باب پنجم

الہام، عقل، علم اور سچائی, حصہ 8

الهام ، عقل ، علم اور سچائی
375
جَعَلَ لَكُمُ السَّمْعَ وَالْأَبْصَارَ وَالْأَفْدَةَ لَعَلَّكُمْ تَشْكُرُونَ
( النحل 16 : 79 )
ترجمہ: اور اللہ نے تمہیں تمہاری ماؤں کے پیٹوں سے نکالا جبکہ تم کچھ نہیں جانتے تھے اور اس
نے تمہارے لئے کان اور آنکھیں اور دل بنائے تا کہ تم شکر ادا کرو۔موضوع کی طرف لوٹتے ہوئے ہم ایک بار پھر اس بات پر زور دیں گے کہ جینیاتی تغیرات
کیلئے درست راستہ اختیار کرنے کی بجائے اس بات کے زیادہ امکانات ہیں کہ یہ عمل غلط راستہ پر چل
پڑتا۔نیز یہ کہ حیات کی بہتری کیلئے انتخاب طبعی کے عمل کے پاس انتخاب کا حق نہ ہونے کے برابر
ہے۔علاوہ ازیں حیات کے سٹیج پر ارتقا کے وسیع تر پس منظر میں صرف یہی امر کارفرما نظر نہیں آتا۔اس نکتہ کی مزید وضاحت کیلئے ہم قطب شمالی کے ماحول پر نظر ڈالتے ہیں۔یہاں پر پائے
جانے والے برفانی ریچھ اور لومڑیوں پر خصوصی تحقیق کے ذریعہ ماہرین حیاتیات کو ارتقا کے سمجھنے
میں بہت مددمل سکتی ہے۔برفانی ریچھ کی شکل بھورے اور سیاہ ریچھ سے مختلف ہوتی ہے۔ان کا
پچھلا دھڑ ا گلے سے نسبتاً اونچا ہوتا ہے جس کی وجہ سے وہ بڑی تیزی سے شکار کا تعاقب کر سکتے ہیں
جبکہ لمبی گردن تیرنے میں ان کو مدد دیتی ہے۔دوسرے ریچھ بھی تیر تو سکتے ہیں لیکن برفانی ریچھ ان
کے مقابلہ میں اپنی تیز رفتاری کی وجہ سے زیادہ لمبا فاصلہ طے کر سکتے ہیں جو قطبی ماحول میں ان کی
بقا کیلئے بہت ضروری ہے۔برفانی ریچھ کا وزن زیادہ سے زیادہ 800 کلوگرام اور لمبائی تین میٹر تک ہوسکتی ہے۔ان کا
یہ حجم انہیں شدید سردی سے بچاؤ کے ساتھ ساتھ شکار کرنے میں بھی محمد ہے۔لیکن ان کے بچے
پیدائش کے وقت حیرت انگیز طور پر اتنے چھوٹے ہوتے ہیں کہ ایک بچہ کا وزن صرف آدھا کلو ہوتا
ہے یعنی انسان کے وزن کے ایک حصہ کے برابر۔ان کی سیاہ جلد پر سفید رنگ کے گھنے اور ملائم بال
ہوتے ہیں۔اس طرح قدرت انہیں سارا سال مختلف خطرات سے مکمل تحفظ فراہم کرتی ہے۔موسم
گرما میں ان کے بال زردی مائل ہو کر مکمل طور پر پگھلتی ہوئی برف کے ہمرنگ ہو جاتے ہیں۔ان
کے گھنے بال اور چربی کی موٹی تہ انہیں نقطہ انجماد تک کو چھوتے ہوئے درجہ حرارت میں بھی تحفظ
فراہم کرتی ہے۔اتیرنے کے دوران بھی ان کے جسم کی چربی اہم کردار ادا کرتی ہے کیونکہ اس

376
نظرية انتخاب طبعی اور بقائے اصلح
وقت سردی سے بچاؤ کیلئے درکار ہوا ان کے بالوں میں ٹھہر نہیں سکتی۔خشک ہونے پر ان کے سفید
بال سورج کی شعاعوں سے حاصل کردہ حرارت کو واپس جسم کی طرف منعکس کرتے ہیں۔ان کے
بال کھو کھلے ہوتے ہیں جس کی وجہ سے سورج کی تمام بالائے بنفشی شعاعیں ان میں سے بآسانی
گزر کر سیاہ جلد میں جذب ہو جاتی ہیں۔برفانی ریچھ کی ایک اور نمایاں خاصیت اس کے پنجوں کا بڑا ہونا ہے۔یہ بہت چوڑے اور
نوکیلے ناخنوں سے لیس ہوتے ہیں تا کہ اپنے شکار کو چیر پھاڑ سکیں اور برف پر اپنے قدم جما سکیں۔ان کے تلووں پر بھی سفید بالوں کی ایک نہ ہوتی ہے جو چلتے وقت برف پر ان کی گرفت کو مضبوط اور
انہیں ٹھنڈک سے محفوظ رکھتی ہے۔حیرت انگیز طور پر برفانی ریچھ برف پر اتنا تیز بھاگ سکتے ہیں
جتنا ایک تیز رفتار کتا میدانی علاقہ میں بھاگ سکتا ہے۔اس علاقہ میں موسم سرما کی غیر معمولی لیبی
راتوں میں یہ ناممکن نظر آتا ہے کہ برفانی ریچھ کسی ایسے تالاب تک پہنچ سکیں جہاں سیل (Seal)
پائی جاتی ہے۔لیکن قدرت نے انہیں سونگھنے کی اتنی غیر معمولی قوت بخشی ہے کہ اندھیرا ان کی راہ
میں روک نہیں بن سکتا۔ماہرین کے مطابق و200 کلومیٹر کے فاصلہ سے بھی سیل ، گوشت اور مردار
کی بو سونگھ لیتے ہیں۔ان کی بصارت کی حس بھی سونگھنے کی حس کی طرح تیز ہے جو عام ریچھ کی
نسبت کہیں زیادہ ہے۔دن کی روشنی میں یہ بہت دور سے سیل کو دیکھ لیتے ہیں جس کے بعد وہ
بڑے حیرت انگیز صبر سے اس کا شکار کرتے ہیں۔چت لیٹ کر اور اگلے پاؤں کو دوہرا کر کے پیٹ
کے ساتھ لگا لیتے ہیں اور صرف پچھلے پاؤں سے جسم کو دھکیلتے ہوئے رینگتے جاتے ہیں۔وہ بہت
عیاری کے ساتھ خود کو دوسروں سے چھپانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔بعض اوقات وہ اپنی سیاہ
تھوتھنی چھپانے کیلئے اپنے منہ کے سامنے برف کی ڈھیری سی بنا لیتے ہیں یا پھر ناک کو اپنے سفید
پنجوں سے چھپا لیتے ہیں تاکہ کوئی ان کو دیکھ نہ سکے۔برفانی ریچھ کا اکثر وقت پانی میں گزرتا ہے۔اس ماحول کے حوالہ سے وہ اپنے اندر منفرد
خصوصیات رکھتا ہے۔اس کا برف پر سیل کی گھات لگانے کا طریق الگ ہوتا ہے۔لیکن پانی میں یہ
اپنی ٹانگوں کا استعمال بالکل الٹ طریقہ سے کرتا ہے۔پچھلی ٹانگوں کی بجائے جو پانی میں پتوار کے
طور پر استعمال ہوتی ہیں یہ تیرنے کیلئے اپنی اگلی ٹانگوں کو استعمال کرتا ہے۔اس کے اگلے پنجے

الهام ، عقل ، علم اور سچائی
377
غیر معمولی طور پر بڑا حجم رکھنے کے ساتھ ساتھ کسی قدر جھلی دار بھی ہوتے ہیں جو تیرنے میں اس کی
مدد کرتے ہیں۔ایک اور غیر معمولی صلاحیت جو اسے قطبی ماحول سے مکمل طور پر ہم آہنگ کرتی ہے
یہ ہے کہ وہ پانی کے اندر اپنی آنکھیں کھلی رکھ کر اور نتھنے بند کر کے تیرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔اگر چہ بعض سائنسدان قطبی ریچھ میں پائی جانے والی منفر و خصوصیات کی یہ توجیہہ پیش کرتے ہیں کہ
دراصل یہ ارتقا کے عمل کا نتیجہ ہیں لیکن اس کے برعکس بعض اور سائنس دانوں کی رائے اس سے
مختلف ہے۔ان کا خیال ہے کہ برفانی ریچھ اور عام ریچھ کی خصوصیات میں اتنا فرق ہے کہ ارتقائی
طریق سے ان خصوصیات کی پیدائش میں تو لاکھوں کروڑوں سال کا عرصہ لگا ہو گا۔قطب شمالی کے ماحول کے مطابق اپنے آپ کو ڈھالنے کے اعتبار سے برفانی لومڑی بھی
برفانی ریچھ سے کچھ کم نہیں ہے۔موسم سرما میں گرم رکھنے اور دوسروں سے چھپانے کیلئے اس کے جسم
پر گھنے سفید بال اگ آتے ہیں۔اس کے چھوٹے ، گول اور بالدار کانوں سے جو دوسرے علاقہ میں
پائی جانے والی لومڑیوں کے کانوں سے مختلف ہوتے ہیں بہت کم مقدار میں جسمانی حرارت خارج
ہوتی ہے۔اسی طرح دوسری لومڑیوں کے مقابلہ میں اس کی تھوتھنی اور ٹانگیں بھی بہت چھوٹی ہوتی
ہیں جو حرارت کو محفوظ رکھنے میں مدد دیتی ہیں۔برفانی ریچھ کی طرح اس کے تلووں پر بالوں کی موٹی
تہ ہوتی ہے جو اسے شدید سردی سے بخوبی محفوظ رکھتی ہے۔حیرت کی بات یہ ہے کہ لومڑیوں کی تمام
اقسام میں صرف صحرائی لومڑی ایسی ہے جس کے تلووں پر برفانی لومڑی کی طرح بال پائے جاتے
ہیں۔ظاہر ہے کہ یہ بال صحرا میں اسے شدید گرمی سے بچاتے ہیں۔سفید برفانی لومڑی برفانی ماحول
میں آسانی سے چھپ جاتی ہے اور بمشکل نظر آتی ہے لیکن اس کے برعکس اس کے یہی سفید بال کسی
اور ماحول میں نقصان دہ ثابت ہو سکتے ہیں۔مثلاً بحر منجمد شمالی کے ساحلوں پر بعض جزیروں میں
جہاں برف قدرے کم ہوتی ہے لومڑی کو کسی اور رنگ کے کیموفلاثر (camouflage) کی ضرورت
ہوتی ہے۔مثلاً نیلگوں خاکستری رنگ اس ماحول کے عین مطابق ہوتا ہے اور یہاں پر پائی جانے
والی لومڑی کے جسم پر بھی بعینہ اسی رنگ کے بالوں کی تہ جم جاتی ہے۔2
یہ حقائق ہمیں پھر سب سے اہم سوال کی طرف متوجہ کرتے ہیں کہ مختلف انواع
میں انتخاب طبعی کا کیا کردار ہے؟ قطب شمالی کے ماحول میں زندہ رہنے کیلئے برفانی ریچھ کے

378
نظرية انتخاب طبعی اور بقائے اصلح
غیر معمولی خواص کے حصول اور تکمیل میں اگر کئی لاکھ سال کا عرصہ لگا تو کیا ضروری نہیں کہ لومڑی
کے ارتقا میں بھی اتنا ہی وقت خرچ ہوا ہو۔سوال پیدا ہوتا ہے کہ ان کی جسمانی ساخت میں ایسی
تبدیلیاں جو ان کی بقا کیلئے از بس ضروری تھیں رونما ہونے سے پہلے لومڑیوں کی کتنی ہزاروں ہزار
نسلیں عبث ضائع ہو گئی ہوں گی۔ان تمام غیر معمولی خصوصیات کے نہ ہونے کے باوجود جوان کو قطب شمالی کے ماحول میں
رہنے کے موافق بنا سکتی تھیں اگر یہ نسلیں زندہ رہتیں جیسا کہ وہ لاکھوں سال تک زندہ رہیں تو سوال
یہ ہے کہ ان کو ماحول کے مطابق ڈھلنے کی ضرورت کیوں پیش آئی؟ تمام جینیاتی تبدیلیوں اور
حادثاتی تغیرات کو آخر اتنے لمبے عرصہ تک ایک دوسرے سے مل کر انتخاب طبعی کی خاطر ان
تہد بلیوں کی ضرورت ہی کیا تھی جو ان پر ٹھونس دی گئیں؟
مزید برآں اگر برفانی ریچھوں اور لومڑیوں کو ان کے علاقہ سے نکال کر دیگر مقامات پر
پائے جانے والے ریچھوں اور لومڑیوں کو ان کی جگہ آباد کر دیا جائے تو سوال پیدا ہوگا کہ آیا وہ اس
خطرناک ماحول میں لقمہ اجل بنے بغیر نسلاً بعد نسل زندہ رہ سکیں گے۔اگر وہ خود زندہ رہ سکیں اور
اپنی دیگر انواع کی بقا کی بھی خاطر خواہ ضمانت دے سکیں تو کیا برفانی ریچھوں کے تمام ارتقائی عوامل
اور ان کے خدو خال میں ہونے والی مخصوص تبدیلیاں غیر ضروری سمجھی جائیں گی۔اب ہم اسی تناظر کا قدرے مختلف پہلو سے جائزہ لیتے ہیں۔قطب شمالی میں پائے جانے
والے بے آب و گیاہ ماحول کیلئے یہ ممکن نہیں کہ اس کے اثر سے خلیات کی حیاتیاتی کیمیا
(Biochemistry) میں مناسب تبدیلیاں رونما ہو جائیں تا ہم جینز میں بنیادی تبدیلیوں کے بغیر
مرحلہ وار یا حادثاتی تغیرات کا مشاہدہ نہیں کیا جاسکتا۔قطب شمالی میں رہنے والے برفانی ریچھوں
اور لومڑیوں میں محض ماحول کے زیر اثر ایسی مربوط تبدیلیاں لانے کی صلاحیت ودیعت نہیں کی گئی
کہ ان کی سیاہ جلد کے اوپر سفید پشم اگ آئے۔اگلی ٹانگیں چھوٹی اور چھیلی لمبی ہو جائیں۔چھوٹے
چھوٹے گول کان پیدا ہو جائیں۔سو گھنے اور دیکھنے کی حس غیر معمولی تیز ہو جائے۔تلووں پر یشم کی
گھنی نہ موجود ہو۔نیز ایسے خواص پیدا ہو جائیں کہ وہ ماحول کے مطابق بالوں کا رنگ بدل سکیں اور
ان کی جلد کے نیچے چربی کی کئی تہیں بن جائیں۔غرضیکہ چانس کا خلیاتی کیمسٹری کے حوالہ سے اپنا

الهام ، عقل ، علم اور سچائی
379
ایک الگ اور اندھا کردار ہے جو بالآخر گونا گوں خواص اور جاندار خلیات میں از خود پیدا ہونے
والے حادثاتی تغیرات پر منتج ہوتا ہے۔انتخاب طبعی کو متعدد امکانات میں سے کسی ایک امکان کے انتخاب کیلئے نہایت
سست رفتاری سے رونما ہونے والی تبدیلیوں کا تکلیف دہ حد تک انتظار کرنا پڑے گا۔مثلاً خلیاتی
کیمیا میں ہونے والی حادثاتی تبدیلیوں کے نتیجہ میں اگر بالوں کا رنگ سیاہ سے سفید ہو سکتا ہے اور
جلد پر سفید پشم کی موٹی یہ بھی چڑھ سکتی ہے تو ایسا کیوں نہیں ہو سکتا کہ بالوں کا رنگ سیاہ سے نیلا یا
سرخ یا ارغوانی یا بنفشی یا سبز یا گہرا زرد یا زعفرانی ہو جائے؟ خلیاتی کیمیا کو کیسے علم ہو گیا کہ
قطب شمالی کے ماحول میں زندہ رہنے کیلئے صرف سفید رنگ کی ضرورت ہے؟ حالانکہ اسے یہ تو
معلوم نہ ہو سکا کہ سفید پشم کے نیچے جلد تو سیاہ ہی رہ جائے گی۔آخر ایسا کیوں ہوا کہ ایک ہی قسم کے
خلیاتی تغیرات نے جلد کو تو جوں کا توں رہنے دیا لیکن انہیں پشم کا رنگ بدلنے کی سوجھی۔سیاہ جلد پر
سفید پیشم کا آگ آنا بلاشبہ ایک انوکھا خیال ہے۔چنانچہ برفانی ریچھ اور لومڑی کے حوالہ سے بیان
کردہ خصوصیات کی حادثاتی تخلیق کیلئے اس قسم کے دیگر ان گنت امکانات در پیش ہوں گے۔اصل انواع سے متعلق ڈارون کے پیش کردہ نظریہ کے مطابق اصولاً تو انتخاب طبعی کے
عمل سے پہلے اتفاقی طور پر پیدا ہونے والے مختلف خصوصیات کے حامل برفانی ریچھ اور لومڑیوں کا
ایک انبوہ کثیر موجود ہونا چاہئے تھا نیز قطب شمالی کے خطہ سے ملنے والے متحجرات (fossils) کے
ذخیرہ میں سرخ، نیلے، زعفرانی اور گلابی ریچھوں کا بھی کوئی نشان تو ملنا چاہئے تھا۔لیکن یوں معلوم
ہوتا ہے کہ برفانی ریچھ کے حوالہ سے ارتقا کا عمل رنگوں کی پہچان سے عاری تھا اور صرف سیاہ اور
سفید رنگ میں ہی فرق کر سکتا تھا۔مزید برآں اس نظریہ کی رو سے چاہئے تھا کہ ریچھ ہر
شکل وصورت اور جسامت میں پائے جاتے۔مثلاً یہ ضروری تھا کہ بعض ریچھ نھے منے ہوتے اور
بعض دیو ہیکل۔بعض بہت وزنی ہوتے ، بعض اوسط درجہ کے اور کچھ لائٹ ویٹ (lightweight)
کے ہوتے۔اسی طرح بعض ریچھ فلائی ویٹ (flyweight) کے ہوتے تو بعض بنیٹم
ویٹ (bantamweight) اور کچھ فیدر ویٹ (featherweight) کے ہوتے۔بعض ایسے ریچھ
ہوتے کہ ان کا اگلا دھڑ اونچا ہوتا اور پچھلا دھڑ نیچا۔اسی طرح بعض ریچھوں کی نظر کمزور اور سونگھنے

380
نظرية انتخاب طبعی اور بقائے اصلح
کی صلاحیت بھی کم ہوتی۔ارتقا میں کارفرما تخلیقی عوامل نے قطب شمالی کے ماحول میں آخر ایک ہی
راستہ کیوں چنا جس کے نتیجہ میں انتخاب طبعی کا سارا عمل بیکار ہو کر رہ گیا کیونکہ اس کے لئے
انتخاب کی کوئی گنجائش سرے سے باقی ہی نہ رہی۔علاوہ ازیں حادثاتی طور پر بعض ایسے برفانی ریچھ بھی پیدا ہونے چاہئیں تھے جنہیں سیل
کے گوشت کا ذائقہ بالکل پسند نہ ہوتا اور انہیں اس سے اس حد تک کراہت ہوتی کہ یہ اس کے ایک
بھی لقمہ کھانے پر بھوکا رہنے کو ترجیح دیتے۔یعنی سیل کے گوشت پر نگاہ پڑتے ہی وہ قے کر دیتے
اور گھنٹوں تک متلی کا شکار رہتے۔اور اگر ان میں سے بعض تیرنے کے لحاظ سے نکھے اور دوڑنے میں
ست رفتار ہوتے تب بھی تعجب کی کوئی بات نہ ہوتی۔اگر فی الحقیقت ایسا ہوتا تو ڈارون کے حامی ماہرین حیاتیات ہمیں یہ باور کرانے میں کسی
حد تک حق بجانب ہوتے کہ اتفاقی تخلیق ہی اس علاقہ میں ارتقائی عوامل کی ذمہ دار ہے۔نتیجہ
بقائے اصلح “ اور ” انتخاب طبعی کے لابدی قانون کے باعث برفانی ریچھوں کی غیر ضروری اور
ناموافق اقسام ناپید ہو جاتیں اور اس طرح برفانی ریچھ کی موجودہ شکل ہی بقا کی اہل ٹھہرتی۔لیکن وہ تمام برفانی ریچھ جنہیں 'بقائے اصلح کے اصول کے تحت معدوم ہونا پڑا آخر کہاں
غائب ہو گئے ؟ ہم یہاں کسی گرم علاقے کے ماحول کا ذکر نہیں کر رہے بلکہ ہم قطب شمالی کے
یخ بستہ ماحول کی بات کر رہے ہیں۔ایسے ماحول میں معدوم ہونے والے برفانی ریچھوں میں سے
کم از کم بعض کی لاشیں تو برف میں مدفون ہو جانے کے باعث صحیح حالت میں محفوظ ہونی
چاہئیں تھیں۔یادر ہے کہ لاکھوں سال قبل پائے جانے والے بعض جانور قطب شمالی کے منجمد علاقہ
میں محفوظ حالت میں مدفون پائے گئے یہاں تک کہ ان کا گوشت بھی کھانے کے قابل تھا گویا انہیں
کل ہی دفن کیا گیا ہو۔حال ہی میں اسی طرح کا ایک اور واقعہ دیکھنے میں آیا ہے جب سائبیریا میں
ایک دیو ہیکل ہاتھی دریافت ہوا۔غیر قطبی علاقوں میں بھی جہاں ایسا ماحول نہیں پایا جاتا اسی طرح کی
اتفاقی خلیاتی تبدیلیاں وقوع پذیر ہونی چاہئیں تھیں جو جانوروں کی انواع میں تنوع کا باعث بنتیں
اور ذخیرہ قدرت میں ایسی انواع کے کچھ نہ کچھ تو مستحجرات کے آثار ملتے۔

A
ایک برفانی ریچھ 30 کلومیٹرکے فاصلہ سے تیل کا تعاقب کرتے ہوئے
برفانی ریچھ زیر آب کار کرتے ہوئے
شمالی کا ایک منظر
اچھ چوہے کے برابر بچے کو جنم و
1۔10

LIL
منطقہ حارہ کے جنگلات کا ایک منظر

الهام ، عقل ، علم اور سچائی
381
اب ہم۔هم قطبی علاقوں سے غیر قطبی علاقوں کی طرف آتے ہیں۔بڑے بڑے برفانی ریچھوں
کے مقابلہ میں ایک ننھی سی مکڑی تصویر کا دوسرا نہایت دلچسپ رخ پیش کرتی ہے۔قطبی علاقوں کے علاوہ عملاً دنیا میں ہر جگہ مکڑیاں پائی جاتی ہیں لیکن منطقہ حارہ کے جنگلوں
میں ان کی ایسی کثرت اور فراوانی دیکھنے میں آئی ہے جو کہیں اور نظر نہیں آتی۔ان کا مسکن صرف
بارانی جنگلات ہی میں نہیں بلکہ شدید ترین موسمی حالات میں بھی ان میں زندہ رہنے کی حیرت انگیز
صلاحیت پائی جاتی ہے۔وہ نہ صرف پہاڑوں کی چوٹیوں پر بلکہ گہرے کھڈوں اور غاروں میں بھی
زندہ رہتی ہیں۔3
مکڑیوں کی معلوم انواع کی تعداد کم از کم 30 ہزار ہے۔لیکن بعض کے نزدیک یہ تعداد دوگنی
بھی ہو سکتی ہے۔مکڑیوں کی تمام اقسام جال انہیں بنتیں۔آدمی اقسام جالا فتی ہیں اور باقی با وجود
ریشمی دھاگہ پیدا کرنے کے اپنے شکار پر حیرت انگیز رفتار کے ساتھ بچا مثلا حملہ کرتی ہیں۔جالا
بننے والی مکڑیاں ہمیشہ کیڑے مکوڑوں کا شکار کرتی ہیں جبکہ دوسری مکڑیاں نسبتاً بڑے جانوروں پر
حملہ کر کے انہیں ختم کر سکتی ہیں۔ضمناً یا درہے کہ پچھلی صدی میں ایک ماہر حیاتیات نے اندازہ لگایا تھا کہ مکڑیاں تقریباً اتنے
کیڑے مکوڑے ہڑپ کر جاتی ہیں جن کا عمومی وزن تمام انسانی آبادی کے وزن سے بھی زیادہ
ہے۔اصل موضوع کی طرف لوٹتے ہوئے ہم قاری کو یہ باور کرانا چاہتے ہیں کہ مختلف انواع کی
بود و باش میں جتنا زیادہ فرق ہوگا اتنا ہی ماہرین ارتقا کیلئے ہر نوع کی ارتقائی تاریخ کا کھوج لگانا
مشکل ہوتا چلا جائے گا۔وہ کونسے قدرتی عوامل تھے جنہوں نے لاکھوں سالوں پر محیط ان کے ارتقا
کے اس سفر میں رہنمائی کی اور یہ کیسے ممکن ہوا؟ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ ہر نوع اتفاقا اس مقام پر پہنچی
ہے جس پر وہ آج پائی جاتی ہے۔قاری کی دلچسپی کیلئے ہم یہاں چند مثالیں پیش کرتے ہیں جن سے پتہ چلے گا کہ مکڑیوں کی
مختلف انواع میں کس قدر تنوع پایا جاتا ہے۔بعض مکڑیاں بھیڑیا نما ہیں جو بھیڑیے کی سی درندگی
سے شکار کرتی ہیں اور کچھ شکاری مکڑیاں ہیں جن کی رفتار حیرت انگیز طور پر بہت تیز ہوتی ہے اور
بعض مکڑیاں ایسی بھی ہیں جو پرندوں کو اپنی خوراک بناتی ہیں اور ترن تلا (Tarantula) کہلاتی

382
نظرية انتخاب طبعی اور بقائے اصلح
ہیں۔دوسری مکڑیوں کی نسبت ان کا حجم غیر معمولی طور پر بڑا ہوتا ہے حتی کہ فقاریہ
(Vertebrates) بھی ان کے سامنے بالکل معمولی دکھائی دیتے ہیں۔اگر ان کو بہت زیادہ
اشتعال دلایا جائے تو وہ انسان پر حملہ کرنے سے بھی دریغ نہیں کریں گی۔چھوٹے چھوٹے پالتو
پرندے، حشرات الارض، جل تھلئے بھنورے، پروانے اور جھینگر ان کی بنیادی خوراک ہیں۔تاہم
ضرورت پڑنے پر یہ دوسری مکڑیوں کو بھی ہڑپ کر جاتی ہیں۔علاوہ ازیں چیونٹیاں کھانے والی مکڑیاں بھی ہیں جو ترن تلا کے مقابلہ میں حقیر دکھائی دیتی
ہیں۔ان کا حجم عام چیونٹیوں سے جن کا یہ شکار کرتی ہیں زیادہ نہیں ہوتا۔خالق نے انہیں کیموفلاژ کا
اتناز بر دست ملکہ عطا کیا ہے کہ چیونٹیوں کو اس مہلک اجنبی مخلوق کی اپنے اندر موجودگی کا ذرہ برابر
بھی شک نہیں ہوتا۔وہ چیونٹیوں ہی کی طرح دکھائی دیتی ہیں اور ان کی حرکات وسکنات بھی
چیونٹیوں جیسی ہوتی ہیں۔ان پر جیسا دیس ویسا بھیس والا مقولہ پوری طرح صادق آتا ہے۔فرق
صرف اتنا ہے کہ وہ اپنے آپ کو چیونٹیوں جیسا خیال نہیں کرتیں۔یہ کیسے ممکن ہے کہ محض اندھے
اتفاقات کے اجتماع سے اس حیرت انگیز کیموفلا ثر نے جنم لیا اور آخر کتنے عرصہ میں بے مقصد جینیاتی
تغیرات نے اس شاہکار کو نقطہ کمال تک پہنچا دیا۔یہ ایسے سوالات ہیں جن کا جواب ماہرین ارتقا
کے ذمہ ہے۔یقینا یہ توقع رکھی جاسکتی ہے کہ اس بات کی کوئی توجیہ پیش کی جائے گی کہ انتخاب طبعی کا
عمل چیونٹیوں کا شکار کرنے والی مکڑیوں میں کیسے کارفرمارہا؟ قبل اس کے کہ نام نہاد ارتقائی عوامل
کے بے مقصد پیچ وخم کے نتیجہ میں ایک ماہر شکاری وجود میں آئے ناقص شکاریوں کی لاکھوں
کروڑوں نسلیں پیدا ہو ئیں اور مٹ گئی ہوں گی۔مکڑیوں کی ایک اور پُر اسرار نوع ایٹی پس (Alypus) کے نام سے مشہور ہے۔جب سے
ڈبلیو۔ای۔بیچ (W۔E۔Leach) نے اسے 1816 ء میں دریافت کیا یہ مکڑیاں ماہرین حیوانات
کیلئے دلچسپی کا باعث بنی رہی ہیں۔جس زمانہ میں جاسوسی ناول نگاروں نے بند کمروں کی پر اسرار
داستانوں کو لکھنا شروع کیا اس سے بہت پہلے قدرت نے ٹریپ ڈور trapdoor مکڑی کی اس
ماده نوع کو کامل حالت میں پیدا کر کے بند کمروں کے پر اسرار راز کا ایک زندہ شاہکار تخلیق کر دیا

الهام ، عقل ، علم اور سچائی
383
تھا۔ماہرین حیاتیات بہت عرصہ سے اس ذہنی کشمکش میں مبتلا رہے کہ یہ مکڑی ایک لمبی ریشمی ٹیوب
میں جس کا منہ دونوں طرف سے بند ہو، آخر کیسے زندہ
زندہ رہ سکتی ہے۔بالآخر ایف۔انوک (F۔Enoch) نے اس پریشان کن مسئلہ کا حل دریافت کر لیا۔اس نے 1885ء سے 1892ء
تک اس سلسلہ میں کام کیا۔وہ ریشمی ٹیوب جس میں اینٹی پس اپنے آپ کو قید کر لیتی ہے عام طور پر
8 سے 9 انچ تک لمبی ہوتی ہے۔اس میں سے اس کا صرف 2 سے 3 اینچ کا حصہ زمین کے اندر چلا
جاتا ہے اور باقی تمام زمین کے اوپر یوں ابھرا ہوا ہوتا ہے جیسے دستانہ کی کوئی پھولی ہوئی انگلی ہو۔یہ
ٹیوب درمیان میں زیادہ کھلی ہوتی ہے تا کہ مکڑی اس میں بآسانی حرکت کر سکے۔موسم سرما میں
جب مکڑیاں زمین کے اندر جا کر سو جاتی ہیں تو اندھے ارتقا کا عظیم منصوبہ ساز ذہن اس بات کا بھی
خیال رکھتا ہے کہ اس ٹیوب کا وہ حصہ جو ہوا میں ہے ٹوٹ جائے۔بعض اوقات انہیں دیکھ کر یوں
لگتا ہے جیسے یہ زمین سے باہر نکلی ہوئی جڑیں ہوں۔یہ کڑیاں ریشمی ٹیوب کو مٹی یا ریت کے ذرات
میں اس طرح ملا دیتی ہیں کہ وہ نمایاں نظر نہیں آتیں۔اگر یہ مشاہدہ کرنا ہو کہ کیڑوں کو کیسے پکڑا جاتا
ہے تو گھاس کے ایک تنکے سے ٹیوب کو چھیڑیں۔اچانک دو چمکدار اور نوکیلے دانت جالے میں
سے تیزی سے باہر نکل آئیں گے اور ان کی پوزیشن سے بخوبی مشاہدہ کیا جاسکتا ہے کہ مکڑی اپنے
نچلے دھڑ کو اوپر لاکر بالکل شارک مچھلی کی طرح حملہ کرتی ہے۔اگر بھنبھناتی ہوئی کوئی مکھی ٹیوب سے
Trapdoor مکڑی اپنی ٹیوب میں شکار پر جھپٹنے کے لئے تیار بیٹھی ہے
Hadle

384
نظرية انتخاب طبعی اور بقائے اصلح
ٹکرا جائے تو مکڑی کے ڈنک مچھلیاں پکڑنے والے کانٹوں کی طرح اس کے جسم میں پیوست ہو
جاتے ہیں اور اسے مضبوطی سے پکڑ لیتے ہیں۔اس کو تھوڑا سا گھسیٹنے اور چیخنے کے بعد ٹیوب کی دیوار
میں ایک شگاف نمودار ہوتا ہے جہاں سے مکڑی کیڑے کو اندر کھینچ لیتی ہے۔لیکن قبل اس کے کہ
مکڑی اپنا شکار اندرونی حصہ میں واپس لے جا کر اپنی محنت کا مزہ اٹھائے پہلے ٹیوب میں اوپر کے
حصہ کا رخ کرتی ہے تا کہ اس کی مرمت کر کے اسے پھر سے سر بمہر کر دے۔4
ڈارون کے بقائے اصلح کے اصول نے جینیاتی تغیرات جیسے اکلوتے سہارے کے
بل بوتے پر trapdoor مکڑی کے تخلیقی عوامل کو کس طرح تشکیل دیا اور ان کو کیسے پایہ تکمیل تک
پہنچایا ؟ یہ ایک ایسا راز ہے جس تک شاید ماہرین حیاتیات میں سے بھی صرف غیر معمولی قابلیت
کے حامل افراد ہی کی اطمینان کی حد تک رسائی ممکن ہو۔آخر میں ہم جالا بننے والی مکڑیوں کے ذکر کے ساتھ جو مکڑیوں کی تمام انواع کا تقریباً
نصف ہیں اس بحث کو سمیٹتے ہیں۔نہایت چھوٹی، نازک اور کمزور مخلوق ہونے کے باوجود انہیں یہ
حیرت انگیز صلاحیت اور مہارت بھی حاصل ہے کہ اڑنے والے کیڑوں کو پکڑنے کیلئے پیچیدہ جال
کس طرح بنے جاتے ہیں۔یہ ایک نہایت دلچسپ مطالعہ ہے کیونکہ جونہی ہم جالا بننے والی مکڑیوں
کی قسم سے دوسری قسم کی طرف متوجہ ہوتے ہیں تو معلوم ہوتا ہے کہ ان کا طرز حیات ، حکمت عملی اور
تعمیر کی مہارت سب کے سب ڈرامائی انداز میں بدل جاتے ہیں۔آیئے اس بات کو تصور میں
لائیں کہ اندھے اتفاقات نے کس طرح مکڑی کو اس انعام سے نوازا کہ اس کے لعاب پیدا کرنے
والے غدود انتہائی مؤثر سوت کاتنے والے چرخہ میں تبدیل ہو گئے۔ظاہر ہے کہ یہ تبدیلی راتوں رات جینیاتی تغیرات کے نتیجہ میں تو واقع نہیں ہوئی۔اگر ہم
اس تمام عمل کا آہستہ آہستہ اور درجہ بدرجہ خاکہ تیار کریں تو شاید کسی حد تک اس بات کو تصور میں
لا سکیں کہ ارتقا کے بے مقصد عمل نے مکڑی کیلئے کیا کیا گل کھلائے ہوں گے۔شاید اس روداد کا آغاز اس وقت ہوا ہو جب مکڑی کے لعاب پیدا کرنے والے غدودوں کی
حس اچانک حادثاتی عوامل کے باعث بہت تیز ہوگئی۔پھر ممکن ہے کہ اگلے دس یا ہمیں لاکھ سالوں
میں بہت سارے اتفاقات نے مل کر اس لعاب دہن کو خشک بھی کر دیا ہو کہ وہ ہوا میں پہنچتے ہی

·

آج 10 میں سے 10 باقی