چیلنجوں سے نمٹنے کی سب سے
زیادہ اہلیت رکھتے ہیں۔مقابلوں کی نوعیت میں تبدیلی کے ساتھ ہی موزوں ترین“ کی تعریف
بھی تبدیل ہو جاتی ہے۔پس یہ سمجھنا کہ انتخاب طبعی تمام بدلتے ہوئے حالات کے باوجود ہمیشہ
بہترین خصوصیات کو ترجیح دیتا ہے ایک غلط فہمی ہے جسے ہمیشہ کیلئے خیر باد کہہ دینا چاہئے۔بے شک
کبھی کبھار تو ایسا ہو سکتا ہے لیکن اکثر اوقات ایسا نہیں ہوتا۔”انتخاب طبیعی کوئی معین چیز نہیں بلکہ
محض ایک نسبتی امر ہے۔بقا کیلئے مقابلہ ایک ہی نوع کے ارکان کے درمیان بھی ہوسکتا ہے اور

الهام ، عقل ، علم اور سچائی
371
مختلف انواع کے مابین بھی مخصوص حالات میں زندہ بچ جانے والے جانداروں کا انتخاب محض
اتفاق کا نتیجہ ہوا کرتا ہے۔بقا کیلئے اندھی جد و جہد کبھی موزوں خصوصیات کا انتخاب نہیں کر سکتی۔اس
جد و جہد کا ماحصل خواہ اچھا ہو یا برا، اُسے بہر حال موزوں ترین“ کے طور پر ہی قبول کرنا ہوگا۔بقا کی
اہلیت کے حوالہ سے کسی خاص نوع کو ایک خاص ماحول میں ہی کامیاب قرار دیا جاسکتا ہے اور مین
ممکن ہے کہ معدوم ہو جانے والی انواع کسی دوسرے اعتبار سے بہتر خصوصیات کی حامل ہوں۔مثلاً ایک گوریلے کے مقابلہ میں جسے قطب شمالی کے مخالف ماحول میں بے یار و مددگار چھوڑ
دیا جائے برفانی ریچھ اور لومڑیوں کیلئے بقا کے زیادہ مواقع موجود ہیں۔اس مخصوص مثال میں گوریلے
کو برفانی ریچھ اور لومڑیوں کے مقابلہ میں بہتر ہونے کے باوجود محض انتخاب طبعی کے ذریعہ ایک
ناکارہ چیز کی طرح ختم کر دیا جائے گا۔ایسے ہی فرضی ماحول میں گوریلے کی جگہ اگر انسان ہو تو وہ بھی
بقائے اصلح کے اصول کے تحت گوریلے کی نسبت بہت جلد معدوم ہو جائے گا۔پس یہ خیال غلط
ہے کہ انتخاب طبعی کا عمل کسی اعلیٰ معیار کوملحوظ خاطر رکھتا ہے۔یہ ضرب المثل کہ جس کی لاٹھی اس کی
بھینس انتخاب طبعی کے عمل کی بہترین تشریح ہے۔یعنی جیت ہمیشہ طاقتور ہی کی ہوتی ہے۔طاقتور
the
خواہ کتنا ہی براہ کجرو، جابر اور بے رحم کیوں نہ ہو انتخاب طبعی کے تحت کامران ہمیشہ وہی ہوگا۔اگر ہم حیات کی تمام اقسام کے حوالہ سے ارتقا کی تاریخ کا جائزہ لیں اور یہ جاننے کی
کوشش کریں کہ انتخاب طبعی اور بقائے اصلح کے اصول کس طرح کار فرما ہیں تو اس کیلئے لاکھوں
صفحات پر مشتمل ضخیم کتابوں اور سائنسدانوں کی کئی نسلیں درکار ہوں گی۔تاہم قارئین کی توجہ اس حقیقت کی طرف مبذول کرانا ضروری ہے کہ اگر تمام مکنہ توجیہات
کا جائزہ لیا جائے تو ارتقا کا مسلسل آگے کی طرف کا سفر ناممکن ہو جائے گا۔ایسے ہر موقع پر جہاں
اس قسم کا امتیاز ضروری ہو جائے ایک اعلیٰ خصوصیت کے انتخاب کے لیے لاکھوں اتفاقات کی
موجودگی درکار ہوگی۔اس کے برعکس صورت حال کو بھی سنجیدگی سے زیر غور لانا ہوگا۔اتفاقی تغیرات کا کسی بھی سمت کو اختیار کر سکنا کوئی اختلافی مسئلہ نہیں۔لیکن یہ ناممکن ہے کہ
ارتقا کی معین منزل تک پہنچنے کیلئے ان تغیرات نے ہمیشہ درست رستہ کا ہی انتخاب کیا ہو۔پس
اتفاقات کا کھیل تو محض اتفاقات کا کھیل ہے۔یہ قطعی طور پر ناممکن ہے کہ ارتقائی ضروریات کے تحت

372
نظرية انتخاب طبعی اور بقائے اصلح
ہمیشہ صحیح وقت پر صحیح سمت میں ہی یہ قدم اٹھایا جائے۔بہر حال افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ
اکثر سائنسدان ہمیشہ ایک ایسی علیم و خبیر ہستی کے وجود سے جان بوجھ کر آنکھیں موند لیتے ہیں جس کا
انتخاب ہمیشہ درست ہوتا ہے اور فیصلہ کرنے کیلئے اسے کسی پانسہ پھینکنے کی ضرورت نہیں ہوتی۔تخلیق انسان کی طرف ارتقا کا مسلسل سفر کیسے ممکن ہوا جبکہ اس کے لئے ہر لمحہ غلط سمت میں
قدم اٹھانے کے بے شمار امکان موجود تھے ؟ اس پیچیدہ اور بظاہر لا نخل مسئلہ کا ایک ملتا جلتا حل ممکن
ہے یعنی ارتقا نے واپسی کا وہی رستہ اختیار کیا ہو جو ایک لڑکے نے بارش کے دوران اختیار کیا تھا۔کہا
جاتا ہے کہ ایک دفعہ ایک لڑکا بہت دیر سے سکول پہنچا۔استاد کے ڈانٹنے پر اس نے یہ عذر تراشا کہ
سکول کے راستہ میں بہت کیچڑ تھا اور پھسلن اتنی زیادہ تھی کہ اگر میں ایک قدم آگے بڑھاتا تھا تو دو
قدم پیچھے لڑھک جاتا تھا۔استاد نے غصے سے پوچھا تو پھر تم سکول پہنچے کیسے؟ لڑکے نے
ڈرتے ڈرتے جواب دیا ”معافی چاہتا ہوں جناب! دراصل مجھے ذرا دیر سے خیال آیا کہ مجھے سکول
کی بجائے گھر کی سمت منہ کر کے چلنا چاہئے۔چنانچہ جب میں نے اس طرح چلنا شروع کیا تو
سکول کی طرف تیزی کے ساتھ پھسلتا چلا آیا (اگر چہ میں عموماً اس قدر تیز نہیں چلا کرتا ) یہاں تک
کہ میر اسر سکول کی دیوار سے ٹکرا گیا۔سکول پہنچنے کی جلدی میں مجھے سارا راستہ الٹا ہی چلنا پڑا۔“
زندگی کو در پیش مشکلات کو اگر محض اتفاقات کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا جائے تو یہ اس لڑکے کی
مشکل کی نسبت کہیں زیادہ حیران کن بات ہوگی۔اتفاقات پر مبنی ارتقا اگر ایک قدم آگے بڑھتا تو
اصولاً اسے لاکھوں قدم پیچھے لڑھک جانا چاہئے تھا۔لیکن جیسا کہ بعض ماہرین حیاتیات کا خیال
ہے کہ چونکہ حیات کیلئے کسی مقررہ سمت کا تعین نہیں کیا گیا اس لئے ارتقا کے آگے کی طرف سفر کا
سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔اگر اتفاقات کو ہی زندگی کا خالق قرار دیا جائے تو ہر اٹھنے والے پہلے قدم
کی سمت اور اس سفر کی منزل کے تعین میں لا یخل مسائل درپیش ہوں گے کیونکہ کوئی بھی قدم کسی بھی
سمت میں اٹھ سکتا تھا۔تاہم حیات کے اس سفر کو الٹی سمت چلانے سے بھی یہ مسئلہ حل نہیں ہوتا۔اگر
انسان ارتقا کی آخری منزل نہ ہوتا تو زندگی ویرانوں میں بھٹک کر رہ جاتی اور اتفاقات کے نتیجہ میں
حاصل ہونے والی خصوصیات معدوم ہو کر رہ جاتیں۔اگر غلط سمت میں قدم بڑھایا جاتا تو وہ سب کچھ ضائع ہو جاتا جو جینیاتی تغییرات کے نتیجہ

الهام ، عقل ، علم اور سچائی
373
میں حاصل ہوا تھا۔آئیے آنکھوں کی تحقیق کے حوالہ سے اس امر کا جائزہ لیں کہ اندھے جینیاتی
تغیرات ایک ایسی آنکھ کی ابتدائی شکل بنانے میں کیسے کامیاب ہوئے جو دیکھنے کی اہلیت رکھنے کے
ساتھ ساتھ دکھائی دینے والی اشیاء کا عکس بھی دماغ کے پردہ پر منتقل کرنے کے قابل ہے۔اچانک
ہونے والے تغیرات یا خلیات کے درجہ بدرجہ ارتقا میں اپنی ہی تخلیق کردہ اشیاء کے درہم برہم ہو
جانے کے امکانات اس بات کی نسبت کہیں زیادہ ہیں کہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ گردو پیش کی
بے ترتیب اشیاء میں خود بخود ہی ترتیب پیدا ہونے لگے۔محض اتفاق کے نتیجہ میں وجود میں آنے
والے غیر مربوط تغیرات در حقیقت زندگی کی مربوط کیفیت اور ڈیزائن کو بری طرح بگاڑ سکتے ہیں۔مثلاً آنکھ۔ناک۔کان۔منہ۔زبان اور ان اعضا کے حسی خلیات کے مقام تبدیل ہو سکتے تھے۔ممکن تھا کہ چند نسلوں کے بعد حیات کی بعض انواع کی آنکھیں سر کے پیچھے یا پیٹ پر موجود ہوتیں یا
ہر بغل کے اندر ایک آنکھ ہوتی۔ظاہر ہے کہ اتفاقات کے بہاؤ کو کون روک سکتا ہے اور کون اسے
نظم وضبط کا پابند کر سکتا ہے؟ یہ کہنا بھی بے جانہ ہوگا کہ کان دیکھنے لگتے ، ناک بولنے اور زبان سننے
لگتی۔ایڑیوں میں چکھنے اور سونگھنے کی حس پیدا ہو جاتی۔مختلف جانوروں میں سے کم از کم کچھ تو ایسے
عجیب الخصت ہوتے جن کا کوئی مقصد نہ ہوتا۔لیکن ہم نے جہاں کہیں بھی قدرتی طور پر کان یا آنکھ
کو ان کی مقررہ جگہ کے سواد دیکھا ہے ایسی تبدیلی کسی مقصد کے تحت ہی ہوا کرتی ہے اور غرض اس کی
اس جانور کو تکلیف کی بجائے فائدہ پہنچانا ہوتا ہے۔لیکن یہ استثنائی صورتیں ہیں۔وہ قانون جو
لاکھوں انواع حیات میں کارفرما ہے ایک ہمہ گیر اصول کے مطابق ہے۔جب ہم اتفاقات پر غور
کرتے ہیں تو نتیجہ مختلف دکھائی دیتا ہے۔بعض بچے پیدائشی نقائص لے کر دنیا میں آتے ہیں۔لیکن
افسوس کہ ان نقائص سے انہیں کبھی کوئی فائدہ حاصل نہیں ہوتا۔آجا کر اتفاقات کا کھیل تو محض
اتفاقات کا کھیل ہے۔اس کے علاوہ آپ کچھ نہیں کہہ سکتے۔آنکھ کی تخلیق میں در پیش ارتقائی مراحل پر غور کرنے کیلئے بہت جامع اور گہری تحقیق کی
ضرورت ہے۔نیز جانوروں کے تمام اعضاء کے اس انتہائی پیچیدہ ارتقائی عمل کا انتہائی گہرائی سے
جائزہ لینے کی ضرورت ہے۔جو بجائے خود ہر جانور ایک کائنات صغیر کا حکم رکھتا ہے۔

374
نظرية انتخاب طبعی اور بقائے اصلح
چنانچہ وہ تمام تخلیقی عوامل جوان اعضا کی تخلیق کا پیش خیمہ تھے کے متعلق ہم نے اس کتاب
میں ایک علیحدہ باب باندھا ہے جس میں آنکھ کی تخلیق کو مرکزی مقام حاصل ہے۔بد قسمتی سے ماہرین حیاتیات نے کسی بھی نوع کے ارتقائی مراحل میں اس کی طبعی خصوصیات کو
اس کے حواس پر ضرورت سے زیادہ ہی ترجیح دی ہے۔ایک وسیع مرغولہ نما ارتقائی چکر میں طبعی تغیرات کا
کسی خاص سمت میں وقوع پذیر ہونا اتنی اہمیت کا حامل نہیں جتنی اہمیت شعور اور سوچنے اور مجھنے کی
صلاحیت کے ارتقا کی ہے۔زندگی شعور کے سوا اور ہے کیا، جبکہ موت عدم شعور کا نام ہی تو ہے؟
یہ حیرت انگیز معجزہ محض خلیاتی تبدیلیوں اور لحمیات کی سطح پر ہونے والے مالیکیولز کی
پیچیدگیوں تک ہی محدود نہیں بلکہ حیات کے آغاز کا اصل معجزہ اس وقت ظاہر ہوا جب پہلے سے
موجود بے جان کائنات کے افق پر شعور کے آثار نمودار ہوئے۔حیات کا یہ سفر آغاز ہی سے ضعف
سے طاقت اور وحدت سے کثرت کی طرف جاری رہا۔اگر ڈارون کے اس محدود نظریہ کو مان لیا
جائے کہ جسمانی تبدیلیاں اتفاقی طور پر انتخاب طبعی“ کے نتیجہ میں پیدا ہوتی ہیں تو ارتقا کا مفہوم
کسی صورت میں بھی سمجھ میں نہیں آسکتا۔اس کے معانی اسی صورت میں سمجھ میں آسکتے ہیں جب
ان حواس خمسہ کا کما حقہ ادراک حاصل ہو جائے جنہوں نے ارتقا کے پچھلے ایک ارب سال کے
پُر خطر سفر کے نتیجہ میں بالآخر موجودہ شکل اختیار کی ہے۔اگر انسان اپنے موجودہ مقام سے مڑ کر اور نیچے کی طرف دیکھے تب کہیں جا کر اس پر زندگی
کے ارتقا کا صحیح مفہوم واضح ہو سکے گا کہ کس طرح خفیف سے خفیف آگے کی طرف حرکت کے ساتھ
آہستہ آہستہ ارتقا کا یہ عمل لامتناہی سیڑھیاں چڑھتا ہوا موجودہ مقام تک پہنچا ہے۔اس میں کوئی شک
نہیں کہ عمل ارتقا کے مقصود اور اس کے مفہوم کا راز حواس خمسہ کی تخلیق و ترقی ہی میں مضمر ہے جن میں
سے ہر حس اپنی ذات میں تخلیق کی حیرت انگیز شاہکار ہے اور ان حواس کی تخلیق اعلیٰ پیمانہ کے اس
بہترین ڈیزائن پر شاہد ہے جس میں توازن اور ہم آہنگی کو فوقیت حاصل ہے۔یہ کوئی تعجب کی بات
نہیں کہ قرآن کریم نے ارتقا کے مضمون کو خلاصہ ان تین آسان سی اصطلاحات کے ذریعہ بار ہا بیان
فرمایا ہے یعنی سنے، دیکھنے اور سمجھنے کی صلاحیتوں
کی تخلیق اور ان کا کمال۔چنانچہ فرمایا:
وَاللهُ أَخْرَجَكُمْ مِنْ بُطُونِ أُمَّهَتِكُمْ لَا تَعْلَمُونَ شَيْئًا وَ

·

آج 10 میں سے 10 باقی